Baaghi TV

Tag: آئی ایم ایف

  • آئی ایم ایف معاہدہ ہونے پر ایک طبقے میں صفت ماتم ہے،حمزہ شہباز

    آئی ایم ایف معاہدہ ہونے پر ایک طبقے میں صفت ماتم ہے،حمزہ شہباز

    ن لیگی رہنما، ابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدہ ہونے پر ایک طبقے میں صفت ماتم بچھی ہوئی ہے

    حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ڈیفالٹ تک پہنچانے والے سیاسی بازیگر پاکستان کو ڈوبتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں وزیر اعظم اور انکی ٹیم کی انتھک محنت سے معیشت پر چھائے آسیب چھٹ رہے ہیں ،معیشت کو لگائی ان کی آگ اب بچھ گئی ہے، یہ ٹولہ گھر کے بچنے پر بھی ماتم کررہا ہے، ریاست پر حملہ کرنیوالوں نے بڑی کوشش کی معاہدے کو سبوتاژ کیا جائے ، پاکستان کے عوام انکا چہرہ بھی اچھی طرح سے پہچان چکے ہیں ،

    قرضوں کے حصول پر دھمال ڈالنے والوں کو شرمندہ ہونا چاہیے،شیخ رشید
    دوسری جانب عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے قرضوں کے حصول پر دھمال ڈالنے والوں کو شرمندہ ہونا چاہیے اور شرم آنی چاہیے قرضہ لینا کمال نہیں زوال ہے جو غریب نے ادا کرنا ہے یہ لمحہ فخر نہیں لمحہ فکر ہے غریب پہلے ہی مرا ہوا ہے اُس كےگلے میں مزید 300 ارب روپے كے ٹیکس کا رسہ ڈال دیا گیا ہے .آج شاہی خاندان نے صدر کے دستخط کے بغیر ہی اپنے 2400 ارب روپے کے نیب كے کیسز ختم کرالیے اگر یہ لندن دبئی سےاپنے بینک بیلنس جائیدادیں ملک میں لے آئیں تو غریب کے کچھ مسئلے حل ہو جائیں اور غریب کو یونان كے سمندروں میں نہ ڈُوبناپڑے نہ ان میں اہلیت ہے نہ صلاحیت ہے حکم کے غلام ہیں بیساکھیوں پر چل رہے ہیں چاپلوسیوں مالشیوں اور پالشیوں کو اسی لیے لایا گیا ہے کہ ہر جائز ناجائز فیصلے پر سر تسلیم خم کریں حالات بد سے بدتر ہوتے جارہے ہیں نفرتیں بڑھتی جارہی ہیں جس کی انہیں پروا نہیں غریب جائے بھاڑ میں

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ قوم جن سے نفرت کرتی ہے انہیں طاقت کا سرچشمہ بنا دیا گیاہے وسائل زده لوگ مسائل زدہ لوگوں کا مذاق اُڑ رہے ہیں مہنگائی بےروزگاری آٹا جن کا مسلہ ہے اُن کا کوئ پرسان حال نہیں 13 جماعتوں کا ہم نوالہ اور ہم پیالہ ٹولہ زمینی حقائق اور اپنے انجام سے بے خبر ہیں ان کی ہر روز عید ہے کیونکہ ان سے کوئی پوچھنے والا نہیں زراعت انڈسٹری ڈیفالٹ ہے عدلیہ بے بس اور بے جان ہے صرف حکمران خوشحال ہے بجٹ غریب کے گھر میں دیکھا اور وزیروں کے چہروں پر پڑھا جاسکتا ہے خدا کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں غریبوں کی آہیں سسکیاں اور چیخیں آسمانوں سے ٹکرا رہی ہیں جن جیلوں میں حکمرانوں کوہونا چاہیے تھا ان جیلوں میں غریب بے گناہ عوام ہے

    ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی

    زمان پارک کی جادوگرنی، عمران پر دس سال کی پابندی حسان نیازی کہاں؟ پتہ چل گیا

    لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

    لوگ لندن اورامریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

    الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان اوورسیز پاکستانیوں کی آواز بننے کے لئے میدان میں آ گئے

  • قرض پروگرام کےحصول کیلئے وزیر اعظم نےاہم کردارادا کیا. اسحاق ڈار

    قرض پروگرام کےحصول کیلئے وزیر اعظم نےاہم کردارادا کیا. اسحاق ڈار

    وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ قرض پروگرام کےحصول کیلئے وزیر اعظم نےاہم کردارادا کیا ہے جبکہ کچھ لوگ مایوسی پھیلارہے تھے اور کہتے تھے کہ پاکستان ڈیفالٹ ہوجائے گا جیسا کہ گزشتہ حکومت میں پاکستان کوبےپناہ معاشی نقصان ہوا کیونکہ وہ نااہل لوگ تھے وزیر خزانہ کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ قوم کی کامیابی ہے،معاہدےسےپاکستان کو3ارب ڈالرزملیں گے،گزشتہ10روز میں ہم نےآئی ایم ایف کوقائل کیا،ہم چاہتےتھےآئی ایم ایف پروگرام9ماہ سےزیادہ نہ ہو،پاکستان کا9واں ریویو30ستمبر2022والا تھا،پہلے3ماہ تاخیر ہوئی وہ وزٹ نہیں کرسکے،9فروری کو ٹیکنیکل ریویومکمل ہوگیاتھا۔

    انہوں نے کہا کہ بجٹ تقریرمیں کافی پریشان تھا کہ مزید215بلین کاٹیکس لگادوں ، پریشان تھا کہ ٹیکس لگادوں اورپروگرام بھی نہیں ہواتوکیا ہوگا، وزیراعظم نےکہا پروگرام نہ ہوا تو ہم واپس لے لیں گے،ہمارایہ پروگرام 9 ماہ کیلئے ہےجس میں3 بلین ڈالر ملیں گے،12جولائی کو بورڈ میٹنگ طے ہوگئی ہے۔ وزیرخزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف نے کہا6بلین ڈالر کاٹارگٹ پورا کریں،اگر9واں ریویوہوجاتا تو10واں اور11واں نہیں ہونا تھا،وزیراعظم نےآئی ایم ایف سے1یا2ماہ بڑھانے کا کہا تومنع کردیاگیا،ہم چاہتے تھے یہ پروگرام9ماہ سے زائد کا نہ ہو،گزشتہ 48 گھنٹے میں یہ پروگرام 9ماہ کا ہوگیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    قرض پروگرام کےحصول کیلئے وزیر اعظم نےاہم کردارادا کیا. اسحاق ڈار
    نرس کے ساتھ زیادتی،ڈاکٹر نے نازیبا ویڈیو بھی بنا لی
    چین نے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا،سری لنکن صدر نے بھی "مدد”کی وزیر اعظم
    بھارت میں جانوروں کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرنے کے واقعات میں اضافہ
    وزیراعظم نے ایف سی اور رینجرز کی تنخواہیں پاک فوج کے برابر کردیں

    اسحاق ڈارنے کہاکہ پاکستان آئی ایم ایف کے22 پروگرام مکمل نہیں کرسکا،2013 سے16 کا ایک پروگرام تھاجونوازشریف کی قیادت میں مکمل ہوا،کچھ لوگ مایوسی پھیلارہے تھے،کہتے تھے پاکستان ڈیفالٹ کرے گا،نوازشریف کےوقت اسٹاک مارکیٹ100بلین ڈالرسےتجاوزکرگئی تھی،آج اسٹاک مارکیٹ کی ویلیو22بلین ڈالرہے،گزشتہ حکومت میں پاکستان کوبےپناہ معاشی نقصان ہوا،ایک تجربےسےپاکستان کواقتصادی طورپربہت بڑانقصان ہوا۔

    وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا پیٹرول کی قیمت میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا جا رہا، پیٹرول کی قیمت برقرار رہے گی جبکہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں کافی اضافہ ہوا ہے اس لیے ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 7 روپے کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔

    جبکہ وزیر خزانہ کا کہنا تھا پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں میں ردو بدل کا اطلاق رات 12 بجے سے ہو گا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اگلے 15 روز کے لیے برقرار رہیں گی۔

  • چین نے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا،سری لنکن صدر نے بھی "مدد”کی وزیر اعظم

    چین نے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا،سری لنکن صدر نے بھی "مدد”کی وزیر اعظم

    وزیر اعظم شہباز شریف نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار،وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس کی ہے اور کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے کئی ماہ سے بات چیت جاری تھی، دعا ھے کہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ھو۔پی ٹی آئی دور میں آئی ایم ایف سے معاہدے کی دھجیاں اڑائی گئیں،عوام پر معاشی بوجھ کی وجہ جاننا ضروری ہے،ہم نے 20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا، بدترین دھاندلی کر کے چیئرمین پی ٹی آئی کو اقتدار دیا گیا،نواز شریف کی قیادت میں سی پیک پر تیزی سے کام ہوا،

    وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومت میں کیا ہوا، دیکھیں، جب کاٹن کی ایکسپورٹ کی گئی، شوگر، گندم امپورٹ ایکسپورٹ کی گئی، چند لوگوں کی تجوریاں بھر گئیں لیکن عام آدمی کی حالت بری رہی، ہماری زمہ داری تھی، مخلوط حکومت نے حتیٰ الوسع کوشش کی، غلطی ہو سکتی ہے لیکن قومی خزانے میں خیانت کا ایک معاملہ سامنے رکھیں، میں انکوائری کروں گا، گندم خریدی، جو بھی کام کئے،اربوں کے ڈسکاؤنٹ لیا، یہ ریکارڈ کا حصہ ہے،سیلاب نے معیشت کو تباہ کیا تو وہیں فتنہ سازی کی گئی پاکستان کو عدم استحکام سے دو چار کرنے کے لئے بیانئے بنائے گئے، ہم ترقی کی کوشش کرتے اسکو ختم اور پاکستان کو بدنام کرنے کے لئے کوئی طریقہ نہیں چھوڑا گیا، باہر ممالک اور اداروں کو متنبہ کیا اور کہا گیا کہ اگر مدد کی تو یہ امپورٹڈ حکومت کی، یہاں تک کہا گیا کہ پاکستان سری لنکا بننے جا رہا، حالیہ مہینوں میں سری لنکا معاشی بحران سے نکل رہا ہے، وہ ڈیفالٹ کر گیا تھا، پیرس میں آئی ایم ایف کی ایم ڈی موجود تھی، سری لنکا کے صدر میرے پاس آئے اور کہا کہ آپکی آئی ایم ایف کی ایم ڈی کے ساتھ میٹنگ ہو چکیں میں نے ایک اور میٹنگ ارینج کروائی ہے،میں نے کہا بہت شکریہ، سری لنکا کے صدر دوست بن کر سامنے آئے،

    وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پیرس میں ایم ڈی آئی ایم ایف سے بھر پور ملاقات رہی جس میں مریم بھی موجود تھی، ڈاکٹر عائشہ پاشا بھی موجود تھی، انہوں نے یہ مجھے کہا کہ وقت بہت گزر گیا، میں نے کہا کہ کونسی شرط آپ کی نہیں مانی ، مخلوط حکومت نے اپنی سیاست داؤ پر لگا دی ہے ،سرمایہ گنوا دیاتا کہ پاکستان کو ڈیفالٹ نہ ہونے دیں ،انہوں نے مجھے دو تین چیزیں بتائیں تو میں نے کہا کہ ہم یہ بھی کر لیں گے، چھ ارب ڈالر کا انہوں نے گنوایا تھا، دو ارب ڈالر کا ابھی گیپ ہے تو اسکا کیا ہو گا، میٹنگ ختم ہوئی تو میں نے اسحاق ڈار کو کہا تھا کہ اس پر آخری کوشش کریں، اسحاق ڈار اور انکی ٹیم نے رات لگائی، اسلامک ڈیولپمنٹ کے چیئرمین وہاں تھے، محمد سلمان الجسر،میں نے پیغام بھجوایا کہ ملنا چاہتا ہوں، اللہ تعالیٰ نے غیبی مدد کی، دو بار کانفرنس میں سائیڈ لائن پر مزید ملاقاتیں ہوئیں، انہوں نے کہا ہم نہیں چاہتے کہ پاکستان ڈیفالٹ کرے، آپ بھی آگے بڑھے، ہم بھی آگے بڑھتے ہیں،وہاں پیرس میں جو میٹنگ ہوئیں، وہاں چیزیں آگے بڑھیں، آج میں یہ کہہ سکتا ہوںکہ سٹاف لیول معاہدہ ہو چکا، 12 جولائی کو بورڈ کی میٹنگ ہو گی،اس میں تین ارب ڈالر کا معاہدہ ہو جائے گا،بورڈ کی میٹنگ کے بعد قسطیں ملنا شروع ہو جائیں گی،پاکستان میں اسحاق ڈار اور انکی ٹیم کا مشکور ہوں، صبح چھ بجے مجھ سے بات کرتے، رات تک کام کرتے، آئی ایم ایف کی ایم ڈی کا بھی مشکور ہوں

    وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ لمحہ فخریہ نہیں، لمحہ فکریہ ہے، قرضہ ہمیں مجبوری میں لینا پڑا، پاکستانیوں کو کہتا ہوں کہ وہ دعا کریں کہ یہ آخری قرضہ ہو ، آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہو،خدا کرے کہ ہمیں دوبارہ آئی ایم ایف کے پاس نہ جانا پڑے،ترکی نے 2007 میں آخری ڈیل کی ، اسکے بعد نہیں گیا، اب قربانی اشرافیہ کو دینی پڑے گی، عام آدمی کو نہیں، عام آدمی 75 سالوں سے قربانی دے رہا ہے،چین نے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، تقریبا پانچ ارب ڈالرچائنہ نے پاکستان کو دیئے،چین نے کلیدی کردار ادا کیا، مشکل صورتحال سے دوچار ہونے سے بچایا ، سعودی عرب نے کمال مہربانی کر کے دو ارب ڈالر کا معایدہ کر لیا، یو اے ای نے ایک ارب ڈالر دیا، میں اور ساتھی ان تمام برادر دوست ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہیں، زندگی گزارنے کا یہ طریقہ نہیں، میں جب انکو ملتا ہوں تو انکے چہرے پڑھتا ہوں وہ یہ سمجھتے ہیں کہ شہباز شریف صاحب آ گئے چائے پی کر اب اگلی بات یہ کیا کرے گا

    آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستان کا سٹاف لیول معاہدہ،وزیراعظم کی ٹویٹ

    سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

    قصور کے بعد تلہ گنگ میں جنسی سیکنڈل. امام مسجد کی مدرسہ پڑھنے والی بچیوں کی ساتھ زیادتی

    سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

    وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایثار اور قربانی کا جذبہ ہے جو قوموں کو مشکات سے نکالتا ہے ،قومی یکجہتی اور یکسوئی قوموں کو مشکلات سے نکال کر کامیابی کی طرف لیکر جاتے ہیں ،اللہ کے فضل سے پاکستان کی مشکلات کا خاتمہ ہوا ، اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان ترقی وخوشحالی کے راستے پر گامزن ہو،گزشتہ حکومت نے آئی ایم ایف سے گفتگو میں ہچکچاہٹ دکھائی، پھر جب آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا گیا تو اسے سنگ دلی سے دھجیاں اڑائی گئیں، پاکستا ن کے وقار کو خاک میں ملانے کی ناپاک کوشش کی گئی ، عالمی اداروں کا ہم سے بھروسہ اٹھنا شروع ہو گیا کورونا پوری دنیا میں آیا ، ترقی کی رفتار میں کمی آئی ، کورونا کے زمانے میں ایل این جی 3 ڈالر پر آگئی تھی لیکن پھر بھی معاہدہ نہ کیا گیا بہت محنت کے ساتھ ایل این جی کا آذربائیجان کے ساتھ معاہدہ کیا ہے ، معاہدے کی شرائط ہیں کہ آذربائیجان ایل این جی سستے داموں فراہم کرے گا ، پاکستان کی مرضی ہوگی کہ خریدے یا نہ خریدے،نہ خریدنے کی صورت میں کوئی جرمانہ نہیں لگے گا

    وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اٹھ بابندھ کمر کیا ڈرتا ہے پھر دیکھ خدا کیا کرتا ہے یہ کرنا پڑے گا 9 مئی کا واقعہ پاکستان کو تباہ برباد کرنے کی سازش تھی ، 9 مئی کی سازش میں اندر اور باہر کے دشمن شامل تھے

    وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ میرا ایمان ہے پاکستان ڈیفالٹ ہونے والا ملک نہیں ،ہماری جو تباہی ہوئی ہے اسے ریکور کرنا ہے ، آرمی چیف بہت زیادہ اپنا حصہ ڈال رہے ہیں ،پاکستان کا 9 واں ریویو 30 ستمبر 2022 والا تھا ،پہلے 3 ماہ تاخیر ہوئی وہ وزٹ نہیں کرسکے 9 فروری کو ٹیکنیکل ریویو مکمل ہوگیا تھا،آئی ایم ایف نے کہا 6 بلین ڈالر کا ٹارگٹ پورا کریں ،وزیر اعظم نے آئی ایم یاف سے 1 یا 2 ماہ بڑھانے کا کہا تو منع کردیا گیا ہم چاہتے تھے کہ یہ پروگرام 9 ماہ سے زائد کا نہ ہو، گزشتہ 48 گھنٹے میں یہ پروگرام 9 ماہ کا ہوگیا ،بجٹ تقریر میں کافی پریشان تھا کہ مزید 215 بلین کا ٹیکس لگا دوں ، پریشان تھا کہ ٹیکس لگادوں اور پروگرام بھی نہیں ہوا تو کیا ہوگا ،وزیر اعظم نے کہا پروگرام نہ ہوا تو ہم واپس لے لیں گے

  • بیرونی امداد کے چنگل سے نکلنے کے لئے محنت کرنا ہو گی،احسن اقبال

    بیرونی امداد کے چنگل سے نکلنے کے لئے محنت کرنا ہو گی،احسن اقبال

    ن لیگی رہنما، وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدہ قوم کے لئے خوشخبری ہے ،

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی سفارتکاری نے اہم کردار ادا کیا ،آئی ایم ایف معاہدہ ہمارے معاشی چیلنجز کی مرہم پٹی ہے، معیشت کو مستقل بیرونی امداد کے چنگل سے نکالنے کے لئے محنت کرنا ہو گی، برآمدات، ڈیجیٹل پاکستان، آبی و خوراک کی سیکیورٹی، سستی توانائی اور مساویانہ و پائیدار ترقی قومی اہداف ہیں، 2035 تک پاکستان ون ٹری لین ڈالر اکانومی بن سکتا ہے، ہمارے نوجوان ایٹمی طاقت سے بڑی قوت ہیں،آ ئی ایم ایف معاہدہ سے روپیہ مستحکم ہو گا، بیرونی سرمایہ کاری آئیگی اور مہنگائی قابو میں آئیگی

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف معاہدہ سبوتاژ کروانے کے لئے امریکہ میں بھرپور لابنگ کی مگر ناکام ہوئی۔ اس سے قبل وہ اپنی دو صوبائی حکومتوں کے ذریعہ بھی معاہدہ سبوتاژ کرنے کی کوشش کر چکی تھی۔ عمران نیازی کی سیاست نے ملک کے مفادات کیخلاف کام کرنے کی بدترین مثالیں قائم کی ہیں۔

    ن لیگی رہنما، وفاقی وزیرخواجہ آصف کا کہنا ہے کہ الحمد للہ آئی ایم ایف کا معاہدہ تمام تر خدشات کے باوجود مکمل ہوا. وزیراعظم وزیر خزانہ اور ٹیم کے تمام اراکین مبارکباد کے مستحق ہیں. بہت سے "خیر خواہوں” کی امیدوں پہ پانی پھر گیا ہے جن میں دوست دشمن بھی شامل تھے. اللہ کرے تمام پاکستانی جن کو ٹیکس ادا کرنا چاہئیے ٹیکس اداکریں. ٹیکس چوری بدترین ملک دشمنی ہے. اور غریب عوام کے معاشی قتل کے مترادف ہے. رشوت اور قومی خزانے کی لوٹ مار بند ہو. آئی ایم ایف معاہدہ ہمیں معاشی امراض سے صرف چھٹکارے کیلئے مہلت فراہم کرتا مکمل علاج ہم نے خود کرنا ہے.اللہ ہماری دولتمند مراعات یافتہ اشرافیہ کو وطن کی محبت کی دولت سے مالا مال کرے اور عام پاکستانی کی مشکلات سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے

    آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدے کے بعد وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بھی ٹویٹ کی، وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف کی پریس ریلیز شیئر کردی اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف کی پریس ریلیز پر "الحمداللہ ” لکھا

    واضح رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاملات طے پا گئے آئی ایم ایف نے پاکستان کیساتھ اسٹاف لیول معاہدہ کرلیا ،3 ارب ڈالر کا اسٹاف لیول معاہدہ کرنے کا اعلان کردیا گیا معاہدے سے مشکلات کا شکار ملکی معیشت کو استحکام ملے گا حکومت نے آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کردی تھیں ، آئی ایم ایف اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ معاہدہ ورچوئل مذاکرات کے ذریعے مکمل کیا گیا ،

    آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستان کا سٹاف لیول معاہدہ،وزیراعظم کی ٹویٹ

    سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

    قصور کے بعد تلہ گنگ میں جنسی سیکنڈل. امام مسجد کی مدرسہ پڑھنے والی بچیوں کی ساتھ زیادتی

    سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

    واضح رہے کہ فرانس میں وزیراعظم شہباز شریف کی آئی ایم ایف کی ایم ڈی سے تین ملاقاتیں ہوئی ہیں، وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام کو مکمل کرنے کے پاکستان کے عزم کو دوہرایا . پاکستان کی معاشی حقیقتوں سے متعلق غور کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف نے ایم ڈی آئی ایم ایف کی سوچ کو سراہا ،

  • پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے

    پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے

    پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا

    پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین تین ارب ڈالر کا اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کا معاہدہ طے ہوا ہے، اس حوالہ سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اسٹاف لیول معاہدے کی منظوری دے گا او ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس جولائی کے وسط میں ہوگا ،ہ معاہدہ پاکستان کی بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ کم کرے گا اور معاہدے سے سماجی شعبے کے لیے فنڈز کی فراہمی بہتر ہوگی معاہدہ پاکستان میں ٹیکسز کی آمدن بڑھائے گا

    پاکستان اور آئی ایم ایف کی جانب سے معاہدہ کے حوالہ سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ ٹیکس کی آمدن بڑھنے سے عوام کی ترقی کے لیے فنڈنگ بڑھ سکے گی معاہدہ پاکستان میں مالی نظم و ضبط کا باعث بنے گا اور معاہدے سے توانائی کی اصلاحات یقینی بنائی جائیں گی جب کہ ایکس چینج ریٹ کو مارکیٹ کے حساب سے مقرر کیا جائے گا

    آئی ایم ایف نے اس حوالہ سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ 9 ماہ کا اسٹینڈ بائی معاہدہ طے پا گیا معاہدے سے پاکستان کو بیرونی ممالک اور مالیاتی اداروں سے فنانسنگ دستیاب ہوسکے گی موجودہ معاشی مسائل کو حل کرنے کے لیے پالیسیوں پر سختی سے عمل درآمد ضروری ہے جب کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات کی جائیں

    یہ اہم ہوگا کہ بجٹ کو منصوبہ بندی کے مطابق عمل میں لایا جائے، اور حکام آگے کی مدت میں غیر بجٹ اخراجات یا ٹیکس میں چھوٹ کے دباؤ کا مقابلہ کریں ،اسٹیٹ بینک نے درآمدی ترجیحات سے متعلق رہنمائی واپس لی ہے اور ایکسچینج ریٹ کے مکمل مارکیٹ تعین کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے افراط زر کو کم کرنے کے لیے متحرک رہنا چاہیے جو خاص طور پر سب سے زیادہ غریب طبقے کو متاثر کرتا ہے جب کہ موجودہ بین الاقوامی لین دین اور متعدد کرنسی کے طریقوں کے لیے ادائیگیوں و منتقلی پر پابندیوں سے پاک غیر ملکی کرنسی کا فریم ورک برقرار رکھنا چاہیے آئی ایم ایف نے ”کثیر جہتی اداروں اور دوطرفہ شراکت داروں سے مالی تعاون کو متحرک کرنے کے لیے مسلسل کوششوں پر زور دیا ہے پروگرام کا مکمل اور بروقت نفاذ مشکل چیلنجوں کی روشنی میں اس کی کامیابی کے لیے اہم ہوگا

    آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستان کا سٹاف لیول معاہدہ،وزیراعظم کی ٹویٹ
    وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستان کے سٹاف لیول معاہدے پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے کہ پاکستان کا آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ ہوگیا ہے 9 ماہ کے لیے 3 ارب امریکی ڈالرز کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کا آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ہوا ہے یہ معاہدہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو بہتر کرنے میں معاون ہوگا اس سے معاشی استحکام لانے اورملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں مدد ملے گی وزیرخزانہ اسحاق ڈاراور وزارت خزانہ کی ٹیم کو سراہتا ہوں جب کہ آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر اور ان کی ٹیم کے تعاون پر ان کا شکرگزار ہوں

    دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف آج سہہ پہر 4 بجے وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کے ہمراہ لاہور میں آئی ایم ایف سے ہونے والے سٹاف لیول معاہدے سے متعلق اہم پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے اور اس ضمن میں میڈیا کے ذریعے قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

    آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کے بعد وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کی ہے اور کہا ہے کہ الحمدللہ،

    سینئر صحافی و اینکر حامد میر کہتے ہیں کہ آج 30 جون ہے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ نہ ہوتا تو پاکستان کے لئے مشکلات میں اضافہ ہو جاتا اور وزیراعظم شہباز شریف پر بھی خوب لعن طعن کی جاتی معاہدے کے اعلان پر صرف شہباز شریف نہیں پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے گذارش ہے کہ اب عوام پر مزید بوجھ نہ ڈالا جائے

    سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

    قصور کے بعد تلہ گنگ میں جنسی سیکنڈل. امام مسجد کی مدرسہ پڑھنے والی بچیوں کی ساتھ زیادتی

    سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

    واضح رہے کہ فرانس میں وزیراعظم شہباز شریف کی آئی ایم ایف کی ایم ڈی سے تین ملاقاتیں ہوئی ہیں، وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام کو مکمل کرنے کے پاکستان کے عزم کو دوہرایا . پاکستان کی معاشی حقیقتوں سے متعلق غور کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف نے ایم ڈی آئی ایم ایف کی سوچ کو سراہا ،

  • آئی ایم ایف سے مختصر مدت کے اسٹینڈ بائی معاہدے کا امکان

    آئی ایم ایف سے مختصر مدت کے اسٹینڈ بائی معاہدے کا امکان

    پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کے قرض پروگرام کی مدت ختم ہونے میں صرف دو دن باقی رہ گئے ہیں، ایسے میں وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کو تجویز دی ہے کہ بورڈ اجلاس نہ ہو سکے تو پروگرام میں 6 ماہ کی توسیع کی جائے، اسٹینڈبائی معاہدے کا حجم ساڑھے 3 ارب ڈالر کیا جائے تاہم ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ نواں جائزہ مکمل نہ ہوا تو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے مختصر مدت کا اسٹینڈ بائی معاہدہ کیا جا سکتا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان اپنے کوٹے کے ڈھائی ارب ڈالر لے سکتا ہے، پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کے قرض پروگرام کی مدت ختم ہونے میں صرف دو دن باقی رہ گئے ہیں، ایسے میں وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کو تجویز دی ہے کہ بورڈ اجلاس نہ ہو سکے تو پروگرام میں 6 ماہ کی توسیع کی جائے، اسٹینڈبائی معاہدے کا حجم ساڑھے 3 ارب ڈالر کیا جائے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    فتنے کو تخفظ دینے کے لئے نظریہ عمران استعمال کیا جا رہا ہے،جاوید لطیف
    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان
    پُرامن ممالک کی فہرست میں پاکستان کونسے نمبر پر؟
    پی آئی اے کی تنظیم نو، اصلاحات اور بحالی کیلئے اعلی سطحی کمیٹی تشکیل
    مصدق ملک نے تیل ذخیرہ اندوزی کا توڑ پیش کر دیا
    ٹیلی گرام بھی اسٹوریز کا فیچر متعارف کرانے کیلئے تیار

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے آئندہ چند دنوں میں مزید ایک ارب ڈالر اور سعودی عرب سے بھی مزید 2 ارب ڈالر جولائی میں ملنے کی امید ہے۔ تاہم دوسری جانب پاکستان میں آئی ایم ایف کے مشن چیف ناتھن پورٹر نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ معاہدے پر پہنچنے کے لیے مذاکرات جاری ہیں، پاکستان نے قرض پروگرام کی بحالی کے لیے بجٹ میں فیصلہ کن اقدامات کر لیے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے امید ظاہر کی تھی کہ آئی ایم ایف سے معاہدے پر ایک دو دن میں فیصلے کا امکان ہے۔ شہباز شریف نے ایم ڈی آئی ایم ایف سے ٹیلی فون پر گفتگو میں معاشی صورت حال میں بہتری کے اہداف مشترکہ کوششوں سے حاصل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا تھا۔

  • وزیراعظم شہباز شریف کا آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کو ٹیلی فون

    وزیراعظم شہباز شریف کا آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کو ٹیلی فون

    وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹلینا جورجیوا کو ٹیلی فون کیا ہے

    وزیراعظم شہباز شریف اور ایم ڈی آئی ایم ایف میں رابطہ منگل کی علی الصبح ہوا ،وزیراعظم اور آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر نے آئی ایم ایف پروگرام کے حوالے سے امور پر گفتگو کی ،آئی ایم ایف کی ایم ڈی نے وزیراعظم سے پیرس میں ہونے والی ملاقاتوں کے تناظر میں وزیرخزانہ اور ان کی ٹیم کی آئی ایم ایف پروگرام مکمل کرنے کے حوالے سے کوششوں کا اعتراف کیا ،وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ آئی ایم ایف پروگرام کے نکات پر ہم آہنگی آئیندہ ایک دو دن میں آئی ایم ایف کے فیصلے کی شکل اختیار کرے گی

    وزیراعظم نے معاشی صورتحال کی بہتری کے اہداف مشترکہ کوششوں سے حاصل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ، آئی ایم ایف کی ایم ڈی نے وزیراعظم سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معاشی صورتحال کی بہتری چاہتے ہیں، آئی ایم ایف کی مینجنگ ڈائریکٹر نے وزیراعظم شہباز شریف کے قائدانہ عزم کو سراہا

    واضح رہے کہ فرانس میں وزیراعظم شہباز شریف کی آئی ایم ایف کی ایم ڈی سے تین ملاقاتیں ہوئی ہیں، وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام کو مکمل کرنے کے پاکستان کے عزم کو دوہرایا . پاکستان کی معاشی حقیقتوں سے متعلق غور کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف نے ایم ڈی آئی ایم ایف کی سوچ کو سراہا ،

    سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

    قصور کے بعد تلہ گنگ میں جنسی سیکنڈل. امام مسجد کی مدرسہ پڑھنے والی بچیوں کی ساتھ زیادتی

    سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

  • قرضوں کی وجہ سے پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا. شبر زیدی

    قرضوں کی وجہ سے پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا. شبر زیدی

    نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے سابق چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے پاس صرف 38 دن رہ گئے ہیں، اور حکومت کے اقدامات معیشت کے حوالے سے نہیں ہیں، بجٹ میں جو تبدیلی کی گئی ہے اس میں آئی ایم ایف نے سب سے بڑا اعتراض ایمنسٹی اسکیم پر کیا تھا۔ شبر زیدی نے کہا کہ لوگ سمجھتے ہیں آئی ایم ایم کے پروگرام کےبعد پاکستان مشکلات سے نکل جائے گا، لیکن اس کے برعکس آئی ایم ایف کے پروگرام کے باجود پاکستان بیورونی قرضوں کی ادائیگی کی صلاحیت نہیں رکھتا، چاہے اس کے بعد بھی پروگرام آجائے۔

    سابق چیئرمین ایف بی آر نے کہا تھا کہ اس کا مطلب یہ ہرگز نہیں کہ آئی ایم ایف پروگرام نہ ملنے سے پاکستان ڈیفالٹ کرجائے گا، بلکہ ملکی قرضے اتارنے کے لئے ہمیں ان قرضوں کو ری پروفائل کرانا پڑے گا، یہ ایسی حقیقت ہے جس سے انکار نہیں کیا جاسکتا، وزیرخزانہ بھی اس حقیقت سے آشنا تھے۔ شبر زیدی نے یہ بھی کہا کہ اگر کوئی سمجھتا ہے کہ آنے والی کوئی بھی حکومت معاشی حالات میں عام آدمی کےلئے بہتری لائے گی تو ہم لوگوں کو بے وقوف بنارہے ہیں، موجودہ شکل میں ملک معاشی طور پر نہیں چل سکتا، یہ ناامیدی نہیں لیکن حقیقت یہی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ڈاؤیونیورسٹی ایشیا کی بہترین جامعات کی فہرست میں شامل
    تعلیمی میدان میں گلگت بلتستان کے نوجوان آزاد کشمیر اور اسلام آباد کے نوجوانوں سے آگے
    سلمان خان نے نوازالدین صدیقی کی اہلیہ کو ذاتی زندگی کے بارے میں بات کرنے سے منع کر دیا
    قومی اسمبلی: نااہلی کی سزا 5 سال کرنے کا بل اتفاق رائے سے منظور
    مئیر کراچی انتخابات: پی ٹی آئی کےمزید 6 اراکین پی ٹی آئی سے فارغ
    سابق چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ کچھ چیزیں کتابوں میں لکھی ہوتی ہیں، اور آئی ایم ایف جب بھی پاکستان آیا اس نے یہی کہا کہ پالیسی ریٹ اور ایکسیچینج ریٹ کو اسی طریقہ کار سے چلائیں جس طرح کتابوں میں لکھا ہے، ہم نے وہی کیا اور پالیسی ریٹ کو 21 فیصد پر لئے گئے، اور ایکسیچینج کو فری کیا، جو کرنا بھی چاہئے۔ شبر زیدی نے دعویٰ کیا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والے تمام بیرونی سرمایہ کار افراد میرے کلائنٹ ہیں، اور یہ جب بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے آتے ہیں تو مجھ سے پوچھتے ہیں کہ کب آنا ہے اور کب واپس جانا ہے، اس وقت پاکستان کسی بیرونی سرماریہ کار کے لئے سازگار نہیں ہے، 300 روپے کے ڈالر پر بیرونی سرمایہ کاری کی بات کرنا بے وقوفی والی بات ہے۔

  • آئی ایم ایف کا اعتراض،بجٹ میں پیش کردہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم واپس لے لی گئی

    آئی ایم ایف کا اعتراض،بجٹ میں پیش کردہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم واپس لے لی گئی

    عالمی مالیاتی فنڈ (آ ئی ایم ایف) کے مطالبے پر بجٹ میں پیش کردہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم واپس لے لی گئی، ایمنسٹی اسکیم کا مقصد ملک میں ڈالر کی قلت پر قابو پانا تھا۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق بیرون ملک سے ایک لاکھ ڈالر بھجوانے پر ذرائع آمدن ظاہر نہ کرنےکی چھوٹ دی گئی تھی، بیرون ملک سے رقوم بینکنگ چینل کے ذریعے بھیجنےکی شرط عائد کی گئی تھی اور آئی ایم ایف نے اس ایمنسٹی اسکیم پر اعتراض اٹھایا تھا۔

    اس کے علاوہ 2 ہزار سی سی سے بڑی لگژری گاڑیوں پر ٹیکس میں اضافے کی تجویز دی گئی ہے جب کہ کھاد کی فروخت پر 3 روپے فی کلو فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد ہے۔

    انسانی اسمگلنگ میں ایجنٹ مافیا کے ساتھ اداروں کے افسرملوث ہوتے ہیں،وزیر دفاع

    خیال رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان نویں جائزے اور پروگرام کی بحالی کی راہ میں رکاوٹیں دور ہوگئی ہیں وزیراعظم شہباز شریف کی آئی ایم ایف کی ایم ڈی سے ملاقاتوں اور رابطوں سے یہ پیشرفت ممکن ہوئی ہے، وزیراعظم اور ایم ڈی آئی ایم ایف کے درمیان پیرس میں رابطوں اور ملاقاتوں سے بریک تھرو ہوا ہے۔

    جاپان میں نئے جان لیوا وائرس کا انکشاف

    دوسری جانب عالمی مالیاتی ادارے ( آ ئی ایم ایف) کی مشاورت ی مشاورت سے نئے فنانس بل کی تیاری جاری ہےآئی ایم ایف پروگرام کی کامیابی کے لیے نئے بجٹ میں تبدیلیوں کا امکان ہےوزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ہفتہ کو اعلان کیا کہ بجٹ میں 215 ارب سے زائد کے نئے ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ٹیکس وصولیوں کا ہدف 9 ہزار 200 ارب سے بڑھا کر 9 ہزا 415 ارب کردیا گیا۔

    انسانی اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 2 انسانی اسمگلرز گرفتار

    ذراٸع کے مطابق آئی ایم ایف کی شرائط پر دی گئی سبسڈی واپس لیے جانے کی تیاری کی جارہی ہے پراپرٹی کی خرید اور فروخت پر ٹیکس ایک فیصد سے بڑھا کر 2 فیصد کرنے کا امکان ہے، پراپرٹی ٹیکس بڑھانے سےحکومت کو 45 ارب کے اضافی ٹیکس وصول ہوں گے کھاد پر 5 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے کا بھی امکان ہے، کھاد پر فیڈرل ایکساٸز ڈیوٹی بڑھانے سے 35 ارب اضافی وصول ہوں گے انکم ٹیکس میں سالانہ 24 لاکھ سے زائد آمدن پر ٹیکس 2.5 فیصد اضافہ کیا ہے۔

    منی لانڈرنگ کیس:ضمانت ملنے کے باوجود پرویز الہی کی رہائی نہ ہو سکی

  • وزیراعظم  اور ایم ڈی آئی ایم ایف کے درمیان پیرس میں تین ملاقاتیں

    وزیراعظم اور ایم ڈی آئی ایم ایف کے درمیان پیرس میں تین ملاقاتیں

    وزیراعظم شہباز شریف کی آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹلینا جورجیوا سے پیرس میں لندن روانگی سے پہلے ملاقات ہوئی ہے،

    وزیراعظم کی آئی ایم ایف کی مینجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات لندن روانگی سے قبل ہوئی ،وزیراعظم شہباز شریف اور ایم ڈی آئی ایم ایف کے درمیان پیرس میں تین ملاقاتیں ہوئیں وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام کو مکمل کرنے کے پاکستان کے عزم کو دوہرایا . پاکستان کی معاشی حقیقتوں سے متعلق غور کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف نے ایم ڈی آئی ایم ایف کی سوچ کو سراہا ،

    وزیر اعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنی تمام کمٹمنٹس کو پورا کرنے کا جذبہ اور عزم رکھتا ہے، پاکستان کو شدید معاشی چیلنجز سے نکلنے میں دنیا کی معاونت کی قدر کرتے ہیں، سیلاب نے معاشی مشکلات کو مزید مشکل بنایا لیکن پاکستان نے اس کے باوجود اپنے عوام کو ریلیف دیا،پاکستانی عوام کو ریلیف ملنا ان کا حق ہے، معاشی مشکلات نے عوام کو بہت زیادہ تکلیف میں مبتلا کیا جو ان کی برداشت سے باہر ہے،عوام کے ریلیف اور معاشی حقائق کے درمیان توازن چاہتے ہیں، معیشت کو واپس گروتھ کے راستے پر لانا آئی ایم ایف اہداف کے حصول کے لئے ضروری ہے،گزشتہ چار سال کی معاشی بدحالی کی بحالی کے لئے ناگزیر اقدامات لینا ہوں گے، معاشی بحالی سے آئی ایم ایف اہداف کو بہتر طور پر حاصل کیا جا سکتا ہے، پاکستان ہمیشہ کی طرح عالمی برداری کے ساتھ اپنے عزم اور وعدوں کی تکمیل پر پورا اترتا رہے گا،

    آئی ایم ایف کی مینجنگ ڈائریکٹر نے وزیر اعظم شہباز شریف کی پاکستان کے لئے عزم کو سراہا، ایم ڈی آئی ایم ایف نے وزیراعظم شہباز شریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم آپ نے مشکل حالات میں ذمہ داری سنبھالی لیکن آپ بہتری لانے کی پوری کوشش کررہے ہیں.

    سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

    قصور کے بعد تلہ گنگ میں جنسی سیکنڈل. امام مسجد کی مدرسہ پڑھنے والی بچیوں کی ساتھ زیادتی

    سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

    بلاول بھٹو زرداری کی روضہ امام حسین آمد