Baaghi TV

Tag: آئی ایم ایف

  • پیدائش سے پہلےٹیکس،پیدائش کے وقت ٹیکس،جینے پرٹیکس،مرنے پرٹیکس:غریبوں‌ کی بے بسی پرٹیکس

    پیدائش سے پہلےٹیکس،پیدائش کے وقت ٹیکس،جینے پرٹیکس،مرنے پرٹیکس:غریبوں‌ کی بے بسی پرٹیکس

    لاہور:پیدائش سے پہلےٹیکس،پیدائش کے وقت ٹیکس،جینے پرٹیکس،مرنے پرٹیکس:غریبوں‌ کی بے بسی پرٹیکس ،اطلاعات کے مطابق حکومت نے منی بجٹ کے نام پر ایک بار پھر قوم کو سخت آزمائش میں ڈال دیا ہے اور یہ اطلاعات ہیں کہ حکومت میں بیٹھے طاقتور لوگوں نے غریبوں پر رحم نہ کھانے کی قسم کھالی ہے

    المی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے دباؤ پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی وفاقی حکومت قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے والے منی بجٹ میں کن کن اشیاء پر ٹیکس لگا رہی ہے، تفصیلات سامنے آ گئیں۔

    ادھر اس حوالے سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ حکومت نے مالیاتی ترمیمی بل میں موبائل فونز پر یکساں 17 فیصد ٹیکس، سونے چاندی پر ٹیکس 1 فیصد سے 17 فیصد آئل سیڈ کی درآمد پر ٹیکس 5 فیصد سے 17 فیصد ،مائننگ کیلئے درآمدی مشینری پر 17 فیصد نیا ٹیکس لگا دیئے گئے ہیں‌

    پرچون فروشوں کا ٹیکس 10 فیصد سے بڑھا کر 17 فیصد ، ساشے میں فروخت ہونے والی اشیاء کا ٹیکس 8 فیصد سے بڑھا کر 17 فیصد ، غیر ملکی سرکاری تحفوں اور عطیات پر 17 فیصد ٹیکس لاگو،
    قدرتی آفات کیلئے موصو لہ مال پر ٹیکس لاگو ، پوسٹ کے ذریعے پیکٹ ارسال کرنے پر 17 فیصد سیلز ٹیکس لاگو درآمدی جانوروں اور مرغیوں پر 17 فیصد ٹیکس ، زرعی بیج، پودوں، آلات اور کیمیکل پر ٹیکس 5 فیصد سے 17، پولٹری سیکٹر کی مشینری پر ٹیکس 7 فیصد سے 17 فیصد کردیا ملٹی میڈیا ٹیکس بھی 10 سے بڑھا کر 17 فیصد ، بیٹری پر ٹیکس 12 فیصد سے بڑھا کر 17 فیصد ، ڈیوٹی فری شاپس پر 17 فیصد سیلز ٹیکس لاگو کیا ہے

    بڑی کاروں پر بھی 17 فیصد سیلز ٹیکس لاگو، درآمدی الیکٹرک کاروں پر سیلز ٹیکس 5 فیصد سے بڑھا کر 17 فیصد بزنس ٹو بزنس رقم منتقلی پر سیلز ٹیکس بڑھا کر 17 فیصد کردیا ادویات کے خام مال پر 17 فیصد جی ایس ٹی لاگو ، بیکریوں، ریسٹورنٹ اور فوڈ چین پر 17 فیصد سیلز ٹیکس لاگو، کیٹررز، ہوٹلز اور بڑے ریسٹورنٹس پر ٹیکس 7.5 فیصد 17 فیصد سیلز ٹیکس لاگو ، درآمدی سبزیوں پر 10 فیصد سیلز ٹیکس عائد ، پیکنگ میں فروخت ہونے والے مصالحوں پر 17 فیصد سیلز ٹیکس لاگو کیئے گئے ہیں‌

    فلور ملز پر بھی 10 فیصد ٹیکس لگایا جائے عائد،ماچس، ڈیری مصنوعات، الیکٹرک سوئچ پر 17 فیصد ٹیکس عائد، برانڈڈ مرغی کے گوشت کے گوشت پر بھی 17 فیصد ٹیکس عائد ، پراسس کئے ہوئے دودھ پر ٹیکس 10 فیصد سے 17 فیصد، پیکنگ میں دہی، پنیر، مکھن، دیسی گھی اور بالائی پر ٹیکس 10 فیصد سے بڑھا کر 17 فیصد،ڈیری کیلئے مشینری پر بھی ٹیکس شرح 17 فیصد لاگو کردیا ہے

  • پاکستان کو کب آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑتا ہے :مشیرخزانہ شوکت ترین نے بڑا اہم نقطہ بتا دیا

    پاکستان کو کب آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑتا ہے :مشیرخزانہ شوکت ترین نے بڑا اہم نقطہ بتا دیا

    اسلام آباد:پاکستان کو کب آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑتا ہے :مشیرخزانہ شوکت ترین نے بڑا اہم نقطہ بتا دیا ا،طلاعات کے مطابق وزیراعظم کےمشیر برائے خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں اضافہ آئی ایم ایف کی طرف دھکیل دیتا ہے، قرضوں سے نجات کیلئے ریونیو میں اضافہ ضروری ہے ، غریب کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا چاہتے ہیں اوران کو مچھلی دیں گے نہیں بلکہ پکڑنا سکھائیں گے۔

    اسلام آباد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ ہماری ترجیح مستحکم گروتھ ہے، گروتھ مصنوعی نہیں مستحکم ہوگی، ہماری بچت انتہائی کم ہے، اب پاکستان کی معیشت کورونا کے دھچکوں سے باہر آئی ہے، وزیر اعظم عمران خان سب کی ترقی چاہتے ہیں، پاکستان کو مسلسل ترقی کی ضرورت ہے جبکہ کورونا کے بعد پاکستان میں ترقی کی شرح 4 فی صد ہے۔

    شوکت ترین نے مزید کہا کہ 5سے6فیصد تک کی معاشی شرح ترقی کے لیے محصولات مجموعی پیداوارکا20فیصد ہونی چاہیں، ہم نے پاورسیکٹرکوٹھیک کرنا ہے، سابقہ حکومت نے زیادہ بجلی کی خواہش میں اتنی بجلی پیدا کردی کہ کیپسٹی پیمنٹ دینا پڑیں گی،ہم نے طے کیا ہے سب سے پہلے اپنا ریونیوبڑھانا ہے، ہماری برآمدات ملک کی مجموعی پیداوارکا10جبکہ درآمدات25فیصد ہیں، ملک میں صرف تین ملین لوگ ٹیکس دیتے ہیں، ہم نے ایف بی آرکوہراساں کرنے سے منع کیا ہے، لوگ ٹیکس دینا چاہتے لیکن ہراساں کرنے کی وجہ سے ڈرتے ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ امپورٹ،ایکسپورٹ کا بیلنس نہیں ہوگا توہمیشہ ڈالرکی ضرورت پڑے گی اورآئی ایم ایف جانا پڑے گا،اکانومی اوورہیٹ نہیں پانچ فیصد پرگروتھ کررہی ہے، امپورٹ کرنے والی اشیا مہنگی ہوئی توہمارا ٹریڈ ڈیفسیٹ بڑھ گیا،پاکستان میں بچت معیشت کا صرف 13 فی صد ہے، برآمدات صرف 10 فی صد اور درآمدات کا حصہ 25 فی صد ہیں۔

    مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ چینی اور دالوں کی درآمدات ستم ظریفی ہے، زرعی شعبے کو ماضی میں نظر انداز کیا گیا، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھنا آئی ایم ایف کی طرف دھکیل دیتا ہے، مسلسل خسارے کی وجہ سے حکومت بینکوں کے قرضوں کا بڑا حصہ لے جاتی ہے، غریب طبقے کو مچھلی پکڑنا سکھائیں گے، مچھلی نہیں دیں گے، غریب طبقے کو کاروبار اور غریب کسان کو بلاسود قرضے دیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ ریونیومیں اضافہ ہوتاکہ قرضے نہ لینا پڑیں،بجلی کی کھپت13فیصد بڑھنے کا مقصد گروتھ بڑھنے کے اشارے ہے، انکم ٹیکس میں32فیصد اضافہ ہوا ہے، اس سال ہمارے ریونیوبڑھ رہے ہیں، نوجوانوں کوکاروبارکے لیے بلاسود قرض دے رہے ہیں، امریکا،برطانیہ میں بھی ہیلتھ کارڈ پرکچھ نہ کچھ پیسے لیے جاتے ہیں، عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی سے چیزوں کے ریٹ آہستہ،آہستہ نیچے آجائیں گے جبکہ ہمارا لیڈراورمیں بھی کہتا ہوں’’گھبرانا نہیں‘‘ ہے۔

  • بھارتی نژاد گیتا گوپی ناتھ آئی ایم ایف کی ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹرتعینات:پاکستان کومحتاط رہنے کی ضرورت

    بھارتی نژاد گیتا گوپی ناتھ آئی ایم ایف کی ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹرتعینات:پاکستان کومحتاط رہنے کی ضرورت

    واشنگٹن:بھارتی نژاد گیتا گوپی ناتھ آئی ایم ایف کی ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹرتعینات:پاکستان کومحتاط رہنے کی ضرورت
    ،اطلاعات کے مطابق بھارتی نژاد گیتا گوپی ناتھ کوعالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کا ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر(اول ) تعینات کردیا گیا ہے ۔وہ آئندہ برس کے آغاز میں جیوفری ایکاموتو کی سبکدوشی پر عہدے کا چارج سنبھالیں گی۔

    گیتا گوپی ناتھ اس وقت آئی ایم ایف کی چیف اکانومسٹ کی حیثیت فرائض انجام دے رہی ہیں ۔انہیں جنوری 2022 میں ہارورڈ یونیورسٹی میں اپنی تدریسی ذمے داریاں سنبھالنے واپس جانا تھا تاہم اب انہوں نے آئی ایم ایف کے ساتھ بطور ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (اول ) کے طور پر کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹینا جارجیوا کا کہنا ہے کہ انہیں خوشی ہے کہ گیتا نے آئی ایم ایف میں رہنے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (اول) کی ذمے داری سنبھالنے پرآمادہ ہوگئی ہیں۔

    کرسٹینا جارجیوا نے مزید کہا خاص طور پر یہ دیکھتے ہوئے کہ کرونا نے ہمارے رکن ممالک کو درپیش میکرو اکنامک چیلنجز کے پیمانے اور دائرہ کار میں اضافہ کیا ہے، میں سمجھتی ہوں کہ عالمی سطح پر معروف میکرو اکنامسٹ میں شمار کی جانے والی گیتا گپتا کے پاس بالکل وہی مہارت ہے جس کی ہمیں ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (اول) کے کردار کے لیے ضرورت ہے۔عالمی سطح کی میکرواکنامسٹ ہونے کے ساتھ ساتھ فنڈ میں بطور چیف اکنامسٹ کئی سال کا تجربہ انہیں منفرد طور پر اہل بناتا ہے اور وہ صحیح وقت پر صحیح شخص ہیں۔

    بھارتی نژاد گیتا گوپی ناتھ نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر اپنی نامزدگی کی خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے آئی ایم ایف کی ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر (اول)بننے کا اعزاز حاصل ہورہا ہے۔فنڈز کا کام کبھی وبا کے دور سے زیادہ اہم نہیں رہا۔رکن ممالک کو درپیش چیلنجز کے مقابلے میں مدد فراہم کرنے کیلیے میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ کام کرنے کی منتظر ہوں۔

    دوسری طرف آئی ایم ایف نے پاکستان میں ریاستی خزانے کا مکمل کنٹرول حاصل کر لیا ہے – حکومت پاکستان اب ریاستی خزانے سے کسی بھی قسم کے قرضے بغیر مناسب عمل اور دستاویزات کے نہیں لے سکے گی۔ کاغذی کرنسی پرنٹ نہیں کر سکتے جیسا کہ ماضی میں ہو رہا تھا۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو اب گورنر اسٹیٹ بینک باقر رضا کی کمان سنبھالنے والی ایک خاتون بھارتی ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر گیتا گوپی ناتھ کا سامنا کرنا پڑے گا جو کہ بھارتی مفادات کے تحفظ کی ضامن ہیں‌

  • منی بجٹ لانے کا حکومتی فیصلہ، اپوزیشن بھی مزاحمت کیلیے تیار

    منی بجٹ لانے کا حکومتی فیصلہ، اپوزیشن بھی مزاحمت کیلیے تیار

    منی بجٹ لانے کا حکومتی فیصلہ، اپوزیشن بھی مزاحمت کیلیے تیار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ سے طے کی گئے شرائط کے مطابق منی بجٹ لانے کا فیصلہ کرلیا ہے ، اس سلسلے میں چند دنوں تک قومی اسمبلی کا اجلاس بلا کرسارے معاملات حل کرنے کے لیے کوششیں جاری ہیں

    منی بجٹ میں گاڑیاں مہنگی کرنے کی تجویز سامنے آئی ہے،چھوٹی گاڑیوں پرسیلز ٹیکس کی چھوٹ ختم ہوسکتی ہے،چھوٹی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس 12 سے بڑھا کر 17 فیصد کرنے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے،منی بجٹ میں 1000 سی سی تک گاڑیوں پر ٹیکس کی رعایت ختم کرنے کی تجویز بھی آئی ہے،منی بجٹ میں 1000 سی سی تک گاڑی مزید 5 فیصد مہنگی ہونے کا امکان ہے،منی بجٹ میں 1000 سی سی تک گاڑی پر سیلز ٹیکس 17 فیصد ہو سکتا ہے، امپورٹڈ 2000 سی سی سے زائد کی گاڑیوں پر ٹیکس بڑھانے کی تجویزدی گئی ہے،آئی ایم ایف کی شرط پر 360 ارب روپے کی ٹیکس وصولی ہوگی منی بجٹ میں ٹیکس چھوٹ ورعایت اور مراعات ختم کی جارہی ہیں، موبائل فون، اسٹیشنری اور پیک فوڈ آئٹمز پر ٹیکس چھوٹ ختم کیے جانے کا امکان ہے جبکہ ترمیمی بل حکومت برآمدات کے علاوہ زیرو ریٹنگ سے بھی سیلز ٹیکس چھوٹ واپس لے گی جن اشیا پر سیلز ٹیکس چھوٹ زائد ہے، اس اسٹینڈرڈ سیلز ٹیکس ریٹ 17 فیصد لاگو ہوگا۔پاکستان کو آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر سے زائد کی قسط وصولی کیلئے ان اقدامات پر جلد از جلد عمل کرنا ہوگا جبکہ پاکستان کو 12 جنوری 2022 سے پہلے آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل درآمد کرنا ہے۔اس حوالے سے کہا جارہا ہے کہ ترمیمی بل کابینہ سے منظوری کے بعد قومی اسمبلی میں منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس سلسلے میں سارا ہوم ورک مکمل کرلیا گیا ہے

    دوسری جانب منی بجٹ کے حوالہ سے اپوزیشن جماعتوں نے بھی لائحہ عمل بنا لیا ہے، متحدہ اپوزیشن کی جانب سے بھر پور مزاحمت کا فیصلہ کیا گیا ہے، اپوزیشن رہنماؤں نے آپس میں رابطے شروع کر دیئے ہیں، اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، ن لیگ کے صدر شہباز شریف، پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری، اور ن لیگ کے قائد نواز شریف سمیت دیگر رہنماوٴں نے آپس میں رابطے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے

    قبل ازیں پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ حکومت 600 ارب روپے کا منی بجٹ بم گرانے جا رہی ہے، پاکستان آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن پر کیوں چل رہا ہے؟ ایڈجسٹمنٹ اخراجات میں کٹوتیوں اور ٹیکس چھوٹ میں کمی کی وجہ سے بے روزگاری اور افراط زر میں اضافہ ہوگا عوام کو آگے مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا، کیا یہ وہ تبدلی ہے جس کا تباہی سرکار نے وعدہ کیا تھا؟ یہ ملک کو مدینہ کی ریاست نہیں، آئی ایم ایف کی کالونی بنا رہے ہیں، پہلے کہتے تھے آئی ایم ایف نہیں جائیں گے پی ٹی آئی حکومت یو ٹرن لے کر آئی ایم ایف چلی گئی، پھر کہتے تھے منی بجٹ نہیں ہوگا، اب منی بجٹ بم گرا رہے ہیں، جس سے مہنگائی کی سونامی آئے گی

    جماعت اسلامی کے سربراہ سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے 123 بلدیاتی نمائندے بلامقابلہ منتخب ہو گئے ہیں گزشتہ 74 سال سے کرپٹ حکمرانوں نے ملک سے غداری کی ہے مہنگائی میں روز اضافے کی وجہ سے غریب عوام کا جینا محال ہے اعتراف کیا گیا کہ چند لاکھ ڈالر کے عوض ملک آئی ایم ایف کے حوالے کیا گیا، مشیر خزانہ نے منی بجٹ تیار ہونے کا اعلان کیا ، اورمزید مہنگائی کی بات کی،ہم منی بجٹ کو مسترد کرتے ہیں پنڈورا بکس سے سب کچھ صاف ہوگیا ، حکومتی نمائندے بھی شامل ہیں، کرپٹ مافیا اور پاکستان ساتھ نہیں چل سکتے، سودی نظام اب تک موجود ہیں،پی ڈی ایم اور پیپلز پارٹی کے بیانات ہوائی فائر کےسوا کچھ نہیں

    آئی ایم ایف کو بتادیا عوام پر مزید ٹیکس کا بوجھ نہیں ڈالا جائیگا،شوکت ترین

    وزیر خارجہ بتائیں ہمارے جوان شہید ہیں یا اسامہ ؟ حنا ربانی کھر کا اسمبلی میں اظہار خیال

    پی ٹی وی کے پاس پرانے کیمرے، سپیئر پارٹس نہیں ملتے،قائمہ کمیٹی اجلاس میں انکشاف

    پی ٹی وی سپورٹس پر اینکرز کی دس دس گھنٹے کی تنقید ، قائمہ کمیٹی نے تجزیوں کو غیر معیاری قرار دے دیا

    فلم پالیسی کو بہت جلد عملی جامہ پہنایا جائے گا، قائمہ کمیٹی تعاون کرے گی: سینیٹر فیصل جاوید

    شہباز شریف نے خط لکھ کر مدد مانگ لی

    گرے لسٹ میں رہنے سے پاکستان کا کتنا ہوا مالی نقصان؟ رحمان ملک کا انکشاف،کیا بڑا اعلان

    ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟

    بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

    بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

    سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

    ایف اے ٹی ایف کا ایک بار پھر ڈومور، کالعدم تنظیموں کیخلاف کیا کیا؟ رپورٹ طلب

    ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کی کوششوں کا اعتراف، ڈومور بھی کہہ دیا

    ایف اے ٹی ایف،پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی،کن ممالک نے کی پاکستان کی حمایت؟

    یہ بھی دیکھنا ضروری ہے کہ ایف اے ٹی ایف کی طرف سے کون سی قانون سازی کی ضرورت ہے؟ رحمان ملک

    یورپی یونین پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر بن چکا

    واش روم میں نہاتی خاتون کی موبائل سے ویڈیو بنانے والا پولیس اہلکار پکڑا گیا

    گھناؤنا کام کرنیوالی خواتین پولیس کے ہتھے چڑھ گئیں

    پشاور کی سڑکوں پر شرٹ اتار کر گاڑی میں سفر کرنیوالی لڑکی کی ویڈیو وائرل

    وزیراعظم آفس کا 8 ارب کا بجٹ،ہمیں تو بتایا گیا کہ ریاست مدینہ کا وزیراعظم دری پر سوتا ، پیدل چلتا ہوگا؟ احسن اقبال

    تجارتی خسارے میں تیزی سے اضافہ.شوکت ترین کا اقدامات کرنے کی ہدایت

  • آئی ایم ایف نے 6 ملین ڈالر قرض کے بدلے ہمارا سب کچھ لکھوا لیا    گورنر پنجاب

    آئی ایم ایف نے 6 ملین ڈالر قرض کے بدلے ہمارا سب کچھ لکھوا لیا گورنر پنجاب

    گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا ہے کہ پاکستان میں قیادت سے متفق نہ ہوں تو کہا جاتا ہے اختلاف ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : آئی ایم ایف نے 6 ملین ڈالر قرض کے بدلے ہمارا سب کچھ لکھوا لیا یہ بیان گورنر پنجاب چودھری سرور نےلندن میں تقریب سے خطاب کے دیا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں قیادت سے متفق نہ ہوں تو کہا جاتا ہے اختلاف ہو گئے پارٹی کی طرف سے عہدہ چھوڑنے کا کہا جانا جھوٹ ہے اور سائیڈ لائن کئے جانے کا تاثر بھی درست نہیں اگلے سال جماعتی بنیادوں پر مقامی حکومت کے انتخابات کرائیں گے۔

    ان کا کہنا ہے کہ جس ملک میں سزا و جزا کا نظام نہیں وہ نہیں چل سکتا ہم نے کے پی کے میں جزا و سزا کا نظام قائم کیا کے پی پولیس کی کارکردگی برطانیہ سے کم نہیں ۔ہم نے کے پی میں ڈیلیور کیا، لوگوں نے دو تہائی اکثریت دی۔

    گورنربننےکی خواہش نہیں تھی لیکن پارٹی نے رسمی عہدہ دے کرسائیڈ لائن کردیا:گورنرپنجاب چوہدری سرور

    محمد سرور کی پارٹی سے ناراضگی سے متعلق سوال پر ساتھی رہنما انیل مسرت نے کہا بہن بھائیوں میں بھی لڑائی ہوجاتی ہے۔ محمد سرور پرانے ساتھی ہیں،آئندہ الیکشن میں بھی ہمارے ساتھ ہوں گے۔عمران خان آخری دو سال میں وعدے پورے کرنے کیلئے جان لڑا دیں گے۔

    اس سے قبل انہوں نے لندن میں ہی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ گورنر بننے کی خواہش نہیں تھی لیکن پارٹی نے رسمی عہدہ دے کر سائیڈ لائن پر کردیا کام کا عہدہ دیا جاتا تو ڈلیور کرسکتا تھا ، اپنے دائرہ اختیار میں آنے والے کام خوش اسلوبی سے ادا کرنے کی کوشش کررہا ہوں۔

    شوکت ترین کو سینیٹر بنانے کے لیے ٹکٹ جاری دیا گیا

    انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان کا المیہ ہے کہ شخصیات کے پیچھے بھاگتے رہے اور ادارے مضبوط نہیں کیے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ پولیس اور عدلیہ میں اصلاحات کرنے میں ناکام رہے ہیں، پولیس، عدلیہ اور پراسیکیوشن میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کی ضرورت ہے۔چوہدری سرور نے کہا کہ ملک کا بوسیدہ نظام عوام کے مسائل حل کرنے سے قاصر ہے، 1122 کو بہترین ریسکیو سروس میں تبدیل کردیا ہے، اس کا نظام برطانیہ کے نظام سے بھی بہتر ہے۔

  • آئی ایم ایف معاہدے سے متعلق غلط فہمیاں جنم لے رہی تھیں،شوکت ترین

    آئی ایم ایف معاہدے سے متعلق غلط فہمیاں جنم لے رہی تھیں،شوکت ترین

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدے سے متعلق غلط فہمیاں جنم لے رہی تھیں،

    شوکت ترین کا کہنا تھا کہ ہم نے آئی ایم ایف کوٹیکسز بڑھانے سے انکار کیا، احساس پروگرام کےتحت ہمارے پاس ڈیٹا اکھٹا ہو چکا ہے،ایس ایم ایز کسی بھی ملک کی ریڑھ کی ہڈی ہے ،بہت محدود لوگوں کو بینک لون دیتے ہیں جو ستم ظریفی ہے،حکومت کو امیر غریب کا پتہ چل گیا ہے،ڈیٹا موجود ہے ، نئی 223 کمپنیوں نے چھوٹے سرمائے سے آغاز کیا تومعیشت میں بہتری ہو گی،ایسے اقدامات کر رہے ہیں کہ روپے کی قدر بہتر ہو،ہمیں اسٹاک مارکیٹ پرلوگوں کا اعتماد بحال کرنا ہو گا،ایس ای سی پی میں کمپنیوں کی رجسٹریشن تیزی سے ہو رہی ہے ماضی کے مقابلے کمپنیوں کی رجسٹریشن میں 20 فیصد اضافہ ہوا،

    شوکت ترین کا مزید کہنا تھا کہ افواہیں تھیں لاکرز سیل ہوجائیں گے ،ایسا کچھ نہیں ہوگا،آئی ایم ایف معاہدہ کے بعد ٹیکسزمیں اضافہ نہیں ہو گا چھوٹ ختم ہو گی ٹیکسز نہیں بڑھیں گے ،جو پہلے سے ٹیکس دے رہے ہیں ان پر مزید ٹیکس عائد نہیں ہوگا،عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالنے کیلئے ٹارگٹڈ سبسڈی دے رہے ہیں،کیا کھاد پر سبسڈی ہمارے کسانوں تک پہنچ رہی ہے؟ کھاد پر سبسڈی سے بھی یوریا کی بوری کسان کو 2200 میں مل رہی ہے، ہم کسانوں کو ڈائریکٹ ٹارگٹڈ سبسڈی دینے جا رہے ہیں،پہلی جیم بورڈ لسٹنگ کا مارکیٹ میں ہونا اہم اور قابل ستائش ہے اسٹاک مارکیٹ کا جیم بورڈ ایس ایم ای سیکٹر کو سرمایہ فراہم کرے گا، اسمال میڈیم انٹرپرائزز جی ڈی پی گروتھ میں معاون بن رہی ہے،سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے اقدامات کر رہے ہیں،اسٹاک ایکس چینج میں لاکھوں افراد سرمایہ کاری کرتے ہیں،

    کیا فیصل واوڈا قانون سے بالا تر ہیں؟ ،عدم پیشی پر الیکشن کمیشن کا اظہار برہمی

    استعفیٰ دینے کے بعد فیصل واوڈا الیکشن کمیشن میں پیش، پھر مہلت مانگ لی

    میری غلطی ہے تو پھانسی لگا دیں لیکن یہ کام ضرور کریں، فیصل واوڈا کا الیکشن کمیشن میں بیان

    کامیاب جوان پروگرام،20 روز میں کتنے لاکھ درخواستیں موصول ہوئیں؟ وزیراعظم کو بریفنگ

    کامیاب جوان پروگرام ،وزیراعظم نے دی رقم بڑھانے کی منظوری

    کامیاب جوان پروگرام کی خود مانیٹرنگ کر رہا ہوں،شفافیت،میرٹ پر سمجھوتہ نہیں ہو گا، وزیراعظم

    کامیاب جوان پروگرام، وزیراعظم عمران خان نے بینکوں کو بڑا حکم دے دیا

    کامیاب جوان پروگرام کی ایک اور کامیاب کہانی

    پیٹرولیم لیوی کچھ نہ کچھ بڑھانی پڑے گی شوکت ترین

  • سچ یہ ہےکہ ٹیکس وصولیوں کا ہدف پورا نہیں ہوا، آئی ایم ایف کو بریفنگ

    اسلام آباد:سچ یہ ہےکہ ٹیکس وصولیوں کا ہدف پورا نہیں ہوا، آئی ایم ایف کو بریفنگ اطلاعات کے مطابق اس سلسلے مین پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات اسلام آباد میں ہوئے۔

    مقبوضہ کشمیر: لیفٹیننٹ گورنر کی آمد کے خلاف احتجاج،مظاہرے اور ریلیاں

    ذرائع کےمطابق آئی ایم ایف سے پالیسی سطح کےمذاکرات میں پاکستانی ٹیم کی قیادت سیکریٹری خزانہ نے کی جس میں گورنر اسٹیٹ بینک اور چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) بھی شریک تھے۔

    وزارت خزانہ کے حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں ٹیکس وصولیوں کا ہدف 1447 ارب روپے تھا، اس عرصے میں 167 ارب روپے کم ٹیکس وصولیاں ہوئیں۔ آئی ایم ایف نے مزید اقدامات کا زور دیا

    مقبوضہ کشمیر :سٹیٹ بنک آف انڈیا (ایس بی آئی) کے اے ٹی ایم کارڈ اچانک بند 

    ذرائع کے مطابق 7 نومبر کو مذاکرات کامیاب ہونے پر پاکستان کو قرضے کی نئی قسط جاری ہوگی جس سے پاکستان کو ایک ارب 44 کروڑ ڈالر مل جائیں گے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے جائزہ مشن نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

    5سے 15نومبر تک ملک گیر پیمانے پر احتجاج کا اعلان کردیا گیا