Baaghi TV

Tag: آئی سی سی

  • ورلڈ کپ سیمی فائنل:بھارتی بورڈ نے آئی سی سی کی اجازت کے بغیر  پچ تبدیل کردی

    ورلڈ کپ سیمی فائنل:بھارتی بورڈ نے آئی سی سی کی اجازت کے بغیر پچ تبدیل کردی

    ممبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ 2023 کے پہلے سیمی فائنل میں بھارتی کرکٹ بورڈ پر اپنی مرضی کے مطابق پچ تبدیل کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: برطانوی خبر رساں ادارے ڈیلی میل کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے آئی سی سی کی اجازت کے بغیر سیمی فائنل کی پچ بدل ڈالی، بھارتی کرکٹ بورڈ پر سیمی فائنل میں اپنے اسپنرز کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کا الزام لگایا گیا ہے، سیمی فائنل ایسی پچ پر ہورہا ہے جو پہلے ہی دو بار استعمال ہو چکی ہے۔

    آئی سی سی ایونٹس میں پچز گورننگ باڈی کے کنسلٹنٹ اینڈی ایٹکنسن کی نگرانی میں تیار کی جاتی ہیں جو ہوم بورڈ کے ساتھ پیشگی رضامندی ظاہر کرتے ہیں کہ اسکوائر پر موجود نمبر والی پٹیوں میں سے کون سی پچ میچ کے لیے استعمال کی جائے گی۔

    کپل دیو بابر اعظم کی حمایت میں بول پڑے

    برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا کہ ٹورنامنٹ اپنے عروج پر پہنچنے کے ساتھ ہی اس معاہدے کو نظر انداز کر دیا گیا ہے اور سیمی فائنل ایک ایسی پچ پر کھیلا جائے گا جو پہلے ہی دو بار استعمال کی جا چکی ہے جس سے ممکنہ طور پر بھارت کے عالمی معیار کے اسپنرز کو مدد ملے گی کیونکہ وہ 2011 کے بعد پہلی بار 50 اوورز کے ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچنا چاہتے ہیں۔

    ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان سیمی فائنل اسٹیڈیم کی پچ نمبر 7 پر ہونا تھا جس پر ابھی تک ورلڈکپ کا کوئی میچ نہیں کھیلا گیا بھارتی بورڈ نے پچ نمبر6 پر میچ کرانے کا فیصلہ کیا جس پر پہلے ہی 2 میچ کھیلے جاچکے ہیں پچ نمبر 6 پر بھارت کا سری لنکا اور انگلینڈ کا جنوبی افریقا سے میچ ہوا تھا، پچ نمبر 6 پر بھارت نے سری لنکن ٹیم کو 55 رنز پر آؤٹ کر کے یک طرفہ میچ اپنے نام کیا تھا،فائنل میں پہنچنے کی صورت میں بھارتی بورڈ کی جانب سے نریندرا مودی اسٹیڈیم احمد آباد کی پچ بھی مرضی سے تبدیل کی جاسکتی ہے۔

    بابراعظم کی کپتانی ختم، استعفیٰ نہ دیا تو بورڈ نے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا

    انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ پہلے سے طے شدہ پچ نمبر 6 پر کھیلا گیا تھا لیکن اگلے تین میچوں میں سے کوئی بھی شیڈول کے مطابق نہیں تھا اور ایٹکنسن نے آئی سی سی کو ایک ای میل میں کہا تھا کہ یہ تبدیلیاں مناسب نوٹس یا پیشگی انتباہ کے بغیر کی گئی ہیں،یہ معاملہ اس وجہ سے پیچیدہ تھا کہ انہیں آئی سی سی کے سینئر ایونٹس منیجر نے وینیو پر بتایا کہ 14 اکتوبر کو بھارت اور پاکستان کے درمیان میچ شیڈول کے مطابق پچ نمبر 7 پر ہوا تھا جب کہ وہ دراصل پچ نمبر 5 تھی۔

    ڈیلی میل کے مطابق ایٹکنسن نے سفارش کی کہ فائنل بھی پچ نمبر 5 پر کھیلا جائے، جسے صرف ایک بار استعمال کیا گیا ہے حالانکہ انہیں پچھلے ہفتے معلوم ہوا کہ دو بار استعمال ہونے والی پچ نمبر 6 کو منظوری مل سکتی ہے جس سے بھارتی اسپنرز دوبارہ میدان میں آسکتے ہیں۔

    سابق کر کٹرز کی منفی تنقید سے ٹیم حوصلہ ہار جاتی ہیں،رمیز راجا

  • انگلینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    انگلینڈ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    آئی سی سی ورلڈ کپ: انگلینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے

    آئی سی سی ورلڈ کپ، آج 44 واں میچ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین کھیلا جا رہا ہے، میچ کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں ہو رہا ہے، ٹاس ہوا تو انگلینڈ نے جیتا اور بیٹنگ کا فیصلہ کیا،انگلینڈ کی پہلی وکٹ 82 رنز پر گر گئی، افتخار احمد نے ڈیوڈ ملان کو 31 رنز پر آؤٹ کیا، پاکستان کیخلاف 108 رنز پر انگلینڈ کی دوسری وکٹ گرگئی.

    ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا ارادہ تھا، ٹیم میں ایک تبدیلی ہے، حسن علی کی جگہ شاداب خان شامل ہیں،انگلش کپتان جوز بٹلر کا کہنا تھا وکٹ بیٹنگ کےلیے اچھی ہے، زیادہ سے زیادہ اسکورکرنے کی کوشش کریں گے

    ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں انگلینڈ او ر پاکستان دونوں ٹیموں کا یہ آخری میچ ہے پاکستان اور انگلینڈ دونوں نے اب تک آٹھ آٹھ میچز کھیلے ہیں، پاکستان نے اپنے 4 اور انگلینڈ نے اپنے 2 میچز جیتے ہیں

    ورلڈ کپ،پاکستانی ٹیم کی سیمی فائنل تک رسائی "خواب” بن گیا
    پاکستان اور انگلینڈ کے مابین میچ، پاکستان کے سیمی فائنل میں پہنچنےکے امکانات ختم ہو گئے ہیں، انگلینڈ بیٹنگ کر رہاہے،پاکستان اگر پہلے بیٹنگ کرتا اور زیادہ رنز بنا کر انگلینڈ‌کو جلدی آؤٹ کرتا تو کسی حد تک امکان تھا تاہم اب ناممکن نظر آ رہا ہے کہ پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی ہو، پاکستانی ٹیم پہلے راؤنڈ کے آٹھ میچ کھیل کر اب وطن واپسی کی راہ لے گی

    پاکستان اب سیمی فائنل میں کیسے پہنچ سکتا ہے،کرکٹ ویب سائٹ ای ایس پی این کرک انفو کے مطابق اگر پانچ چیزیں ہو جائیں تو پاکستان سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر سکتا ہے، ایک ، انگلینڈ 50 رنز بناکر آؤٹ ہوجائے اور پاکستان یہ 50 رنز 2 اوورز میں مکمل کرے،دو، انگلینڈ 100رنز بنائے اور پاکستان یہ ہدف 2.5 اوورز میں حاصل کرلے، تین، انگلینڈ اگر 150 رنز بناتا ہے تو پاکستان کو یہ 3.4 اوورز میں حاصل کرنا ہوگا،چار، اگر انگلش ٹیم نے 200 رنز کا ہدف دیا تو قومی ٹیم کو یہ 4.3 اوورز میں حاصل کرنا ضروری ہوگا،پانچ، 300 رنز بنانے کی صورت میں پاکستان کو یہ ہدف 6.1 اوورز میں حاصل کرنا ہوگا جو کہ تقریباً ناممکن ہے۔

    ہم نے انڈیا میں اُس طرح کی کرکٹ نہیں کھیلی جس طرح کی کھیلنی چاہئے تھی،حسن علی
    دوسری جانب فاسٹ باؤلر حسن علی کا کہنا ہے کہ انڈیا کی کنڈیشن فاسٹ باؤلر کے لئےسازگار نہیں، کچھ فاسٹ باؤلرز ہیں جنہوں نے اچھی باؤلنگ کی، میں وائٹ بال کرکٹ میں نہیں تھا، مگر نسیم کی انجری کےبعد مجھے سلیکٹ کیا گیا، 6 میچز میں میری 9 وکٹیں ہیں، جو کہ زیادہ ہونی چاہئے تھی،مگر نہیں ہے، ورلڈکپ میں میری اس طرح کی باؤلنگ نہیں ہے جس طرح کی ہونی چاہئے تھی، میں اپنی پرفارمنس سے مطمئن ہوں،میگاایونٹ میں ہر کھلاڑی کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ اچھا پرفارم کرے، پوری دنیا کی نظر اس ایونٹ پر ہوتی ہے، ہر وینیو کی کنڈیشن مختلف تھی، ہم یہاں کھیلے نہیں تو ہمیں اُس طرح اندازہ نہیں تھا کنڈیشن کا، ہم آئی پی ایل نہیں کھیلتے، جو انفارمیشن ملیں وہ یہی تھیں کہ زیادہ رنز بنتے ہیںیہ واحد ورلڈکپ ہو گا جس میں کئی باراننگز میں 300 سے زیادہ رنز بنے ہیں ،باقی ٹیموں کے کھلاڑی آئی پی ایل بھی کھیل چکے ہیں، وائٹ بال میں مجھے موقع نہیں مل رہا تھا کیونکہ میں نے ایک دومیچزمیں اچھا پرفارم نہیں کیا تھا، ذہنی طور پر ورلڈکپ کھیلنے کے لئےتیارنہیں تھا، اسپورٹس مین ذہنی طور پر تیارہوتاہے،مجھےذہنی طورپرتیارہونے میں زیادہ ٹائم نہیں لگا،اسپورٹس مین کی زندگی بڑی مشکل ہوتی ہے مگر خوبصورت بھی اُتنی ہے،پرفارمنس اوپر نیچےہوتی رہتی ہے،سب سے اہم یہ ہے کہ آپ انہیں بیلنس کیسے رکھتے ہیں، اگرآپ ٹیم سے باہرہوتو اُس چیز پر کام کروجس کی وجہ سے باہر ہوئے ہو، کھیل کے ہرلمحےکو انجوائے کرنا چاہئے،جب انڈیا میں آئے تو اندازہ تھا کہ ہمارے فینز کی ہم سے امیدیں زیادہ ہوں گی،آپ انڈیا میں آکرکھیل رہے ہوتو آپکےفینز بھی چاہتے ہیں کہ آپ اچھی کرکٹ کھیلیں ،ہماری ٹیم اچھا کھیلتی آرہی تھی،ہم نے انڈیا میں اُس طرح کی کرکٹ نہیں کھیلی جس طرح کی کھیلنی چاہئے تھی،انڈیا کی مہمان نوازی بڑی اچھی لگی ہے، بھارت کے لوگ کرکٹ دیکھنا چاہتے ہیں،ہمیں یہاں کے فینز نے سپورٹ کیا، دومیچ کےعلاوہ ہمیں ہر میچ میں سپورٹ ملی، ورلڈکپ میں بہت ساری چیزیں سیکھنے کوملیں،

  • سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو 172 کا ٹارگٹ دے دیا

    سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو 172 کا ٹارگٹ دے دیا

    آئی سی سی ورلڈ کپ، آج 41 واں میچ جاری ہے، میچ نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی ٹیموں کے مابین کھیلا جا رہا ہے

    بنگلورو میں کھیلے جانے والے میچ کے لئے نیوزی لینڈ نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرانے کا فیصلہ کیا،نیوزی لینڈ کیخلاف سری لنکا کی پہلی وکٹ 3 رنز پر گرگئی، اس کے بعد ستر رنز پر نیوزی لینڈ کے پانچ کھلاڑی آؤٹ ہو گئے،سری لنکا کی نیوزی لینڈ کے خلاف آٹھویں وکٹ 113 رنز پر گرگئی، چمیکا کورونا رتنے 6 رنز بناکر لوکی فرگیوسن کی گیند پر آؤٹ ہوگئے

    سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو 172 کا ٹارگٹ دے دیا، سری لنکا کی پوری ٹیم 46.4 اوورز میں 171 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی،سری لنکا کی جانب سے کوشل پریرا سب سے زیادہ 51 رنز اور مہیش تھیکشنا 39 رنز بنا کر نمایاں رہے،

    نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے 3 ، مچل سینٹنر ، لوکی فرگوسن ، راچن رویندرا نے 2،2 جبکہ ٹم ساؤتھی نے ایک وکٹ حاصل کی

    خیال رہے کہ دونوں ٹیمیں میگا ایونٹ میں اب تک اپنے 8،8 میچز کھیل چکی ہیں جن میں سے نیوزی لینڈ 4 میچز میں فاتح اور 4 میں ناکام رہی ہے جبکہ سری لنکا اب تک صرف 2 میچز میں ہی فتح سے ہمکنار ہوئی جبکہ 6 میں اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

    نیوزی لینڈ اور سری لنکا دونوں ٹیموں اس ورلڈ کپ میں آٹھ آٹھ میچز کھیل چکی ہیں اور یہ دونوں ٹیموں کا پہلے مرحلے کا آخری میچ ہے.نیوزی لینڈ نے ورلڈ کپ میں اپنے 4 اور سری لنکا نے 2 میچز جیتے ہیں

  • ورلڈ کپ: سلو اوور ریٹ پر آئی سی سی کا پاکستان ٹیم پر جرمانہ

    ورلڈ کپ: سلو اوور ریٹ پر آئی سی سی کا پاکستان ٹیم پر جرمانہ

    دبئی: نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں سلو اوور ریٹ پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے پاکستان ٹیم پر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی: بھارت میں جاری آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 13 ویں ایڈیشن میں گزشتہ روز پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مدمقابل آئیں پاکستان نے ڈی ایل ایس میتھڈ کے تحت 21 رنز سے فتح اپنے نام کی،آئی سی سی کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف مقررہ وقت تک 2 اوورز کم کرائے تھے پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں پر 10، 10 فیصد میچ فیس کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے غلطی کو تسلیم اور جرمانے کی سزا کو قبول کیا ہے۔

    اسموگ کی روک تھام کیلئے پنجاب حکومت کا بھارت کو خط لکھنے کا فیصلہ

    واضح رہے کہ اس سے قبل ورلڈکپ میں جنوبی افریقا کیخلاف میچ میں بھی پاکستان ٹیم پر سلو اوور ریٹ کی وجہ سے جرمانہ عائد ہوا تھاجنوبی افریقا کے میچ میں قومی کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ لگایا گیا تھا جسے پاکستانی کپتان بابراعظم نے قبول کیا تھا۔

    نواز شریف کا سیاسی قیادت سے مشاورت کا فیصلہ،رہنماؤں کی پی ٹی آئی وفد کو …

  • ورلڈ کپ:بھارت کا جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    ورلڈ کپ:بھارت کا جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

    کولکتہ: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈکپ کے 13 ویں ایڈیشن کا 37 واں میں میچ بھارت نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا۔

    باغی ٹی وی : کولکتہ کے تاریخی ایڈن گارڈنز میں آج بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ کھیلا جارہا ہے،ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کپتان روہت شرما کا کہنا تھا کہ دونوں ٹیموں نے ورلڈکپ کے دوران بہترین کرکٹ کھیلی ہے اچھا میچ دیکھنے کو ملے گا، ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

    دوسری طرف پروٹیز کپتان ٹیمبا باووما نے کہا کہ اگر ٹاس جیت جاتے تو پہلے بیٹنگ کرتے،ٹیم میں تبدیلی کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ تبریز شمسی کو ٹیم میں واپس لایا گیا ہے-

    جنوبی افریقا کا اسکواڈ

    کپتان، ٹمبا باؤما، ایڈن مارکرم، کوئنٹن ڈی کوک، راسی وین ڈیر ڈوسن، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر، مارکو جانسن، ، کیشو مہاراج، کاگیسو ربادا اور لنگی نگیڈی

    بھارت کا اسکواڈ

    کپتان روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ایر، کے ایل راہول، رویندرا جڈیجا، شاردول ٹھاکر، جسپریت بمراہ، کلدیپ یادیو اور محمد سراج

  • نیوزی لینڈ کے خلاف میچ ،پاکستانی ٹیم میں تبدیلی متوقع

    نیوزی لینڈ کے خلاف میچ ،پاکستانی ٹیم میں تبدیلی متوقع

    پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں ٹیم میں تبدیلی کا اشارہ دے دیا،

    چنا سوامی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مکی آرتھر کا کہنا تھا شاداب خان کے عبوری ٹیسٹ ہوئے جو بظاہر ٹھیک ہیں تاہم فی الحال ہم شاداب پر کوئی فیصلہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں، حارث رؤف ہمارا اہم بولر ہے اس کو تبدیل نہیں کریں گے ممکن ہے کہ کل کے میچ میں تبدیلی کریں

    مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ مسلسل سفر کھلاڑیوں کیلئے کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن سخت سکیورٹی کے باعث پریشانی ہے ایسا لگتا ہے کہ ہم پھر کووڈ کے وقت میں چلے گئے ہیں کھلاڑی اپنی مرضی سے کہیں آ جا نہیں سکتے ایسی صورتحال ٹیم پر اثرانداز ہوتی ہے، نیوزی لینڈ کا بطور حریف احترام کرتے ہیں لیکن ہماری پہلی ترجیح میچ جیتنا ہے جب جیت کی پوزیشن میں آئیں گے تو پھر سیناریو دیکھیں گے

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین میچ بنگلورو میں کھیلا جائے گا، بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کی دوپہر بنگلورو میں بارش متوقع ہے،میچ کا آغاز صبح ساڑھے دس بجے ہونا ہے، ہفتے کو بنگلورو میں دن2 بجے سے 70 سے 80 فیصد بارش کا امکان ہے،

    دوسری جانب پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف اچھے مارجن سے میچ جیتنا ضروری ہے 84 رنز کی فتح پاکستان کو نیوزی لینڈ سے اوپر لے جائے گی اگر میچ واش آؤٹ ہوا تو ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا،ٹیبل پوائنٹس کے مطابق پاکستان 7 میچز میں 3 میں کامیابی کے بعد 6 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے،سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے پاکستان کو اپنے بقیہ 2 میچز جیتنا ضروری ہے

  • سری لنکا بھارت میچ،بھارت کے تین کھلاڑی آؤٹ

    سری لنکا بھارت میچ،بھارت کے تین کھلاڑی آؤٹ

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ، آج 33 واں میچ بھارت اور سری لنکا کے مابین کھیلا جا رہا ہے

    دونوں ٹیموں کے مابین میچ واکھنڈے میں ہو رہا ہے، سری لنکن کپتان کوشل مینڈیس نے ٹاس جیت کر بھارتی کپتان روہت شرما کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی،میچ شروع ہوا تو بھارتی کپتان روہت شرما اور شبمن گل کھیلنے آئے لیکن اوپنرز سری لنکن بولرز کے سامنے بھارتی ٹیم کو لمبی پارٹنر شپ نہ مل سکی، سری لنکن بولر مدوشنکا نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کو پہلے اوور کی دوسری گیند پر بولڈ کرتے ہوئے صرف 4 رنز کیساتھ واپس بھیجا، اسکے بعدبھارت کی دوسری وکٹ 193 رنز پر شبمن گل کی گری، مدوشنکا نے شبمن گل کو 92 رنز پر کیچ آؤٹ کیا،مدوشنکا نے ہی ویرات کوہلی کو 88 رنز کھیل کر آؤٹ کردیا

    پوائنٹس ٹیبل کے مطابق ورلڈ کپ میں بھارت کی ٹیم ابھی تک ناقابل شکست ٹیم ہے جوہ 12 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ سری لنکا 4 پوائنٹس کیساتھ 7 ویں نمبر پر موجود ہے.

    راشد لطیف نے سابق کرکٹر اور تجزیہ کار پی جے میر کو ایک ارب ہرجانے کا لیگل نوٹس بھیجا ہے

  • پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ،بارش کی پیشنگوئی

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ،بارش کی پیشنگوئی

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین میچ ہفتے کو کھیلا جائے گا، محکمہ موسمیات نے ہفتے کو بارش کی بھی پیشنگوئی کر دی

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین میچ بنگلورو میں کھیلا جائے گا، بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کی دوپہر بنگلورو میں بارش متوقع ہے،میچ کا آغاز صبح ساڑھے دس بجے ہونا ہے، ہفتے کو بنگلورو میں دن2 بجے سے 70 سے 80 فیصد بارش کا امکان ہے،

    دوسری جانب پاکستان کا نیوزی لینڈ کے خلاف اچھے مارجن سے میچ جیتنا ضروری ہے 84 رنز کی فتح پاکستان کو نیوزی لینڈ سے اوپر لے جائے گی اگر میچ واش آؤٹ ہوا تو ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا،ٹیبل پوائنٹس کے مطابق پاکستان 7 میچز میں 3 میں کامیابی کے بعد 6 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے،سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے پاکستان کو اپنے بقیہ 2 میچز جیتنا ضروری ہے

    ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف میچ سے قبل نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کئی کھلاڑی انجری کا شکار ہو گئے ہیں اور اس فہرست میں اب میٹ ہنری کا بھی اضافہ ہو گیا ہے،میٹ ہنری جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے تھے اور انہوں نے جنوبی افریقا کے خلاف صرف 5 اشاریہ تین اوور کیے تھے،میٹ ہنری کا اوور جیمی نیشم نے مکمل کیا تھا تاہم جمی نیشم بھی کلائی پر گیند لگنے کے باعث انجری کا شکار ہو گئے تھے،کھلاڑی لوکی فرگوسن، مارک چیپمین اور کین ولیمسن پہلے ہی انجریز سے دوچار ہیں،ہفتے کو میچ ہونا ہے،

  • آئی سی سی: ون ڈے پلئیرز کی رینکنگ جاری،شاہین آفریدی پہلے نمبر پر براجمان

    آئی سی سی: ون ڈے پلئیرز کی رینکنگ جاری،شاہین آفریدی پہلے نمبر پر براجمان

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی-

    باغی ٹی وی:آئی سی سی نے ورلڈ کپ کے دوران ون ڈے بولرز بولرز کی کارکردگی پر نئی رینکنگ جاری کی ہے آئی سی سی پلیئرز رینکنگ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم بیٹرز میں بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ بولرز میں شاہین آفریدی بھی پہلے نمبر پر آگئے ہیں-

    آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ون ڈے رینکنگ کے مطابق شاہین شاہ آفریدی دسویں نمبر سےپہلے نمبر پر براجمان ہوگئے،آئی سی سی رینکنگ کے مطابق شاہین شاہ آفریدی 673 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں، جبکہ آسٹریلیا کے جوش ہیزلووڈ 663 پوائنٹس کے ساتھ ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئےبھارت کے محمد سراج 656 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر پہنچ گئے جبکہ جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج کی چوتھی اور نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ کی پانچویں پوزیشن ہے اور کشو مہاراج کے 651 اور ٹرینٹ بولٹ کے 649 پوائنٹس ہیں۔

    انگلینڈ کے فاسٹ بولر ڈیوڈ ولی کا ورلڈکپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان

    https://x.com/TheRealPCB/status/1719648638279053646?s=20
    دوسری جانب آئی سی سی بیٹرز کی رینکنگ میں مسلسل بابر اعظم بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں، لیکن ریٹنگ پوائنٹس میں گراوٹ کا سلسلہ برقرار ہے، وہ 818 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پر ہیں جبکہ بھارت کے شبمن گل صرف دو پوائنٹس کے فرق سے دوسرے اور جنوبی افریقا کے کوئنٹن ڈی کوک 765 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

    علاوہ ازیں آل راؤنڈرز کی فہرست میں بنگلا دیش کے شکیب الحسن پہلے، افغانستان کے محمد نبی دوسرے اور زمبابوے کے سکندر رضا تیسرے نمبر پر ہیں۔

    خیال رہے کہ شاہین آفریدی بھارت میں جاری ون ڈے ورلڈ کپ کے 13 ویں ایڈیشن میں اب تک فاسٹ بولرز میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے بولر بھی ہیں، انہوں نے میگا ایونٹ کے دوران 7 میچوں میں 17 وکٹوں کے حاصل کی ہیں شاہین آفریدی نے ون ڈے کرکٹ میں اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا، وہ وکٹوں کی تیز ترین سنچری کرنے والے دنیا کے تیسرے فاسٹ بولر بن گئے۔

    آئی سی سی ورلڈکپ: جنوبی افریقا کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 358 …

    فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی تیز ترین 100 وکٹیں لینے والے بولروں کی فہرست میں شامل ہوگئےپاکستانی بولر نے 51 میچز میں 100 ون ڈے وکٹیں مکمل کیں جبکہ مچل اسٹارک نے 52 میچز میں 100 وکٹیں مکمل کی تھیں۔

    شاہین آفریدی 100 وکٹیں لینے والے تیز ترین پاکستانی بھی بن گئے ہیں انہوں نے یہ اعزاز کولکتہ کے ایڈین گارڈنز میں بنگلادیش کے خلاف کھیلے جانے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں بنگلادیش کے خلاف میچ میں حاصل کیا جس میں انہوں نے اپنے پہلے ہی اوور میں بنگلادیشی اوپنر تنزید حسن کو صفر پر آؤٹ کیا۔

    سابق پاکستانی اسپنر ثقلین مشتاق نے یہ سنگ میل 53 ون ڈے میچز میں عبور کیا تھا، نیپال کے سندیپ لمیچانے نے 42 اور افغانستان کے راشد خان نے 44 میچز میں یہ کارنامہ سرانجام دیا تھا، مجموعی طور پر شاہین تیز ترین 100 وکٹیں لینے والے تیسرے بولر ہیں۔

    آسٹریلیا نے 2034 ورلڈ کپ کی بولی منسوخ کر دی

    شاہین شاہ رواں ورلڈ کپ میں سب سے زیادی وکٹیں لینے والے بولر بھی بن گئے ہیں۔ انہوں نے اب تک 07 میچز میں 16 وکٹیں حاصل کی ہیں، آسٹریلیا کے ایڈم زمپا نے نے بھی 16وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں اور وہ دوسرے نمبر پر ہیں۔

  • نیوزی لینڈ کا ٹاس جیت  کر جنوبی افریقہ کیخلاف باؤلنگ کا فیصلہ

    نیوزی لینڈ کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کیخلاف باؤلنگ کا فیصلہ

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ، آج 32 واں میچ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں‌کے مابین کھیلا جا رہا ہے

    نیوزی لینڈ نے ٹاس جیتا اورجنوبی افریقا کیخلاف باؤلنگ کا فیصلہ کر لیا، میچ پونے میں کھیلا جا رہا ہے، نیوزی لینڈ کپتان ٹام لیتھم نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا بواما کو پہلے بولنگ کی دعوت دی

    نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن جنوبی افریقا کے خلاف میچ کے لیے دستیاب نہیں ہیں جس کے بعد کین ولیمسن کی جگہ وکٹ کیپر بیٹر ٹام لیتھم ٹیم کی قیادت کررہے ہیں،نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ اب تک چھ چھ میچ کھیل چکی ہیں، جن میں سے جنوبی افریقہ نے پانچ اور نیوزی لینڈ نے چار جیتے ہیں،پوائنٹس ٹیبل کے مطابق جنوبی افریقہ دوسرے اور نیوزی لینڈ تیسرے نمبر پر ہے