Baaghi TV

Tag: آئی سی سی

  • آئی سی سی نے مینز اور ویمنز پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کر دیا

    آئی سی سی نے مینز اور ویمنز پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کر دیا

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مینز اور ویمنز پلیئر آف دی منتھ کا اعلان کر دیا۔

    باغی ٹی وی : متحدہ عرب امارات کے بیٹسمین محمد وسیم پلیئر آف دی منتھ قرار پائے ہیں، وہ یو اے ای کے پہلے کھلاڑی ہیں جنہیں یہ اعزاز حاصل ہوا ہے محمد وسیم نے اپریل میں اے سی سی پریمیئر کپ کے دوران مجموعی طور پر 269 رنز بنائے جس میں عمان کے خلاف فائنل میچ میں 56 گیندوں پر شاندار سنچری بھی شامل تھی۔

    خواتین کی کیٹیگری میں ویسٹ انڈیز کی کپتان ہیلی میتھیوز کو پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا، ان کی قیادت میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنے دورہ پاکستان کے دوران میزبان ٹیم کیخلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز جیتنے میں کامیاب ہوئی، ہیلی میتھیوز نے پہلے اور تیسرے ون ڈے میں سنچریاں اسکور کیں جبکہ ایک میچ میں 44 رنز بنائے، پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں انہوں نے مجموعی طور پر 205 رنز اسکور کیے۔

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا آفیشل ترانہ  جاری

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا آفیشل ترانہ جاری

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا آفیشل ترانہ ’آؤٹ آف دِس ورلڈ‘ جاری کردیا۔

    باغی ٹی وی: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا آفیشل اینتھم ‘Out of this World’ آئی سی سی کی جانب سے سوشل میڈیا پر ریلیز کیا گیا جسے گر یمی ایوارڈ ونر گلوکار شان پال اور کیس نے گایا ہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اینتھم میں کرس گیل، شیونارائن چندرپال، اسٹیفنی ٹیلر ، یوسین بولٹ سمیت متعدد ایتھلیٹس کو دکھایا گیا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا آفیشل اینتھم ‘Out of this World’ آئی سی سی کی جانب سے سوشل میڈیا پر ریلیز کیا گیا جسے گریمی ایوارڈ ونر گلوکار شان پال اور کیس نے گایا ہے۔

    مائیکل تنو مونٹانو کے تیار کردہ ترانے کو میوزک ویڈیو کے ساتھ لانچ کیا گیا ہے جس میں آٹھ بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ، کرکٹ اسٹار کرس گیل، علی خان، شیو نارائن چندر پال اور دیگر کیریبین شخصیات شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا آغاز 2 جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں ہوگا، ٹورنامنٹ شروع ہونے میں صرف 30 دن باقی رہ گئے ہیں،ٹورنامنٹ میں 20 ٹیمیں شرکت کریں گی جنہیں پانچ، پانچ کے چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں سے ہر گروپ کی دو ٹاپ ٹیمیں سپر ایٹ راؤنڈ میں جگہ بنائیں گی، میگا ایونٹ کے دوران پاکستان اور بھارت کا مقابلہ 9 جون کو نیویارک میں ہوگا، دونوں ٹیمیں گروپ اے میں شامل ہیں۔

  • آئی سی سی رینکنگ:بابراعظم کی تنزلی، شاہین شاہ  کی 2 درجہ ترقی

    آئی سی سی رینکنگ:بابراعظم کی تنزلی، شاہین شاہ کی 2 درجہ ترقی

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے ٹی ٹوئنٹی، ون ڈے اور ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے۔

    باغی ٹی وی: آئی سی سی کی جانب سے جاری ٹی ٹوئنٹی بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو کا 861 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلا نمبربرقرار ہے ، انگلینڈ کےفل سالٹ 802 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور پاکستان کےمحمد رضوان 800 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبرپر موجود ہیں جنوبی افریقا کےایڈن مارکرم چوتھےنمبر پر آگئے جبکہ پاکستان کے کپتان بابر اعظم ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر چلے گئے، ان کے 753 ریٹنگ پوائنٹس ہیں-

    بولرز میں شاہین شاہ آفریدی 2 درجہ چھلانگ لگا کر 17ویں پوزیشن پر آگئے ہیں،، شاداب خان 24 ویں نمبر پر موجود ہیں ،انجری سے واپس آنے والے نسیم شاہ مزید 9 درجہ تنزلی کے بعد 52ویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ ٹاپ 10 بو لرز میں کوئی پاکستانی شامل نہیں۔

    دوسری جانب ون ڈے بیٹرز میں بابر اعظم پہلے، بھارت کے شبمن گل دوسرے اور ویرات کوہلی تیسرے نمبر پر براجمان ہیں، جبکہ ٹیسٹ رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کا پہلا، انگلینڈ کے جو روٹ کا دوسرا جبکہ بابر اعظم کا تیسرا نمبر ہے۔

  • سری لنکن کرکٹ بورڈ کی رکنیت بحال ہو گئی

    سری لنکن کرکٹ بورڈ کی رکنیت بحال ہو گئی

    دبئی: آئی سی سی سری لنکن کرکٹ بورڈ کی رکنیت بحال کردی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی:آئی سی سی نے سری لنکن کرکٹ بورڈ پرعائد پابندی ختم کرکے رکنیت بحال کردی ہے ، یاد رہے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ورلڈ کپ کے دوران بورڈ کومعطل کر دیا تھا آئی سی سی کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں بتایا گیا تھا کہ بورڈ کی رکنیت فوری طور پر معطل کی جارہی ہے ، سری لنکا نے ممبر ہونے ناطے اپنے فرائض کی سنگین خلاف ورزیاں کی ہیں ، بورڈ آزادانہ کام کرنے اور حکومتی دخل اندازی کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام رہا ۔

    سری لنکا کے وزیر کھیل نے ورلڈکپ میں ٹیم کی جانب سے انتہائی ناقص کارکردگی پر پورے کرکٹ بورڈ کو ہی فارغ کر دیا تھا جس کے بعد بورڈ کے صدر نے عدالت سے رجوع کیا ،عدالت نے کرکٹ بورڈ کے صدر کی درخواست کو سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے کرکٹ بورڈ کو 2 ہفتوں کیلئے بحال کر دیا تھا تاہم حکومتی دخل اندازی کے باعث آئی سی سی نے سری لنکن کرکٹ بورڈ کے خلاف سخت ترین اقدام اٹھاتے ہوئے رکنیت معطل کی ۔

    بعدازاں آئی سی سی نے سری لنکن ٹیم کو انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی تھی،سری لنکن کرکٹ بورڈ کی فنڈنگ آئی سی سی خود کنٹرول کرے گی، آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں سری لنکا سے انڈر 19ورلڈ کپ کی میزبانی بھی لے لی گئی،انڈر 19 ورلڈ کپ 2024 کی میزبانی اب جنوبی افریقا کرے گا۔

  • سوریا کمار نے مسلسل دوسری بار ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا

    سوریا کمار نے مسلسل دوسری بار ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیت لیا

    دبئی: آئی سی سی نے سال 2023 کی مختلف کیٹیگریز کے بہترین کرکٹرز کا اعلان کر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی: مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر کے لیے نیوزی لینڈ کےمارک چیپمین، یوگینڈا کے ایلپیش رامجانی، زمبابوے کے سکندر رضا اور بھارت کے سوریا کماریادیو کے درمیان سخت مقابلہ تھا، تاہم بھارت کے سوریا کمار یادیو سال 2023 میں شاندار کارکردگی دکھا کر مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹر آف دی ایئر قرارپائے، انہوں نے یہ اعزاز مسلسل دوسری بار حاصل کیا ہے۔

    سوریا کمار یادیو نے 2023 میں 17 ٹی ٹوئنٹی اننگز میں 48.86 کی اوسط سے 733 رنز اسکور کیے جبکہ ان کا اسٹرائیک ریٹ 155.95 رہا، دوسری جانب ویمنز کیٹیگری میں ویسٹ انڈیز کی کپتان ہیلے میتھیوز سال کی بہترین ٹی 20 پلیئر رہیں۔

    پاکستان عوامی تحریک کا پی پی رہنما راجہ پرویز اشرف کی حمایت کا اعلان

    کرکٹ ورلڈ کپ میں اپنی کارکردگی سے سب کو متاثر کرنے والے نیوزی لینڈ کے ابھرتے ہوئے نوجوان کرکٹر راچن رویندرا نے آئی سی سی ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتا ہے ، جبکہ ویمنز ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر آسٹریلیا کی فوئبے لچفیلڈ رہیں۔

    نیدر لینڈز کے باسڈیلیڈا مینز ایسوسی ایٹ کرکٹر آف دی ایئر قرار پائے جبکہ کینیا کی کوئنٹر ایبل ویمنز ایسوسی ایٹ کرکٹر آف دی ایئر قرار پائیں۔

    علاوہ ازیں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سال 2023 کی بہترین ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم کا اعلان بھی کردیا۔

    سعودی عرب میں پہلا شراب خانہ کھلنے کی تیاری

    آئی سی سی کی جانب سے تینوں فارمیٹس کی ٹیمز آف دی ایئر کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں کوئی بھی پاکستانی کرکٹر شامل نہیں، ون ڈے ٹیم آف دی ایئر کا کپتان بھارتی کرکٹر روہت شرما کو نامزد کیا گیا ہے۔

    ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں بھارت کے شبمن گل، ویرات کوہلی، محمد سراج، کلدیپ یادیو اور محمد شامی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ اور ایڈم زمپا اور نیوزی لینڈ کے ڈیرل میچل، جنوبی افریقا کے ہینرک کلاسن اور مارکو جینسن بھی ٹیم آف دی ایئر کا حصہ ہیں۔

    ٹیسٹ ٹیم آف دی ایئر کی بات کی جائے تو آسٹریلوی کھلاڑی پیٹ کمنز کو کپتان نامزد کیا گیا ہے ٹیسٹ ٹیم میں عثمان خواجہ، دیموتھ کرونا رتنے، کین ولیمسن اور جو روٹ، ٹریوس ہیڈ، رویندر جڈیجا اور ایلکس کیری شامل ہیں،آئی سی سی کی اعلان کردہ بہترین ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں بھی کسی پاکستانی کرکٹر کا نام نہیں ہے۔

    وزارت مذہبی امور کی ملک بھر میں نماز استسقاء ادا کرنے کی اپیل

  • فلسطینیوں سے یکجہتی،آئی سی سی کا عثمان خواجہ کیخلاف ایکشن،ردعمل بھی آ گیا

    فلسطینیوں سے یکجہتی،آئی سی سی کا عثمان خواجہ کیخلاف ایکشن،ردعمل بھی آ گیا

    پرتھ ٹیسٹ کے دوران فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی پر آئی سی سی نے پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کیخلاف ایکشن لے لیا ہے، آئی سی سی نے عثمان خواجہ پر ضوابط کی خلاف ورزی پر چارج کردیا

    عثمان خواجہ نے پاکستان کے خلاف پرتھ ٹیسٹ میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کےلیے بازوں پر سیاہ پٹی باندھی تھی،
    اس سے قبل پریکٹس سیشن کے دوران بھی انہوں نے جوتوں پر پیغام درج کیا تھا، جس کے بعد انہیں میچ میں وہ جوتے پہننے سے روک دیا گیا تھا،آئی سی سی کے ترجمان کے مطابق عثمان خواجہ نے پرتھ ٹیسٹ میں بازوں پر سیاہ پٹی باندھ کر آئی سی سی کے کلوتھنگ اینڈ ایکیوپمنٹ کے قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں چارج کردیا گیا ہے، آئی سی سی کی جانب سے اس بات کی وضاحت نہیں کی گئی کہ عثمان خواجہ کو اس کی کیا سزا دی گئی؟قوانین کے مطابق ضابطہ اخلاف کی اس خلاف ورزی پر عثمان خواجہ کو فی الحال صرف تنبیہ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

    عثمان خواجہ پر لباس اور آلات کے ضوابط کی شق ایف کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا ہے، عثمان نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران ایک ذاتی پیغام (آرم بینڈ) ڈسپلے کرنے کے لیے کرکٹ آسٹریلیا اور آئی سی سی کی پیشگی منظوری لیے بغیر دکھایا۔نیوز کارپوریشن کے مطابق عثمان خواجہ کے بازو بند کو آئی سی سی نے منظور نہیں کیا۔

    عثمان خواجہ نے آئی سی سی کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے، خبر رساں ادارے کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے فرد جرم عائد ہونے کے بعد عثمان خواجہ کا کہنا تھا کہ بازو پر سیاہ پٹی باندھ کر میچ کھیلنا سیاسی پیغام نہیں بلکہ ’ذاتی سوگ‘ تھا اور وہ اس حوالے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے فیصلے کو چیلنج کریں گے

    عثمان خواجہ نے گزشتہ ہفتے آئی سی سی کو سنسر کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور فلسطین سے اظہارِ یک جہتی کے عمل پر ڈٹ گئے تھے، ایک ویڈیو بیان میں عثمان خواجہ کا کہنا تھا کہ جو عمل کیا وہ غیر سیاسی ہے کیا آزادی سب کے لیے نہیں ہے؟میرے لیے مسلمان، یہودی اور ہندو سب کی جانیں برابر ہیں، میں ان کی آواز بن رہا ہوں جو خود نہیں بول سکتے، میں نے اپنے جوتے پر جو لکھا وہ غیر سیاسی ہے، میں کسی کی طرف نہیں ہوں، میرے لیے انسانی جانیں برابر ہیں،جب غزہ میں بچوں کو مرتا دیکھتا ہوں تو مجھے اپنے بچے یاد آتے ہیں، آئی سی سی نے مجھے کہا ہے کہ آپ وہ جوتے نہیں پہن سکتے، آپ کے جوتوں پر سیاسی تحریر درج ہے، مجھے نہیں لگتا کہ یہ سیاسی تحریر ہے بلکہ یہ ایک انسانی اپیل ہے، آئی سی سی قوانین کی عزت کرتا ہوں لیکن میں لڑوں گا، میں لڑ کر جوتے پہننے کی اجازت لوں گا،

    36 سالہ نوجوان کرکٹر عثمان خواجہ نے اپنے جوتے پر ہاتھ سے "آزادی ایک انسانی حق ہے” اور "تمام زندگیاں برابر ہیں” نعرے لکھے تھے

    آئی سی سی کی جانب سے انہیں متنبہ کیا گیا تھا کہ اگر انہوں نے میچ کے دوران یہ جوتے پہنے تو انہیں بھاری پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا – کیونکہ گورننگ باڈی کے پاس ایسے قوانین ہیں جو سیاست، مذہب یا نسل سے متعلق ذاتی پیغامات کی نمائش پر پابندی لگاتے ہیں۔

    کرکٹ آسٹریلیا نے عثمان خواجہ کے حوالے سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم کھلاڑیوں کی ذاتی رائے کے اظہار کی حمایت کرتے ہیں،ہ لیکن اس حوالے سے آئی سی سی کے قوانین موجود ہیں، یہ قوانین ذاتی پیغامات کے اظہار سے منع کرتے ہیں، ہم توقع کرتے ہیں کہ کھلاڑی ان قوانین پر عمل کریں گے،

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ایک صارف کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کی منافقت چیک کریں،انڈیا آسڑیلیا کے خلاف 2019 میں ون ڈے سیریز کے ایک میچ میں انڈین ٹیم فوج کی ٹوپیاں پہن کر میچ کھیلتی ہے تو ان پر کوئی جرمانہ یا پابندی نہیں لگتی جبکہ عثمان خواجہ پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں

    عثمان خواجہ کل نعروں سے مزین جوتے نہیں پہنے گے،پیٹ کمنز

    عثمان خواجہ کا جوتوں کے پابندی پر آئی سی سی پر جوابی وار

    پاکستانی کھلاڑی طلحہ کے کنٹرول میں،ذکا اشرف کی آڈیو لیک

  • آئی سی سی ون ڈے پلیئرز کی نئی رینکنگ میں بابر اعظم کی پہلی پوزیشن

    آئی سی سی ون ڈے پلیئرز کی نئی رینکنگ میں بابر اعظم کی پہلی پوزیشن

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے ون ڈے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی-

    باغی ٹی وی: آئی سی سی کی جانب سے جاری ون ڈے پلیئرز کی نئی رینکنگ کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم میں پہلی پوزیشن پر آ گئے ہیں، آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی پلیئر رینکنگ میں بابراعظم بیٹرز میں 824 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہیں جبکہ شبھمن گل کی تنزلی ہوئی ہے اور وہ دوسری پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔

    شبھمن گل کے 810 پوائنٹس ہیں، ویرات کوہلی 775 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہیں جبکہ روہت شرما 754 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر ہیں، آل راؤنڈرز کی ٹاپ ٹین کی فہرست میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی جگہ نہیں بنا پایا جبکہ باؤلرز کی رینکنگ میں شاہین آفریدی 9 ویں پوزیشن پر ہیں۔

    پی ایس ایل 9: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹا نے پر …

    نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا

    ٹی 20 سیریز : نیوزی لینڈ کے خلاف قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان

  • ٹی 20 ورلڈ کپ: آئندہ برس پاک بھارت میچ نیویارک میں کرایا جائے گا

    دبئی: آئندہ برس ہونے والے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ نیویارک میں کرایا جائے گا-

    باغی ٹی وی: برطانوی اخبار کے مطابق پاک بھارت میچ سے متعلق اتفاق آئی سی سی اور آر گنائزنگ کمیٹی کے درمیان ہوا ہے،دبئی میں آئی سی سی اجلاس میں شیڈول کو حتمی شکل دیئے جانے کا امکان ہے، ایزن ہاور اسٹیڈیم نیویارک سے 25 کلومیٹر دور لانگ آئی لینڈ میں ہے پاک بھارت میچ کے لیے اسٹیڈیم میں 34 ہزار شائقین موجود ہوں گے۔

    ذرائع کے مطابق امریکی شہر فلوریڈا اور ٹیکساس بھی ورلڈ کپ مقابلوں کے میز بان ہوں گے جبکہ ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل کی میزبانی بارباڈوس کرے گا،جبکہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے مشترکہ میزبان امریکا اور ویسٹ انڈیز ہیں۔

    دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی کا معاہدہ سائن کرلیا ہے ، پی سی بی اور آئی سی سی کے درمیان "ہوسٹنگ رائٹس ایگریگیمنٹ” پر دستخط دبئی میں ہوئے، معاہدے پر دستخط ذکا اشرف اور آئی سی سی کے کونسل جنرل جوناتھن ہال نے کیے،پاکستان کرکٹ بورڈ چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی پر حکومت کو پہلے ہی آگاہ کرچکا ہے-

    قبل ازیں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے حالیہ ملاقات میں پی سی بی کو بھرپور حکومتی تعاون کی یقین دہانی کرائی تھی،یاد رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے چیمپئنز ٹرافی 2025 کی میزبانی پاکستان کو سونپی گئی ہے۔

  • انٹرنیشنل کرکٹ،ٹرانس جینڈر خواتین پر آئی سی سی نے لگائی پابندی

    انٹرنیشنل کرکٹ،ٹرانس جینڈر خواتین پر آئی سی سی نے لگائی پابندی

    آئی سی سی نے ٹرانس جینڈر خواتین جن میں مردوں کی طرح بلوغت کے اثرات پائے گئے ہوں ان کے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کردی ہے

    آئی سی سی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ خواتین ٹرانس جینڈر کے حوالہ سے پابندی کا اطلاق فوری ہو گا، پابندی دو برس کے لئے لگائی گئی ہے، اگلے دو برسوں میں اس حوالہ سے پالیسی کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا،آئی سی سی نے 9 ماہ کی مشاورت کے بعد یہ تجویز کیا کہ خواتین کے مقابلوں میں خواتین کی شمولیت، ان کی عزت نفس اور حفاظت یقینی بنائی جائے

    جیلوں میں 140 نوزائیدہ بچے بھی ماؤں کے ہمراہ قید، جیلوں میں ایڈز کے مریض کتنے؟

     پنجاب میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے رپورٹ پنجاب اسمبلی میں جمع 

    نوجوان مرد ہم جنس پرست ایڈز کے مریض بننے لگے،اسلام آباد میں شرح بڑھ گئی

    پنجاب میں ایڈز کے مریض بڑھنے لگے،سیکس ورکرز کے کئے گئے ٹیسٹ

    آئی سی سی چیف ایگزیکٹو جیف الارڈس کا کہنا ہے کہ ٹرانس جینڈر خواتین کی شمولیت سے متعلق پالیسی تفصیلی مشاورت کے بعد بنائی گئی، پالیسی بناتے وقت ہماری اولین ترجیح انٹرنیشنل اسپورٹس سے وابستہ خواتین کھلاڑیوں کی سالمیت اور حفاظت رہی

    واضح رہے کہ رواں برس ستمبر میں کینیڈا سے تعلق رکھنے والی ڈینیلی مک گاہے انٹرنیشنل کرکٹ میں حصہ لینے والی پہلی ٹرانس جینڈر کرکٹر بنی تھیں،

    اگر یہ مندر ہوتا ۔۔۔ لیکن یہ تو مسجد ہے ، تحریر: محمد عاصم حفیظ

    مندر گرا دیا اگر مسجد گرا دی جاتی تو کیا ردعمل سامنے آتا؟ چیف جسٹس کا بڑا حکم

    آپ سپریم کورٹ میں کھڑے ہو کر ایسی بات نہیں کر سکتے،چیف جسٹس

    لوگوں نے حج کا پیسہ بھی زلزلہ متاثرین کو دیا تھا،205 ارب روپے کہاں خرچ ہوئے؟ سپریم کورٹ

    میک اپ کے بغیر خاتون نے مقابلہ حسن جیت لیا

  • ورلڈکپ میچز: ٹاس کے وقت سکے کو دور پھینکنے پر نیا تنازع

    ورلڈکپ میچز: ٹاس کے وقت سکے کو دور پھینکنے پر نیا تنازع

    آسٹریلوی کرکٹ کپتان پیٹ کمنز کو سازش میں گھسیٹا گیا ہے جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ ہندوستان ون ڈے ورلڈ کپ میں دھوکہ دے رہا ہے۔

    باغی ٹی وی : میزبان ٹیم 10 میچوں کے بعد ناقابل شکست ہے اور بدھ کے روز نیوزی لینڈ کو 70 رنز سے شکست دینے کے بعد 19 نومبر کے فائنل میں پہنچ گئی لیکن ٹاس کے موقع پر ہندوستانی کپتان روہت شرما کے مبینہ طور پر قابل اعتراض طرز عمل نے بہت سے کرکٹ شائقین میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی.

    سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں کہ بھارتی کپتان روہت شرما ٹاس کے دوران سکے کو اتنا دور پھینک دیتے ہیں کہ حریف کے کپتان کو معلوم نہیں چلتا کہ ٹاس کون جیتا ہے جبکہ میچ ریفری بتاتا ہے کہ ٹاس بھارت جیت گیا ہے۔
    https://x.com/imransiddique89/status/1724869658199892451?s=20
    شائقین نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ وہ ایسا کر رہا ہے کیونکہ بین الاقوامی کرکٹ کونسل چاہتی ہے کہ ہندوستان ورلڈ کپ میں جیتے کہ اس نے میچ آفیشلز کو یہ حکم دینے کی ہدایت کی ہے کہ ہندوستان نے ٹاس جیتا ہے، چاہے سکہ ہوم سائیڈ کے خلاف جائے۔

    ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم میں بدھ کے سیمی فائنل میں، کیوی کپتان کین ولیمسن نے میچ ریفری کا لفظ لیا کہ وہ ٹاس ہار گئے اور یہ نہیں دیکھا کہ سکے کا رخ کس طرف تھا،ورلڈکپ میچز کے دوران بھارتی کپتان کے دیگر ٹیموں کے ساتھ بھی ٹاس کے وقت سکے کو دور پھینکنے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔

    میگا ایونٹ کے دوران روہت نے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ جبکہ گروپ میچز کے دوران پاکستان، افغانستان انگلینڈ، آسٹریلیا، جنوبی افریقا اور سری لنکا کے خلاف میچز میں ٹاس جیتا تھا۔

    پاکستان کے سابق ٹیسٹ باؤلر سکندر بخت نے ایک ٹی وی پیشی کے دوران ان دعوؤں کو ہوا دی اور کہا کہ ‘کیا میں آپ کو ایک سازشی تھیوری دے سکتا ہوں؟’ انہوں نے کہام ‘ٹاس کے وقت، روہت شرما کسی بھی مخالف کپتان کی حد سے دور سکہ پھینکتے ہیں،’اس طرح، اپوزیشن کے کپتان جا کر سکے کو چیک نہیں کر سکتے۔’

    اس کے برعکس، کمنز کو دیگر کلپس میں سکہ کو روہت شرما سے کافی نیچے پھینکتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ مخالف کپتان آسانی سے نتیجہ دیکھ سکے۔

    روہت شرما، بی سی سی آئی یا آئی سی سی کی جانب سے بائیں بازو کے دعوؤں پر عوامی سطح پر کوئی توجہ نہیں دی گئی ہے، لیکن ہندوستان پر کیویز کے خلاف سیمی فائنل سے قبل پچ کو تبدیل کرنے کا الزام بھی عائد کیا گیا تھا، یہ تجویز کہ میزبانوں کو سازگار ماحول مل رہا ہے۔

    آسٹریلوی کھیلوں کے مبصر جیرارڈ وٹیلے نے ہندوستان کے سیمی فائنل کے لیے پچ کے ارد گرد کی صورتحال کو ‘اشتعال انگیز’ قرار دیا انہوں نے کہا، ‘یہ ایک بین الاقوامی ٹورنامنٹ ہے لیکن، اس نے ایسا محسوس نہیں کیا،’یہ ہندوستان میں ہندوستان اور ہندوستان کے جیتنے کے لئے ایک ٹورنامنٹ کی طرح محسوس ہوتا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز ورلڈکپ 2023 کے پہلے سیمی فائنل میچ میں آئی سی سی کی اجازت کے بغیر بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے میچ سے قبل پچ تبدیل کردی تھی سیمی فائنل کیلئے پہلے سے مختص پچ استعمال نہیں کی گئی بلکہ یہ میچ اس 6 نمبر پچ پر ہورہا ہے جس پر پہلے ہی 2 میچز کھیلے جاچکے ہیں اور یہ پچ بھارتی اسپنرز کے لیے مددگار ثابت ہوگی۔