بین الصوبائی رابطہ کے وزیر احسان الرحمان مزاری نے کہا کہ پاکستان کو اس سال ہونے والے 50 اوورز کے ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ بھارت کے حوالے سے سیکیورٹی خدشات ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ یہ معاملہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔ .یہ فیصلہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں گزشتہ ماہ وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے قائم کی گئی کمیٹی نے کیا تھا۔مزاری نے بتایا کہ "ہم نے مطالبہ کیا ہے کہ آئی سی سی ہمیں سیکیورٹی کی ضمانت فراہم کرے۔”انہوں نے کہا کہ حکومت کو ورلڈ کپ کے کچھ مقامات کے حوالے سے بھی کچھ تحفظات ہیں اور پاکستان کرکٹ بورڈ ان خدشات کو آئی سی سی کے سامنے جائزہ لینے کے لیے رکھے گا۔پاکستان اور بھارت نے پچھلی دہائی کے دوران غیر جانبدار مقامات پر صرف کثیر ٹیموں کے مقابلوں میں ایک دوسرے کو کھیلا ہے کیونکہ جنوبی ایشیائی پڑوسیوں کے درمیان سیاسی تعلقات کی خرابی کی وجہ سے دو طرفہ کرکٹ تعطل کا شکار ہے۔
Tag: آئی سی سی
-

آئی سی سی کی ٹیسٹ پلیئرز کی ہفتہ وار رینکنگ جاری،بابراعظم کون سے نمبر پر؟
لاہور : آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرز کی ہفتہ وار اپ ڈیٹ رینکنگ جاری کر دی-
باغی ٹی وی: آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن پہلی پوزیشن پر برقرار ہے انگلینڈ کے جو روٹ ایک درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر آگئےآسٹریلیا کے آسٹیو اسمتھ دو درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر پہنچ گئے-
مارنوس لابوشین تین درجے تنزلی کے بعد پانچویں پوزیشن پر براجمان ہیں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ دو درجے تنزلی کے بعد چھٹے نمبر پر چلے گئے پاکستان کے سعود شکیل 15 اور عبداللہ شفیق 21 ویں نمبر پر براجمان ہیں ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں بھارت کے روی چندرن ایشون کا پہلا نمبر برقرار ہے-
ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرکت کا فیصلہ کرنے کے لیے کمیٹی کا اجلاس جمعرات …
ساؤتھ افریقہ کےکگیسوربادا دوسرے نمبر پر موجود ہیں، بھارت کے رویندرا جڈیجا دو درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آ گئے انگلینڈ کے اسٹیورٹ براڈ دو درجے ترقی کے بعد چوتھے پر چلے گئے آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کی رینکنگ میں دو درجے تنزلی پانچویں نمبر پر آگئے شاہین آفریدی کی رینکنگ میں تین درجے بہتری چھٹے نمبر پر آگئے انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن چار درجے تنزلی کے بعد 8 ویں نمبر پر چلے گئے میچل اسٹارک ایک درجے ترقی کے بعد 13 ویں نمبر پر آگئے-
دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈکپ ٹرافی کے پاکستان ٹور کو از سر نو ترتیب دیا جائے گاذرائع کے مطابق ٹرافی کا پاکستان میں 31 جولائی سے 4 اگست ٹور شیڈولڈ تھا لیکن اب بھارت جانے کی اجازت ملنے کے بعد پاکستان کے ٹور کو حتمی شکل دی جائے گی۔
پاکستان اسٹریٹ چائلڈ فٹ بال ٹیم نے ناروے کپ میں اپنے تینوں گروپ میچز جیت …
پی سی بی کی بھارت جانے کی اجازت کی درخواست حکومت کے پاس ہونے کی وجہ سے ٹور تعطل کا شکار ہوا، پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو ٹور کے حوالے سے تمام معاملات سے آگاہ کر دیا ہے اب پاکستان کے علاوہ آئی سی سی ورلڈکپ ٹرافی ٹور مکمل کرے گی۔
چند روز میں ورلڈکپ کے لیے بھارت جانے کی اجازت کے حوالے سے آگاہ کردیا جائے گا، اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو بھی آگاہ کردیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ ورلڈکپ ٹرافی ٹور کے حوالے سے پی سی بی آئی سی سی کو نئی تاریخیں تجویز کرے گا، بھارت کے ٹور کے لیے ہمیشہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو حکومتی اجازت درکار ہوتی ہے اس لیے بورڈ ورلڈکپ کے سلسلے میں بھارت جانے کے لیے حکومتی اجازت کا منتظر ہے۔
پاکستان کر کٹ بورڈ کی جانب سے ورلڈ کپ شیڈول میں تبدیلی کی درخواست قبول
-

پاکستان کر کٹ بورڈ کی جانب سے ورلڈ کپ شیڈول میں تبدیلی کی درخواست قبول
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ورلڈ کپ شیڈول میں تبدیلی کی بھارتی درخواست قبول کرلی۔بھارت میں ہونے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے پاکستان نئے شیڈول کے مطابق میچز کھیلنے پر تیار ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق روایتی حریف پاکستان اور بھارت کا ہائی وولٹیج میچ جو 15 اکتوبر کو شیڈول کیا گیا تھا وہ اب 14 اکتوبر کو احمد آباد میں ہی کھیلا جائے گا۔
پاکستان اور ہالینڈ کا میچ 6 اکتوبر کو ہوگا تاہم میچ کا مقام تبدیل نہیں کیا گیا، میچ حیدر آباد میں ہی ہوگا۔قومی ٹیم کو ورلڈ کپ میں اپنا دوسرا میچ سری لنکا کے ساتھ جو پہلے 12 اکتوبر کو کھیلنا تھا اس کو 2 دن پہلے کردیا گیا ہے جبکہ یہ میچ اب 10 اکتوبر کو حیدرآباد میں ہوگا۔پی سی بی نے ورلڈ کپ میچز کے شیڈول میں ردوبدل پر بھارتی کرکٹ بورڈ حکام کو کوئی اعتراض نہ ہونے کا جواب بھجوا دیا ہے۔خیال رہے کہ بھارت میں نوراتری تہوار اور چند بورڈز کی درخواست کی وجہ سے میچز کی ری شیڈولنگ کا فیصلہ کیا گیا، ری شیڈولنگ میں وینیوز نہیں صرف تاریخیں تبدیل ہوں گی، ورلڈکپ میں پاکستان کے دو میچز ری شیڈول کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور ہالینڈ کا میچ 6 کے بجائے 5 اکتوبر کو یا بعد میں کرائے جانے کی تجویز ہے، پاکستان اور بھارت کا میچ 15 کے بجائے 14 اکتوبر کو ہوگا۔ -

پاک بھارت ورلڈ کپ میچ ری شیڈول،نئی تاریخ سامنے آگئی
نئی دہلی: آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 میں پاکستان اور بھارت کا میچ ری شیڈول کیا جائے گا۔
باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے شیڈول میں تبدیلیوں کا اعلان آج متوقع ہے، احمد آباد کی انتظامیہ نے سکیورٹی وجوہات اور مذہبی تہوار کی وجہ سے پاک بھارت میچ کو ری شیڈول کرنے کی درخواست کی تھی۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ 5 اکتوبر سے شروع ہونے والے ورلڈ کپ کے شیڈول میں چند تبدیلیاں کی جائیں گی، پاک بھارت میچ شیڈول سے ایک روز پہلے کھیلا جائے گا،دونوں ٹیموں کے درمیان میچ 15 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ہونا ہے۔ اس دن نوراتری کا تہوار بھی شروع ہو رہا ہے۔ اس کے پیش نظر سیکورٹی ایجنسی نے میچ کی تاریخ یا مقام تبدیل کرنے کا مشورہ دیا ہے تاہم 15 اکتوبر کو شیڈ ول پاک بھارت میچ اب 14 اکتوبرکوری شیڈولڈ کیاجائےگا،14 اکتوبر کو انگلینڈ اور افغانستان کے درمیان ڈے نائٹ میچ 15 اکتوبر کو دن میں کرائے جانے کا امکان ہے۔
وفاقی حکومت کا حمزہ خان کو ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان
۔ شیڈول کے مطابق فی الحال 14 اکتوبر کو 2 میچ ہوں گے۔ نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا میچ بنگلورو میں اور دوسرا انگلینڈ اور افغانستان کے درمیان دہلی میں ہوگا۔ دہلی میں ہونے والا میچ دوپہر 2 بجے سے شروع ہوگا، پاک بھارت میچ بھی دوپہر 2 بجے سے ہونا ہے، اسی لیے اس میچ کی تاریخ تبدیل کی جاسکتی ہے۔ باقی میچوں کے وقت اور مقام میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔
شیڈول کے مطابق فی الحال 14 اکتوبر کو 2 میچ ہوں گے۔ نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا میچ بنگلورو میں اور دوسرا انگلینڈ اور افغانستان کے درمیان دہلی میں ہوگادہلی میں ہونے والا میچ دوپہر 2 بجے سے شروع ہوگا، پاک بھارت میچ بھی دوپہر 2 بجے سے ہونا ہے، اسی لیے اس میچ کی تاریخ تبدیل کی جاسکتی ہے۔ باقی میچوں کے وقت اور مقام میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔
ورلڈ کپ 2023،ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کب سے شروع ہو گی؟
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک بھارت میچ کے شیڈول میں تبدیلی نوراتری تہوار کی وجہ سے کی جا رہی ہے جبکہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ جے شاہ کا کہنا تھا کہ چند بورڈز نے میچز کے درمیان 6 روز کے وقفے کو کم کر کے 4 یا 5 روز کرنے کی درخواست کی تھی جے شاہ کا کہنا تھا ورلڈکپ میں میچز کے وینیوز میں تبدیلی نہیں ہو گی، صرف تاریخوں کو تبدیل کیا جائے گا۔
دوسری جانب ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ورلڈکپ میچ کے دوران اشتہار کی فیس 30 لاکھ روپے فی 10 سیکنڈز ہوگی۔ رپورٹس کے مطابق براڈ کاسٹرز اس میچ سے 1 ہزار کروڑ روپے کمانے کیلیے پُرامید ہیں، نشریات دکھانے کے خواہشمند ٹی وی چینل کو 90 کروڑ کے قریب رقم ادا کرنا ہوگی جبکہ ’’پاورڈ بائی‘‘ اسپانسرز کا بجٹ 75 کروڑ رکھا گیا ہےجبکہ ورلڈکپ کے دیگر مقابلوں کیلئے 7 لاکھ روپے فی30 سیکنڈز مقرر کیا گیا ہے۔
انگلینڈ کے فاسٹ بولراسٹیورٹ براڈ کا ریٹائرمنٹ کا اعلان
15 اکتوبر کو شیڈول میچ کی وجہ سے ہوٹلوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئی ہیں جبکہ فضائی سفر بھی مہنگا ہوگیا ہے، ہند پاک میچ کے دوران ہوٹلز بکنگ کی معلومات میں بتایا گیا ہے کہ ہوٹلز کے ڈیلکس کمرے کی قیمت 5 ہزار 699 روپے سے بڑھ کر 71 ہزار 999 روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ ایس جی ہائی وے پر واقع رینیسنس احمد آباد ہوٹل نے میچ کے روز کمرے کی بکنگ 8 ہزار سے بڑھا کر 90 ہزار 679 روپے تک پہنچ چکی ہے۔
واضح رہے کہ میگا ایونٹ کا آغاز 5 اکتوبر سے شروع ہوگا، پاکستان ورلڈکپ میں اپنے سفر کا آغاز 6 اکتوبر کو حیدر آباد میں نیدرلینڈز کے خلاف میچ سے کرے گا 12 اکتوبر کو پاکستان کا سامنا سری لنکا سے ہوگا جبکہ روایتی حریف ہند پاک کے درمیان مقابلہ
احمد آباد کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا ورلڈکپ کا پہلا سیمی فائنل ممبئی، دوسرا کولکتہ میں ہوگا، فائنل 19 نومبر کو احمد آباد نریندر مودی میں کھیلا جائے گا-
128 سال بعد اولمپکس گیمز میں کرکٹ کے واپسی کا امکان
-

ورلڈ کپ 2023،ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کب سے شروع ہو گی؟
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے لیے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت 10 اگست سے شروع ہونے کا امکان ہے۔
باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارت میں شیڈول ورلڈ کپ کے لیے شائقین کرکٹ کو اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے فزیکل ٹکٹس کی ضرورت ہوگی، ریاستی میزبان کرکٹ ایسوسی ایشنز ٹکٹوں کی قیمتوں کو حتمی شکل دیں گی ریاستی میزبان کرکٹ ایسوسی ایشنز کو 31 جولائی تک قیمتیں فائنل کرنے کا کہا گیا ہے جبکہ ورلڈ کپ کے شیڈول میں بھی ردو بدل اگلے دو تین روز میں ہو گا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آن لائن ٹکٹیں خریدنے کے بعد کلیکشن سینٹرز سے فزیکل ٹکٹس لینا ہوں گے جس کے لیے کلیکشن سینٹرز بڑی تعداد میں بنائے جائیں گے تاکہ بدمزگی نہ ہورپورٹس کے مطابق یہ کلیکشن سینٹرز اسٹیڈیم کے علاوہ دوسری جگہوں پر قائم کیے جائیں گے۔
مصر کا ڈبلیو ایس ایف سے عالمی جونیئر اسکواش چیمپئن حمزہ خان کی عمر …
دوسری جانب سیکرٹری بھارتی بورڈ جے شاہ نے ای ٹکٹس کے حوالے سے پہلے ہی پالیسی کا اعلان کر دیا ہے، جس کے مطابق ای ٹکٹس کی سہولت نہیں ہو گی فزیکل ٹکٹس پر انٹری ہوگی،ریاستی میزبان کرکٹ ایسوسی ایشنز کو بھارتی بورڈ اور آئی سی سی کے لیے ٹکٹوں کا کوٹہ رکھنے کا بھی کہہ دیا گیا ہے، ایسوسی ایشنز بھارتی بورڈ اور آئی سی سی کو 300 ٹکٹس فی میچ دیں گی۔
انٹر نیشنل کر کٹ کونسل نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2024 کی تاریخ دے دی
لیگ میچ کی 1295 جبکہ بھارت کے میچ کی 1355 ٹکٹیں مہیا کی جائیں گی، ایسوسی ایشنز بھارتی بورڈ کو 500 جنرل ٹکٹس فی میچ فری دیں گی آئی سی سی اور بھارتی بورڈ اگر اضافی ٹکٹیں خریدنا چاہیں گے تو ایسوسی ایشنز انہیں مہیا کریں گی، اس کے علاوہ تمام ایسوسی ایشنز کو بارش سے گراؤنڈز کو بچانے کے لیے پورے گراؤنڈز کے لیے کورز کا پابند کر دیا گیا ہے۔
انگلینڈ کے فاسٹ بولراسٹیورٹ براڈ کا ریٹائرمنٹ کا اعلان
-

ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان , پاک بھارت ٹاکرا کب ہو گا؟
ایشین کرکٹ کونسل اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ 2023 کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔ 50 اوورز فارمیٹ کا یہ ٹورنامنٹ 30 اگست سے 17 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔شیڈول کے اعلامیے کے مطابق ایشیا کپ کا آغاز 30 اگست کو ہو گا، پہلا میچ پاکستان اور نیپال کے درمیان ملتان میں کھیلا جائے گا، جس کے بعد اگلے ہی روز ٹیمیں کولمبو کے لیے روانہ ہو جائیں گی، 31 اگست کو سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں کینڈی میں آمنے سامنے ہوں گی۔ایشیا کپ کے 13 میچوں کے لیے چار وینیوز کا انتخاب عمل میں آیا ہے۔ میزبان پاکستان 4 میچوں کاانعقاد کرے گا۔ ملتان میں ایک جبکہ لاہور میں 3 میچ کھیلے جائیں گے۔ سری لنکا میں 9 میچز ہوں گے جن میں سے کینڈی میں 3 اور کولمبو میں 6 میچز کھیلے جائیں گے۔اے سی سی کے مطابق پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 2 ستمبر کو گروپ میچ کھیلیں گی، پاکستان اور بھارت کا میچ سری لنکا کے شہر کینڈی میں ہو گا جبکہ 3 ستمبر کو بنگلا دیش اور افغانستان کی ٹیمیں لاہور میں آمنے سامنے ہوں گی۔پاکستان اور انڈیا دونوں نے سپر فور مرحلے میں جگہ بنالی تو پھر یہ دونوں ایک بار پھر 10 ستمبر کو کولمبو میں مدمقابل ہوں گے۔ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ نے ٹوئیٹر پر اپنا پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ایشیا کپ 2023 کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کررہے ہیں جو ایک ایسا ایونٹ ہے جو ایشیائی ممالک کو مقابلے کے جذبے اور دوستی کے ذریعے متحد رکھتا ہے۔جے شاہ نے کہا کہ وہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر کی حیثیت سے تمام شریک ٹیموں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ اس براعظم میں کرکٹ سے پیار کرنے والوں کے دلوں میں ایک اہم مقام رکھتا ہے۔ یہ صرف ایک ٹورنامنٹ نہیں ہے بلکہ یہ ثقافتوں، روایات کی زبردست علامت بھی ہے اور تمام قوموں کو کھیل کے لیے موجود جذبے کے ذریعے ساتھ رکھتا ہے۔ -

آئی سی سی ٹیسٹ پلئیرز رینکنگ جاری
پاکستان کے محمد رضوان دوسرے اوربابراعظم تیسرے نمبر پرموجود ہیں۔ بولرزمیں افغانستان کے راشد خان کا پہلا نمبر ہے۔ جبکہ آئی سی سی ٹی ٹونٹی بیٹرز کی رینکنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو کی پہلی پوزیشن برقرار ہے،آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ دوسرے اور سری لنکا کے وانند وہسارنگا تیسرے نمبر پر ہیں،آل راؤنڈرز میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کا پہلا نمبر برقرار ہے۔
سماء نیوز کے مطابق ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں بھارت کے روی چندرن ایشون کا پہلا نمبر برقرار ہے۔ آسٹریلیا کے پیٹ کمنز دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ پاکستان کے شاہین آفریدی کی پانچویں پوزیشن برقرار ہےجبکہ بھارت کے رویندرا جڈیجا تین درجے ترقی کے بعد ساتویں نمبر پرآگئے۔ ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں بھارت کے رویندرا جڈیجا کا پہلا نمبر برقرار ہے۔نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کی بیٹرز رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرارہے۔آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ کی دوسری اور بابراعظم کی تیسری پوزیشن پر موجود ہیں۔ بھارت کے روہت شرما تین درجے ترقی کے بعد ٹاپ ٹین میں شامل ہیں،روہت شرما بیٹرز رینکنگ میں دسویں نمبر پر آگئے۔ -

آئی سی سی کا فنانشل اورڈسٹری بیوشن ماڈل منظور
آئی سی سی کے بورڈ اور کمیٹی کے اجلاس ڈربن میں دس سے تیرہ جولائی تک ہونے والی سالانہ کانفرنس کے موقع پر منعقد ہوئے ۔ان اجلاسوں میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے وفد نے بھی شرکت کی جس میں دیگر امور کے علاوہ مندرجہ ذیل معاملات زیرغور آئے۔
آئی سی سی کے ایونٹس میں مرد اور خواتین ٹیموں کے لیے مساوی انعام رقم
آئی سی سی کا فنانشل اور ڈسٹری بیوشن ماڈل 27۔2024ء۔
آئی سی سی کے قواعد و ضوابط میں ترمیم ۔
ٹیسٹ کرکٹ میں اوور ریٹ کے قواعد وضوابط میں تبدیلی۔
آئی سی سی کے فنانشل اور ڈسٹری بیوشن ماڈل کوگلوبل کرکٹ میں بہت بڑی انوسٹمنٹ کے طور پر دیکھا جارہا ہےاور یہ کھیل کی ترقی اور فروغ کے لیے زبردست مواقع فراہم کرے گی۔اس ماڈل کے تحت آئی سی سی کے رکن ممالک کو ہونے والی تقسیم کے لیے جن بنیادی باتوں کو مدنظر رکھا جائے گا ان میں ٹیموں کی میدان اور میدان سے باہر کی کارکردگی۔ عالمی رینکنگ ۔ آئی سی سی ایونٹس میں کارکردگی اور آئی سی سی ایونٹس میں کمرشل کنٹری بیوشن قابل ذکر ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے آئینی حق کے مطابق پچھلے کئی ہفتوں کے دوران آئی سی سی کے اجلاسوں میں مسلسل اس فنانشل ماڈل کے بارے میں اضافی معلومات کا تقاضہ کرتا آیا ہے تاکہ اس ماڈل کے تحت ہونے والی رکن ملکوں کے لیے مختص کی گئی رقم کی تقسیم کے طریقہ کار اور اس کے فارمولے کو بہتر طور پر سمجھنے میں مدد مل سکے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے یہ بات محسوس کی کہ تمام متعلقہ معلومات ۔ ڈیٹا اور فارمولے کی غیرموجودگی کے سبب اس بارے میں اتنا بڑا فیصلہ جلدبازی میں نہیں کیا جانا چاہیے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسی بنا پر یہ تجویز دی کہ اس معاملے کو آئی سی سی کے اگلے اجلاس تک مؤخر کردیا جائے تاہم رکن ممالک کی اکثریت نے اس معاملے کو مؤخر کرنا مناسب نہیں سمجھا اور اس فنانشل ماڈل کی منظوری کے حق میں ووٹ دے دیا البتہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اصولی مؤقف کے تحت اپنا اختلاف ریکارڈ کرادیا۔
یہاں یہ بات بھی نمایاں ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کی آئی سی سی ایونٹس اور دو طرفہ سیریز میں کارکردگی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے اپنے غیرمعمولی فین بیس اور کمرشل ویلیو اور اس ماڈل میں پاکستان کرکٹ بورڈ کا چار سرفہرست ملکوں میں شمار ہونےکی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو گزشتہ فنانشل سائیکل کے مقابلے میں اس مرتبہ دو گنا زیادہ ریوینیو ملے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ریوینیو میں اضافے کا مطلب یہ ہے کہ وہ پاکستان کی کرکٹ کی ترقی میں بہت زیادہ انوسٹمنٹ کرسکے گا جس سے پاکستان کی کرکٹ کو مزید بلندی پر لے جانے میں مدد ملے گی۔یقیناً پاکستان اور پاکستانی شائقین کے لیے یہ ایک اچھی خبر ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے آئی سی سی کے اجلاس کے دوران مختلف کرکٹ بورڈ کے حکام سے بھی مفید ملاقاتیں کیں جن میں دو طرفہ روابط اور کرکٹ کے فروغ پر بات چیت ہوئی۔
ہفتہ پندرہ جولائی کو پاکستان کرکٹ بورڈ اور ایشین کرکٹ کونسل کے حکام کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ایشیا کپ کے شیڈول ۔ انتظامی معاملات اور مارکیٹنگ امور کو حتمی شکل دینے کے لیے بات چیت ہوئی۔ایشیا کپ کے شیڈول کا اعلان اسی ہفتے کردیا جائے گا۔ایشیا کپ کا آغاز پاکستان سے ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ جو اس ایونٹ کا میزبان ہے دنیا بھر کے کرکٹ کے شائقین کو خوش آمدید کہتا ہے کہ وہ پاکستان کی روایتی مہمان نوازی سے ضرور لطف اندوز ہونگے۔
ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی
زمان پارک کی جادوگرنی، عمران پر دس سال کی پابندی حسان نیازی کہاں؟ پتہ چل گیا
لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان
لوگ لندن اورامریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو
الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو
بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف
اینکر پرسن مبشر لقمان اوورسیز پاکستانیوں کی آواز بننے کے لئے میدان میں آ گئے
-

پاک بھارت میچ کے اعلان کے بعد احمد آباد جانے والے جہاز کے کرایوں میں بھی اضافہ
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کرکٹ ورلڈکپ 2023 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ دیکھنے کیلئے احمد آباد جانے والے جہاز کے کرایوں میں بھی اضافہ ہو گیا۔
باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کے مطابق روایتی حریف پاک و بھارت کے درمیان کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے اعلان کے بعد ہوٹلوں کے کرایوں کے بعد احمد آباد کے لیے جہاز کے کرایوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے، احمد آباد جانے والی فلائٹس کے کرائے آسمان سے باتیں کرنے لگے، پاک بھارت میچ کے اعلان کے بعد ٹکٹوں میں 5 گنا اضافہ ہوا ہے-
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے ون ڈے ورلڈکپ شیڈول کے مطابق روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 15 اکتوبر کو ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی تاہم اس سے قبل ہوٹلز کے کرائیوں میں معمول سے 10 سے 15 فیصد اضافہ ہوا تھا لیکن اب ہوائی سفر کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا جارہا ہے نئی دہلی، احمد آباد اور ممبئی احمد آباد کے سیکٹرز کی ٹکٹوں میں زیادہ اضافہ دیکھا گیا ہے،اس وقت دہلی اور ممبئی سے ون وے ڈائریکٹ ٹکٹ 15 سے 22 ہزار روپے میں بک ہو رہی ہے۔
گال ٹیسٹ میچ دوبارہ شروع،سری لنکا کی دوسری وکٹ گر گئی
پاک بھارت میچ کے اعلان کے بعد ٹکٹوں میں 5 گنا اضافہ ہوا ہے جبکہ دارالحکومت نئی دہلی اور ممبئی سے احمد آباد آنے والی فلائٹس کے ٹکٹس کی قیمتیں 15 سے 22 ہزار بھارتی روپے میں بُک ہورہی ہیں ٹریول ایجنٹ کا کہنا ہے کہ پاک بھارت میچ کے اعلان کے بعد ٹکٹوں میں 5 گنا اضافہ ہوا ہے،اگست ستمبر میں یہی ٹکٹ 3 ہزار روپے تک میں دستیاب ہیں –
قبل ازیں بھارتی میڈیا نے ہی رپورٹ کیا تھا کہ ہوٹل کے کرائے بھی آسمان سے باتیں کر رہے ہیںپاک بھارت میچ کے دوران ہوٹلز بکنگ کی معلومات میں بتایا گیا تھا کہ ہوٹلز کے ڈیلکس کمرے کی قیمت 5 ہزار 699 روپے سے بڑھ کر 71 ہزار 999 بھارتی روپے تک پہنچ گئی ہے۔
جنوبی کوریا میں طوفانی بارشیں،24 افراد ہلاک، ہزاروں افراد کا انخلا
-

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ،دو اور ٹیمیں بھی شامل
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی نے 27 جون کو کرکٹ ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کیا تھا مگر اب اس میں تبدیلی کی گئی ہیں، دو اور ٹمیں شامل کی گئی ہیں، اب ورلڈ کپ میں آٹھ کی بجائے دس ٹیمیں کھیلیں گی
سری لنکا اور ہالینڈ کو بھی کرکٹ ورلڈ کپ میں انٹری مل گئی ہے،دونوں ٹیمیں پہلے شیڈول میں شامل نہیں تھیں، پاکستان اپنی ٹیم بھیجتا ہے یا نہیں اس حوالے سے مشاورت جاری ہے تا ہم حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا، رواں برس 50 واں ورلڈ کپ بھارت میں منعقد ہو رہا ہے، جس کا آغاز پانچ اکتوبر سے ہو گا، پہلا میچ مودی کے آبائی علاقے احمد آباد میں نریندر مودی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، 15 اکتوبر کو پاک بھارت ٹیموں کے مابین ٹاکرا ہو گا ،
ورلڈکپ 12 وینیوز پر کھیلا جائے گا ،ورلڈکپ میں شامل 10 ٹیمیں 9، 9 میچ کھیلیں گی ،پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو کوالیفائر 1 کے خلاف حیدر آباد میں کھیلے گی ،پاکستانی ٹیم کا دوسرا میچ 12 اکتوبر کو کوالیفائر2 کے خلاف حیدرآباد میں ہوگا ،پاکستان اور انڈیا کے درمیان بڑا مقابلہ 15 اکتوبرکواحمد آباد میں کھیلا جائے گا پاکستان ٹیم 20 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف بنگلورو،23 اکتوبرکوافغانستان کےخلاف چنئی میں میدان میں اترے گی ،قو می ٹیم 27 اکتوبر کو جنوبی افریقہ،31 اکتوبر کو بنگلہ دیش کےخلاف میچ کھیلے گی پاکستان ٹیم 4نومبر کونیوزی لینڈاور 12 نومبر کو انگلینڈ کےخلاف آخری لیگ میچ کھیلے گی
ہوشیار۔! آدھی رات 3 بڑی خبریں آگئی
زمان پارک کی جادوگرنی، عمران پر دس سال کی پابندی حسان نیازی کہاں؟ پتہ چل گیا
لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان
لوگ لندن اورامریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو
الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو
بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف
اینکر پرسن مبشر لقمان اوورسیز پاکستانیوں کی آواز بننے کے لئے میدان میں آ گئے
