Baaghi TV

Tag: آئی سی سی

  • جنوبی افریقا میں جے شاہ اور ذکاء اشرف کے درمیان ملاقات، دو طرفہ سیریز سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال

    جنوبی افریقا میں جے شاہ اور ذکاء اشرف کے درمیان ملاقات، دو طرفہ سیریز سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال

    چیئر مین پی سی بی برائے مینجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف نے پاکستان نے بورڈ آف کرکٹ کنٹرول ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے سیکرٹری جے شاہ کو ایشیا کپ میں پاکستان آنے کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کر لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین برائے مینجمنٹ کمیٹی اور بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ کے درمیان جنوبی افریقا کے شہر ڈربن میں اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں دوطرفہ سیریز سے متعلق امور پر بھی گفتگو کی گئی۔دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات ڈربن میں ایک گھنٹہ تک جاری رہی، اس ملاقات کے دوران پاکستان اور سری لنکا میں ہونے والے ایشیا کپ اور بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

  • احسان مزاری کو صرف ٹی وی پر آنے کا شوق ہے،شکیل شیخ

    احسان مزاری کو صرف ٹی وی پر آنے کا شوق ہے،شکیل شیخ

    پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سابق رکن شکیل شیخ کا کہنا ہے کہ احسان مزاری کو صرف ٹی وی پر آنے کا شوق ہے انہیں آئی سی سی کا مطلب بھی نہیں پتا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وزیر صاحب سنجیدہ معاملات پر غیر ذمہ دارانہ بیانات سے پاکستان کرکٹ کو تنہا کردیں گے۔
    واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان مزاری کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کے بھارت جا کر ورلڈ کپ کھیلنے کا فیصلہ وزیر اعظم کریں گے۔احسان مزاری کا کہنا تھا کہ ان کی ذاتی رائے ہے کہ اگر بھارت یہاں نہیں آتا تو ہمیں بھی وہاں نہیں جانا چاہیے، بھارت کی جانب سے ہمیشہ کرکٹ میں سیاست کی جاتی رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے ہائبرڈ ماڈل مانگا تھا، ایسے ہی پاکستان کو بھی مطالبہ کرنا چاہیے، اگر بھارت ہائبرڈ ماڈل چاہتا ہے تو ہمیں بھی ورلڈ کپ میں ایسا کرنا چاہیے۔

  • قومی ٹیم کا آج پہلا وارم اپ میچ ہو گا

    قومی ٹیم کا آج پہلا وارم اپ میچ ہو گا

    پاکستان کرکٹ ٹیم دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کھیلنے کے ہمبن ٹوٹا میں ڈیرے ڈال چکی ہے۔ قومی ٹیم آج سے دو روزہ پہلا وارم اپ میچ کھیلے گی۔پہلے ٹیسٹ میچ کا آغاز 16 جولائی سے گال میں ہوگا جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 24 جولائی سے کولمبو میں شیڈول ہے۔
    واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں اس سیریز سے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تیسرے سائیکل کے سفر کا آغاز کریں گے۔ دو سال کے اس سائیکل میں تمام ٹیمیں چھ چھ سیریز کھیلیں گی۔ پاکستان اپنی تین سریز ہوم اور تین اوے کھیلے گا۔
    سال 2021 میں پہلی آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کی فاتح نیوزی لینڈ رہی تھی جب رواں سال یہ ٹرافی آسٹریلیا کے ہاتھ آئی تھی۔ دونوں ٹیموں نے فائنل میں بھارت کو ہرایا تھا۔

  • ذکا اشرف آئی سی سی اجلاس میں شرکت کیلئے ڈربن جائیں گے

    ذکا اشرف آئی سی سی اجلاس میں شرکت کیلئے ڈربن جائیں گے

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے ڈربن جائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق اشرف لاہور سے ڈربن کے لیے روانہ ہوں گے کیونکہ ملاقات 9 سے 16 جولائی تک شیڈول ہے۔ اشرف کے ساتھ سی او او سلمان نصیر ہوں گے اور چیمپئنز ٹرافی 2025ء کی میزبانی کے حقوق پی سی بی کے لیے سرفہرست ایجنڈوں میں شامل ہوں گے۔

    اس کے علاوہ آئی سی سی امریکا میں انفراسٹرکچر کو بھی دیکھے گا کیونکہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 ویسٹ انڈیز اور امریکا میں کھیلا جانا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ امریکا کسی بڑے پروگرام کی میزبانی کر رہا ہے۔ جبکہ خیال رہے کہ گزشتہ دونوں وفاقی حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی نئی مینجممنٹ کمیٹی تشکیل دی تھی۔ جبکہ وفاقی کابینہ نے سمری سرکولیشن کے ذریعے پی سی بی کی نئی مینجمنٹ کمیٹی بنانے کی منظوری بھی دی تھی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بہکی بہکی باتیں،عمران کی ذہنی حالت تشویشناک، مبشر لقمان کا اہم ویلاگ
    آئی سی سی ورلڈ کپ سے پہلے دوسرا بڑا اپ سیٹ ہو گیا
    عمران خان کیخلاف مقدمات کی تفصیلات فراہمی تک کاروائی روکی جائے، وکیل
    یونان کشتی حادثہ کے بعد کاروائیاں،35 انسانی سمگلرز گرفتار
    نومئی واقعات،خواتین کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل نہیں ہو گا
    سویڈن واقع پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آف پاکستان نے فارن آفس میں مذمتی قرارداد جمع کرا دی
    جس کے مطابق نئی کمیٹی میں ذکا اشرف کو پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں حکومت نے پی سی بی کے چیف الیکشن کمشنر احمد شہزاد فاروق رانا کو عہدے سے ہٹا دیا تھا اور ان کی جگہ محمود اقبال خاکوانی کو پی سی بی کا نیا چیف الیکشن کمشنر مقرر کر دیا گیا ہے۔

  • آئی سی سی کی سالانہ میٹنگز میں شرکت کیلئےذکا اشرف کل جنوبی افریقا جائیں گے

    آئی سی سی کی سالانہ میٹنگز میں شرکت کیلئےذکا اشرف کل جنوبی افریقا جائیں گے

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی سالانہ میٹنگز میں شرکت کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کل جنوبی افریقا روانہ ہوں گے۔

    ذرائع کے مطابق ذکا اشرف کے ہمراہ پی سی بی کے سی او او سلمان نصیر بھی جائیں گےآئی سی سی کی سالانہ میٹنگز 10 سے 13 جولائی تک جنوبی افریقا کے شہر ڈربن میں ہوں گی، آئی سی سی کی میٹنگز میں اہم امور زیرِ بحث آئیں گے جبکہ اس دوران سالانہ رپورٹ اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی بات ہو گی۔

    ذرائع کے مطابق آئی سی سی پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے حوالے سے ممبرز کو بریف کرے گا جبکہ میٹنگز کی سائیڈ لائنز پر پی سی بی کے عہدے داران ممبرز ممالک کے عہدے داروں سے ملاقاتیں کریں گے،ایشیا کپ کے میچز میں اضافے اور دیگر امور پر بھی اے سی سی کے ممبرز سے سائیڈ لائنز پر بات ہو گی۔

    زکاء اشرف پی سی بی چئیر مین مقرر

    واضح ہے کہ وفاقی حکومت نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی نئی مینجمنٹ کمیٹی تشکیل دے دی،وفاقی کابینہ نے سمری سرکولیشن کے ذریعے پی سی بی کی نئی مینجمنٹ کمیٹی بنانے کی منظوری دی پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے نئےچیئرمین ذکاء اشرف نے عہدے کا چارج سنبھال لیاچارج سنبھالنے کے بعد چوہدری ذکاء اشرف کی پی سی بی ہیڈ کواٹرز آمد ہوئی جہاں بورڈ کے اعلیٰ عہدیداروں نے ذکاء اشرف کا استقبال کیا ذکاء اشرف کے چارج سنبھالنے کی کاغذی کارروائی مکمل کرلی گئی ہے-

    آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ جاری

    ذکاء اشرف آج نئی مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے،پی سی بی کی نئی مینجمنٹ کمیٹی کا پہلا اجلاس نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوگا جس میں کرکٹ بورڈ کی آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی نئی مینجمنٹ کمیٹی 4 ماہ کے لیے بنائی گئی ہے جو بورڈ کے آئی سی سی سمیت دیگر امور کو دیکھے گی پی سی بی کی مینجمنٹ کمیٹی 10 ارکان پر مشتمل ہے جس میں کلیم اللہ خان، اشفاق اختر، مصدق اسلام، عظمت پرویز، ظہیر عباس، خرم سومرو، خواجہ ندیم، مصطفیٰ رمدے اور ذوالفقار ملک شامل ہیں ذکاء اشرف سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملات نجم سیٹھی چلا رہے تھے تاہم پاکستان پیپلز پارٹی نے چیئرمین پی سی بی کے لیے ذکاء اشرف کا نام تجویز کیا تھا۔

    ذکاء اشرف کی آئی سی سی اجلاس میں شرکت کا اعلامیہ واپس لے لیا گیا

  • آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ جاری

    آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ جاری

    آئی سی سی نے تازہ ٹیسٹ پلیئر رینکنگ جاری کر دی، انجری کا شکار کیوی کپتان کین ولیمسن بغیر کھیلے نمبر ون گئے ، بابر اعظم کی ایک درجہ تنزلی ہو گئی ، شاہین آفریدی ترقی کر کے چھٹے نمبر پر آ گئے ۔دبئی سے جاری رینکنگ میں تبدیلیاں سامنے آئیں ، انجری کے باعث کرکٹ سے آؤٹ کین ولیمسن ایک درجے بہتری کے بعد نمبر ون پوزیشن پر آگئے ہیں، آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ کو ٹیسٹ چیمپئن شپ اور ایشز میں سنچریز کی بدولت چار درجے ترقی سے دوسرا نمبر مل گیا، مارنس لبوشین تیسرے اور ٹریوس ہیڈ چوتھے نمبر پر براجمان ہو گئے، جو روٹ 4 درجے تنزلی کے بعد پہلی سے پانچویں پوزیشن پر آگئے ہیں جب کہ پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں سے چھٹے نمبر پر جانا پڑا بولنگ میں بھارت کے روی چندرن ایشو ن بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں ، آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز 2 درجے بہتری کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے ہیں، شاہین آفریدی کو ایک درجے بہتری کے بعد چھٹا نمبر مل گیا

  • آئی سی سی نے ویمن ون ڈے کرکٹرز کی تازہ رینکنگ جاری

    آئی سی سی نے ویمن ون ڈے کرکٹرز کی تازہ رینکنگ جاری

    آئی سی سی نے ویمن ون ڈے کرکٹرز کی تازہ رینکنگ جاری کر دی، سری لنکن ویمن کپتان چماری
    اتھاپھتھو پہلی بار نمبر ون بن گئی دبئی سے جاری سری لنکن بیٹر نے آسٹریلیا کی بیتھ مونی سے ٹاپ پوزیشن چھین لی، سابق کپتان بسمہ
    معروف 19، قومی بیٹر سدرہ امین 23ویں نمبر برقرار ہیں ، قومی کپتان آل راؤنڈر ندا ڈار کی بیٹنگ میں بدستور27ویں پوزیشن ہے ،

  • آئی سی سی ورلڈ کپ کا شیڈول جاری،پی سی بی کا بیان سامنے آگیا

    آئی سی سی ورلڈ کپ کا شیڈول جاری،پی سی بی کا بیان سامنے آگیا

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ورلڈکپ 2023 کا شیڈول جاری کرنے سے متعلق بیان سامنے آگیا۔

    باغی ٹی وی : ترجمان پی سی بی کے مطابق بھارت کے دورے اور میچ وینیو سے متعلق حکومت کی کلیئرنس درکار ہوتی ہے۔ اس حوالے سے ، حکومت کی جانب سے ہمیں جو بھی ہدایت ملے گی ہم ایونٹ اتھارٹی آئی سی سی کو آگاہ کر دیں گے، آئی سی سی کو فیڈ بیک کے لیے بھجوائے جانے والے ڈرافٹ کے موقع پر آگاہ کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ اس سےقبل پی سی بی کی جانب سے ورلڈکپ 2023 کے میچز بھارتی شہر ممبئی میں کھیلے جانے کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔پی سی بی نے آئی سی سی کو آگاہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستانی ٹیم ممبئی سفر نہیں کرے گی، پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے ممبئی محفوظ نہیں جبکہ پی سی بی نے اپنے ورلڈکپ کے میچز بھارتی شہر احمد آباد سمیت دیگر شہروں میں بھی کھیلنےپرتحفظات کا اظہار کیا تھا۔

    پی سی بی کےامورالیکشن کمشنر کے حوالے کرنے کا نوٹیفیکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں …

    آئی سی سی نے ورلڈ کپ کا شیڈول جاری کر دیا ہے آئی سی سی کے جاری کردہ شیڈول میں پاکستان اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو کوالیفائینگ راؤنڈ میں جیتنے والی ٹیم سے حیدرآباد میں کھیلے گا۔ 15 اکتوبر کو احمد آباد میں بھارت کے سب سے بڑے ‘نریندرا مودی اسٹیڈیم’ میں پاک بھارت ٹاکرا کا میدان سجے گا،ایونٹ کا آغاز پانچ اکتوبر سے ہوگا جب کہ فائنل 19 نومبر کو کھیلا جائے گا-

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ شیڈول جاری،پاک بھارت میچ کب ہو گا؟

  • آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ شیڈول جاری،پاک بھارت میچ کب ہو گا؟

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ شیڈول جاری،پاک بھارت میچ کب ہو گا؟

    آئی سی سی نے کرکٹ ورلڈکپ کا آفیشل شیڈول جاری کر دیا ،ورلڈکپ 12 وینیوز پر کھیلا جائے گا ،ورلڈکپ میں شامل 10 ٹیمیں 9، 9 میچ کھیلیں گی ،پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو کوالیفائر 1 کے خلاف حیدر آباد میں کھیلے گی ،
    پاکستانی ٹیم کا دوسرا میچ 12 اکتوبر کو کوالیفائر2 کے خلاف حیدرآباد میں ہوگا ،پاکستان اور انڈیا کے درمیان بڑا مقابلہ 15 اکتوبرکواحمد آباد میں کھیلا جائے گا پاکستان ٹیم 20 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف بنگلورو،23 اکتوبرکوافغانستان کےخلاف چنئی میں میدان میں اترے گی ،قو می ٹیم 27 اکتوبر کو جنوبی افریقہ،31 اکتوبر کو بنگلہ دیش کےخلاف میچ کھیلے گی پاکستان ٹیم 4نومبر کونیوزی لینڈاور 12 نومبر کو انگلینڈ کےخلاف آخری لیگ میچ کھیلے گی

    15 نومبر کو ممبئی میں ورلڈکپ کا پہلا سیمی فائنل کھیلا جائے گا .16 نومبر کو دوسرا سیمی فائنل کھیلا جائے گا ،ورلڈکپ فائنل 19 نومبر کو نریندرا مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائےگا ورلڈکپ شیڈول ممبئی میں خصوصی تقریب کے دوران جار ی کیا گیا ورلڈکپ شیڈول آئی سی سی 100 دن کے کاؤنٹ ڈاؤن کے موقع پر ریلیز کیا گیا آج سے ورلڈکپ میں 100 دن رہ گئے

    icc worldcup

  • ممبئی پاکستان کیلئے محفوظ نہیں ہے،پی سی بی نے آئی سی سی کو آگاہ کر دیا

    ممبئی پاکستان کیلئے محفوظ نہیں ہے،پی سی بی نے آئی سی سی کو آگاہ کر دیا

    بھارت میں شیڈول آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 کے سلسلے میں پاکستان نے اپنی کرکٹ ٹیم کو ممبئی کا سفر کرانے سے انکار کردیا-

    باغی ٹی وی : ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بتادیا ہے کہ ممبئی پاکستان کےلیے محفوظ نہیں ہے ورلڈکپ سیمی فائنل کےلیے کولکتہ اور ممبئی وینیوز ہیں تاہم پی سی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے سیمی فائنل میں ٹکراؤ کی صورت میں کولکتہ میں میچ کروایا جائے۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ کے شیڈول کا اعلان کل کیا جائے گا ایک روزہ ورلڈ کپ کا 13 واں ایڈیشن رواں سال بھارت میں5 اکتوبر تا 19 نومبر کھیلا جائے گا جس میں 10 ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی،کولکتہ میں ممکنہ طور پر پاکستان کے 3 میچز شیڈول ہیں جبکہ پاکستان اور بھارت کا گروپ میچ احمد آباد میں ہوگا-

    آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ ٹرافی کی خلا میں رونمائی،ویڈیو

    دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے رواں برس اکتوبر میں شیڈول آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کی ٹرافی کی رونمائی کے لیے منفرد انداز اختیار کرتے ہوئے اسے خلا میں بھیج دیا،خصوصی طور پر تیار کیے گئے غبارے کے ذریعے ٹرافی کو سطح زمین سے ایک لاکھ 20 ہزار فٹ کی بلند پر ارضی مدار سے تقریباً باہر بھیجا گیا، جہاں پر درجہ حرارت منفی 65 ڈگڑی سینٹی گریڈ تھا، ٹرافی کا 99 اعشاریہ 5 فیصد حصہ زمین کے مدار سے باہر تیرتا رہا، مدار میں پہنچنے کے بعد ورلڈ کپ ٹرافی نےزمین کی جانب سفر شروع کیا اور یہ سیدھی احمد آباد کے نریندرمودی اسٹیڈیم میں جا اتری ارضی مدار تک پہنچنے اور پھر واپسی کے سفر کے لمحات کو غبارے پر نصب جدید اور طاقت ور کیمروں نے قید کیا آئندہ چند ماہ کے دوران ورلڈ کپ ٹرافی 18 ممالک کا سفر کرے گی۔

    چین میں بنائی جانے والی دنیا کی ’سخت‘ ترین ڈش