Baaghi TV

Tag: آئی سی سی

  • آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈکپ کی انعامی رقم کا اعلان کردیا

    آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈکپ کی انعامی رقم کا اعلان کردیا

    میلبرن: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی 20 ورلڈکپ کی انعامی رقم کا اعلان کردیا، جس کے مطابق فاتح ٹیم کو 1.06 ملین ڈالرز دیے جائیں گے جبکہ اس میں ٹرافی شامل نہیں ہوگی۔

    آئی سی سی کے اعلان کے مطابق ٹی 20 ورلڈکپ کی مجموعی انعامی رقم 5.6 ملین ڈالر ہے جو پاکستانی کرنسی کے حساب سے تقریبا 1 ارب 26 کروڑ 79 لاکھ روپے کے قریب بنتی ہے۔

    ٹی 20 ورلڈکپ کی فاتح ٹیم کو 1.06 ملین ڈالر ملیں گے، جو پاکستانی کرنسی کے حساب سے 36 کروڑ 22 لاکھ اور 64 ہزار روپے بنتے ہیں جبکہ رنر اپ کو 8 لاکھ امریکی ڈالر 18 کروڑ گیارہ لاکھ روپے کے قریب بنتے ہیں۔

    اسی طرح سیمی فائنل میں شکست کا سامنا والی ہر ٹیم کو چار لاکھ امریکی ڈالرز، سپر 12 مرحلے میں فتح حاصل کرنے والی ٹیم کو فی میچ کے حساب سے 40 ہزار امریکی ڈالرز، سپر 12 میں آؤٹ ہونے والی ٹیموں کو 70، 70 ہزار امریکی ڈالرز دیے جائیں گے۔

    آئی سی سی کے مطابق پہلے راؤنڈ میں آؤٹ ہونے والی ٹیم 40 ہزار ڈالرز کی حقدار ہوگی۔

    قومی ٹیم کے کپتان اور انگلش ٹیم کے قائد نے میلبرن کرکٹ اسٹیڈیم کی چھت پر ٹی 20 ورلڈکپ کی ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

    برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر کو بابر اور رضوان کی جوڑی سے ڈر


    آئی سی سی نے دونوں کپتانوں کی چھت تک پہنچنے کی ویڈیو بھی جاری کردی، جس میں بابر اعظم اور جوز بٹلر کو چھت پر جاتے اور پھر ٹرافی کے ہمراہ خوبصورت مقام پر تصاویر بناتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں بابر اعظم نے شاداب خان جبکہ بٹلر نے بھارتی بلے باز سوریا کمار یادیو کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا۔

    پاکستان انگلینڈ ورلڈ کپ فائنل: آئی سی سی نے رولز میں پھرتبدیلی کردی

    واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈکپ کا فائنل پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان آج میلبرن کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، تاہم اتوار کے روز وہاں بارش بھی متوقع ہے، اسی وجہ سے پیر کے دن بھی 10 اوور کا فائنل کروانے پر غور کیا جارہا ہے۔

    یاد رہے کہ 30 سال قبل 1992 میں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں ورلڈکپ میں آسٹریلیا میں ہی مدمقابل تھیں، جس میں عمران خان کی کپتانی میں کھیلنے والی ٹیم نے پہلی بار پاکستان کو عالمی چیمپئن بنایا تھا۔

    شائقین کرکٹ ٹی 20 ورلڈکپ کو بھی 1992ء سے جوڑ رہے ہیں اور وہ دلچسپ نشانیاں بیان بھی کرتے ہوئے امید کا اظہار کررہے ہیں کہ پاکستان ایک بار پھر تاریخ دہراتے ہوئے ٹی 20 کا فاتح بھی بن جائے گا۔

    ویڈیو:ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل سےایک دن قبل میلبرن میں تیز بارش

  • جرمن قونصل جنرل  آج گرین شرٹ پہن کر پاکستانی کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کریں گے

    جرمن قونصل جنرل آج گرین شرٹ پہن کر پاکستانی کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کریں گے

    کراچی میں جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹنز بھی پاکستانی ٹیم کے مداح نکلے ہیں۔

    باغی ٹی وی : ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان فائنل میچ کی دھوم مچی ہے ، کرکٹ کا جنون پاکستان میں سفارت خانوں میں بھی پہنچ گیا ہے-


    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ فائنل میں جرمن قونصل جنرل آج گرین شرٹ پہن کر پاکستانی کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کریں گے۔

    ڈاکٹر روڈیگر لوٹنز فائنل میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی جیت کے لیے پر امید ہیں، جرمن قونصل جنرل نے فائنل دیکھتے ہوئےگرین ٹی شرٹ پہن کر پاکستانی ٹیم کو سپورٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔


    جرمن قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگرلوٹنز کا کہنا ہے کہ فٹ بال اور والی بال کے ساتھ ساتھ اب کرکٹ میچ بھی اہم ہے۔

    آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں ٹی 20 ورلڈکپ کا فائنل آج انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان کھیلا جائے گا،پاکستانی وقت کے مطابق ٹی 20 کا فائنل دوپہر ایک بجے شروع ہوگا،شاہین 1992 کی تاریخ دہرانے کیلیے تیار ہیں جبکہ انگلش ٹیم بھی جیت کے لیے پُرعزم دکھائی رے رہی ہے۔

    ٹی20 ورلڈ کپ فائنل؛ لاہور والوں کے لئے بڑا فیصلہ

    ملبرن میں آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کےفائنل سےقبل یہاں مقیم اور دنیا بھرسے فائنل دیکھنے کو آنے والے پاکستانی فینز نے آسٹریلوی شہر کو پاکستان کے رنگوں سے بھر دیا ہےمیلبرن کے علاقے کارلٹن میں شام ہی سے پاکستانی فینز کا رش دیکھنے میں آیا-

    شائقین کرکٹ قومی ٹیم کی شرٹ میں ملبوس پھرتے رہے، فینز ٹولیوں کی شکل میں جمع ہوکر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے، لیگون اسٹریٹ پر موجود پاکستانی ریسٹورنٹس بھی کرکٹ کے سحر میں مبتلا ہوکر منفرد انداز میں قومی ٹیم کے ساتھ اپنی محبت کا اظہار کررہے تھے، ان ریسٹورنٹس میں پاکستان کے ملی نغمے بلند آواز میں بجتے رہے، فینز بھی ساتھ ساتھ گنگناتے رہے۔

    ویڈیو:ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل سےایک دن قبل میلبرن میں تیز بارش

    کرکٹ شائقین کا کہنا تھا کہ وہ پر امید ہیں کہ اتوار کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ کے خلاف پاکستان ٹیم سرخرو ہوگی اور جیت کے بعد ایسا جشن منایا جائے گا کہ میلبرن کی سڑکیں کراچی اور لاہور کا سا منظر پیش کرنے لگیں گی۔

    دوسری جانب میلبرن میں گزشتہ رات کی بارش کے بعد صبح بادل چھٹ گئے، دھوپ نکل آئی ہے تاہم میچ میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے تاہم میلبرن میں آج بارش کے امکانات مزید کم ہوگئے۔

    ملبرن میں آج کہیں دھوپ، کہیں بادل ہیں، بارش کے مجموعی امکانات 95 فیصد سے کم ہو کر 46 رہ گئے ہیں شام سات بجے بارش کے امکانات 41 فیصد اور آٹھ بجے بارش کا امکان44 فیصد تک رہ گیا ہے رات نو بجے سے گیارہ کے درمیان بارش کے 53 فیصد سے 65 فیصد امکانات ہیں-

    پاکستان انگلینڈ ورلڈ کپ فائنل: آئی سی سی نے رولز میں پھرتبدیلی کردی

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل آج بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل آج بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کا دوسرا سیمی فائنل آج بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

    باغی ٹی وی : دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ایڈیلیڈ میں پاکستانی وقت کے مطابق دن ایک بجے شروع ہو گا ٹی ٹوئنٹی میچز سے متعلق ایڈیلیڈ اوول اسٹیڈیم کی دلچسپ تاریخ ہے جو ہوسکتا ہے بھارت اور انگلینڈ کے میچ میں تبدیل ہوجائے۔

    اسپورٹس ویب سائٹ ای ایس پی این کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق اس اسٹیڈیم میں آج تک وہ ٹیم ٹی ٹوئنٹی میچ نہیں جیت سکی جس نے ٹاس جیتا ہو۔


    رپورٹ کے مطابق ایڈیلیڈ میں اب تک مجموعی طور پر مینز ٹی ٹوئنٹی کے 11 میچز ہوئے ہیں جس میں ان ٹیموں نے فتح حاصل کی جو ٹاس ہار گئیں۔

    یاد رہے کہ سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے والی انگلش ٹیم گروپ ون میں دوسرے نمبر پر رہی تھی جس نے پانچ میچوں میں سے تین میں فتح حاصل کی جبکہ ایک میچ ہارا اور ایک میچ غیر فیصلہ کن رہا۔

    انگلش ٹیم کو بھارت کیخلاف سیمی فائنل سے قبل دھچکا

    انگلینڈ نے آسٹریلیا سے بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر آخری چار ٹیموں میں جگہ بنائی دوسری جانب بھارتی ٹیم نے گروپ ٹو میں 8 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔

    واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا پہلا سیمی فائنل گزشتہ روز پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوا جس میں پاکستان نے کیویز کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا آج کے میچ کی فاتح ٹیم اتوار 13 نومبر کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے فائنل میں پاکستان سے مقابلہ کرے گی۔

    آرمی چیف کی قومی ٹیم کو نیوزی لینڈکیخلاف سیمی فائنل جیتنے پر مبارک باد

  • پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر مرحوم عبدالقادر آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل

    پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر مرحوم عبدالقادر آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل

    پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر مرحوم عبدالقادر کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ہال آف فیم میں شامل کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : آئی سی سی نے ہال آف فیم میں 3 نئے نام شامل کیے جن میں عبدالقادر کے علاوہ ویسٹ انڈیز کے شیونرائن چندرپال اور انگلینڈ کی شیرلوٹ ایڈورڈز کو بھی ہال آف فیم میں شامل کیا گیا ہے۔

    دیکھاپھرقدرت کانظام:قومی ٹیم کےسیمی فائنل میں پہنچنےکےبعدرمیزراجہ نےقرآنی آیت شیئرکردی


    عبدالقادر کے بیٹے اور کرکٹر عثمان قادر نے والد کو ملنے والے اس اعزاز کے حوالے سے کہا ہے کہ اہلخانہ کی جانب سے اس اعزاز پر سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ہال آف فیم میں والد کا شامل ہونا فیملی کے لیے اعزاز ہے۔

    پاکستان9نومبرکوکس ملک کےساتھ سیمی فائنل کھیلےگا؟قیاس آرائیاں شروع

    عبدالقادر آئی سی سی ہال آف فیم میں ساتویں پاکستانی ہیں، انہوں نے نے ٹیسٹ کرکٹ میں 236 اور ون ڈے میں 132 وکٹیں حاصل کیں انہوں نے اپنے 13 سالہ کیرئیر کے دوران دنیائے کرکٹ میں کئی ان مٹ نقوش چھوڑے۔

    اس کے علاوہ ظہیر عباس، وقار یونس، عمران خان، حنیف محمد، جاوید میانداد اور وسیم اکرم بھی ہال آف فیم میں آچکے ہیں۔

    خیال رہے کہ لیجنڈ عبدالقادر 2019 میں حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کرگئے تھے۔

    ارجنٹائن کو دھچکا، میسی ورلڈکپ سے قبل انجری کا شکار ہوگئے

  • آئی سی سی نے امپائزر کو بالکل بیکار بنا دیا ہے،سابق انگلش کرکٹرڈیوڈ لائیڈ

    آئی سی سی نے امپائزر کو بالکل بیکار بنا دیا ہے،سابق انگلش کرکٹرڈیوڈ لائیڈ

    انگلینڈ کے سابق کرکٹر، کوچ اور موجودہ کمنٹیٹر ڈیوڈ لائیڈ کا کہنا ہے کہ آئی سی سی نے امپائرز کو بیکار کر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت اور بنگلا دیش کےدرمیان 2 نومبر کو ہونےوالے میچ کے دوران اور بعد میں متعدد ڈرامے دیکھنے کو ملے اور اس حوالے سے سابق کرکٹرز اور سوشل میڈیا صارفین نے آئی سی سی اور بی سی سی آئی کو بھی آڑے ہاتھوں لیا بنگلادیش کی جانب سے دوران میچ بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی پر فیک فیلڈنگ کا الزام بھی عائد کیا گیا۔

    ٹی 20 ورلڈ کپ: پہلے پاکستان اب بنگلہ دیش،کوہلی کے اشارے پردو متنازعہ نو…

    جبکہ پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اس میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئی سی سی بھارت کو کسی بھی طرح سیمی فائنل میں پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔

    شاہد آفریدی کے بیان پر ڈیوڈ لائیڈ نے ایک جملے میں ہی اپنا تبصرہ کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا ’پاور فل‘۔


    ایک صارف کی جانب سے ڈیوڈ لائیڈ سے پوچھا گیا کہ کیا آپ نہیں سمجھتے کہ ٹیکنالوجی نے امپائرز کا بوجھ کم کر دیا ہے؟اس سوال کا جواب دیتے ہوئے سابق انگلش کرکٹر نے لکھا کہ آئی سی سی نے امپائر کو بالکل بیکار بنا دیا ہے۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:بارش کے بعد دوبارہ میچ شروع کرنے پربنگلا دیشی کپتان نے ایمپائر…


    واضح رہے کہ بنگلا دیش کے کپتان شکیب الحسن امپائرز کی جانب سے بارش کے فوری بعد گیلی آؤٹ فیلڈ ہونے کے باوجود میچ دوبارہ شروع کرنے پرناراض دکھائی دیئے پہلی اننگز میں بنگلہ دیش کی بالنگ کے دوران ویرات کوہلی کی جانب سے امپائر کو اشارہ کیا گیا کہ نوبال قرار دی جائے جس پر انہوں نے تھرڈ امپائر کو فیصلہ دینے کے بجائے نوبال قرار دیدی جس سے مخالف ٹیم کو فائدہ پہنچا-

    عمران خان پر حملہ: آئرلینڈ کرکٹ ٹیم کے حوالے سے آئرش بورڈ کا بیان سامنے آگیا

  • ٹی 20 ورلڈ کپ: پہلے پاکستان اب بنگلہ دیش،کوہلی کے اشارے پردو متنازعہ نو بولز،ایمپائر تنقید کی زد میں

    ٹی 20 ورلڈ کپ: پہلے پاکستان اب بنگلہ دیش،کوہلی کے اشارے پردو متنازعہ نو بولز،ایمپائر تنقید کی زد میں

    آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے امپائر ماریس ایراسمس پاک بھارت اور بنگلہ دیش میچ میں متنازعہ فیصلوں کے باعث تنقید کی زد میں آگئے۔

    باغی ٹی وی : آئی سی سی ایلیٹ پینل میں شامل امپائر ماریس ایراسمس ایک بار پھر گروپ بی میں 23 اکتوبر کو پاک بھارت مقابلے میں متنازعہ نو بال قرار دینے اور گزشتہ روز کھیلے گئے بھارت اور بنگلہ دیش کے میچ میں بنگال ٹائیگرز کیخلاف بھی متنازعہ نوبال دینے پرتنقید کی زد میں ہیں۔

    ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں پہلی وکٹ لینے والے بولر ایلن تھامسن انتقال کر گئے

    گزشتہ روز بنگلہ دیش اور بھارت کے درمیان کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے بارش سے قبل بغیر کسی نقصان 60 رنز بنائے تھے تاہم تیز بارش نےمیچ رکوادیا تھاجبکہ بنگال ٹائیگرز اس وقت بھارت کو شکست دینے کے قریب تھےتاہم امپائرزنےگیلی آؤٹ فیلڈ پر میچ کروانے کا فیصلہ کیا جس پر شکیب الحسن کافی ناراض نظرآئے-

    پہلی اننگز میں بنگلہ دیش کی بالنگ کے دوران ویرات کوہلی کی جانب سے امپائر کو اشارہ کیا گیا کہ نوبال قرار دی جائے جس پر انہوں نے تھرڈ امپائر کو فیصلہ دینے کے بجائے نوبال قرار دیدی جس سے مخالف ٹیم کو فائدہ پہنچا میچ کے دوران امپائرز کی جانب سے دو غیر معمولی فیصلے دیکھنے میں آئے۔

    امید ہے بھارت سیمی فائنل کھیلے گا،سارو گنگولی

    امپائر مرے اریسمس کا پہلا فیصلہ تب متنازع بنا جب بنگلہ دیش کے بولر حسن محمود نے 16 ویں اوور کی آخری گیند انڈین بیٹر وراٹ کوہلی کو کروائی اس پرویرات کوہلی نے ایک مرتبہ پھر امپائر مرے اریسمس سے نو بال مانگ لی جس پر انہیں نو بال اور فری ہٹ دے دی گئی۔

    امپائرز کی جانب سے دوسرا متنازع فیصلہ تب دیکھنے میں آیا جب بارش کے فوری بعد کھیل کو دوبارہ شروع کیا گیا بنگلہ دیش نے پہلے 7 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 66 رنز بنائے جس کے بعد ایڈیلیڈ میں بارش شروع ہوگئی اس وقت بنگلہ دیش کا ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت انڈیا سے 15 سکور آگے تھا۔

    کرکٹ شائقین کا کہنا ہے کہ بارش کے بعد ابھی گراؤنڈ مکمل طور پر خشک نہیں ہوئی تھی لیکن امپائرز نے میچ شروع کروانے میں جلد بازی سے کام لیا بارش کے بعد جب دوبارہ میچ شروع ہوا تو پہلی گیند پر بنگلہ دیشی بیٹر لٹن داس پھسل گئے اور اگلی ہی گیند پر رن آوٹ ہوگئے۔

    رضوان اور بابراعظم فارم میں نہیں ہیں،ہماری ٹیم اسکا فائدہ اٹھائے گی،ڈیوڈ ملر

    انڈین بیٹر ویرات کوہلی کی جانب سے امپائرز سے نو بال مانگنے پر صارفین کو پاکستان اور انڈیا کا 23 اکتوبر کو میلبرن میں ہونے والا میچ یاد آگیا اس میچ میں محمد نواز کی فُل ٹاس گیند کو امپائر مرے اریسمس نے نو بال قرار دے دیا تھا۔


    https://twitter.com/michaelscottfc/status/1587736887606771716?s=20&t=0-vY7tJp18Cm3hFT4AMdhg
    سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے الزام عائد کیا جارہا ہے کہ پاک بھارت میچ کے دوران بھی ماریس ایراسمس نے کوہلی کی جانب سے اشارہ کیے جانے پر نوبال قرار دیدی تھی جبکہ یہاں بھی تھرڈ امپائر سے پوچھنے کی کوشش نہیں کی گئی۔
    https://twitter.com/m_4_maira/status/1587792036949889027?s=20&t=LGktB13bIey9ph0Z0QSspg

    ٹی 20 ورلڈ کپ: سنسنی خیز مقابلہ، بھارت کی بنگلا دیش کو 5 رنز سے شکست

  • آئی سی سی نے افغانستان میں تحقیقات دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دے دی

    آئی سی سی نے افغانستان میں تحقیقات دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دے دی

    بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے ججوں نے پیر کے روز پراسیکیوٹر کریم خان کو افغانستان میں ہونے والے مظالم کی تحقیقات دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

    باغی ٹی وی : افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات گذشتہ دوسال سے تعطل کا شکار ہے آئی سی سی کی جانب سے شائع کردہ فیصلے کے مطابق ججوں نے قرار دیا ہے کہ کابل فی الحال اپنے وعدے کے مطابق آئی سی سی کے دائرہ اختیار میں آنے والے مبیّنہ جرائم کی حقیقی تحقیقات نہیں کر رہا ہے لہٰذا تحقیقات کو آگے بڑھایا جانا چاہیے۔

    گذشتہ سال اگست میں، طالبان کی حکمرانی کے آغاز کے وقت افغانستان میں جرائم کی تحقیقات کرنے والے پراسیکیوٹر کریم خان نے تحقیقات دوبارہ شروع کرانے کی استدعا کی تھی-

    انہوں نے عالمی عدالت کے ججوں پر زور دیا تھا کہ وہ تحقیقات کو آگے بڑھانے کی اجازت دیں انہوں نے خبردار کیا تھا کہ افغانستان میں جنگی جرائم اور انسانیت مخالف جرائم کا سلسلہ جاری ہے۔

    ایران کیساتھ جوہری معاہدےکی بحالی کی ناکامی پر وقتِ ضرورت فوجی آپشن زیرِغورہے،امریکی ایلچی

    گذشتہ سال ستمبر میں کریم خان کا کہنا تھا کہ وہ طالبان اور داعش کے عسکریت پسندوں کے جرائم کی تحقیقات دوبارہ شروع کرنا چاہتے ہیں استغاثہ امریکی افواج اور افغان حکومت کے فوجیوں کی جانب سے مشتبہ جنگی جرائم کی تحقیقات کو’’عدم ترجیح‘‘ دے سکتا ہے۔

  • آئی سی سی کی ٹی20 کرکٹ کی نئی ریکنگ میں بابراعظم کی تنزلی

    آئی سی سی کی ٹی20 کرکٹ کی نئی ریکنگ میں بابراعظم کی تنزلی

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 کرکٹ کی نئی ریکنگ جاری کردی ہے،ٹی20 ورلڈکپ میں پاکستان کی شکست میں بھارت کیلئے اہم کردار ادا کرنے والے ویرات کوہلی آئی سی سی رینکنگ میں بڑی کامیابی حاصل کی ہے-

    باغی ٹی وی : آئی سی سی کی ٹی20 رینکنگ میں قومی ٹیم کےکپتان بابراعظم کی تنزلی ہوئی ہےپاکستان کا کوئی بولریا آل راؤنڈر سرفہر ست 10 کھلاڑیوں میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہوسکا تاہم بیٹنگ میں کپتان بابراعظم کے ساتھ ساتھ محمد رضوان بدستور سرفہرست ہیں۔

    وکٹ کیپر محمد رضوان 849 پوائنٹس کے ساتھ بیٹنگ میں بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں اور دوسرے نمبر پر نیوزی لینڈ کے ڈیوون کونوے 831 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

    بابراعظم کی تیسری پوزیشن بھارت کے سوریا کمار یادیو نے حاصل کرلی ہے اور وہ ڈیوون کونوے سے صرف 3 پوائنٹس کے فرق سے تیسرے نمبر پر ہیں۔

    جنوبی افریقہ ایڈن مرکرم 762 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں، انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان چھٹے اور آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ ساتویں نمبر پر ہیں۔

    ٹی20 ورلڈکپ: بھارتی کھلاڑی ٹھنڈے کھانے سے مہمان نوزی پر ناراض

    سری لنکا کے اوپنر پاتھم نسانکا آٹھویں، بھارت کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی نویں اور متحدہ عرب امارات کے محمد وسیم 626 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست 10 ویں بلے باز ہیں۔

    محمد وسیم اور ویرات کوہلی کے درمیان محض 9 پوائنٹس کا فرق ہے۔

    آئی سی سی ٹی20 باؤلنگ کی ریکنگ میں پہلے نمبر پر افغانستان کے راشد خان، دوسرے نمبر پر آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ، جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی، افغانستان کے مجیب الرحمٰن اور پانچویں نمبر پر سری لنکا کے مہینش تھیکشانا ہیں۔

    آل راؤنڈرز کی کیٹگری میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں، دوسرے نمبر پر افغانستان کے محمد نبی اور تیسرے نمبر پر بھارت کے ہارڈک پانڈیا موجود ہیں۔

    انگلینڈ کے معین علی چوتھے نمبر پر بہترین آل راؤنڈر ہیں اور حالیہ میچوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے زمبابوے کے سکندر رضا پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔

    ٹی20 باؤلنگ اور آل راؤنڈرز کی کیٹگری میں پاکستان کا کوئی بھی کھلاڑی سرفہرست 10 ناموں میں شامل نہیں ہے۔

    نیشنل اسٹیڈیم کراچی کا نام تبدیل کر دیا گیا

  • ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:کوویڈ کا شکار آئرش کرکٹر میچ میں شامل

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ:کوویڈ کا شکار آئرش کرکٹر میچ میں شامل

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں سری لنکا اور آئرلینڈ کے درمیان ہونے والے میچ میں آئرش آل راؤنڈر جارج ڈوکریل ممکنہ طور پر کووڈ 19 کا شکار ہو گئے۔

    باغی ٹی وی: کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق جارج ڈوکریل ممکنہ طور پر کووڈ کا شکار ہونے کے باوجود سری لنکا کے خلف میچ میں شامل ہوئے۔

    پاک بھارت میچ سے قبل آئی سی سی نے بابر اعظم کو نیا خطاب دے دیا

    کرکٹ آئرلینڈ نے آج اس بات کی تصدیق کی ہے کہ جارج ڈوکریل کو ممکنہ طور پر COVID-19 کے لیے مثبت طور پر شناخت کیا گیا ہے اور ان کا انتظام COVID-19 کے انتظام کے لیے موجودہ مقامی، قومی اور آئی سی سی کے رہنما خطوط کے مطابق کیا جا رہا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق آئی سی سی اور نیشنل اتھارٹیز کی گائیڈ لائنز کے مطابق آل راؤنڈ ٹیم کا حصہ بنے، موجودہ ضابطے کے مطابق کوویڈ پازیٹو ٹیسٹ بھی کھلاڑی کو میچ میں حصہ لینے سے نہیں روکتا۔

    بھارت آئے نہ آئے ایشیاکپ پاکستان میں ہی ہوگا، پی سی بی کا ڈٹ جانےکا فیصلہ

    آئی سی سی نے بتایا کہ پازیٹو ٹیسٹ والا کھلاڑی میچ اور ٹریننگ ڈے پر الگ ٹریول کرتا ہے ،جارج ڈوکریل کی علامات معتدل ہیں، ٹیم میڈیکل اسٹاف نے ان کی نقل و حرکت کا خیال رکھا۔

    آئی سی سی کے چیف میڈیکل آفیسر، سری لنکن ٹیم اور اسٹیڈیم اسٹاف کو صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔

    خیال رہے کہ سری لنکا کے خلاف جارج ڈوکریل 16 گیندوں پر 14 رنز بناکر پویلین لوٹے۔

    پاک بھارت ٹاکرا: میلبرن کے موسم میں بتدریج بہتری آنے لگی

  • پاک بھارت میچ سے قبل آئی سی سی نے بابر اعظم کو نیا خطاب دے دیا

    پاک بھارت میچ سے قبل آئی سی سی نے بابر اعظم کو نیا خطاب دے دیا

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو نیا خطاب دے دیا-

    باغی ٹی وی : آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج پاک بھارت شائقین سمیت پوری دنیا کو انتظار ہے، آج میلبرن کے کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

    بھارت آئے نہ آئے ایشیاکپ پاکستان میں ہی ہوگا، پی سی بی کا ڈٹ جانےکا فیصلہ

    میچ سے قبل آئی سی سی نے ٹوئٹر پر بابر اعظم کی ایک تصویر شیئر کی اور انہیں کرکٹ کی دنیا کا ‘بادشاہ’ قرار دیا۔

    آئی سی سی نے کیپشن میں کرکٹ شائقین سے سوال کیا کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بابر کی حکمرانی میں پاکستان کیسا پرفارم کرے گا؟
    https://twitter.com/Esha963/status/1583797955089207296?s=20&t=MQWxqijrBkXqGS2T57MCSg

    بھارت کیخلاف پلیئنگ الیون ذہن میں ہے تاہم پچ دیکھ کر حتمی فیصلہ کریں گے،بابر اعظم


    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ اس تصویر کو صارفین کی جانب سے کافی پسند کیا جا رہا ہے اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں جبکہ احساس کمتری کا شکار انڈین کرکٹ شائقین کو بار کو دیا جانے والا خظاب ہضم نہیں ہوا اپنے ازلی حاسدانہ پن میں بابر پر تنقید کرتے ہوئے ویرات کوہلی کو بادشاہ قرار دینے پر مصر ہیں-
    https://twitter.com/primeKohli/status/1583799813954752512?s=20&t=MQWxqijrBkXqGS2T57MCSg

    پاک بھارت ٹاکرا: میلبرن کے موسم میں بتدریج بہتری آنے لگی