Baaghi TV

Tag: آئی سی سی

  • آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ایونٹ میں اب صرف 100 دن باقی رہ گئے:کاونٹ ڈاون شروع

    آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ایونٹ میں اب صرف 100 دن باقی رہ گئے:کاونٹ ڈاون شروع

    میلبرن : آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ایونٹ میں اب صرف 100 دن باقی رہ گئے ،اطلاعات کےمطابق رواں سال اکتوبر میں شروع ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگیا، ایونٹ میں اب صرف 100 دن باقی رہ گئے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعے کے روز آئی سی سی کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کے کاؤنٹ ڈاؤن کی تقریب آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں منعقد ہوئی۔

    تقریب میں آسٹریلوی ٹیم کے کپتان ایرون فنچ، سابق کھلاڑی شین واٹسن ،سابق پاکستانی فاسٹ بولر وقار یونس اور دیگرکرکٹرز اور شائقین نے شرکت کی۔

    اس موقع پر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی ٹرافی کے ہمراہ کھلاڑیوں اور شائقین نے تصاویر بنوائیں اور ساتھ ہی ٹرافی ٹور کا بھی آغاز کیا، اس کے علاوہ ایرون فنچ نے بچوں کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلی۔رپورٹس کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی ٹرافی 4 بر اعظموں کے 13 ملکوں کا سفر کرے گی۔

    واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ رواں سال 16 اکتوبر سے آسٹریلیا میں شروع ہوگا۔

  • سری لنکن کرکٹ ٹیم کے مزید 3 کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت

    سری لنکن کرکٹ ٹیم کے مزید 3 کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت

    سری لنکن کرکٹ ٹیم کے مزید 3 کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔

    باغی ٹی وی :” آئی سی سی کرکٹ” کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل سری لنکن کرکٹ ٹیم مشکل میں پڑ گئی۔ سری لنکن ٹیم کے 3 اہم کھلاڑی کورونا کا شکار ہوگئے ہیں کورونا کا شکار کھلاڑیوں میں دھنجایا ڈی سلوا،پیسر آسیتھا فرنینڈو اور جیفری ویندرسے شامل ہیں-

    پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریزکا انعقاد تین شہروں میں ہونے کا امکان

    کورونا کے باعث تینوں کھلاڑی کل سے گال میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کا حصہ نہیں ہوں گے تینوں کھلاڑی گال میں پہلے ٹیسٹ میں نمایاں تھے۔

    گال میں آسٹریلیا کے خلاف 8 جولائی سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ سے قبل سری لنکا کو کووڈ-19 کے مزید تین کیسز نے ہلا کر رکھ دیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ7 روز کے دوران سری لنکا کے 5 کرکٹرز کورونا کا شکار ہوئے ہیں اس سے قبل آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران سری لنکن کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر انجیلومیتھیوز کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ جس پر انہیں آئیسولیٹ کر دیا گیا تھا انجیلو میتھیوز کے بعد سری لنکا کے اسپنر پراوین جے وکراما کورونا میں مبتلا ہو ئے تھے۔

    اگرچہ سابق کپتان اینجلو میتھیوز کی واپسی سے ٹیم کو تقویت ملے گی، جو انتخاب کے لیے دستیاب ہوں گے۔ میتھیوز پہلے ٹیسٹ کے دوران کورونا کے مثبت ٹیسٹ کے بعد میچ سے باہر ہو گئے تھے ، ان کے متبادل کے طور پر اوشادا فرنینڈو کو ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔

    اسکواڈ کے دیگر تمام ارکان کا ٹیسٹ منفی آیا ہے اور میزبان ٹیم نے اسپنر لکشن سنداکن کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔

    اسی مقام پر پہلا ٹیسٹ 10 وکٹوں سے ہارنے کے بعد سری لنکا فی الحال دو میچوں کی سیریز میں 1-0 سے پیچھے ہے۔ سیریز میں برابری کرنے اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے کچھ اہم پوائنٹس حاصل کرنے کے لیے ایک فتح ان کے لیے اہم ہوگی۔

    نیوزی لینڈ‌ کرکٹ بورڈ کا مرد اور خواتین کرکٹرز کو برابر معاوضہ دینے کا فیصلہ

  • ون ڈے باؤلنگ رینکنگ میں شاہین شاہ آفریدی کی ایک درجہ ترقی

    ون ڈے باؤلنگ رینکنگ میں شاہین شاہ آفریدی کی ایک درجہ ترقی

    آئی سی سی نے پلیئرز کی تازہ رینکنگ جاری کر دی جس کے مطابق شاہین آفریدی ون ڈے باؤلنگ رینکنگ میں تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں-

    باغی ٹی وی : آئی سی سی نے تازہ پلیئرز کی تازہ رینکنگ جاری کر دی۔ شاہین آفریدی کی رینکنگ میں ایک درجہ ترقی ہوئی ہے شاہین نے ون ڈے باؤلنگ رینکنگ میں تیسری پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔

    سابق امپائر اسد رؤف لنڈا بازار میں کپڑوں کا کاروبار کرنے لگے

    پاکستانی فاسٹ بالر چوتھے سے تیسرے نمبر پر پہنچ گئے شاہین آفریدی ٹیسٹ باؤلنگ رینکنگ میں بھی چوتھے نمبر ہیں۔

    دوسری جانب ون ڈے اور ٹی ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں پاکستان کی حکمرانی برقرار ہے پاکستانی کپتان بابر اعظم دونوں فارمیٹس میں پہلی پوزیشن پر قابض ہیں بابر اعظم ٹیسٹ رینکنگ میں بھی چوتھے نمبر پر ہیں-

    ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں محمد رضوان کا دوسرا نمبر ہے جب کہ ون ڈے رینکنگ میں امام الحق کی دوسری پوزیشن ہے امام الحق نے سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے دوسری پوزیشن چھین لی-

    آئی سی سی پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری ،بابر اعظم تینوں فارمیٹس میں کون سے نمبر پر؟

  • آئی سی سی پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری ،بابر اعظم  تینوں فارمیٹس میں کون سے نمبر پر؟

    آئی سی سی پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری ،بابر اعظم تینوں فارمیٹس میں کون سے نمبر پر؟

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی۔

    باغی ٹی وی : آئی سی سی کے جانب سے جاری کی گئی رینکنگ کے مطابق بابر اعظم ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 تینوں فارمیٹس میں ٹاپ 5 بلے بازوں میں شامل ہیں-

    ون ڈے فارمیٹ کی رینکنگ کے مطابق بلے بازوں میں پاکستان کے بابراعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جب کہ امام الحق دوسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ امام الحق نے سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی سے دوسری پوزیشن چھین لی-

    دوسری جانب ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بھی پاکستان کے بابر اعظم کا پہلا نمبر برقرار ہے۔ محمد رضوان کی بھی رینکنگ میں دوسری پوزیشن برقرار ہے۔



    جبکہ ٹیسٹ رینکنگ میں بلے بازوں کی فہرست میں بھی بابر اعظم ٹاپ 5 بلے بازوں میں شامل ہیں انگلینڈ کے جوروٹ پہلے نمبر پر برقرار ہیں جب کہ آسٹریلیا کے مارنس لبوشین کا دوسرا اور اسٹیو اسمتھ کا تیسرا نمبر ہے۔ پاکستان کے بابر اعظم چوتھے نمبر پر براجمان ہیں آسٹریلوی بلے باز اسٹیو سمتھ اور نیوزی لینڈ کپتان کین ویلیم سن کی ایک ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے۔ اسٹیو سمتھ دوسرے سے تیسرے اور کین ویلیم سن چوتھے سے پانچویں نمبر پر آگئے ہیں-

    دوسری جانب پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی ون ڈے اور ٹیسٹ فارمیٹ میں بولرز کی فہرست میں چوتھے نمبر پر موجود ہیں ٹیسٹ باولنگ رینکنگ میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کی پہلی پوزیشن برقرار ہے –

  • آئی سی سی کی ون ڈے  کی نئی رینکنگ جاری،پاکستان نے بھارت سے چوتھی پوزیشن چھین لی

    آئی سی سی کی ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری،پاکستان نے بھارت سے چوتھی پوزیشن چھین لی

    آئی سی سی نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کر دی،پاکستان نے ایک درجہ بہتری سے چوتھی پوزیشن حاصل کر لی۔

    باغی ٹی وی : آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان نے ایک درجہ ترقی کر کے بھارت سے چوتھی پوزیشن چھین لی بھارت ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پرچلا گیا جبکہ نیوزی لینڈ ٹیم کی ون ڈے انٹرنیشنل میں پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے ہوم سیریز میں کلین سوئپ کیا ہے جبکہ قبل ازیں آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ اور ٹی ٹوئٹی فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری کی تھی –

    جس میں کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم کی ٹیسٹ رینکنگ میں ایک درجہ ترقی سے بابر اعظم پانچویں سے چوتھے نمبر پر پہنچ گئے،انگلش بلے باز جوئے روٹ دو درجہ ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر پہنچے تھے ،ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ میں آسٹریلوی کھلاڑی مارنس لبوشین کی پہلی پوزیشن برقرار ہے-

    آسٹریلوی بلے باز اسٹیو سمتھ اور نیوزی لینڈ کپتان کین ویلیم سن کی ایک ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے۔ اسٹیو سمتھ دوسرے سے تیسرے اور کین ویلیم سن چوتھے سے پانچویں نمبر پر آگئے ہیں-

    ٹیسٹ باؤلرز رینکنگ میں قومی فاسٹ باولر شاہین آفریدی کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے شاہین شاہ آفریدی ٹیسٹ باولنگ رینکنگ میں چوتھے سے پانچویں نمبر پر پہنچ گئے ٹیسٹ باولنگ رینکنگ میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کی پہلی پوزیشن برقرار ہے-

  • رمیز راجہ کی چارملکی سیریز کی تجویز کوآئی سی سی نےمسترد نہیں کیا:پی سی بی

    رمیز راجہ کی چارملکی سیریز کی تجویز کوآئی سی سی نےمسترد نہیں کیا:پی سی بی

    لاہور:رمیز راجہ کی چارملکی سیریز کی تجویز کوآئی سی سی نےمسترد نہیں کیا،اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کا کہنا ہے کہ بھارت، پاکستان، آسٹریلیا اور انگلینڈ پر مشتمل چار ملکی ٹورنامنٹ کے لیے چیئرمین رمیز راجہ کی تجویز ابھی بھی زیر غور ہے۔

    بورڈ کے مطابق اس تجویز پر برمنگھم میں ہونے والے آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں بحث کی جائے گی ،انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے اس تجویز کو مسترد نہیں کیا ہے۔

    بیان میں کہا گیا کہ بین الاقوامی کرکٹ گورننگ باڈی برمنگھم میں اپنے سالانہ اجلاس میں چار ممالک کی تجویز پر تبادلہ خیال کرے گی۔

    یاد رہے کہ یہ تجویز 10 اپریل کو آئی سی سی کے اجلاس میں پیش کی گئی تھی، جسے مسترد کر دیا گیا تھا کیونکہ ان دنوں ٹیموں کو ایک بھرے شیڈول کا سامنا تھا۔

    ادھررمیز راجہ نے گزشتہ سال پی سی بی میں عہدہ سنبھالنے کے بعد سے، صرف آئی سی سی ایونٹس میں کھیلنے کے علاوہ روایتی حریف بھارت اور پاکستان کو ایک دوسرے کے ساتھ آمنے سامنے رکھنے پر بھ آواز اٹھائی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ ٹیسٹ اور محدود اوورز کے کرکٹرز کے لیے مختلف معاہدے کی پالیسیوں پر غور کر رہا ہے اور ان پر عمل درآمد کر رہا ہے۔

    پی سی بی کے میڈیا ڈائریکٹر سمیع الحسن برنی نے 13 مئی کو صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سنٹرل کنٹریکٹ پر کافی بات چیت ہوئی ہے جس کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

    بورڈ ایک نئی پالیسی پر غور کر رہا ہے جس میں کھلاڑیوں کو ان کے معاوضے کھیل کے فارمیٹ کے مطابق ادا کیے جائیں گے اور ادائیگی کے مختلف درجے ہوں گے۔

    پی سی بی قومی کرکٹرز کی تنخواہوں میں اضافے اور دیگر ٹیموں کے ایلیٹ کرکٹرز سے موازنہ کرنے پر غور کر رہا ہے۔

  • آئی سی سی سالانہ رینکنگ کی اپ ڈیٹ جاری،پاکستان کون سے نمبر پر؟

    آئی سی سی سالانہ رینکنگ کی اپ ڈیٹ جاری،پاکستان کون سے نمبر پر؟

    آئی سی سی کی جانب سے سالانہ رینکنگ کی اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی ہے،ون ڈے رینکنگ میں پاکستان پانچویں نمبر، جبکہ ٹی 20میں تیسرے نمبر پر آ گیا-

    باغی ٹی وی : رینکنگ کے مطابق پاکستان ٹیسٹ رینکنگ میں93 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پرآگیا پاکستان کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ سےپانچویں پوزیشن چھینی آسٹریلیا کی ٹیم128پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے۔

    پاکستان ایشیا کپ کے لیے بھرپور تیاری کر رہا ہے، آصف باجوہ

    بھارت 9 پوائنٹس کے فرق کے ساتھ دوسرے نمبرپربراجمان ہے نیوزی لینڈ 111پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور ساؤتھ افریقہ چوتھے نمبرپر ہے۔

    سری لنکا کے خلاف سیریز، قومی خواتین ٹیم کا تربیتی کیمپ 7 مئی سے شروع ہوگا

    واضح رہے کہ انڈر 19 سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا جس کے تحت انڈر 19 سٹی کرکٹ ایسوسی ٹورنامنٹ برائے 23-2022 اکیس مئی سے چار جون تک کھیلا جائے گا.بیک وقت ملک کے مختلف شہروں میں کھیلے جانے والے اس ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 93 ٹیمیں شرکت کریں گی.

    ملک بھر میں خواتین کرکٹرز کے ٹرائلز لینے کا اعلان

    پچاس اوورز کے فارمیٹ پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا بھرپور موقع فراہم کرے گا، جس کی بنیاد پر وہ پی سی بی انڈر 19 تھری ڈے اور انڈر 19 ون ڈے ٹورنامنٹس کے علاوہ پاکستان جونیئر لیگ میں نمائندگی کے بھی اہل ہوں گے.ہر کرکٹ ایسوسی ایشن میں شامل ہر سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کی ٹیم اس ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی. ٹورنامنٹ کے فارمیٹ کے تحت ہر کرکٹ ایسوسی ایشن کا علیحدہ علیحدہ فاتح ہوگا-

    پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی،بھارتی براڈ کاسٹرزکا اپنی ٹیم کی شرکت کے حوالے سے خدشات کا اظہار

    بلوچستان، سدرن پنجاب اور ناردرن کی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کو تین تین گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے. اسی طرح سینٹرل پنجاب، سندھ اور خیبر پختونوخواہ کی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کو چار چار مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے.پی سی بی کا پارٹنر کرک ایچ کیو اس ٹورنامنٹ کی براہ راست اسکورنگ کرے گا.اس ٹورنامنٹ میں شریک تمام 93 اسکواڈز کا اعلان جلد کردیا جائے گا.

  • پاکستان کی خوش قسمت جوڑی:رضوان کے بعد بابراعظم سب پربازی لے گئے

    پاکستان کی خوش قسمت جوڑی:رضوان کے بعد بابراعظم سب پربازی لے گئے

    دبئی:پاکستان کی خوش قسمت جوڑی:رضوان کے بعد بابراعظم سب پربازی لے گئے،اطلاعات کے مطابق پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے کرکٹ کے میدان میں ایک ایسی خوش قسمت اور خوبصورت جوڑی دی ہے جوپاکستان کے لیے بڑے بڑے اعزازات جیتنے کے سبب بن رہے ہیں‌،

    چند دن پہلے پاکستان کرکٹ ٹیم کے د رویش صفت کھلاڑی محمد رضوان کوعالمی اعزاز ملا توآج آئی سی سی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

    آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی تازہ ترین ون ڈے رینکنگ کے مطابق بھارت کے سابق کپتان ویرات کوہلی بھی بدستور دوسرے نمبر پر موجود ہیں جبکہ پاکستان کے فخر زمان کا 12 واں نمبر ہے۔

    ون ڈے بولرز کی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ پہلے نمبر پر ہیں جبکہ آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ دوسرے اور انگلینڈ کے کرس ووکس ایک درجے ترقی کے ساتھ تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔

    ٹی ٹوئنٹی بیٹسمینوں کی رینکنگ میں بابر اعظم کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ پاکستان کے محمد رضوان دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ جنوبی افریقا کے ایڈن مارکرم تیسرے اور انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

    آل راؤنڈرز رینکنگ
    ون ڈے آل راونڈرز کی رینکنگ میں بنگلادیش کے شکیب الحسن پہلے نمبر پر ہیں جبکہ ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں افغانستان کے محمد نبی پہلے نمبر پر ہیں۔

  • عاجزی وانکساری سے ملتا ہےمقام:محمد رضوان کو آئی سی سی نے ٹی 20کرکٹر آف دی ایئر قرار دیدیا

    عاجزی وانکساری سے ملتا ہےمقام:محمد رضوان کو آئی سی سی نے ٹی 20کرکٹر آف دی ایئر قرار دیدیا

    لاہور:عاجزی وانکساری سے ملتا ہےمقام:محمد رضوان کو آئی سی سی نے ٹی 20کرکٹر آف دی ایئر قرار دیدیا،اطلاعات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے شاہین کرکٹر عاجز اور منکسرالمزاج درویش صفت انسان محمد رضوان کو ٹی 20 کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا ہے، گزشتہ برس انہوں نے 29میچز میں 1326 رنز بنائے تھے۔

     

    محمد رضوان نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس اعزاز کا کریڈٹ ساتھی کرکٹرز اورٹیم مینجمنٹ کو جاتا ہے، دنیا کی بہترین ٹیموں میں پاکستان کا نام آنا خوشی کی بات ہے۔

     

    ایسوسی ایٹ کرکٹر آف دی ایئر کا اعزاز عمان کے حصے میں آیا، آئی سی سی نے یہ اعلان کرتے ہوئے ذیشان مقصود کو طلسماتی رہنما قرار دیا۔

    ا

    ادھر کرکٹ کے عالمی ادارے نے ویمن ایسوسی ایٹ کرکٹرآف دی ایئر کا مستحق آسٹریا کی آندرے مائی زپیدہ کو ٹھہرایا، انہیں یہ اعزاز کھیل کے دوران مخالف ٹیموں کے خلاف بھرپور جذبے اور مستقل مزاجی دکھانے کے سبب ملا۔

     

    فاسٹ بولرنے کپتان بابر اعظم کو شہرہ آفاق ترک سیریز کے مرکزی کردار ارطغرل غازی قرار دے دیا۔اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کےفاسٹ باولر شاہین آفریدی کا اپنے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ میں اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان ہمیشہ بابر کو کہتے ہیں کہ آپ بتائیں ہمیں کیا کرنا ہے کیونکہ وہ ہمارے ارطغرل غازی اور ہم ان کے سپاہی ہیں۔

     

     

     

  • آئی سی سی، ٹی 20 ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا

    آئی سی سی، ٹی 20 ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا

    آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے

    ٹورنامنٹ رواں برس سولہ اکتوبر سے تیرہ نومبر تک آسٹریلیا کے سات شہروں میں کھیلا جائے گا پاکستان اور بھارت کا میچ 23 اکتوبر کو ہو گا،میگا ایونٹ کا ابتدائی میچ سری لنکا اور نمیبیا کے درمیان کھیلا جائے گا، میگا ایونٹ میں 16 ٹیموں کے درمیان 45 میچ کھیلے جائیں گے.ٹورنامنٹ کے سپر 12 راونڈ کا آغاز 22 اکتوبر کو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے میچ سے ہو گا، پاکستان کے گروپ میں بھارت کے علاوہ جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں شامل ہیں، دو ٹیمیں کوالیفائنگ راونڈ سے پاکستان کے گروپ کا حصہ بنیں گی۔

    پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں 3 نومبر کو مد مقابل ہوں گی، پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں 6 نومبر کو آمنے سامنے آئیں گی۔ گروپ 1 میں انگلینڈ، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور افغانستان کو ایک ساتھ رکھا گیا ہے، گروپ 2 میں بھارت، پاکستان، جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش شامل ہیں۔