Baaghi TV

Tag: آرمی چیف

  • آرمی چیف کا ”آئیڈیاز 2024“ کا دورہ

    آرمی چیف کا ”آئیڈیاز 2024“ کا دورہ

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرنے کراچی ایکسپو سینٹر میں بین الاقوامی دفاعی نمائش اور سیمینار کا دورہ کیا۔

    دورے کے دوران، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دوست ممالک کے دفاعی مینوفیکچررز کی فعال شرکت کو سراہا۔نمائش میں کل 557 نمائش کنندگان شرکت کر رہے ہیں جن میں سے 333 بین الاقوامی نمائش کنندگان ہیں جبکہ 224 ملکی نمائش کنندگان ہیں۔ 36 ممالک نے نمائش کنندگان کے اسٹالز لگائے جن میں سے 17 ممالک پہلی بار شرکت کر رہے ہیں۔تقریب میں 53 ممالک کے 300 سے زائد غیر ملکی مندوبین نے شرکت کی اور نمائش اور پاکستان کی دفاعی صنعت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

    نمائش کے دوران، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے تقریب میں موجود غیر ملکی فوجی حکام اور دفاعی مندوبین کے ساتھ بامعنی بات چیت بھی کی،نمائش میں پاکستان کی طرف سے تیار کردہ جدید ترین ڈرون ”شاہپر تھری“ کی خاص نمائش کی گئی، یہ ڈرون 35,000 فٹ کی بلندی تک پرواز کر سکتا ہے اور 24 گھنٹے تک مسلسل پرواز کر سکتا ہے۔ شاہپر تھری بموں، میزائلوں اور ٹارپیڈو جیسے گولہ بارود کو لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، جو پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں میں مزید اضافہ کرتا ہے۔

    آئیڈیاز 2024 کا 12 واں ایڈیشن 19 نومبر کو شروع ہوا اور 22 نومبر 2024 کو اختتام پذیر ہوگا۔قبل ازیں آرمی چیف کی کراچی آمد پر کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے پرتپاک استقبال کیا۔

    مایوسی پھیلانے اور ڈیفالٹ کی باتیں کرنے والے آج کدھر ہیں؟ کیاان کو جواب دہ نہیں ٹھہرانا چاہیے؟آرمی چیف
    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے شہر قائد کراچی میں بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مایوسی پھیلانے اور ڈیفالٹ کی باتیں کرنے والے لوگ آج کدھر ہیں؟ کیاان کو جواب دہ نہیں ٹھہرانا چاہیے؟ مجھے پاکستان کے روشن اور مستحکم مستقبل پر کامل یقین ہے، ایک سال پہلے چھائے ہُوئے مایوسی کے بادل آج چھٹ چکے ہیں،میں نے گزشتہ نشست میں بھی کہا تھا کہ "مایوسی مسلمان کے لیے حرام ہے”،آج پاکستان کی معیشیت کے تمام اعشاریے مثبت ہیں، اگلے برس تک انشاء اللہ مزید بہتر ہوں گے،کوئی چیز بشمول سیاست ملک سے مقدم نہیں، ہم سب کو ذاتی مفاد پر پاکستان کو ترجیح دینی چاہیے، ریاست ماں کی طرح ہے اور اس کی قدر لیبیا، عراق اور فلسطین کے عوام سے پوچھنی چائیے،یاد رکھیں ! پاکستان کے علاوہ ہماری کوئی شناخت نہیں ہے، جتنی بھی مشکلات ہوں اگر ہم سب مل کر کھڑے ہو جائیں تو کوئی کچھ بگاڑ نہیں سکتا، آپ اپنا پیسہ لے کر پاکستان آئیں، عوام بھی کمائے اور ملک بھی ترقی کرے،دہشت گردی کی پشت پناہی غیر قانونی کاروبار والے کرتے ہیں جن کے پیچھے مخصوص عناصر ہوتے ہیں، پاکستان کی ڈیجیٹل سرحدوں کی حفاظت اور عوام کی ڈیجیٹل سیکیورٹی ریاست کی ذمہ داری ہے،

  • دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہر پاکستانی سپاہی ہے،آرمی چیف

    دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہر پاکستانی سپاہی ہے،آرمی چیف

    اسلام آباد: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہر پاکستانی سپاہی ہے-

    باغی ٹی وی : وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں نیشنل ایکشن پلان پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوا،اجلاس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، ڈی جی آئی ایس آئی سمیت انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ بھی شریک ہوئے،اجلاس کا مرکزی ایجنڈا پاکستان کی انسداد دہشت گردی (CT) مہم کو دوبارہ فعال کرنا تھا۔ شرکاء کو ملک کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور دہشت گردی کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملک کی اندرونی و بیرونی سکیورٹی صورتحال پر غور کیا گیا اور کمیٹی کو خیبر پختونخوا، بلوچستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی،کمیٹی نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسزکےآپریشنزپر اطمینان کا اظہار کیا،نیشنل ایکشن پلان کی وفاقی ایپکس کمیٹی نے بلوچستان میں دہشتگرد تنظیموں کےخلاف جامع فوجی آپریشن کی منظوری دے دی۔

    اجلاس میں طے کیا گیا کہ مذہبی انتہا پسندی اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی، جرائم اور دہشت گردی کے نیٹ ورکس کو توڑنے کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے دشمن قوتوں کی طرف سے پھیلائی گئی گمراہ کن مہمات کا سدباب کیا جائے گا، ان چیلنجز سے مؤثر طور پر نمٹنے کے لیے ایک متحد سیاسی آواز اور قومی بیانیہ ضروری ہے۔

    سیاسی جماعتوں کے درمیان اتفاقِ رائے اور مکمل قومی ہم آہنگی کو انسداد دہشت گردی مہم کی کامیابی کے لیے ناگزیر قرار دیا گیا، اجلاس میں نیکٹا (NACTA) کو دوبارہ فعال کرنے اور قومی و صوبائی سطح پر انٹیلی جنس فیوژن اور تھریٹ اسسمنٹ سینٹرز کے قیام پر اتفاق کیا گیا۔

    اجلاس میں ایک جامع حکمت عملی اپنائی گئی جس میں سفارتی، سیاسی، معلوماتی، انٹیلی جنس، سماجی و اقتصادی اور عسکری کوششوں کو شامل کیا گیا۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں اور متعلقہ اداروں کے درمیان قریبی تعاون کو یقینی بنانے کے لیے اضلاع کی سطح پر کوآرڈی نیشن کمیٹیاں قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

    اپیکس کمیٹی کے مطابق اجلاس میں بلوچستان میں دہشت گرد تنظیموں، بشمول مجید بریگیڈ، بی ایل اے، بی ایل ایف اور بی آر اے ایس کے خلاف ایک جامع فوجی آپریشن کی منظوری دی گئی۔ ان تنظیموں پر الزام ہے کہ وہ معصوم شہریوں اور غیر ملکیوں کو نشانہ بنا کر پاکستان کی اقتصادی ترقی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

    نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی اجلاس سے خطاب میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان کی سلامتی کو لاحق ہر خطرے کو ختم کرنے کے لیے پاک فوج کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا اور حکومت کی جانب سے امن و استحکام کے اقدامات کو بھرپور حمایت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہر پاکستانی سپاہی ہے، اس جنگ میں کوئی یونیفارم میں ہے اور کوئی یونیفارم کے بغیر اور ہم سب کو مل کردہشت گردی کے ناسور سے لڑنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم سب پر آئین پاکستان مقدم ہے، آئین ہم پرپاکستان کی اندرونی اور بیرونی سکیورٹی کی ذمہ داری عائد کرتا ہے اور جوبھی پاکستان کی سکیورٹی میں رکاوٹ بنے گا، ہمیں کام کرنے سے روکے گا اسے نتائج بھگتنا ہوں گے پاکستان آرمی اورقانون نافذ کرنے والے ادارےگورننس میں موجود خامیوں کو روزانہ اپنے شہیدوں کی قربانی دےکرپوراکر رہے ہیں۔

    اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم کا کہنا تھاکہ پاکستان کی معیشت سب کی کاوشوں سے استحکام کی طرف بڑھ رہی ہے، اہم پہلو ملک کی ترقی اور خوشحالی ہے، ترقی اور خوشحالی کیلئے ملک میں معاشی اور سیاسی استحکام اہم ہے۔

    وزیراعظم نے کہاکہ صوبوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے آئی ایم ایف پروگرام کیلئے وفاق کی مدد کی، آج پاکستان کا اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، ہماری آئی ٹی ایکسپورٹس میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، ترقی تب ہوگی جب ملک میں اندرونی اور بیرونی سرمایہ کاری ہو اور میری دعا ہے یہ آئی ایم ایف پروگرام آخری ہو۔

    وزیراعظم کا کہنا تھاکہ آئی ایم ایف پروگرام کیلئے ہمیں سعودی عرب، یو اے ای اور چین کی مدد لینا پڑی ہمیں ٹیکس بیس بڑھانا ہے لیکن یہ راتوں رات نہیں ہوگا، سب کو ہاتھ بٹانا ہوگا، ہمارے پاس اربوں روپے کے معدنی ذخائر ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب نے ایگری کلچر ٹیکس میں لیڈ لی ہے، وزیراعلیٰ کے پی نے بھی کابینہ سے ایگری کلچر ٹیکس منظور کرالیا ہے۔

    شہباز شریف کا کہنا تھاکہ کیا دھرنا پاکستان کے مفاد ہے؟ ہمیں بیٹھ کرٹھنڈے دل سے سوچنا ہے، فیصلہ کرنا ہے دھرنے اورلانگ مارچ کریں یا ترقی کیلئےکام کریں؟ کیا ملک اس وقت دھرنے، جلوس اور لانگ مارچ کامتحمل ہوسکتاہے؟ ہمیں ملکی خوشحالی کیلئے مل بیٹھ کر فیصلے کرنا ہوں گے۔

    وزیراعظم نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ہدایت کی کہ وہ طے شدہ اقدامات کو تندہی سے آگے بڑھائیں اور ان کے بروقت نفاذ کو یقینی بنائیں،وزیراعظم نے پاکستان کی خودمختاری کے تحفظ، عوام کے تحفظ اور اقتصادی و سماجی استحکام کو مضبوط بنانے کے لیے مربوط اور مستقل کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

  • پاکستان خطے اور عالمی امن کے لئے اپنا مثبت  کردار ہمیشہ ادا کرتا رہے گا،آرمی چیف

    پاکستان خطے اور عالمی امن کے لئے اپنا مثبت کردار ہمیشہ ادا کرتا رہے گا،آرمی چیف

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نےاسلام آباد میں مارگلہ ڈائیلاگ 2024کی خصوصی تقریب سے خطاب کیا ہے،

    مارگلہ ڈائیلاگ 2024کی خصوصی تقریب کا اہتمام اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹی کی جانب سے کیا گیا،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے "امن اور استحکام میں پاکستان کا کردار” کے موضوع پر گفتگو کی اور علاقائی ہم آہنگی اور بین الاقوامی امن کو آگے بڑھانے میں نمایاں کامیابیوں پر روشنی ڈالی،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ حالیہ برسوں میں دُنیا کو کئی چیلنجز کا سامنا ہے جن میں غلط اور گمراہ کُن معلومات کا تیزی سے پھیلاؤ ایک اہم چیلنج ہے،دُنیا میں کئی تبدیلیوں کے پیش ِ نظر غیر ریاستی عناصر کا اثر و رسوخ بڑھ جانا بھی ایک اہم چیلنج ہے،عالمی سطح پر معیشت ، افواج اور ٹیکنالوجی میں بے انتہا تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں،پرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی سطح پر ایک بڑا چیلنج ہے،ٹیکنالوجی نے جہاں معلومات کے پھیلاؤ میں اہم کردار ادا کیا ہے وہاں گمراہ کن اور غلط معلومات کا پھیلاؤ ایک اہم چیلنج ہے ،جامع قوانین اور قواعد و ضوابط کے بغیر غلط اور گمراہ کن معلومات اور نفرت انگیز بیانات سیاسی اورسماجی ڈھانچے کو غیر مستحکم کرتے رہیں گے،قوا عد وضوابط کے بغیر آزادی اظہار رائے تمام معاشروں میں اخلاقی قدروں کی تنزلی کا باعث بن رہی ہے،عالمی سطح پر مذہبی، فرقہ وارانہ اور نسلی بنیادوں پر عدم مساوات، عدم برداشت اور تقسیم بڑھ رہی ہے،ہمارے مشترکہ مقاصد میں موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنا، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور عالمی صحت کی فراہمی جیسے اہم چیلنجز شامل ہیں

    دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمارا عزم غیر متزلزل ہے ،آرمی چیف
    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا اور خطے میں امن اور استحکام کے لئے اپنا اہم کردار ادا کر رہا ہے،دہشتگرد ی عالمی سطح پر تمام انسانیت کے لئے ایک مشترکہ چیلنج ہے ،دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمارا عزم غیر متزلزل ہے ،ہماری مغربی سرحدوں کو محفوظ بنانے کے لئے ایک جامع بارڈر مینجمنٹ رجیم کا قیام عمل میں لایا گیا ہے،فتنتہ الخوارج دنیا کی تمام دہشتگردتنظیموں اور پراکسیز کی آماجگاہ بن چکی ہے ،پاکستان افغان عبوری حکومت سے توقع کرتا ہے کہ وہ دہشتگردی کے خلاف افغان سرزمین کا استعمال نہیں ہونے دیں گے اور اس حوالے سے سخت اقدامات کریں گے،ویژن عزمِ استحکام نیشنل ایکشن پلان کا ایک اہم جزو ہے جس کا مقصد دہشتگردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ ہے ،بھارت کے انتہا پسند انہ نظریے کی وجہ سے بیرون ملک خاص طور پر امریکہ ، برطانیہ اور کینیڈا میں بھی اقلیتیں محفوظ نہیں ،مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کا ظلم و بربریت بھی ہندوتوا نظریے اور پالیسی کا تسلسل ہے ،مقبوضہ جموں و کشمیر کا اقوام ِ متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی اُمنگوں کے مطابق حل ناگزیر ہے ،پاکستان نے ہمیشہ غزہ اور لبنان میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا ،پاکستان نے غزہ اور لبنان کو انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر متعدد بارامداد روانہ کی ،پاکستان نے ہمیشہ ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام پر زور دیا ہے،ہم کسی عالمی تنازعہ کا حصہ نہیں بنیں گے مگر دُنیا میں امن و استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ،عالمی امن کی خاطر 235،000پاکستانی اقوام متحدہ کے امن مشن میں اپنا کردار ادا کرچکے ہیں،اقوام متحدہ امن مشنز میں 181 پاکستانیوں نے عالمی امن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ،پاکستان 24کروڑ عوام کا ملک ہے جس کی لگ بھگ 63فیصد آبادی 30سال سے کم ہے ،

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے،پاکستان دنیا میں زراعت کی پیداوار کے حوالے سے ایک بڑا ملک بن کر ابھرا ہے ،پاکستان میں نادر معدنیات کے بڑے ذخائر موجود ہیں،پاکستان فری لانسنگ کی مد میں عالمی سطح پر ایک اہم ملک ہے ،پاکستان ان تمام ذخائر ،منفرد جغرافیائی مقام اور سمندری بندرگاہ کی وجہ سے یورپ ، سنٹرل ایشیا اور مڈل ایسٹ میں تجارت کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے ،پاکستان خطے اور عالمی امن کے لئے اپنا مثبت کردار ہمیشہ ادا کرتا رہے گا

    فتنہ الخوارج ،انسانیت کے دشمن

    پاکستان سے واپسی کی کسی کو اجازت نہیں،فتنتہ الخوارج کےخارجی نورولی کی آڈیو لیک

    آخری خارجی کی موجودگی تک ان کا پیچھا کرتے رہیں گے،جوانوں کا عزم

    بلوچستان میں دہشتگردانہ حملے اور بھارتی میڈیا کا شرمناک کردار بے نقاب

    ماہ رنگ بلوچ کا احتجاج ،دھرنا عوام نے مسترد کر دیا

    ماہ رنگ بلوچ پیادہ،کر رہی ملک دشمنوں کے ایجنڈے کی تکمیل

    مظاہرین کے گوادر جانے کا مقصد تھا کہ سی پیک کو روک دیں،وزیراعلیٰ بلوچستان

  • آسٹریلوی فوج کے سربراہ کی آرمی چیف سے ملاقات

    آسٹریلوی فوج کے سربراہ کی آرمی چیف سے ملاقات

    آسٹریلوی فوج کے سربراہ کی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات ہوئی ہے

    آسٹریلوی فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل سائمن کی جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات ہوئی ہے، اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور، خاص طور پر عالمی اور علاقائی سیکیورٹی کے مسائل پر تفصیل سے گفتگو کی۔پاکستان کے چیف آف جنرل سید عاصم منیر نے آسٹریلیا کے ساتھ پاکستان کے مضبوط تعلقات کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے دونوں ممالک کے مشترکہ اہداف میں امن اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ دونوں رہنماؤں نے دفاعی اور سیکیورٹی کے شعبوں میں مزید تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا، اور اس بات پر اتفاق کیا کہ خطے اور دنیا بھر میں امن و استحکام کے لیے تعاون کی اہمیت بڑھ رہی ہے۔

    لیفٹیننٹ جنرل سائمن سٹیورٹ نے پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف کوششوں کی تعریف کی اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور سیکیورٹی تعاون کو مزید گہرا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔قبل ازیں جی ایچ کیو پہنچنے پر آسٹریلین آرمی چیف نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور پاکستان کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہیں پاک فوج کے ایک منظم دستے کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

    یہ ملاقات دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور علاقائی و عالمی سیکیورٹی کے امور پر قریبی تعاون کے عزم کا مظہر ہے۔

  • سعودی آرمی چیف کا دورہ ایران، ہم منصب سے ملاقات

    سعودی آرمی چیف کا دورہ ایران، ہم منصب سے ملاقات

    سعودی عرب کے آرمی چیف فیاض الرویلی نے ایران کا دورہ کیا ہے

    سعودی آرمی چیف ایران کے دورے کے دوران تہران پہنچے، سعودی آرمی چیف کی ایرانی ہم منصب جنرل محمد بغیری سے ملاقات ہوئی،ملاقات میں دفاعی سفارتکاری، باہمی تعاون کے فروغ اور دیگر معاملات پر گفتگو ہوئی،ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی آرمی چیف نے آئندہ سال بحری مشقوں میں سعودی بحریہ کی شرکت کی خواہش کا اظہار کیا۔ ایران،سعودی عرب دونوں ممالک میں گزشتہ برس تعلقات کی بحالی کے بعد سعودی عرب کے عسکری اعلیٰ عہدیدار کا یہ اہم دورہ ہے۔

    یہ دورہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے، خاص طور پر اس وقت جب سعودی عرب اور ایران کے تعلقات میں سرد مہری کے بعد ایک نئی گلی کا آغاز ہو رہا ہے۔ سعودی عرب کے آرمی چیف کا ایران جانا ایک ایسا اشارہ ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات اور تعاون میں اضافہ ہو سکتا ہے، جو نہ صرف دونوں ممالک کے مفاد میں ہے بلکہ پورے خطے کی سلامتی کے لیے بھی اہم ہو سکتا ہے۔ ایرانی آرمی چیف کی جانب سے سعودی بحریہ کی مشقوں میں شرکت کی خواہش کا اظہار، اس بات کا غماز ہے کہ ایران، سعودی عرب کے ساتھ اپنی دفاعی سفارتکاری کو مزید مستحکم کرنا چاہتا ہے۔یہ اقدام ایک تاریخی موقع بھی ہے، کیونکہ اس سے پہلے دونوں ممالک کے درمیان اس نوعیت کے دورے اور ملاقاتیں کم ہی ہوئی ہیں۔ اس وقت جب دنیا بھر میں ایران اور سعودی عرب کے مابین تعلقات کی بحالی کی طرف توجہ مرکوز کی جا رہی ہے، یہ دورہ ایک مثبت اور ترقی پسند قدم کی علامت بن سکتا ہے۔

    دہشتگردوں کی سہولت کار،ملک دشمنوں کی ایجنٹ،ماہ رنگ بلوچ پر مقدمہ درج

    ماہ رنگ بلوچ کون،دو نمبر انقلاب اور بھیانک چہرہ

    بلوچستان میں دہشتگردانہ حملے اور بھارتی میڈیا کا شرمناک کردار بے نقاب

    وقت آ گیا ہے دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کیا جائے،وزیراعظم

    ماہ رنگ بلوچ کا احتجاج ،دھرنا عوام نے مسترد کر دیا

    ماہ رنگ بلوچ پیادہ،کر رہی ملک دشمنوں کے ایجنڈے کی تکمیل

    مظاہرین کے گوادر جانے کا مقصد تھا کہ سی پیک کو روک دیں،وزیراعلیٰ بلوچستان

    بی ایل اے دہشت گرد طلعت عزیز ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہو گئے

  • دہشتگردی کسی صورت برداشت نہیں، مکمل خاتمہ کریں گے، آرمی چیف

    دہشتگردی کسی صورت برداشت نہیں، مکمل خاتمہ کریں گے، آرمی چیف

    کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر خودکش دھماکے میں شہید ہونے والے فوجی اہلکاروں کی نمازِ جنازہ کوئٹہ گیریژن، بلوچستان میں ادا کی گئی۔

    اس موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر، وفاقی وزیر داخلہ، وزیراعلیٰ بلوچستان، گورنر بلوچستان، صوبائی وزراء اور فوجی و سول حکام کی بڑی تعداد موجود تھی۔نمازِ جنازہ کے بعد آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے سی ایم ایچ کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے دھماکے میں زخمی ہونے والوں سے ملاقات کی۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اس موقع پر دہشت گردی کے خلاف قوم کے عزم کو دوبارہ دوہراتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کو کبھی بھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کی سرزمین سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے فوج اور عوام کا عزم و ارادہ یکجا ہے۔آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اس بات پر زور دیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تمام پاکستانیوں کی حمایت، فوجی و سول اداروں کی مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے تاکہ ملک کا مستقبل پرامن اور خوشحال بنایا جا سکے۔اس سے قبل کوئٹہ پہنچنے پر آرمی چیف کا استقبال کور کمانڈر بلوچستان نے کیا۔

    واضح رہے کہ آج صبح بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے ریلوے اسٹیشن میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں خاتون سمیت 26 افراد جاں بحق اور 62 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔پولیس نے بتایا تھا کہ دھماکا جعفر ایکسپریس کے گزرنے کے وقت ریلوے اسٹیشن کے اندر پلیٹ فارم میں ہوا۔دھماکے کے وقت مسافر ریلوے اسٹیشن میں جعفر ایکسپریس سے پشاور جانے کی تیاری میں مصروف تھے، ریلوے حکام نے کہا تھا کہ ریلوے اسٹیشن پر ٹکٹ گھر کے قریب ہوا جبکہ ٹرین اب تک پلیٹ فارم پر نہیں لگی تھی۔کمشنر کوئٹہ حمزہ شفقات نے ریلوے اسٹیشن پر دھماکے کے خودکش ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے آگاہ کیا تھا کہ دھماکے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔

    سپریم کورٹ کی ہفتہ وار رپورٹ میں مقدمات کی تعداد کم

    عوام کو 115پارکوں کا تحفہ ، کھیل کے میدانوں کو آباد کیا، ،جماعت اسلامی کراچی

    کوئٹہ دھماکے کے بعد کراچی سمیت سندھ بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ

  • آرمی ایکٹ بل، مختلف ممالک میں سروسز چیفس کی مدت ملازمت کا دورانیہ

    آرمی ایکٹ بل، مختلف ممالک میں سروسز چیفس کی مدت ملازمت کا دورانیہ

    قومی اسمبلی نے آرمی ایکٹ میں ترمیم کا بل منظور کر لیا ہے

    بل کے تحت مسلح افواج کے سربراہان کی مدت ملازمت تین سال سے بڑھا کر پانچ سال کر دی گئی ہے۔ اس ترمیمی بل کو اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت اجلاس میں پیش کیا گیا اور ووٹنگ کے بعد منظور کر لیا گیا۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے یہ بل قومی اسمبلی میں پیش کیا اور بتایا کہ اس کا مقصد عسکری قیادت کے تسلسل کو برقرار رکھنا اور قومی سلامتی کے چیلنجز کا موثر مقابلہ کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ "سروسز چیفس کی مدت ملازمت میں توسیع سے فوج کی قیادت کو زیادہ استحکام ملے گا اور قومی سلامتی کے معاملات میں تسلسل کو یقینی بنایا جا سکے گا۔”

    چیف آف آرمی، نیوی اور ایئر فورس کی تعیناتی کے مختلف ملکوں میں مختلف دورانیہ ہیں: مثلا امریکہ میں چار سال انگلینڈ میں تین سے چار سال، بھارت میں تین سال چائنہ میں پانچ سال، فرانس میں چار سال روس میں غیر معینہ مدت، جرمنی میں تین سے پانچ سال، جبکہ آسٹریلیا میں چار سال ہیں۔ ایسے میں اگر پاکستان میں سروسز چیفس کی مدت تعیناتی میں اضافہ کر کے پانچ سال کر دیا گیا ہے "تو اس میں کوئی نئی بات نہیں، ملکی مفاد میں حکومت کو اچھے فیصلے کرنے کا اختیار ہے، حکومت کا یہ فیصلہ ملکی سلامتی و دفاع کے لئے بہترین اور شاندار ہے

    کسی بھی ملک کے سروسز چیفس مختلف ممالک میں اپنی اپنی روایات اور چیلنجز کا سامنا کر تے ہیں،ان چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے ضروری ہے کہ سروسز چیفس کی مدت ملازمت کم از کم پانچ برس ہو،

    سروسز چیف کی مدت ملازمت تین سے پانچ سال بڑھانے کا خوش آئند فیصلہ

  • عالمی امن  کو خطرات اور چیلنجز  کا سامنا ہے،آرمی چیف

    عالمی امن کو خطرات اور چیلنجز کا سامنا ہے،آرمی چیف

    اسلام آباد: 28ویں سالانہ کانفرنس برائے بین الاقوامی امن قائم کرنے کی تربیتی مرکز ، پہلی بار پاکستان میں منعقد ہو رہی ہے۔ یہ تقریب 4 سے 8 نومبر 2024 تک نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے مرکز برائے بین الاقوامی امن و استحکام میں جاری ہے۔کانفرنس کا باقاعدہ آغاز آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی جانب سے نئے CIPS عمارت کے افتتاح کے ساتھ ہوا۔ اس موقع پر اقوام متحدہ کے تحت سیکرٹری جنرل، امن آپریشنز کے محکمے کے جین پیئر لیکروا، اقوام متحدہ کے پولیس مشیر، قائم مقام فوجی مشیر، پاکستان کے خارجہ سیکرٹری اور نیشنل یونیورسٹی کے ریکٹر نے بھی بطور مہمان خاص شرکت کی

    اپنے کلیدی خطاب میں،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ آج عالمی امن نئے خطرات اور چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے۔ ا اگرچہ اقوام متحدہ اور دیگر تنظیموں کی جانب سے بہت سے امن قائم کرنے کے اقدامات جاری ہیں، لیکن بے گناہ کشمیریوں اور فلسطینیوں کی حالت زار اس بات کی یاد دہانی کراتی ہے کہ ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔ مہمان خصوصی جین پیئر لیکروا نے پاکستان کی اقوام متحدہ کے امن قائم کرنے کی کارروائیوں میں شراکت کا اعتراف کیا اور پاکستان کے 28ویں IAPTC سالانہ کانفرنس کی میزبانی پر تعریف کی۔

    کانفرنس کے آغاز پر، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا استقبال لیفٹیننٹ جنرل فیاض حسین شاہ نے کیا۔

  • آرمی چیف کا پاک فضائیہ کے آپریشنل ایئر بیس کا دورہ،انڈس شیلڈ مشقوں کا معائنہ

    آرمی چیف کا پاک فضائیہ کے آپریشنل ایئر بیس کا دورہ،انڈس شیلڈ مشقوں کا معائنہ

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے انڈس شیلڈ 2024 مشقوں کا معائنہ کیا اور پاک فضائیہ کی جنگی تیاریوں اور اپگریڈیشن پر اطمینان کا اظہار کیا ہے

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاک فضائیہ کی آپریشنل بیس کا دورہ کیا ، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کثیرالملکی مشق انڈس شیلڈ 2024 کا مشاہدہ کیا، ایئربیس آمد پر ایئر چیف ظہیر احمد بابر نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا استقبال کیا، نیول چیف ایڈمرل نوید شریف بھی اس موقع پر موجود تھے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق انڈس شیلڈ 2024 خطے کی سب سے بڑی کثیر الملکی مشق ہے، ان مشقوں میں 24 ایئرفورسز شریک ہیں،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو موجودہ سیکیورٹی چیلنجوں سے ہم آہنگ رہنے کے لیے پاک فضائیہ کی جدید کاری کی کوششوں کے بارےبریفنگ دی گئی، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاک فضائیہ کی جنگی تیاریوں اور اپ گریڈیشن کے مختلف پروگراموں کے ذریعے ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا،ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کی جانب سے دلکش فضائی نمائش کی گئی، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرنے پاک فضائیہ کے نوجوانوں سے بھی بات چیت کی، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان کی فضائی سرحدوں کی حفاظت کے لیے پاک فضائیہ کے اہلکاروں کے عزم کو سراہا،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے تینوں مسلح افواج کے مابین تعاون کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ یہ آپریشنل کامیابی کے لیے ناگزیر ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ نے آرمی چیف کے دورے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور تربیت و آپریشنز میں فوج اور فضائیہ کے درمیان تعاون کو بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا،انہوں نے کہا کہ جاری مشق ”انڈس شیلڈ-2024“ شریک ممالک کے درمیان ہم آہنگی کو مزید مضبوط کرے گی اور ان کے فضائی و زمینی عملے کو موجودہ دور کے جنگی چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے تیار کرے گی۔

  • منی لانڈرنگ،آمدن سے زائد اثاثے،بنگلہ دیش کے سابق آرمی چیف پر سفری پابندی عائد

    منی لانڈرنگ،آمدن سے زائد اثاثے،بنگلہ دیش کے سابق آرمی چیف پر سفری پابندی عائد

    بنگلہ دیش کے سابق آرمی چیف عزیز احمد پر سفری پابندی عائد کر دی گئی ہے

    ایک عدالت نے سابق آرمی چیف عزیز احمد اور ان کی اہلیہ دلشاد نہار کاکولی پر سفری پابندی عائد کر دی ہے۔یہ حکم جمعرات کو ڈھاکہ میٹروپولیٹن سیشن جج محمد عصام جہانگیر حسین نے انسداد بدعنوانی کمیشن (اے سی سی) کی درخواست کے بعد جاری کیا۔انسداد بد عنوانی کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر زکریا نے سابق آرمی چیف عزیز احمد کے خلاف سفری پابندی کی درخواست دائر کی تھی۔ سماعت کے دوران انسداد بد عنوانی کمیشن کے پبلک پراسیکیوٹر محمود حسین جہانگیر نے دلائل دیئے۔ سماعت کے بعد عدالت نے سفری پابندی کا حکم دے دیا۔

    درخواست میں تفتیشی افسر نے سابق آرمی چیف عزیز احمد کے خلاف اختیارات کا ناجائز استعمال، مختلف بے ضابطگیاں اور بدعنوانی کے الزامات کا ذ کر کیا جس کے ذریعے سابق آرمی چیف عزیز احمد نے اور ان کے خاندان کے افراد نے اپنی معلوم آمدنی سے زائد اثاثے بنائے۔ان الزامات میں ملائیشیا، سنگاپور اور دبئی میں کاروبار کرنے اور جائیداد خریدنے کے لیے مختلف بینکوں اور ہنڈیوں کے ذریعے منی لانڈرنگ بھی شامل ہے۔تحقیقات جاری ہے متعلقہ دستاویزات اور معلومات اکٹھی کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

    بھارت حسینہ کو بنگلہ دیش کے حوالے کرے، مرزا فخر الاسلام

    حسینہ دہلی میں بیٹھ کر عوامی فتح کو ناکام بنانے کی سازش کر رہی ہے،مرزا فخرالاسلام

    حسینہ کی جماعت عوامی لیگ پر پابندی کی درخواست دائر

    مچھلی کے تاجر کے قتل پر حسینہ واجدکے خلاف مقدمہ درج

    گرفتاری کا خوف،حسینہ کی پارٹی کے رہنما”دودھ کا غسل” کر کے پارٹی چھوڑنے لگے

    بنگلہ دیش، ریلوے اسٹیشن پر لوٹ مار،تشدد،100 سے زائد زخمی

    ڈاکٹر یونس کی مودی کو فون کال، اقلیتوں کے تحفظ کی یقین دہانی

    حسینہ واجد پر قتل کا ایک اور مقدمہ درج