Baaghi TV

Tag: آسٹریلیا

  • 55 گھنٹے سے زائد وقت تک ریڈیو شو کی میزبانی کا عالمی ریکارڈ قائم

    آسٹریلیا میں مقیم ایک ریڈیو میزبان نے 55 گھنٹے اور 26 منٹ تک ریڈیو شو کی میزبانی کرکے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام لکھوا لیا-

    باغی ٹی وی: عالمی میڈیا کے مطابق ماریو بیکس، جو اصل میں کروشیا سے تعلق رکھتے ہیں، نے اپنے میراتھن ٹاک شو کی میزبانی Alive 90.5 FM پر کی جہاں وہ 2009 سے میزبانی کی خدمات انجام دے رہے ہیں 55 گھنٹے سے زائد پر مبنی ریڈو شو کے دوران موسیقی، اشتہارات یا عوام کی کالز شامل کرنے کی اجازت نہیں تھی۔

    اسکاٹ لینڈ سے شکست، 2 بار کی عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز ورلڈ کپ 2023 سے …

    گنیز ورلڈ ریکارڈ کو اس کی وجہ بتاتے ہوئے ہیکس کا کہنا تھا کہ یہ شو بہت ہی غیر معمولی ریڈیو شو تھا جس میں عام ’روایات‘ سے ہٹ کر کام کیا گیا تھا طویل نشریات میں کئی مہمانوں کے انٹرویوز اور سامعین کو پیش کردہ مشورے شامل تھے۔ کوشش کے دوران بیکس کی صحت کی نگرانی کے لیے ایک ڈاکٹر موجود تھا شو کے مسلسل 55 گھنٹے اور 26 منٹ کے بعد بیکس کو طویل ترین آڈیو لائیو سٹریم کا ریکارڈ ملا-

    واضح رہے کہ یہ ریکارڈ اس سے قبل 2020 میں برطانوی ریڈیو کے میزبان میٹ ہال اور ڈین رامسڈن نے 53 گھنٹے اور 1 منٹ میں یہ ریکارڈ قائم کیا تھا۔

    امریکا،مسلم سیاستدان خاتون پر تشدد

  • 20 سال سے جل پری کا روپ دھا رکر پانیوں میں سفر کرنےوالی خاتون

    20 سال سے جل پری کا روپ دھا رکر پانیوں میں سفر کرنےوالی خاتون

    حنہ فرازرایک پروفیشل جل پری ہیں وہ ایک ماڈل، ڈانسر، اداکارہ بھی ہیں انہیں جل پری کے روپ میں کام کرتے ہوئے 20 برس ہوچکے ہیں انہیں اب خود بھی یاد نہیں کہ وہ کتنے ممالک اور سمندروں میں جاچکی ہیں-

    باغی ٹی وی : نیو ساؤتھ ویلز نارتھ کوسٹ پر بائرن شائر کے اوشن شورز سے تعلق رکھنے والی حنہ نے 9 سال قبل دُم لگائی تھی 20 سال قبل 13 سال کی عمر میں اپنی دُم کے ساتھ پانیوں میں قدم رکھا اور پھر کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ ان کا نعرہ ہے کہ ”دُم لگاؤ اور سفر پر جاؤ“،وہ اپنی خاص جل پری والی دم اور لباس کے ساتھ دنیا کے مشہور ساحلوں اور سمندروں میں تیراکی کرچکی ہیں۔

    حنہ کا کہنا تھا کہ میں نے کتنے ممالک اور سمندروں کا دورہ کیا ہے اس کا پتہ نہیں چل سکا ، دنیا بھر کے لوگ بھی انہیں جل پری ہی کہتے ہیں ، حنہ بہاماس کے پانیوں میں ٹائیگرشارک کے35 فٹ گہرائی میں بھی تیر چکی ہیں اس کے علاوہ میکسکو میں ان کا سامنا گریٹ وائٹ شارک سے ہوا تھا۔ فجی، ہوائی جانے کے علاوہ فلپائن میں وہیل شارک کے ساتھ تیراکی کرنا بھی ان کا ایک حیرت انگیز تجربہ ہے۔
    mermaid
    وہ پانی میں ایک مںٹ تک سانس روک کر خاص انداز میں تیراکی کرسکتی ہیں، وہ 2003 میں پہلی بارجل پری بنی تھیں اور اب مہنگے ترین کاسٹیوم اور ایک خاص دُم کے ساتھ اپنا سفرجاری رکھے ہوئے ہیں۔

    حنہ نے 1984 کی مشہور فلم اسپلیش میں جل پری کے کردار کو دیکھ کر ویسا لباس بنانے کا ارادہ کیا۔ اس وقت بھی یہ لباس اور جل پری کی دم ہزاروں ڈالر کی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے ازخود جل پری کے پہناوے بنائے اور اب ان کے پاس جل پری کے 14 جوڑے ہیں۔ اکثر سوٹ نیوپرین سےبنےہیں جن پر مچھلیوں کی جلد جیسے چھلکے بھی ہیں اور آخر میں مچھلی والی دم لگی ہے-
    Hannah Fraser
    حنہ نے ان لوگوں سے بات کی جنہوں نے 1984 کی فلم سپلیش کے لیے پروپس بنائے تاہم انہیں بتایاگیا کہ سیٹ پر استعمال ہونے والی ہر دم کی قیمت تقریباً 30,000 ڈالر ہے، اتنی رقم کا بندوبست حنہ کے بس کی بات نہیں تھی اس لیے انہوں نے اپنا لباس بنانے کا فیصلہ کیا وہ ہاتھ سے اپنا لباس تیار کرتی ہیں اور ایک دم بنانے میں انہیں تقریباً چھ ماہ لگتے ہیں، اب حنہ کے پاس ایسے14 لباس ہیں حنہ باقاعدہ ورزش اور سانس کی مشق کرتی ہیں تاکہ وہ پانی میں اپنا وجود برقرار رکھتے ہوئے کرتب دکھا سکیں۔
    mermaid
    اس تبدیلی کے نتیجے میں سامنے آنے والی غیر معمولی تصوراتی تصاویر نے اسے دنیا بھر میں شہرت اور فیس بک اور انسٹاگرام کے پر 100,000 سے زیادہ صارفین انہیں فالو کرتے ہیں وہ ماحولیاتی دستاویزی فلم دی کوو میں نظر آئیں، جس نے تائیجی ڈولفن ڈرائیو ہنٹ کی تصویر کشی کے لیے 2010 کا اکیڈمی ایوارڈ برائے بہترین دستاویزی فلم جیتا۔

    2013 میں، اسے فلپائن میں وہیل شارک کے ساتھ ایک زیر آب فیشن شوٹ میں دکھایا گیا تھا، جو شارک کی آبادی پر شارک فننگ انڈسٹری کے ماحولیاتی اثرات کو عام کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا 2013 میں ہی، اس نے ہمپ بیک وہیل کے شکار کے خلاف مہم چلانے کے لیے ایک کنزرویشن فلم، بیٹریل میں کام کیا اسی سال اس نے رات کو کونا، ہوائی میں مانٹا شعاعوں کے ساتھ 30 فٹ (9.1 میٹر) گہرائی میں سانس روکتے ہوئے غوطہ لگایا تاکہ ان کی غیر محفوظ حیثیت کے بارے میں بیداری پیدا کی جا سکےاپنے ماحولیاتی پیغام کو اجاگر کرنے کے لیے، فریزر اور شان ہینرِکس نے مانٹا کا لاسٹ ڈانس جاری کیا-

  • ایشینز سیریز ٹیسٹ  کا آغاز کل سے ہو رہا ہے،

    ایشینز سیریز ٹیسٹ کا آغاز کل سے ہو رہا ہے،

    کرکٹ کی تاریخ ساز ’’ایشز سیریز‘‘ کل سے شروع ہو گی روایتی حریف انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے مہمان کینگروز اعزاز کا دفاع کریں گے ۔برمنگھم میں افتتاحی ٹیسٹ پاکستانی وقت کے مطابق دن تین بجے شروع ہو گا روایتی حریفوں نے بڑے مقابلوں کی بڑی تیاریاں کر لیں ٹریننگ، فٹنس اور جوش و خروش سب مکمل کر دیا گیا، میچ کے لئے کھلاڑی ہی نہیں پرستار بھی پرجوش اچھی کرکٹ سے محظوظ ہونے کے لیے بے تاب ہے،آسٹریلیا کو ٹیسٹ چیمپئن بننے کا مان اور اعزاز کا دفاع کرنے کا پلان بھی کر لیا گیا ہے
    میزبان انگلینڈ کی بھی جیت پر نظریں ہے جبکہ انجری کا شکار جیک لیچ کی جگہ تجربہ کار معین علی پرعزم دکھائی دے رہے ہے،
    اٹھارہ سو بیاسی سے کھیلی جا رہی ایشیز سیریز میں انگلینڈ نے پہلی بارہ سیریز جیتنے کا شاندار بلکہ یادگار آغاز کیا لیکن مجموعی طور پر آسٹریلیا کو برتری حاصل ہے اب تک تین سو چالیس کھیلے گئے ایشز ٹیسٹ میچز میں سے ایک سو چالیس جیتے ا یک سو آٹھ میں انگلش کھلاڑی فاتح جبکہ بانوے مقابلے بے نتیجہ رہے ہے،

  • مجھے ایسا نہیں لگتا کہ 2022 میرا آخری ورلڈکپ تھا،لیونل میسی

    مجھے ایسا نہیں لگتا کہ 2022 میرا آخری ورلڈکپ تھا،لیونل میسی

    بیجنگ: ارجنٹائن کو فیفا ورلڈ کپ جتونے والے سات بار بیلن ڈی اور ایوارڈ جیتنے والےارجنٹائن کے فٹبال اسٹار لیونل میسی نے کہا ہے کہ مجھے ایسا نہیں لگتا کہ (2022) میرا آخری ورلڈکپ تھا-

    باغی ٹی وی : ارجنٹائن کے اخبار اولے نے رپورٹ کیا تھا کہ میسی کا اگلا ورلڈکپ میں کھیلنا “بہت مشکل” ہوگا، کیونکہ وہ ٹورنامنٹ تک 39 برس کے ہوجائیں گے تاہم اب انہوں نے ایک انٹرویو میں اس حوالے سے کہا کہہ مجھے ایسا نہیں لگتا کہ (2022) میرا آخری ورلڈکپ تھا میں دیکھوں گا کہ چیزیں کیسے چلتی ہیں لیکن نظریہ میں مجھے نہیں لگتا کہ میں اگلے ورلڈ کپ کے لئے آس پاس ہوں گا-

    لیونل میسی اب کس کلب میں ہونگے؟

    چینی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو میں لیونل میسی نے کہا کہ پہلے بھی کئی بار کہا ہے کہ مجھے ایسا نہیں لگتا کہ 2022 میرا آخری ورلڈکپ تھا، تاہم ممکن ہے کہ شمالی امریکا میں (2026) کے ٹورنامنٹ میں شرکت کرسکتا ہوں، دیکھوں گا چیزیں کیسے چلتی ہیں لیکن مجھے نہیں لگتا میں اگلا ورلڈکپ کھیل سکتا ہوں۔

    اسٹار فٹبالر کریم بینزیما سعودی کلب کا حصہ بن گئے

    لیونل میسی اس وقت چین کے درالحکومت بیجنگ میں آسٹریلیا کے خلاف دوستانہ کیلئے موجود ہیں، دونوں ٹیمیں جمعرات کو مدمقابل آئیں گی حال ہی میں انہوں نےاعلان کیا تھا کہ وہ پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی) کےساتھ 2 سالہ معاہدہ ختم ہونےکےبعد امریکی کلب انٹرمیامی کو جوائن کررہے ہیں۔

    ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل،بھارت اور آسٹریلیا پر بھاری جرمانےعائد

    بیجنگ کے 68,000 صلاحیت والے اسٹیڈیم میں جمعرات کو ارجنٹائن آسٹریلیا کے خلاف دوستانہ میچ کھیلے گا یہ میچ دوحہ میں ہونے والے ورلڈ کپ میں ٹیموں کے درمیان آخری 16 ٹائی کا اعادہ ہے، جسے ارجنٹینا نے 2-1 سے جیتا تھا بارسلونا کے سابق اسٹار کو ایکشن میں دیکھنے کے لیے چینی شائقین بے چین ہیں، 4,800 یوآن ($671) کی قیمتوں میں فروخت ہونے کے باوجود ٹکٹوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

    بھارتی کرکٹ بورڈ نےورلڈکپ کا شیڈول فائنل کرکے آئی سی سی کو بھیج دیا،پاک بھارت …

  • سنیل گواسکر ویرات کوہلی پر برس پڑے

    سنیل گواسکر ویرات کوہلی پر برس پڑے

    بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر سنیل گواسکر آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں ویرات کوہلی کے شاٹ سلیکشن پر برس پڑے جبکہ سابق کرکٹر گوتم گمبھیر نے اپنے بورڈ پر پھٹ پڑے-

    باغی ٹی وی: اتوار کو آسٹریلیا آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے آخری روز ویرات کوہلی جنہوں نے 44 رنز سے کھیل کا آغاز کیا، صرف 5 رنز ہی مزید بناسکے اور 49 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے کوہلی کی جانب سے کھیلے گئے غیر ذمہ دارانہ شاٹ کی بدولت سلپ میں ان کی گیند اسمتھ نےشانداراندازمیں کیچ کی، یہ دیکھ کر ناصرف بھارتی شائقین بلکہ سابق بھارتی کرکٹرزاورتجزیہ کار بھی نالاں ہوئے۔

    بھارتی محکمہ موسمیات نےکچ اورسوراشٹرا کیلئےاورنج الرٹ جاری کردیا

    https://twitter.com/ABVan/status/1667867324723138561?s=20
    لائیو ٹی وی پروگرام میں گواسکر سے میزبان نے سوال کیا کہ بھارت کے 2 گیندوں پر 3 آؤٹ ہوئے، خاص طور پر جیسے ویرات کی وکٹ گری تو انہوں نے وہ شاٹ کیسے کھیلا؟

    جواب میں سنیل گواسکر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ انتہائی برا شاٹ تھا، یہ آف اسٹمپ کے باہرایک بہت ہی عام شاٹ تھاشاید اسےاپنی ہاف سنچری کرنے کی زیادہ فکر تھی کیونکہ اس کے لیے ایک رن درکار تھا، یہ ہوتا ہے جب آپ کسی مائیل اسٹون کے نزدیک ہوتے ہیں،آپ مجھ سے پوچھ رہی ہیں کہ اس نے یہ کیسے کیا، آپ کو یہ ویرات کوہلی سے پوچھنا چاہیے کہ انہوں نے یہ شاٹ کیوں کھیلا؟ ہم کئی بار یہ بات کرچکے ہیں کہ جب ہمیں میچ جیتنا ہو تب ایک لمبی اننگز کی ضرورت ہوتی ہے-

    کوئی ہراساں کر رہا ہے الیکشن کمیشن اس کے خلاف کارروائی کرے،عدالت

    انہوں نےکہا کہ کوہلی اتنی بات کرتا ہے کہ میچ کیسے جیتنا ہے، اس کے لیے لمبی اننگز کی ضرورت ہوتی ہے، پھر آپ یہ کیسے کرسکتے ہیں، جب گیند آف اسٹمپ کے باہر ہو تو آپ اسے کیسے کھیل سکتے ہیں؟-

    دوسری جانب بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی گوتم گمبھیر نے چند مخصوص کھلاڑیوں کو اسٹار بنانےپرکڑی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا، گوتم گمبیھر نےکہا کہ کرکٹ ٹیم میں چند مخصوص کھلاڑ یو ں کی بےتحاشا تشہیر کی جاتی ہے۔


    انہوں نے کہا کہ بھارت میں کچھ کھلاڑی ٹیم سے بھی بڑے ہوگئے ہیں۔ دیگرملکوں میں قومی ٹیمیوں کو اہمیت دی جاتی ہے لیکن بھارت میں لوگ ٹیم کے بجائے چند کھلاڑیوں کے دیوانے ہوتے ہیں۔ گوتم گمبھیر نے کہا کہ براڈ کاسٹر اور میڈیا چند کھلاڑیوں کی پی آر کمپنی بن کر رہ گیا ہے۔ تین کھلاڑیوں کو بار بار دکھائیں گے تو وہی اسٹار بنیں گے۔

    سعودی عرب:سیکورٹی اہلکار کو قتل کرنے کےمجرموں کو سزائے موت

    سابق بھارتی کرکٹر نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے تمام اسٹیک ہولڈرز جس میں میڈیا بھی شامل ہے چند کرکٹرز کو ہی پروموٹ کرتے رہتے ہیں اور اسی وجہ سے وہ اسٹار بن جاتے ہیں۔

  • ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل،بھارت اور آسٹریلیا پر بھاری جرمانےعائد

    ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل،بھارت اور آسٹریلیا پر بھاری جرمانےعائد

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں سلو اوور ریٹ پر بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیم پربھاری جرمانے عائد کردیئے۔

    باغی ٹی وی: آئی سی سی کے مطابق بھارتی ٹیم کو پوری میچ فیس کا جرمانہ کیا گیا ہےآئی سی سی نےکہا کہ بھارتی ٹیم کے کسی کھلاڑی کو بھی میچ فیس نہیں ملےگی، جب کہ آسٹریلوی ٹیم کو سلو اوور ریٹ پر میچ فیس کا 80 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے۔

    بھارت کو شکست، ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ آسٹریلیا نے جیت لیا

    بھارتی ٹیم نے مقررہ وقت میں 5 جبکہ آسٹریلوی ٹیم نے4 اوورز کم کرائے، آئی سی سی کےقانون کےمطابق سلو اوور ریٹ پر ہرکھلاڑی کو جرمانہ کیا جاتا ہے، قانون کےمطابق ایک اوور پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ کیا جاتا ہے۔

    دوسری جانب بھارتی اوپنر شُبمن گِل پر بھی جرمانہ عائد کردیا گیا ہے، شُبمن نےآؤٹ ہونےکے بعدامپائرکےفیصلے پرتنقید کی تھی شُبمن گِل آئی سی سی کےآرٹیکل 2.4 کی خلاف ورزی کےمرتکب قرار پائے ہیں، بھارتی اوپنر پر میچ فیس کا 15 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔

    بھارتی کرکٹ بورڈ نےورلڈکپ کا شیڈول فائنل کرکے آئی سی سی کو بھیج دیا،پاک بھارت …

    واضح رہے کہ آسٹریلیا نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں بھارت کو 209 رنز سے شکست دے دی ہے جبکہ لندن کے اوول گراؤنڈ میں کھیلے گئے ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے آخری روز بھارتی ٹیم 444 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 234 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی، ٹیسٹ کے آخری روز بھارت کی 7 وکٹیں صرف 70 رنز پر گر گئیں۔

    بھارت کی جانب سے دوسری اننگز میں ویرات کوہلی 49 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ اجنکیا رہانے نے 46 اور روہت شرما نے 43 رنز کی اننگز کھیلی۔ آسٹریلیا کی جانب سے ناتھن لیون نے دوسری اننگز میں چار شکار کیے جبکہ اسکاٹ بولینڈ نے 3 وکٹیں حاصل کیں، مچل اسٹارک نے دو اور پیٹ کمنز نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا،آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 469 رنز بنائے تھے جبکہ دوسری اننگز 8 وکٹ 270 رنز پر ڈیکلیئر کی تھی، بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 296 رنز بناکر آؤٹ ہو گئی تھی۔

    مجھے بھی سوشل میڈیا سےپتا چلا کہ میں نے پی ٹی آئی جوائن کرلی ہے،شعیب …

  • آسٹریلیا کا بھارت کو 444 رنز کا ہدف

    آسٹریلیا کا بھارت کو 444 رنز کا ہدف

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کو 444 رنز کا ہدف دے دیا۔انگلینڈ کے تاریخی اوول گراؤنڈ پر کھیلے جانے والے ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے دوسری اننگز 270 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر ڈیکلیئر کردیا تھا جبکہ چوتھے دن آسٹریلیا نے دوسری اننگز 4 وکٹوں پر 123 رنز سے شروع کی، الیکس کیرے 66 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے جبکہ مچل اسٹاک اور مارنوس لبوشین نے41، 41 رنز بنائے۔گزشتہ روز اسٹیو اسمتھ 34، کیمرون گرین 25 اور عثمان خواجہ 13 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے تھے۔بھارتی کی طرف سے رویندرا جڈیجا نے 3، محمد شامی اور امیش یادیو نے 2 ، 2 وکٹیں اپنے نام کیں۔بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں گزشتہ روز 296 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی،

  • ہربھجن  سنگھ کے حسن سلوک سے پاکستانی پرستار خوش

    ہربھجن سنگھ کے حسن سلوک سے پاکستانی پرستار خوش

    سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے اوول میں آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023کے فائنل کے دوران اپنے حسنِ سلوک سے پاکستانیوں کے دل جیت لیے ہربھجن سنگھ کی لندن کے اوول کرکٹ گراؤنڈ سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، اس ویڈیو میں اُنہیں وہاں موجود ایک معذور پاکستانی مداح کو آٹو گراف دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی طرف بہت زیادہ سراہا جا رہا ہے،اور پاکستانی مداحوں کی جانب سے خوشی کا اظہار کر کے ہربھجن سنگھ کا شکریہ ادا کیا گیا ہےواضح رہے کہ ہربھجن سنگھ نے 103 ٹیسٹ، 236 ایک روزہ اور 28 ٹی ٹوئنٹی میچز میں بین الاقوامی سطح پر بھارت کی نمائندگی کی ہے۔

  • ٹیسٹ چیمپئن شپ فائننل کا پہلا روز دلچسپ رہا

    ٹیسٹ چیمپئن شپ فائننل کا پہلا روز دلچسپ رہا

    ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے پہلے روز آسٹریلیا نے تین وکٹ پر 327 رنز بنا لیے ٹریویس ہیڈ نے بہترین بیٹنگ کا مظاہر کر کے ایک سو چھیالیس رنز پر ناٹ آؤٹ رہےاوول لندن اسٹیڈیم میں بھارت کی دعوت پر آسٹریلیا نے بیٹنگ شروع کی، کینگروز کا آغاز مایوس کن تھا انہیں دو کے مجموعے پر پہلی وکٹ کا نقصان ہوا، اوپنر عثمان خواجہ میدان میں اترتے ہی محمد سراج کا نشانہ بنے۔ جارحانہ انداز سے کھیلتے ہوئے ڈیوڈ وارنر 43 رنز پر ٹھاکر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے ٹیسٹ کے نمبر ون بلے باز لبوشین 26 رنز کا اضافہ کر سکیں، انہیں محمد شامی نے واپس پویلین بھیج دیا، چھہتر کے ٹوٹل پر تیسری وکٹ گرنے کے بعد کینگروز سنبھل گئے،ڈٹ کر کھیلے ٹریویس ہیڈ نے شاندار سنچری اسکور کی اور کھیل کے اختتام پر آسٹریلیا نے 3 وکٹ پر 327 رنز بنالئے ،سنچری میکر ٹریوس ہیڈ 146 جبکہ اسٹیو سمتھ پچانوے کے انفرادی سکور سے آج دوسرے دن کا کھیل شروع کریں گے.

  • آسٹریلیا میں خالصتان کی آزادی کیلئے ریفرنڈم

    آسٹریلیا میں خالصتان کی آزادی کیلئے ریفرنڈم

    آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں خالصتان کی آزادی کیلئے ریفرنڈم کروایا گیا جس میں 31 ہزار سے زائد سکھوں نے خالصتان کے قیام کیلئے ووٹ ڈالا۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے کےمطابق ریفرنڈم رکوانےکیلئے تمام بھارتی کوششیں پھر ناکام ثابت ہوئیں جس کےبعد یہ آسٹریلیا میں خالصتان کے قیام کیلئے تیسرا مرحلہ تھا، اس سے پہلے میلبرن اور برسبین میں ریفرنڈم کا انعقاد ہوچکا ہے-

    بین اسٹوکس نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا

    ہزاروں سکھ مردوں اورعورتوں نےآزاد پنجاب ریفرنڈم کمیشن کی نگرانی میں اپنا ووٹ کاسٹ کیاجو دنیا بھر میں ریفرنڈم ووٹنگ کی نگرانی کر رہا ہے، جسے خالصتان کے حامی علیحدگی پسند گروپ سکھ فار جسٹس نے کمیشن بنایا ہے،آسٹریلیا کی حکومت نے پرامن طور پر منعقد ریفرنڈم کے جمہوری عمل کو رکوانے سے معذرت کرلی تھی۔

    سکھس فار جسٹس کے جنرل کونسلر گرپتونت سنگھ پنن نے کہا کہ سڈنی کا ٹرن آؤٹ پنجاب کو بھارتی قبضے سے آزاد کرانے کے لیے غیر معمولی بڑھتی ہوئی عالمی حمایت کا عکاس ہے۔

    محمد رضوان کا ہارورڈ بزنس اسکول میں اپنی استاد کو قرآن پاک تحفہ

    واضح رہے کہ سڈنی میں خالصتان ریفرنڈم کی ووٹنگ آسٹریلیا کی مہم کا تیسرا مرحلہ تھا۔ پہلا مرحلہ اس سال جنوری میں میلبورن میں ہوا تھا جب 50,000 سے زیادہ سکھ اپنے ووٹ کاسٹ کرنے نکلے تھے۔ دوسرا مرحلہ اس سال مارچ میں برسبین میں ہوا جہاں گیارہ ہزار سے زائد سکھوں نے ووٹ ڈالے تھے۔

    اس سے قبل آسٹریلیا کے علاوہ برطانیہ، جنیوا اور کینیڈا میں بھی ریفرنڈم منعقد ہوچکےسکھ رہنما گرپتونت سنگھ نے کہاکہ سکھوں نے آزادی کیلئے بُلٹ کی بجائے بیلٹ کا راستہ اختیار کیا۔

    سعودی عرب کا تیل کی پیداوار میں کمی کا اعلان