Baaghi TV

Tag: آصف زرداری

  • سابق صدر آصف علی زرداری کی وزیراعظم ہاؤس آمد ،وزیراعظم سے ملاقات

    سابق صدر آصف علی زرداری کی وزیراعظم ہاؤس آمد ،وزیراعظم سے ملاقات

    سابق صدر آصف علی زرداری کی وزیراعظم ہاؤس آمد ہوئی ہے

    وزیراعظم شہباز شریف نے آصف زرداری کا استقبال کیا ،وزیراعظم شہباز شریف نے سابق صدر کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا دونوں قائدین کے درمیان ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ، سابق صدر آصف زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی خیریت دریافت کی ،وزیراعظم شہباز شریف نے آصف زرداری کا شکریہ ادا کیا

    آصف زرداری اور شہباز شریف کی ملاقات ایک ایسے موقع پر ہوئی جب عمران خان پنڈی میں جلسے یا دھرنے کا اعلان کر چکے ہیں،آصف زرداری چند روز قبل ہی اسلام آباد پہنچے اور انکی پارٹی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں ہوئیں،آصف زرداری ماسک پہنے وزیراعظم ہاؤس پہنچے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی ماسک پہن رکھا تھا، وزیراعظم شہباز شریف کو تیسری بار کرونا ہوا ہے اور وہ آج ہی صحتیاب ہوئے ہیں،

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    آڈیو لیک،عمران خان کیخلاف سخت کاروائی کی قرارداد اسمبلی میں جمع

  • اسپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نےآصف زرداری کی نااہلی کا ریفرنس مسترد کردیا

    اسپیکرقومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نےآصف زرداری کی نااہلی کا ریفرنس مسترد کردیا

    آصف زردرای کی نااہلی کا ریفرنس اسپیکر نے مسترد کر دیا،سابق صدر آصف زرداری کی نااہلی سے متعلق ریفرنس اسپیکر قومی اسمبلی نے مسترد کر دیا۔

    پی ٹی آئی کے زلفی بخاری نے آصف زرداری کےخلاف ریفرنس دائر کیا تھا۔ ریفرنس کے ساتھ قانون سے انحراف کے شواہد بھی منسلک کئے گئے تھے۔

    زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ جب آپ حلف اٹھاتے ہیں تو ملک کے قانون کی پاسداری کرتے ہیں، 2008 سے 2013 تک پیپلزپارٹی کی حکومت تھی ، آصف زرداری نےتوشہ خانہ کو لکھا قیمت بتائیں ہم رقم جمع کرا دیں گے ، وزیراعظم کے پاس اتھارٹی نہیں کہ وہ ایسی اجازت دے سکیں۔

    انھوں نےکہاکہ تحفہ میں دی گئی گاڑیاں خریدنے کی اجازت نہیں ہوتی،مگرآصف زرداری نے بطور صدرتوشہ خانہ سے تین گاڑیاں لیں جبکہ عمران خان نے توشہ خانہ سےقانونی طریقے سے چیزیں خریدی۔

    تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کی انکی نشست این اے213 سے نااہلی ہونی چاہیے، یوسف گیلانی پرایوان صدر سے دباؤ ڈالا گیا کہ یہ گاڑیاں مجھےلیکردو ، یہ لوگ توشہ خانہ میں خان صاحب پرانگلی اٹھاتے ہیں۔

    اسپیکرقومی اسمبلی نےریفرنس مسترد کر کے فیصلے کی نقل الیکشن کمیشن کو بھیج دی۔ اسپیکر قومی اسمبلی نےآئین کےآرٹیکل 63 کی شق 2 کے تحت ریفرنس مسترد کیا۔

    چیئرمین سینیٹ اور جے یو آئی (ف) کے 2 اہم سینیٹرزکی گاڑی کوکیاحادثہ پیش آیا؟تفصیلات…

    یاد رہے کہ اس سے پہلے اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی 25 سال پرانے 4 ریفرنسز میں بریت کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) کی درخواست مسترد کردی۔

    جسٹس نورمسکانزئی قتل کیس؛گرفتارملزم کا ایران میں تربیت لینےکاانکشاف

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں بینچ نے آصف علی زرداری کی ارسس ٹریکٹر، اے آر وائی گولڈ، کوٹیکنا اور ایس ایس جی ریفرنسز میں بریت کے خلاف نیب کی اپیلوں پر سماعت کی۔

  • آصف زرداری کی طبیعت میں بہتری آگئی ہے۔ہسپتال سے گھرمنتقل

    آصف زرداری کی طبیعت میں بہتری آگئی ہے۔ہسپتال سے گھرمنتقل

    کراچی: آصف زرداری کی اسپتال سے گھر روانگی کی تصویر سامنے آگئی،اطلاعات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری کئی روز اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد گھر منتقل ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدر کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین نے اپنے بیان میں کہا کہ آصف زرداری کو اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ کچھ دن قبل ڈاکٹر عاصم حسین نے سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے پھیپھڑے کے انفیکشن کے علاج کی تصدیق کی تھی۔

    سابق صدرکو صحت کی خرابی کے باعث 27 ستمبر کو کلفٹن کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا اور وہاں ان کے پھیپھڑوں کا پروسیجر کیا گیا۔آصف علی زرداری کو طبیعت میں بہتری پر اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا ہے۔

    سابق صدر کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم نے ان کی اسپتال سے گھر روانگی کی تصویر بھی جاری کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سابق صدر ہشاش بشاش کھڑے ہیں۔

    آصف زرداری کی تصویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ بعد ازاں یہ تصویر ڈاکٹر عاصم کے اکاؤنٹ سے ہٹا دی گئی۔

  • عمران خان کے ممکنہ لانگ مارچ پر چودھری شجاعت نے سوال اٹھا دیا

    عمران خان کے ممکنہ لانگ مارچ پر چودھری شجاعت نے سوال اٹھا دیا

    چودھری شجاعت حسین کا سابق صدر آصف علی زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے

    چودھری شجاعت حسین نے آصف علی زرداری کی خیریت دریافت کی چودھری شجاعت حسین نے آصف علی زرداری کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ،چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کی خیریت دریافت کرنے کیلئے رابطہ کیا تھا، آصف زرداری اسپتال میں ہیں اور حوصلے میں ہیں،عمران خان لانگ مارچ کے سلسلے میں پہلے اپنے ایجنڈے کا اعلان کریں، الیکشن تو پہلے ہی ان کے ایجنڈے میں شامل ہے،غریب آدمی کیلئے آٹے چینی، دال اور بنیادی اشیا کی قیمتیں کم کرنے کا حل تجویز کریں،

    واضح رہے کہ آصف زرداری علیل ہیں اور زیر علاج ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کا بھی ایک روز قبل بلاول زرداری سے رابطہ ہوا تھا جس میں وزیراعظم نے سابق صدر کی خیریت دریافت کی تھی اور انکی صحتیابی کے لئے دعا کی تھی

    وزیرخارجہ بلاول  کیمیٹا کے عالمی امور کے صدر نک کلیگ سے ملاقات

    بلاول نے اپنی وزارت کی جانب سے دیا سیلاب متاثرین کیلئے ڈیڑھ کروڑ کا چیک

     بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی میں وقت لگے گا 

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی یو اے ای کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید سے ملاقات

    آصف زرداری کے ذاتی معالج کا کہناہے کہ انکی طبعیت بہتر ہو رہی ہے اور جلد انہیں ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا، دبئی سے آنیوالے ڈاکٹرز کی ٹیم نے بھی آصف علی زرداری کا طبی معائنہ کیا، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ تشخیص اورعلاج درست سمت میں کیا جارہا ہے

  • ساری قوم کو نظر آرہا ہے کہ اس قوم کا فتنہ کون ہے، آصف علی زرداری

    ساری قوم کو نظر آرہا ہے کہ اس قوم کا فتنہ کون ہے، آصف علی زرداری

    پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ ساری قوم کو نظر آرہا ہے کہ اس قوم کا فتنہ کون ہے،

    سابق صدر مملکت آصف زرداری کا کہنا تھا کہ آج سب کو انسان اور حیوان کا پتہ چل گیا ہے،اس شخص نے اس ملک کو کمزور کرنے کا کہیں سے ٹھیکہ لیا ہوا ہے جو ہمارے جیتے جی نہیں ہوسکتا، ہم اپنے اداروں اور جرنیلوں کو اس شخص کی ہوس کی خاطر متنازع نہیں بننے دیں گے،ہمارے ہر سپاہی سے لیکر جرنیل تک ہر ایک بہادر اور محبت وطن ہے، پوری قوم اس وقت سیلاب زدگان کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر ممکن ان کی مدد کرنے کی کوشش کررہی ہے اور یہ شخص جلسہ جلسہ کھیل رہا ہے،خیبرپختونخوا اور پنجاب میں بھی صرف وفاقی حکومت نظر آرہی ہے، خیبرپختونخوا اور پنجاب کی صوبائی حکومتیں صرف جلسوں کی تیاریوں میں مصروف ہیں،

    پیپلز پارٹی کی رہنما، وفاقی وزیر شازیہ مری کا کہنا تھا کہ دنیا بارش سیلاب متاثرین سے ہمدردی اور عمران خان ہر روز محفل موسیقی کر رہے ہیں عمران خان سیلاب متاثرین کے زخموں پر نمک پاشی کرنا بند کریں سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کی بجائے عمران خان کا جلسوں پر کروڑوں روپے خرچ کرنا شرمناک ہے

    ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ عمران خان سند یافتہ کرپٹ کا اکلوتا بیٹا ہے ،عمران خان کہتے تھے والدہ کے علاج کیلئے پیسے نہیں تھے علیمہ خان کی تلاشی میں اربوں روپے ملے ،عمران اور علیمہ نے خیرات اور صدقات کی رقم پر ڈاکا مارتے رہے ، عمران خان کے کیئے ہوئے معاہدے تباہی کا سبب بن رہے ہیں، عمران خان ہی حوالہ ہنڈی کی مارکیٹنگ کرتے رہے ہیں،عارف نقوی کے عمران خان منی لانڈرنگ کرتے رہے،عمران خان بتائیں شوکت خانم ٹرسٹ بنانے سے قبل ان وسیلہ روزگار کیا تھا ،محترمہ بینظیر بھٹو شہید کو نشانہ بنانے کیلئے صدر آصف علی زرداری کو نشانہ بنایا گیا، صدر آصف علی زرداری عدالتوں میں سرخرو ہوتے رہے

    عمران خان کی الٹی شلوار کی تصویر ویڈیو ، حقیقت کیا؟

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تقریر لائیو دکھانے پر پابندی کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی

    عدالت جاتے ہوئے بھی عمران خان پولیس والے ساتھ لے کر جاتے ہیں، آئی جی اسلام آباد

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    وزیراعلیٰ پنجاب کا عمران خان کو "خوش” کرنے کا ایک اور "پروگرام”

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

    فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

    سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا

    بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

  • عمران خان کی دھمکیاں، اداروں اور حکومت کو رٹ قائم کرنی پڑے گی، آصف زرداری

    عمران خان کی دھمکیاں، اداروں اور حکومت کو رٹ قائم کرنی پڑے گی، آصف زرداری

    عمران خان کی دھمکیاں، اداروں اور حکومت کو رٹ قائم کرنی پڑے گی، آصف زرداری
    سابق صدر آصف علی زرداری نے سندھ کے صوبائی وزرا کی ملاقات ہوئی ہے

    اس موقع پر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ملک کے چاروں صوبوں میں اس وقت بارشوں کی وجہ سے ہنگامی صورتحال کا سامنا ہے اور ہم سب کو اس وقت سیاست چھوڑ کر صرف اپنے متاثرین بہن بھائیوں کی طرف توجہ دینی چاہئیے چارصوبوں میں متاثرین کی نگاہیں ہماری طرف ہیں لیکن اس وقت ملک میں ایک شخص کو اقتدار کا نشہ پاگل کر رہا ہے یہ شخص ہر روز ہماری فوج پر تنقید کر رہا ہے اور اسی فوج کے آفیسرز اور سپاہی دو صوبوں میں دہشت گردوں سے جنگ لڑ رہے ہیں اور اپنی جان کا نذرانہ پیش کر رہے ہیں

    آصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ فوج ، پولیس اور اس کے بعد عدلیہ کی ایک خاتون مجسٹریٹ کو یہ شخص دھمکیاں دیتا ہے اور ساتھ کہتا ہے کہ مجھے گرفتار کرکے دکھاؤ عدلیہ کو دیکھنا ہوگا کہ کیا یہ شخص قانون سے بالاتر ہے ، اور کیا یہ شخص میرے ،میاں نواز شریف ، میری بہن اور مریم بیٹی کے خلاف ماروائے قانون انتقامی کاروائیاں کرسکتا ہے ۔ اور خود ہر قانون کو روند سکتا ہے اداروں اور حکومت کو اپنی رٹ قائم کرنی پڑے گی ورنہ قانون، آئین اور ادارے اسی طرح اس شخص کی حوس چڑھتے رہیں گے

    قبل ازیں پیپلز پارٹی کی رہنما، وفاقی وزیر سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ خاتون سیشن جج کو دھمکی دینے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ کا نوٹس خوش آئند ہے۔ ججز اور پولیس افسران کو دھمکیاں دینے کی روش قابل تشویش ہے۔ ان دھمکیوں کو سنجیدہ نا لیا گیا تو یہ رواج بن جائے گا، انصاف اور قانون نافذ کرنے والوں کو ہر کوئی ڈرانے دھمکانے کی کوشش کرے گا۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل ہوا، شہید بی بی ساری زندگی عدالتوں کا سامنہ کرتی رہی لیکن کسی نے ججز کو دھمکیاں نہیں دی۔ پی ٹی آئی حکومت میں آصف علی زرداری کا مہینوں ریمانڈ دیا جاتا تھا، ہم نے کبھی کسی جج کو دھمکی نہیں دی۔ یہ دو دن کے ریمانڈ پر جج کو دھمکی دے رہے عمران خان ساری عمر عدالتوں اور ادراوں کے لاڈلے رہے اس لئے اب خود کو قانون اور عدالتوں سے بالا سمجھتے ہیں۔ اپنے غلطی تسلیم کرنے بجائے تحریک انصاف کے رہنماء اب بھی ملک بند کرنے کی دھمکیاں دے رہے۔ یہ ملک جام کرنے کے منصوبا بھی بنا رہے اور گرفتاری کے ڈر سے چھپ بھی رہے

    شہباز گل کی گرفتاری، پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکن بنی گالہ پہنچ گئے

    شہباز گل کی گرفتاری پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا

    نعرے ریاست مدینہ کےاورغلامی امریکہ کی واہ شہبازگل باجوہ

    شہباز گل پر ایسا تشدد ہوا جو بتایا جا سکتا اور نہ دکھایا جا سکتا ہے، بابر اعوان

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    سابق وزیراعظم عمران خان مشکلات میں گھر چکے 

  • بااختیار پارلیمنٹ ہی ملک اور قوم کے مستقبل کا فیصلہ کر سکتی ہے، آصف زرداری

    بااختیار پارلیمنٹ ہی ملک اور قوم کے مستقبل کا فیصلہ کر سکتی ہے، آصف زرداری

    سابق صدر مملکت اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بااختیار پارلیمنٹ ہی ملک اور قوم کے مستقبل کا فیصلہ کر سکتی ہے، تمام جمہوریت پسند سیاسی پارٹیاں پارلیمان کو بااختیار بنانے کیلئے متحد ہوں۔

    یوم آزادی کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آزاد، خود مختار اور باوقار پاکستان کے لیے عوام کی منتخب پارلیمنٹ کی بالادستی ضروری ہے۔ قائداعظم محمد علی جناحؒ نےآزاد ریاست کی بنیاد رکھی تھی ، ذوالفقار علی بھٹو شہید نے پاکستان کو 1973 کا متفقہ آئین دیکر مضبوط اور مستحکم ملک بنایا تھا جو آج بھی وفاق کی تمام اکائیوں کے درمیان اعتماد اور بندھن کا مقدس دستاویز ہے۔

    عمران خان کوپاکستان کی سیاست کاناسورسمجھتاہوں:گلوکارجواداحمد چیئرمین برابری پارٹی

    آصف علی زرداری نے کہا کہ آمروں نے طاقت کے بل بوتے پر آئین کو مسخ کیا مگر آئین کو ختم کرنے میں ناکام رہے، بااختیار پارلیمنٹ ہی ملک اور قوم کے مستقبل کا فیصلہ کر سکتی ہے۔ بینظیر بھٹو شہید نے اپنے خون سے وفاق اور تمام اکائیوں کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کا میثاق لکھا تھا۔

     

    ممنوعہ فنڈنگ،عمران خان کے گرد گھیرا تنگ،خط لکھ دیا گیا

     

    سابق صدر نے کہا کہ 18 ویں آئینی ترمیم مضبوط اور مستحکم پاکستان کی ضمانت ہے، اب وہ وقت آ چکا ہے کہ میثاق جمہوریت پر مکمل عمل کرکے ملک اور قوم کیلئے پائیدار فیصلے کئے جائیں، ملک کی تمام جمہوریت پسند سیاسی پارٹیاں پارلیمان کو بااختیار بنانے کیلئے متحد ہوں۔

  • سابق صدر آصف زرداری کرونا کا شکار

    سابق صدر آصف زرداری کرونا کا شکار

    وزیراعظم شہباز شریف نے سابق صدر آصف علی زرداری کی صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میری نیک تمنائیں اوردعائیں سابق صدر آصف علی زرداری کے ساتھ ہیں،دعا ہے آصف زرداری کورونا سے جلد اور مکمل صحت یاب ہو جائیں،

    پاکستان میں کرونا کا پھیلاؤ جاری ہے، سابق صدر آصف زرداری کو کورونا ہو گیا .وزیر خارجہ بلاول زرداری نے تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ آصف زرداری کو کورونا کی معمولی علامات ہیں، علاج جاری ہے،آصف زرداری نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے،آصف زرداری کی جلدصحت یابی کیلئے دعاگو ہیں،آصف زرداری مکمل ویکسی نیٹڈ، بوسٹر ڈوز بھی لگوائی ہے،

    آصف زرداری کی بیٹی بختاور زرداری کا کہنا ہے کہ دبئی پہنچنے کے ساتھ ہی آصف علی زرداری کا کورونا مثبت آیا تھا، آصف علی زرداری میں کورونا کی علامات ہلکی ہیں،آصف زرداری 4 روز سے قرنطینہ میں ہیں، آصف علی زرداری صحت یاب ہونے پر واپس آئیں گے،

    واضح رہے کہ آصف زرداری چند روز قبل دبئی گئے تھے

    واضح رہے کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 20,843ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے761 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی این آئی ایچ کے مطابق پاکستان میں مثبت کیسز کی شرح تین اعشاریہ چھ پانچ فیصد ریکارڈ کی گئی ہے

    پاکستان میں کرونا سے بچاؤ کے لئے ویکسی نیشن کی مہم جاری ہے، پاکستان کی اسی فیصد آبادی کو ویکسین لگ چکی ہے، ویکسی نیشن کے باوجود شہری کرونا کا شکار ہو رہے ہیں،

  • آصف علی زرداری کی آج 67 ویں  سالگرہ

    آصف علی زرداری کی آج 67 ویں سالگرہ

    پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی آج 67 ویں سالگرہ ہے ، تاہم آصف زرداری اپنی سالگرہ منانے کیلئے دبئی گئے ہیں اور اس حوالے سے کئی چہ مگوئیاں بھی ہوتی رہی ہیں.صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے آصف زرداری کی اچانک دبئی روانگی سے متعلق وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری سالگرہ نواسے کے ساتھ منانے کے لیئے دبئی گئے ہیں۔

    شرجیل میمن نے بتایا کہ آصف علی زرداری کو بھاگنے کی ضرورت نہیں ہے وہ اپنی نواسے کی سالگرہ میں شرکت کرنے دبئی گئے ہیں،بھاگنے کی ضرورت اب پی ٹی آئی کو ہے،انہوں نے کہا کہ زرداری اکیلے ان سب کے لیئے کافی ہیں وہ جلد واپس آئیں گے۔

    دوسری جانب ترجمان بلاول ہاوس کا کہنا ہے کہ آصف زرداری چاہتے تھے کہ وہ نانا کے طور پر اپنی پہلی سالگرہ کا دن اپنے اکلوتے نواسے کے ساتھ منائیں،آصف زرداری سےخوفزدہ اورعناد رکھنے والے عناصر موقع دیکھتے ہیں نہ محل، ہر بات کا بتنگڑ بنا دیتے ہیں،آصف زرداری کے خلاف چہ میگوئیاں کرنے والے ٹھنڈا پانی پئیں،وہ مختصر دورِ دبئی مکمل کرکے جلد وطن لوٹ آئیں گے۔

  • پنجاب میں بھی عمران خان کو مانگے تانگے کے اتحادی چھوڑ گئے،شیری رحمان

    پنجاب میں بھی عمران خان کو مانگے تانگے کے اتحادی چھوڑ گئے،شیری رحمان

    پنجاب میں بھی عمران خان کو مانگے تانگے کے اتحادی چھوڑ گئے،شیری رحمان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کی رہنما، وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا ہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی وزیراعلیٰ کا انتخاب سپریم کورٹ کے فیصلے کے عین مطابق تھا،

    شیری رحمان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ہونے والے الیکشن کو کس بنیاد پر چیلنج کیا جا رہا ہے؟ امید ہے معاملے کو مزید الجھنے سے پہلے عدالت فل بینچ تشکیل دے گی،سپریم کورٹ کے فل بینچ کو اس آئینی معاملے کی تشریح کرنی چاہیے،ہر موقع پر آئین کی مختلف تشریح نہیں کی جا سکتی،پنجاب کے 25 ایم پی ایز کو پارٹی لائین کے خلاف ووٹ دینے پر ڈی سیٹ کیا گیا تھا الیکشن کمیشن اور عدالت کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف شادیانے بجا رہی تھی،ق لیگ کے 10 ارکان کا ووٹ مسترد کیا گیا تو وہی پی ٹی آئی احتجاج کر رہی ہے،شکست کے بعد عمران خان نے اپنے ہی موقف سے یوٹرن لے لیا ہے، آصف زرداری پر الزامات لگانے پر عمران خان اور پی ٹی آئی کو اب معافی مانگنی چاہیے، گزشتہ روز دنیا نے دیکھا کہ کسی کے ووٹ نہیں خریدے گئے، اتحاد بنانا آئینی عمل ہے،الیکشن میں جمہوری اور سیاسی آپشن استعمال کرنا سیاسی جماعتوں کا حق ہے،وفاق کی طرح پنجاب میں بھی عمران خان کو مانگے تانگے کے اتحادی چھوڑ گئے

    سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر بخاری نے پی ڈی ایم کے امیدوار حمزہ شہباز شریف کو دوبارہ وزیراعلی پنجاب منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور کہا ہے کہ وفاق سے نکالے گئے عمران خان پر پنجاب اسمبلی اراکین نے بھی عدم اعتماد کر دیا ہے،آصف زرداری نے ملکی تاریخ میں اتحادی جماعت کا دوبارہ وزیراعلی منتخب کرانے کا پہلا اور منفرد اعزاز حاصل کیا ہے،آصف علی زرداری پارلیمانی جمہوری نظام کے تسلسل پر راہبر جمہوریت کہلانے کے حق دار ہیں چویدری شجاعت کے جمہوری کردار سے پنجاب میں غیر جمہوری سوچ کو شکست فاش ہوئی ہے پنجاب اسمبلی ممبران نے آئینی ہتھیار ووٹ استعمال کے زریعے بدزبان بداخلاق بدتمیز بریگیڈ کا بوریا بستر گول کیا ہے،پارلیمنٹ میں ہارنے والا عمران خان سپریم کورٹ کے سہارے سے بھی محروم رہے گا ،پیپلز پارٹی آئین کے محور و مرکز پارلیمنٹ کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے

    سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سینیٹ چیئرمین الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کے 7 ووٹ خارج کیے تو ہم نے عدالت سے رجوع کیا ،اسلام آباد ہائیکو رٹ نے پٹیشن رد کی اور کہا کہ پارلیمنٹ کی کارروائی ان کے دائرہ کار میں نہیں ،ہائیکورٹ فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا لیکن آج تک اس کی سماعت نہیں ہوئی ،تعجب ہے کہ اس وقت قاسم سوری یا مظفر شاہ کو کسی رولنگ سے متعلق عدالت نے طلب نہیں کیا رات یہ لوگ سپریم کورٹ گئے ، اداروں ، الیکشن کمیشن اور قوم کو دھمکیاں دے رہے ہیں ،ان کے حق میں نہیں آیا تو ملک کے حالات خراب کریں گے ،فواد چودھر ی ہر سیاسی فیصلے میں اداروں کو گھسیٹنا بند کریں

    پیپلز پارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ چودھری شجاعت عمران کا ساتھ دیں تو باضمیر اور آصف زرداری کا ساتھ دیں تو غلط ،سینیٹ چیئرمین انتخاب میں ووٹ مسترد ہوجائیں تو ٹھیک پرویز الہٰی کے رجیکٹ ہوں تو غلط ،عمران خان کی مرضی کے برعکس 20 ایم پی ایز اگر وزیراعلیٰ پنجاب کوووٹ دیں تو غلط اور نااہل ،صحیح اور غلط کے بیچ میں کچھ غلط ہو رہا ہے جس کو قوم نے سمجھنا ہے ملک میں دو پاکستان چل رہے ہیں جس کا خمیازہ یہ قوم معاشی بدحالی کی صورت میں بھگت رہی ہے،

    فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

    سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے

    فرح خان بنی گالہ کی مستقل رہائشی ،مگرآمدروفت کا ریکارڈ نہیں، نیا سیکنڈل ،تحقیقات کا حکم

    ڈپٹی اسپیکرکی رولنگ کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواست قابل سماعت قرار،نوٹسز جاری

     پرویز الہٰی اب ق لیگ سے باہر ہیں وہ بنی گالہ جائیں اور پی ٹی آئی میں شامل ہوجائیں

    وفاقی حکومت نے لاہور اور راولپنڈی میں رینجرز تعینات کرنے کی منظور ی دے دی