Baaghi TV

Tag: اجلاس

  • امن و امان کی صورتحال کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد کو طلب کر لیا گیا.

    امن و امان کی صورتحال کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد کو طلب کر لیا گیا.

    اسلام آباد (حمزہ رحمن) اسلام آباد سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ اجلاس میں سینیٹر جاوید عباسی نے اسلام آباد میں بڑھتی ہوئی بد امنی اور جرائم کی جانب کمیٹی کی توجہ مبز ول کراوئی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کا کام عوام کی حفاظت کرنا ہے جبکہ یہاں پولیس نے ایک نہتے طلب علم کو جان سے مار ڈالا اور اسکے والدین انصاف انتظار میں ہیں۔ کمیٹی کے چیئرمین نے اسلام آباد کی امن و امان کی صورتحال کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد کو اگلے اجلاس میں طلب کر لیا۔
    سینیٹر میاں عتیق شیخ نے بھی کہا کہ اسامہ ستی قتل کیس کے حقائق چھپانے کی کوشش نہ کی جائے اور اس کی غیر جانبدارنہ انکوائری کرائی جائے۔ قائمہ کمیٹی نے بعض عوامی ارداشتوں کا بھی جائزہ لیا اور اُس پر بھی مناسب کاروائی کی ہدایات دیں۔
    اسلام آباد قائمہ کمیٹی کے آج کے اجلاس میں سینیٹر ز جاوید عباسی، میاں عتیق شیخ کے علاوہ وزارت داخلہ، وزارت پیٹرولیم و ایف آئی اے اور دیگر محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
    کمیٹی کا ان کیمرہ اگلا اجلاس آئندہ ہفتے بلایا جائے گا۔ جس میں سیکرٹری پیٹرولیم، اوگرا، ایف آئی اے، سیکرٹری قانون و دیگر منسلک اداروں کو بریفنگ کیلئے بلایا جائے گا اور کمیٹی کی سفارشات کو وزیراعظم پاکستان کو مدعوو کر کے ان کے سامنے رکھا جائے گا۔ چیئرمین کمیٹی نے سیکرٹری پیٹرولیم اور ایف آئی اے کو سراہا جنہوں نے انتھک محنت سے اس میگا کرپشن کو بے نقاب کیا۔

  • صدر گوگیرہ میں ن لیگ کی ذیلی تنظیم حمزہ یوتھ لوورز کی تنظیم سازی

    صدر گوگیرہ میں ن لیگ کی ذیلی تنظیم حمزہ یوتھ لوورز کی تنظیم سازی

    اوکاڑہ(علی حسین) صدر گوگیرہ میں ن لیگ کی ذیلی تنظیم حمزہ یوتھ لوورز کی تنظیم سازی کے لیے ایک مشاورتی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں چوہدری ضیاء حسین گوگیرہ، رائل نیوز کے نمائندے غلام عباس، ڈاکٹر اسامہ فرید ، ملک آصف ، محمد زاہد نظیر، چوہدری فرید ، چوہدری شاہد نذیر، ڈاکٹر عثمان، رائے ظہیرپروکہ، چوہدری نواز گوگیرہ، رائے مبشر ساغراور دیگر معززین نے شرکت کی۔ اجلاس میں حمزہ یوتھ لوورز کی تنظیم سازی کے لیے باہمی مشاورت کی گئی۔

  • اوکاڑہ، پاکستان اسمبلی آف مسلم یوتھ کا مرکزی اجلاس، ملکی معاملات اور مشاورت کی گئی

    اوکاڑہ، پاکستان اسمبلی آف مسلم یوتھ کا مرکزی اجلاس، ملکی معاملات اور مشاورت کی گئی

    اوکاڑہ(علی حسین) پاکستان اسمبلی آف مسلم یوتھ(پامی) کی ویڈیو لنک میٹنگ پامی کے چیئرمین محمد اسلم زار کی صدارت میں ہوئی. میزبان اجلاس وسیم خان تھے. میٹنگ میں صدر گوگیرہ اور اوکاڑہ سمیت ملک بھر سے پامی کے عہدیداران نے شرکت کی اور ملکی صورتحال، کرونا وائرس، کشمیر ایشو اور تنظیمی معاملات پر مشاورت کی گئی. میٹنگ سے اسلم زار، غلام سرور انجم مغل، اقبال ڈار، جاوید گورائیہ، مظہر الحق، خالد کیانی، نذر مسعود شاہ، انوار احمد شاہ، محمد جہانگیر، سید مجتبیٰ بخاری، مرزا محمد اسلم بیگ اور آصف آصفی الخیری نے خطاب کیا. آئندہ میٹنگ جولائی کے وسط میں ہوگی.

  • عبدالعلیم خان کی زیرصدارتت اجلاس.

    عبدالعلیم خان کی زیرصدارتت اجلاس.

    لاہور:سینئر وزیر عبدالعلیم خان کی زیرصدارت آج مختلف محکموں کا اہم اجلاس آج ہوگ . زراعت،لائیو سٹاک اور آبپاشی کے صوبائی وزراء اس اجلا س میں شرکت کرینگے. اجلاس میں گندم خریداری اور بیج کی فراہمی سے متعلق امور زیر غور آئیں گے. خوراک،زراعت،لائیو سٹاک اور آبپاشی کے صوبائی سیکرٹریز بریفنگ دینگے