Baaghi TV

Tag: اجلاس

  • پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ

    پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ

    پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 20جنوری کو طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    وزارت پارلیمانی امور نے سمری ارسال کر دی، مشترکہ اجلاس 20جنوری صبع 10:30پر طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس میں اہم قانون سازی ہو گی، پار لیمنٹ کا مشترکہ اجلاس میں مجموعی طور پر 29 بل منظوری کے لیے پیش ہوں گے، 18نجی اور 11 حکومتی بل منظوری کے لیے پیش ہوں گے۔

    ذرائع نے کہا کہ 24بل صدر کی منظوری کے بغیر واپس کئیے گئے جو مشترکہ اجلاس میں پیش ہوں گے، پانچ نئے بل اجلاس میں پیش کیئے جائیں گے، جنرنلسٹ پروٹیکشن بل، ڈومیسٹک وائلنس کا بل، مختلف جامعات کے نجی و سرکاری بل، قومی کمیشن برائے انسانی حقوق میں ترمیم کا بل سمیت دیگر اہم بل شامل ہیں۔

    پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ

    پریکٹس اینڈ پروسیجر رولز 48 گھنٹوں میں اسلام آباد ہائیکورٹ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کرنے کا حکم

    عظمیٰ بخاری کا پی ٹی آئی کے بیان پر سخت ردِعمل

  • پشاور ہائیکورٹ کے 6 ایڈیشنل ججز کی مستقلی، 4 ججز کی 6 ماہ توسیع کی منظوری

    پشاور ہائیکورٹ کے 6 ایڈیشنل ججز کی مستقلی، 4 ججز کی 6 ماہ توسیع کی منظوری

    چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں پشاور ہائیکورٹ کے 6 ایڈیشنل ججز کی مستقلی، 4 ججز کی توسیع کی منظوری دی گئی-

    چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پشاور ہائیکورٹ کے 10 ایڈیشنل ججز کی مستقلی کے معاملے پر غور کیا گیا کمیشن نے 10 میں سے 6 ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی منظوری دے دی ہے جبکہ 4 ججز کو 6 ماہ کی توسیع دی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں جسٹس محمد طارق آفریدی، جسٹس عبدالفیاض، جسٹس صبعت اللہ، جسٹس صلاح الدین، جسٹس صادق علی اور جسٹس مدثر امیر کی مستقلی پر غور کیا گیا اور ان میں سے 6 ججز کو مستقل کرنے کی منظوری دی گئی،پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد طارق آفریدی، جسٹس عبدالفیاض، جسٹس صلا ح الدین، جسٹس صادق علی، جسٹس مدثر امیر اور جسٹس قاضی جواد احسان اللہ کی مستقلی کی منظوری دی گئی۔

    گلشنِ معمار میں 17 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی،، ملزم گرفتار

    اسی طرح جسٹس فرح جمشید، جسٹس انعام اللہ، جسٹس اورنگزیب اور جسٹس قاضی جواد احسان اللہ کے کیسز پر بھی غور ہوا، جن میں سے جسٹس فرح جمشید، جسٹس انعام اللہ اور جسٹس اورنگزیب کو 6 ماہ کی توسیع دینے کی منظوری دی گئی ہے۔

    آئی سی سی کی ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹس کی نئی رینکنگ جاری

  • وزیر اعلیٰ کے پی کی سیف سیٹیز اتھارٹی کے قیام کیلئےتجاویز پیش کرنے کی   ہدایت

    وزیر اعلیٰ کے پی کی سیف سیٹیز اتھارٹی کے قیام کیلئےتجاویز پیش کرنے کی ہدایت

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے سیف سیٹیز منصوبے پر کام مزید تیز کرنے اور مقررہ ٹائم لائنز کے مطابق مکمل کرنے کی ہدایت دی۔

    وزیر اعلیٰ کے پی کی زیر صدارت سیف سیٹیز منصوبے پر پیشرفت سے متعلق اجلاس ہوا اجلاس میں سہیل آفریدی نے منصوبے کی باقی ماندہ ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز اور ضم اضلاع تک توسیع کے لیے ہوم ورک جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی وزیر اعلیٰ نے سیف سیٹیز اتھارٹی کے قیام کے لیے تجاویز پیش کرنے کی بھی ہدایت دے دی۔

    علاوہ ازیں سہیل آفریدی نے ضم اضلاع میں سیف سیٹیز منصوبے کے لیے 24 گھنٹے سولر انرجی کی فراہمی کی بھی ہدایت دی بریفنگ میں کہا گیا کہ 31 جنوری 2026 تک پشاور سیف سٹی منصوبہ مکمل کر لیا جائے گا سیف سیٹیز منصوبے کے تحت ڈی آئی خان میں 88، بنوں 76 اور لکی مروت میں 47 مقامات پر کیمرے لگائے جا رہے ہیں ، 31 جنوری تک منصوبہ مکمل ہو جائے گا کرک، ٹانک اور شمالی وزیرستان میں سیف سیٹیز منصوبے کے لیے پی سی ون تیار ہے۔

    سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی سے لیس سیف سیٹیز منصوبہ جرائم کی روک تھام اور امن کی بحالی میں مؤثر کردار ادا کرے گا، سیف سٹی نظام پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی استعداد میں نمایاں اضافہ کرے گا۔

  • عارف حبیب کنسورشیم کا اجلاس، پی آئی اے کی موجودہ مالی، انتظامی اور آپریشنل صورتحال پر جامع بریفنگ

    عارف حبیب کنسورشیم کا اجلاس، پی آئی اے کی موجودہ مالی، انتظامی اور آپریشنل صورتحال پر جامع بریفنگ

    پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی خریداری کے بعد قومی ایئر لائن کی بحالی اور ری اسٹرکچرنگ کے حوالے سے عارف حبیب کنسورشیم کا ایک اہم اور تفصیلی اجلاس منعقد ہوا-

    اجلاس میں فوجی فاؤنڈیشن، عارف حبیب گروپ، لیک سٹی ہولڈنگز، سٹی اسکول گروپ، فاطمہ گروپ اور پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے نمائندوں نے شرکت کی اجلاس کے دوران قومی ایئر لائن کی موجودہ مالی، انتظامی اور آپریشنل صورتحال پر جامع بریفنگ دی گئی جبکہ مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، تمام اسٹیک ہولڈرز نے پی آئی اے کو دوبارہ ملک کی بہترین اور منافع بخش ایئر لائن بنانے پر مکمل اتفاق کیا۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی آئی اے کی ری اسٹرکچرنگ کو ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھانے، اخراجات میں کمی، آپریشنل بہتری اور سروس کو عالمی معیار کے مطابق ڈھالنے پر زور دیا گیا شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پی آئی اے کی ساکھ کی بحالی، وقت کی پابندی، مسافروں کو بہتر سہولیات اور جدید بیڑے کی تشکیل قومی ایئر لائن کی کامیابی کے لیے ناگزیر ہے۔

    اجلاس میں پی آئی اےاور بین الاقوامی ایئر لائنز کےدرمیان تعاون بڑھانے کےامکانات پر بھی غور کیا گیااس حوالے سےکوڈ شیئرنگ، ٹریننگ، مینٹیننس اور نیٹ ورک ایکسپینشن جیسے شعبوں میں اشتراک پر تبادلہ خیال کیا گیا تاکہ پی آئی اے عالمی ہوا بازی کی صنعت میں دوبارہ مضبوط مقام حاصل کر سکے۔

    شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پی آئی اے کو سیاسی مداخلت سے پاک، پیشہ ورانہ بنیادوں پر چلایا جائے گا اور فیصلے خالصتاً کاروباری اصولوں کے مطابق کیے جائیں گے۔ اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ انسانی وسائل کی بہتری، عملے کی تربیت اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ایئر لائن کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

    عارف حبیب کنسورشیم کے شرکا کا کہنا تھا کہ قومی ایئر لائن پاکستان کی پہچان ہے اور اسے ایک بار پھر خطے کی بہترین ایئر لائن بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اجلاس کے اختتام پر مستقبل میں باقاعدہ فالو اپ اجلاس منعقد کرنے اور طے شدہ اہداف پر عملدرآمد کو یقینی بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

  • پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون کے اجلاسوں کا شیڈول جاری

    پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون کے اجلاسوں کا شیڈول جاری

    پنجاب اسمبلی نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون کے آئندہ اجلاسوں کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا ہے-

    پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون کے اجلاس 6، 7 اور 8 جنوری کو منعقد ہوں گے، تمام اجلاس صبح 11 بجے شروع ہوں گے اور کمیٹی روم نمبر 3، نیو اسمبلی بلڈنگ لاہور میں ہوں گے، اجلاسوں میں مختلف محکموں کے آڈٹ اعتراضات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا ۔

    6 اور 7 جنوری کو محکمہ ہائر ایجوکیشن اور اس کے ماتحت اداروں کے آڈٹ اعترا ضات زیر بحث آئیں گے، جبکہ ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے 2022-23 کے سول آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا جائے گا،8 جنوری کے اجلاس میں بورڈ آف ریونیو پنجاب کے آڈٹ اعتراضات پر غور کیا جائے گا، جس میں بورڈ آف ریونیو کے 2022-23 کے آڈٹ پیراز کا جائزہ شامل ہے۔

    نریندر مودی اور ہندوستان کی ہندوتوا شناخت پر وال اسٹریٹ جرنل کی کھلی چارج شیٹ

    نوٹیفکیشن کے مطابق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے متعلقہ سیکریٹریز اور افسران کو ذاتی طور پر اجلاس میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے، جبکہ آڈٹ اعتراضات سے متعلق افسران کی حاضری لازمی قرار دی گئی ہے،تمام محکموں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اجلاس سے قبل 50 ورکنگ پیپرز جمع کرائیں۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق ورکنگ پیپرز آڈٹ رپورٹس، بیلنس شیٹس اور آڈیٹر رپورٹس کے ساتھ پیش کرنا ہوں گے، جبکہ تمام دستاویزات کا محکمہ کے سربراہ سے تصدیق شدہ ہونا لازم ہے،اس کے علاوہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے فنانس ڈیپارٹمنٹ، آڈیٹر جنرل اور اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب کو بھی ورکنگ پیپرز بھجوانے کی ہدایت کی ہے،اجلاس کی صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ون کی چیئرپرسن چوہدری افتخار چھچھر کریں گے۔

    یوکرین:ملٹری انٹیلیجنس چیف صدارتی انتظامیہ کے سربراہ مقرر

  • وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا

    وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا

    وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا۔

    وفاقی کابینہ کا اجلاس کل جمعہ کو صبح دس بجے ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گےاجلاس میں پنجاب کے طرز پر بلدیاتی نظام کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی چیف کمشنر اسلام آباد وفاقی کابینہ کو نئے بلدیاتی نظام پر خصوصی بریفنگ دیں گے۔

    پی آئی اے کو منافع بخش ایئرلائن بنانا اولین ترجیح ہے،عارف حبیب

    دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت پیٹرولیم ڈویژن کے امور پر اجلاس ہوا،اجلاس کوپیٹرولیم اورگیس سیکٹر کے روڈ میپ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ،بریفنگ میں بتایا گیا کہ ضلع کوہاٹ میں ناشپا بلاک میں تیل وگیس کے بڑے ذخائر دریافت کیے گئے،دریافت ذخائر سے یومیہ4ہزار100بیرل تیل نکالا جاسکے گا۔

    شیوا گیس فیلڈ اوربٹانی گیس فیلڈ کیلئے پائپ لائنز کو کمیشن کیا جاچکاہے،کوٹ پالک گیس فیلڈ سے پائپ لائن پر کام جاری ہے۔جون 2026تک 3لاکھ 50ہزارآرایل این جی کنکشنز کاٹارگٹ مکمل کرلیاجائےگا۔

    آرٹیفیشل چیٹ بوٹ نے مودی کو احمق اور جاہل قرار دیدیا

    اس موقع پر وزیراعظم نے تیل وگیس سپلائی چین کوترجیحی بنیادوں پر ڈیجیٹائزکرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سپلائی چین کی ڈیجیٹائزیشن سے سمگلنگ کی روک تھام ہوسکے گی،قومی خزانے کوفائدہ پہنچےگاتیل وگیس کے نئے ذخائر کی دریافت ترجیحات میں شامل ہونی چاہیے۔

    گوشوارے جمع نہ کرانیوالے ارکان اسمبلی کو 16 جنوری تک الیکشن کمیشن کی آخری مہلت

  • ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 24 اگست کو طلب

    ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 24 اگست کو طلب

    ربیع الاول کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 24 اگست کو اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا۔

    اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے، اجلاس میں علماء کرام ، وزارتِ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، محکمہ موسمیات اور سپارکو کے نمائندے شریک ہوں گےمرکزی کمیٹی کے اجلاس کے ساتھ ساتھ زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی منعقد کئے جائیں گے، جہاں سے موصول ہونے والی شہادتوں کی بنیاد پر چاند کا اعلان کیا جائے گا۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے 24 اگست کو ربیع الاول کا چاند نظر آنے کی پیشگوئی کی ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق ربیع الاول 1447 ہجری کا آغاز 25 اگست (بروز پیر) متوقع ہے، چاند کی پیدائش 23 اگست صبح 11 بج کر 6 منٹ پر ہوگی، 24 اگست کی شام مطلع جزوی ابر آلود یا صاف رہنے کا امکان ہے۔

    وزیراعظم،فیلڈمارشل کا خیبر پختونخواہ کے سیلاب متاثرہ اضلاع کا دورہ،ریسکیوآپریشن کا جائزہ

    واضح رہے کہ ربیع الاوّل میں اللہ کے آخری نبی حضرت محمد مصطفیٰﷺ کی ولادت با سعادت کا جشن منایا جاتا ہے اور ملک بھر میں مساجد، عمارتوں اور شاہراہوں کو سبز پرچموں اور برقی قمقموں سے سجایا جاتا ہےکئی بازاروں اور شاہراہوں پر محرابیں اور آرائشی دروازے بھی نصب کئے جاتے ہیں، مختلف مقامات پر درود و سلام کی محافل کا خصوصی اہتمام بھی کیا جاتا ہے۔

    دنیا کی ٹاپ 10 بہترین یونیورسٹیوں کی فہرست جاری

  • افغانستان، چین اور پاکستان کا انسداد دہشت گردی امور پر سہ فریقی اجلاس آج ہوگا

    افغانستان، چین اور پاکستان کا انسداد دہشت گردی امور پر سہ فریقی اجلاس آج ہوگا

    کابل آج پاکستان اور چین کے ساتھ انسداد دہشت گردی اور دیگر امور پر سہ فریقی اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے۔

    افغان وزارت خارجہ نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ 20 اگست کو چینی حکمران جماعت کے سیاسی بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ژی، اور پاکستان کے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کابل کا دورہ کریں گے اور سہ فریقی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

    توقع ہے کہ ان مذاکرات میں پہلے سے کیے گئے وعدوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا، جن میں انسداد دہشت گردی کے تعاون، چین-پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کو افغانستان تک توسیع دینے اور علاقائی تجارت و روابط کو مضبوط بنانے جیسے موضوعات شامل ہوں گے، اجلاس کے شرکا مشترکہ مفادات، باہمی سمجھوتے اور وسیع تعاون کی بنیاد پر مستقبل کے تعلقات کے بارے میں خیالات کا تبادلہ کریں گے۔

    پنجاب کے دریاؤں اور ندی نالوں میں پانی کی صورتحال

    یہ طالبان کے کابل پر کنٹرول کے بعد افغانستان میں اپنی نوعیت کا پہلا اجلاس ہے جو ایک روزہ ڈائیلاگ پر مشتمل ہوگا، جس میں وانگ ژی، اسحاق ڈار اور افغان قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی شرکت کریں گے،نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار آج کابل پہنچ گئے ہیں،وزیر خارجہ کے ہمراہ افغانستان کے لیے خصوصی نمائندہ اور سینئر مشیر، سفیر محمد صادق اور وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام بھی اس دورے میں موجود ہیں۔

    اس دوران نائب وزیر اعظم/وزیر خارجہ کی افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ سے دوطرفہ ملاقات بھی متوقع ہے، جس میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی امور اور تعاون پر بات چیت ہوگی۔

    ملک بھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی

    وانگ ژی کابل میں اجلاس کے بعد اسلام آباد روانہ ہوں گے، تاکہ 21 اگست کو پاک-چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ میں شرکت کریں،اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا پانچواں دور مئی 2024 میں بیجنگ میں اسحٰاق ڈار اور چینی وزیر خارجہ وانگ ژی کی مشترکہ صدارت میں منعقد ہوا تھا۔

  • کے پی اسمبلی کا اجلاس 20 جولائی کو طلب

    کے پی اسمبلی کا اجلاس 20 جولائی کو طلب

    پشاور:گورنرخیبرپختونخوا نے کے پی اسمبلی کا اجلاس 20 جولائی کو طلب کرلیا۔

    گورنر نے وزیراعلیٰ کی جانب سے ارسال کردہ سمری پر دستخط کرتے ہوئے اسمبلی اجلاس بلایا ہے، گورنر کی جانب سے بلائے گئے اجلاس میں اسمبلی کے نئے 25 ارکان حلف لیں گے پارلیمانی ذرائع کے مطابق مذکورہ اجلاس میں دیگر امور سے پہلے نئے ارکان سے حلف لیاجائے گا، نئے ارکان سے حلف کے بعد دیگر کاروائی کی جائے گی ، نئے ارکان کے حلف کے بعد 21 جولائی کو سینٹ انتخابات کا انعقاد ہوگا، سینٹ انتخابات میں اراکین صوبائی اسمبلی 11 سینیٹرز کا انتخاب کریں گے مذکورہ سینیٹرز 2030ء تک ایوان بالا کاحصہ رہیں گے ، نئے سینیٹرز میں 7 جنرل ،2 خواتین اور2 ٹیکنوکریٹ نشستیں شامل ہیں۔

    گورنر فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کو سینیٹ انتخابات کے لیے مشاورت سے بیٹھنا چاہیے انہوں نے واضح کیا کہ اگر مشاورت نہ ہوئی تو 35 آزاد ارکان کی موجودگی میں اپوزیشن زیادہ سینیٹ نشستیں حاصل کر سکتی ہے۔

    چیف جسٹس آف پاکستان اور وزیراعلیٰ پنجاب کا عالمی یوم انصاف پر خصوصی پیغام

    فیصل کریم کنڈی نے بتایا کہ انہوں نے حکومت کو ہارس ٹریڈنگ روکنے کے لیے تجاویز دی تھیں وزیراعلیٰ سے اس سے قبل اجلاس کے انعقاد پر بات ہوئی تھی، تاہم وزیراعلیٰ نے لاعلمی ظاہر کی کہ پہلے اجلاس ریکوزیشن پر بلائے گئے تھے حکومت کو چاہیے کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد قائم کرےانہوں نے قبائلی اضلاع کے حوالے سے بھی تحفظات کا اظہار کیا کہ یہ علاقے وفاق اور صوبے کے درمیان فٹبال بنے ہوئے ہیں افغانستان کی سرحد پر ہر بڑی طاقت نظریں رکھتی ہے اور وہیں چھوڑا گیا جدید اسلحہ آج پاکستان کے خلاف دہشتگردی میں استعمال ہو رہا ہے۔

    کوہستان اسکینڈل میں ملوث عناصر کو نشان عبرت بنایا جائے،اعظم سواتی

    فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ، مگر خیبرپختونخوا کے مفادات کا دفاع وفاق کے ساتھ مل کر کیا جائے گا وفاق نے جرگہ سسٹم کی بحالی کے لیے کمیٹی قائم کی ہے لیکن اس میں قبائلی اضلاع کے اصل اسٹیک ہولڈرز کو شامل نہیں کیا گیا گورنر نے مطالبہ کیا کہ ان اسٹیک ہولڈرز کو کمیٹی میں نمائندگی دی جائے تاکہ فیصلہ سازی مؤثر ہو سکے۔

  • پاکستان کرپٹو کونسل کا اجلاس طلب

    پاکستان کرپٹو کونسل کا اجلاس طلب

    پاکستان کرپٹو کونسل کا اجلاس طلب کر لیا گیا جس میں ڈیجیٹل کرنسی اورپاکستان میں کرپٹو کے متعلق قانونی فریم ورک پر غور ہوگا۔

    ڈیجیٹل کرنسی کو ریگولیٹ اور ضوابط طے کرنے سے متعلق اجلاس 2 جون کو طلب کر لیا گیا پاکستان کرپٹو کونسل کا اجلاس 2 جون کو ہوگا وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اجلاس کی صدارت کریں گے اجلاس میں فورم ڈیجٹل کرنسی بارے حکمت عملی کا جائزہ لے گا اور ڈیجیٹل کرنسی اورپاکستان میں کرپٹو کے متعلق قانونی فریم ورک پر غور ہوگا۔

    اجلاس میں ڈیجیٹل اور ورچوئل اثاثوں کو منظم کرنے کے لی ضابطہ کار تیار کرنے بارے غور ہوگا ضابطہ کار کے تحت عالمی معیارات اور تکنیکی ترقی کو مدنظر رکھا جائے گاپاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام بارے مشاورت ایجنڈے کا حصہ ہے اتھارٹی ملک میں ڈیجیٹل فنانس اور کرپٹو نگرانی کیلئے بطور ریگولیٹر کام کرے گی۔

    چیف جسٹس حج پر روانہ، جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھالیا

    وزارت خزانہ کے مطابق کونسل کا مقصد محفوظ، شفاف اور جدت پسندانہ ماحول کو فروغ دینا ہے، معاون خصوصی بلال بن ثاقب بطور سی ای او پی سی سی شریک ہوں گے، گورنر، اسٹیٹ بینک ، چیئرمین ایس ای سی پی بطور کونسل رکن شریک ہوں گے سیکریٹری قانون و انصاف سیکرٹری، وزارتِ آئی ٹی بھی اجلاس کا حصہ ہوں گے۔

    پاکستان کا افغانستان میں سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ