Baaghi TV

Tag: اجلاس

  • وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس: بھارتی جارحیت پر بھرپور جوابی کارروائیاں جاری رکھنے کا فیصلہ

    وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس: بھارتی جارحیت پر بھرپور جوابی کارروائیاں جاری رکھنے کا فیصلہ

    وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت سیکیورٹی سے متعلق اجلاس میں بھارتی جارحیت اور اشتعال انگیزی پر بھرپور جوابی کارروائیاں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    وزیراعظم ہاؤس میں اعلیٰ سطح کا اہم اجلاس ہوا جس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف نے کی ، اجلاس میں اعلیٰ سول اور عسکری قیادت موجود ہے جبکہ اجلاس میں وفاقی وزرا اور سیکیورٹی حکام بھی شریک ہیں۔

    وزیراعظم کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں بھارتی جارحیت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ سیکیورٹی حکام کی جانب سے اجلاس کے شرکا کو بریفنگ دی گئی،اجلاس میں بھارتی جارحیت اور اشتعال انگیزی پر بھرپور جوابی کارروائیاں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا، شرکا کو ڈرون حملوں اور پاکستانی ردعمل سے بھی آگاہ کیا گیا۔

    پاکستان کے حملے کا خو ف،آئی پی ایل میچ کا مقام تبدیل کر دیا گیا

    پاکستانی قیادت نے بھارتی حملوں کا منہ توڑ جواب دینے کے عزم کا اظہار کیا بریفنگ میں بتایا گیا کہ بھارت کے 25 اسرائیلی ڈرون مار گرائے گئےفورم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ڈرون حملوں میں شہید ہونے والوں کا بدلہ لیا جائے گا، ایک ایک پاکستانی کے خون کا حساب لیا جائے گا۔

    اوکاڑہ میں بھارتی جارحیت کے پیش نظر شہری دفاعی مشقوں کا کامیاب مظاہرہ

    اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، ہمیں اپنی پاک فوج پر فخر ہے اور ہم ہر حالات کے لیے تیار ہیں، پاکستان نے بھارت کے ڈرون اور جہاز مار گرائے ہیں پاکستان اپنے وقار اور عزت سے امن کے لیے پر عزم ہے، پاک افواج دشمن کےعزائم ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

    عالمی برادری کا پاکستان پر بھارتی جارحیت پر اظہارِ تشویش

  • ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس،اہم فیصلے

    قصور
    ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے
    اجلاس میں ڈپٹی کمشنر عمران علی،ڈی پی او محمد عیسی خان سکھیرا،کرنل رفیع اللہ اور دیگر افسران نے شرکت کی جس نو ایجنڈوں کے حوالے سے جائزہ لیا گیا
    سول ڈیفنس نے غیر قانونی پٹرول پمپس،منی پٹرول پمپس، ایل پی جی ری فلنگ شاپس کی نشاندہی کی اور
    کاروائی کیلئے اسسٹنٹ کمشنر، سول ڈیفنس اور پولیس پر مشتمل کمیٹی قائم کر دی گئی
    پنجاب روڈ سیفٹی ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے حادثات کی روک تھام کیلئے سڑکوں پر برجز کے دونوں اطراف وال لگائی جائینگی اور
    نان کسٹم گاڑیوں کیخلاف کاروائی کیلئے ایکسائز،ٹریفک، سیکرٹری ڈی آر ٹی اے اور پولیس پر مشتمل کمیٹی قائم کی جائے گی نیز ملتان روڈ پر ایک چیکنگ پوائنٹ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے
    تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو تجاوزات پر کام کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایت کی گئی
    جبکہ نان رجسٹرڈ مدارس کو جلد از جلد رجسٹر کرنے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایات کی گئی
    اجلاس میں بجلی چوری کی روک تھام اور ریکوری کیلئے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا

  • سپریم کورٹ میں نئے ججز کی تعیناتی کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب

    سپریم کورٹ میں نئے ججز کی تعیناتی کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب

    اسلام آباد: سپریم کورٹ میں 8 ججز تعینات کرنے کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا گیا، ہائیکورٹس کے پہلے 5 سینئر ججز سے بھی تعیناتیاں کی جائیں گی۔

    باغی ٹی وی : سپریم کورٹ میں 8 ججز تعینات کرنے کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس بلالیا گیا ہے، ججز تعیناتی کے لیے اجلاس 11 فروری کو دوپہر 2 بجے ہوگا،جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں پانچوں ہائی کورٹس سے 5، 5 سینئر ججز کے ناموں پر غور کیا جائے گا تمام ہائی کورٹس سے کل 25 ناموں پر غور ہوگا جوڈیشل کمیشن اجلاس کی صدارت چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کریں گے،سپریم کورٹ میں اس وقت ججوں کی 8 آسامیاں خالی ہیں۔

    علی امین کی جیل میں عمران خان سے ملاقات

    اجلاس میں سپریم کورٹ کے سینئیر ججز جسٹس منصور علی شاہ ،جسٹس منیب اختر،جسٹس امین الدین خان ،جسٹس جمال خان مندو خیل،سینئیر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اختر حسین شامل ہوں گے جبکہ اجلاس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ،اٹارنی جنرل پاکستان منصور عثمان اعوان، سینیٹر فاروق حمید نائیک،سینیٹر سید علی ظفر اور ایم این اے شیخ آفتاب احمد شامل ہوں گے-

    ایرانی وزیر خارجہ کا 8 سال بعد افغانستان کا دورہ

    بچوں کو ورغلا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانیوالا ملزم گرفتار

  • ٹیکس نہ دینے والوں سے ٹیکس وصول کیا جائے گا، وزیراعظم

    ٹیکس نہ دینے والوں سے ٹیکس وصول کیا جائے گا، وزیراعظم

    وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے آج ان لینڈ ریونیو کے اپیلیٹ ٹربیونلز کے امور پر جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں وزیرِ اعظم کو ان لینڈ ریونیو اپیلیٹ ٹربیونلز میں کی جانے والی اصلاحات پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم نے اس موقع پر اصلاحات کو معینہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت دی۔

    وزیراعظم نے کہا کہ عدالتوں میں رکی ہوئی محصولات کے قانونی مقدمات کو جلد از جلد نمٹایا جائے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایف بی آر (فیڈرل بورڈ آف ریونیو) محصولات کے مقدمات کو فوری طور پر حل کرنے کے لیے اقدامات کرے تاکہ اس عمل میں مزید تاخیر نہ ہو۔وزیراعظم نے اپیلیٹ ٹربیونلز کے حوالے سے ایک اور اہم بات کی کہ ان میں بین الاقوامی معیار کی افرادی قوت کو مسابقتی تنخواہوں، مراعات اور پیشہ ورانہ ٹیلنٹ کی بنیاد پر تعینات کیا جائے تاکہ ٹیکس کے مقدمات کا فوری حل ممکن ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ بہترین ٹیلنٹ کو تعینات کر کے محصولات کے کیسز کو تیزی سے حل کیا جائے اور اس کام میں کسی بھی قسم کی تاخیر کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

    وزیراعظم نے ایف بی آر کی اصلاحات کے عمل پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس میں تیزی سے کام جاری ہے اور اللہ کے فضل و کرم سے اس عمل میں خاطر خواہ پیشرفت ہوئی ہے۔ انہوں نے کراچی میں حال ہی میں شروع کیے گئے "فیس لیس اسسمنٹ نظام” کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس نظام کے ذریعے کرپشن کا خاتمہ ممکن ہوا ہے اور کسٹمز کلیئرنس کے عمل میں بھی وقت کی کمی آئی ہے۔وزیراعظم نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ حکومت ملک و قوم کی ایک ایک پائی کا تحفظ کرے گی اور ٹیکس نہ دینے والوں سے ٹیکس وصول کیا جائے گا، تاہم غریب عوام پر مزید ٹیکس کا بوجھ نہیں ڈالا جائے گا۔

    اجلاس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیرِ مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک، اٹارنی جنرل اور دیگر متعلقہ اعلی حکام نے بھی شرکت کی۔وزیراعظم کے اس اجلاس سے یہ واضح ہوا کہ حکومت اپیلیٹ ٹربیونلز کے معاملات میں بہتری لانے اور ایف بی آر کی اصلاحات کو تیز کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے تاکہ ملک میں ٹیکس کے نظام کو بہتر بنایا جا سکے اور اقتصادی ترقی میں مدد ملے۔

    عمران خان کو رانا ثنا اللہ کی پریس کانفرنس کا بتایا تو وہ بہت ہنسے ،علیمہ خان

    لاس اینجلس میں آگ ،اداکارہ نورا فتیحی کیسے نکلیں؟

  • ایمپرا کو دوبارہ فعال،مضبوط بنانے کے لئے پروڈیوسرز کا اجلاس

    ایمپرا کو دوبارہ فعال،مضبوط بنانے کے لئے پروڈیوسرز کا اجلاس

    ایمپرا کو دوبارہ فعال و مضبوط کرنے کے لئے پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور کے مقامی ہوٹل میں پروڈیوسرز کا ایک اہم اجلاس ہوا،

    اجلاس میں ایمپرا کے دونوں گروپوں "پروگریسو پینل” اور "پروڈیوسرز پینل” نے تمام اختلافات اور غلط فہمیوں کو پس پشت ڈالتے ہوئے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر اس تنظیم کو دوبارہ فعال اور مضبوط بنانے کا فیصلہ کیا۔اجلاس میں موجود تمام ارکان نے ایک ہی نقطہ پر اتفاق کیا کہ ایمپرا کی تنظیم کو دوبارہ متحرک اور مضبوط کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ اس مقصد کے لیے دونوں گروپوں سے پانچ پانچ افراد پر مشتمل ایک 10 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی جو تنظیم کے معاملات کو بہتر بنانے کی پوری کوشش کرے گی۔یہ کمیٹی نہ صرف ایمپرا کے معاملات کو منظم کرے گی بلکہ اس کے مختلف امور کی بہتری کے لیے بھی عملی اقدامات کرے گی تاکہ پروڈیوسرز کی فلاح اور ان کے حقوق کا تحفظ ہو سکے۔10 رکنی کمیٹی میں نعیم ثاقب،سید کرار شاہ،آفتاب چوہدری،راؤ شاہد،احمد ابوبکر،نوید شیخ،ندیم زعیم،قاسم سندھو،آصف سندھو،عثمان فیروز شامل ہیں،یہ کمیٹی اب سے ایمپرا کے تمام معاملات کی نگرانی کرے گی اور تنظیم کو بہتر بنانے کے لیے عملی طور پر کام کرے گی۔کمیٹی کا مقصد ایمپرا کو نہ صرف ایک طاقتور تنظیم کے طور پر دوبارہ قائم کرنا ہے بلکہ اس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے جدید حکمت عملی اور اقدامات کو بھی اپنانا ہے

    اجلاس میں شامل ہونے والے اہم ارکان میں راؤ اویس مہتاب، میاں جاوید، مخدوم اطہر، رانا نوید، حافظ شاہد، جبار چوہدری، طارق خان، عمر بشیر، عرفان علی، ملک عمران خالد، ندیم رضا، خرم جہانگیر، سید طراب علی، عتیق چوہدری اور عمیر عارف شامل تھے۔یہ اجلاس ایمپرا کے تمام اراکین کے لیے ایک نیا آغاز ثابت ہو سکتا ہے، جس میں تمام گروہ ایک ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم پر متفق ہوئے ہیں تاکہ تنظیم کو اس کی اصل حیثیت تک پہنچایا جا سکے۔
    empra
    اس اجلاس کا سب سے اہم پیغام یہ تھا کہ ایمپرا کو اس کے اصولوں اور مقاصد کی جانب گامزن کرنے کے لیے تمام گروپوں کا ایک ساتھ مل کر کام کرنا ضروری ہے۔ تنظیم کو کامیاب بنانے کے لیے اراکین کے درمیان یکجہتی اور تعاون ضروری ہے تاکہ پروڈیوسرز کے مسائل کو حل کیا جا سکے اور انہیں ایک مضبوط پلیٹ فارم فراہم کیا جا سکے۔ایمپرا اراکین کے متحرک ہونے سے ایمپرا کی تنظیم میں نیا جوش اور حوصلہ پیدا ہوگا اور پروڈیوسرز کے لیے ایک نئی اور مضبوط بنیاد قائم کی جائے گی جس سے تمام اراکین کو فائدہ پہنچے گا۔

  • ججز کی تقرری پر غور کیلئے  جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب

    ججز کی تقرری پر غور کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب

    اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے ججز کی تقرری پر غور کیلئے 14 دسمبر کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا۔

    باغی ٹی وی: لاہور ہائیکورٹ کے ججز کیلئے نامزد 7 امیدواروں کے نام سامنے آگئے ہیں، امیدواروں میں ایڈووکیٹ صدیق اعوان، ایڈووکیٹ علی مسعود حیات، ایڈووکیٹ حسن نواز مخدوم، ایڈووکیٹ عامر عجم ملک، ایڈووکیٹ ضیاء الرحمان، ایڈووکیٹ جواد ظفر اور ایڈووکیٹ ملک محمد اویس خالد شامل ہیں۔

    جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 14 دسمبر دوپہر 12 بجے سپریم کورٹ کے کانفرنس روم میں منعقد ہوگا علاوہ ازیں، 6 دسمبر کو پشاور اور سندھ ہائی کورٹس میں ججز کی تقرری کے بارے بھی جوڈیشل کمیشن کا اجلاس شیڈول ہے، 6 دسمبر کے اجلاس میں جسٹس شاہد بلال کی آئینی بینچ میں شمولیت پر بھی غور کیا جائے گا۔

    پشاور ہائیکورٹ میں ججز کے امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے ہیں، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی جانب سے تجویز کردہ 9 امیدواروں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج کلیم ارشد، سیشن جج فرح جمشید، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز جج انعام اللہ خان، ایڈووکیٹ جنید انور، ایڈووکیٹ سید مدثر امیر، ایڈووکیٹ اورنگزیب، ایڈووکیٹ قاضی جواد احسان اللہ، ایڈووکیٹ صلاح الدین اور ایڈووکیٹ صادق علی شامل ہیں۔

  • وفاقی کابینہ اجلاس میں ماہرین نے مونو  سوڈیم گلوٹا میٹ کو  انسانی صحت کے لیے محفوظ قرار دیا

    وفاقی کابینہ اجلاس میں ماہرین نے مونو سوڈیم گلوٹا میٹ کو انسانی صحت کے لیے محفوظ قرار دیا

    اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے پُرتشدد انتہا پسندی کی روک تھام کی قومی پالیسی 2024، خصوصی عدالتوں کی حدود/دائرہ کار میں تبدیلی اور مونو سوڈیم گلوٹامیٹ (اجینو موتو) کی درآمد پر پابندی اٹھانے کے سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی درخواست دائر کرنے کی منظوری دے دی۔

    باغی ٹی وی: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں منعقد ہوا،وفاقی کابینہ نے وزارت تجار ت کی سفارش پر مونو سوڈیم گلوٹامیٹ (اجینو موتو) کی درآمد پر پابندی اٹھانے کے سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے پر نظر ثانی در خو است دائر کرنے کی منظوری دے دی۔

    یہ فیصلہ ماہرین کی اس خصوصی کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں کیا گیا ہے جو وزیراعظم آفس کی ہدایت پر مونو سوڈیم گلوٹامیٹ کی انسانی صحت پر اثرات کو جانچنے کے حوالے سے بنائی گئی تھی، اس کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں مونو سوڈیم گلوٹا میٹ کو انسانی صحت کے لیے محفوظ قرار دیا ہے۔

    اس کمیٹی میں پاکستان سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ، نیشنل ایگریکلچر ریسرچ سینٹر، نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالو جی ، انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ اینڈ نیوٹریشنل سائنسز، وفاقی وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق، پاکستان اسٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی اور سرمایہ کاری بورڈ کے نمائندگان شامل تھے۔

    وفاقی کابینہ نے وزارت وفاقی تعلیم و فنی تربیت کی سفارش پر یونیورسٹی آف کیمبرج، سینٹ انٹونیز کالج یونیورسٹی آف آکسفورڈ، یونیورسٹی آف جارڈن، پیکنگ یونیورسٹی چین، یونیورسٹی آف ہائیڈل برگ جرمنی میں پاکستان چیئرز کے حوالے سے مفاہمتی یادداشتوں کی تجدید کی منظوری دے دی۔

    وفاقی کابینہ نے وزارت وفاقی تعلیم و فنی تربیت کی سفارش پر سینٹر آف ایکسیلنس یونیورسٹی آف انجینیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے بورڈ آف گورنرز میں ڈاکٹر حبیب الرحمان اور ڈاکٹر کامران انصاری کی بطور سبجیکٹ ایکسپرٹس نامزدگی کی منظوری دے دی۔

    وفاقی کابینہ نے وزارت وفاقی تعلیم و فنی تربیت کی سفارش پر سینٹر آف ایکسیلنس ان منرالوجی، یونیورسٹی آف بلوچستان کوئٹہ کے بورڈ آف گورنرز میں ڈاکٹر ممتاز محمد شاہ اور ڈاکٹر محمد احمد فاروقی کی بطور سبجیکٹ ایکسپرٹس نامزدگی کی منظوری دے دی۔

    وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سفارش پر اسلام آباد سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کے حوالے سے تجویز کی اصولی منظوری دے دی۔

    وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سفارش پر پُر تشدد انتہا پسندی کی روک تھام کی قومی پالیسی 2024 کی منظوری دے دی، کابینہ نے وزارت قانون و انصاف کی سفارش پر اور سندھ ہائیکورٹ کراچی کے احکامات کی روشنی میں خصوصی عدالتوں کی حدود / دائرہ کار میں تبدیلی کی منظوری دے دی۔

    وفاقی کابینہ نے وزارت قانون و انصاف کی سفارش پر اور بلوچستان ہائیکورٹ کوئٹہ کے احکامات کی روشنی میں اسپیشل کورٹس (کسٹمز، ٹیکسیشن اینڈ اینٹی اسمگلنگ) کوئٹہ اور خضدار کے دائرہ کار میں تبدیلی کی بھی منظوری دے دی۔

    وفاقی کابینہ نے وزارت قانون و انصاف کی سفارش اور پشاور ہائیکورٹ، لاہور ہائیکورٹ، اسلام آباد ہائیکورٹ، سندھ ہائیکورٹ کراچی، بلوچستان ہائیکورٹ کوئٹہ کے احکامات کی روشنی میں ایڈیشنل سیشن ججز اور دوسری متعلقہ عدالتوں کو لائرز ویلفیئر اینڈ پروٹیکشن ایکٹ 2023 کے تحت مقدمات سننے کا اختیار دینے کی بھی منظوری دے دی۔

  • مریم نواز نے جامع فلڈنگ پلان طلب کر لیا،مشینری خریدنے کی اصولی منظوری

    مریم نواز نے جامع فلڈنگ پلان طلب کر لیا،مشینری خریدنے کی اصولی منظوری

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے عوام کے تحفظ کے لئے جامع فلڈنگ پلان طلب کر لیا-وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے اربن فلڈنگ روکنے کے لئے مشینری خریدنے کی اصولی منظوری دے دی-

    وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا،جس میں پنجاب میں اربن فلڈنگ دریائی سیلاب اور رودکوہی سے نمٹنے کے لئے اقدامات کا جائزہ لیاگیا -موٹرویز، ہائی ویز اور ریلوے ٹریک کے نیچے سیلابی راستوں کی صفائی کی ہدایت کی گئی- روڈز سے بارش کے پانی کا نکاس یقینی بنانے کے لئے گرین بیلٹ کا لیول نیچے کرنے کے منصوبے کی منظوری دی گئی- وزیراعلی مریم نوازشریف نے سیلابی نالوں کی بروقت صفائی اور بحالی یقینی بنانے اور فلڈنگ کے سدباب کے لئے قوانین کے نفاذ کو یقینی بنانے کی ہدایت کی-اجلاس میں اربن فلڈنگ سے متاثرہ شہروں میں سٹوریج ٹینک بنانے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا-وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ شہروں میں راستے ڈوب جاتے ہیں، سیوریج کا نظام بہتر بنانا ہوگا۔ لوگوں کی تکالیف کے پیش نظر سیوریج سسٹم کی بحالی اور بہتری کی ترجیحات کا تعین کیا جائے۔

  • شنگھائی تعاون تنظیم  اجلاس:بھارت کی جانب سے  آن لائن شرکت کا عندیہ

    شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس:بھارت کی جانب سے آن لائن شرکت کا عندیہ

    اسلام آباد: پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے تجارت کے اجلاس میں بھارت اپنا وفد اسلام آباد نہیں بھیجے گا۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق ایس سی او وزرائے خارجہ کا اجلاس 12 ستمبر کو اسلام آباد میں ہوگا بھارت کی جانب سے میٹنگ میں آن لائن شرکت کا عندیہ دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ ایس سی او وزرائے تجارت کے اجلاس میں پاکستان کی طرف سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی ،وزارتِ خارجہ نے بتایا کہ بھارتی وزیرِ اعظم سمیت تمام رکن ممالک کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے ، وزارتِ خارجہ تمام ملکوں کے سربراہوں کی اجلاس میں شرکت کی تصدیق کی منتظر ہے آخری بار 2015 میں بھارت کی وزیر خارجہ سشما سوراج نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان کا دورہ کیا تھا-

    یو اے ای شہزادی نے” طلاق” کے نام سے پرفیوم متعارف کروا دیا

    میتھین گیس خارج کرنے والے قدرتی کنوؤں کو سیل کرنے کا منصوبہ

    سینکڑوں نوری سال دور بےترتیب مدار والے سیارے کی نشاندہی

  • قومی اسمبلی میں وزراء کی عدم دلچسپی پر حکومتی اتحادی بھی نالاں

    قومی اسمبلی میں وزراء کی عدم دلچسپی پر حکومتی اتحادی بھی نالاں

    اسلام آباد (محمد اویس) قومی اسمبلی میں وزراء کی عدم دلچسپی پر حکومت اتحادی بھی نالاں، وزیر نہ ہونے پر اپوزیشن رکن کی کورم کی نشاندہی کورم مکمل نہ ہونے پر اجلاس جمعہ تک ملتوی کردیا گیا ۔

    منگل کو قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس شروع ہوتو توجہ دلاؤ نوٹس کے جواب دینے کے لیے متعلقہ وزیر نہیں تھے جس پر حکومت اتحادی نوید قمر نے کہاکہ اگر ساڑھے گیارہ کا وقت تھا، تو منسٹر صاحبان کی ڈیوٹی بھی ڈیوٹی ہےکہ ساڑھے گیارہ بجے پہنچ کر جواب دیں، حکومت سنجیدہ نہیں لے گی تو دنیا کیسے سنجیدہ لے گی، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ آج کابینہ میٹنگ تھی،اسی دوران اپوزیشن رکن اورنگزیب کھچی نے کورم کی نشاندہی کردی اپوزیشن ارکان ایوان سے اٹھ کر لابی میں چلے گئے،گنتی کرانے پر کورم پورا نہ نکلا جس پر ڈپٹی اسپیکر نے اجلاس جمعہ ساڑھے دس بجے تک ملتوی کردیا(محمداویس)

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    ہنی ٹریپ،لڑکی نے دوستوں کی مدد سے نوجوان کیا اغوا

    قصور میں ایک اور جنسی سیکنڈل،خواتین کی عزت لوٹ کر ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنیوالا گرفتار

    عبدالقوی باز نہ آئے، ایک اور نازیبا ویڈیو وائرل

    عمران ،بشریٰ بی بی غیر شرعی نکاح کیس ، عدالتی فیصلہ درست ہے، مفتی قوی

    اپنی ہی بیوی کو نازیبا ویڈیو لیک کرنے کی دھمکی دینے والاپہنچا جیل