Baaghi TV

Tag: احسن اقبال

  • این ایف آرسی سی اجلاس،ربیع کی فصل کے بیج کی فراہمی کے اقدامات کا لیا گیا جائزہ

    این ایف آرسی سی اجلاس،ربیع کی فصل کے بیج کی فراہمی کے اقدامات کا لیا گیا جائزہ

    وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی زیر صدارت این ایف آر سی سی کا اجلاس ہوا

    اجلاس میں چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز نے بھی شرکت کی نیشنل کوآرڈی نیٹر این ایف آر سی سی لیفٹیننٹ جنرل ظفر اقبال بھی اجلاس میں شریک تھے .اجلاس کے بعد این ایف آر سی سی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزارت غذائی سلامتی کے حکام، صوبائی سیکریٹریز زراعت نے بھی شرکت کی، سیلاب زدہ علاقوں میں پانی کی نکاسی کے اقدامات پر بریفنگ دی گئی،اجلاس کے شرکا کو دریاؤں، ڈیموں میں پانی کی آمد و اخراج پر بھی بریفنگ دی گئی،شرکا کو سیلاب متاثرہ علاقوں میں جاری مشترکہ سروے پر پیشرفت سے آگاہ کیا گیا،خیبرپختونخوا کے 20 اضلاع میں مشترکہ سروے مکمل کر لیا گیا،

    اجلاس میں بتایا گیا کہ بلوچستان کے 26 اضلاع میں مشترکہ سروے مکمل ہو چکا،سندھ کے 22 اضلاع میں سروے جاری ہے، بلوچستان 6 ، خیبرپختونخوا 13 اورپنجاب کے 2 اضلاع میں سروے جاری ہے مشترکہ سروے جلد مکمل کرنے کے لیے ٹیموں کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا اجلاس میں متاثرہ کسانوں کو ربیع کی فصل کے بیج کی فراہمی کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا،

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

    عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

    پی ڈی ایم اجلاس،عمران خان کے خلاف کارروائی سے متعلق غور

  • صوبے 10اکتوبرتک قابل کاشت رقبہ اوربیج کی ضروریات سے آگاہ کریں،احسن اقبال

    صوبے 10اکتوبرتک قابل کاشت رقبہ اوربیج کی ضروریات سے آگاہ کریں،احسن اقبال

    ڈپٹی چیئرمین احسن اقبال کی زیر صدارت نیشنل فلڈ ریسپانس اینڈ کوآرڈی نیشن سینٹر کا اجلاس ہوا

    اجلاس میں سیلاب زدہ علاقوں میں ربیع کی فصل ،گندم اور تیل کے بیجوں کی منصوبے پر غور کیا گیا این ایف آر سی سی کے اجلاس میں کسانوں کو ریلیف پہنچانے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا گیا متاثرہ علاقوں میں گندم اور آئل سیڈز کی تقسیم کا میکانزم اور شفافیت یقینی بنانے سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا گیا ، این ایف آر سی سی اجلاس میں بریفنگ دی گئی جس میں کہا گیا کہ سیلاب سے سندھ اور بلوچستان میں قابل کاشت رقبے کا بڑا حصہ متاثر ہوا ،سیلابی صورتحال کو کاشت کے حوالے سے مواقع میں بدلنے کے لیے تیار ہیں ،بلوچستان کے حکام نے کہا کہ بیچ کے لیے کسانوں کو 30 فیصد سبسڈی دے رہے ہیں ،اجلاس میں کہاگیا کہ 30 نومبر تک پانی اتر جائے وہاں گندم کاشت کی جائے ،جہاں 30 نومبر تک پانی نہیں اترتا وہاں گندم کی بجائے آئل سیڈ لگائے جائیں

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے جاپان کے سفیرکی کراچی میں ملاقات ہوئی ہے

    منچھر جھیل کا سیلابی پانی تمام یوسیز میں 8 سے 10 فٹ تک موجود ہے ،وزیراعلیٰ سندھ

    سیلابی پانی کے بعد لوگ مشکلات کا شکار ہیں کھلے آسمان تلے مکین رہ رہے ہیں

    سیلاب متاثرین کی بحالی،پنجاب حکومت اوردعوت اسلامی کا ملکر کام کرنے پر اتفاق

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ متاثرہ علاقوں میں بیجوں کے تقسیم کے عمل کو ہر حال میں شفاف بنایا جائے گا ،زیر آب قابل کاشت رقبہ کا جائزہ لیا جائے تاکہ امدادی سرگرمیوں کے نظام کو بہتر بنایا جاسکے صوبوں کی ضروریات کا 50 فیصد بیج وفاقی حکومت فراہم کرے گی، وزیر فوڈ سیکیورٹی نے فورم کو یقین دہانی کروائی کہ بیچ کی وافر مقدار موجود ہے ، جہاں ضرورت ہوئی فراہم کرینگے ، سندھ اور بلوچستان کے متاثرہ علاقوں میں فوری کام شروع کرنے کو تیار ہیں،اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ صوبے 10 اکتوبر تک قابل کاشت رقبہ اور بیج کی ضروریات سے آگاہ کردیں ،

  • احسن اقبال کی دیانت داری پوری قوت سے ثابت ہو گئی ،وزیراعظم

    احسن اقبال کی دیانت داری پوری قوت سے ثابت ہو گئی ،وزیراعظم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان کے کہنے پر نیب ہر حد تک گئی،

    ن لیگی رہنما احسن اقبال کی کیس میں بریت پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ن لیگ اور اس کے رہنماؤں کو ناجائز قیدوبند میں رکھا گیا، احسن اقبال کی بریت سے یہ حقائق ثابت ہو گئے، احسن اقبال کی دیانت داری پوری قوت سے ثابت ہو گئی

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر خالد حسین نے لکھا کہ احسن اقبال تین سال بعد آخر کار جھوٹے ریفرنس سے باعزت بری ہو گیا۔ ان تین سالوں میں ہر پیشی پر مسلم لیگ ن لائر فورم کے مرکزی سیکٹری جنرل ارشد جدون، سینئر نائب صدر شائستہ سلطان سمیت لائر فورم اسلام آباد اور پنڈی کے ممبر ہر وقت احسن اقبال کے ساتھ عدالتوں میں پیش ہوتے رہے

    قبل ازیں وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نارووال سپورٹس کمپلیکس کی تاخیر پر خرچ ہونے والی اضافی رقم عمران نیازی ادا کریگا عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ جھوٹ کو سچ ثابت کرنے کے لیے کروڑوں روپے برباد کیے گئے جھوٹے ریفرنس پر ہمارے خاندان ووٹرز کو ہراساں کیا گیا پوری جماعت اور کارکنان ساتھ کھڑے رہے میرے خلاف کیس عمران خان کی خواہش پر بنایا گیا عمران خان ہماری آوازیں خاموش کروانا چاہتا تھا چیئرمین نیب کٹھ پتلی کا کردار ادا کررہا تھا عدالت نے تسلیم کیا کہ نیب پولیٹیکل انجینئرنگ کررہا ہے

    واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ن لیگی رہنما، وفاقی وزیر احسن اقبال کے خلاف نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس کا ریفرنس خارج کر دیا ہے

    ناروال اسپورٹس کمپلیکس کیس،ریفرنس دائر ہونے کے بعد احسن اقبال نے کیا مطالبہ کر دیا؟

    احتساب عدالت نے احسن اقبال کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا

    کیا میں نے کوئی قتل کیا کوئی جوا خانہ بنایا؟ احسن اقبال کا عدالت میں بیان

    چائے دو کی بجائے ایک پیالی پی لیا کریں، احسن اقبال کا مشورہ،ویڈیو

  • آج ملک جن مشکلات کا شکار ہے اسکا ذمہ دار عمران خان ہے، احسن اقبال

    آج ملک جن مشکلات کا شکار ہے اسکا ذمہ دار عمران خان ہے، احسن اقبال

    آج ملک جن مشکلات کا شکار ہے اسکا ذمہ دار عمران خان ہے، احسن اقبال

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ نارووال سپورٹس کمپلیکس کی تاخیر پر خرچ ہونے والی اضافی رقم عمران نیازی ادا کریگا

    عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ جھوٹ کو سچ ثابت کرنے کے لیے کروڑوں روپے برباد کیے گئے جھوٹے ریفرنس پر ہمارے خاندان ووٹرز کو ہراساں کیا گیا پوری جماعت اور کارکنان ساتھ کھڑے رہے میرے خلاف کیس عمران خان کی خواہش پر بنایا گیا عمران خان ہماری آوازیں خاموش کروانا چاہتا تھا چیئرمین نیب کٹھ پتلی کا کردار ادا کررہا تھا عدالت نے تسلیم کیا کہ نیب پولیٹیکل انجینئرنگ کررہا ہے

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نیب تسلیم کرگیا کہ ریفرنس میں کرپشن کا کوئی ثبوت نہیں گزشتہ کئی سالوں سے ایک شخص ملک میں خور ڈاکو جی فلم چلا رہا ہے مسلم لیگ ن کے مقدمات کو جواز بنوایا مجھ پر چور چور کے نعرے لگوائے عمران نیازی نے جلسوں میں نعرے لگائے عمران خان نے جھوٹے بہتان الزامات لگائے عمران خان ذہنی توازن کھو بیٹھا اپنی جماعت عوام اور ووٹرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں میڈیا کے ان ساتھیوں کا شکر گزار ہوں جنھوں نے ساتھ دیا میڈیا نے کیس کے حقائق پر بتایا کہ ریفرنس بے بنیاد ہے عمران خان ہمیں جیل میں دیکھ کر خوش ہوتا عمران خان کی حرکتیں ہمارے حوصلے نہیں توڑ سکا عمران خان کے جھوٹے مقدمات سے ڈرنے والے نہیں آج ملک جن مشکلات کا شکار ہے اسکا ذمہ دار عمران خان ہے نارووال سپورٹس کمپلیکس کو جلد شروع کریں گے،

    احسن اقبال کے خلاف نارووال سپورٹس سٹی ریفرنس خارج

    نیب کی غفلت سے میرا بازو مستقل ٹیڑھا ہو گیا، احسن اقبال نیب اور حکومت پر برس پڑے

    ناروال اسپورٹس کمپلیکس کیس،ریفرنس دائر ہونے کے بعد احسن اقبال نے کیا مطالبہ کر دیا؟

    احتساب عدالت نے احسن اقبال کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا

    کیا میں نے کوئی قتل کیا کوئی جوا خانہ بنایا؟ احسن اقبال کا عدالت میں بیان

    چائے دو کی بجائے ایک پیالی پی لیا کریں، احسن اقبال کا مشورہ،ویڈیو

  • بتایا جائے مزید کتنے سال تک افغان مہاجرین یہاں پر رہیں گے؟پبلک اکاؤنٹس کمیٹی

    بتایا جائے مزید کتنے سال تک افغان مہاجرین یہاں پر رہیں گے؟پبلک اکاؤنٹس کمیٹی

    نور عالم خان کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا

    نور عالم خان نے کہا کہ یہ افغان مہاجرین کب تک ہمارے سر بٹھائے رکھیں گے,اقوام متحدہ کو لکھ دیں بہت ٹائم ہوگیا, ہر قسم کے جرائم میں یہ افغان مہاجرین ملوث ہیں, نور عالم خان نے سیکرٹری سیفران سے سوال کیا کہ یو این ایچ سی آر مدد کررہے ہیں ,اگر آپ ان لوگوں کو ایک خاص جگہ تک محدود رکھتے تو بہتر تھا,یہ پاکستان کیخلاف باتیں بھی کرتے ہیں, برجیس طاہر نے کہا کہ یہ افغان مہاجرین کا معاملہ نیا نہیں,ہمیں بتایا جائے مزید کتنے سال تک افغان مہاجرین یہاں پر رہیں گے ہر سال کتنی رقم ان ہر خرچ ہورہی ہے,

    بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟

    سینئر قیادت پرہتک آمیز،انتہائی غیرضروری بیان پرپاک آرمی میں شدید غم وغصہ ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    افضل دھانڈلہ نے کہا کہ اب تو غیر ملکی فوجیں چلی گئی ہیں ان کو یہاں پر رکھنے کی وجہ نہیں ہے, نور عالم خان نے کاہ کہ سیکرٹری صاحب ان کو کیمپس تک محدود کیوں نہیں کیا جاتا،یہ لوگ پاکستان مردہ باد کا نعرہ بھی لگاتے ہیں، نکوئی جاکر امریکہ میں نعرہ لگائے نا، سیکرٹری سیفران نے کہا کہ کیمپس کو اس لئے ختم کیا گیا کہ اگر کیمپ ختم ہو جائیں تو یہ لوگ چلے جائیں گے،ممبران کمیٹی کے تحفظات جائز ہیں ان پر کام کریں گے، نور عالم خان نے کہا کہ ان کو کیمپس تک محدود کریں،جو رجسٹرڈ نہیں ہیں ان کو واپس بھیجیں،

    روحیل اصغر نے کہا کہ افغان مہاجرین کو ہم پیسے بھی دے رہے ہیں سہولیات بھی دے رہے ہیں،کیا آپ نے ان کا لہجہ دیکھا ہے ان سے جان کیوں نہیں چھڑاتے،سالوں سے یہ باتیں سن رہا ہوں آپ فیصلہ کیوں نہیں کرتے، نور عالم خان نے کہا کہ سیفران کو ایک مہینے کا وقت دینگے اقوام متحدہ اور یواین ایچ سی آر سے بات کریں،سیکرٹری سیفران نے کہا کہ افغان مہاجرین کو کیمپوں تک محدود کرنا ممکن نہیں ہے، یو این ایچ سی آر کیساتھ یہ مسئلہ اٹھائینگے،نور عالم خان نے کہا کہ وزارت داخلہ اور سیفران ایک مہینے افغان مہاجرین کی تفصیلات فراہم کریں، آئی جی اسلام آباد پولیس پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں پیش ہوئے، نور عالم خان نے کہا کہ افغان مہاجرین کے چھوٹے بچے رات کو روڈز پر بیٹھے ہوتے ہیں،ان بچوں کے حوالے سے آپ نے کیا اقدامات کئے،

  • سیلاب سے ہونے والی 1500 اموات میں 500 سے زیادہ بچے بھی شامل

    سیلاب سے ہونے والی 1500 اموات میں 500 سے زیادہ بچے بھی شامل

    این آر ایف سی اجلاس،پاک فوج سمیت دیگر سیلاب متاثرین کی مدد میں مصروف

    ڈپٹی چیئرمین احسن اقبال کی زیر صدارت نیشنل فلڈ ریسپانس کوآرڈی نیشن سینٹر کا کا اجلاس ہوا

    صوبائی چیف سیکریٹریز، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز کے ڈائریکٹر جنرلز بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے اجلاس میں سیلاب متاثرہ علاقوں کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا گیا،قمبرشہداد کوٹ، جیکب آباد،لاڑکانہ، خیر پور، دادو، نوشہرو فیروز، ٹھٹھہ اور بدین سب سے زیادہ متاثر ہوئے کوئٹہ،نصیرآباد،جعفر آباد،جھل مگسی،بولان،صحبت پور اور لسبیلہ زیادہ متاثر ہوئے دیر ،سوات،چارسدہ،کوہستان،ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان متاثر ہوئے،پنجاب میں ڈیرہ غازی خان اور راجن پور متاثرہ علاقوں میں سر فہرست ہیں

    این ایف آر سی  کے مطابق سیلاب متاثرین کے انخلا کے لیے آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز کی اب تک 569 پروازیں ہوئیں 24گھنٹےکے دوران 12 پروازوں کی مدد سے 18.4 ٹن راشن متاثرین کو پہنچایا گیا،آرمی ایوی ایشن کے ہیلی کاپٹرز اب تک 4653 متاثرین کوریسکیو کر چکے ہیں،سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں پاک فوج کے147 ریلیف کیمپس کام کر رہے ہیں،پاک فوج کے 220 ریلیف آئٹمز کولیکشن پوائنٹس پر امدادی اشیا کی وسولی اور تقسیم بھی جاری ہے

    متحدہ عرب امارات کے حکام کا آرمی چیف سے رابطہ،سیلاب زدگان کیلیے امداد بھجوانے کا اعلان

    سیلابی پانی کے بعد لوگ مشکلات کا شکار ہیں کھلے آسمان تلے مکین رہ رہے ہیں

    پاک بحریہ کے 4 فلڈ ریلیف کوآرڈی نیشن سینٹر اور 18 سینٹرل کولیکشن پوائنٹس بھی متحرک ہیں اندرون سندھ میں پاک بحریہ کے 2 ہیلی کاپٹر بھی مصروف عمل ہیں،پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹرزنے 62 پروازوں کی مدد سے 475 افراد کو ریسکیو کیا ،پاک نیوی کے ہیلی کاپٹرز کی مدد سے 4811 پیکٹس راشن بھی تقسیم کیا گیا،پاک فضائیہ کی جانب سے اب تک 4853 خیمے تقسیم کئے گئے ہیں

    فورم کو انسانی زندگیوں، لائیو اسٹاک اور انفراسٹرکچر کو ہونے والے نقصانات پر بریفنگ دی گئی، نیشنل کوآرڈینیٹر میجر جنرل ظفر اقبال نے سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کے دورے اور فضائی جائزے کے متعلق آگاہ کیا اور کہا کہ موجودہ سیلاب ملکی تاریخ کا بدترین تباہ کن سیلاب ہے، موجودہ سیلاب 2010 کے سیلاب سے کئی گنا زیادہ تباہی لایا سیلاب سے متاثر ہونے والے 33 ملین افراد میں 16 ملین بچے ہیں،3 کروڑ 40 لاکھ سے زیادہ بچوں اور بچیوں کو لائف سیونگ سپورٹ کی فوری ضرورت ہے،سیلاب سے ہونے والی 1500 اموات میں 500 سے زیادہ بچے بھی شامل ہیں،سیلاب زدہ علاقوں میں بچوں بالخصوص نوزائیدہ بچوں اور حاملہ خواتین کو غذائیت کی کمی سے بچانے کی اشد ضرورت ہے سندھ میں بالخصوص کھڑے پانی سے پھیلنے والی بیماریوں کا زیادہ خطرہ منڈلا رہا ہے، ڈینگی اور ہیضہ جیسی وبائوں کو روکنے کے لئے ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے،نقصانات کا اندازہ لگانے کے لئے مشترکہ سروے جنگی بنیادوں پر مکمل کیا جائے،سروے کے بعد موسم سرما سے پہلے عملی اقدامات کو یقینی بنایا جائے،این ایف آر سی سی نے ہنگامی بنیادوں پر افراسٹرکچی کی بحالی کا بھی تفصیلی جائزہ لیا

    وزارتِ فوڈ سیکورٹی نے این ایف آر سی سی کو تفصیلی بریفنگ دی اور کہا کہ ملک میں گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں۔
    وفاق اور صوبوں میں گندم کی مطلوبہ مقدار موجود ہے۔ گندم کی قومی طلب کے مطابق ذخائر موجود ہیں۔ وزارت فوڈ سیکورٹی نےNFRCCکو بتایا کہ گندم کی فراہمی اور ترسیل کو ہر صورت ممکن بنایا جائے گا۔

    سیلاب سے اموات،نقصانات ہی نقصانات،مگر سیاستدان آپس کی لڑائیوں میں مصروف، مبشر لقمان پھٹ پڑے

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    پاک فوج کی ٹیمیں ریلیف آپریشن میں انتظامیہ کی بھرپورمدد کر رہی ہیں،وزیراعلیٰ

    وزیراعظم فلڈ ریلیف اکاؤنٹ 2022 میں عطیات جمع کرانے کی تفصیلات

    باغی ٹی وی بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی آواز بن گیا ہے.

    ،پی ٹی آئی کے جلسہ کے موقع پر چارسدہ فاروق اعظم چوک میں سیلاب زدگان نے احتجاجی مظاہرہ کیا

  • بلوچستان سےلاپتہ افراد کے معاملات ریاست کے لیے چیلنج ہیں،احسن اقبال

    بلوچستان سےلاپتہ افراد کے معاملات ریاست کے لیے چیلنج ہیں،احسن اقبال

    کراچی: وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ جب تک معیشت کارگر اور مضبوط نہیں ہو گی تب تک پاکستان مضبوط نہیں ہو گا۔

    باغی ٹی وی : وفاقی وزیر احسن اقبال نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ملک بھر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو کا راستہ نکالیں گے اور سردار عطا اللہ مینگل نے اصولوں اور نظریات کی سیاست کی، وہ سیاسی دانائی کا سمندر تھے۔

    وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو شوکازنوٹس جاری

    انہوں نے کہا کہ یہ ملک جس کا ڈی این اے بیلٹ تھا اس کو بیلٹ کے راستے سے ہٹایا گیا، پاکستان کی تحریک بیلٹ اور ووٹ کے ذریعے تھی لیکن ایوب خان نے پاکستان کی بیلٹ اور ووٹ کی تحریک کو راستے سے ہٹایا۔

    احسن اقبال نے کہا کہ یہ طے کرنا ہو گا کہ اب ملک میں بالادستی آئین کو حاصل ہے یا چند طبقوں کو اور جب تک یہ معاملہ حل نہیں ہو گا تب تک مسئلہ حل نہیں ہو گا۔ جب تک معیشت کارگر اور مضبوط نہیں ہو گی تب تک پاکستان مضبوط نہیں ہو گا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مضبوطی سیاسی ہم آہنگی، معیشت اور سیاست کی مضبوطی میں ہے۔ بلوچستان سے مسنگ پرسن یا لاپتہ افراد کے معاملات ریاست کے لیے چیلنج ہیں اور وفاقی حکومت مسنگ پرسن کے مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کرنا چاہتی ہے۔

    پی ٹی آئی معیشت کی تباہی کی ذمہ دار ہے،سراج الحق

  • ہارون شاہد نے بنوا لیا اپنا مذاق

    ہارون شاہد نے بنوا لیا اپنا مذاق

    مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے ٹویٹر پر انگلش اخبار کی ایک خبر شئیر کی جس کی ہیڈنگ کچھ یوں تھی. ” کوئی تبصرہ نہیں. 266 سیکیورٹی اہلکار پی ٹی آئی چیمین کی حفاظت کر رہے ہیں۔ان کی سیکیورٹی پر ماہانہ 20 ملین روپے خرچ ہوتے ہیں”۔ اس ٹویٹ کو قوٹ ری ٹویٹ کرکے عمران خان کے بہت بڑے مداح اداکار ہارون شاہد نے لکھا کہ ”20 ملین ماہانہ؟ معذرت لیکن یہ اس آدمی کے لیے کافی نہیں ہے جو 2 گھنٹے میں 5 بلین اکٹھا کر سکتا ہے۔ خان صاحب کے لیے مزید سیکیورٹی پلیز” یعنی ہارون شاہد کو لگتا ہے کہ بیس ملین جو عمران خان کی سیکیورٹی پر خرچ ہورہے ہیں وہ بہت کم ہیں اس سے کہیں زیادہ خرچ ہونے چاہیں. ہارون شاہد کے ایسے ٹویٹ پر ان کا بنا مذاق. ہارون شاہد کی اس پوسٹ کے نیچے اعجاز نامی ایک صارف نے لکھا ” عمران نے چار سالوں میں ملک کو ڈیفالٹ کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے،کچھ

    بھی نہ کر سکا اور اب سٹار پلس کے ڈراموں کی طرح کی ٹیلی تھون کا کھیل کھیل رہا ہے”. عمر خیام خان نامی ایک صارف نے لکھا ” لیکن عمران خان تو اس نوآبادیاتی طرز کے پروٹوکول سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے تھے اور سائیکل پر دفتر آنے والے وزیر اعظم کے مغربی انداز کو اپنانا چاہتے تھے”۔ اس کے علاوہ اور ایک معروف ویب سائٹ‌نے طنزیہ لکھا ” ہارون شاہد کے مطابق عمران خان کی سیکیورٹی پر بیس ملین خرچ ہونا کچھ بھی نہیں ہے ” .

  • احسن اقبال سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات

    احسن اقبال سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات

    وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات ہوئی

    امریکی سفیر نے حالیہ سیلاب میں جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس کیا،امریکی سفیر نے متاثرین کی بحالی اور امدادی عمل میں امداد کی پیشکش کی ،وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان میں غیرمعمولی سیلابی صورتحال موسمی تبدیلی کا نتیجہ ہے ، ریکارڈ بارشوں نے وسیع پیمانے پر تباہی پھیلائی ہے حکومت عوام کے نقصان کا مداوا کرنے کے لیے بھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے ،

    قبل ازیں وفاقی وزیر احسن اقبال سے سوئیٹزرلینڈ کے ناظم الامور آلبرٹو گروف کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں سوئیس ایڈ ٹیم کے نمائندہ بھی شریک تھے ناظم الامور نے سوئس حکومت کی جانب سے متاثرین کے لئے امداد کا اعلان کیا،احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان سوئیس حکومت کی اظہار یکجہتی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ سیلاب سے عوام کو بھاری جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ ہمارا سب سے بڑا چیلنج تباہ شدہ گھروں کی آبادکاری اور انفراسٹرکچر کی بحالی ہے۔

    قبل ازیں وزیر منصوبہ بندی و ترقی کی زیر صدارت سیلابی صورتحال کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیر کی جانب سے کہا گیا کہ پی ڈی ایم ایز ریسکیو آپریشن کی تازہ معلومات پہنچانے کیلئےویب پورٹل پر ڈیش بوڑڈ تشکیل دیں۔عوام تک امدادی کارروائیوں کی تازہ ترین صورتحال پہنچائی جائے۔ادارے باہمی ربط کو موثر بنائیں تاکہ وسائل کا ضیاع نہ ہو سکے. احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ متاثرین تک امداد پہنچانے کے لئے این جی اوز سے اشتراک کو موثر بنایا جائے ۔

    چئیرمین وفاقی فلڈ ریلیف نے سڑکوں اور بجلی کی ترسیل کو بحال کرنے کی کوششوں پہ اطمینان کا اظہارکیا۔ وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ موبائل فون کمپنیوں کو تاکید کہ تمام متاثرہ ٹاورز فوری بحال کئے جائیں ۔ سیلاب سے ہونے والی ہلاکتوں کے محرکات کا تعین کیا جائے تاکہ آئندہ بچا جا سک

    سیلاب سے متاثرہ آخری آدمی کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، آرمی چیف

    پاک فوج نے فلڈ ریلیف ہیلپ لائن قائم کر دی،

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    دھمکی آمیز خط کے بارے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آ گئے

    جب "باپ” ساتھ چھوڑ جائے گا تو پھر بچوں کی کیا جرات کہ وہ ساتھ رہیں

    خاندان میں اختلافات، چودھری شجاعت نے بڑا سرپرائز دے دیا

  • آئندہ 6سے 8ماہ کے دوران ملک معاشی طور پر مستحکم ہو جائے گا،احسن اقبال

    آئندہ 6سے 8ماہ کے دوران ملک معاشی طور پر مستحکم ہو جائے گا،احسن اقبال

    وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ آئندہ 6سے 8ماہ کے دوران ملک معاشی طور پر مستحکم ہو جائے گا، عمران خان کی حکومت قومی خزانہ خالی کرکے چلی گئی، ہم نے مشکل فیصلوں سے ملکی معیشت کو بچایا، پاکستان کو مشکلات سے نکال کر اصل مقام تک پہنچانا ہمارا مشن ہے،چین پاکستان کی معیشت کو مضبوط دیکھنا چاہتا ہے۔

    ریلوے کے پانچ بڑے اسٹیشنوں کی جدید خطوط پر ڈویلپمنٹ کا فیصلہ

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر لاہور چیمبر آف کامرس کے عہدیداران و دیگر بھی موجود تھے۔ وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ چین دنیا بھر سے سوا دو ہزار ارب ڈالر کی درآمدات کر رہا ہے جبکہ پاکستان سے چینی درآمدات صرف تین ارب ڈالر ہیں، ہمیں دیکھنا ہوگا کہ ہم اپنی برآمدات کو کیسے بڑھا سکتے ہیں، ہمیں یہ بھی سوچنا ہو گا کہ ہم برآمدات میں پیچھے کیسے رہ گئے، ہمیں برآمدات بڑھانے کے لیے پیداواری صلاحیت میں اضافہ کرنا ہو گا۔

     

    وزیراعظم نے دکانداروں سے فکسڈ سیلز ٹیکس کی وصولی روک دی

     

    وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک کو ترقی کی طرف لے جانے کیلئے پرائیویٹ سیکٹر کو آگے آنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جب حکومت چھوڑ کر گئے تو ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب تھا مگر اب ترقیاتی بجٹ ساڑھے پانچ سو ارب روپے رہ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی معیشت کو مستحکم کرنے کا واحد راستہ یہی ہے کہ نجی شعبہ کے راستے میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ترقی کرنے والے ممالک اپنی ایکسپورٹ کو بڑھاتے ہیں، پاکستان کو اگر آگے بڑھنا ہے تو ہمیں بھی اپنی برآمدات کو بڑھانا ہوگا۔

     

    قومی اسمبلی میں وزیراعظم شہباز شریف اورعمران خان کو ایک ساتھ بٹھاؤں گا،فاروق ستار

    انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت خزانہ خالی کرکے گئی مگر ہم نے پاکستان کو اس کھائی سے بچا لیا ہے جس میں ہم گرنے والے تھے،ہمارے پاس دو ہی راستے تھے کہ یا ریاست بچائیں یا سیاست ،ہم نے اپنا گردہ کاٹ کر پاکستان کی معیشت کو بچایا۔انہوں نے کہاکہ رجیم چینج آج نہیں بلکہ2018میں ہوئی تھی جس کے نتیجے میں پاکستان اور سی پیک کو تباہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا اناڑی پن پاکستان کو بہت مہنگا پڑا۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ ٹیکس کے نظام میں اصلاحات لانے کی ضرورت ہے ، جو لوگ ٹیکس دیتے ہیں انہیں چاہئے کہ وہ ٹیکس چوری کی روک تھام کیلئے حکومت سے تعاون کریں تا کہ ان لوگوں کو بھی ٹیکس نیٹ میں لایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ پندرہ سو ارب دفاع جبکہ پانچ سو تیس ارب روپے پینشن کا بجٹ ہے،پانچ ہزار ارب کا خسارہ پورا کرنے کیلئے مزید قرض لینا پڑتا ہے اس لئے ہمیں ٹیکس ریونیو کو مزید بڑھانا ہوگا۔

    انہوں نے کہاکہ بجلی کا بل دینے والوں پر بجلی چوری کرنے والوں کا بوجھ پڑتا ہے،حکومت کبھی بھی پرائیویٹ سیکٹر سے مقابلہ نہیں کرسکتی،ہمارے پاس ایک سال کا ٹائم فریم ہے،وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ آخری سہ ماہی کیلئے ترقیاتی بجٹ کی قسط جاری نہیں کرسکتے۔احسن اقبال نے کہاکہ سیاسی استحکام اور اقتصادی پالیسیوں کے تسلسل سے ہی ملک کی ترقی و خوشحالی ممکن ہے،پالیسیوں کا تسلسل رہے گا تو پاکستان ترقی کرسکتا ہے،ترقی کیلئے ضروری ہے کہ پرائیویٹ سیکٹر کو ہر قسم کی زنجیر سے آزاد کیا جائے۔