Baaghi TV

Tag: اسرائیل

  • حماس کا حملہ اور اسرائیل کی کاروائی،ایک برس مکمل،یرغمالی رہا نہ ہو سکے

    حماس کا حملہ اور اسرائیل کی کاروائی،ایک برس مکمل،یرغمالی رہا نہ ہو سکے

    حماس کے اسرائیل پر تباہ کن حملے کو ایک سال بیت گیا، اسرائیل نے جوابی کاروائی کی، اسرائیل ایک سال گزرنے کے باوجود حماس سے اپنے یرغمالی رہا نہ کروا سکا، ایک برس کے عرصے میں اسرائیل نے حماس رہنماؤں کو نشانہ بنایا،

    حماس نے سات اکتوبر کو گزشتہ برس اسرائیل پر بڑا حملہ کیا تھا،اس حملے میں 12 سو سے زائد اسرائیلی ہلاک جبکہ 251 افراد کو یرغمال بنایا گیا تھا،حماس نے سات اکتوبر کی صبح ساڑھے چھ بجے 5 ہزار سے زائد راکٹ فائر کئے تھے،راکٹ حملوں کے بعد حماس جنگجوؤں نے اسرائیل میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ بھی کی تھی، اس روز اسرائیل میں ایک مذہبی تہوار منایاجا رہا تھا، حماس نے اس حملے کے دورا سرائیلیوں کو یرغمال بھی بنایا تھا،حماس نے اس حملے کو فلڈ آف الاقصیٰ کا نام دیا تھا

    حماس کے اسرائیل پر بڑے حملے کے بعد اسرائیلی حکومت ،فوج ،سیکورٹی ادارے تنقید کا نشانہ بنتے رہے کہ اسرائیل حماس کے حملے سے بے خبر کیوں تھا؟ اسرائیل نے 8 اکتوبر کو حماس کے حملے کا جواب دیتے ہوئے فضائی حملہ کیا،اسرائیل نے آپریشن سورڈز آف آئرن شروع کیا اور غزہ کا مکمل محاصرہ شروع کر دیا اور غزہ کی پٹی کے شمالی حصے میں رہنے والے تقریباً 15 لاکھ لوگوں کو اپنے گھر خالی کرنے کا حکم دیا،اسرائیل نے غزہ پر تباہ کن بمباری کی، اسرائیل حملوں کا آج بھی سلسلہ جاری ہے، غزہ میں ایک برس میں قیامت برپا رہی،غزہ کے لوگ پانی، خوراک اور دیگر بنیادی سہولیات کی شدید قلت کا شکار ہیں،غزہ کی تقریباً 70 فیصد عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہیں،ہسپتالوں، سکولوں کو بھی اسرائیل نے نشانہ بنایا، غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اس حملے میں اب تک 42 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں سے 16,765 بچے ہیں، تقریباً 98 ہزار لوگ زخمی ہوئے ہیں، 10 ہزار سے زائد افراد لاپتہ ہیں ،تل ابیب میں 1200 سے زائد اسرائیلی ہلاک اور 8,730 زخمی ہو چکے ہیں ، اسرائیلی حملے کے باعث غزہ کی پٹی میں اب تک 80 فیصد تجارتی تنصیبات تباہ ہو چکی ہیں۔ 87 فیصد سکولوں کی عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں، غزہ کی پٹی میں 144,000 سے 175,000 عمارتوں کو نقصان پہنچا ، 36 میں سے صرف 17 ہسپتال کام کر رہے ہیں، سڑکوں کا 68 فیصد نیٹ ورک تباہ ہو چکا ہے اور کھیتی کے لیے موزوں 68 فیصد زمین بنجر ہو چکی ہے،غزہ کی جی ڈی پی میں 81 فیصد کمی آئی ہے۔ 2.01 لاکھ لوگ بے روزگار ہو چکے ہیں،تقریباً 20 لاکھ لوگ بے گھر ہیں، 85 ہزار فلسطینی مزدور بے روزگار ہو چکے ہیں۔

    اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایک برس کے دوران حزب اللہ ، حوثی اور ایرانی حکومت سے بھی پنگا لے لیا، حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ ،حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت ہوئی،جس کے بعد ایران کی جانب سے حملوں نے ایک نیا محاذ کھول دیا ہے ،جنگ کے ایک سال مکمل ہونے پر اسرائیل آج بھی مغربی ممالک کی جانب مدد کے لئے دیکھ رہا ہے اور اتنے فلسطینوں کی ہلاکت کے باوجود اسرائیل اپنے تمام یرغمالی نہیں رہا کروا پایا ہے،اسرائیل گزشتہ ایک سال کے دوران ہزاروں ٹن بم برسانے اور ہزاروں فوجیوں کے ساتھ زمینی کارروائی کرنے کے باوجود غزہ سے حماس کا وجود ختم نہیں کرسکا اور اسے آج بھی غزہ میں مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،غزہ جنگ اب لبنان سے آگے شام، عراق تک پہنچ چکی ہے،ایرانی حملوں کے بعد ممکنہ اسرائیلی ردعمل کے بعد اس جنگ کے مزید پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

    غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد اقوام متحدہ اور عالمی قوتوں نے جنگ بندی کی کئی کوششیں کیں مگر سب رائیگاں رہیں اور اسرائیل حماس کے وجود کو ختم کیے بغیر مستقل جنگ بندی پر راضی نہیں ہوا،نومبر 2023 میں جنگ شروع ہونے کے ایک ماہ بعد 4 روزہ جنگ بندی پر دونوں فریقین نے عالمی ثالثوں کی موجودگی میں اتفاق کیا اور اس دوران دونوں اطراف سے قیدیوں کا تبادلہ بھی کیا گیا مگر بعد ازاں جنگ دوبارہ شروع ہوگئی،بعد ازاں امریکی صدر جوبائیڈن اور دیگر ممالک کی جانب سے جنگ بندی کی کئی کوششیں کی گئیں اور ایک موقع پر اسرائیل اور حماس دونوں امریکی صدر کی پیش کی گئی جنگ بندی تجاویز اور اس کے نکات پر آمادہ بھی ہوئے مگر اسرائیل کے پیچھے ہٹ جانے اور مستقل جنگ بندی نہ کرنے کے باعث معاہدہ نہ ہوسکا۔

    حماس،اسرائیل مذاکرات ختم، جنگ بندی نہ ہو سکی

     حماس نے نئے سربراہ کا اعلان کر دیا

    اسماعیل ہنیہ پر حملہ،ایران میں تحقیقات کے دوران گرفتاریاں

    حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ ایران میں قاتلانہ حملے میں شہید

    سراج الحق کی قطر میں حماس کے رہنماؤں اسماعیل ہنیہ اور خالد مشعل سے ملاقات

    اسرائیل پر حماس کے حملے کا ماسٹر مائنڈ،ایک پراسرارشخصیت،میڈیا کو تصویر کی تلاش

    اقوام متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

    ہسپتال پر اسرائیلی حملہ ،جوبائیڈن کا دورہ اردن منسوخ

    ہسپتال پر ‘اسرائیلی حملہ’ ایک ‘گھناؤنا جرم’ ہے،سعودی عرب

    غزہ کے الشفا ہسپتال پر بھی بمباری 

    اسرائیل کی حمایت میں گفتگو، امریکی وزیر خارجہ کو مہنگی پڑ گئی

    اسرائیلی بمباری سے فلسطین کے صحافی محمد ابوحطب اہل خانہ سمیت شہید

     فلسطینی بچوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لئے متحدہ عرب امارات میدان

    مولانا فضل الرحمان سے حماس رہنماء کی ملاقات

    مفتی تقی کی دوحہ میں حماس کے رہنماؤں سے ملاقات

    اسماعیل ہنیہ کی شہادت تہران کے گیسٹ ہاؤس میں نصب ریموٹ کنٹرول بم سے ہوئی، نیو یارک ٹائمز کا دعویٰ

  • فرانسیسی صدر کا اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کا مطالبہ

    فرانسیسی صدر کا اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کا مطالبہ

    پیرس: فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کا مطالبہ کردیا۔

    باغی ٹی وی : خبرایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق صدر میکرون نے کہا کہ اسرائیل کو ہتھیار دینے پر پابندی ترجیح ہونی چاہیے غزہ تنازع میں استعمال کے لیے اسرائیل کو اسلحہ فراہمی کا عمل روک دیا جائے گا تاکہ مسئلے کا سیاسی حل نکالنے کے لیے وسیع کوششیں ممکن ہوں۔

    فرانسیسی صدر نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح مسئلے کا سیاسی حل نکالنا ہے اور اس کے لیے غزہ میں لڑنے کے لیے اسلحے کی فراہمی روک دی جائے اور فرانس کی جانب سے کوئی اسلحہ نہیں بھیجا جاتا ہے اس وقت ہماری ترجیح کشیدگی روکنا ہے، لبنانی عوام کو قربان نہیں کیا جانا چاہیے اور لبنان دوسرا غزہ نہیں بن سکتا۔

    رپورٹ کے مطابق فرانسیسی صدر کے اس مطالبے پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کڑی تنقید کی اور کہا کہ میکرون اور دیگر مغربی ممالک بھی مطالبہ کر رہے ہیں، اسرائیل پر ہتھیاروں کی پابندی کا مطالبہ کیا جارہا ہے، یہ کتنے شرم کی بات ہے، اسرائیل آپ لوگوں کی سپورٹ کے بغیر لڑے گا۔

    پی ٹی آئی احتجاج کاتیسرا روز،انٹرنیٹ سروس معطل،میٹرو بس سروس بند

    دوسری جانب اسرائیلی کی جارحیت پر لندن میں ہزاروں افراد کا بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا اس کے علاوہ فرانس میں مظاہرین نے غزہ اور لبنان میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی مارچ کیا، پیرس میں فلسطینی، لبنانی پرچم لہراتے لوگوں نے اسرائیلی مظالم رُکوانے کا مطالبہ کیا،سوئیڈن میں بھی سیکڑوں افراد نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اسٹاک ہوم کی سڑکوں پر فلسطینی پرچم تھامے جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

    دوسری جانب اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں نیتن یاہو کے خلاف اسرائیلیوں کا احتجاج جاری ہے مظاہرین کی جانب سے مظاہرے کے دوران آگ لگا کر ہائی وے بند کردی گئی اسرائیلی عوام کی پولیس کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں جس دوران پولیس نے کریک ڈاؤن کرکے درجنوں مظاہرین کو گرفتار کیا غزہ تنازع سے نمٹنے میں ناکامی اور قیدیوں کو رہا نہ کرانے پر نیتن یاہو کے خلاف نعرے بازی کی گئی، مظاہرین کا اسرائیلی وزیراعظم نیتن ہایو سے پرزور مطالبہ ہے کہ غزہ میں جنگ بندی فوری طور پر کی جائے۔

    پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات،سماعت 11 اکتوبر کو ہوگی، بینچ تشکیل

  • آئرلینڈ نے اسرائیلی درخواست مسترد کردی

    آئرلینڈ نے اسرائیلی درخواست مسترد کردی

    آئرلینڈ کی جانب سے لبنانی بارڈرسے امن دستے واپس بلوانے کی اسرائیلی درخواست کو مسترد کردیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئرش میڈیا کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج نے لبنان میں تعینات آئرش امن دستے ہٹانے کی درخواست کی تھی، جسے مسترد کردیا گیا ہے۔عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق آئرلینڈ کے امن دستے لبنانی سرحد پرواقع ایک چوکی پرتعینات ہیں، امن دستے اقوام متحدہ کے مشن کے تحت لبنانی سرحد پرتعینات کئے گئے ہیں۔اقوام متحدہ کے یونیفل امن مشن دستے میں 10 ہزار کے قریب فوجی شامل ہیں جو حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کی نگرانی کرتے ہیں، آئرش دستہ جس پوسٹ پر تعینات ہے وہاں سرحدی دراندازی کا مشاہدہ اور اسے رپورٹ کرنا اس کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔

    گورنر خیبر پختونخوا نے صوبے میں گورنر راج لگانے کا اشارہ دے دیا

    اقوام متحدہ کی اسرائیل کی طولکرم پر بمباری میں 18افراد قتل کی مذمت

    پی ٹی آئی کے دھرنے کیخلاف درخواستیں 10سال بعد سماعت کیلئے مقرر

  • اسرائیل کا حزب اللہ کے  متوقع سربراہ ہاشم صفی الدین کی شہادت کا دعویٰ

    اسرائیل کا حزب اللہ کے متوقع سربراہ ہاشم صفی الدین کی شہادت کا دعویٰ

    بیروت: صہیونی فوج نے حزب اللہ کے متوقع سربراہ ہاشم صفی الدین کی شہادت کا دعویٰ بھی کردیا۔

    باغی ٹی وی: بیروت پر اسرائیلی فوج کے بمباری کے دوران حزب اللہ کے متوقع سربراہ ہاشم صفی الدین کو نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات تھیں لیکن اسرائیلی فوج یا حزب اللہ نے اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا تھااب اسرائیل کی جانب سے دعویٰ سامنے آیا ہے کہ فضائی حملے میں حزب اللہ کے متوقع سربراہ ہاشم صفی الدین شہید ہوگئے ہیں۔

    گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 37 افراد شہید اور 151 زخمی ہوگئے حزب اللہ سے جھڑپ میں بیس اسرائیلی مارے گئے، عراق سے تین ڈرون حملوں میں دو اسرائیلی فوجی ہلاک اور چوبیس زخمی ہوگئے لاکھوں افراد نے لبنان سے نقل مکانی شروع کردی۔

    الجزیرہ کے مطابق بیروت پر گزشتہ رات ہونے والا حملہ اب تک کا سب سے بڑا حملہ تھا جنوبی لبنان میں مسیحی آبادی میں قائم اسپتال کو بھی نشانہ بنایا گیا مرجایون کے اسپتال پر اسرائیلی حملے میں چار ہیلتھ ورکرز مارے گئےحزب اللہ سے جھڑپ میں 20 اسرائیلی مارے گئے، کئی زخمی ہوئے ہوگئے حزب اللہ کے مطابق اسرائیلی فوجی سرحدی قصبے مرعون الراس میں گھسنا چاہتے تھے۔

    دوسری جانب امریکا اور برطانیہ نے یمن کے صنعا ایئر پورٹ پر تین اور حدیدہ ائیر پورٹ پر سات حملے کیے ہیں جنوبی شہر دھامر میں بھی ایک ہدف کو نشانہ بنایا گیا، حدیدہ میں حملے کے بعد دھوئیں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے، برطانیہ نے یمن میں فضائی حملوں تردید کردی۔

  • جو بائیڈن کی جانب سے ایران پر حملوں کی حمایت نہ کرنا غلط ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

    جو بائیڈن کی جانب سے ایران پر حملوں کی حمایت نہ کرنا غلط ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

    شمالی کیرولینا: امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کردینا چاہیے،جو بائیڈن کی جانب سے ایران پر حملوں کی حمایت نہ کرنا غلط ہے-

    باغی ٹی وی: صدارتی الیکشن کی مہم کے دوران ریاست شمالی کیرولینا میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خیال میں میزائل حملوں کے جواب میں اسرائیل کو ایران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہیے،یہی وہ جگہ ہے جہاں حملہ ہونا چاہیے۔

    ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ جو بائیڈن کی جانب سے ایران پر حملوں کی حمایت نہ کرنا غلط ہے ہمیں جس سب سے بڑے خطرے کا سامنا ہے وہ ایران کے جوہری ہتھیار ہیں، پہلے ایرانی جوہری تنصیبات پرحملہ کیا جائے دیگر کو بعد میں دیکھیں گے.

    امریکی صدر جو بائیڈن نے بدھ کو اسرائیل کی طرف تقریباً 200 ایرانی میزائل داغنے کے جواب میں ایران کی جوہری تنصیبات کے خلاف اس طرح کے حملوں کی مخالفت کی تھی۔

    ڈیرہ غازی خان:آرپی او آفس کے ملازم کی ایمانداری کی مثال، گمشدہ موبائل مالک کو …

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا ملک گیر ممبر سازی مہم کا باقاعدہ آغاز

    پی ٹی آئی کے رہنما خود باہر نہیں آتے، دوسروں کو احتجاج کیلیے بھڑکاتے ہیں …

  • امت مسلمہ کے دشمن مشترکہ ہیں،مسلم ممالک کو متحد ہونا ہو گا،خامنہ ای

    امت مسلمہ کے دشمن مشترکہ ہیں،مسلم ممالک کو متحد ہونا ہو گا،خامنہ ای

    تہران: ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے نماز جمعہ کا خطبہ دیتے ہوئے زور دیا کہ فلسطینی حق پر ہیں اور ہم ان کے ساتھ ہیں، مسلمان ممالک کو متحد ہونا ہوگا۔

    باغی ٹی وی: ایرانی میڈیا کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای نے جنوری 2020 میں آخری بار نماز جمعہ کی امامت کی تھی،اب تقریباً 5 برس بعد جمعہ کا خطبہ دیتے ہوئے آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا کہ ہر ملک کو جارحیت کے خلاف دفاع کا حق حاصل ہے، فلسطینی حق پر ہیں اور ہم ان کے ساتھ ہیں، مسلمان ممالک کو متحد ہونا ہوگا مسلمان مظلوم لوگوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کریں-

    انہوں نے کہا کہ مسلمان قوموں کو افغانستان سے یمن، ایران سے غزہ اور لبنان تک دفاعی لائن بنانا ہوگی، جس طرح 7 اکتوبر کا حملہ جائز تھا اسی طرح ایران کا اسرائیل پر حملہ جائز ہے،ہم اسرائیل کو جواب دینے میں تاخیر نہیں کریں گے اور نہ ہی جلدی کریں گے، امت مسلمہ کے دشمن مشترکہ ہیں، قرآن کا درس ہے کہ مسلم اقوام متحد رہیں، ایران کا دشمن فلسطین، لبنان، عراق، مصر، شام اور یمن کا دشمن ہے، قرآن میں مومنیں کے اتحاد سے مراد رحمت الہی ہے۔

    ایرانی وزیر خارجہ اسرائیلی حملوں کے باوجود لبنان پہنچ گئے

    توشہ خانہ ٹو کیس :بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پر فریقین کو نوٹس جاری

    شو،رینجرز کی 3 کمپنیوں کی خدمات طلب

    واضح رہے کہ ایران نے اسرائیل پر 400 سے زائد بیلسٹک میزائل داغے جو اصفہان، تبریز، خرم آباد، کرج اور اراک سے فائر کیے گئے جس کے بعد مقبوضہ بیت المقدس سمیت اسرائیل بھر میں سائرن بجنے لگے، میزائل حملوں کے بعد اسرائیلیوں نے بنکرز میں پناہ لی۔

  • اسرائیل تنازع بڑھانے والے اقدامات سے باز رہے،چین

    اسرائیل تنازع بڑھانے والے اقدامات سے باز رہے،چین

    نیویارک: ایران کے اسرائیل پر میزائل حملوں کے بعد چین نے بھی اسرائیل کو تنبیہ جاری کر دی-

    باغی ٹی وی: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں چین کے مندوب نے کہا کہ مشرق وسطیٰ تنازع پر چین گہری تشویش میں مبتلا ہے، مشرق وسطیٰ ایک بڑی جنگ کے دہانے پر پہنچ گیا ہے اسرائیل کا لبنان میں داخل ہونا لبنان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہے، فریق ممالک اشتعال انگیز بیان بازی سے اجتناب کریں، فریقین خصوصاً اسرائیل تحمل کا مظاہرہ کرے اور اسرائیل تنازع بڑھانے والے اقدامات سے باز رہے۔

    دوسری جانب اسرائیل پر ایران کے میزائل حملوں کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں امریکا نے پاسدارانِ انقلاب پر پابندی لگانے کا مطالبہ کیا ہے،سلامتی کونسل کے اجلاس میں امریکی مندوب کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے حق دفاع کی حمایت جاری رکھیں گے،اجلاس میں روس کا کہنا تھا کہ اسرائیل، ایران اور امریکا کے درمیان جنگ چھیڑنا چاہتا ہے۔

    اڈیالہ جیل کے لاپتہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمیت 4 ملازمین نوکری سے برطرف

    اقوام متحدہ میں اسرائیلی مندوب نے کہا ہےکہ اسرائیل پر میزائل حملوں کی ایران کو بھاری قیمت چکانی ہوگی اور ایران کو ایسے نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا جو اس کے تصور سے بھی باہر ہوں گےیران تمام مہذب قوموں اور اپنے ہی عوام کا دشمن ہے ، سلامتی کونسل ایران کے خلاف پابندیاں عائد کرے۔

    دوسری جانب ایرانی مندوب کا کہنا تھاکہ اسرائیل خطے کو ناقابلِ بیان تباہی کے دہانے پر دھکیل رہا ہے، کشیدگی میں اضافہ روکنے کا واحد حل یہ ہے کہ اسرائیل غزہ اور لبنان میں جنگ بند کرے اسرائیل کی گزشتہ دو ماہ سے جاری اشتعال انگیز کارروائیوں کے جواب میں اور خطے میں توازن اور روک تھام کے لیے ایران کے میزائل حملے ضروری تھے، اسرائیل کو ہر اشتعال انگیزی کے نتائج بھگتنا ہوں گے،سلامتی کونسل اسرائیل کے جنگی جرائم کو رُکوائے۔

    لاہور میں بھی دفعہ 144 نافذ

    اجلاس میں اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوئتریس کا کہنا تھا کہ خطے میں جنگ کا دائرہ وسیع ہو رہا ہے، اب دو ریاستی حل کا وقت آگیا ہے۔

    واضح رہے کہ ایران نے اسرائیل پر 400 سے زائد بیلسٹک میزائل داغے جو اصفہان، تبریز، خرم آباد، کرج اور اراک سے فائر کیے گئے جس کے بعد مقبوضہ بیت المقدس سمیت اسرائیل بھر میں سائرن بجنے لگے، میزائل حملوں کے بعد اسرائیلیوں نے بنکرز میں پناہ لی۔

  • امریکا کا  ایران کی جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملوں کی حمایت سے انکار

    امریکا کا ایران کی جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملوں کی حمایت سے انکار

    واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیل پر ایرانی میزائل حملوں کے جواب میں ایران کی جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملوں کی حمایت سے انکار کردیا۔

    باغی ٹی وی : امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ اسرائیل پر واضح کردیا ہے کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملوں کی حمایت نہیں کرتے،اسرائیلی فوجی تنصیبات پر ایرانی میزائل حملوں کے بعد جو بائیڈن نے زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکا اسرائیل کی مکمل حمایت جاری رکھے گا، میزائل حملوں کے جواب میں ایران پر مزید اقتصادی پابندیاں لگائی جائیں گی۔

    اسرائیل پر ایرانی میزائل حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر اتحادی ممالک کے سربراہان سے تبادلہ خیال کے بعد امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان اور برطانیہ سمیت جی سیون ممالک نے اتفاق کیا ہے کہ ایران کے جوہری تنصیبات پر حملوں کی حمایت نہیں کی جائے گی تاہم اسرائیل کی جوابی کارروائی متناسب ہونی چاہیے پورا مشرق وسطیٰ کا خطہ اس وقت خطرے میں ہیں، جی سیون ممالک نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کرنے پر بھی اتفاق کر لیا ہے۔

    دوسری جانب امریکا نے اسرائیل پر واضح کردیا ہے کہ لبنان میں شہریوں کو نشانہ نہ بنایا جائے،امریکہ محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل سے کہاہے کہ لبنان میں شہریوں پر حملے بند کیے جائیں-

    ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ امریکا لبنان میں شہریوں یا انفرااسٹرکچر پر حملے نہیں دیکھنا چاہتا، مشرق وسطیٰ کی صورتحال سے مکمل طور پر آگاہ ہیں، مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے کوششیں کررہے ہیں، حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے سے انکار کیا،جی سیون ممالک جلد ایران پر پابندیاں عائد کریں گے۔

    ایک سوال کے جواب میں میتھو ملر نے کہا کہ کسی بھی ملک میں امریکی امداد میں بدعنوانی کو سنجیدگی سے لیتے ہیں، امریکی امداد کے استعمال کی نگرانی کا سخت نظام ہے، پاکستان سمیت کسی بھی ملک کو دی گئی امداد پر نگرانی رکھتے ہیں، امداد کے غلط استعمال پر فراہمی روک دیتے ہیں۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ اور حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ کی اسرائیلی حملوں میں شہادت کا بدلہ لینے کیلئے ایران کی جانب سے اسرائیل پر براہ راست 200 سے زائد میزائل فائر کیے گئے تھے۔

    ایران کا کہنا تھا کہ ایران نے صرف اسرائیلی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا، کسی بھی عوامی مرکز کو نشانہ نہیں بنایا گیا تھا، ایران نے خبردار کیا کہ اگر اسرائیل جوابی کارروائی کرتا ہے تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا،ایرانی حملے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیل کو ان حملوں کی قیمت چکانا پڑے گی۔

  • حزب اللّٰہ نے اسرائیل پر 100 راکٹس مارنے کا دعویٰ کر دیا

    حزب اللّٰہ نے اسرائیل پر 100 راکٹس مارنے کا دعویٰ کر دیا

    لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللّٰہ نے اسرائیلی فوجیوں کے خلاف راکٹ حملے کا دعویٰ کیا ہے۔

    باغی ٹٰی وی کو موصول غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق لبنانی تنظیم کا کہنا ہے کہ اس نے شمالی اسرائیل کے قصبے میں اسرائیلی فوجیوں کے ایک گروپ پر "بڑی تعداد میں” راکٹ داغے ہیں۔حزب اللّٰہ نے گائیڈڈ میزائلوں سے اسرائیل کے جدید ترین مرکاوا ٹینکس تباہ کرنے اور اسرائیلی ہیلی کاپٹر پر شیلنگ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔دوسری جانب جنوبی لبنان میں حزب اللّٰہ کی اسرائیلی فوج سے شدید جھڑپیں جاری ہیں، اسرائیلی فوج نے جھڑپوں میں ڈویژن کمانڈر سمیت 8 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کر لیا۔

    لبنان پر اسرائیلی حملوں میں مزید 60 افراد شہید ہوگئے، اب تک 1800 سے زیادہ جاں بحق اور 12 لاکھ سے زیادہ لبنانی بے گھر ہوگئے، اسرائیلی فوج نے بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں کے رہائشیوں کو بھی علاقہ خالی کرنے کا الٹی میٹم دے دیا.غزہ کے پناہ گزین اسکولوں پر بھی اسرائیلی بمباری جاری ہے، رات سے اب تک مزید 70 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔اسرائیلی فوج نے شام کے دارالحکومت دمشق میں بھی فضائی حملہ کیا، جس میں 3 شامی شہری جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

    مشرق وسطیٰ میں امن کے قیام کے لیے کردار ادا کریں،پاکستان کی بین الاقوامی برادری سے اپیل

  • ایرانی حملے کی مذمت کیوں نہیں کی،اسرائیل نے   اقوام متحدہ کے سربراہ ملک میں کا داخلہ بند کر دیا

    ایرانی حملے کی مذمت کیوں نہیں کی،اسرائیل نے اقوام متحدہ کے سربراہ ملک میں کا داخلہ بند کر دیا

    تل ابیب: اسرائیل نے ایرانی حملے کی مذمت نہ کرنے کا الزام عائد کرکے اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوتریس کو ‘پرسونا نان گراٹا’ قرار دے دیا جبکہ انتونیو گوتریس کے ملک میں داخل ہونے پر بھی پابندی عائد کردی۔

    باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کے وزیر خارجہ کاٹز نے ایک بیان میں کہا کہ جو کوئی بھی اسرائیل پر ایران کے گھناؤنے حملے کی غیر واضح طور پر مذمت نہیں کر سکتا، وہ اسرائیلی سرزمین پر قدم رکھنے کا مستحق نہیں ہے۔

    وزیر خارجہ کاٹز نے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کو اسرائیل مخالف قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ انتونیو گوتریس دہشت گردوں، عصمت دری کرنے والوں اور قاتلوں کی حمایت کرتے ہیں، انتونیو گوتریس نے حماس، حزب اللہ، حوثیوں اور اب ایران کے قاتلوں کی حمایت کی جو عالمی دہشت گردی کی ماں ہے، آنے والی نسلیں انتونیو گوتریس کے کردار کو اقوام متحدہ کی تاریخ پر ایک داغ کے طور پر یاد رکھے گی۔

    لبنان میں داخل ہونیوالی اسرائیلی فوج کو حزب اللہ نے پیچھے ہٹنے پر مجبور کردیا

    یاد رہے کہ گزشتہ شب ایران کے اسرائیل پر میزائل حملے پر اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس نے مشرق وسطیٰ میں وسیع تر تنازع کی مذمت کرتے ہوئے خطے میں تشدد میں اضافے کو روکنے اور فوری جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا،جبکہ اسرائیل ہمیشہ سے اقوام متحدہ کا سخت ناقد رہا ہے اور 7 اکتوبر کے حماس کے حملوں کے بعد سے تعلقات مزید کشیدہ ہوگئے ہیں۔

    ایرانی میزائل موساد کے ہیڈکوارٹر سے صرف ایک کلومیٹر سے بھی کم فاصلے پر …