Baaghi TV

Tag: اسرائیل

  • اسرائیل 40یرغمالیوں کے بدلے 700 فلسطینیوں کی رہائی کیلئے تیار

    اسرائیل 40یرغمالیوں کے بدلے 700 فلسطینیوں کی رہائی کیلئے تیار

    تل ابیب: اسرائیل نے 40 یرغمالیوں کے بدلے 700 فلسطینی قیدیوں کی رہائی پر اتفاق کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : فلسطینی تحریک حماس اور اسرائیل کے درمیان یرغمالیوں کے بدلے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کے متوقع معاہدے میں اہم پیش رفت ہوئی اسرائیلی نشریاتی ادارے کے مطابق تل ابیب نے گزشتہ ہفتہ قطر میں ہونے والے مذاکرات کے دوران حماس کے قید میں 40 قیدیوں کے بدلے 700 فلسطینوں کو رہا کرنے پر رضامندی ظاہرکی ہے جن میں 100 عمر قید پانے والے قیدی بھی شامل ہیں۔

    رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل عمر قید کی سزا پانے والے 7 فلسطینی قیدیوں کو ایک خاتون فوجی کے بدلے رہا کرنے پر غور کررہا ہے،حماس کا موقف ہے کہ اسرائیل ان کے دئیے گئے ناموں پراعتراض نہیں کرے گا۔

    لاہور اے ٹورنٹو کیلئے پی آئی اے طیارے کی ناروے میں ہنگامی …

    انہوں نے وضاحت کی اسرائیل کو ان ناموں پر اعتراض کرنے کا حق نہیں ہو گا جن کا مطالبہ تحریک کرے گی۔ دریں اثنا اگر اسرائیل کو ناموں پر اعتراض کرنے کا حق دیا جاتا ہے تو ہر خاتون فوجی کے لیے مزید فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا”۔

    دوسری جانب اسرائیلی فوج نے الشفا اسپتال کے بعد جنوبی غزہ کے شہر خان یونس کے النصر اور ال امل اسپتال کا محاصرہ شروع کر دیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فورسز کی جانب سے دونوں اسپتالوں کے اطراف شدید بمباری اور فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے،فلسطینی ہلال احمر کے مطابق ال امل اسپتال کمپلیکس اسرائیلی حملوں کی زد میں ہے، اسرائیلی طیاروں نے ال امل اسپتال کے اطراف 40 اہداف کو نشانہ بنایا اور اسپتال کے ایمرجنسی روم پر بھی دھاوا بول دیا ہے،اسرائیلی فوج نے ال امل اسپتال سے زخمیوں اور عملے کو بےدخل کرنے کے لیے اسموگ بموں سے حملے کیے جبکہ اسپتال میں سینکڑوں بےگھر فلسطینیوں نے پناہ لے رکھی ہے۔

    گیس 155 فیصد مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت آج ہو گی

    عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی حملوں کے دوران فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی کا ایک رکن شہید ہوگیا ہے اسرائیلیوں نے رفح میں مکان پر بمباری کی جس کے نتیجےمیں 7 فلسطینی شہید ہوگئے، بتایا جارہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے 24 گھنٹوں میں مزید80سے زیادہ فلسطینی شہید کر دیے۔

    دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی جارحیت کےجواب میں حماس کی جانب سے بھی جوابی حملے جاری ہیں، حماس نےالشفا میڈیکل کمپلیکس کے اطراف 3 صیہونی فوجیوں کو نشانہ بنایا،اس حوالے سے حماس کا کہنا ہے کہ القسام بریگیڈ اور القدس بریگیڈ نے اسرائیلی فوج کوبھاری نقصان پہنچایا۔

    سندھ کے تین اضلاع ڈاکوؤں کی ریاست بن گئے

  • اب وقت آگیا ہے کہ فلسطینی ریاست قائم کی جائے، انتونیو گوتریس

    اب وقت آگیا ہے کہ فلسطینی ریاست قائم کی جائے، انتونیو گوتریس

    جنیوا: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ فلسطینی ریاست قائم کی جائے۔

    با غی ٹی وی : تفصیلات کےمطابق سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے رفح کراسنگ کا دورہ کیا،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ کے فلسطینیوں کا درد دنیا کےسامنے لانے کیلئے رفح آیا ہوں، غزہ میں پہلے ےکہیں زیادہ انسانی امداد کی اشد ضرورت ہے، امدادی سامان کے ٹرکوں کو غزہ کی سرحد پر روکنا اخلاقی کمزوری ہے، اسرائیل کو انسانی امداد کی رسائی پورے غزہ میں بلا روک ٹوک دینی چاہیے، غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے مصر کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔

    انہوں نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت روکنے کا مطالبہ کیا اور کہا ہےکہ اب وقت آگیا کہ جنگ بندی کی جائے یرغمالیوں کو رہا کیا جائے، وقت آگیا ہے کہ فلسطینی ریاست قائم کی جائے، اتنے لوگوں کو مرتا ہوا اور اتنی اذیتوں میں نہیں دیکھا جاسکتا،ہمارے پاس اختیار نہیں، جن کے پاس ہے ان سے اپیل ہے کہ غزہ جنگ روکی جائے۔

    ریٹیلرز اور ہول سیلرز کی رجسٹریشن کرکےایڈوانس انکم ٹیکس وصول کیاجائےگا،ایف بی آر

    لاہور: 72 گھنٹوں میں خواتین سے زیادتی اور تشدد کے درجنوں واقعات رپورٹ

    میرپورخاص:اسسٹنٹ کمشنر کا فرٹیلائزر ڈیلرز کیخلاف کریک ڈاؤن، 10 لاکھ 50 ہزار روپے سے زائد …

  • غزہ میں جارحیت، کینیڈا نے اسرائیل کو  ہتھیاروں کی ترسیل مکمل طور پر روک دی

    غزہ میں جارحیت، کینیڈا نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی ترسیل مکمل طور پر روک دی

    اوٹاوا:سالانہ اربوں ڈالر کا فوجی ساز و سامان اسرائیل بھیجنے والے کینیڈا نے غزہ پر جارحیت کے بعد اب ہتھیاروں کی ترسیل مکمل طور پر روکنے کا اعلان کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کی وزیر خارجہ میلانیا جولی نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی ترسیل روکنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کے زمینی حقائق بتاتے ہیں کہ اسرائیل کو ایسا کوئی سامان نہیں بھیج سکتے جس کے فوجی استعمال کا امکان ہو ، 8 جنوری سے حکومت نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمد کے نئے اجازت ناموں کی منظوری نہیں دی اس لیے اسرائیل کو ہتھیاروں کی ترسیل بند رہے گی، تاہم 8 جنوری سے پہلے منظور شدہ اجازت ناموں پر عمل کیا جائے گا کیوں کہ انہیں منسوخ کرنے سے کینیڈا اور اس کے اتحادیوں امریکا، نیٹو، فائیو آئیز انٹیلی جنس اتحاد کے ساتھ تعلقات میں خرابی کا خدشہ ہے۔

    ترک مرکزی بینک نے شرخ سود میں اضافہ کر دیا

    دوسری جانب امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے کینیڈا کے اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ غزہ میں انسانی تباہی کو دیکھتے ہوئے، جس میں وسیع پیمانے پر اور بڑھتی ہوئی فاقہ کشی بھی شامل ہے، امریکا کو اسرائیلی وزیراعظم کی جنگی مشن کو نکیل ڈالنے کی ضرورت ہے۔

    جبکہ اسرائیلی وزیر خارجہ کاٹز نے کینیڈا کے اس فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہتھیاروں کی ترسیل کی بندش کا عمل حماس کے دہشت گردوں کے خلاف اسرائیل کے اپنے دفاع کے حق کو مجروح کرتا ہے، تاریخ کینیڈا کے اس اقدام کا سختی سے مواخذہ کرے گی۔

    ایشائی ترقیاتی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کی آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے پر مبارکباد

    واضح رہے کہ اسرائیل کو ہتھیار فروخت کرنے والے 10 بڑے ممالک میں کینیڈا سرفہرست ملک رہا ہے، 2022 میں 21 ملین ڈالر مالیت کا فوجی سامان اسرائیل کوبھیجا گیا جب کہ 2021 میں 26 ملین ڈالر کے ہتھیار فروخت کیے تھے،غزہ میں جارحیت کے بعد کینیڈا میں، وکلاء اور فلسطینی نژاد شہریوں کے ایک اتحاد نے مارچ کے اوائل میں حکومت کے خلاف اسرائیل کو ہتھیاروں کی برآمدات معطل کرنے کے لیے شکایت درج کروائی تھی۔

    ایک ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ

  • نیتن یاہو اور اسرائیلی فوجی اداروں کے درمیان تناؤ  میں اضافہ

    نیتن یاہو اور اسرائیلی فوجی اداروں کے درمیان تناؤ میں اضافہ

    تل ابیب: اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور ان کی حکومت کے ارکان کے درمیان تناؤ اور سکیورٹی سروسز کے درمیان کشیدگی میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے-

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے مطابق سکیورٹی اداروں اور نیتن یاہو کے درمیان ایک تنازعہ چل رہا ہے کیونکہ عسکری قیادت کو یہ معلوم نہیں تھا کہ ایک وفد واشنگٹن جا رہا ہے، انہیں کچھ دن پہلے وائٹ ہاؤس کی طرف سے شائع کردہ ایک سرکاری اعلان کے ذریعے پتا چلا کہ اسرائیلی وفد امریکا جائے گا۔

    ایسا معلوم ہوتا ہے کہ وزیر اعظم نے غزہ کی پٹی کے جنوب میں واقع شہر رفح پر حملے کے معاملے پر بات چیت کرنے اور متبادل منصوبوں کو سننے کے لیے واشنگٹن جانے والے وفود کے بارے میں مشاورت سے سکیورٹی اداروں کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

    قیمتی کچھووں کی اسمگلنگ کے الزام میں چینی شہری گرفتار

    اسرائیلی براڈکاسٹنگ کارپوریشن کی طرف سے بدھ کو نشر کی گئی رپورٹ کےمطابق امریکی انتظامیہ تجویز کر سکتی ہےسکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے سینئیر حکام نے تصدیق کی کہ وائٹ ہاؤس کے اعلان کے بعد تک وہ وفد کو بھیجنے کے بارے میں کچھ نہیں جانتے تھے، سرکاری امریکی اعلان کی اشاعت کے بعد سکیورٹی اداروں اور وزیراعظم آفس کے ارکان کے درمیان بات چیت ہوئی تاہم وفد سے متعلق کوئی تفصیلات ظاہر نہیں کیں۔

    سابق عراقی وزیر دفاع کو دھوکہ دہی کے الزام میں سویڈن میں گرفتار

    "العربیہ” کے مطابق خارجہ امور اور سلامتی کمیٹی میں ہونے والی ایک کمرہ بند بحث میں کنیسٹ کے رکن زیو الکین نے نیتن یاہو سے پوچھا کہ اگر رفح میں داخل ہونا طے ہے تو آپ اس معاملے پر بات کرنے کے لیے ایک وفد امریکہ کیوں بھیجیں گے؟ وزیر اعظم نے صرف جواب دیا کہ ہم رفح میں داخل ہوں گے ایک بار داخل ہونے کے بعد ہمیں کام ختم کرنے میں دو ماہ لگیں گے-

    روس ،پاکستان انتخابات میں جمہوری عمل کا موازنہ کرنے پر ایشو اٹھاؤں گا،امریکی نائب ترجمان

    دو اسرائیلی وفود رفح میں زمینی آپریشن اور انسانی امداد کے معاملے پر مرکوز وائٹ ہاؤس میں حکام کے ساتھ سکیورٹی پر بات چیت کرنے کے لیے الگ الگ امریکہ جا رہے ہیں، ایک وفد کی سربراہی وزیر دفاع یوآو گیلنٹ کر رہے ہیں جبکہ دوسرے وفد کی قیادت قومی سلامتی کونسل کے چیئرمین زاچی ہنیگبی کر رہے ہیں، گیلنٹ امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن سے بھی ملاقات کریں گے-

  • سعودی عرب فلسطین  مسئلے کے حل کے لیے قائدانہ کردار ادا کرے، مولانا فضل الرحمن

    سعودی عرب فلسطین مسئلے کے حل کے لیے قائدانہ کردار ادا کرے، مولانا فضل الرحمن

    جمعیۃ علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ فلسطینی جس دردناک صورتحال کا سامنا کررہے ہیں وہ ہم سے وحدت و اتفاق کا تقاضا کرتی ہے آج فلسطین میں قابض صہیونی قوت عالمی طاقتوں کی پشت پناہی سے انسانی اقدار کو پامال کررہی ہے، بچوں، عورتوں، بیماروں اور بوڑھوں کو قتل کیا جارہا ہے ان پر ظلم و تشدد کے غیر انسانی طریقے اختیار کیے جارہے ہیں، اور ان کا سخت ترین محاصرہ کیا جارہا ہے ایسے میں امت مسلمہ کی شرعی اخلاقی اور انسانی ذمہ داری اور فرض ہے کہ وہ ان کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات اٹھائے۔ فلسطین مسلمانوں کی سرزمین ہے جس کا ہم پر حق ہے مسجد اقصیٰ کا ہم پر حق ہے فلسطینیوں کا ہم پر حق ہے ہمیں ان حقوق کی ادائیگی کے لیے کمربستہ ہونا ہوگا۔ اسرائیل جس طرح امریکا کی پشت پناہی سے انسانی حقوق پامال کررہا ہے اس کے بعد امریکا کیسے دنیا کے سامنے انسانی حقوق کی بات کرسکتا ہے،

    مولانا فضل الرحمن مکہ مکرمہ میں رابطہ عالم اسلامی کے زیر اہتمام مسالک کے مابین وحدت کے عنوان سے بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کررہے تھے جس میں دنیا بھر سے علماء اور دانشوروں نے شرکت کی، انہوں نے کہا کہ آج امت مسلمہ کو وحدت کی ضرورت ہے ہم دنیا بھر کے مہمانان گرامی سے کہا کہ ہمیں مسالک کے درمیان پل بننے کی ضرورت ہے ہم اپنے رویوں کی اصلاح کریں، اعتدال اختیار کریں اور افراط و تفریط سے اجتناب کریں اختلاف کے اظہار کے لیے نرم رویے اختیار کریں تو وحدت کی طرف بڑھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب آگے بڑھ کر قائدانہ کردار ادا کرے اور امت مسلمہ کا مشترکہ فورم قائم کرکے مشترکہ دفاع کا راستہ اختیار کرے تاکہ ہم منظم ہوکر دشمن کا مقابلہ کر سکیں ورنہ ہر اسلامی ملک کو عراق، لیبیا، افغانستان اور شام جیسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے اور ایک ایک کرکے ہمارا گلا دبایا جاتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں غیر ضروری امور میں الجھایا جارہا ہے جس سے امت مسلمہ کے بجائے عالمی طاقتوں کا مفاد وابستہ ہے ہمیں پوری دانشمندی سے اپنے راستے کا تعین کرکے امت مسلمہ کو مسائل سے نکالنا ہے اور مظلوم فلسطینیوں کا پشتیبان بننا ہے۔ کانفرنس میں جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری مولانا عبدالغفور حیدری ، مولانا راشد سومرو محمود، مفتی ابرار احمد بھی شریک تھے۔

    ہمیں فخر سے آزادی حاصل کرنے کے الفاظ کو استعمال کرنا چاہیے، چیف جسٹس

    یہ کس قسم کے آئی جی ہیں؟ان کو ہٹا دیا جانا چاہئے،چیف جسٹس برہم

    چیف جسٹس اور ریاستی اداروں کے خلاف غلط معلومات کی تشہیر، ایف آئی اے حرکت میں آ گئی

    طلال چوہدری ،عائشہ رجب علی کو ٹکٹ نہ ملنے پر "تنظیم سازی” سوشل میڈیا پر زیر بحث

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    سوشل میڈیا پر فوج مخالف پروپیگنڈہ کےخلاف سینیٹ میں قراردادمنظور

    سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد کی تشہیر،یورپی ممالک سے 40 پاکستانی ڈی پورٹ

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

  • اسرائیل غزہ میں حماس سے جنگ ہار چکا ہے،سابق اسرائیلی میجر

    اسرائیل غزہ میں حماس سے جنگ ہار چکا ہے،سابق اسرائیلی میجر

    تل ابیب: سابق اسرائیلی میجر جنرل یٹزہک برک کا کہنا ہےکہ اسرائیل غزہ میں حماس سے جنگ ہار چکا ہے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یٹزہک برک نے اسرائیلی اخبار میں لکھے گئے اپنے آرٹیکل میں کہا کہ اسرائیل علاقائی جنگ کے لیے تیار نہیں، غزہ اور لبنان میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ جلد یا بدیر آکر ہمارے منہ پر پڑےگا ، آپ زیادہ دیر تک لوگوں سے جھوٹ نہیں بول سکتے، اسرائیل خطے میں کسی بڑی لڑائی کے لیے تیار نہیں، ایسی لڑائی غزہ میں جاری جنگ سے کئی گنا زیادہ مشکل اور سخت ہو گی،اگر ہم کچھ مغویوں کو بھی زندہ واپس لانے میں کامیاب نہ ہو سکے تو عوام کے ذہنوں میں یہ جنگ اسرا ئیلی تار یخ کی ناکام ترین جنگوں کے طور پر رہےگی۔

    دوسری جانب حماس سے مل کر اسرائیل کے خلاف جہاد کرنے والے اسرائیلی شہری جمعہ ابراہیم ابو غنیمہ جیل میں مردہ حالت میں پائے گئے،اسرائیلی شہری جمعہ ابراہیم ابوغنیمہ 2016 میں غزہ جا کر حماس میں شامل ہوگئے تھےانہوں نے حماس کے ساتھ مل کر اسرا ئیلی فوج کے خلاف کئی معرکوں میں حصہ لیا۔

    پی ایس ایل 9 کا فائنل کل کھیلا جائے گا،رضوان شاداب کا ٹرافی کیساتھ فوٹو …

    اسرائیلی میڈیا کے مطابق جمعہ ابو غنیمہ کو حالیہ جنگ کے دوران اسرائیلی فوج نے گرفتار کیا تھا، وہ ہفتے کے روز اسرائیل کی ایشیل جیل میں اپنے سیل میں مردہ حالت میں پائے گئےاسرائیل کے شمالی نیگیو کے علاقے میں ہاشم زینا گاؤں کے رہائشی 26 سالہ جمعہ ابراہیم ابو غنیمہ پر سکیورٹی سے متعلق سنجیدہ نوعیت کے الزامات تھے اور انہیں قانونی کارروائی کے اختتام تک زیر حراست رکھنے کی ہدایت تھیں۔

    مریم نواز کا کوٹ لکھپت جیل کا دورہ، قیدی خواتین کے ساتھ روزہ افطار کیا

    رپورٹ کے مطابق ابو غنیمہ کے درج چارج شیٹ میں ان پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ جولائی 2016 میں انہوں نے حماس کے رہنما سے ملاقات کی اور گروپ میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا، بعد ازاں انہیں حماس کے حکام سے ملوایا گیا جہاں ان سے سوالات پوچھے گئے اور انہوں نے وہاں جنوبی اسرائیل میں اسرائیلی افواج کے اڈوں کے محل وقوع سے متعلق معلومات فراہم کیں، چارج شیٹ کے مطابق تین ماہ تک حماس کے پاس رہنے کے بعد ابو غنیمہ کو عسکری تربیت دی گئی، اور اسے نکبہ فورس میں اسرائیلی شہروں اور آرمی پوسٹوں پر قبضوں کی بھی تربیت دی گئی تھی،فلسطینی ذرائع کے مطابق جمعہ ابوغنیمہ کو اسرائیلی جیل میں تشدد کے ذریعے شہید کیا گیا۔

    پی آئی اے ائیرہوسٹس بغیر پاسپورٹ ٹورنٹو پہنچ گئیں

  • اسرائیل نے رفح میں فوجی آپریشن کی منظوری دیدی

    اسرائیل نے رفح میں فوجی آپریشن کی منظوری دیدی

    تل ابیب: اسرائیل نے رفح میں عارضی کیمپوں میں مقیم لاکھوں فلسطینیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن کی منظوری دیدی۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے نیتن یاہو نے رفح آپریشن کی منظوری دیدی ہے غزہ میں 5 ماہ سے جاری جنگ کے باعث تقریباً 23 لاکھ فلسطینیوں نے رفح کے کیمپوں میں پناہ لے رکھی ہے۔

    گزشتہ روز حماس نے اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کے لیے اپنا منصوبہ پیش کیا تھا جس میں اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے عوض جنگ بندی، فلسطینیوں کی غزہ میں واپسی اور صیہونی افواج کی جانب سے قید بنائے گئے فلسطینیوں کی رہائی شامل ہےتاہم اسرائیلی وزیراعظم نے فلسطین کی پیشکش مسترد کر دی تھی۔

    فلسطینی صدر نے نئے وزیراعظم کا تقرر کر دیا

    ڈونلڈ لو کی کانگریس میں طلبی پر امریکی دفتر خارجہ کا ردعمل

    جنوبی افریقہ کا اسرائیلی فوج میں بھرتی اپنے شہریوں کی گرفتاریوں کا اعلان

  • جنوبی افریقہ کا  اسرائیلی فوج میں بھرتی اپنے شہریوں کی گرفتاریوں کا اعلان

    جنوبی افریقہ کا اسرائیلی فوج میں بھرتی اپنے شہریوں کی گرفتاریوں کا اعلان

    جنوبی افریقہ نے اسرائیلی فوج کی طرف سے لڑنے والے اپنے شہریوں کو گرفتار کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : جنوبی افریقہ ان ممالک میں شامل ہے، جو کہ غزہ میں جاری اسرائیلی ظلم و ستم پر کھل کر بول رہے ہیں اس حوالے سے جنوبی افریقہ نے انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس میں اسرائیلی ظلم و ستم کے خلاف درخواست بھی دائر کی تھی، جس پر 26 جنوری کو آئی سی جے نے باقاعدہ بیان جاری کیا۔

    آئی سی جے نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ غزہ میں امداد کی ترسیل میں رکاوٹ ڈالنے سے باز رہے اور انسانی صورتحال کو بہتر بنائےجبکہ اسرائیل کو حکم دیا کہ وہ محاصرہ زدہ علاقے میں نسل کشی کی کاروائیوں کو روکنے اور نسل کشی پر اکسانے والوں کو سزا دینے کے لیے اقدامات کرے۔

    طلبہ کو نصابی کتابوں کی فراہمی میں تاخیر پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کا …

    تاہم اب جنوبی افریقہ نے اسرائیلی فوج کی طرف سے لڑنے والے اپنے شہریوں کو گرفتار کرنے کا اعلان کیا ہے، جنوبی افریقہ کی وزیر انٹرنیشنل ریلیشنز نالیدی پاندور کا کہنا تھا کہ وہ شہری جو کہ اسرائیلی فوج میں ہیں انہیں ملک میں داخل ہوتے ہی قانونی کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    نالیدی پاندور کا کہنا تھا کہ میں نے پہلے ہی بیان جاری کر دیا ہے کہ وہ جنوبی افریقن شہری، جو کہ اسرائیلی ڈفینس فورس کا ساتھ دے رہے ہیں، ہم تیار ہیں، جب آپ لوگ اپنے وطن پہنچیں گے، تو ہم آپ کو گرفتار کریں گے۔

    امیر بالاج ٹیپو قتل کیس،ایک اور موبائیل فوٹیج،ایک اور ملزم سامنے آ گیا

    افریقن نیشنل کانگریس کی میٹنگ کے دوران خطاب میں وزیر نے فلسطین سے یکجہتی کا اظہار بھی کیا، اس سے قبل دسمبر 2023 میں بھی نالیدی پاندور نے اپنے شہریوں کو اسرائیلی فوج میں شامل ہو کر فلسطین کے خلاف لڑنے پر ان کے خلاف کاروائی کا اعلان کیا تھا، جنوبی افریقہ کا کہنا تھا کہ ہمیں ان رپورٹس پر شدید تحفظات ہیں، جن کے مطابق جنوبی افریقن شہری اور مستقل رہائشی اسرائیلی ڈفینس فورس میں شامل ہو کر غزہ اور دیگر مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں کاروائیاں کر رہے ہیں۔

    لاپتہ ہونے والے کم عمر بہن بھائی کو دوسری خالہ کے حوالے کرنے کا حکم

  • القسام بریگیڈز نے  سمندر کے راستے تیر کر  اسرائیلی فوجی اڈے پر حملہ کردیا

    القسام بریگیڈز نے سمندر کے راستے تیر کر اسرائیلی فوجی اڈے پر حملہ کردیا

    غزہ: فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے اسرائیلی فوجی اڈے پر حملہ کردیا۔

    باغی ٹی وی : عرب میڈیا کے مطابق القسام بریگیڈز نے غزہ کی پٹی کے شمال میں اسرائیلی فوجی اڈے زیکیم پر حملہ کیا، مزاحمت کار سمندر کے راستے فوجی اڈے پر حملہ آور ہوئے،اسرائیلی فوج کی جانب سے زیکیم فوجی اڈے کے نزدیک مزاحمت کاروں کی موجودگی کی تصدیق کی گئی ہے،کہا کہ مزاحمت کار سمندر کے راستے تیر کر زیکیم فوجی اڈے کے قریب پہنچے۔

    اسرائیلی میڈیا نے بھی زیکیم کے قریب فلسطینی مزاحمت کاروں کی موجودگی کی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں، حملے میں اب تک اسرائیلی جانی نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

    سندھ ہائیکورٹ کی پی ٹی اے کو فحش اور غیراخلاقی مواد کی سخت نگرانی کرنے …

    پی آئی اے پائلٹس کو روزے کی حالت میں پرواز نہ کرنے کی ہدایت

    دبئی ایئرپورٹ پر سامان سے جادو ٹونے کی اشیاء ملنے پر مسافر گرفتار

  • غزہ میں اسرائیلی جارحیت  جاری، مزید 85 فلسطینی شہید جبکہ 130 زخمی

    غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری، مزید 85 فلسطینی شہید جبکہ 130 زخمی

    غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کو دوران مزید 85 فلسطینی شہید جبکہ 130 زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ میں اب تک 31 ہزار 45 فلسطینی شہید جبکہ 72 ہزار 654 زخمی ہو چکے ہیں، اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بننے والوں میں 72 فیصد خواتین اور بچے شامل ہیں۔

    گزشتہ دنوں اقوام متحدہ کے ادارے انروا نے کہا تھا کہ مقبوضہ فلسطین کے محصور علاقے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت میں روزانہ اوسطاً 63 خواتین شہید ہوتی ہیں، روزانہ جاں بحق ہونے والی خواتین میں 37 مائیں شامل ہوتی ہیں جو اپنے پیچھے اپنے بچے اور خاندان چھوڑ جاتی ہیں۔

    دوسری جانب "العربیہ” سے گفتگو میں حماس ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فریق کو ایک امریکی تجویز پیش کی جائے گی جس میں مثبت اور منفی پہلو شامل ہیں، امریکی تجویز میں امدادی کارروائیوں میں سہولت فراہم کرنا، ہسپتالوں اور بیکریوں کی تعمیر نو اور بجلی کی بحالی شامل ہے، واشنگٹن نے تجویز پیش کی کہ اسرائیل اور حماس قیدیوں، بچوں، عورتوں اور بوڑھوں کو رہا کرنے کا عہد کریں، امریکی تجویز میں جنوبی غزہ سے اس کے شمال میں بے گھر ہونے والے لوگوں کی بہ تدریج واپسی کی شرط بھی رکھی گئی ہے۔

    ادھراسرائیلی فوج نے حماس پر ماہ رمضان سے قبل غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کو روکنے کا الزام عائد کیا ہے اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہاگاری نے کہا کہ فوج زیر حراست افراد کی واپسی کے لیے غزہ میں اپنی کارروائیاں جاری رکھے گی، اسی حوالے سے اسرائیلی انٹیلی جنس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ رمضان کے مہینے میں جنگ بندی تک پہنچنے کی کم ہوتی امیدوں کے باوجود غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے تک پہنچنے کی کوششیں جاری ہیں-