Baaghi TV

Tag: اسرائیل

  • اسرائیلی حملے میں الجزیرہ کے بیورو چیف کا بڑا بیٹا بھی شہید

    اسرائیلی حملے میں الجزیرہ کے بیورو چیف کا بڑا بیٹا بھی شہید

    غزہ: اتوار کے روز غزہ کی پٹی پر ہونے والی اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں حمزہ وائل الدحدوح اور مصطفیٰ ثریا نام کے دو مزید صحافی شہید ہو گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی: جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں اسرائیل کی جانب سے بدترین جارحیت جاری ہے جہاں فضائی حملوں میں معصوم فلسطینیوں سمیت قطری میڈیا الجزیرہ غزہ کے بیوروچیف وائل الدحدوح کا بیٹا صحافی حمزہ الدحدوح بھی شہید ہوگیا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مصطفیٰ ثریا ‘اے ایف پی’ کے لیے ویڈیو سٹرینگر کی حیثیت سے اور حمزہ الدحدوح الجزیرہ کے ساتھ کام کرتے تھے دونوں صحافی گاڑی میں سفر کر رہے تھے اس دوران حملے کا نشانہ بنے، اسرائیل نے پچھلے تین ماہ کے دوران 79 صحافیوں کو ہلاک کیا ہے، زیادہ تر صحافی اسرائیلی بمباری اور گولہ باری کے نتیجے میں ہلاک ہوئے ہیں-

    اسرائیلی فورسز کی بمباری کے بعد غزہ ’ناقابلِ رہائش‘ ہو چکا ہے،اقوام متحدہ

    حمزہ کے والد الدحدوح بھی حال ہی میں ایک ایسی ہی بمباری کے نتیجے میں زخمی ہوئے تھے تاہم ان کی جان بچ گئی اس سے قبل حمزہ الدحدوح کے خاندان کے تین افراد ایک اور بمباری کی نتیجے میں شہید ہوگئے تھے،ان میں حمزہ کی والدہ اور دو چھوٹے بھائی تھے اس طرح اس صحافی خاندان کے کل چار افراد اسرائیلی بمباری کا نشانہ بن چکے ہیں جبکہ دیگر کئی صحافیوں کے خاندان بھی اسرائیلی بمباری کا نشانہ بنائے گئے ہیں۔

    اسرائیلی مظالم پر صدر جوبائیڈن کی خاموشی،سینئیر رہنما عہدے سے احتجاجاً مستعفیٰ

    واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 22 ہزار 925 سے متجاوز ہو چکی ہے جبکہ 57 ہزار 910 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں، فلسطینی وزارت صحت کے مطابق شہید فلسطینیوں میں 9 ہزار 600 سے زائد بچے اور 6 ہزار 750 سے زائد خواتین شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں بھی 8 ہزار 663 بچے اور 6 ہزار 327 سے زائد خواتین شامل ہیں۔

    امریکہ کی 9 ریاستوں میں بم کی اطلاعات، سرکاری عمارتوں کو خالی کروا لیا گیا

  • اسرائیلی فورسز کی بمباری کے بعد  غزہ ’ناقابلِ رہائش‘ ہو چکا ہے،اقوام متحدہ

    اسرائیلی فورسز کی بمباری کے بعد غزہ ’ناقابلِ رہائش‘ ہو چکا ہے،اقوام متحدہ

    جنیوا: اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے امور کے سربراہ مارٹن گریفتس نے جمعے کو کہا ہے کہ اسرائیلی فورسز کی جانب سے مسلسل بمباری کے بعد غزہ ’ناقابلِ رہائش‘ ہو چکا ہے۔

    باغی ٹی وی: فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق گریفتس نے ایک بیان میں کہا کہ سات اکتوبر 2023 سے جاری خوفناک حملوں کے تین ماہ بعد، غزہ موت اور مایوسی کی جگہ بن گیا ہے غزہ ناقابل رہائش ہو گیا ہے اس کے لوگوں کے وجود کو روزانہ خطرات کا سامنا ہے جبکہ دنیا صرف دیکھ رہی ہے انسانی برادری کو 20 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی مدد کا ناممکن مشن درپیش ہے، ہم مسلسل جنگ کے فوری خاتمے کا مطالبہ کر رہے ہیں، نہ صرف غزہ کے لوگوں اور خطرے سے دوچار اس کے پڑوسیوں کے لیے، بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے جو ان 90 دنوں کے جہنم اور انسانیت کے بنیادی اصولوں پر ہونے والے حملوں کو کبھی نہیں بھولیں گے، یہ جنگ کبھی شروع نہیں ہونی چاہیے تھی، لیکن اس کے ختم ہونے میں بہت وقت گزر چکا ہے۔

    روس کا یوکرین میں میزائل حملہ، 11 افراد ہلاک

    واضح رہے کہ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں کم از کم 22 ہزار 600 فلسطینی جان سے جا چکے ہیں جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے تھے،غزہ پر اسرائیلی حملوں کے دوران شہریوں کی اموات میں اضافہ ہوا ہے اور اقوام متحدہ نے انسانی بحران کے بارے میں متنبہ کیا ہے اس لڑائی کے دوران لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں اور قحط اور بیماریوں کا سامنا کر رہے ہیں۔

    الاسکا ائیر لائنز نے اپنے تمام 65 ’737 میکس 9‘ طیاروں کو گراؤنڈ کر دیا

    دوسری جانب اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی علاقے میں فائرنگ کی جس میں 2 فلسطینی زخمی ہوگئے جب کہ فورسز نے متعدد فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا،عرب میڈیا کے مطابق 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے پر متعدد کارروائیاں کی ہیں جن میں 3800 فلسطینی زخمی ہوئے اور 325 شہید ہوچکے ہیں۔

    انٹونی بلنکن کا دورہ ترکیہ،ترک صدر سے ملاقات

  • امریکی وزیر خارجہ اسرائیل اور مشرق وسطیٰ کا دورہ کریں گے

    امریکی وزیر خارجہ اسرائیل اور مشرق وسطیٰ کا دورہ کریں گے

    امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن آج اسرائیل اور مشرق وسطیٰ کے دورے پر جائیں گے

    امریکی وزیر خارجہ کے ہمراہ امریکی انتظامیہ کے اہلکار آموس ہوچسٹین ہوں گے، ایک سینئر امریکی اہلکار کا کہنا ہے کہ امریکا اسرائیل اور غزہ تنازع کے حوالہ سے سفارتی مشاورت جاری رکھے ہوئے ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی سینئر اہلکار آموس ہوچسٹین کا دورہ اسرائیل لبنان کے درمیان تازہ پیدا شدہ صورتحال کے پس منظر میں ہے،امریکی وزیر خارجہ سات اکتوبر سے اسرائیل حماس جنگ کے بعد اسرائیل کے متعددد ورے کر چکے ہیں، جبکہ سعودی عرب، قطر سمیت دیگر ممالک کے دورے بھی کر چکے ہیں،

    دوسری جانب انسٹی ٹیوٹ فار اسٹیڈی آف وار، دی کریٹیکل تھریٹس پروجیکٹ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ فلسطینی گروپوں نے الشطی پناہ گزین کیمپ کے قریب اسرائیلی فوجیوں پر ایک بڑا حملہ کیا ہے ،فلسطینی مزاحمت کاروں نے اسرائیلی ڈرون بھی گرانے کا دعویٰ کیا ہے، فلسطینی عسکریت پسندوں نے شیخ عجلین محلہ میں اسرائیلی فوج پر راکٹ بھی فائر کئے ہیں

    دوسری جانب اسرائیل کی انٹیلی جنس سروس،موسادکے سربراہ ڈیوڈ برنیا کا کہنا ہے کہ موساد سات اکتوبر کو اسرائیل پر حملے میں ملوث حماس کے ہر رکن کو تلاش کرے گی، خواہ وہ کہیں بھی ہو،برنیا نے موساد کے ایک سابق سربراہ زیوی ضمیر کی تدفین کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے 1972 کے میونخ میں قتل عام کے ردعمل کا ذکر کیا جب موساد کے اہلکاروں نے اس سال اولمپک گیمز میں اسرائیلی کھلاڑیوں کی ہلاکت میں ملوث متعدد فلسطینی عسکریت پسندوں کو تلاش کیا تھا اور انہیں ہلاک کر دیا تھا

    ایرانی جنرل پر امریکی حملہ، چین بھی میدان میں آ گیا، بڑا مطالبہ کر دیا

    تیسری عالمی جنگ، امریکا کے خطرناک ترین عزائم، سابق امریکی وزیر خارجہ کے انٹرویو نے تہلکہ مچا دیا

    جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کیخلاف عالمی عدالت جانےکا اعلان

    قاسم سلیمانی بارے اطلاع دینے والے ایرانی شہری، امریکی جاسوس کو ایران نے سنائی سزائے موت

  • غزہ میں رہائشی علاقوں پر بمباری،مزید 120 فلسطینی شہید

    غزہ میں رہائشی علاقوں پر بمباری،مزید 120 فلسطینی شہید

    غزہ: گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 120 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے-

    باغی ٹی وی: غزہ کے رہائشی علاقوں میں اسرائیلی فوج کی بمباری کا سلسلہ جاری ہے،جبکہ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 22 ہزار 637 سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ 57 ہزار 296 سے زائد افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

    شہدا میں 9 ہزار 100 سے زائد بچے اور 6 ہزار 500 سے زائد خواتین شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 8 ہزار 663 بچے اور 6 ہزار 327 خواتین بھی شامل ہیں،ادھر مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی فلسطینیوں پر صیہونی مظالم میں کوئی کمی نہ آسکی، مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں اور انتہا پسند یہودیوں کے ہاتھوں 83 بچوں سمیت شہید فلسطینیوں کی تعداد 324 سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ 3 ہزار 800 سے زائد افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

    صحافیوں کی عالمی تنظیم کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس اور انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس کے مطابق صحافتی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے اپنی جانیں گنوانے والے صحافیوں میں 80 فلسطینی، تین لبنانی اور 4 اسرائیلی صحافی شامل ہیں، فلسطینی وزیر اعظم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ غذائی قلت کے باعث غزہ کے شہری مختلف وباؤں کا شکار ہو رہے ہیں بیروت پر اسرائیلی ڈرون حملے میں 6 ساتھیوں سمیت حماس رہنما صالح العاروری کی شہادت کے بعد لبنان اور اسرائیل کی سرحد پر بھی صورتِ حال مزید کشیدہ ہوگئی ہے۔

  • صالح العاروی کی موت،اسرائیل کو قیمت چکانا پڑے گی،حزب اللہ

    صالح العاروی کی موت،اسرائیل کو قیمت چکانا پڑے گی،حزب اللہ

    حماس رہنما صالح العاروی کی ڈرون حملے میں موت کے بعد حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی اقدام سے ثابت ہوتا ہے کہ اسرائیل غزہ میں اپنا ایک بھی ہدف حاصل کرنے میں ناکام ہے،حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو بھاری قیمت چکانا ہو گی،

    صالح العاروری کے قتل پر حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کا کہنا ہے کہ صالح العاروری کی شہادت سے کوئی افراتفری یا خلا نہیں ہوگا، ایران کا کہنا ہے کہ حماس رہنما کا قتل اسرائیل کے خلاف مزاحمت مزید بڑھائے گا، لبنان میں اسرائیلی حملہ لبنان کی خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہے ،حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو صالح العاروری کی شہادت کی بھاری قیمت چکانی ہوگی ،حماس رہنما عزت الرشق کا کہنا تھا کہ حماس رہنماؤں کا قتل غاصب اسرائیل کا بزدلانہ اقدام ہے اسرائیلی قتل عام فلسطینیوں کے عزم اور استقامت کو توڑنے اور جرات مندانہ مزاحمت کو کم زور کرنے میں کامیاب نہیں ہوگا

    بیروت کے مرکز میں حماس رہنما پر حملے کے خلاف حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو بھر پور جواب دیں گے، اس حملے کے بعد مغربی کنارے رام اللہ میں شہری سڑکوں پر نکل آئے،فلسطینی شہریوں نے رام اللہ میں بدھ کی ہڑتال کی کال دی ہے، رام اللہ صالح العاروی کا آبائی علاقہ ہے

    حماس رہنما کی موت کے بعد اقوام متحدہ کا بیان بھی سامنے آیا ہے، اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ صالح کی موت کے بعد صورتحال انتہائی پریشان کُن ہوچکی ہے، اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کی ترجمان نے عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بڑھتی کشیدگی اور حالات کی نزاکت پر فریقین سے تحمل کا مطالبہ ہے،کوئی ایسی جلدباز کارروائی نہیں ہونی چاہیے جو مزید تشدد کو ہوا دے،

    ایران کا کہنا ہے کہ لبنان میں اسرائیلی حملے میں حماس رہنما صالح العروری کی شہادت اسرائیل کے خلاف مزید مزاحمت کو بڑھائے گا،اسرائیلی حملہ لبنان کی خود مختاری کی خلاف ورزی ہے، حماس رہنما کے قتل کے بعد فلسطینی تحریک میں نئی جہت پیدا ہوگی

    واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی فوج نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے دفتر پر ڈرون حملہ کیا جس میں حماس کے سینیئر رہنما شہید ہوگئے۔

  • اسرائیل کا لبنان میں ڈرون حملہ،حماس کے سینئیر  رہنما شہید

    اسرائیل کا لبنان میں ڈرون حملہ،حماس کے سینئیر رہنما شہید

    اسرائیلی فوج نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے دفتر پر ڈرون حملہ کیا جس میں حماس کے سینیئر رہنما شہید ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : لبنانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی ڈرون حملہ جنوبی بیروت میں واقع حماس کے دفتر پر کیا گیا، حملے کے نتیجے میں عمارت کو نقصان پہنچا اور متعدد گاڑیوں میں آگ لگ گئی حملے میں حماس کے سینیئر رہنما اور پولیٹیکل آفس کے نائب صالح العاروری دو ساتھیوں سمیت شہید ہوگئے اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ ہےکہ حماس رہنما حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ سے ملاقات کرنے والے تھے۔

    عرب میڈیا کے مطابق صالح العاروری کا طوفان اقصیٰ کارروائی کے منصوبہ سازوں میں شمار کیا جاتا تھا، صالح العاروری اسرائیل کی ہٹ لسٹ میں پہلے نمبر پر تھے-

  • اسرائیلیوں نے اپنی ہی فورس کے خلاف  مقدمہ درج کر دیا

    اسرائیلیوں نے اپنی ہی فورس کے خلاف مقدمہ درج کر دیا

    تل ابیب: کنسرٹ پرحملے میں ہلاک 42 اسرائیلی اہل خانہ کے متاثرین نے اپنی ہی فورس کے خلاف مقدمہ درج کر دیا-

    باغی ٹی وی: ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے 7 اکتوبر 2023 کو کنسرٹ پر ہونے والے حملے میں ہلاک 42 اسرائیلیوں کے متاثرین نے قابض افواج کے خلاف مقدمہ درج کروادیا، جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ فورسز کی لاپرواہی کے نتیجے میں دورانِ تقریب جانوں کا ضیاع ہوا۔

    مقدمے میں الزام لگایا گیاہے کہ نووا کنسرٹ سے متعلق سیکیورٹی فورسز کو ممکنہ خطرات کا پیشگی علم تھا لیکن انہوں نے شرکا کی حفاظت کیلئے کوئی اقدامات نہیں اٹھائے جبکہ پولیس تفتیش میں اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ قابض اسرائیلی ڈیفنس فورسز کی جوابی کارروائی میں زیادہ جانی نقصان اٹھانا پڑا۔

    ترکیہ نے اسرائیلی ایجنسی موساد کا جاسوس نیٹ ورک پکڑ لیا

    مدعیان کی نمائندگی کرنے والے قانونی مشیر کا کہنا ہے کہ متاثرین اور ان کے اہلخانہ انصاف کے خواہاں ہیں، اسرائیلی فورسز، پولیس اور سیکیورٹی اداروں کی غفلت کے باعث یہ واقعہ رونما ہوا،دوسری جانب سرکاری حکام نے ابھی تک اس مقدمے کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

    امریکی سفیر کی نگراں وزیرخارجہ سے ملاقات

    دوسری جانب اسرائیلی اخبار’ ہارٹز‘ نے منگل کو اطلاع دی ہے کہ اسرائیل نے گذشتہ ہفتے جنوبی افریقہ کی طرف سے لائے گئے نسل کشی کے الزامات کا سامنا کرنے کے لیے دی ہیگ میں بین الاقوامی عدالت انصاف میں پیش ہونےکا فیصلہ کیا ہے حکومت نے وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی صدارت میں ہونے والے اجلاس کے اختتام پر وزارت انصاف، اسرائیلی فوج اور قومی سلامتی کونسل کے درمیان ہونے والی مشاورت کے بعد فیصلہ کیا کہ اسرائیل عالمی عدالت کو روکنے کی کوشش کرے گا۔

    واضح رہے کہ گذشتہ جمعہ کو بین الاقوامی عدالت انصاف نے اعلان کیا تھا کہ جنوبی افریقہ نے اسرائیل کے خلاف غزہ کی پٹی میں "نسل کشی” کا الزام لگاتے ہوئے مقدمہ دائر کیا ہے۔

    خلاف ورزی ہوتی ہے تو قانون نافذ کرنے والے ادارے ایکشن لیتے ہیں،نگران وزیراعظم

  • ترکیہ نے اسرائیلی ایجنسی موساد کا جاسوس نیٹ ورک پکڑ لیا

    ترکیہ نے اسرائیلی ایجنسی موساد کا جاسوس نیٹ ورک پکڑ لیا

    استنبول: ترکیہ نے اسرائیل کا جاسوس نیٹ ورک پکڑ لیا۔

    باغی ٹی وی: ترک میڈیا کے مطابق اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی موساد سے تعلق رکھنے والے 33افراد کو ترک انٹیلی جنس ایجنسی نے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر گرفتار کر لیا،گرفتار افراداسرائیل کیلئےجاسوسی، مختلف شخصیات پر قاتلانہ حملوں اور اغوا میں ملوث پائے گئے ، اسرائیل کے جاسوس نیٹ ورک میں ملوث ملزموں کو دہشت گردی اور منظم جرائم کے تفتیشی بیورو کی تحقیقات کے بعد گرفتار کیا گیا، زیر حراست افراد بین الاقوامی جاسوسی نیٹ ورک کے اہم کارندے ہیں۔
    https://x.com/TurkiyeUrdu_/status/1742158423913791640?s=20

    مریکی سفیر کی نگراں وزیرخارجہ سے ملاقات

    اسپنر ابرار احمد ٹی ٹوینٹی سیریز سے باہر ہو گئے،

    ڈالر کی قدر میں مزید کمی،سونے کی قیمت میں اضافہ

  • دنیا  بھر  میں غزہ پر  اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج

    دنیا بھر میں غزہ پر اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج

    اسلام آباد: نئے سال کے آغاز پر دنیا بھر میں غزہ پر اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاج کیا گیا –

    باغی ٹی وی : امریکا میں بھی احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں، واشنگٹن، نیویارک اور بوسٹن میں فلسطینی پرچم لہراتے لوگوں نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کیا،آئرلینڈ میں مظاہرین نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے احتجاجی ریلی نکالی، ترکی کے شہر استنبول میں ہزاروں افراد نے امریکی قونصل خانےکا سامنے احتجاج کیا، عراق میں غزہ کے شہدا سے اظہار یکجہتی کے لیےکرسمس ٹری کو کفن میں لپٹے بچوں سے مماثل اشیا سے سجا دیا گیافلسطینی شہر رام اللہ میں غزہ شہدا کے ناموں سے بھرا طویل بینر اٹھا کر احتجاج کیا گیا۔

    واضح رہے کہ غزہ میں نئے سال بھی اسرائیلی فوج کی بمباری نہ رُکی، جبالیہ، مغازی، نصیرات کیمپوں پر اسرائیلی طیاروں کے حملے جاری رہے،سات اکتوبر 2023 سے اب تک 22,141 اموات بھی شامل ہیں، جن میں سے 98 فیصد غزہ کی پٹی میں ہوئی ہیں شہید ہونے والوں میں تقریباً 9,000 بچے اور 6,450 خواتین شامل ہیں۔

    اسرائیلی کی بمباری ،مسجد اقصیٰ کے سابق امام شہید

    سات اکتوبر سے مغربی کنارے میں ہلاکتوں کی تعداد 319 تک پہنچ گئی ہے جن میں 111 بچے اور چار خواتین شامل ہیں اور فلسطینی وزارت صحت کے ریکارڈ کے مطابق 100 سے زائد صحافی ہلاک ہوئے جب کہ لاپتا افراد کی تعداد غزہ کی پٹی میں رپورٹ ہونے والے واقعات میں 7,000 سے زیادہ تک پہنچ گئی ہے، ان میں سے 67 فی صد بچے اور خواتین ہیں اور تقریباً انیس لاکھ شہری غزہ کی پٹی کے اندر اپنی رہائش گاہوں سے دور بے گھر ہو گئے ہیں-

    جنگ بندی سے قبل اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر کوئی بات …

  • جنگ بندی سے قبل اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر کوئی بات نہیں کی جا سکتی،حماس

    جنگ بندی سے قبل اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر کوئی بات نہیں کی جا سکتی،حماس

    فلسطینی مزاحمتی فورس حماس کا کہنا ہے کہ جنگ بندی سے قبل اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر کوئی بات نہیں کی جا سکتی۔

    باغی ٹی وی: حماس کے ایک ذریعے نے پیر کے روز العربیہ کو بتایا کہ ان کی جماعت کا موقف وہی ہے کہ جنگ بندی سے قبل اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر کوئی بات نہیں کی جا سکتی تحریک کا ایک وفد جنگ بندی کی تجویز پر بات چیت کے لیے قاہرہ میں ہے اور وہاں وہ مصری حکام کے ساتھ بات چیت کررہا ہے۔

    کئی دنوں سے حماس اسرائیل کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے بدلے پوری محصور پٹی میں ایک جامع اور مکمل جنگ بندی کا مطالبہ کر رہی ہےجب کہ تل ابیب اس شرط کو مسترد کرتا ہےاسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ حماس کے خاتمے سے پہلے جنگ کے لیے کوئی فیصلہ نہیں کرے گا وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور ساتھ ہی فوجی قیادت نے ایک سے زیادہ بار زور دے کر کہا کہ وہ حماس کے خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے۔

    جاپان میں 7.6 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری

    گذشتہ ہفتے قاہرہ نے ایک تجویز کے لیے ایک مسودہ پیش کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ حماس غزہ میں مستقل جنگ بندی کے بدلے اقتدار چھوڑ دے گی تاہم حماس اور اسلامی جہاد نے اس تجویز کو مسترد کر دیا تھا دو مصری سیکورٹی ذرائع نے تصدیق کی تھی کہ حماس اور اسلامی جہاد نے مصری تجویز مسترد کردی ہے البتہ دونوں جماعتوں کے عہدیداروں نے عوامی سطح پر اس معاملے کی تردید کی تھی۔

    دوسری جانب اسرائیلی سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ اور اٹارنی جنرل کے دفتر نےاس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ دی ہیگ میں بین الاقوامی عدالت انصاف اسرائیل پر غزہ کی پٹی میں نسل کشی کا الزام عائد کرسکتی ہے یہ تشویش ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب غزہ میں تین ماہ کے دوران اسرائیل نے بے دریغ اور اندھا دھند بمباری کرکے ہزاروں عام شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہےاسرائیلی اٹارنی جنرل کے دفتر نے جنوبی افریقہ کی درخواست پر ان کے ملک پرغزہ میں نسل کشی کا الزام لگانے کے عالمی عدالت انصاف کے امکان پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔

    اسرائیلی کی بمباری ،مسجد اقصیٰ کے سابق امام شہید

    اسرائیلی اخبار "ہارٹز” کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج اور اٹارنی جنرل کے دفترنے پہلے ہی شکایت سے نمٹنے کے لیے تیاری شروع کر دی ہے، جبکہ پیر کو وزارت خارجہ میں ایک سماعت ہونے کا امکان ہے دریں اثناء ایک سینیر قانونی ماہر نے چیف آف سٹاف سمیت فوجی اہلکاروں کو بین الاقوامی محکمہ انصاف کے ایک عدالتی حکم جاری کرنے کے خطرے سے خبردار کیا جس میں اسرائیل سے جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ جنوبی افریقہ نے اسرائیل کے خلاف غزہ کی پٹی میں "نسل کشی” کا الزام لگاتے ہوئے اسرائیلی لیڈرشپ کے خلاف ہیگ میں قائم عدالت انصاف میں مقدمہ دائر کیا ہے۔

    غزہ کی پٹی میں تقریباً 3 ماہ قبل جنگ کے آغاز سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد 21 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ زخمیوں کی تعداد 56 ہزار 451 ہو گئی ہے 7 اکتوبر2023 کو اسرائیل کی طرف سے مسلط کردہ سخت محاصرے کی وجہ سے پینے کے پانی کی قلت اور صحت کی سہولیات کا شدید فقدان ہے جب کہ انسانی صورت حال ابتر ہوچکی ہے۔

    یوکرین کا روس پر جوابی حملہ،14 افراد ہلاک

    اگر بین الاقوامی عدالت انصاف اسرائیل پر جنگی جرائم یا انسانیت کے خلاف جرائم کا الزام عائد کرتی ہے تو یہ لازمی فیصلہ نہیں ہوگا، لیکن اس سے اسرائیل کو سخت اخلاقی دھچکا لگے گا دنیا بھر میں اس وقت اسرائیل کے خلاف غزہ میں جنگ جرائم کے الزامات عاید کئے جا رہے ہیں اور غزہ میں اسرائیلی فوج کی کارروائیوں کی مذمت میں اضافہ ہوا ہے۔