Baaghi TV

Tag: اسرائیل

  • اسرائیلی فوج نشے میں لت پت،نشئی فوجیوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ

    اسرائیلی فوج نشے میں لت پت،نشئی فوجیوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ

    مقبوضہ بیت القدس:اسرائیلی فوج نشے میں لت پت،نشئی فوجیوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ .اسرائیلی حکومت پریشان .اسرائیل میں عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق صہیونی فوج میں نشے کی عادت کے شکار افراد کی تعداد میں مسلسل اور غیر معمولی اضافہ ہو رہا ہے۔

    عبرانی ٹی وی چینل 24 کے مطابق فوج میں‌ نشے کے بڑھتے رحجان کے بعد آرمی چیف جنرل آویف کوحاوی نے نشے کی لت کی روک تھام کے لیے ایک کمیشن قائم کیا ہے جو فوج میں نشے کے بڑھتے رحجان کے اسباب کے تعین کے ساتھ ساتھ اس کی روک تھام کے لیے بھی لائحہ عمل طے کرے گی۔

    ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی نے فوج میں منشیات کے پھیلائو کی روک تھام کے لیے تادیبی کارروائی کی سفارش کی ہے۔رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکومت اور دفاعی حکام یہودی فوجیوں کے بڑی تعداد میں نشئی ہونے پر بہت پریشان ہے اور اس بات کا خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر فوجیوں کو منشیات کے استعمال سے نہ روکا گیا تو اس سے اسرائیل کی دفاعی صلاحیت کو بہت نقصان ہو سکتا ہے .

  • نیوزی لینڈ:حکومت نے سرکاری ویب سائٹ سے اسرائیل کا نام ہٹا کر فلسطین کا لگا دیا

    نیوزی لینڈ:حکومت نے سرکاری ویب سائٹ سے اسرائیل کا نام ہٹا کر فلسطین کا لگا دیا

    نیوزی لینڈ :نیوزی لینڈ کی حکومت نے سرکاری ویب سائٹ سے اسرائیل کا ڈیزائن کردہ نقشہ ہٹا کر فلسطین کا مجوزہ نقشہ لگا دیا ہے.ذرائع کے مطابق اسرائیل نے جو نقشہ پیش کیا ہے اس میں غرب اردن کے علاقے کو شامل نہیں کیا گیا.نیوزی لینڈ امگریشن حکام نے اسرائیل انسٹی ٹیوٹ آف نیوزی لینڈ کے سربراہ کو طلب کر کے اسے اس غلطی پر معافی معانگنے کا مطالبہ بھی کیا ہے. اس کے ساتھ ساتھ حکام نے اسرائیلی نمائندے کو خبردار کیا ہے کہ وہ آئندہ ایسا کوئی کام نہیں کریں گے جس سے فلسطینیوں کے مجوزہ علاقے اثرا انداز ہوں .نیوزی لینڈ حکام نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ نیوزی لینڈ میں اسرائیلی سفارتخانہ اس بات پر اپنی وضاحت جلد پیش کرے کہ اسرائیلی حکومت اس معاملے میں شامل نہیں اور نہ ہی یہ کوئی حکومتی پالیسی ہے.نیوزی لینڈ حکام نے اسرائیلی جرم کی تحقیقات کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے.

  • اسرائیلی وزیراعظم کی اہلیہ سارہ نیتن پر ’سرکاری کھانے‘ کا جرم ثابت

    اسرائیلی وزیراعظم کی اہلیہ سارہ نیتن پر ’سرکاری کھانے‘ کا جرم ثابت

    یہودی وزیر اعظم کی اہلیہ سارہ نے سرکاری رقم سے کھانا کھانے کا اعتراف کرتے ہوئے جرمانہ اور ہرجانہ ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے .وزیر اعظم کی اہلیہ کواسرائیل کی ایک عدالت نے وزیراعظم نیتن یاہو کی اہلیہ کو کھانے کے لیے سرکاری فنڈ استعمال کرنے کا مجرم ٹھرایا ہے۔وزیراعظم کی اہلیہ سارہ نیتن یاہو کو دوسرے فرد کی غلطی سے فائدہ اٹھانے کا قصوار قرار دیا گیا ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم کی اہلیہ نے ’پلی بارگین‘ کے تخت جرم قبول کی جس کے بعد عدالت نے انہیں صرف جرمانہ اور ہرجانہ ادا کرنے کی سزا دے دی۔ عدالت کی جانب سے ان کو ہدایت کی گئی کہ وہ جرمانے اور ہرجانے کی رقم ادا کریں۔

    سارہ نیتن یاہو کو پلی بارگین کے تحت دس ہزار شیکل (2800 ڈالرز) کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے، عدالت کی جانب سے ان کو کہا گیا ہے کہ ریاست کو 45000 شیکل (12،552 ڈالرز) واپس کریں۔اسرائیلی وزیراعظم کی 60 سالہ اہلیہ جرمانے کی رقم نو اقساط میں ادا کریں گی۔

    اسرائیلی اخبار ہارٹز کے مطابق وزیراعظم نیتن یاہو کی اہلیہ کے خلاف اس مقدمے کا چالان جون سنہ 2018 میں عدالت میں پیش کیا گیا۔ سارہ پر چالان میں الزام لگایا گیا تھا کہ انہوں نے سرکاری فنڈ سے ایک لاکھ ڈالرز کی مالیت کا کھانا آرڈر کیا تھا اور اس حقیقت کو چھپایا تھا کہ ان کی رہائش گاہ پر کھانا پکانے کے لیے ایک ملازم ہے۔وزیراعظم بیورو کے سابق ڈپٹی چیف ایزرا سیڈوف نے بھی اپنا جرم تسلیم کیا ہے۔ایزرا سیڈوف کھانے کا آرڈر کرنے کے جرم میں شریک تھے۔ وہ دس ہزار شیکل جرمانہ ادا کریں گے۔ ایزرا کمیونٹی کے لیے 120 گھنٹوں کی رضا کارانہ خدمات بھی پیش کریں گے۔

  • اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 23 فلسطینی شہید ہو گئے

    اسرائیل نے گزشتہ روز فلسطین پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 23 فلسطینی شہید جبکہ سینکڑوں زخمی ہو گئے. اسرائیل نے یہ حملے حماس پر راکٹ حملے کا الزام لگاتے ہوئے کیے. اسرائیل کے مطابق حماس نے دارالحکومت تل ابیب پر راکٹ حملہ کیا جسکے نتیجے میں 4 اسرائیلیوں کی ہلاکت ہوئی. اسرائیل نے اپنے شہریوں کی ہلاکت کا بدلہ لینے کیلئے فلسطین پر حملہ کیا جس کے بعد بچوں اور حاملہ خاتون سمیت 23 فلسطینی شہید ہو گئے.

    1948 سے اب تک اسرائیل اب تک ہزاروں فلسطینیوں کو شہید اور گرفتار جبکہ لاکھوں کو زخمی کر چکا ہے. شہید اور گرفتار افراد میں بڑی تعداد بچوں کی ہے. اقوام متحدہ سمیت دیگر ممالک نے حالیہ اسرائیلی حملے کی مزمت کی ہے.