Baaghi TV

Tag: اسلام آباد ہائیکورٹ

  • اسلام آباد ہائیکورٹ: سائفر کیس میں اضافی دستاویزات جمع کرانے کی متفرق درخواست

    اسلام آباد ہائیکورٹ: سائفر کیس میں اضافی دستاویزات جمع کرانے کی متفرق درخواست

    اسلام آباد ہائیکورٹ: سائفر کیس میں اضافی دستاویزات جمع کرانے کی متفرق درخواست دائر کر دی گئی

    ایف آئی اے نے درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کر دی ، ایف آئی اےکی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ کچھ اضافی دستاویزات جمع کرانا چاہتے ہیں اجازت دی جائے ،سائفر کیس کی سماعت کچھ دیر چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں خصوصی بنچ کرے گا

    عمران خان نے سائفر کیس میں سزا کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کرر کھی ہے، گزشتہ روز بھی اپیل پر سماعت ہوئی تھی،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ سائفر میں کیا تھا جس معلومات سے ہیرا پھیری کی گئی؟ عمران خان نے کہا کہ سائفر میں کہا گیا اگر اسے نہ ہٹایا تو نتائج بھگتنے ہونگے، کیا یہی سائفر کا متن تھا کہ عمران خان کو نہ ہٹایا تو نتائج ہونگے، کیا وہ درست کہہ رہے تھے، سچ بول رہے تھے؟ ایف آئی اے پراسیکیوٹر حامد علی شاہ نے کہا کہ بالکل یہی میسج تھا، عمران خان خود تسلیم کر رہے ہیں، عمران خان نے خود سائفر کے متن کو تسلیم کیا،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفار کیا کہ آپ اس کو چھوڑ دیں آپ خود بتائیں کہ کیا تھا جسے تبدیل کیا گیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ "شاہ صاحب ایسے نہیں ہے، آپ سول معاملے کی بات کر رہے ہیں یہ کرمنل کیس ہے، کرمنل کیس میں پراسیکیوشن نے اپنا کیس ثابت کرنا ہے، اگر ملزم خود تسلیم بھی کر لے تو پراسیکیوشن نے کیس ثابت کرنا ہے، ایڈمیشن کا یہ مطلب نہیں کہ پراسیکیوشن ڈسچارج ہو گئی، پوچھ پوچھ کر تھک گئے ہیں اَس بند لفافے میں تھا کیا”،

    سائفر سیکیورٹی کا مقصد یہی ہے کہ سائفر کو کسی غیر متعلقہ شخص کے پاس جانے سے روکا جائے،

    سائفر کیس،اعظم خان نے مقدس کتاب ہاتھ میں رکھ کر بیان دیا تھا،ایف آئی اے پراسیکیوٹر

    اعظم خان نے اعتراف کیا سائفر کی کاپی وزیراعظم نے واپس نہیں کی، ایف آئی اے پراسیکیوٹر

    سائفر کیس،ڈاکومنٹ کی کاپی عدالتی ریکارڈ میں پیش نہیں کی گئی،عدالت

  • ٹیریان کیس کی نئی سماعت  مقرر کرنا بانی پی ٹی آئی کو ناحق جیل میں رکھنےکامنصوبہ ہے،پی ٹی آئی

    ٹیریان کیس کی نئی سماعت مقرر کرنا بانی پی ٹی آئی کو ناحق جیل میں رکھنےکامنصوبہ ہے،پی ٹی آئی

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ایک سال بعد ٹیریان کیس نئے سرے سے سماعت کے لیے مقرر کرنے پر اظہار تشویش کیا ہے۔

    باغی ٹی وی :ترجمان پی ٹی آئی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نئے سرے سے سماعت کے لیےکیس مقرر کرنا بانی پی ٹی آئی کو ناحق جیل میں رکھنےکامنصوبہ ہے، توشہ خانہ، سائفر اور القادر ٹرسٹ کے بعد ایک اور مقدمے سے امیدیں وابستہ کی جا رہی ہیں ججز پر دباؤ کےانکشاف کے بعد کارروائی آگے بڑھانےکا کوئی قانونی و اخلاقی جواز باقی نہیں، عدت اور ٹیریان جیسے مقدمات کا اندراج اخلاقی پستی کی علامت ہے، ٹیریان کیس کا مدعی آج تک نامعلوم ہے، ریاستی وکلا کی خصوصی سرپرستی حاصل ہےنیا بینچ تشکیل دے کر ایک بار پھر بانی پی ٹی آئی کے خلاف اپنا تعصب عیاں کیا گیا۔

    سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ

    واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے مبینہ بیٹی ٹیریان جیڈ کا نام ظاہر نہ کرنے پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف نا اہلی کیس کی سماعت کے لیے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی سربراہی میں 3 رکنی نیا لارجر بینچ تشکیل دیا ہے،جسٹس ارباب محمد طاہر،جسٹس ثمن رفعت امتیاز بھی لارجربینچ میں شامل ہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ کا لارجربینچ کیس کی سماعت 21 مئی کو کرےگا۔

    سات ستارے دریا فت جن پر کوئی انتہائی ذہین مخلوق ہوسکتی ہے،ماہرین فلکیات کا دعویٰ

  • لاپتہ افراد کا مسئلہ حل نہ ہوا تو یہ لوگ اپنے عہدے پر نہیں رہیں گے،عدالت

    لاپتہ افراد کا مسئلہ حل نہ ہوا تو یہ لوگ اپنے عہدے پر نہیں رہیں گے،عدالت

    اسلام آباد ہائیکورٹ ،کشمیری شاعر احمد فرہاد کی بازیابی کی درخواست پر سماعت ہوئی

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے سماعت کی، جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ کیا صورتحال ہے؟ وکیل اسلام آباد پولیس نے کہا کہ ہم نے سپیشل انوسٹی گیشن ٹیم بنائی ہے، ایس ایس پی آپریشنز نےکہا کہ میں نے احمد فرہاد کی اہلیہ سے خود بات کی ہے، احمد فرہاد کو گھر کے اندر سے نہیں بلکہ باہر سے اٹھایا گیا، جس گاڑی سے متعلق بتایا گیا ہم نے اس متعلق بھی تفتیش کی ہے،احمد فرہاد کی اہلیہ نے ڈبل کیبن گاڑی گا بتایا تھا، جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ گاڑیاں ڈالے والی ہی ہیں؟ ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ ہم نے احمد فرہاد کے موبائل فون کی کالز کا ریکارڈ بھی لیا ہے،موقع پر موجود لوگوں سے بھی ہم نے تفتیش کی ہے، جیوفنسنگ ہم نے کر لی ہے کچھ وقت اس میں لگے گا

    وکیل مدعی نے کہا کہ عدالت پوچھے کہ کیا دیگر ایجنسیز سے بھی آفیشلی پوچھا گیا ہے؟ ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ ہم نے پوچھا تو ہے لیکن آفیشلی خطوط نہیں لکھے گئے، جسٹس محسن اخترکیانی نے استفسار کیا کہ کیا کبھی مثبت جواب بھی آیا ہے کہ بندہ ہم نے اٹھایا ہے؟ ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ نہیں، ایسا کبھی نہیں ہوا، جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جب وہ اٹھا کر لے جاتے ہیں تو سب سے پہلے پاسورڈ لیتے ہیں اور سم بند کر دیتے ہیں ،پھر اب وقت آ گیا ہے کہ سیکرٹری دفاع اور آئی ایس آئی کے سیکٹر کمانڈر کو بلا لیں،میں نے کہا تھا کہ جہاں پولیس کی تفتیش رک جائے گی پھر انہیں بلائیں گے، یا تو آپ کہیں کہ راء کے لوگ اٹھا کر لے گئے یا تاوان کیلئے اغواء کیا گیا ہے، لوگوں کو سبق یاد کروا کر عدالت کے سامنے پیش کر دیتے ہیں،لاپتہ افراد پر بات کرنے کی وجہ سے وہ اٹھائے گئے ہیں ،پورے پاکستان کو پتہ ہے کہ کون کررہا ہے یہ سب لیکن ہم خاموش رہتے ہیں،جو اٹھایا جاتا ہے اس کے گھر والے بھی واپس آجانے پر اسے خاموش رہنے کا مشورہ دیتے ہیں،کہا جاتا ہے سب عدالت کو کہنا کہ ہم اغوا نہیں کیے گئے تھے اپنی مرضی سے کہیں گئے تھے،لاپتہ افراد کے کیسز میں ملوث افراد کو سزائے موت ہونی چاہیئے ،امید ہے مستقبل میں لاپتہ افراد ایکٹ 2024 بنے گا ایک تھانہ بھی لاپتہ افراد کے لیے مختص کیا جائے گا،

    وکیل پولیس نے کہا کہ ہمارے لیے آسان ہے کہ مسنگ پرسن میں ڈال کر اپنی جان چھڑا لیں،جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ درخواست گزار کا الزام پولیس پر کیوں نہیں ہے؟یہ زبردست بات ہے کہ پولیس پر تو اعتماد ہے ان پر الزام نہیں لگایا جاتا،پولیس سے گلہ ہے کہ انکی انوسٹی گیشن ایک حد سے آگے جاتی ہی نہیں، تو نامعلوم افراد کی یہ صلاحیت تو ہے نا کہ چوبیس گھنٹے میں لوگ آ کر کہتے ہیں ہم شمالی علاقوں میں گئے تھے، لاپتہ افراد پر بات کرنے کی وجہ سے وہ مسنگ ہے، باعث شرم بات ہے کہ پورے پاکستان کے 25 کروڑ عوام کو پتہ ہے کہ ہو کیا رہا ہے، جو اٹھایا جاتا ہے جب مہینوں بعد آتا ہے تو فیملی والے کہتے ہیں اور کچھ نہ کہنا، یہ سسٹم ایسا بنا ہوا ہے کہ سارے لوگ اغواء کاروں کا ہی تحفظ کرتے ہیں، میرا تو یہ ماننا ہے کہ ان اغواء کاروں کو سزائے موت ہونی چاہیے،کوئی اور اغواء کر کے پانچ روپے بھی مانگ لے تو اسکے لیے سزائے موت ہے،ادارے اور ہر آدمی جوابدہ ہے، امید ہے آئندہ لاپتہ افراد سے متعلق بھی کوئی قانون بنے گا،میں سیکرٹری دفاع اور سیکٹر کمانڈر کو ذاتی حیثیت میں طلب کر رہا ہوں، جن پر الزام ہے میں ان کو بلا رہا ہوں،اگر پھر بھی کام نہیں ہو گا تو پھر میں وزیراعظم کو بھی میں بلاؤں گا،کیاوہ قانون سے ماورا ہیں؟ میرے سمیت سب لوگ جوابدہ ہیں،وردیوں اور بغیر وردیوں والے اغواء کیے گئے بندے کو ڈھونڈ کر لائیں گے، اگر نہیں لائیں گے تو انکو اپنے دفاتر سے نکال دیا جائے گا، قانون بنے گا اور اداروں کے اہلکاروں کے خلاف بھی مقدمات درج ہونگے،کیا امید ہے کہ پارلیمنٹ ایسا کچھ کرے گی؟وزارت اطلاعات کہاں ہے؟ ایک صحافی کو اٹھا کر لے گئے اور انہیں پتہ ہی نہیں ہے،اگر حکومت ایسے کام کرے گی تو پھر کام کیسے چلے گا؟ سیکرٹری دفاع اس کیس میں ذمہ دار ہیں ،سیکرٹری دفاع اگر پیش نہ ہوئے تو وزیراعظم کو بھی طلب کرونگا،اگر لاپتہ افراد کا مسئلہ حل نہ ہوا تو یہ لوگ اپنے عہدے پر نہیں رہیں گے ،میں ابھی بتا رہا ہوں کہ پہلے سیکرٹری دفاع پھر داخلہ اور سیکرٹری اطلاعات کے بعد وزیراعظم کو بھی طلب کرونگا،اگر ایک آدمی کی بات آپ کو اچھی نہیں لگتی تو کیا بندے اٹھا لیں گے؟سب سوشل میڈیا پر عزتیں اچھال رہے ہیں تو کیا سب کو اٹھا لیا جائے گا؟ سیکرٹری دفاع آئندہ سماعت پر عدالت کے سامنے پیش ہوں ،سیکرٹری دفاع اپنی ایجنسیوں سے لاپتہ افراد کے بارے میں رپورٹ لے کر آئیںسیکرٹری دفاع عدالت میں رپورٹ جمع کروائیں،تمام خفیہ اداروں کے سیکٹر کمانڈرز سے معلومات لے کر رپورٹ جمع کروائیں،وزارتِ دفاع کا افسر آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش ہو، عدالت نے کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کر دی

    لاپتہ افراد کی بازیابی کیس:وفاقی حکومت اور دیگر اداروں سے رپورٹ طلب

    رپورٹ آ گئی، لاپتہ افراد کہاں ہیں، کہانی کھل گئی

    لڑکی سمیت 9 لاپتہ افراد کی بازیابی کا کیس، پیشرفت نہ ہونے پرعدالت برہم

    آٹھ برس سے لاپتہ شہری بازیاب کیوں نہ ہوا،عدالت برہم،رپورٹ طلب

    ہم جنس پرستی کلب کے قیام کی درخواست پر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کا ردعمل

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست

    ہنی ٹریپ،لڑکی نے دوستوں کی مدد سے نوجوان کیا اغوا

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    طالبات کو نقاب کی اجازت نہیں،لڑکے جینز نہیں پہن سکتے،کالج انتظامیہ کیخلاف احتجاج

    امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

    مجھے مسلم لیگ ن کے حوالے سے نہ بلایا جائے میں صرف مسلمان ہوں،کیپٹن ر صفدر

  • جج بنتے وقت  دہری شہریت کی معلومات نہیں مانگی جاتیں،رجسٹرار ہائیکورٹ

    جج بنتے وقت دہری شہریت کی معلومات نہیں مانگی جاتیں،رجسٹرار ہائیکورٹ

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے فیصل واؤڈا کے خط کا جواب دے دیا

    جواب میں کہا گیا ہے کہ آئین پاکستان میں جج بننے کے لیے کسی اور ملک کی شہریت یا رہائش رکھنا نااہلیت نہیں ہے، کسی بھی وکیل سے ہائیکورٹ کا جج بنتے وقت اس سے دہری شہریت کی معلومات نہیں مانگی جاتیں، جسٹس اطہر من اللہ نے چھ ججز کے خط پر از خود کیس کی کارروائی میں اس بات کو واضح کیا، جسٹس اطہر من اللہ نے بتایا کہ جسٹس بابر ستار کے گرین کارڈ کا معاملہ سپریم جوڈیشل کونسل میں ڈسکس ہوا، سپریم جوڈیشل کونسل نے ڈسکشن کے بعد جسٹس بابر ستار کو بطور جج مقرر کرنے کی منظوری دی،یہ عدالت جوڈیشل کمیشن میں ہونے والی ڈسکشن کا ریکارڈ نہیں رکھتی، جسٹس بابر ستار نے اس وقت کے چیف جسٹس کو بتایا تھا کہ وہ گرین کارڈ رکھتے ہیں

    واضح ہے کہ فیصل واؤڈا نے جسٹس بابر ستار کی جانب سے تعیناتی سے قبل گرین کارڈ ہولڈر ہونے کی انفارمیشن فراہم کرنے کا ریکارڈ مانگا تھا،سینیٹر فیصل واوڈا نے جسٹس بابر ستار اور سابق چیف جسٹس کے درمیان خط و کتابت کی کاپی فراہم کرنے کی استدعا کی تھی،خط کے ذریعے فیصل واوڈا نے استدعا کی کہ جسٹس بابر ستار اور سابق چیف جسٹس کے درمیان خط و کتابت کی کاپی فراہم کی جائے، آرٹیکل 19 اے کے تحت معلومات فراہمی کیلئے رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ کو درخواست کی ہے۔

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست

    ہنی ٹریپ،لڑکی نے دوستوں کی مدد سے نوجوان کیا اغوا

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    طالبات کو نقاب کی اجازت نہیں،لڑکے جینز نہیں پہن سکتے،کالج انتظامیہ کیخلاف احتجاج

    امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

    مجھے مسلم لیگ ن کے حوالے سے نہ بلایا جائے میں صرف مسلمان ہوں،کیپٹن ر صفدر

  • اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کا معاملہ، سیکریٹری داخلہ، الیکشن کمیشن اور چیف کمشنر  سے رپورٹ  طلب

    اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کا معاملہ، سیکریٹری داخلہ، الیکشن کمیشن اور چیف کمشنر سے رپورٹ طلب

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارلحکومت میں بلدیاتی انتخابات نا کرانے کیخلاف درخواست کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا-

    جسٹس ارباب محمد طاہر نے 4صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا جس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکمنامےمیں حکومت سے جواب طلب کیا کہ بلدیاتی انتخابات کیوں نہیں کرائے گئے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر اور الیکشن کمیشن سے رپورٹ طلب کرلی کہا کہ سیکریٹری داخلہ، الیکشن کمیشن اور چیف کمشنر دو ہفتوں میں رپورٹ جمع کروائیں-

    تحریری حکمنامے میں کہا کہ وفاقی حکومت کیوں اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کرانے سے گریزاں ہے؟اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے 31 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کا حکم دیا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ نے بھی 120 دن میں بلدیاتی انتخابات کا حکم دیا، ڈویژن بینچ کے 2 مارچ 2023 کے حکم پر بھی تاحال عمل درآمد نہ ہو سکا-

    حماس کے ایک ہزار سے زائد ممبران ترکیہ کے اسپتالوں میں زیر علاج ہیں،ترک …

    عدالت نے کہا کہ ذبح خانے کیس میں ایڈمنسٹریٹر اسلام آباد کی تعیناتی کے اختیارات پر سوال اٹھایا گیا، قانون کے مطابق ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن کا تقرر 6ماہ کیلئے کیا جا سکتا ہے،ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن آئندہ سماعت تحریری رپورٹ جمع کروائیں، ایڈمنسٹریٹر بتائیں کہ کیا پارلیمنٹ نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت ان کی مدت میں توسیع کی؟ کیس کی آئندہ سماعت 29 مئی کو مقرر کی جاتی ہے-

    سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کے کیس میں ملوث چھٹا ملزم بھی گرفتار

  • عدلیہ میں مداخلت : جسٹس بابر ستار کا ایک اور خط سامنے آگیا

    عدلیہ میں مداخلت : جسٹس بابر ستار کا ایک اور خط سامنے آگیا

    اسلام آباد: عدلیہ میں مداخلت کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار کا ایک اور خط سامنے آگیا،انہوں نے خط چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق کے نام لکھا-

    باغی ٹی وی :نجی خبررساں ادارے کے مطابق جسٹس بابر ستار نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق کو لکھے خط میں انکشاف کیا ہے خط میں جسٹس بابرستار نے کہا کہ آڈیو لیکس کیس میں مجھے یہ پیغام دیا گیا پیچھے ہٹ جاؤ، سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے ٹاپ آفیشل کی طرف سے پیغام ملا پیچھے ہٹ جاؤ۔

    جسٹس بابر ستار نے خط میں کہا کہ مجھے پیغام دیا گیا سرویلینس کے طریقہ کارکی سکروٹنی کرنے سےپیچھے ہٹ جاؤ، میں نے اس طرح کے دھمکی آمیز حربے پر کوئی توجہ نہیں دی، میں نے یہ نہیں سمجھا کہ اس طرح کے پیغامات سے انصاف کے عمل کو کافی نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے مقدمات بارے بدنیتی پر مبنی مہم کا فوکس عدالتی کارروائی کو متاثر کرنے کے لیے ایک دھمکی آمیز حربہ معلوم ہوتا ہے، آڈیولیکس کیس میں خفیہ اور تحقیقاتی اداروں کو عدالت نے نوٹس کیے، متعلقہ وزارتیں ، ریگولیٹری باڈیز اورآئی ایس آئی ، آئی بی اورایف آئی اے کونوٹس کیے، عدالت نے ریگولیٹری باڈیز پی ٹی اے اور پیمرا کو بھی نوٹس کیے تھے ۔

    وزیراعظم شہباز شریف کے اقدامات سے دشمن کی سازش ناکام ہوگئی،عطا تارڑ

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے بنگلہ دیش کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

    سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کے کیس میں ملوث چھٹا ملزم بھی گرفتار

  • اسلام آباد ہائیکورٹ نےنان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کرنےسے روک دیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ نےنان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کرنےسے روک دیا

    اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکومت کو ٹیکس نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کرنےسے روک دیا۔

    باغی ٹی وی: موبائل فون کمپنی کی جانب سے سلمان اکرم راجہ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے،سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ قانون میں ترمیم آئین کے آرٹیکل 18میں کاروبار کی آزادی کے بنیادی حق کے منافی ہے، عدالت نے حکومت کو ٹیکس نان فائلرز کی موبا ئل سمز بلاک کرنےسے روک دیا،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے موبائل فون کمپنی کی درخواست پر 27مئی تک حکم امتناع جاری کیا۔

    قبل ازیں فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے پانچ لاکھ ستر ہزار سے زائد نان فائلرز پر اڑھائی فیصد کی بجائے نوے فیصد اضافی ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا،ذرائع کے مطابق حالیہ انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے ذریعے جن پانچ لاکھ ستر ہزار سے زائد نان فائلرز کی فہرستیں جاری کی گئی ہیں ان پر انکم ٹیکس گوشوارے جمع کروانے تک نوے فیصد اضافی ود ہولڈنگ ٹیکس عائد کیا جائے گا۔

    آئی ایم ایف کا پاکستان کے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم میں خرابیوں پر تشویش کا …

    پری پیڈ و پوسٹ پیڈ نان فائلرز کی جانب سے لوڈ کئے جانیوالے بیلنس سے خودکار سسٹم کے زریعے نوے فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس کی مد میں کٹوتی کرکے ایف بی آر کو جمع کرایا جائے گا۔ اگر کوئی صارف سو روپے کا بیلنس لوڈ کروائے گا تو اس میں سے نوے روپے ایف بی آر کو جائیں گے، اگر موبائل فون کمپنیوں کی جانب سے ان نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے کے باوجود بھی انہوں نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کروائے تو اس صورت میں اگر وہ کوئی دوسری موبائل فون سم نکلوا کر استعمال کرتے ہیں تو اس پر بھی نوے فیصد اضافی ٹیکس دینا پڑے گا، نان فائلرز کے ہر دفعہ موبائل اور ڈیٹا لوڈ پر بھی اضافی ٹیکس لاگو کیا جائے گا نان فائلرز کی سمز بند کروانے کے لیے ان کا ڈیٹا پہلے ہی پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیوں کے سپرد کیا جاچکا ہے۔

    نیب ترامیم کیس :عمران خان کوویڈیو لنک کے ذریعے جیل سے پیش ہونے کی اجازت

  • شیریں مزاری کی 2022میں ہونیوالی گرفتاری کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

    شیریں مزاری کی 2022میں ہونیوالی گرفتاری کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

    اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیریں مزاری کی 2022میں ہونیوالی گرفتاری کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا-

    باغی ٹی وی : شیریں مزاری کی 2022میں ہونیوالی گرفتاری کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی،درخواست گزار ایمان مزاری کی جانب سے فیصل چودھری ایڈووکیٹ پیش ہوئے،ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل بھی عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

    دوران سماعت عدالت نے اینٹی کرپشن حکام سے استفسار کیا کہ کیا آپ کی ٹیم گرفتاری کیلئے آئی تھی؟ اینٹی کرپشن حکام نے کہا کہ جی 21مئی 2022کو ہم گرفتاری کیلئے آئے تھے،ایف آئی آر کے اندراج کے بعد ہم نے شیریں مزاری کو نوٹس کیاتھا،گرفتاری سے پہلے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا اور تھانہ کوہسار کی پولیس ہمارے ساتھ تھی-

    آئی ایم ایف کی 4 سالوں میں پاکستان میں مہنگائی میں مسلسل کمی کی …

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ اینٹی کرپشن حکام کو چاہئے تھا کہ گرفتاری کے بعد مجسٹریٹ کے پاس لے جاتے،جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ گرفتاری غلط ڈیکلیئر ہو جائے تو اس دوران جو ہوا اس کی حیثیت کیا ہوگی؟ہم یہ دیکھ رہے ہیں ہمارے دائرہ اختیار میں گرفتاری درست ہوئی یا نہیں،کسی دوسرے صوبے کو گرفتاری چاہئے ہو گی کیا باہر سے کوئی آکر اٹھا کر لے جائے گا؟یہ تو ایسے ہی ہوا یہاں کورٹ سے ایک آدمی اٹھا کر لے گئے،دروازے توڑ کر چیزیں توڑ کر جیسے لے گئے، کیا ایسے ہی گرفتاری ہوئی تھی، پھر وہ گرفتاری سپریم کورٹ نے غیرقانونی ڈیکلیئرکر دی تھی،جو آج ہو رہا ہے، دو سال بعد دوسرے والوں کے ساتھ ہو رہا ہو گا۔

    حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری سے ٹیکس دہندگان کے پیسے کی بچت ہو گی،وزیراعظم

    جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ ہم یہیں بیٹھیں ہوں گے،ایسے منہ اٹھا کر کوئی دوسرے صوبے میں جا کر کیسے گرفتار کر سکتا ہے، شیریں مزاری کمیشن نے ایکشن کی سفارش کی ہوئی ہے،جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ یہ وقت وقت کی بات ہے، یہ ایک سائیکل ہے،کل ادھر والے دوسرے طرف کھڑے ہوں گے،آج جو حکومت میں ہیں کل وقت بدلے گاتووہ اٹھائے گئے ہوں گے۔

    عدت نکاح کیس:وکیل کی عدم پیشی،عمران خان و اہلیہ کی سزا کیخلاف اپیلوں کی سماعت …

    عدالت نے اینٹی کرپشن حکام سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ سرکاری افسران کو ’نہ‘کرنا آنا چاہئے،کمیشن رپورٹ اور عدالت کے فیصلے کے تناظر میں ہم نے آگے چلنا ہے،یہ جو اس کورٹ کے اندر ہوا ہم تو اس کی انکوائری نہیں کر سکے،وکیل فیصل چودھری نے کہاکہ یہاں ہائیکورٹ کا تو پرچہ بھی درج نہیں ہوا، عدالت نے شیریں مزاری کی گرفتاری کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

  • بشری بی بی کو  اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا تحریری فیصلہ  جاری

    بشری بی بی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا تحریری فیصلہ جاری

    اسلام آباد: بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا تحریری فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے جاری کردیا-

    باغی ٹی وی : ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے 15 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ پٹیشنر کے مطابق بشری بی بی چاہتی ہیں کہ انہیں جیل میں رکھا جائے تاکہ ان کی تنہائی دور ہو عدالتی فیصلے موجود ہیں کہ قید تنہائی میں رکھنا صرف سزا نہیں بلکہ ٹارچر ہے، بشریٰ بی بی کو قید تنہائی میں رکھ کر ان کی سزا کو مزید سخت بنا یا گیا۔

    تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ رہائش گاہ کو سب جیل قرار دینے سے بشریٰ بی بی کے بچے آسانی سے گھر نہیں آ جا سکتے ان کے شوہر کے بچے اور خاندان کے افراد کو بھی گھر آنے کے لیے سپرنٹنڈنٹ جیل یا عدالت سے اجازت لینی پڑتی ہے ریکارڈ پر ایسا کچھ نہیں کہ رہائش گاہ کو سب جیل قرار دینے کے نوٹیفکیشن کے اجرا سے قبل پراپرٹی مالک سے اجازت لی گئی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دے کر پرائیویٹ پراپرٹی کا ورچوئل قبضہ حاصل کر لیا گیا پراپرٹی مالک کی اجازت کے بغیر اس کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دے کر اسے بنیادی حقوق سے محروم کیا گیا۔

    ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

    عدالت نے فیصلے میں بنی گالہ رہائش کو سب جیل قرار دینے کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار دینے کی وجوہات بھی بیان کیں عدالت نے فیصلے میں کہا کہ سپرنٹنڈنٹ کے مطابق بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل میں سزا یافتہ قیدی کے طور پر ایڈمٹ کرنے کے بعد سب جیل بھجوایا گیا، سپرنٹنڈنٹ کے مطابق ان کی درخواست پر چیف کمشنر اسلام آباد نے خان ہاؤس کو سب جیل قرار دینے کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔

    بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری سے متعلق فیصلہ حکومت پاکستان کوکرنا ہے،امریکا

    فیصلے کے مطابق چیف کمشنر نے خان ہاؤس کو سب جیل قرار دینے کے نوٹیفکیشن میں وجوہات ہی بیان نہیں کیں، رپورٹ کے مطابق اڈیالہ جیل میں گنجائش سے زیادہ قیدی ہیں، بشریٰ بی بی کی پروٹیکشن کے لیے سب جیل میں رکھا گیا رپورٹ کے مطابق جیل میں 2174 کی گنجائش مگر 7 ہزار قیدی، 75 خواتین کو رکھنے کی جگہ پر 250 خواتین قید ہیں۔

    عدالت نے کہا کہ ریکارڈ کے مطابق بشریٰ بی بی کو سب جیل میں رکھنے کے بعد 125 مزید خواتین جیل میں بطور قیدی لائی گئیں، بشریٰ بی بی کو جیل میں پروٹیکشن دینا ریاست کی ذمے داری ہے سزا یافتہ قیدی کی جیل سے منتقلی کے لیے آئی جی جیل خانہ جات کا آرڈر ضروری ہے، بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل سے سب جیل منتقل کرنے کے لیے آئی جی جیل خانہ جات کا آرڈر موجود نہیں۔

    شمالی وزیرستان میں نامعلوم شرپسندوں نے لڑکیوں کے نجی اسکول کو بم سے اڑا دیا

  • توشہ خانہ ریفرنس:نئی انکوائری  کیخلاف عمران خان اور اہلیہ کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

    توشہ خانہ ریفرنس:نئی انکوائری کیخلاف عمران خان اور اہلیہ کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور اُن کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے توشہ خانہ ریفرنس میں نیب کی نئی انکوائری کے خلاف دائر درخواستوں کو سماعت کے لیے مقرر کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں توشہ خانہ نیب تحقیقات بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف نیب کی نئی انکوائری کے معاملے پر دونوں درخواستوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کردئیے گئے۔

    اعتراضات دور ہونے کے بعد رجسٹرار ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی نیب نئی انکوائری میں طلبی نوٹسز کے خلاف درخواستوں کو سماعت کے لیے مقرر کر لیا جن پر چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری بدھ 08 مئی کو سماعت کریں گے،درخواست گزاروں نے عدالت عالیہ سے استدعا کی ہے کہ درخواستوں پر فیصلے تک نیب انکوائری میں طلبی کے نوٹسز معطل کیے جائیں۔

    او آئی سی اجلاس میں اسلاموفوبیا کے حل کیلئے تجاویز دیں،اسحاق ڈار

    وزیراعلیٰ پنجاب کا لاہور کو 22 کروڑ روپے مالیت کی 17 گاڑیوں کا تحفہ

    انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی