Baaghi TV

Tag: اسلام آباد ہائیکورٹ

  • عید کے چاند سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست

    عید کے چاند سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست

    اسلام آباد:عید کے چاند سے متعلق شہری اپنی درخواست لے کر اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گیا۔

    عید کا چاند دیکھنے کے بعد جلدی اعلان کا حکم دینے کے لیے ہائیکورٹ میں دائر شہری کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے وزارت مذہبی امور سے رپورٹ طلب کرلی،سماعت کے دوران چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ریمارکس دیے کہ چاند نظر آئے گا تو ہی اعلان کیا جائے گا، پہلے چاند کی شہاد تیں چاروں صوبوں سے اکٹھی کی جاتی ہیں، پھر میٹنگ ہوتی ہے اور اس کے بعد فیصلہ کیا جاتا ہے، اسی لیے وقت لگ جاتا ہے، چاند نظر آئے بغیر اعلان نہیں کیا جا سکتا ، چلیں رپورٹ طلب کر لیتے ہیں۔

    ایران کے اسرائیل پر 100 سے زائد اہداف پر حملے، 200 فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ

    سماعت کے دوارن درخواست گزار شہری عبد اللہ شفیق ذاتی حیثیت میں پیش ہوئے درخواست گزار نے استدعا کی کہ رویت ہلال کمیٹی کو حکم دیا جائے کہ چاند کا اعلان جلدی کیا جائے، کیونکہ اعلان میں تاخیر کے باعث لوگ تراویح بھی پڑھ لیتے ہیں اور رات گئے اعلان ہونے سے مارکیٹس میں اچانک رش بڑھ جاتا ہے، انتظامیہ کو لا اینڈ آرڈر کی صورتحال سے بچانے کے لیے اقدامات کی ہدایت کی جائے اور عید شاپنگ کی دکانوں کے علاوہ دیگر مارکیٹس بند ر کھنے کا حکم دیا جائے۔

    وزیراعلیٰ ہاؤس کے پی سے معلومات لیک ، 80اہلکاروں کا تبادلہ کر دیا گیا

    انہوں نے استدعا کی کہ رویت ہلال کمیٹی کو چاند دیکھ کر فوری اعلان کرنے کا پابند بنایا جائے، عدالت نے وزارت مذہبی امور سے رپورٹ طلب کرتے ہو ئے سماعت ملتوی کردی۔ عدالت نے آئندہ سماعت کی تاریخ نہیں دی۔

  • عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ جاری

    عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ جاری

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو اڈیالہ جیل سے اسپتال منتقل کرنے کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے نیا میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیا ،اور ان کا دوبارہ طبی معائنہ کرانے کی ہدایت جاری کی ہے۔

    جمعرات کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں اس معاملے کی سماعت جسٹس ارباب محمد طاہر نے کی سماعت مکمل ہونے کے بعد عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے طبی معائنے کے لیے نیا میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائےعدالت نے اپنے حکم میں ہدایت دی کہ چیف کمشنر اسلام آباد میڈیکل بورڈ تشکیل دیں جو بانی تحریک انصاف کا تفصیلی طبی معائنہ کرے گا اور ان کی صحت کے حوالے سے مکمل رپورٹ عدالت میں پیش کرے گا۔

    عدالت نے حکم دیا کہ اس میڈیکل بورڈ میں ڈاکٹر عارف اور ڈاکٹر ندیم قریشی کو بھی شامل کیا جائے تاکہ طبی معائنے کا عمل جامع اور شفاف انداز میں مکمل ہو سکے۔

    آبنائے ہرمز میں کتنے جہازوں پر حملے ہوئے؟

    فیصلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عمران خان کا دوبارہ مکمل طبی معائنہ کیا جائے اور ان کی صحت سے متعلق تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا جائے، عدالت نے ہدایت کی کہ معائنے کے بعد تیار ہونے والی میڈیکل رپورٹ متعلقہ حکام کو فراہم کی جائے، جیل رولز کے مطابق عمران خان کی فیملی کو طبی معائنے کے حوالے سے آگاہ کیا جائے گا تاکہ وہ بھی اس عمل سے باخبر رہیں۔

    عدالت نے مزید ہدایت دی کہ ڈاکٹر ندیم قریشی عمران خان کی فیملی کے ساتھ رابطے میں رہیں اور طبی معائنے سے متعلق ضروری معلومات فراہم کرتے رہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو اسپتال منتقل کرنے کی درخواست نمٹاتے ہوئے قرار دیا کہ پہلے میڈیکل بورڈ کی رپورٹ سامنے آنے دی جائے تاکہ ان کی صحت کی صورتحال کے بارے میں واضح تصویر سامنے آ سکے۔

    امریکا کا پشاور میں قونصل خانے کو مستقل طور پر بند کرنے کا فیصلہ

    سماعت کے دوران عمران خان کے وکلا نے مؤقف اختیار کیا کہ بانی تحریک انصاف کی صحت کے حوالے سے خدشات موجود ہیں اور انہیں مناسب طبی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے اسپتال منتقل کیا جانا چاہیے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان کا بہترین علاج جاری ہے اور ان کی صحت تسلی بخش ہے اس پر جسٹس ارباب طاہر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ بات تو تسلیم شدہ ہے کہ آپ علاج کروا رہے ہیں۔

    جسٹس ارباب طاہر نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما یہ مؤقف اختیار کر رہے ہیں کہ عمران خان کو شفا اسپتال منتقل کیا جائے اور وہاں ان کے طبی ٹیسٹ کروائے جائیں۔ انہوں نے ریمارکس دیے کہ اگر یہ ٹیسٹ ایک یا 2 گھنٹے میں ہو سکتے ہیں تو پھر انہیں وہاں لے جانے میں کیا مسئلہ ہے۔

    توشہ خانہ ٹو کیس: عمران اور بشریٰ کی اپیلوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور

    سماعت کے دوران جسٹس ارباب طاہر نے یہ بھی نشاندہی کی کہ عدالت کے پاس اب تک عمران خان کی کوئی باقاعدہ میڈیکل رپورٹ جمع نہیں کروائی گئی،اس موقع پر جسٹس خادم سومرو نے بھی ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت عدالت کے سامنے صرف سپرنٹنڈنٹ جیل کا بیان موجود ہے، انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا محض اسی بیان کی بنیاد پر کوئی حتمی فیصلہ کیا جا سکتا ہے؟-

    درخواست گزار کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ عمران خان کو مختلف طبی مسائل درپیش ہیں اور جیل میں موجود طبی سہولتیں ان کے مکمل علاج کے لیے ناکافی ہیں،وکلا نے مؤقف اختیار کیا کہ انسانی بنیادوں پر انہیں فوری طور پر کسی مناسب اسپتال منتقل کیا جانا ضروری ہے تاکہ ان کا مکمل طبی معائنہ اور علاج ممکن ہو سکے۔

    توشہ خانہ ٹو کیس: عمران اور بشریٰ کی اپیلوں پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور

    سماعت کے دوران سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ جیل انتظامیہ کی جانب سے عمران خان کو تمام ضروری طبی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں اور ان کی صحت کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے، سرکاری مؤقف کے مطابق جیل میں طبی عملہ موجود ہے اور بوقت ضرورت ڈاکٹرز بھی معائنہ کرتے ہیں۔

    عدالت نے دونوں فریقین کے دلائل تفصیل سے سننے کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا، اس موقع پر جسٹس ارباب محمد طاہر نے ریمارکس دیے کہ عدالت اس معاملے پر 15 منٹ کے وقفے کے بعد فیصلہ سنائے گی، سماعت کے دوران عدالت میں غیر معمولی سنجیدگی دیکھنے میں آئی جبکہ بانی تحریک انصاف کی صحت کے حوالے سے مختلف قانونی نکات پر بھی بحث ہوئی۔

    
ایران کا فیفا ورلڈکپ 2026 کے بائیکاٹ کا اعلان

  • عمران خان کو علاج کیلیے شفاء اسپتال منتقل کرنے کی درخواست پر نوٹس جاری

    عمران خان کو علاج کیلیے شفاء اسپتال منتقل کرنے کی درخواست پر نوٹس جاری

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو علاج کے لیے شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کی درخواست پر نوٹس جاری کر دیا۔

    جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس خادم حسین سومرو نے تحریری حکمنامہ جاری کیا تحریری حکم نامے میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر تین اعتراضات دور اور دو برقرار رکھے گئےہائیکورٹ نے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اسلام آباد کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔

    سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے طلب کی گئی رپورٹ میں پوچھا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی توشہ خانہ فوجداری کیس میں کتنی سزا کاٹ چکے؟اسلام آباد ہائیکورٹ نے دو اعتراضات پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس جاری کر دیا ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہدایت کی کہ رجسٹرار آفس متفرق درخواست کو نمبر لگا کر مرکزی اپیل کے ساتھ مقرر کرے، رجسٹرار آفس اپیلوں کی پیپر بُک آئندہ سماعت 10 مارچ سے پہلے تیار کرے۔

    پاسداران انقلاب کا شمالی خلیج میں امریکی ٹینکر پر حملہ

    امریکا کو بحری جہاز پر حملہ بہت مہنگا پڑے گا، ایرانی وزیرِ خارجہ

    بیواؤں اور یتیم بچوں کی کفالت کیلئے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

  • عمران خان کا آنکھ کے علاج کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع

    عمران خان کا آنکھ کے علاج کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع

    اسلام آباد:بانی پی ٹی آئی عمران خان نے آنکھ کے علاج کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔

    وکیل سردار لطیف کھوسہ نے بانی پی ٹی آئی کے آنکھ کے علاج سے متعلق درخواست عدالت عالیہ میں دائر کر دی ہے، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو علاج کی غرض سے شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کیا جائے۔

    درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ علاج کے دوران بانی کے ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر عاصم کو بھی رسائی فراہم کی جائے۔

    واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان اگست 2023 سے قید میں ہیں اور ان دنوں راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں سزا کاٹ رہے ہیں، جبکہ 9 مئی 2023 کے احتجاجی واقعات سے متعلق انسدادِ دہشت گردی ایکٹ (اے ٹی اے) کے تحت مقدمات بھی زیرِ سماعت ہیں۔

  • ہائیکورٹ کوریڈور میں سہیل آفریدی کی  ویڈیو بنانے پر ایک شخص سے موبائل فون چھین لیا گیا

    ہائیکورٹ کوریڈور میں سہیل آفریدی کی ویڈیو بنانے پر ایک شخص سے موبائل فون چھین لیا گیا

    وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی چیف جسٹس سرفراز ڈوگر سے بات کرنے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچے تھے تاہم انہیں چیف جسٹس کے سیکرٹری سے ملاقات کے لیے سیکرٹری کے آفس میں آنے کا پیغام دیا گیا۔

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اس سلسلے میں اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے تاکہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے مقدمات کی سماعت جلد از جلد ہونے اور بعض متفرق درخواستوں و ضمانت کی درخواستوں کو جلد از جلد مقرر کرنے کے حوالے سے بات کر سکیں۔

    وزیراعلیٰ کو چیف جسٹس کے سیکریٹری نے ملاقات کے لیے سیکریٹری آفس میں آنے کی ہدایت دی، لیکن انہوں نے جواب دیا کہ بانی پی ٹی آئی کے کیسز نہیں لگ رہے، میں اوپن کورٹ میں ہی بات کروں گا۔ اس موقع پر عمران خان کی بہنیں عظمیٰ خان، نورین خان اور علیمہ خان بھی عدالت میں موجود تھیں۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ چیف جسٹس سے ملاقات ممکن نہیں تھی، اسی لیے میں رمضان کے روزے کی حالت میں روسٹرم پر گیا اور انہیں سلام کیا، مگر انہوں نے سلام کا جواب بھی نہیں دیا۔

    سہیل آفریدی نے کہا کہ ہم یہ دکھانا چاہتے ہیں کہ پی ٹی آئی احتجاجی یا انتشاری سیاست نہیں کرتی، بلکہ تمام آپشنز استعمال کرنے کے بعد پرامن احتجاج کرتی ہے، جو ہمارا حق ہےسوا گھنٹہ انتظار کے باوجود چیف جسٹس نے سلام کا جواب تک نہیں دیا، جبکہ شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹرز سے طبی معائنہ کی درخواست بھی سماعت کے لیے نہیں لگی۔

    اسی دوران سہیل آفریدی کی ہائی کورٹ کوریڈور میں ویڈیو بنانے پر ایک شخص سے موبائل فون چھین لیا گیاپولیس نے وزیراعلیٰ کی روانگی کی ویڈیو بنانے پر ان کے ساتھ آنے والے شخص سے موبائل چھین کر ویڈیو ڈیلیٹ کروائی ویڈیو ڈیلیٹ کروانے کے بعد متعلقہ شخص کو موبائل فون واپس کر دیا گیا۔

  • بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ کیس: آئندہ سماعت پر فریقین سے حتمی دلائل طلب

    بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ کیس: آئندہ سماعت پر فریقین سے حتمی دلائل طلب

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست کی سماعت کے دوران عدالت نے آئندہ سماعت پر فریقین سے حتمی دلائل طلب کر لیے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست کی سماعت ہوئی،جسٹس ارباب محمد طاہر نے کیس کی سماعت کی، جس میں بانی پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل علی بخاری، درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر ظفر اللہ، اور ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد ایاز شوکت عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

    بانی پی ٹی آئی کے وکیل علی بخاری نے عدالت کو بتایا کہ سلمان اکرم راجا کی صحت آج ٹھیک نہیں، اس لیے وہ پیش نہیں ہوئے وکیل نے یہ بھی بتایا کہ عدالت نے بانی سے جیل میں ملاقات کا آرڈر دیا تھا، لیکن ملاقات نہ کرانے کے بارے میں جیل حکام سے عدالت نے استفسار کیا تھا۔

    سپریم کورٹ: جائیداد کی ملکیت اور تقسیم سے متعلق کیس کا تحریری فیصٌلہ جاری

    پی ٹی اے کے وکیل نے عدالت کو رپورٹ جمع کرا دی، جس پر بیرسٹر ظفر اللہ نے کہا کہ وہ دلائل دینے کے لیے تیار ہیں اور جواب کی کاپی دوسرے فریق کو بھی دی جائے،دوران سماعت یہ بات سامنے آئی کہ پی ٹی آئی بھی اس کیس میں فریق ہے اور جواب دینے کے لیے پہلے جیل میں بانی سے ملاقات کرنا ضروری ہے۔

    جسٹس ارباب محمد طاہر نے وکیل علی بخاری سے استفسار کیا کہ کیا پی ٹی آئی جواب جمع کرائے گی، جس پر وکیل نے وضاحت دی کہ پہلے ملاقات ہو جائے،بعد ازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت مئی کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی۔

    سابق سیکیورٹی اہلکار طالبان رجیم کے نشانے پر،سابق پولیس کمانڈر قتل

  • ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا کیخلاف اپیلوں پر نوٹس جاری

    ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا کیخلاف اپیلوں پر نوٹس جاری

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں متنازع ٹویٹس کیس میں ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی سزا کے خلاف دائر اپیلوں پر عدالت نے نوٹس جاری کر دیے۔

    جسٹس محمد آصف نے کیس کی سماعت کی، جبکہ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی جانب سے فیصل صدیقی، زینب جنجوعہ اور دیگر وکلا عدالت میں پیش ہوئے،عدالت نے سزا معطلی کی درخواستوں پر بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی سے جواب طلب کر لیا۔

    دورانِ سماعت فیصل صدیقی ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ ٹرانسفر کی درخواست ابھی زیر التوا تھی مگر ٹرائل کورٹ نے فیصلہ سنا دیا 2 گواہوں کے بیانات ملزمان کی غیر موجودگی میں ریکارڈ کیے گئے،یہ بھی عجیب ہوا کہ فیصلہ آنے کے بعد ٹرائل جج نے اس میں سے ایک پیراگراف نکال دیا سزا دینی ہے تو 10 دفعہ دے دیں، لیکن ٹرائل تو مکمل اور شفاف ہونا چاہیے۔

    جسٹس محمد آصف نے ریمارکس دیے کہ نوٹس جاری کر رہے ہیں، پیپر بکس آجائیں فیصل صدیقی نے استدعا کی کہ سزا معطلی کی درخواست پر قریب کی تاریخ مقرر کی جائے، وہ کراچی سے آتے ہیں، اس لیے جب وہ اسلام آباد آئیں اسی دن کی تاریخ دی جائے۔

    جسٹس محمد آصف نے استفسار کیا کہ آپ کب آئیں گے؟ اس پر فیصل صدیقی نے کہا کہ پیر یا منگل کی تاریخ رکھ لی جائے،عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ کو تاریخ مل جائے گی، بعد ازاں عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ملتوی کردی۔

  • فراڈ کیس: نجف حمید کی ضمانت منسوخی کے خلاف اپیل پر نوٹس جاری

    فراڈ کیس: نجف حمید کی ضمانت منسوخی کے خلاف اپیل پر نوٹس جاری

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے بھائی نجف حمید کے خلاف فراڈ کے مقدمے میں ضمانت کی بحالی سے متعلق درخواست پر نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔

    کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے کی، جہاں سابق نائب تحصیلدار نجف حمید اپنے وکلا قدیر جنجوعہ اور احد کھوکھر کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے،سماعت کے دوران وکلا نے عدالت سے استدعا کی کہ نجف حمید کی ضمانت منسوخ کرنے کے فیصلے کو معطل کیا جا ئے۔

    اس موقع پر جسٹس انعام امین منہاس نے وکلا سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں، پہلے فریقین کے جوابات آ جانے دیں،اس حوالے سے تحریری حکم نامہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

    نجف حمید نے ایف آئی اے کی جانب سے درج مقدمے میں اپنی ضمانت منسوخی کے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے ایف آئی اے کی جانب سے درج فراڈ کے مقدمے میں نامزد نجف حمید نے اسپیشل جج سینٹرل کی جانب سے اپنی ضمانت کی منسوخی کا 24 جنوری کا فیصلہ چیلنج کیا ہے اسپیشل جج سینٹرل نے ایف آئی اے کی نجف حمید کی ضمانت منسوخی کی درخواست منظور کی تھی۔

    اپنی درخواست میں نجف حمید نے استدعا کی ہے کہ وہ قانون پسند شہری ہیں اور انہیں بدنیتی پر مبنی مقدمے میں گھسیٹا جارہا ہے، ضمانت منسوخی کا فیصلہ قانون کی نظر میں برقرار نہیں رہ سکتا انہوں نے اسپیشل جج سینٹرل کا ضمانت منسوخی کا فیصلہ کالعدم قرار دیے جانے کی استدعا کرتے ہوئے اپنی ضمانت قبل از گرفتاری کو بحال کرنے کی درخواست کی ہے، جس میں اسٹیٹ، ایف آئی اے اور مدعی مقدمہ کو فریق بنایا گیا ہے۔

    عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مزید سماعت ملتوی کر دی۔

  • فیض حمید کے بھائی نجف حمید کا فراڈ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

    فیض حمید کے بھائی نجف حمید کا فراڈ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

    ساق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کے بھائی نجف حمید نے فراڈ کیس میں ضمانت بحالی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

    نجف حمید نے ایف آئی اے مقدمے میں ضمانت منسوخی کا فیصلہ چیلنج کردیا، نجف حمید نے اسپیشل جج سینٹرل کا ضمانت منسوخی کا 24 جنوری کا فیصلہ چیلنج کیا،اسپیشل جج سینٹرل نے ایف آئی اے کی نجف حمید کی ضمانت منسوخی کی درخواست منظور کی تھی۔

    درخواست میں ریاست، ایف آئی اے اور مدعی مقدمہ کو فریق بنایا گیا ہے نجف حمید نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ قانون پسند شہری ہوں، بدنیتی پر مبنی مقدمے میں گھسیٹا جارہا ہے، ضمانت منسوخی کا فیصلہ قانون کی نظر میں برقرار نہیں رہ سکتا، اسپیشل جج سینٹرل کا ضمانت منسوخی کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، ضمانت قبل از گرفتاری کو بحال کیا جائے۔

  • عمران خان کا ایکس  اکاؤنٹ بند کرنے کا کیس:پی ٹی اے کا جواب غیر تسلی بخش قرار

    عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کا کیس:پی ٹی اے کا جواب غیر تسلی بخش قرار

    اسلام آباد:ہائیکورٹ نے عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کے کیس میں پی ٹی اے کا جواب غیر تسلی بخش قرار دے دیا۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف کے ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کے کیس کی سماعت کی، جس میں سلمان اکرم راجا نے عدالت کو بتایا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہو سکی عدالت نے جیل حکام، پی ٹی اے اور دیگر فریقین کے جوابات موصول ہونے کے بعد کیس کی مزید سماعت 24 فروری تک ملتوی کر دی ہے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر کی سربراہی میں کیس کی سماعت کے دوران سلمان اکرم راجا نے عدالت کو بتایا کہ وہ بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کے لیے ملاقات نہیں کر سکے عدالت نے کہا کہ اگر ملاقات ہو جائے تو 24 فروری کو حتمی دلائل سنے جائیں گے۔

    عدالت نے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست پر بھی تفصیلی جواب جمع کرانے کی ہدایت کی اور ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد آفس سے تحریری جواب طلب کیا سرکاری وکیل نے بتایا کہ ملاقاتوں کے کیسز ایک لارجر بنچ دیکھ رہا ہے اور جب تک ملاقات نہیں ہوگی، کیس آگے نہیں بڑھ سکے گا۔

    سلمان اکرم راجا نے عدالت کو بتایا کہ کیس فائل ہونے کے بعد انہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی انہوں نے کہا کہ 2 ماہ پہلے 4 نومبر کو ملاقات کا آرڈر جاری ہوا تھا، لیکن اس پر عمل نہیں ہوا، انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ جیل میں ملاقات کے لیے مناسب آرڈر جاری کیا جائے۔

    جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ اگر ملاقات کرائی گئی تو کیس آگے بڑھ سکے گا اور اس حوالے سے مناسب احکامات جاری کیے جائیں گے عدالت نے کیس کی مزید سماعت 24 فروری تک ملتوی کر دی،اس دوران پی ٹی اے نے بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کے کیس میں جواب داخل کرایا، تاہم عدالت نے اسے غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’آپ دیکھ لیں رٹ پٹیشن کیا ہے اور آپ کا جواب کیا ہے‘۔