Baaghi TV

Tag: اسلام آباد ہائیکورٹ

  • ججز سنیارٹی کیس :عمران خان نے سپریم کورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی

    ججز سنیارٹی کیس :عمران خان نے سپریم کورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی

    بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ججز تبادلہ و سنیارٹی کیس کے فیصلہ کیخلاف سپریم کورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی۔

    درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ ججز کی منتقلی عدلیہ کی آزادی پر حملہ ہے، تین ہائیکورٹ ججز کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں منتقلی کا مقصد آزاد ججز کو پیچھے دھکیلنا ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے بعض ججز نے مداخلت کیخلاف خط لکھا تھا، خطوط پر کارروائی کے بجائے ان ججز کی سنیارٹی متاثر کی گئی۔

    درخواست میں کہا گیا کہ آرٹیکل 200 کے تحت منتقلی صرف عارضی ہو سکتی ہے، صدر کو ججز کی منتقلی یا سنیارٹی کا تعین کرنے کا اختیار نہیں، ججز ٹرانسفر میں آرٹیکل 175-A کی خلاف ورزی ہوئی،درخواست میں انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت کیلئے فل کورٹ بنانے کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا کہ ججز کی آزادی، سنیارٹی اور عدالتی خودمختاری کا تحفظ کیا جائے۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ کی 4 ججز پر مشتمل نئی انتظامی کمیٹی تشکیل

    واضح رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی سنیارٹی طے کرتےہوئے جسٹس سرفراز ڈوگر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کو سینئر ترین جج ڈکلیئر کیا تھا،صدر مملکت نے جسٹس سرفراز ڈوگر سمیت دیگر 2 ججز کے تبادلوں کو بھی مستقل قرار دے دیا،جسٹس محسن اختر کیانی دوسرے اور جسٹس گل حسن اورنگزیب سنیارٹی میں تیسرے نمبر پر ہیں۔

    قبل ازیں سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ ججز کی سنیارٹی کے تعین کا معاملہ صدر مملکت کو بھیجا تھا اور صدر مملکت کے فیصلے کے بعد وزارت قانون نے ججز سنیارٹی کا نوٹیفکیشن جاری کیاتھا-

    اقدامِ قتل کیس: موسیٰ مانیکا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

  • جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

    جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

    جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

    حلف برداری کی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں منعقد ہوئی جہاں صدر مملکت آصف زرداری نے جسٹس سردار سرفراز ڈوگر سے ان کے عہدے کا حلف لیا،تقریب میں سینئر وکلا کی بڑی تعداد شریک تھی،وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر داخلہ محسن نقوی، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی حلف برداری تقریب میں موجود تھے۔

    واضح رہے کہ سندھ اور پشاور ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان نے بھی آج اپنے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس محمد جنید غفار سے حلف لیا جبکہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔

    زرعی شعبے کی پیداوار میں بہتری حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیرِ اعظم

    شیخہ اسماء الثانی پاکستان کے پہاڑوں اور سیاحت کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر

    ماہ رنگ بلوچ سمیت دیگر رہنماؤں کا مزید 10 روزہ جسمانی ریمانڈ

  • پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز نے مخصوص نشستوں کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

    پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز نے مخصوص نشستوں کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

    پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز (پی ٹی آئی پی) نے خیبرپختونخوا میں اپنے حصے کی مخصوص نشستیں حاصل کرنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا دیا ہے۔

    پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کی جانب سے الیکشن کمیشن کے خلاف درخواست دائر کی گئی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں مخصوص نشستیں اُن کے حصے کے مطابق دی جائیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس اس درخواست کی سماعت کل کریں گے۔درخواست میں الیکشن کمیشن کے 5 اپریل 2024 کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا گیا ہے اور عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کو 4 مارچ کے نوٹیفکیشن کو درست کرنے کا حکم دیا جائے۔

    یاد رہے کہ 27 جون کو سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بینچ نے 5 کے مقابلے میں 7 کی اکثریت سے مخصوص نشستوں سے متعلق دائر نظرثانی درخواستیں منظور کرلی تھیں۔

    پی ٹی آئی کے الزامات،الیکشن کمیشن کا ردعمل سامنے آگیا

    ایف بی آر میں اے آئی پر مبنی کسٹمز کلیئرنس اور رسک مینجمنٹ سسٹم متعارف

    ڈسکہ: یوم عاشورہ کے پُرامن اختتام پر انتظامیہ و بلدیاتی افسران کو خراجِ تحسین

  • اسلام آباد ہائیکورٹ   کی جون کی کارکردگی رپورٹ جاری

    اسلام آباد ہائیکورٹ کی جون کی کارکردگی رپورٹ جاری

    اسلام آباد ہائی کورٹ کی جون کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی ہے-

    جاری رپورٹ کے مطابق جُون 2025 کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ نے مجموعی طور پر 985 مقدمات نمٹائے اس حوالے سے عدالت کی ماہ جون کی ججز کارکردگی رپورٹ یکم سے 30 جون 2025 کے عرصے پر مشتمل ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ جسٹس انعام امین منہاس 313 مقدمات نمٹا کر دیگر تمام ججز میں سرفہرست رہے۔

    رپورٹ کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس محمد اعظم خان نے بالترتیب 125، 125 مقدمات کے فیصلے سنائے اور دوسرے نمبر پر رہے جب کہ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے ماہ جون میں 92 مقدمات نمٹائے اور اس طرح وہ تیسرے نمبر پر آئے۔

    ملک کے مختلف حصوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    جسٹس محمد آصف نے 67 کیسز نمٹائے جب کہ جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے 58 مقدمات کا فیصلہ کیا اسی طرح جسٹس ارباب محمد طاہر نے 46، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے 45 اور جسٹس خادم حسین سومرو نے بھی 45 مقدمات نمٹائے جسٹس بابر ستار نے 41 جبکہ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے 28 مقدمات کے فیصلے کیے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جاری اس رپورٹ میں عدالتی نظام میں مقدمات کے بروقت فیصلوں کو یقینی بنانے کی کوششوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔

    اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا مثبت آغاز ، انڈیکس نے ایک لاکھ ، 31 ہزار کی حد عبور کر لی

  • صدر مملکت نےجسٹس سرفراز ڈوگر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کا سینئرترین جج قراردیدیا

    صدر مملکت نےجسٹس سرفراز ڈوگر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کا سینئرترین جج قراردیدیا

    صدر مملکت آصف زرداری نے اسلام آبادہائیکورٹ ججز کی سنیارٹی سے متعلق فیصلہ جاری کر دیا،اس حوالے سے وزارت قانون و انصاف نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق صدر نے سنیارٹی کی منظوری سپریم کورٹ کے 19جون کےفیصلےکی روشنی میں دی ہےجسٹس سرفراز ڈوگر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کا سینئرترین جج قراردیدیا گیا،جسٹس سرفراز ڈوگر اور 2ججز کا اسلام آباد ہائی کورٹ میں تبادلہ مستقل بنیادوں پرکیا گیا ہے۔

    جسٹس محسن اختر کیانی دوسرا اور جسٹس میاں گل حسن کا سنیارٹی میں تیسرا نمبرہےجسٹس طارق محمود جہانگیری سنیارٹی میں چوتھے نمبر پر ہوں گے، جسٹس بابر ستار سنیارٹی میں پانچویں، جسٹس سردار اعجاز اسحاق چھٹےنمبر پر ہیں۔

    جسٹس ارباب طاہر سنیارٹی میں ساتویں نمبر پر ہوں گے، جسٹس ثمن رفعت سنیارٹی میں آٹھویں، جسٹس خادم سومرو نویں نمبر پر ہوں گے، جسٹس اعظم خان سنیارٹی میں دسویں، جسٹس محمدآصف 11ویں اور جسٹس انعام امین منہاس سنیارٹی میں سب سے آخری 12ویں نمبر ہوں گے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس سرفرازڈوگر، جسٹس خادم سومرو اور جسٹس محمدآصف اسلام آباد ہائی کورٹ کے مستقل جج ہوں گے۔

  • اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ ججز نے ٹرانسفر  اینڈ سنیارٹی کیس کا فیصلہ چیلنج کر دیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے پانچ ججز نے ٹرانسفر اینڈ سنیارٹی کیس کا فیصلہ چیلنج کر دیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز نے سپریم کورٹ میں ججز ٹرانسفر اینڈ سنیارٹی کیس کا فیصلہ چیلنج کر دیا۔

    سینئر وکیل منیر اے ملک کے زریعے پانچ ججز نے انٹرا کورٹ اپیل سپریم کورٹ دائر کردی، سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز ٹرانسفر کو درست قرار دیا تھا، سپریم کورٹ پانچ رکنی بینچ نے سنیارٹی کا معاملہ صدر پاکستان کو بھجوا دیا تھا ججز نے سپریم کورٹ سے ٹرانسفر کیس فیصلے کو انٹرا کورٹ اپیل میں کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے،درخواست گزار نے استدعا کی کہ انٹرا اپیل کے التواء تک 19 جون کا فیصلہ معطل کیا جائے۔

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے19 جون کو ججز تبادلہ و سنیارٹی کیس کا مختصر فیصلہ سناتے ہوئے تین ججز کا اسلام آباد ہائی کورٹ میں تبادلہ آئین اور قانون کے مطابق قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’جب تک صدر فیصلہ نہیں کرتے جسٹس سرفراز ڈوگر قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ رہیں گے۔

    اوکاڑہ: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم میں کٹوتی، چھاپہ مار ٹیم پر حملہ، مقدمہ درج

    عدالت نے تین دو کی تناسب سے فیصلہ دے کر ٹرانسفر کو درست قرار دیا اور اسلام آباد ہائی کورٹ ججز کی درخواست خارج کر دی تھی

    سپریم کورٹ نے مختصر فیصلے میں مزید کہا تھا کہ ’ججوں کا ٹرانسفر عارضی ہے یا مستقل صدر کو یہ معاملہ بھیج دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ سینیارٹی کا معاملہ بھی صدر کو بھجوایا جاتا ہے، صدر مملکت سینیارٹی کے معاملے کو جتنی جلد ممکن ہو طے کریں۔‘

    جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس شاہد بلال اور جسٹس صلاح الدین پنہور نے اکثریتی فیصلے سے اتفاق کیا۔ جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شکیل احمد نے فیصلے سے اختلاف کیا۔

    جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی تھی بینچ کے دیگر ججوں میں جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس شاہد بلال، جسٹس صلاح الدین پنہور اور جسٹس شکیل احمد شامل ہیں۔

    بانی پی ٹی آئی کیخلاف دائر ہتک عزت کا دعوی،شہباز شریف کی لیگل نوٹس کو ریکارڈ کا حصہ بنانے کی درخواست

    جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس محمد آصف اور جسٹس خادم حسین سومرو کی اسلام آباد ہائی کورٹ ٹرانسفر ہوئی تھی۔ جسٹس سرفراز ڈوگر کو سینیئر قرار دے کر اسلام آباد ہائی کورٹ کا قائم مقام چیف جسٹس تعینات کیا گیا، جبکہ ان کے تبادلے سے قبل جسٹس محسن اختر کیانی سینیئر ترین جج تھے جنہوں نے جسٹس عامر فاروق کے سپریم کورٹ تعیناتی کے بعد چیف جسٹس بننا تھا۔

    تین ججز کی ٹرانسفر کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ کے پانچ ججوں نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ ٹرانسفر اور سینیارٹی کے خلاف جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس بابر ستار، جسٹس طارق جہانگیری، جسٹس سردار اعجاز اسحاق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

    اپوزیشن ملکی ترقی و خوشحالی کے لئے مثبت کردار ادا کرے،وزیراعظم

  • اسلام آباد ہائیکورٹ کی چھتیں پانی سے ٹپکنے لگیں،اربوں روپے ضائع

    اسلام آباد ہائیکورٹ کی چھتیں پانی سے ٹپکنے لگیں،اربوں روپے ضائع

    راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

    راولپنڈی میں موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ، کئی مقامات پر سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہوئی جس کے بعد شہریوں کو احتیاط کرنے کی ہدایت کی گئی جبکہ اربوں روپے کی لاگت سے بننے والے اسلام آباد ہائی کورٹ کی چھتیں بارش کے بعد ٹپکنے لگیں۔

    اسلام آباد میں بارش کے بعد ہائیکورٹ بلڈنگ کے اندر پانی جمع ہوگیا،بارش کے باعث اسلام آباد ہائی کورٹ کی مسجد سے ملحقہ ایریا سے پانی ٹپکنے لگا، پانی گرنے سے سائلین کو مشکلات کا سامنا ہے اسلام آباد ہائی کورٹ کی نئی بلڈنگ پر اربوں روپے خرچ ہوئے تھے۔

    علاوہ ازیں آزاد جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے مظفرآباد و گردونواح میں موسم خوشگوارہو گیا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق رواں سال مون سون سیزن میں معمول سے 25 فیصد زائد بارشیں برسنے کے امکانات ہیں، پنجاب میں بارشوں کی شدت تیز ہو گی، شدید بارشیں ہونے کے باعث اربن فلڈنگ کے خدشات بھی پیدا ہو سکتے ہیں۔

  • 190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر

    190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستوں کو سماعت کے لیے منظور کر لیا ہے۔

    موصولہ اطلاعات کے مطابق، اسلام آباد ہائیکورٹ نے اس کیس کو 26 جون کو سماعت کے لیے مقرر کیا ہے۔عدالتی رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری کردہ کاز لسٹ کے مطابق، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جانب سے دائر کردہ سزا معطلی کی درخواستوں کی سماعت 26 جون کو ہو گی۔کاز لسٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس مقدمے کی سماعت قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف کریں گے، جبکہ عدالت نے پہلے ہی نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تحریری جواب طلب کر رکھا ہے۔

    یاد رہے کہ 15 مئی کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے سزا معطلی کی ان درخواستوں پر ابتدائی سماعت کے دوران فریقین کو نوٹس جاری کیے تھے اور آئندہ ہفتے سماعت مقرر کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔

    ڈبلیو ایچ او کا ایران اور اسرائیل میں صحت مراکز پر حملوں پر اظہارِ افسوس

    صدر ٹرمپ نے ایران پر حملے کی منظوری سے متعلق خبر کو بے بنیاد قرار دے دیا

    ایران کے بیلسٹک میزائل حملے میں اسرائیلی اسپتال تباہ، 50 سے زائد افراد زخمی

    اسرائیل کا امریکا سے مدد مانگنا کمزوری، دشمن کو طاقت سے جواب دیں گے،آیت اللہ خامنہ ای

  • اسلام آباد ہائیکورٹ رولز میں تبدیلیوں پر شدید تحفظات،جسٹس بابر ستار  نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ رولز میں تبدیلیوں پر شدید تحفظات،جسٹس بابر ستار نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس بابر ستار نے ہائیکورٹ رولز 2025 میں کی گئی تبدیلیوں پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے قائم مقام چیف جسٹس کو ایک اہم خط لکھ دیا ہے۔

    جسٹس بابر ستار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ بغیر فل کورٹ میٹنگ کے رولز میں کی گئی کوئی بھی تبدیلی آئین اور قانون کے منافی ہے لاہور ہائیکورٹ رولز اور آئین کے آرٹیکل 208 کے تحت طے شدہ طریقہ کار کو نظر انداز کرتے ہوئے رولز میں ترمیم کی گئی، اس غلطی کی فوری درستگی ضروری ہے تاکہ ادارے کا آئینی وقار اور داخلی شفافیت متاثر نہ ہو۔

    انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ انہیں اسلام آباد ہائیکورٹ رولز 2025 کا گزٹ نوٹیفکیشن موصول ہو چکا ہے، تاہم ان رولز کی تشکیل آئینی دائرہ اختیار کے مطابق نہیں کی گئی، آئین کے آرٹیکل 208 کے مطابق رولز بنانے کا اختیار صرف متعلقہ اتھارٹی یعنی چیف جسٹس اور تمام ہائیکورٹ ججز کو حاصل ہے، اور یہ اختیار نہ تو کسی اور کو دیا جا سکتا ہے اور نہ ہی کسی متبادل طریقے سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

    چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

    بھارت کا پاکستانی پانی ہڑپنے کے منصوبے پر عمل کا آغاز

    بھارت کا پاکستانی پانی ہڑپنے کے منصوبے پر عمل کا آغاز

  • ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کی معمولی سی استدعا سے حکومت پاکستان کو آخر کیا نقصان ہو سکتا ہے؟ عدالت

    ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کی معمولی سی استدعا سے حکومت پاکستان کو آخر کیا نقصان ہو سکتا ہے؟ عدالت

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی سے متعلق کیس میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے سوالات کے جوابات طلب کر لیے۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی، ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے وکیل عمران شفیق عدالت میں پیش ہوئے عدالت نے سوال کیا کہ کیا حکومتِ پاکستان امریکی عدالت میں عافیہ صدیقی کی رہائی سے متعلق عدالتی معاونت کا جواب جمع کروائے گی؟حکومت عافیہ صدیقی کی اپنی رہائی کے لیے دائر کردہ درخواست میں بطور معاون عدالتی بیان جمع کرانے کے لیے تیار ہے تاکہ انہیں انسانی بنیادوں پر رہا کیا جا سکے؟۔

    ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کے وکیل عمران شفیق ایڈووکیٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ حکومت کو ہدایت دی جائے کہ وہ امریکہ میں عدالتی معاونت پر رضا مندی ظاہر کرے، اس جواب میں حکومت نے عافیہ صدیقی کی دائر درخواست کے مندرجات کی حمایت یا تصدیق نہیں کرنی۔

    اسرائیلی حملے کے بعد ایران کی نئی عسکری قیادت کے نام سامنے آ گئے

    وکیل عمران شفیق نے کہا کہ حکومت پاکستان سے محض اتنا مطالبہ ہے کہ وہ عافیہ صدیقی کی درخواست کے مندرجات سے قطع نظر محض مختصر سی استدعا کرے کہ عافیہ صدیقی کو انسانی بنیادوں پر رہا کیا جائے۔

    جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کہا کہ اس معمولی سی استدعا سے حکومت پاکستان کو آخر کیا نقصان ہو سکتا ہے؟، پاکستان کے اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان گزشتہ ایک پیشی پر اسی عدالت میں بیان دے چکے ہیں۔

    جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کہا کہ اٹارنی جنرل پہلے کہہ چکے ہی کہ حکومت امریکہ میں عدالتی معاونت کی درخواست دائر کرے گی تو پھر اب کیا مسئلہ ہے؟، اگلی سماعت پر حکومتی موقف سے آگاہ کریں اور عدالت کو دلیل سے مطمئن کریں کہ اس میں حکومت کا نقصان کیا ہے؟۔

    گورنر خیبرپختونخوا کا بجٹ اجلاس بلانے کی سمری پر دستخط سے انکار

    جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کہا کہ جب میاں صاحب اپوزیشن میں تھے تو انہوں نے اس وقت کے وزیر اعظم کو خطوط لکھے کہ عافیہ کی رہائی کے لئے قانونی اقدامات کریں، عدالت نے استفسار کیا کہ حکومت کے بعد حالات میں ایسی کیا تبدیلی ہے کہ حکمرا ن جماعت کا موقف بدل گیا؟ ایسی نظیریں موجود ہیں کہ حکومت پاکستان ماضی میں ایسے معاون عدالتی بیان داخل کر چکی ہے،جب پہلے معاون عدالتی بیان داخل ہوتے تھے تو اب کیا قانونی پیچیدگی ہے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل ہدایات لےکر عدالت کو مطمئن کریں، کیس کی سماعت بدھ تک ملتوی کردی گئی۔