Baaghi TV

Tag: اسلام آباد ہائیکورٹ

  • بانی پی ٹی آئی  کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظوری کا تفصیلی فیصلہ جاری

    بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظوری کا تفصیلی فیصلہ جاری

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظوری کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔

    باغی ٹی وی:اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے 14 صفحات کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا جس میں لکھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ پر سعودی ولی عہد سے بلغاری جیولری سیٹ کا تحفہ توشہ خانہ میں جمع نہ کرانے کا الزام ہے، بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کے خلاف تحفہ توشہ خانہ میں جمع نہ کرانے پر کریمنل کارروائی شروع کی گئی، پراسیکیوٹر کے مطابق تحفہ جمع نہ کروا کر بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ نے پروسیجر کی خلاف ورزی کی، پراسیکیوٹر کے مطابق تحفہ توشہ خانہ میں جمع نہ کروا کر کرمنل بریچ آف ٹرسٹ کیا گیا۔

    عمران خان سے ملاقات،مشاورت اگلی مذاکراتی نشست سے پہلے ضروری ہے،اسد قیصر

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ پر پریشر ڈال کر تحفے کی قیمت کم لگوانے کا بھی الزام ہے، الزام ہے کہ جیولری سیٹ کم قیمت لگوا کر لینے سے قومی خزانے کو 3 کروڑ 28 لاکھ کا نقصان پہنچایا گیا، ایف آئی اے چالان کے مطابق تحفے کی رسید کے ساتھ ساتھ تحفہ جمع کرانا بھی لازم تھا۔

    فیصلے میں کہا گیا ہے کہ 2018 کے توشہ خانہ رولز کے مطابق تحفہ نہیں بلکہ صرف رسید جمع کرانا لازم تھی، اس بات سے انکار نہیں کیا گیا بانی پی ٹی آئی نے بذریعہ ڈپٹی ملٹری سیکرٹری رسید توشہ خانہ میں جمع کرائی، بادی النظر میں تحفہ جمع نہ کرائے جانے پر کارروائی شروع نہیں کی جا سکتی تھی اس معاملے سے نکلنے کےلیے 2023 میں کابینہ ڈویژن نے آفس میمورینڈم میں ترمیم کی، آفس میمور ینڈ م میں ترمیم کر کے رسید کی جگہ تحفہ جمع نہ کرانے پر کارروائی کا لکھا گیا۔

    علی امین گنڈا پور کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم

    فیصلے کے مطابق پراسیکیوٹر نےبھی تسلیم کیا کہ آفس میمورینڈم کا اطلاق دو سال پہلے ہونے والے عمل پرنہیں ہو سکتا، عدالت کے عارضی تعین کے مطابق توشہ خانہ ٹو کیس مزید انکوائری کا کیس ہے، پراسیکیوٹر نے زور دیا کہ بانی پی ٹی آئی توشہ خانہ ون میں بھی سزا یافتہ ہیں ضمانت کے حقدار نہیں، بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ ون کیس میں سزا نیب پراسیکیوٹر کے اعتراض نہ کرنے پر معطل ہو چکی ہے۔

    عدالت نے فیصلے میں کہا کہ نیب پراسیکیوٹر توشہ خانہ ون کیس بےضابطگیوں کے باعث سزا کالعدم کر کے ریمانڈ بیک کرنے کی بھی استدعا کر چکے، ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے تحفے کی کم قیمت لگوانے میں بانی پی ٹی آئی کے اثرانداز ہونے کے پہلو پر زور دیا، ایف آئی اے کا یہ کیس نہیں کہ بانی پی ٹی آئی یا ان کی اہلیہ نے براہ راست دھمکی دی یا پریشر ڈالا۔

    عامر خان کے بیٹے جنید خان بچپن میں کونسی بیماری میں مبتلا تھے؟

    فیصلے میں کہا گیا ہے کہ تحفے کی قیمت کا تعین کرنے والے صہیب عباسی کا بیان بھی تاحال ٹرائل کورٹ کے سامنے ریکارڈ نہیں ہوا، صہیب عباسی چیئرمین نیب کیجانب سےمعافی ملنے پر کیس میں وعدہ معاف گواہ بنے،ایف آئی اے حکام کی جانب سے صہیب عباسی کی معافی سے متعلق کچھ سامنے نہیں آیا، بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ پر گراف جیولری سیٹ حاصل کرنے سے متعق الزام لگایا گیا، تحفے کی رقم جمع کرانے کی رسید بانی پی ٹی آئی نہیں بلکہ بشریٰ بی بی کے نام پر جاری کی گئی۔

    آئندہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں بھی رسک برقرار رہیں گے،گورنر اسٹیٹ بینک

    عدالتی فیصلے میں ہے کہ بانی پی ٹی آئی 72 سال کے ہیں اور اس کیس میں چار ماہ سے زائد عرصے تک زیرحراست رہے، کیس ایف آئی اے کو منتقل ہونے کے بعد تفتیشی افسر نے بانی پی ٹی آئی سے سوال کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کی، بانی پی ٹی آئی کے خلاف ریفرنس نیب نے دائر کیا تھا اس کا مطلب ہے کہ تفتیش مکمل ہو چکی ہے، بانی پی ٹی آئی پر فرد جرم تاحال عائد نہیں کی گئی، ٹرائل جلد مکمل ہوتا نظر نہیں آ رہا، کیس کے دستاویزی شواہد پہلے ہی پراسیکیوشن کے قبضے میں ہیں، ٹمپرنگ کا کوئی خدشہ نہیں ہے۔

    فیصلے میں لکھا ہے کہ بانی پی ٹی آئی ضمانت کی رعایت کا غلط استعمال نہ کریں اور ہر سماعت پر ٹرائل کورٹ میں پیش ہوں، بانی پی ٹی آئی ضمانت کا غلط استعمال کریں تو پراسیکیوشن ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کر سکتی ہے۔

    وزیراعظم کا انسانی سمگلروں کی جائیدادوں اور اثاثوں کی ضبطگی کا حکم

    واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھاتوشہ خانہ ٹو کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نامزد ہیں۔

  • اسلام آباد ہائیکورٹ، سرکاری خرچ پر حج و عمرہ پر بھیجے گئے  افراد کی تفصیلات طلب

    اسلام آباد ہائیکورٹ، سرکاری خرچ پر حج و عمرہ پر بھیجے گئے افراد کی تفصیلات طلب

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت کی ترقیاتی اتھارٹی (سی ڈی اے) سے سرکاری خرچ پر حج و عمرہ پر بھیجے گئے افسران اور سٹاف کی تفصیلات ایک ماہ کے اندر فراہم کرنے کا حکم دیا ہے۔

    یہ احکام جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ڈاکٹر اسلم خاکی کی درخواست پر جاری کیے۔درخواست گزار نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ سی ڈی اے کے پاس ایکوائر کردہ زمین کے مالکان کو ادائیگیاں کرنے کے لیے رقم موجود نہیں، لیکن دوسری طرف سی ڈی اے اپنے افسران و سٹاف کو حج و عمرہ جیسے نجی مذہبی امور پر سرکاری خرچ پر بھیج رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک ناقابل فہم اور غیر منصفانہ عمل ہے، کیونکہ عوامی خزانے سے حج و عمرہ کی سہولت فراہم کرنے کا جواز نہیں بنتا۔ڈاکٹر اسلم خاکی نے اپنے درخواست میں یہ بھی استدعا کی کہ سی ڈی اے کے اس غیر قانونی اور غیر اخلاقی عمل کو روکا جائے اور ان افسران و سٹاف کی تفصیلات فراہم کی جائیں جو اس سرکاری خرچ پر حج و عمرہ پر گئے ہیں۔عدالت نے درخواست کی سماعت کے دوران سی ڈی اے کے حکام کو طلب کیا اور انہیں ایک ماہ کے اندر تمام تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے اس حوالے سے سی ڈی اے کو ایک خط جاری کرتے ہوئے ان افسران کی فہرست فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی جو سرکاری خرچ پر حج و عمرہ پر گئے ہیں، اور اس بات کی وضاحت کرنے کو کہا کہ اس عمل کی بنیاد کیا ہے۔

    اس حکم سے سی ڈی اے میں موجود افسران و سٹاف کے لیے ایک سوالیہ نشان کھڑا ہو گیا ہے کہ کیا سرکاری خزانے سے ان کی مذہبی فریضہ کی تکمیل کی اجازت قانونی اور اخلاقی طور پر درست ہے؟اس کیس کی اگلی سماعت ایک ماہ بعد مقرر کی گئی ہے، اور عدالت نے سی ڈی اے سے جواب طلب کیا ہے کہ آیا ان افسران کی حج و عمرہ پر روانگی کے اخراجات کسی سرکاری پالیسی کے تحت کیے گئے تھے یا یہ محض ذاتی فیصلے تھے۔

    سی ڈی اے کے اس عمل پر عوامی حلقوں میں مختلف آراء پائی جا رہی ہیں، جبکہ متعدد افراد نے اس پر اعتراض کیا ہے کہ اگر ادارے کے پاس عوامی زمین کے مالکان کو رقم دینے کے لیے پیسے نہیں ہیں تو سرکاری خرچ پر ایسے اخراجات کا جواز نہیں بنتا۔اس مقدمے کی سماعت آئندہ چند ہفتوں میں مزید آگے بڑھنے کی توقع ہے، اور اس کے نتائج ادارے کی پالیسیوں پر اثرانداز ہو سکتے ہیں۔

    سفری پابندیوں کی فہرست میں نام،شعیب شاہین عدالت پہنچ گئے

    نادرا جیسا حساس نوعیت کا ڈیٹا مختلف کمپنیز لیک کرنے لگیں ،مقدمہ درج

  • گرفتاری کا خدشہ،خدیجہ شاہ کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست

    گرفتاری کا خدشہ،خدیجہ شاہ کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست

    اسلام آباد ہائیکورٹ: خدیجہ شاہ نے اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کے حصول کیلئے درخواست دائر کر دی

    خدیجہ شاہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا کہ فریقین کو اسلام آباد میں درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دیا جائے،9 مئی مقدمات میں شامل کیا گیا، ایک سال جیل میں رہی پھر ضمانت منظور ہوئی، مستند ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ مجھے مزید خفیہ مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے، عدالت گرفتاری سے روک کر متعلقہ عدالتوں سے رجوع کرنے کی اجازت دے،فریقین کو درخواست گزار اور اُسکی فیملی کو ہراساں کرنے سے روکا جائے، درخواست میں سیکرٹری داخلہ، آئی جی پولیس اور ڈی جی ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے

    عمران خان کے سیل کا دورہ نہیں کرنے دیا گیا،خدیجہ شاہ کا چیف جسٹس کو خط

    پشاور ہائیکورٹ،شبلی فراز،زرتاج گل،خدیجہ شاہ و دیگر کی ضمانت منظور

    جیل ریفارمز،چیف جسٹس نے آمنہ قادر،احدچیمہ،خدیجہ شاہ پر مشتمل کمیٹی قائم کر دی

  • اسلام آباد ہائیکورٹ ، این اے 48، الیکشن ٹریبونل کارروائی روکنے کا حکم

    اسلام آباد ہائیکورٹ ، این اے 48، الیکشن ٹریبونل کارروائی روکنے کا حکم

    اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے این اے 47 کے بعد اب این اے 48 کے الیکشن ٹریبونل کی کارروائی بھی روکنے کا حکم دے دیا ہے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ، جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی آئی کے امیدوار علی بخاری کی درخواست پر سماعت کی، جس کے دوران علی بخاری اور ان کے وکلاء عدالت میں پیش ہوئے۔

    چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے پی ٹی آئی امیدوار علی بخاری کی درخواست پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے الیکشن ٹریبونل کو این اے 48 کے حوالے سے انتخابی عذرداری پر کارروائی روکنے کی ہدایت کی۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا اور آئندہ سماعت کے لیے رجسٹرار آفس کو مقرر کرنے کی ہدایت کی۔

    یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ پہلے ہی الیکشن ٹریبونل کو این اے 47 سے متعلق کارروائی روکنے کا حکم دے چکی ہے، جس کے بعد الیکشن ٹریبونل کو صرف این اے 46 تک محدود کارروائی کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

    این اے 48 سے متعلق تفصیلات کے مطابق، اس حلقے سے راجہ خرم شہزاد نواز رکنِ قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے، تاہم پی ٹی آئی کے علی بخاری نے ان کی کامیابی کو چیلنج کیا ہے اور ان کی انتخابی کامیابی کے خلاف دائر کردہ عذرداری پر یہ کارروائی کی جا رہی ہے۔الیکشن ٹریبونل اسلام آباد کے سربراہ جسٹس (ر) عبدالشکور پراچہ نے اسلام آباد کے تینوں حلقوں سے متعلق کیس کی سماعت 24 دسمبر کو مقرر کی ہے۔

    پاکستان پرامن ریاست،لیکن بیرونی جارحیت سے دفاع کا حق ہے،خواجہ سعد رفیق

    گوادر میں پی ایس ایل 10 کے پلیئر ڈرافٹ کی میزبانی کا اعلان

  • ڈی چوک احتجاج پر درج مقدمہ،گنڈاپور عدالت پہنچ گئے

    ڈی چوک احتجاج پر درج مقدمہ،گنڈاپور عدالت پہنچ گئے

    وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے ڈی چوک احتجاج پر درج مقدمے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔

    علی امین گنڈاپور نے حاجی اجمل خان مہمند کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ڈی چوک احتجاج پر 26 نومبر کو درج مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات ختم کی جائیں، احتجاج کے لیے آئینی حق استعمال کیا، پولیس نے دہشت گردی کا مقدمہ درج کر لیا، 26 نومبر کو اسلام آباد کے تھانہ سیکریٹریٹ میں مقدمہ درج ہوا، مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات کو معطل یا ایف آئی آر پر کارروائی روکی جائے، حتمی ریلیف کے طور پر تھانہ سیکریٹریٹ میں درج مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات نکالی جائیں،اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخؤاست میں ایس ایچ او تھانہ سیکریٹریٹ اور اسٹیٹ کو بذریعہ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد فریق بنایا گیا ہے۔

    ہلاکتوں کے دعوے درست نہیں، صدیق جان بھی مان گئے

    پی ٹی آئی کا ہلاکتوں کے حوالے سے جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

    احتجاج ،ناکامی کا ذمہ دار کون،بشریٰ پر انگلیاں اٹھ گئیں

  • عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت کی کاز لسٹ منسوخ

    عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت کی کاز لسٹ منسوخ

    اسلام آباد: توشہ خانہ ون کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت کی کاز لسٹ منسوخ کردی گئی۔

    باغی ٹی وی : پی ٹی آئی احتجاج کے خلاف تاجروں کی درخواست پر سماعت کی کازلسٹ بھی منسوخ کردی گئی ہے مقدمات پر سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق کی عدم دستیابی کی وجہ سے نہیں ہو سکی۔

    توشہ خانہ ون کیس میں اپیلوں پر چیف جسٹس اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کرنا تھی ، جس کے لیے نیب ٹیم پراسیکیوٹر رافع مقصود اور دیگر ہائیکورٹ پہنچے تھےنیب پراسیکیوٹر کے مطابق عدالتی عملے نے آگاہ کیا کہ چیف جسٹس دستیاب نہیں، جس کی وجہ سے آج توشہ خانہ ون کیس کی سماعت کی کازلسٹ منسوخ ہوگئی ہے۔

    چیف جسٹس کی عدالت کے سنگل اور ڈویژن بینچ کی تمام کاز لسٹ منسوخ ہونے کے بعد نئی کاز لسٹ بعد میں جاری کی جائے گی۔

  • پی ٹی آئی 24 نومبر  احتجاج:اسلام آباد ہائیکورٹ کا تاجروں کی درخواست پر فیصلہ  جاری

    پی ٹی آئی 24 نومبر احتجاج:اسلام آباد ہائیکورٹ کا تاجروں کی درخواست پر فیصلہ جاری

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 24 نومبر کے احتجاج کے خلاف تاجروں کی درخواست پر فیصلہ جاری کر دیا-

    باغی ٹی وی: اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ امن قائم رکھنے کیلئے انتظامیہ قانون کے مطابق تمام اقدامات کرے انتظا میہ کی ذمہ داری ہے کہ قانون کے خلاف ورزی نہ ہونے دی جائے، یقینی بنایا جائے کہ شہریوں کے کاروبار زندگی میں کوئی رخنہ نہ پڑے۔

    عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پبلک آرڈر 2024 دھرنے، احتجاج، ریلی وغیرہ کی اجازت کیلئے مروجہ قانون ہے، اسلام آباد انتظامیہ مروجہ قانون کے خلاف دھرنا، ریلی یا احتجاج کی اجازت نہ دے عدالت نے سیکرٹری داخلہ کو وزیر داخلہ یا کسی متعلقہ شخص کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دیا عدالت نے کہا کہ کمیٹی میں چیف کمشنراسلام آباد کو بھی شامل کیا جائے،جبکہ عدالت نے کمیٹی کو پی ٹی آئی کی قیادت کے ساتھ رابطہ کرنے کا بھی حکم دیا۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ کمیٹی پی ٹی آئی قیادت کو بیلاروس کے صدر کے دورے کی حساسیت سے آگاہ کرے، عدالت کو یقین ہےجب یہ رابطہ ہوگا تو کچھ نا کچھ پیشرفت ہوگی۔

    واضح رہے کہ تاجر رہنماؤں کی جانب سےپی ٹی آئی احتجاج کےخلاف درخواست دائر کی گئی تھی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق کی عدالت میں فوری سماعت کی گئی،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی بھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے تھے۔

  • اسد قیصر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری

    اسد قیصر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق اسپیکر اسد قیصر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیا۔

    باغی ٹی وی : اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق سپیکر اسد قیصر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پرسماعت ہوئی،جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے درخواست پر سماعت کی، اسد قیصر کی وکیل عائشہ خالد ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئیں۔

    دوران سماعت وکیل درخواستگزار نے کہاکہ کسی ایسے مقدمہ میں گرفتاری کا خدشہ ہے جس مقدمے کا پہلے سے علم ہی نہیں، اسد قیصر نے کہاکہ ملک بھر میں درج مقدمات، انکوائریز یا انویسٹی گیشنز کی تفصیلات فراہم کرنے کے احکامات دیئے جائیں،پولیس، نیب اور ایف آئی اےمیں درج مقدمات کی معلومات دی جائیں،عدالت نے وزارت داخلہ سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

    وزارت داخلہ سمیت اسلام آباد اور چاروں صوبوں کے آئی جیز، چیف کمشنر، قومی احتساب بیورو اور ایف آئی اے کو بھی درخواست میں فریق بنایا گیا، کیس کی آئندہ سماعت رجسٹرار آفس مقرر کرے گا-

  • میرے جاننے والوں کو بھی بھتے کی پرچیاں موصول ہوئیں،چیف جسٹس عامر فاروق

    میرے جاننے والوں کو بھی بھتے کی پرچیاں موصول ہوئیں،چیف جسٹس عامر فاروق

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے انتظار پنجوتھا بازیابی کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد میں بھی اب کراچی والی صورتحال ہو گئی ہے، میرے اپنے جاننے والوں کو بھی بھتے کی پرچیاں موصول ہوئی ہیں،

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی وکیل انتظار پنجوتھہ کی بازیابی کی درخواست نمٹا دی ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی،وکیل علی بخاری نے کہا کہ انتظار پنجوتھہ بازیاب ہو گئے لیکن ابھی انکی حالات اچھی نہیں ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ انتظار پنجوتھہ کو کچھ وقت دیں اور اسکے بعد اُنکا تھانے میں بیان قلمبند کیا جائے،انتظار پنجوتھہ کا بیان ریکارڈ کر کے قانون کے مطابق کارروائی کریں، میں نے انتظار پنجوتھہ سے متعلق ٹی وی پر دیکھا اور بہت برا لگا،یہ ادارے اور تمام لوگوں کیلئے شرمندگی کا باعث ہے، کراچی میں جو کام ہوتا تھا یہاں بھی وہی ہونا شروع ہو گیا ہے،مسنگ پرسنز اور سٹریٹ کرائمز بہت بڑھ گئے ہیں،

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے وکیل انتظار پنجوتھا 8 اکتوبر سے لاپتہ تھے، ان کی بازیابی کیلئے کیس بھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت تھایکم نومبر کو اٹارنی جنرل کی اسلام آباد ہائیکورٹ کو یقین دہانی کرائی تھی کہ عمران خان کے فوکل پرسن انتظار پنجوتھا 24گھنٹے میں بازیاب ہو جائیں گے، اگلے روز حسن ابدال میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد اغوا کار انتظار پنجوتھا کو گاڑی میں چھور کر فرار ہو گئے،

  • ایمان مزاری اور ان کے شوہر  کا  3 روزہ جسمانی ریمانڈ  معطل،پولیس کو نوٹس جاری

    ایمان مزاری اور ان کے شوہر کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ معطل،پولیس کو نوٹس جاری

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ کا انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ معطل کردیا –

    باغی ٹی وی : چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کی جانب سے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ کے خلاف اپیل پر سماعت کی، وکیل قیصرامام پیش ہوئے۔

    وکیل قیصر امام نے مؤقف اپنایا کہ درخواست گزاروں کا 3 روزہ ریمانڈ دیا گیا ہے، عدالتی ہدایت پر وکیل قیصر امام نے ریمانڈ آرڈر پڑھا، ڈویژنل بینچ نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے 3 روزہ ریمانڈ کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے ریمانڈ آرڈر معطل کردیا،بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ایک روز کے لیے ملتوی کردی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے گزشتہ روز سڑک کی رکاوٹیں ہٹا کر ’سیکیورٹی رسک پیدا کرنے‘ کے الزام میں معروف وکیل اور سماجی کارکن ایمان زینب مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔

    اس سے ایک روز قبل (28 اکتوبر) دارالحکومت اسلام آباد کی آبپارہ پولیس نے کار سرکار میں مداخلت کے الزام میں معروف وکیل اور سماجی کارکن ایمان مزاری کو شوہر سمیت گرفتار کر لیا تھا۔