Baaghi TV

Tag: اسلام آباد

  • موجودہ کابینہ کے تمام اراکین تنخواہ نہیں لے رہے،وزیر قانون کا سینیٹ میں انکشاف

    موجودہ کابینہ کے تمام اراکین تنخواہ نہیں لے رہے،وزیر قانون کا سینیٹ میں انکشاف

    ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس ہوا

    وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر شہادت اعوان نےریلویز سے متعلق سوالات کئے،اور کہا کہ ریلوے کے وزیر ایوان میں موجود نہیں ،ریلوے کی وزارت وزیراعظم کے پاس ہے،وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم نے سوالات کے جواب کی ذمہ داری میری لگائی ہے،وزیراعظم ، آج ایران روانہ ہو رہے ہیں پاکستان ریلویز کافی عرصے سے مسائل کا شکار رہا ہے۔ریلویز کے مسائل کئی دہائیوں سے چلے آ رہے ہیں ،سب سے بڑا مسلہ ریلویز کے سابق اور موجودہ ملازمین کی بڑی تعداد ہے۔فنڈز کا 67 فیصد حصہ تنخواہوں اور پنشن پر خرچ ہوتا ہے،ریلویز ایک کارپوریشن ہے جس کا اپنا بورڈ آف ڈائریکٹر ہے،زیادہ فنڈز تنخواہوں اور پنشن پر خرچ ہونے کے باعث نئی بوگیاں نہیں خریدی جا سکیں،گذشتہ سال ریلویز نے اس سے پچھلے سال کے مقابلے میں تقریبا بارہ ارب روپے زائد امدن حاصل کی،جب تک ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کا بوجھ کم نہیں کیا جاتا، ریلویز کی حالت بہتر نہیں ہو سکتی،

    ریلویز میں کرپشن کرنے والے 93 افسروں و اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ
    سینیٹر شہادت اعوان نے کہا کہ ریلویز میں کرپشن کرنے والے 93 افسروں و اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے،میری استدعا ہے کہ یہ معاملہ متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوایا جائے ۔وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ مجھے یہ معاملہ کمیٹی کو بھجوانے پر کوئی اعتراض نہیں۔ گزشتہ سال ریلویز کا سالانہ بجٹ 110 ارب روپے تھا۔بجٹ میں سے تنخواہوں پر 35 ارب اور پنشن پر 38 ارب نوے کروڑ خرچ ہوئےتنخواہوں اور پنشن پر اس قدر زیادہ اخراجات ہوتے ہیں کہ ترقیاتی کاموں پر خرچ کے لئے کچھ نہیں رہ جاتا ۔گذشتہ سال ریلویز کی 63 ارب 25 کروڑ آمدن ہوئی۔گزشتہ سال اس سے پچھلے سال کے مقابلے میں آمدن میں 251 فیصد اضافہ ہوا۔سابق وزیر سعد رفیق نے ریلویز کی بہتری پر بہت کام کیا۔اگر محنت کی جائے تو ریلویز کی کارکردگی مزید بہتر ہو سکتی ہے۔ پرویز مشرف دور میں ریلویز کی اربوں روپے کی پراپرٹی لیز پر دی گئی۔ان مشکوک لیز کے معاہدوں کے خلاف عدالتوں سے رجوع کیا گیا۔اربوں روپے کی پراپرٹی واپس لی گئی۔

    اتنے افراد تو 65 کی جنگ میں دشمن نے شہید نہیں کئے جتنے ریلوے حادثات میں مر گئے،سینیٹر دنیش کمار
    سینیٹر دنیش کمار نے کہا کہ ریلویز کی آمدن 63 ارب روپے اور اخراجات 110 ارب روپے رہی۔اس طرح سالانہ خسارہ 47 ارب روپے بنتا ہے ۔یہ سیدھا سا حساب کتاب ہے،وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ حکومتوں کا کام کارروبار چلانا نہیں ہوتا،اس لئے ہم نجی سرکاری شراکت سے معاملات آگے بڑھانا چاہتے ہیں،برطانیہ میں ریلویز کا نظام دنیا میں سب سے بہتر ہے،ریلویز کا یہ حال ایک سال میں نہیں بلکہ گذشتہ 75 سال میں ہوا۔ریلویز ایک قومی ادارہ ہے اس کی بہتری کے لئے ہم سب کو کردار ادا کرنا ہے۔قائمقام چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ریلویز کی کارکردگی سے متعلق خصوصی کمیٹی تشکیل دے رہے ہیں،کمیٹی میں سینیٹر شہادت اعوان، سینیٹر ہمایوں مہمند اور سینیٹر دنیش کمار شامل ہونگے، سینیٹر شہادت اعوان نے کہا کہ ریلویز میں سال کے 365 دنوں میں 107 حادثات ہوئے۔پانچ برسوں میں 537 حادثات ہوئے۔ان حادثات میں 313 افراد کا جانی نقصان ہوا۔ان میں 172 حادثات ریلوے پھاٹک پر گیٹ نہ ہونے سے ہوئے۔اتنے افراد تو 65 کی جنگ میں دشمن نے شہید نہیں کئے جتنے ریلوے حادثات میں مر گئے۔اگلے اجلاس میں سیکرٹری ریلویز اور چئیرمین ریلویز کو بھی ایوان میں موجود ہونا چائیے۔وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ریلوے حادثات میں 2021 کے بعد مسلسل کمی ہوئی،2021 میں 159 ریلوے حادثات ہوئے جو گزشتہ سال کم ہو کر 87 پر آ گئے.

    وزیر داخلہ کے بارے میں بات کرنے سے ڈر لگتا ہے کہیں میرے گھر ڈالا نہ آجائے،سینیٹر ڈاکٹر زرقا تیمور سہروردی
    سینیٹر ڈاکٹر زرقا تیمور سہروردی نے کہا کہ یہ کیسا ایوان ہے جہاں وزراء موجود ہی نہیں ،وزیر داخلہ کے بارے میں بات کرنے سے ڈر لگتا ہے کہیں میرے گھر ڈالا نہ آجائے،پاکستان کے دیہاڑی دار عوام کے ٹیکس عیاشی کرنے والا وزراء کہاں ہیں،ریلوے میں کرپشن اور براحال ہے وزیر قانون کے مطابق سب ٹھیک ہے ، وزارت داخلہ کے بارے میں بات نہیں کرتی کوئی مجھے اٹھانہ لے

    وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ موجودہ کابینہ کے تمام اراکین تنخواہ نہیں لے رہے ،بجلی اور گیس کے بل وزراء خود جمع کروارہے ہیں،وزراء کو بجلی اور گیس کے بل کی مراعات حاصل نہیں،سرکاری رہائشگاہ اور گارڈ کی سہولت موجود ہے

    پی آئی اے کی نجکاری کا عمل شفاف نہیں ہے،قرات العین مری
    سینیٹ اجلاس ،پی آئی اے کی فروخت نجکاری بولی، غیر فعال اثاثوں اور واجبات کو علیحدہ کرنے کا معاملہ،سینیٹر قرات العین مری نے توجہ دلاؤ نوٹس ایوان میں جمع کروادیا ،سینیٹر قرت العین مری نے کہاکہ پی آئی اے کے ملازمین کی تنخواہوں سالوں سے اضافہ نہیں کیا گیا،پی آئی اے کی نجکاری کا عمل شفاف نہیں ہے،کیا ملازمین سے متعلق سوچا جارہا ہے،پی آئی اے اثاثوں کو اونے ہونے داموں فروخت کرنے کا منصوبہ ہے،پی آئی اے ہماری پہچان اور قومی ایئر لائن ہے،

    پیپلزپارٹی کی پی آئی اے کی نجکاری کی ایوان بالا میں مخالفت
    حکومتی اتحادی جماعت پیپلزپارٹی نے پی آئی اے کی نجکاری کی ایوان بالا میں مخالفت کردی ،اور کہا کہ پی آئی اے کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلایا جائے ، جس پر وفاقی وزیر نجکاری علیم خان نے کہا کہ پی آئی اے میں نچلے طبقے کے ملازمین کے زیادہ اخراجات نہیں،اگر زیادہ بھرتیاں کی گئیں تو دیکھا جائے اس کا ذمہ دار کون ہے ،پی آئی اے تباہی کے دہانے تک لانے کے لیے بڑی محنت کی گئی،حکومتوں کا کام کاروبار کرنا نہیں ہے،اگر حکومتیں بزنس کریں تو یہی حال ہوتا ہے ،پی آئی اے کو آج 830ارب روپے کا خسارہ ہے،
    پی آئی اے کے پاس 18جہاز اور 10 ہزار ملازم ہیں،پی آئی اے کی نجکاری میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا،کوشش ہوگی کہ پی آئی اے کے 51فیصد شیئر حکومت اپنے پاس رکھے،کل کو یقین ہے کہ جب شیئرز کی ویلیو بڑھ جائے گی تو ہمیں فائدہ ہوگا،شیری رحمان نے کہا کہ ملازمین کا کیا ہوگا،وفاقی وزیر علیم خان نے کہا کہ کسی میں اتنی سکت نہیں سالانہ 100ارب روپے کی سبسڈی دے سکے ،میں بلیم گیم پر نہیں پڑنا چاہتا ہوں ،ہم نے شرط عائد کی ہے کہ ملازمین کو کمپنی کو تین سال لازمی رکھناہے.

    دیگر ایئرلائن منافع کما رہی ہیں تو قومی ایئرلائن کیوں نہیں کما سکتی؟سینیٹر پونجو بھیل
    سینیٹر پونجو بھیل نےسینیٹ اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی قومی ایئرلائن میں اگر خسارہ ہے تو اس کی وجہ کرپشن یا چلانے والوں کی نااہلی ہوسکتی ہے، اسے بیچنے کے بجائے ان مسائل کو دور کیا جائے۔ دیگر ایئرلائن منافع کما رہی ہیں تو قومی ایئرلائن کیوں نہیں کما سکتی؟ پاکستان ہماری جان ہے، ہم ایئر لائن کو فروخت کر رہے ہیں کیا ہم قومی ادارے بیچتے رہیں گے، باقی ایئر لائن منافع میں اور پی آئی اے ہم بیچنے کی طرف؟ ایسا کیوں، ایئر عربیہ بھی بڈ بھر رہی ہے کہ ہمیں پی آئی اے دی جائے، سکھر ،تربت، گوادر کو دیکھیں، حیدر آباد، میر پور ایئر پورٹ بند ہو گیا، ہم کیا پیغام دے رہے ہیں کہ پاکستانی نااہل ہیں؟قومی اداروں کو مت فروخت کیا جائے.

    قومی ایئرلائن کو بیچنے کے بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنر کے زمرے میں لایا جائے، سینیٹر کاظم علی شاہ
    پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر کاظم علی شاہ نےسینیٹ اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ قومی ایئر لائن سمیت دیگر اداروں کو بیچنے والا ایک مافیا ہے جو چاہتا ہے پاکستان کا ہر ادارہ بیچ دیا جائے۔ میری تجویز ہے کہ قومی ایئرلائن کو بیچنے کے بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنر کے زمرے میں لایا جائے۔ہم پاکستان کے ادارے بیچتے جائیں گے کیا ہم انکو بیچ کر پاکستان کو آگے کریں گے، ایسا درست نہیں ،ایسا چلتا رہا تو پھر پاکستان کو بھی بیچ دیں گے؟

    تحریک انصاف کے ارکان نے سینیٹ سے واک آؤٹ کر دیا اور رؤف حسن پر حملے کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا، بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ حملہ کر کے تحریک انصاف کے رہنماؤں کو پیغام دیا گیا ہے کہ اگر آپ پریس کانفرنس کریں گے یا پی ٹی آئی کی ترجمانی کریں گے تو آپ کے ساتھ بھی ایسا ہوسکتا ہے،وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ رؤف حسن پر حملے کی تحقیقات ہونی چاہیے، خواجہ سرا کو حراست میں لیا جائے تو کہانی سامنے آجائے گی۔

    تصاویر:سعودی عرب میں سوئمنگ سوٹ فیشن شو،خواتین ماڈلز کی نیم عریاں کیٹ واک

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

    کم عمر لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کے شوقین جعلی عامل کو عدالت نے سنائی سزا

    کاروبار کے لئے پیسے نہ لانے پر بہو کو کیا گیا قتل

    16 خواتین کو نازیبا و فحش ویڈیو ،تصاویر بھیج کر بلیک میل کرنے والا گرفتار

    دوران پرواز 16 سالہ لڑکی کو ہراساں کرنیوالے کو ملی سزا

    کپڑے اتارو،مجھے…دکھاؤ، اجتماعی زیادتی کا شکار لڑکی کو مرد مجسٹریٹ کا حکم

    زبردستی دوستی کرنے والے ملزم کو خاتون نے شوہر کی مدد سے پکڑوا دیا

  • بظاہر خواجہ سرا نظر آنے والے شخص نے روک کر حملہ کیا،رؤف حسن کی مدعیت میں مقدمہ

    بظاہر خواجہ سرا نظر آنے والے شخص نے روک کر حملہ کیا،رؤف حسن کی مدعیت میں مقدمہ

    تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن پر گزشتہ شب نجی ٹی وی چینل کے باہر ہونے والے حملے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

    رؤف حسن کی مدعیت میں تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ،درج مقدمے میں میں اقدام قتل، جان سے مارنے کی دھمکیوں سمیت دیگر الزامات شامل ہیں،مقدمہ نامعلوم خواجہ سراؤں کیخلاف درج کیا گیا ہے، درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ٹی وی پروگرام میں شرکت کے بعد پارکنگ کی طرف جا رہا تھا تو حملہ ہوا، بظاہر خواجہ سرا نظر آنے والے شخص نے مجھے روک کر حملہ کیا، اسی دوران مزید تین خواجہ سرا جیسے افراد آگئے اور جان لیوا حملہ کیا، جان سے مارنے کے لیے تیز دھار آلے سے میری گردن کاٹنے کی کوشش کی گئی، میں خود کو بچانے کے لیے پیچھے ہٹا تو میرے چہرے پر تیز دھار آلے سے کٹ لگا،رؤف حسن نے درج مقدمے میں انکشاف کیا کہ 2 روز قبل بلیو ایریا میں بھی ایسے ہی حملے کی کوشش ہوئی تھی،واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیجز موجود ہیں،

    واضح رہے کہ گزشتہ روز رؤف حسن پر جی سیون مرکز اسلام آباد میں خواجہ سراؤں نے بلیڈ سے حملہ کیا تھا جس میں ان کا چہرہ زخمی ہو گیا تھا،رؤف حسن کے چہرے پر ٹانکے لگے ہیں، سیاسی رہنماؤں نے رؤف حسن پر حملے کی مذمت کی ہے، شبلی فراز نے معاملہ سینیٹ میں بھی اٹھایا تھا،ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ رؤف حسن کو نجی ٹی وی کے دفتر کے باہر بلیڈ مارا گیا ہے۔عینی شاہدین کے مطابق رؤف حسن کو خواجہ سراؤں نے چہرے پر بلیڈ مارا۔پولیس موقع پر موجود ہے شواہد جمع کیے جارہے ہیں۔جن خواجہ سراؤں نے یہ کام کیا ہے ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

    تصاویر:سعودی عرب میں سوئمنگ سوٹ فیشن شو،خواتین ماڈلز کی نیم عریاں کیٹ واک

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

    کم عمر لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کے شوقین جعلی عامل کو عدالت نے سنائی سزا

    کاروبار کے لئے پیسے نہ لانے پر بہو کو کیا گیا قتل

    16 خواتین کو نازیبا و فحش ویڈیو ،تصاویر بھیج کر بلیک میل کرنے والا گرفتار

    دوران پرواز 16 سالہ لڑکی کو ہراساں کرنیوالے کو ملی سزا

    کپڑے اتارو،مجھے…دکھاؤ، اجتماعی زیادتی کا شکار لڑکی کو مرد مجسٹریٹ کا حکم

    زبردستی دوستی کرنے والے ملزم کو خاتون نے شوہر کی مدد سے پکڑوا دیا

  • سینیٹ اجلاس،ایرانی صدر کی شہادت،قرارداد منظور

    سینیٹ اجلاس،ایرانی صدر کی شہادت،قرارداد منظور

    سینیٹ کا اجلاس قائمقام چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔
    اجلاس مقرہ وقت سے دس منٹ تاخیر سے شروع ہوا۔علامہ ناصر عباس نے ایرانی صدر ودیگر کے حادثہ میں شہادت پر ایوان میں دعا کرائی ۔وزیرقانون اعظم نزیر تارڑ نے کہاکہ آج کابینہ میں بھی ایرانی صدر کی شہادت کے حوالے سے قرار داد پاس کی ہے ایوان میں بھی قراداد پاس کی جائے ۔شیری رحمان نے ایرانی صدر وزیر خارجہ و دیگر حکام کی شہادت پر ایوان میں قرارداد ایوان میں پیش کی ۔قراداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

    بھنگ کنٹرول اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی آرڈیننس 2024ایوان میں پیش
    وزیر قانون اعظم نذیر تارڑنے وزیر خارجہ کی جگہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دستور کے آرٹیکل 89کی شق 2کے متقضات میں حاشیہ آرڈیننس 2024سینیٹ میں پیش کیا ،چیئرمین نے آرڈیننس قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا گیا ۔وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ نے بھنگ کنٹرول اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی آرڈیننس 2024ایوان میں پیش کیا ۔آرڈیننس قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا گیا ۔وزیر قانون اعظم نے وزیر خوراک رانا تنویر حسین کی طرف سے سیڈ ٹرمیمی آرڈیننس 2024ایوان میں پیش کردیا ،آرڈیننس متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا گیا ۔

    قائمقام چیئرمین سیدال خان ناصر بغیر بتائے سیٹ چھوڑ کر چلے گئے اور چند لمحوں بعد سینیٹر شیری رحمان نے صدارت سنبھالی اس دوران ایوان میں سب ارکان حیران ہوگئے کہ قائمقام چیئرمین کیوں سیٹ سے چلے گئے ؟۔

    امیر لوگ سولر پر سرمایہ کاری کررہے جس کی وجہ سے پروٹیکٹڈ صارفین کو نقصان ہورہا،وزیر توانائی اویس لغاری
    وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ توجہ مبذول کرنے والا ایجنڈا موخر کردیں جس پر موخر کردیا گیا مگر اسی دوران وزیر توانائی ایوان میں آگئے جس پر شیری رحمان نے موخر کردیا ۔ایک توجہ مبذول کرنے کا نوٹس لے لیا گیا جوشمسی توانائی کے حوالے سے تھا ۔قرۃ العین مری نے کہاکہ پاکستان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ہے اور حکومت سولر پر بھی ٹیکس لگایا جا رہا ہے ۔ سولرئزیشن کے حوالے سے کیا پالیسی ہے ۔وزیر توانائی اویس لغاری نے کہاکہ 2017میں مسلم لیگ ن کی حکومت میں نیٹ میٹرنگ کا آغاز ہوا۔ اس کی اچھی گروتھ ہوئی ہے ۔ نیٹ میٹرنگ میں 100فیصد اضافہ ہوا ہے سولر کی قیمت کم ہوئی ہیں سولر کی قیمت 45روپے فی واٹ ہوگئی ہے جو پہلے 145روپے تھی ۔ آج تک ہم نے نیٹ میٹرنگ کو ڈس کریڈٹ نہیں کیا ہے سرکولر ڈیٹ کو ہم مزید آگے نہیں جانے دیں گے ۔ پارو سیکٹر میں اصلاحات کی ہم نے بات کی ہے ۔ ہم نے واضح طور پر کہاہے کہ ہم اس طرح کوئی کام نہیں کررہے ہیں ۔ 1500 میگاواٹ سولر لگا ہوا ہے مگر جب یہ 4ہزار میگاواٹ ہوجائے گا تو اس کا کیا کریں گے پہلے سولر پر سرمایہ کاری 3 سال میں واپس آتی تھی اب 2سال میں پوری ہورہی ہے ۔ امیر لوگ سولر پر سرمایہ کاری کررہے ہیں جس کی وجہ سے پروٹیکٹڈ صارفین کو نقصان ہورہاہے ۔

    جسٹس اطہر من اللہ نے میری اور ایوان کی توہین کی، ایوان ان کے خلاف کارروائی کرے ،فیصل واوڈا
    فیصل واڈا نے جسٹس اطہر من اللہ کے خلاف تحریک استحقاق ایوان میں ہی سینیٹ حکام کے حوالے کردی ۔فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ جسٹس اطہر من اللہ نے میری اور ایوان کی توہین کی ہے ایوان ان کے خلاف کارروائی کرے.میں نے جو پریس کانفرنس کی اس میں کہی گئیں تمام باتیں زیر اور زبر سمیت پر میں آج بھی قائم ہوں،میں نے کسی کی تذلیل کرنے کی کوشش نہیں کی، مجھے منافقت نہیں آتی، جو بات ہوتی ہے وہی کرتا ہوں.ہم کسی جج کے کنڈکٹ پر بات نہیں کر سکتے بلکہ آئین اور قانون مس کنڈکٹ پر ہمیں بات کرنے کی اجازت دیتا ہے،شکر ہے میں سینیٹ میں ہوں ورنہ گیس نہ آتی توبھی توہین عدالت لگ جاتی،جن پر توہین عدالت لگنی چاہیے تھے ان پر نہیں لگی،میں ہمیشہ ٹھوس اور شواہد کے ساتھ بات کرتا ہوں،یہاں اب نشاندہی کرنا بھی گناہ بن گیا ہے تو پھانسی دیدیں،عزت تو کسی اور کی ہے ہماری تو نہیں ہے،لاہور ہائیکورٹ نے 7 فروری 2023 کو پی سی بی کو خط لکھا 30 وی وی آئی پیز پاسز دئیے جائیں،اگر یہ سوال کرنا جرم ہے تو میں کرتا رہوں گا،جسٹس باقر نجفی نے دفتر خارجہ کو خط لکھا کہ بیٹے کو پروٹوکول دیا جائے،فیصل واڈا نے دونوں خطوط ایوان میں لہرا دیا اور کہا کہ کیا ان ججز کو عدالتوں میں رہنا ٹھیک ہے؟ فیصل واوڈا کی سینیٹ میں تقریر کے دوران مسلم لیگ ن کے بعض سینیٹر ڈیسک بجاتے رہے۔

    پاکستان کی سیاسی پارٹی کے ترجمان پر حملہ کیا گیا،یہ ناقابل برداشت ہے،شبلی فراز
    قائدحزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ ہمارے سیکرٹری اطلاعات پر نجی ٹی وی چینل میں حملہ ہوا ہے ،ان پر فزیکلی اٹیک کیا گیا ہے اور زخمی کیا گیا ہے، جس پر پی ٹی آئی اراکین نے شیم شیم کے نعرے لگائے، شبلی فراز نے کہا کہ ہم چاہیں گے کہ وزیر قانون کو چاہئے کہ رپورٹ طلب کریں اور کاروائی کریں ، اس پر فوری ردعمل چاہئے،بات یہاں تک آ گئی کہ پاکستان کی سیاسی پارٹی کے ترجمان پر حملہ کیا جاتا ہے یہ ناقابل برداشت ہے،بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ہمیں ایوان سے واک آؤٹ کرنا چاہئے،وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ یہ رپورٹ کریں اس معاملے پر ضرور کاروائی ہوگی ۔میں وزیر داخلہ سے اس معاملے کا پتہ کرتا ہوں ،حکومت کی ذمہ داری ہے کہ شہریوں کا تحفظ کرے،ایوان سے تحریک انصاف کے ارکان نے واک آؤٹ کرلیا.شبلی فراز نے کہا کہ رؤف حسن پر حملے کی 24گھنٹے میں تحقیقات کی جائیں، کٹھ پتلی ہی سہی اگر کوئی حکومت ہے تو ایوان کو رپورٹ دیں،

    ایوان بالا کاحالیہ سیشن متوقع طور پر جمعہ24 مئی2024 تک جاری رکھا جائے گا
    دوسری جانب سینیٹ کی بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس قائمقام چیئرمین سینیٹ سینیٹر سیدال خان کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹ کے 338 ویں سیشن کے حوالے سے اہم امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ قائمقام چیئرمین سینیٹ نے تمام پارلیمانی لیڈروں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بزنس ایڈوائزی کمیٹی ایک اہم فورم ہے جس میں اجلاس کے حوالے سے تمام پارلیمانی رہنماؤں سے مشاورت کا نہ صرف موقع ملتا ہے بلکے اجلاس کے امور بھی طے کیے جاتے ہیں۔ پارلیمانی رہنماؤں نے قائمقام چیئرمین سینیٹ کو اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا جس پر قائمقام چیئرمین سینیٹ نے شکریہ ادا کیا۔ ایڈوائزری کمیٹی کو سیکرٹری سینیٹ سید حسنین حیدر نے موجود ہ اجلاس کے حوالے سے اہم امور پر بریفنگ دی اور پارلیمانی کیلنڈر کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایوان بالا کاحالیہ سیشن متوقع طور پر جمعہ24 مئی2024 تک جاری رکھا جائے گا۔ آج کے اجلاس میں سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر سید شبلی فراز اور وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کے علاوہ سینیٹرز شیری رحمان،عرفان الحق صدیقی، سید علی ظفر، منظور احمد،مولانا عطا الرحمن، حاجی ہدایت اللہ، سید فیصل علی سبز واری، کامل علی آغا، راجہ ناصر عباس، حامد خان اور سیکرٹری سینیٹ سید حسنین حیدر نے شرکت کی۔

    تصاویر:سعودی عرب میں سوئمنگ سوٹ فیشن شو،خواتین ماڈلز کی نیم عریاں کیٹ واک

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

    کم عمر لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کے شوقین جعلی عامل کو عدالت نے سنائی سزا

    کاروبار کے لئے پیسے نہ لانے پر بہو کو کیا گیا قتل

    16 خواتین کو نازیبا و فحش ویڈیو ،تصاویر بھیج کر بلیک میل کرنے والا گرفتار

    دوران پرواز 16 سالہ لڑکی کو ہراساں کرنیوالے کو ملی سزا

    کپڑے اتارو،مجھے…دکھاؤ، اجتماعی زیادتی کا شکار لڑکی کو مرد مجسٹریٹ کا حکم

    زبردستی دوستی کرنے والے ملزم کو خاتون نے شوہر کی مدد سے پکڑوا دیا

  • اسلام آباد ہائیکورٹ،اٹارنی جنرل کی احمد فرہاد کی بازیابی کی یقین دہانی پر سماعت ملتوی

    اسلام آباد ہائیکورٹ،اٹارنی جنرل کی احمد فرہاد کی بازیابی کی یقین دہانی پر سماعت ملتوی

    اسلام آباد ہائیکورٹ: شاعر احمد فرہاد کی بازیابی کی درخواست پر سماعت ہوئی

    احمد فرہاد کی اہلیہ کی درخواست پر جسٹس محسن اختر کیانی نے سماعت کی،احمد فرہاد کی اہلیہ کے وکیل ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ عدالت کے سامنے پیش ہوئے، اٹارنی جنرل بھی عدالت کے سامنے پیش ہوئے،گزشتہ ہفتے سے احمد فرہاد اسلام آباد اپنے گھر کے باہر سے لاپتہ ہیں,لاپتہ صحافی احمد فرہاد کیس کی سماعت سے قبل کمرہ عدالت میں صحافیوں اور وکلا کی بڑی تعداد موجود تھی، سینئیر صحافی حامد میر بھی عدالت پہنچ گئے، آئی جی اسلام آباد بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے،

    عدالت نے ایس ایس پی آپریشنز کو روسٹرم پر بلا لیا، جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ آپ نے بیان لیا؟ ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ بیان نہیں افسر کی غیر موجودگی میں جونئیر سے بات ہوئی ہے، انکی جانب سے رپورٹ سکریٹری دفاع کو بھیج دی گئی ہے،جسٹس محسن اخترکیانی نے استفسار کیا کہ جو بات انہوں نے بتائی ہے کیا وہ 161 کا بیان ہے؟ پولیس کو پتہ ہے انہوں نے کیا کرنا ہے عدالت تفتیش میں مداخلت نہیں کریگی،

    وزیراعظم عدالت میں آ سکتا ہے تو سب آ سکتے ہیں اس سے بڑا تو کوئی نہیں،سیکرٹری دفاع کے پیش نہ ہونے پر جسٹس محسن اختر کیانی کے ریمارکس
    سیکرٹری داخلہ عدالت میں پیش، سیکرٹری دفاع پیش نہ ہوئے،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ جب بھی سیکرٹری دفاع کو بلایا جاتا ہے وہ پیش نہیں ہوتے،جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہی چیز تو ختم کرنی ہے، عدالت کے بلانے پر سب پیش ہونگے، اگر وزیراعظم عدالت میں آ سکتا ہے تو سب آ سکتے ہیں اس سے بڑا تو کوئی نہیں، یقینی بنائیں کہ سیکرٹری داخلہ آئندہ سماعت پر عدالت میں پیش ہوں،عدالت نے اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ مغوی کی بازیابی کیلئے آپ کو کتنا وقت چاہیے؟ اٹارنی جنرل نے کہا کہ چھ دن گزر گئے مگر مجھے تین دن چاہئیں، عدالت نے ایس ایس پی آپریشنز سے استفسار کیا کہ پولیس نے کیس میں کیا پراگریس کیا ہے ؟ ایس ایس پی آپریشنز نے کہا کہ ہم متعلقہ افسر کے پاس بیان ریکارڈ کرنے گئے تھے مگر وہ نہیں تھے،ہمیں وہاں سے یقین دہانی کرائی گئی کہ مغوی ان کے پاس نہیں ہے، جسٹس محسن اخترکیانی نے کہا کہ پولیس نے ہی تفتیش کرنی ہے کیونکہ پولیس پر ذمہ داری ہے،ایمان مزاری نے کہا کہ یہ کوئی پہلا کیس نہیں سب کو عدالت کے سامنے پیش ہونا چاہیے، جب بھی سیکرٹری دفاع کو نوٹس کیا وہ نہیں آئے،سیکرٹری دفاع عدالت پیشی کو توہین سمجھتے ہیں، اٹارنی جنرل نے کہا کہ سیکرٹری دفاع کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی اسی وجہ سے پیش نہیں ہوسکے،عدالت نے اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کو ختم کرنا ہے، آئندہ سماعت پر سیکرٹری دفاع کو لے آئیں، ایمان مزاری نے کہا کہ احمد فرہاد کس حالت میں ہے، کیسے ہونگے یہ ایک سیریس معاملہ ہے، بلوچستان کے کیسز میں ہم نے دیکھا کہ لاپتہ ہونے کے بعد مسخ شدہ لاشیں ملتی ہیں، جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ اس کیس میں ایسا کچھ نہیں ہوگا، اٹارنی جنرل یقین دہانی کرارہے ہیں، اٹارنی جنرل صاحب آپ سے بڑی امیدیں ہیں،عدالت نے کیس کی سماعت جمعہ تک کے لئے ملتوی کردی

    اٹارنی جنرل منصور عثمان نے احمد فرہاد کی بازیابی کی یقین دہانی کروائی، اٹارنی جنرل نے کہا کہ میں ذمہ داری لیتا ہوں کہ احمد فرہاد کو ریکور کرینگے، جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے یقینی بنانا ہے کہ اسلام آباد سے کوئی بندہ اٹھایا نہیں جائے گا، اگر بندہ ریکور نہیں ہو گا تو یہ ریاست کی ناکامی ہو گی،اسٹیٹ کے نمائندوں کو چاہیے کہ اس بچی کے سر پر ہاتھ رکھیں، اسکو اپنے بچوں کی طرح سمجھیں۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ تمام ذارائع استعمال میں لا کر اس کو ریکیور کریں گے ، جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ آپ ریکیور کروائیں گے؟ اٹارنی جنرل نے کہا کہ بالکل میں آپ کو یقین دہانی کرواتا ہوں آپ مجھے کچھ وقت دیں، عدالت دو سے چار دن کا وقت دے میں یقین دہانی کرواتا ہوں، جسٹس محسن اختر کیانی نے ایمان مزاری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اٹارنی جنرل ریاست اور ریاستی اداروں کو ریسکیو کر رہے ہیں، احمد فرہاد جلد گھر واپس پہنچ جائیں گے،

    سرکاری اداروں کا یہ کام ہے کہ کرپٹ افسران کو بچانے کی کوشش کرے؟چیف جسٹس برہم

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست

  • وزیراعظم نے سپلائی چین اور قیمتوں سے متعلق امور پر کمیٹی قائم کر دی

    وزیراعظم نے سپلائی چین اور قیمتوں سے متعلق امور پر کمیٹی قائم کر دی

    وزیراعظم نے سپلائی چین اور قیمتوں سے متعلق امور پر کمیٹی قائم کر دی

    کمیٹی کی سربراہی وفاقی وزیر فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر حسین کریں گے،وفاقی وزیر پٹرولیم اور وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار بھی کمیٹی میں شامل ہیں، رانا تنویر کا کہنا ہے کہ 18 رکنی کمیٹی میں پندرہ قومی اسمبلی کے ارکان بھی شامل ہیں،کمیٹی چار ہفتے کے اندر اپنی سفارشات وزیر اعظم کو پیش کرے گی،کمیٹی سیکرٹریٹ فوڈ سیکیورٹی کی وزارت میں قائم کیا جائے گا، کمیٹی سپلائی چین سمیت بے ضابطگیوں اور بلیک مارکیٹنگ کا جائزہ لے گی، کمیٹی بے ضابطگیوں کے کنٹرول کیلیے سفارشات مرتب کرے گی، کمیٹی سبسڈی کی فراہمی کی موجودہ نظام کا بھی تفصیلی جائزہ لے گی، کسانوں کو براہ راست سبسڈی فراہم کرنے کے نظام پر بھی سفارشات دے گی، کمیٹی گیس کی قیمتوں کے حوالے سے اصلاحات کے اثرات کا بھی جائزہ لے گی،

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

    سوتیلے باپ نے لڑکی کے ساتھ کی زیادتی، ماں‌نے جرم چھپانے کیلیے کیا تشدد

    کم عمر لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کے شوقین جعلی عامل کو عدالت نے سنائی سزا

    کاروبار کے لئے پیسے نہ لانے پر بہو کو کیا گیا قتل

    16 خواتین کو نازیبا و فحش ویڈیو ،تصاویر بھیج کر بلیک میل کرنے والا گرفتار

  • اسلام آباد کے شہریوں کی سہولت کیلیے دو انڈر پاس تعمیر ہونگے،  محسن نقوی

    اسلام آباد کے شہریوں کی سہولت کیلیے دو انڈر پاس تعمیر ہونگے، محسن نقوی

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے شہریوں کی سہولت کے لئے دو انڈر پاس تعمیر ہوں گے اور سگنل فری کوریڈور بنے گا۔ان میں سے ایک انڈرپاس سرینا اور دوسرا سرینگر ہائی وے پر بنے گا۔

    اسلام آباد میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے رش کو مدنظر رکھتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے انڈر پاسز کے حوالے سےایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔ وفاقی وزیر داخلہ نے انڈر پاس کی اونچائی زیادہ سے زیادہ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے چئیرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کو اس ضمن میں ٹاسک سونپ دیا۔ اجلاس میں نیسپاک حکام نےانڈر پاسز پراجیکٹ کا ابتدائی ڈائزین بھی پیش کیا ، اس حوالے سے نیسپاک کے حکام نے وفاقی وزیر داخلہ کو پراجیکٹ کے ابتدائی ڈیزائن کے بارے میں بریفنگ دی۔ وزیر داخلہ نے انڈر پاسز منصوبے کو کم سے کم مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت دی ۔

    چئیرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا اور نیسپاک کے حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

    لاپتہ افراد انکوائری کمیشن کی مدت میں توسیع

    سپریم کورٹ، جبری گمشدگی،لاپتہ افراد بارے درخواستوں پر سماعت 9 جنوری تک ملتوی

    پچاس سال بھی لگ جائیں ہم عدالت آتے رہیں گے،لاپتہ افراد کیس میں شہری کی دہائی

    تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

     چارکار سوار لڑکیوں نے کارخانے میں کام کرنیوالے لڑکے کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

    لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، سندھ ہائیکورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

     لگتا ہے لاپتہ افراد کے معاملے پر پولیس والوں کو کوئی دلچسپی نہیں

    سندھ ہائیکورٹ کا تاریخی کارنامہ،62 لاپتہ افراد بازیاب کروا لئے،عدالت نے دیا بڑا حکم

    اگلے مرحلے پر آئی جی کو بھی طلب کرسکتے ہیں

  • اسحاق ڈارکی ڈپٹی وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواست پر نوٹس جاری

    اسحاق ڈارکی ڈپٹی وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواست پر نوٹس جاری

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں اسحاق ڈارکی ڈپٹی وزیراعظم تعیناتی کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

    دوران سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ لاہورہائیکورٹ نے فیصلہ نہیں کردیا تھا؟میں نے شاید میڈیا میں دیکھا تھا،وکیل درخواست گزارنے کہاکہ اگروہاں فیصلہ ہو بھی گیا تھا تو بھی اس عدالت کا دائرہ اختیار ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ یہی کہہ رہا ہوں فیصلہ ہو چکا ہے چیک کرلیں،انگریزی آتی ہے آپ کو ؟دوسرے درخواستگزارکے وکیل ریاض حنیف راہی صاحب کو بلائیں،

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے شیر افضل مروت کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کے کیا گراؤنڈز ہیں ،ِوکیل نے کہاکہ 4گراؤنڈزہیں ،ایگزیکٹوآرڈرکی گنجائش نہیں، دو چارج نہیں ہو سکتے، وکیل درخواستگزار نے کہاکہ وزیراعظم الیکشن کے ذریعے منتخب ہو کرآتا ہے،ڈپٹی وزیراعظم ایگزیکٹوآرڈرکے ذریعے آتا ہے،اس عدالت نے دو عہدے رکھنے سے متعلق واضح آرڈر کیا ہوا ہے،

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 12جون تک جواب طلب کرلیا،عدالت نے وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری، اسحاق ڈار اور سیکرٹری کابینہ کو نوٹس جاری کر دیئے ،عدالتی معاونت کیلئے اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کردیا،عدالت نے فریقین سے 12جون تک جواب طلب کرلیا۔

    واضح رہے کہ درخواست پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کی جانب سے دائر کی گئی،درخواست میں وفاقی حکومت، سیکرٹری کابینہ ڈویژن، وزیر اعظم اور اسحاق ڈار کو فریق بنایا گیا ہے،شیر افضل مروت نے وکیل ریاض حنیف راہی کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسحاق ڈار پہلے ہی بطور وفاقی وزیر خاجہ کام کر رہے ہیں، 28 اپریل کو وزیر اعظم کی منظوری سے اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔درخواست میں کہا گیا کہ آئین میں ڈپٹی وزیراعظم کے عہدے کا کوئی ذکر نہیں اور نہ ہی ایسی کوئی شق ہے کہ وزیراعظم کسی کی ڈپٹی وزیراعظم تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کریں عوام کے خرچے پر ایک ہی شخص کو دو عہدے ذاتی مفاد کیلئے عطا کیے گئے ہیں، ایک شخص جو غیر قانونی طریقے سے تعینات ہو ریاست کی مرعات حاصل نہیں کر سکتا، اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیر اعظم تعیناتی کا 28 اپریل 2024 کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا جائے

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست

    ہنی ٹریپ،لڑکی نے دوستوں کی مدد سے نوجوان کیا اغوا

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    طالبات کو نقاب کی اجازت نہیں،لڑکے جینز نہیں پہن سکتے،کالج انتظامیہ کیخلاف احتجاج

    امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

    مجھے مسلم لیگ ن کے حوالے سے نہ بلایا جائے میں صرف مسلمان ہوں،کیپٹن ر صفدر

  • گندم درآمد سیکنڈل،چار افسران کے خلاف کاروائی کی منظوری

    گندم درآمد سیکنڈل،چار افسران کے خلاف کاروائی کی منظوری

    نگران دور حکومت میں اضافی گندم درآمد کرنے کے اسکینڈل میں ذمہ داروں کا تعین کرلیا گیا ہے

    گندم درآمد سیکنڈل کی تحقیقات کے لئے وزیراعظم شہباز شریف نے تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دے دی ہے، تحقیقاتی کمیٹی نے وفاقی وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی کے چار افسران کو معطل کرنے کی سفارش دی تھی جو وزیراعظم نے منظور کر لی ہے.سابق وفاقی سیکرٹری نیشنل فوڈ سکیورٹی محمد آصف کے خلاف باضابطہ کارروائی کی منظوری دی گئی ہے ،سابق ڈی جی پلانٹ پروٹیکشن اے ڈی عابد کو معطل کرنے کی منظوری دی گئی ہے،فوڈ سکیورٹی کمشنر ون ڈاکٹر وسیم اور ڈائریکٹر سہیل کو بھی معطل کرنے کی منظوری دی گئی ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق گندم درآمد سیکنڈل کیس میں ذمہ دار افسران پر ناقص منصوبہ بندی اور غفلت برتنے کا چارج لگایا گیا ہے

    قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے گندم خریداری کے عمل میں ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے ہدایات پر عمل نہ کرنے اور غفلت برتنے پر پاسکو کے مینیجنگ ڈائریکٹر اور جنرل مینیجر پروکیورمنٹ کو معطل کردیا،وزیر اعظم شہباز شریف نے گندم کی خریداری کا عمل شفاف بنانے کیلئے ٹیکنالوجی کے استعمال اور موبائل فون ایپلی کیشن تیار کرنے کی تاکید کی ، وزیراعظم نے پاسکو کے اسٹاک کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروانے کی بھی ہدایت کی۔

    دوسری جانب وفاقی سطح پر اب تک کتنی گندم خریدی گئی ، اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے اہم اجلاس طلب کرلیا ہے، اجلاس میں کسانوں کو درپیش مسائل اور اب تک دیے گئے ریلیف پر غور ہوگا

    خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے پنجاب کے کاشتکاروں سے گندم کی خریداری جاری ہے،اب تک پنجاب کےکاشتکاروں سے 37 ہزار میٹرک ٹن ،پاسکو سے ایک لاکھ 35 ہزارمیٹرک ٹن گندم خریدی گئی ہے،بلوچستان میں گندم کی خریداری اب تک شروع نہ ہوسکی۔

    گندم سیکنڈل،تحقیقات کیلیے عدالت میں درخواست دائر

    گندم درآمد سیکنڈل، شہباز شریف کا نام بھی آنے لگا

    گندم بحران کا زمہ دار کون ، قائد ن لیگ نے پیر کو وزیر اعظم کو بلا لیا,

    نیب گندم اسکینڈل کا فوری نوٹس لے،شیخ رشید

    وزیراعظم نے کسانوں کی شکایات کالیا نوٹس،فوری گندم خریداری کی ہدایت

    چنیوٹ: گندم کی قیمت 5000 فی من مقرر کی جائے،کسانوں کا مطالبہ

    حکومت نے گندم کی درآمد اور آٹا کی برآمد کی اجازت دیدی

    گندم کی قیمت میں مزید کمی کے امکانات موجود

    گندم درآمدی اسکینڈل کی تحقیقات کے معاملے میں اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ نئی حکومت آنے کے بعد بھی 98 ارب 51 کروڑ روپے کی گندم درآمد کی گئی ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق موجودہ حکومت کے دور میں بھی 6 لاکھ ٹن سے زیادہ گندم درآمد کی گئی، ایک لاکھ 13 ہزار سے زیادہ کا کیری فارورڈ اسٹاک ہونے کے باوجود گندم درآمد کی گئی، وزیراعظم شہباز شریف کو بھی گندم کی درآمد کے حوالے سے لاعلم رکھا گیا، وزیراعظم نے لاعلم رکھنے پر سیکریٹری فوڈ سیکیورٹی کو عہدے سے ہٹایا، گندم کی درآمد نگران حکومت کے فیصلے کے تحت موجودہ حکومت میں بھی جاری رکھی گئی، وزارت خزانہ نے نجی شعبے کے ذریعے 5 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی اجازت دی، وزارت خزانہ نے ٹی سی پی کے ذریعے گندم درآمد کرنے کی سمری مسترد کی، درآمدی گندم بندرگاہ پر 93 روپے 82 پیسے فی کلو میں پڑی، وزارت بحری امور کو درآمدی گندم کی بندرگاہوں پر پہنچ کر ترجیح دینے کی ہدایت کی گئی، اجازت نامے میں ضرورت پڑنے پر سمری پر نظرثانی کا بھی آپشن رکھا گیا، گزشتہ سال صوبوں سے گندم کی خریداری کا ہدف 75 فیصد حاصل ہوا تھا، نگران حکومت کے دور میں 200 ارب روپےسے زیادہ کی گندم درآمد کی گئی

  • تحریک تحفظ آئین پاکستان  کا 8 جون کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا اعلان

    تحریک تحفظ آئین پاکستان کا 8 جون کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا اعلان

    اسلام آباد: تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 8 جون کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ٹویٹ میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے بتایا کہ پی ٹی آئی نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے تحت اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، 8 جون کو اسلام آباد ایف نائن پارک میں جلسے کی اجازت کے لیے درخواست بھی دے دی ہے منگل کو لاہور ہائیکورٹ میں فیصل آباد میں جلسے کی اجازت سے متعلق سماعت ہے، کراچی میں جلسے کا ٹارگٹ 2 جون ہے۔

    واضح رہے کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ سینیئر سیاستدان محمود اچکزئی ہیں جبکہ اس میں پاکستان تحریک انصاف سمیت 6 سیاسی جماعتیں شامل ہیں،اس سے قبل 19 مئی کو فیصل آباد میں ہونے والا تحریک تحفظ آئین پاکستان کا جلسہ انتظامیہ کی جانب سے این او سی نہ ملنے کے باعث منسوخ کردیا گیا تھا۔

    اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیر اعظم تعیناتی کیخلاف دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر

    گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا میں گلیشیئر پھٹنےکا خدشہ

    اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیر اعظم تعیناتی کیخلاف دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر

  • وزیراعظم سے ترک وزیرخارجہ کی ملاقات،باہمی تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ

    وزیراعظم سے ترک وزیرخارجہ کی ملاقات،باہمی تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ

    وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے آج ترکیہ کے وزیرِ خارجہ عزت مآب ہقان فدان کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی.

    پاکستان اور ترکیہ کے مابین خصوصی اہمیت کے حامل برادرانہ تعلقات کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے دونون ممالک کے مابین باہمی تعلقات کے فروغ پر گہرے اطمینان کا اظہار کیا. وزیرِ اعظم نے دونوں ممالک کے مختلف شعبوں بالخصوص تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی اور دفاعی شعبے میں پاکستان کی جانب سے باہمی تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے عزم.کا اعادہ کیا. وزیرِ اعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تجارت کاحجم بہترین باہمی تعلقات سے ہم آہنگ نہیں. وزیرِ اعظم نے آئندہ تین برس میں دونوں ممالک کے مابین تجارت کے حجم کو 5 ارب ڈالر سالانہ کی سطح پر لانے کیلئے کوششیں تیز کرنے کے عزم کا اظہار کیا. وزیرِ اعظم نے اس موقع پر ترک کمپنیوں کو پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری کو وسعت دینے کی دعوت دی. انہوں نے کہا کہ ہم ترک کمپنیوں کو پاکستان میں اپنی صنعتوں کو منتقل کرنے کیلئے دعوت دے رہے ہیں.

    عالمی و علاقائی حالات بالخصوص غزہ میں بگڑتی ہوئی صورتحال پر بھی ملاقات میں گفتگو ہوئی. وزیرِ اعظم نے ترک صدر عزت مآب رجب طیب اردوان کی مشرق وسطی میں پائیدار امن کے قیام کیلئے غزہ میں مکمل جنگ بندی کی حمایت کی بھی تعریف کی. وزیرِ اعظم نے مشرقِ وسطی میں مستقل امن کیلئے دو ریاستی حل کی کلیدی اہمیت پر زور دیا.

    وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ترک صدر عزت مآب رجب طیب اردوان کو پاکستان کا جلد دورہ کرنے کی دعوت دی. وزیر اعظم نے ترک صدر کو ہائی لیول اسٹریٹجک کواپریشن کونسل کے 7 وین اعلی سطحی اجلاس کی مشترکہ صدارت کی دعوت کا پیغام بھی دیا. ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کی قومی دلچسپی کے امور پر ایک دوسرے کی بھرپور حمایت کے عزم کا اظہار کیا.

    ترک وزیر خارجہ کی چیئرمین سینیٹ، سید یوسف رضا گیلانی سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات
    دوسری جانب ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی جسمیں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے بین الاقوامی اور علاقائی ا مور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ترکیہ برادر اسلامی ملک ہے اور پاکستان اور ترکیہ کے درمیان گہرے اور پائیدار تاریخی روابط ہیں۔ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تعلقات مشترکہ مذہبی اور ثقافتی اقدار پر مبنی ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ترک صدر طیب اردگان کے بین الاقوامی سطح پر امت مسلمہ کے لیے فعال کردار کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے بطور وزیر اعظم پاکستان اپنے یادگار دورہ ترکیہ کا ذکر بھی کیا۔ چیئرمین سینیٹ کا مزید کہنا تھا کہ ترک تاجر پاکستان میں موجود سرمایہ کاری کے مواقعوں سے بھر پور فائدہ اٹھائیں۔ چیئرمین سینیٹ نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں اضافے پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ دو طرفہ تجارت میں اضافے کے لیے دونوں ممالک کے چیمبرز آف کامرس کے درمیان تعاون کو فروغ دینا ہوگا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بین الاقوامی فورمز پر بالخصوص مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے پاکستان کی حمایت پر حکومت ترکیہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر بمباری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ مشرق وسطیٰ اور فلسطین میں پائیدار امن کے قیام کے لئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ ترک وزیر خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے لیے ترکی کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے کی جانے والی کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ ترک وزیر خارجہ نے پارلیمانی وفود کے تبادلوں کو بڑھانے اور دونوں ممالک کے درمیان عوامی رابطے کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔اس موقع پر سینیٹرز عرفان صدیقی، شیری رحمان اور سیکریٹری سینیٹ، سید حسنین حیدر بھی موجود تھے