Baaghi TV

Tag: اسلام آباد

  • گندم درآمد سیکنڈل،چار افسران کے خلاف کاروائی کی منظوری

    گندم درآمد سیکنڈل،چار افسران کے خلاف کاروائی کی منظوری

    نگران دور حکومت میں اضافی گندم درآمد کرنے کے اسکینڈل میں ذمہ داروں کا تعین کرلیا گیا ہے

    گندم درآمد سیکنڈل کی تحقیقات کے لئے وزیراعظم شہباز شریف نے تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دے دی ہے، تحقیقاتی کمیٹی نے وفاقی وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی کے چار افسران کو معطل کرنے کی سفارش دی تھی جو وزیراعظم نے منظور کر لی ہے.سابق وفاقی سیکرٹری نیشنل فوڈ سکیورٹی محمد آصف کے خلاف باضابطہ کارروائی کی منظوری دی گئی ہے ،سابق ڈی جی پلانٹ پروٹیکشن اے ڈی عابد کو معطل کرنے کی منظوری دی گئی ہے،فوڈ سکیورٹی کمشنر ون ڈاکٹر وسیم اور ڈائریکٹر سہیل کو بھی معطل کرنے کی منظوری دی گئی ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق گندم درآمد سیکنڈل کیس میں ذمہ دار افسران پر ناقص منصوبہ بندی اور غفلت برتنے کا چارج لگایا گیا ہے

    قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے گندم خریداری کے عمل میں ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے ہدایات پر عمل نہ کرنے اور غفلت برتنے پر پاسکو کے مینیجنگ ڈائریکٹر اور جنرل مینیجر پروکیورمنٹ کو معطل کردیا،وزیر اعظم شہباز شریف نے گندم کی خریداری کا عمل شفاف بنانے کیلئے ٹیکنالوجی کے استعمال اور موبائل فون ایپلی کیشن تیار کرنے کی تاکید کی ، وزیراعظم نے پاسکو کے اسٹاک کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کروانے کی بھی ہدایت کی۔

    دوسری جانب وفاقی سطح پر اب تک کتنی گندم خریدی گئی ، اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے اہم اجلاس طلب کرلیا ہے، اجلاس میں کسانوں کو درپیش مسائل اور اب تک دیے گئے ریلیف پر غور ہوگا

    خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے پنجاب کے کاشتکاروں سے گندم کی خریداری جاری ہے،اب تک پنجاب کےکاشتکاروں سے 37 ہزار میٹرک ٹن ،پاسکو سے ایک لاکھ 35 ہزارمیٹرک ٹن گندم خریدی گئی ہے،بلوچستان میں گندم کی خریداری اب تک شروع نہ ہوسکی۔

    گندم سیکنڈل،تحقیقات کیلیے عدالت میں درخواست دائر

    گندم درآمد سیکنڈل، شہباز شریف کا نام بھی آنے لگا

    گندم بحران کا زمہ دار کون ، قائد ن لیگ نے پیر کو وزیر اعظم کو بلا لیا,

    نیب گندم اسکینڈل کا فوری نوٹس لے،شیخ رشید

    وزیراعظم نے کسانوں کی شکایات کالیا نوٹس،فوری گندم خریداری کی ہدایت

    چنیوٹ: گندم کی قیمت 5000 فی من مقرر کی جائے،کسانوں کا مطالبہ

    حکومت نے گندم کی درآمد اور آٹا کی برآمد کی اجازت دیدی

    گندم کی قیمت میں مزید کمی کے امکانات موجود

    گندم درآمدی اسکینڈل کی تحقیقات کے معاملے میں اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ نئی حکومت آنے کے بعد بھی 98 ارب 51 کروڑ روپے کی گندم درآمد کی گئی ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق موجودہ حکومت کے دور میں بھی 6 لاکھ ٹن سے زیادہ گندم درآمد کی گئی، ایک لاکھ 13 ہزار سے زیادہ کا کیری فارورڈ اسٹاک ہونے کے باوجود گندم درآمد کی گئی، وزیراعظم شہباز شریف کو بھی گندم کی درآمد کے حوالے سے لاعلم رکھا گیا، وزیراعظم نے لاعلم رکھنے پر سیکریٹری فوڈ سیکیورٹی کو عہدے سے ہٹایا، گندم کی درآمد نگران حکومت کے فیصلے کے تحت موجودہ حکومت میں بھی جاری رکھی گئی، وزارت خزانہ نے نجی شعبے کے ذریعے 5 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی اجازت دی، وزارت خزانہ نے ٹی سی پی کے ذریعے گندم درآمد کرنے کی سمری مسترد کی، درآمدی گندم بندرگاہ پر 93 روپے 82 پیسے فی کلو میں پڑی، وزارت بحری امور کو درآمدی گندم کی بندرگاہوں پر پہنچ کر ترجیح دینے کی ہدایت کی گئی، اجازت نامے میں ضرورت پڑنے پر سمری پر نظرثانی کا بھی آپشن رکھا گیا، گزشتہ سال صوبوں سے گندم کی خریداری کا ہدف 75 فیصد حاصل ہوا تھا، نگران حکومت کے دور میں 200 ارب روپےسے زیادہ کی گندم درآمد کی گئی

  • تحریک تحفظ آئین پاکستان  کا 8 جون کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا اعلان

    تحریک تحفظ آئین پاکستان کا 8 جون کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا اعلان

    اسلام آباد: تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 8 جون کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ٹویٹ میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے بتایا کہ پی ٹی آئی نے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے تحت اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، 8 جون کو اسلام آباد ایف نائن پارک میں جلسے کی اجازت کے لیے درخواست بھی دے دی ہے منگل کو لاہور ہائیکورٹ میں فیصل آباد میں جلسے کی اجازت سے متعلق سماعت ہے، کراچی میں جلسے کا ٹارگٹ 2 جون ہے۔

    واضح رہے کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ سینیئر سیاستدان محمود اچکزئی ہیں جبکہ اس میں پاکستان تحریک انصاف سمیت 6 سیاسی جماعتیں شامل ہیں،اس سے قبل 19 مئی کو فیصل آباد میں ہونے والا تحریک تحفظ آئین پاکستان کا جلسہ انتظامیہ کی جانب سے این او سی نہ ملنے کے باعث منسوخ کردیا گیا تھا۔

    اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیر اعظم تعیناتی کیخلاف دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر

    گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا میں گلیشیئر پھٹنےکا خدشہ

    اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیر اعظم تعیناتی کیخلاف دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر

  • وزیراعظم سے ترک وزیرخارجہ کی ملاقات،باہمی تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ

    وزیراعظم سے ترک وزیرخارجہ کی ملاقات،باہمی تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ

    وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے آج ترکیہ کے وزیرِ خارجہ عزت مآب ہقان فدان کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی.

    پاکستان اور ترکیہ کے مابین خصوصی اہمیت کے حامل برادرانہ تعلقات کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے دونون ممالک کے مابین باہمی تعلقات کے فروغ پر گہرے اطمینان کا اظہار کیا. وزیرِ اعظم نے دونوں ممالک کے مختلف شعبوں بالخصوص تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی اور دفاعی شعبے میں پاکستان کی جانب سے باہمی تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے عزم.کا اعادہ کیا. وزیرِ اعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تجارت کاحجم بہترین باہمی تعلقات سے ہم آہنگ نہیں. وزیرِ اعظم نے آئندہ تین برس میں دونوں ممالک کے مابین تجارت کے حجم کو 5 ارب ڈالر سالانہ کی سطح پر لانے کیلئے کوششیں تیز کرنے کے عزم کا اظہار کیا. وزیرِ اعظم نے اس موقع پر ترک کمپنیوں کو پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری کو وسعت دینے کی دعوت دی. انہوں نے کہا کہ ہم ترک کمپنیوں کو پاکستان میں اپنی صنعتوں کو منتقل کرنے کیلئے دعوت دے رہے ہیں.

    عالمی و علاقائی حالات بالخصوص غزہ میں بگڑتی ہوئی صورتحال پر بھی ملاقات میں گفتگو ہوئی. وزیرِ اعظم نے ترک صدر عزت مآب رجب طیب اردوان کی مشرق وسطی میں پائیدار امن کے قیام کیلئے غزہ میں مکمل جنگ بندی کی حمایت کی بھی تعریف کی. وزیرِ اعظم نے مشرقِ وسطی میں مستقل امن کیلئے دو ریاستی حل کی کلیدی اہمیت پر زور دیا.

    وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ترک صدر عزت مآب رجب طیب اردوان کو پاکستان کا جلد دورہ کرنے کی دعوت دی. وزیر اعظم نے ترک صدر کو ہائی لیول اسٹریٹجک کواپریشن کونسل کے 7 وین اعلی سطحی اجلاس کی مشترکہ صدارت کی دعوت کا پیغام بھی دیا. ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کی قومی دلچسپی کے امور پر ایک دوسرے کی بھرپور حمایت کے عزم کا اظہار کیا.

    ترک وزیر خارجہ کی چیئرمین سینیٹ، سید یوسف رضا گیلانی سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات
    دوسری جانب ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی جسمیں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے بین الاقوامی اور علاقائی ا مور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ترکیہ برادر اسلامی ملک ہے اور پاکستان اور ترکیہ کے درمیان گہرے اور پائیدار تاریخی روابط ہیں۔ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تعلقات مشترکہ مذہبی اور ثقافتی اقدار پر مبنی ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ترک صدر طیب اردگان کے بین الاقوامی سطح پر امت مسلمہ کے لیے فعال کردار کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے بطور وزیر اعظم پاکستان اپنے یادگار دورہ ترکیہ کا ذکر بھی کیا۔ چیئرمین سینیٹ کا مزید کہنا تھا کہ ترک تاجر پاکستان میں موجود سرمایہ کاری کے مواقعوں سے بھر پور فائدہ اٹھائیں۔ چیئرمین سینیٹ نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں اضافے پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ دو طرفہ تجارت میں اضافے کے لیے دونوں ممالک کے چیمبرز آف کامرس کے درمیان تعاون کو فروغ دینا ہوگا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بین الاقوامی فورمز پر بالخصوص مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے پاکستان کی حمایت پر حکومت ترکیہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر بمباری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ مشرق وسطیٰ اور فلسطین میں پائیدار امن کے قیام کے لئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ ترک وزیر خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے لیے ترکی کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے کی جانے والی کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ ترک وزیر خارجہ نے پارلیمانی وفود کے تبادلوں کو بڑھانے اور دونوں ممالک کے درمیان عوامی رابطے کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔اس موقع پر سینیٹرز عرفان صدیقی، شیری رحمان اور سیکریٹری سینیٹ، سید حسنین حیدر بھی موجود تھے

  • سپریم کورٹ، نیب ترامیم کیس لائیو نشر کرنے کیلئے  درخواست دائر

    سپریم کورٹ، نیب ترامیم کیس لائیو نشر کرنے کیلئے درخواست دائر

    سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیس لائیو نشر کرنے کے لئے خیبرپختونخواحکومت نے درخواست دائر کر دی

    درخواست نیب ترامیم کیس میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سید کوثر علی شاہ کی جانب سے دائر کی،درخواست میں کے پی حکومت کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ عوامی مفاد کے مقدمات کی سماعت بنچ ون سے لائیو سٹریم کی جاتی ہیں، نیب ترامیم کیس کی اپیلوں کی سماعت لائیو سٹریم نہیں کی گئی،نیب ترامیم کیس کی لائیو سٹریمنگ نہ ہونا امتیازی سلوک ہے،خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نیب ترامیم کیس کی سماعت براہ راست نشر کرنے کا حکم دیا جائے۔

    واضح رہے کہ نیب ترامیم کیس کی گزشتہ سماعت میں عمران خان ویڈیو لنک کے ذریعہ پیش ہوئے تھے،تاہم کیس کو یوٹیوب پر لائیو نشر نہیں کیا گیا تھا،دوران سماعت ایڈووکیٹ جنرل کے پی نے عدالتی کارروائی لائیو نہ ہونے کا نکتہ اٹھا یا تھا، ایڈوکیٹ جنرل کے پی نے کہا کہ عدالتی کاروائی براہ راست نشر نہیں ہو رہی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے ایڈوکیٹ جنرل کے پی کو اپنی جگہ پر بیٹھنے کی ہدایت کر دی تھی.

  • بجلی مہنگی کرنے کے باوجود   پاور سیکٹر کے گردشی قرض میں 484ارب روپے کا اضافہ

    بجلی مہنگی کرنے کے باوجود پاور سیکٹر کے گردشی قرض میں 484ارب روپے کا اضافہ

    اسلام آباد(محمد اویس) حکومتی دعوے دھرے کے دھرے رہے گئے بجلی مہنگی کرنے کے باوجود مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں پاور سیکٹر کے گردشی قرض میں 484ارب روپے کا اضافہ ہونے سے پاور سیکٹر کا کل قردشی قرض 2794ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔موجودہ مالی سال میں پاور سیکٹر کے قردشی قرض میں 640ارب روپے اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔

    دستیاب سرکاری دستاویزات کے مطابق مالی سال 2023-24میں قردشی قرض انتہائی تیزی کے ساتھ بڑھ رہاہے مالی سال 2022-23میں پاور سیکٹر کا قردشی قرض 2310ارب روپے تھا جو مالی سال 2023-24کے پہلے 9 ماہ میں بڑھ کر 2794ارب روپے ہوگیا ہے اس طرح قردشی قرض میں 9 ماہ کے اندر 484ارب روپے کا اضافہ ہوچکا ہے مالی سال 2022-23میں قردشی قرض میں 57ارب روپے کا اضافہ ہواتھا جبکہ مالی سال 2021-22میں قردشی قرض میں 27ارب روپے کی کمی ہوئی تھی ۔موجودہ مالی سال میں ماہانہ 54ارب روپے سے زائد کا قردشی قرض بڑھ رہاہے اور اس مالی سال کے اختتام پر قردشی قرض میں 640ارب روپے تک اضافہ کا خدشہ ہے ۔

  • احمد فرہاد کی بازیابی درخواست ،سیکرٹری دفاع و داخلہ ذاتی حیثیت میں طلب

    احمد فرہاد کی بازیابی درخواست ،سیکرٹری دفاع و داخلہ ذاتی حیثیت میں طلب

    کشمیری شاعر صحافی احمد فرہاد کی بازیابی کی درخواست پر سماعت ہوئی

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت سے کل تک کا وقت مانگ لیا،نمائندہ وزارت دفاع نے عدالت میں کہا کہ ہم نے پتہ کیا ہے لیکن کہا گیا ہے بندہ ان کے پاس نہیں ہے، جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میں سیکرٹری دفاع اور سیکرٹری داخلہ کو کل طلب کر لیتا ہوں،یہ معاملہ اب ان کے دائرہ اختیار سے آگے نکل چکا ہے،یہ ان کی ناکامی ہے کہ وہ اپنے دائرہ اختیار میں کوئی کام نہیں کر سکتے،دوسری صورت میں ڈی جی آئی ایس آئی اور ڈی جی ایم آئی پیش ہوں، ادارے اگر اس قابل ہی نہیں کہ اپنا کام کر سکیں تو انکی ضرورت نہیں، پھر اسکے بعد میں وزیر دفاع اور وزیر داخلہ کو طلب کروں گا،پھر میں وزیراعظم کو طلب کرونگا، یہ معاملہ اتنا سادہ نہیں ہے، پھر وزیراعظم اور پوری کابینہ کو طلب کرونگا،پوری کابینہ کو یہاں بٹھا کر ان سے فیصلہ کرواؤں گا،یہ کیا طریقہ ہے کہ جب دل چاہا دروازہ کھٹکھٹا کر بندہ اٹھا لیا، ہمارے ادارے اگر 32 کلومیٹر کے شہر میں سیکیورٹی مہیا نہیں کر سکتے تو پھر انکی ضرورت نہیں،ایک طرف میسج بھیجیں اور پھر کہیں کہ بندہ ہمارے پاس نہیں، میں تنبیہ کر رہا ہوں کہ عدالتی فیصلے کے بڑے اثرات ہونگے،

    سیکٹر کمانڈر کوئی چاند پر رہتا ہے بہت بڑی طاقت ہے؟ کیا حیثیت ہے اس کی؟ایک گریڈ 18 کا بندہ ہے آپ نے اسے کیا بنا دیا ہے؟ جسٹس محسن اختر کیانی
    جسٹس محسن اختر کیانی نے ایس ایس پی پولیس سے استفسار کیا کہ کیا سیکٹر کمانڈر کا بیان لکھا ہے؟ ایس ایس پی آپریشنز جمیل ظفر نے عدالت میں کہا کہ جی ہم نے ضمنی بیان لیا ہے، جسٹس محسن اختر کیانی نے ایس ایس پی کو حکم دیا کہ کل باقاعدہ بیان لے کر عدالت میں پیش ہوں،آپ بیان لیں پھر میں سیکٹر کمانڈر کو بھی طلب کرونگا، سیکٹر کمانڈر کوئی چاند پر رہتا ہے بہت بڑی طاقت ہے؟ کیا حیثیت ہے اس کی؟ایک گریڈ 18 کا بندہ ہے آپ نے اسے کیا بنا دیا ہے، مت تابع ہوں ان کے، ملک چلنا ہے تو اُن کے بغیر بھی چل جائے گا،اب فیصلہ ہو گا کہ یہ ملک ایجنسیز چلائیں گی یا قانون چلائے گا،

    شاعر احمد فرہاد کی بازیابی کی درخواست پر سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی،جسٹس محسن اختر کیانی نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو ہدایت کی کہ، درمیان میں مغوی کی بیوی سے کوئی رابطہ نہیں کرنا،سیکرٹری دفاع اور سیکرٹری داخلہ کل 3 بجے ذاتی حیثیت میں پیش ہوں

    جھوٹ بول کر پٹیشن واپسی کی درخواست دائر کرنے پر احمد فرہاد کو چھوڑنے کے پیشکش ہوئی،ایمان مزاری کا عدالت میں انکشاف
    قبل ازیں،عروج زینب کی مغوی شوہر احمد فرہاد کی بازیابی کی درخواست پراسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے سماعت کی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے مغوی شاعر احمد فرہاد کی بازیابی درخواست پر وزارت دفاع سے تین بجے تک رپورٹ طلب کر لی، دوران سماعت ایمان مزاری ایڈوکیٹ نے انکشاف کیا کہ عدالت میں جھوٹ بول کر پٹیشن واپسی کی درخواست دائر کرنے پر احمد فرہاد کو چھوڑنے کے پیشکش ہوئی،کہا گیا کہ اغوا کے بجائے پٹیشنر کے خود اپنی مرضی سے جانے کا بتائیں،جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ انصاف کی راہ میں مداخلت ہے۔ ڈی جی آئی ایس آئی کو بتا دیں بندہ ہر صورت چاہیے۔ اپنے اوپر سے اغوا کار کا لیبل ہٹوائیں۔ تفتیشی افسر ڈی جی آئی ایس آئی اور سیکٹر کمانڈر کا بیان قلمبند کرے ،ایک متفرق درخواست آئی ہے اس میں کیا ہے؟ ایمان مزاری ایڈوکیٹ نے کہا کہ سترہ مئی یعنی جمعہ کی رات کو پٹیشنر کو شوہر کے وٹس ایپ نمبر سے کال آتی ہے۔ ان کے پیچھے سے دو مزید افراد کی آوازیں آ رہی تھیں جو دباؤ ڈال رہے تھے۔ کہا گیا کہ پٹیشن واپس لیں تو بندہ ہفتے کے روز واپس آ جائے گا لیکن کورٹ کو جھوٹ بولنا ہے کہ احمد فرہاد کو اغوا نہیں کیا گیا بلکہ وہ اپنی مرضی سے گئے تھے۔ بارہا رابطے کیے جا رہے ہیں اور بہت زیادہ پریشر ڈالا جا رہا ہے۔ تین ڈرافٹس ہمارے اور ان لوگوں کے درمیان شیئر ہوئے۔ احمد فرہاد واپس نہیں آئے اس لئے ہم درخواست واپس نہیں لے رہے۔ اگر یہ اغوا برائے تاوان ہوتا تو وہ پیسے مانگتے۔ یہ واضح طور پر جبری گمشدگی کا کیس ہے،

    جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایک آدمی کو اغوا کر کے رکھا ہوا ہے، اپنے اوپر سے اغوا کا لیبل ہٹوائیں، مجھے اب آئی ایس آئی سے بندہ چاہئے۔ سیکرٹری دفاع ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔ میں وارنٹ گرفتاری جاری کروں گا۔ تفتیشی افسر آج ہی ڈی جی آئی ایس آئی اور سیکٹر کمانڈ کا بیان لکھیں۔ احمد فرہاد دہشت گرد ہے؟ کیا بھارت سے آیا ہے یا اغوا برائے تاوان میں ملوث ہے ؟ ایس ایس پی آپریشنز نے عدالت میں کہا کہ نہیں، سر ایسا نہیں ہے، نمائندہ وزارت دفاع نے عدالت میں کہا کہ ایک دو دن کا وقت دے دیں، جس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ اتنا وقت کیوں چاہئے؟ آپ نے کیا پوچھنا ہے کہ باجوڑ والے سیف ہاؤس میں ہے یا کشمیر والے؟ کیا آپ کبھی اغوا ہوئے ہیں؟جسٹس محسن اختر کیانی کے استفسار پر وزارت دفاع کے نمائندے نے جواب دیا نہیں،عدالت نے کہا کہ جو اغوا ہوئے ان پر کیا گزرتی ہے، ان کو ہی پتہ ہوتا ہے۔ آپ کے پاس گیارہ بجے تک کا وقت ہے،نمائندہ وزارت دفاع نے کہا کہ رابطہ کرنے کے لیے وقت چاہئے، جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا ان کے دفاتر چاند پر ہیں جو رابطے میں وقت لگے گا۔ لوگوں کو اس نہج پر نا لے کر آئیں کہ اداروں کا جینا مشکل ہو جائے۔ میں اس کیس کو ڈی بی کے بعد تین بجے دوبارہ سنوں گا۔ تین بجے تک جواب لائیں، ورنہ آرڈر پاس کروں گا،

    اسسٹنٹ اٹارنی جنرل عثمان گھمن نے کہا کہ پورے ادارے پر الزام عائد نہیں ہو سکتا،عدالت نے کہا کہ پھر بتائیں کہ کیا کوئی ان کا ترجمان ہے جس کا نام لیں؟ آپ لوگوں نے اپنے ادارے سے متعلق رائے تبدیل کرنی ہے۔ اسٹیٹ کا فرنٹ فیس نامعلوم افراد نہیں پولیس ہے، عدالت نے تین بجے تک کیس کی سماعت ملتوی کر دی

    سرکاری اداروں کا یہ کام ہے کہ کرپٹ افسران کو بچانے کی کوشش کرے؟چیف جسٹس برہم

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست

  • حکومت کے پاس عوامی مینڈیٹ نہیں ہے،شاہد خاقان عباسی

    حکومت کے پاس عوامی مینڈیٹ نہیں ہے،شاہد خاقان عباسی

    سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب صرف ملکی معیشت کی تباہی کا باعث بنا ہے،

    میڈیا سے بات چیت کے دوران سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعت ایک دن میں نہیں بنتی، اگلے ماہ تک سیاسی جماعت وجود میں آجائے گی، پورے پاکستان سے لوگ ہمارے ساتھ شامل ہونگے، عوام کہہ رہے کہ الیکشن چوری شدہ ہیں، پورے پاکستان میں فارم 45 اور 47 ملتے نہیں ہیں،آئین میں ہائبرڈ حکومت کی کوئی گنجائش نہیں، ملک میں جب تک بڑے پیمانے پر نظام کی تبدیلی نہیں کریں گے ملک نہیں چلے گا،آئین توڑنے کے خلاف کبھی کارروائی نہیں ہوئی، حکومت کے پاس عوامی مینڈیٹ نہیں ہے، بانی تحریک انصاف جس راستے سے آئے موجودہ حکومت والے بھی ایسے ہی آئے ہیں،خاص مقاصد کی تکمیل کے لئے الیکشن سے پہلے سیاسی جماعتیں بنائی جاتی ہیں،ہم عوامی مسائل کی بات کرتے ہیں، ہم اسٹبلشمنٹ کی جماعتیں چھوڑ کر آئے ہیں، ملکی مسائل کے حل کے لئے قابل لوگوں کو اختیارات دینے ہونگے، سیاسی جماعتوں نے اقتدار کا راستہ اپنا لیا ہے، اس وقت ملک میں کوئی بہتری نہیں آئی ہے، پورے پاکستان کا الیکشن چوری کرلیا گیا ہے ،آج جو حکومت پارلیمنٹ میں بیٹھی ہے اس کے پاس مینڈیٹ نہیں ہے،مینڈیٹ چور قومی اسمبلی میں جو بیٹھے ہیں عوام نے ان کو منتخب نہیں کیا

    سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کا بیٹا شراب کیس میں گرفتار

    تنویر الیاس نے سپریم کورٹ میں دائر اپیل میں خود کو” وزیراعظم” لکھ دیا،اپیل خارج

    تنویر الیاس کے بیٹے کا آزاد کشمیر پولیس و مسلح ملزمان کے ہمراہ سینٹورس پر دھاوا، مقدمہ درج

    ،وزیر اعظم آزاد کشمیر کو اگر بلایا نہیں گیا تو انہیں جانا نہیں چاہیے تھا،

    سردار تنویر الیاس کی نااہلی ، غفلت ، غیر سنجیدگی اور ناتجربہ کاری کھل کر سامنے آگئی 

    تنویر الیاس مشکل میں پھنس گئے،سیکرٹ فنڈز کا غیر قانونی استعمال، انکوائری شروع

  • ریٹرنگ افسر  آئندہ سماعت پر نہ آئے تو وارنٹ  جاری کریں گے،الیکشن ٹربیونل

    ریٹرنگ افسر آئندہ سماعت پر نہ آئے تو وارنٹ جاری کریں گے،الیکشن ٹربیونل

    اسلام آباد ہائی کورٹ، الیکشن ٹربیونل ،اسلام آباد کے قومی اسمبلی کے تین حلقوں میں مبینہ دھاندلی کے خلاف اپیلیں ،اسلام آباد کے الیکشن ٹریبونل میں کیسں کی سماعت ہوئی

    وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ ہم عدالت کی معاونت کرینگے،الیکشن ٹربیونل نے کہا کہ فارم 45 ،46 اور 47 کی مصدقہ نقول تصدیق کر کے جمع کروا دیں،جب مصدقہ کاپیاں آ جائیں گی تو کافی چیزیں کلئیر ہو جائیں گی، سرٹیفائیڈ کاپیز جب الیکشن کمیشن دے گا تو اسکی اہمیت ہو گی ناں،وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ جو ٹیمپرنگ ہوئی ہے اسکو دیکھنا ہو گا کاپیوں سے وہ جانچنا ممکن نہیں، الیکشن ٹربیونل نے کہا کہ اصل کاپی بھی آ جائے گی ابھی صرف اسکی کاپیاں منگوائی ہیں،ہر پارٹی کو حق ہے درخواست دینے کا اور اعتراضات دائر کرنے کا ہم نے سب کو سننا ہے، اگر آپ دلائل دینا چاہتے ہیں تو ٹھیک ورنہ انکی مصدقہ نقول آنے دیں وہ پہلے دیکھ لیتے ہیں،الیکشن سے متعلق مصدقہ کاپیاں مانگی ہیں اور ساتھ بیان حلفی بھی،اگر کوئی غلط بیانی کرے گا تو نتائج بھگتے گا، یہ ہائیکورٹ ہے سول کورٹ نہیں، یہاں ایسے نہیں جس طرح مرضی کوئی ریکارڈ دے اور چلا جائے،

    جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایک فریق کہہ رہا ہے ان کے پاس فارم 45 ہیں وہ جیتے ہوئے ہیں دوسرا بھی یہی کہہ رہا ہے، سرٹیفائیڈ کاپیز اور بیان حلفی آ جائے تو دیکھ لیتے ہیں،اگر کوئی غلط بیانی کرے گا تو جیل جائے گا، فرانزک کے لیے پاکستان اور بیرون ملک بھی بھیج سکتے ہیں، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے استفسار کیا کہ این اے 48 کے ریٹرنگ افسر کی طرف سے کون ہے؟شعیب شاہین نے کہا کہ ابھی کوئی نہیں آیا، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو نہیں آئے ان کے ڈیلی جنگ، ڈیلی ڈان، دی نیوز، پی ٹی وی، ریڈیو پر اشتہار جاری کریں،ریٹرنگ افسر کو حتمی وارننگ ہے اگر آئندہ سماعت پر نہیں آئے گا وارنٹ گرفتاری جاری کریں گے،

    الیکشن ٹریبیونل کے نوٹس فریقین کو کب موصول ہوئے؟ جسٹس طارق محمور جہانگیری نے رجسٹرار آفس سے رپورٹ طلب کر لی،جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ اگر جواب جمع نہ کرایا تو اس کے اثرات وہ ہوں گے جو قانون میں درج ہیں،یہاں پر بیان ہو گا گواہی ہو گی قرآن پاک پر حلف ہو گا، خدا کو بھی انہوں نے جان دینی ہے، حکام الیکشن کمیشن نے کہا کہ لوکل کمیشن قائم کریں گے وہ معاملہ دیکھے گا، الیکشن ٹربیونل نے کہا کہ ہر فام پر دستخط موجود ہیں تو پھر گڑ بڑ کیسے ہوئی؟ یہاں سب واضح کریں،وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ تمام امیدوں کی موجودگی میں یہ شواہد ریکارڈ ہوتے ہیں،اصل فارم 45 دیا جاتا ہے وہ الیکشن کمیشن کے پریزائیڈنگ افسر کو دیا جاتا ہے، الیکشن ٹربیونل نے کہا کہ فارم 45 تو سب امیدواروں ہے پاس موجود ہیں،آپ حلف اٹھا کر بتائیں گے ناں کہ کس کا فارم 45 صحیح ہے اور کس کا غلط،جس نے غلط بیانی کی اسکے خلاف 193 کے تحت کاروائی ہوگی،

    پی ٹی آئی والے کم ازکم علما کے قدموں میں تو بیٹھ گئے،کیپٹن ر صفدر

    پی ٹی آئی ،جے یو آئی قیادت کی ملاقات، پیپلز پارٹی، ن لیگ کا ردعمل

    "عین”سے عمران،تحریک انصاف میں ابھی بھی "عین” کی مقبولیت جاری

    جماعت اسلامی کا تحریک انصاف سے اتحاد سے انکار

    جہانگیر ترین پارٹی عہدے سے مستعفی،سیاست چھوڑنے کا اعلان

    انتخابات میں ناکامی، سراج الحق جماعت اسلامی کے عہدے سے مستعفی

    میں آپکے لیڈر کے کرتوت جانتا ہوں،ہم نے ملک جادو ٹونے پر نہیں چلانا، عون چودھری

    مولانا نے کشتیاں جلا دیں، واپسی ناممکن،مبشر لقمان کو کیا بتایا؟ کہانی بے نقاب

  • ترک وزیر خارجہ کی آرمی چیف سے ملاقات

    ترک وزیر خارجہ کی آرمی چیف سے ملاقات

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترکیہ کے وزیرِ خارجہ ہاکان فیدان کی ملاقات ہوئی ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور ترک وزیرِ خارجہ نے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا،آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک وزیرِ خارجہ ہاکان فیدان نے ملاقات کے دوران دونوں برادر ممالک کے گہرے تعلقات پراطمینان کا اظہار کیا،اس موقع پر ترک وزیرِ خارجہ ہاکان فیدان نے خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے میں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔

    ترک وزیر خارجہ کی چیئرمین سینیٹ، سید یوسف رضا گیلانی سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات
    دوسری جانب ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی جسمیں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے بین الاقوامی اور علاقائی ا مور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ترکیہ برادر اسلامی ملک ہے اور پاکستان اور ترکیہ کے درمیان گہرے اور پائیدار تاریخی روابط ہیں۔ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تعلقات مشترکہ مذہبی اور ثقافتی اقدار پر مبنی ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ترک صدر طیب اردگان کے بین الاقوامی سطح پر امت مسلمہ کے لیے فعال کردار کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے بطور وزیر اعظم پاکستان اپنے یادگار دورہ ترکیہ کا ذکر بھی کیا۔ چیئرمین سینیٹ کا مزید کہنا تھا کہ ترک تاجر پاکستان میں موجود سرمایہ کاری کے مواقعوں سے بھر پور فائدہ اٹھائیں۔ چیئرمین سینیٹ نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں اضافے پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ دو طرفہ تجارت میں اضافے کے لیے دونوں ممالک کے چیمبرز آف کامرس کے درمیان تعاون کو فروغ دینا ہوگا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بین الاقوامی فورمز پر بالخصوص مقبوضہ جموں و کشمیر کے حوالے سے پاکستان کی حمایت پر حکومت ترکیہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر بمباری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ مشرق وسطیٰ اور فلسطین میں پائیدار امن کے قیام کے لئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔ ترک وزیر خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کے لیے ترکی کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے کی جانے والی کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ ترک وزیر خارجہ نے پارلیمانی وفود کے تبادلوں کو بڑھانے اور دونوں ممالک کے درمیان عوامی رابطے کو مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔اس موقع پر سینیٹرز عرفان صدیقی، شیری رحمان اور سیکریٹری سینیٹ، سید حسنین حیدر بھی موجود تھے

    قبل ازیں ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان گزشتہ شب دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے،یڈیشنل سیکرٹری خارجہ (افغانستان ، مغربی ایشیا) کے سفیر احمد نسیم وڑائچ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا،ترکیہ کے وزیر خارجہ حاقان فیدان، وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے ، جبکہ ترک وزیر خارجہ، نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے تفصیلی بات چیت کریں گے، فریقین دوطرفہ تعلقات کی صورتحال کا جائزہ لیں گے اور دونوں ممالک کے درمیان آئندہ اعلیٰ سطحی ملاقاتوں کی تیاریوں کا جائزہ لیں گے۔

  • صادق سنجرانی کا کمال،سینیٹ میں خلاف ضاطہ بھرتیوں کی بھرمار،اکثریت اراکین کی رشتے دار

    صادق سنجرانی کا کمال،سینیٹ میں خلاف ضاطہ بھرتیوں کی بھرمار،اکثریت اراکین کی رشتے دار

    سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سینیٹ میں ملازمین کی پوری فوج بھرتی کرکے چلے گئے،دستاویزات کے مطابق سینیٹ سیکرٹریٹ میں بھرتیوں کی بھرمار، 6 برس میں مستقل اور کنٹریکٹ پر 480 بھرتیاں کی گئی ہیں

    سینیٹ میں بھرتیاں 2018 تا 2024 سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے دور میں ہوئیں، اسی مدت میں مختلف عہدوں پر دیگر محکموں سے 26 ملازمین ڈیپوٹیشن پر بھی بلائے گئے، صحافی کی طرف سے معلومات تک رسائی کے قانون کے تحت سینیٹ سیکرٹریٹ سے ڈیٹا حاصل کیا گیا تو اس میں یہ انکشاف سامنے آیاسینیٹ سیکرٹریٹ بڑے پیمانے پر بھرتیوں کی وجوہات اور خالی آسامیوں سے متعلق جواب نہ دے سکا،سینیٹ سیکرٹریٹ نےبھرتیوں کے عمل میں شفافیت سے متعلق سوالات کا جواب دینے سے بھی انکار کیا .

    سینیٹ سیکرٹریٹ میں 6 برس میں گریڈ 17 تا 20 کے 21 افسران تعینات کیے گئے، سرکاری دستاویزات کے مطابق 90 نائب قاصد، 77 جونیئر اسسٹنٹ، 49 اسٹینو ٹائپسٹ، 33 ڈرائیور بھرتی کیے گئے، 7 سیکشن افسران، 9 اسسٹنٹ ڈائریکٹر، 35 اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹری بھرتی کیے گئے۔سینیٹ میں جن افراد کو بھرتی کیا گیا وہ مبینہ طور پر صادق سنجرانی، ممبران پارلیمنٹ کے رشتہ دار ہیں۔سینیٹ سیکریٹریٹ نے 60 فیصد سے زائد بھرتیاں خلاف ضابطہ کی ہیں۔

    واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں بھی ایسا ہی ایک سیکنڈل سامنے آیا تھا جس کا نیب نے نوٹس لے رکھا ہے،،نیب نے 2018 سے مارچ 2024 تک بھرتیوں کی تفصیلات طلب کرلیں،نیب کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اسد قیصراورراجہ پرویز اشرف ادوار میں بھرتیوں کی تفصیلات دی جائیں،نیب کے مراسلے میں بھرتیوں کے طریقہ کار،وزارت خزانہ سے منظوری متعلق استفسار کیا گیا ہے

    واضح رہے کہ باغی ٹی وی نے خبر شائع کی تھی کہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں غیر قانونی بھرتیاں کی گئی ہیں،سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور راجہ پرویز اشرف نے انت مچا دی، غیر متعلقہ اور اضافی افراد کو بھرتی کیا گیا ہے جو حکومت پاکستان کے خزانے کو قوی نقصان پہنچا رہے ہیں، اسد قیصر نے ملازمین کو بھرتی کیا تو وہیں راجہ پرویز اشرف بھی ان سے پیچھے نہ رہے ، قومی خزانے کا بے دردی سے اس طرح استعمال کیا جا رہا ہے کہ سیکرٹری قومی اسمبلی کا ڈرائیور بحریہ ٹاؤن فیز ایٹ سے سرکاری گاڑی پر دودھ لینے جاتا ہے، اسمبلی ہاؤس میں ملازمین کی بھر مار، میرٹ سے ہٹ کر بھرتیاں کی گئیں،راجہ پرویز اشرف نے اسد قیصر کے غیر قانونی کاموں کو اس لئے تحفظ دیا کیونکہ وہ خود اس بہتی گنگا میں ہاتھ دھونا چاہتے تھے

    قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں‌غیر قانونی بھرتیوں بارے چیئرمین نیب کو بھی درخواست دی گئی تھی جس پر چیئرمین نیب نے نوٹس لیا اور تفصیلات طلب کر لی ہیں،

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    سوشل میڈیا پر فوج مخالف پروپیگنڈہ کےخلاف سینیٹ میں قراردادمنظور

    سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد کی تشہیر،یورپی ممالک سے 40 پاکستانی ڈی پورٹ

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام