Baaghi TV

Tag: اسلام آباد

  • شیر افضل مروت کا مریم اورنگزیب کیخلاف فوجداری کارروائی کا اعلان

    شیر افضل مروت کا مریم اورنگزیب کیخلاف فوجداری کارروائی کا اعلان

    رہنما تحریک انصاف شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین و قانون میں ایسی کوئی شق موجود نہیں جس کے تحت انتخابات کو کالعدم قرار دیا جا سکے،مطالبہ ہے کہ سپریم کورٹ کا فل کورٹ بینچ انتخابات سے متعلق درخواست کو سنے،

    شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ پاکستان کی آئینی و جمہوری تاریخ کا سب سے اہم کیس ہے،دن دیہاڑے مینڈیٹ چوری ہوا ہے،میڈیٹ چوری ہونے دیا جاتا ہے تو پاکستان میں جمہوریت کا مستقل ہے نہ منصفانہ انتخابات کبھی ہوسکیں گے، مانسہرہ سے نواز شریف ہارے ہیں، انہوں نے دوبارہ گنتی کی درخواست دائر کر رکھی ہے، نواز شریف مزید بیلٹ پیپر چھپوا رہے ہیں تاکہ بکسوں میں ڈال کر اپنے آپ کو جتوا سکیں،میرے گھر میں چار گاڑیوں میں نقاب پوش داخل ہوئے، کچھ نے سی ٹی ڈی کی وردیاں پہن رکھی تھیں،سمجھ نہیں آیا کہ یہ کیوں آئے تھے، کیونکہ احتجاج پر کوئیایف آئی آر درج نہیں ہوئی تھی،پولیس نے چادر چار دیواری کا تقدس پامال کیا، لیپ ٹاپ بھی لے گئے، میرے ملازم کو اغوا کیا ہے وہ ابھی تک واپس نہیں آیا، میرے گھر کے شیشے، دروازے توڑے، یہ لا قانونیت ہے،آئی جی اسلام آباد، ایس ایس پی آپریشنز اور ایس ایس پی سی ٹی ڈی تینوں میرے ملزم ہیں،

    شیر افضل مروت کا مزید کہنا تھا کہ ذہنی مریض کمشنر نہیں، ن لیگ والے ہیں جو پاگل پن کی انتہا کو چھو رہے ہیں، نواز شریف اپنی لاہور کی نشست ہار چکے ہیں، مریم نواز اپنی صوبائی نشست ہار چکی ہیں،شرم نہیں آتی، شہباز شریف 17 حلقوں کیساتھ وزیر اعظم بننے چلے ہیں،فارم 45، بین الاقوامی میڈیا اور مبصرین کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے چند حلقے جیتے، باقی سب پی ٹی آئی کے حلقے ہیں،مریم اورنگزیب نےکہا ہے کہ عمران خان کا سر 2014 میں قلم کر دینا چاہیے تھا، ہم آج اس پر اجلاس کریں گے اور مریم اورنگزیب کیخلاف فوجداری کارروائی کا آغاز کریں گے،

    کمشنر راولپنڈی کے دھاندلی کے الزامات، سیاسی جماعتوں کا ردعمل

    خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی نہیں یہودی لابی کی جیت ہوئی،عائشہ گلالئی

    ہاں ،ہم سے دھاندلی کروائی گئی،کمشنر پنڈی مستعفی،سب بے نقاب کر دیا

    الزام لگانا حق ،ثبوت بھی پیش کر دیں، چیف جسٹس کا کمشنر کے الزامات پر ردعمل

    مستعفی کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ نے 13 فروری کو امریکی ویزہ لیا،انکشاف

    الزام لگانا حق ،ثبوت بھی پیش کر دیں، چیف جسٹس کا کمشنر کے الزامات پر ردعمل

    مستعفی کمشنر پنڈی لیاقت چٹھہ تحریک انصاف دور حکومت میں کہاں تعینات رہے؟

  • عمران خان کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی چھٹی،نیا جج تعینات

    عمران خان کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی چھٹی،نیا جج تعینات

    عمران خان کو سزا سنانے والے جج کی جگہ دوسرا جج تعینات کر دیا گیا
    جج محمد بشیر نے رخصت کی درخواست دے رکھی ہے، جس کے بعد آج سیشن جج ناصر جاوید رانا احتساب عدالت اسلام آباد کے جج تعینات کر دیئے گئے،وزارت قانون نے احتساب عدالت کے نئے جج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، عمران خان کے القادر ٹرسٹ کیس کی سماعت اب نئے جج کریں گے،

    جج ناصر جاوید رانا کو 23 جنوری 2027تک احتساب عدالت کا جج تعینات کیا گیا ہے،جج محمد بشیر کی چھٹیوں کے باعث ناصر جاوید رانا کو احتساب عدالت کا جج تعینات کیا گیا،جج محمد بشیر مارچ میں اپنی ریٹائرمنٹ تک چھٹیوں پر جا چکے ہیں،جج ناصر جاوید رانا نے حال ہی میں سارہ انعام قتل کیس کا فیصلہ سنا یا تھا، اب احتساب عدالت کا جج تعینات ہونے کے بعد وہ نیب مقدمات کی سماعت کریں گے

    توشہ خانہ کیس کا فیصلہ سنائے جانے کے بعد، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ایک بار پھر چھٹی کی درخؤاست دی تھی،جج محمد بشیر نے چھٹی کی درخواست میں کہا ہے کہ ریٹائرمنٹ تک چھٹی دی جائے، صحت صحیح نہیں اسلئے چھٹی دی جائے اور درخؤاست منظور کی جائے،جج محمد بشیر نے چند دن قبل بھی چھٹی کی درخؤاست دے دی تھی تاہم بعدمیں انہوں نے واپس لے لی تھی، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے توشہ خانہ کیس کی سماعت کی اور انہیں سزا سنائی،

    محمد بشیر ایک اور توشہ خانہ ریفرنس کی سماعت بھی کر رہے ہیں جو سابق وزیراعظم نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کیخلاف اور سابق صدر آصف علی زرداری کیخلاف ہے۔ یہی جج آصف زرداری کیخلاف جعلی اکاؤنٹس کے کیس اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایک نیب کیس کی سماعت بھی کر رہے ہیں۔

    20؍ جنوری کو جج بشیر نے خرابی صحت کو وجہ بتاتے ہوئے 14؍ مارچ کو اپنی ریٹائرمنٹ تک طبی چھٹی کی درخواست دی تھی جو منظور نہیں کی گئی تھی جس کے بعد جج محمد بشیر نے درخواست واپس لے لی تھی،

    جج بشیر 2012ء سے احتساب عدالت میں کام کر رہے ہیں، 2018 میں انہوں نے ایوین فیلڈ کیس میں نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن صفدر کو سزا سنائی تھی، اسلام آباد ہائی کورٹ نے گزشتہ سال 29 نومبر 2023 کو فیصلے کو ختم کر دیا تھا، جج محمد بشیر 11 سال سے نیب عدالت میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ ان کی مدت ملازمت میں سابق وزرائے اعظم نواز شریف نے 2018 اور عمران خان نے 2021 میں توسیع کی تھی۔ دونوں وزرائے اعظم کو اسی جج نے سزا سنائی جسے دو مرتبہ اپنے اپنے دور میں متعلقہ وزیراعظم نے عہدے میں توسیع دی،جج احتساب عدالت محمد بشیر خود 14 مارچ کو عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے

    واضح رہے کہ ‏توشہ خانہ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 14، 14 سال کی سزا سنا دی گئی.احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا سنائی،توشہ خانہ کیس میں عدالت نے عمران خان اور بشری بی بی کو 787 ملین جرمانہ بھی کیا،عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو عوامی عہدے کیلئے10 سال کیلئے نااہل کردیا.عدالت نے بشری بی بی کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کر دیا.جس وقت فیصلہ سنایا گیا بشریٰ بی بی عدالت میں موجود نہیں تھی،

    قبل ازیں سائفر کیس کی خصوصی عدالت نے کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو 10،10 سال قید با مشقت کی سزا سنادی،خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو سزا سنائی۔

    سائفر کیس، آج مایوسی ہوئی، عدالت کو کہا فیصلے کو منوائیں، وکیل عمران خان

    سائفر کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم امتناع،اڈیالہ جیل میں سماعت ملتوی

    سائفر کیس، شاہ محمود قریشی کی درخواست ضمانت مسترد

    اسلام آباد ہائیکورٹ کا سائفر کیس کی سماعت روکنے کا حکم

    سائفر کی ماسٹر کاپی وزارت خارجہ کے پاس موجود ہے،اعظم خان کا بیان

    عمران خان اور جیل سپرنٹنڈنٹ کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

  • انتخابا ت کالعدم کرنے کی درخواست واپس، درخواست گزار کو پیش کریں ،چیف جسٹس

    انتخابا ت کالعدم کرنے کی درخواست واپس، درخواست گزار کو پیش کریں ،چیف جسٹس

    پاکستان میں 8 فروری کو ہونے والے انتخابات کالعدم قرار دیکر دوبارہ کرانے کی درخواست درخواست گزار نے واپس لے لی ،تاہم چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیس ہر صورت سنیں گے، درخواست گزار کو عدالت میں پیش کیا جائے۔

    8 فروری کے انتخابات کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بھی بینچ کا حصہ ہیں۔بریگیڈیئر ریٹائرڈ علی خان نے انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات اور ملک میں دوبارہ انتخابات کرانے استدعا کی تھی۔دوران سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا درخواست گزار علی خان کہاں ہیں؟ جبکہ جسٹس محمد علی مظہر نے کہا درخواست گزار نے تو 13 فروری کو درخواست واپس لینے کی اپیل کر دی تھی۔عدالتی معاون نے بتایا کہ درخواست گزار سے نوٹس کی تعمیل کیلئے فون اور ایڈریس پر رابطےکی کوشش کی، جس پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پہلے درخواست دائر کرتے ہیں اور پھر غائب ہو جاتے ہیں، یہ کیا محض تشہیر کے لیے درخواست دائر کی گئی تھی،ا درخواست گزار کو کسی بھی طرح پیش کریں، یہ کیس چلائیں گے، درخواست گزار نے درخواست دائر کرتے ہی خود میڈیا پر جاری کر دی تھی ،جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ انتخابات سے متعلق درخواست ٹیلی وژن کے لیے دائر ہوئی تھی

    چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نےایڈیشنل اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسے نہیں چلے گا، عام طور پر درخواست دائر ہوتے ہی میڈیا پر جاری نہیں ہو جاتی، درخواست گزار سے بذریعہ فون دوبارہ رابطہ کریں، اس طرح سے سپریم کورٹ کا مذاق نہیں بنایا جا سکتا، کیا پتا درخواست گزار نے خود درخواست فائل کی بھی یا نہیں، کیا پتا بعد میں آ کر درخواست گزار کہہ دے کہ میں نے واپس نہیں لی،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو بذریعہ متعلقہ ایس ایچ او درخواست گزار کو سپریم کورٹ میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کیس کی سماعت آج ہی درخواست گزار کے آنے پر ہو گی،

    بعد ازاں سپریم کورٹ نے انتخابات کالعدم قراردینے کی درخواست پر سماعت 21 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے درخواست گزار بریگیڈیئر ریٹائرڈ علی خان کو وزارت دفاع کے ذریعے نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار نے خود کو فوج کا سابق بریگیڈیئر بتایا ہے

    سپریم کورٹ میں 8 فروری کے انتخابات کو کالعدم قرار دینے کیلئے درخواست دائر کی گئی ہے، درخواست میں کہا گیا ہے کہ8 فروری کے انتخابات کے نتیجے میں حکومت بننے کے عمل کو روکا جائے ،عدلیہ کی زیر نگرانی 30 روز میں نئے انتخابات کروانے کا حکم دیا جائے ،درخواست علی خان نامی شہری نے دائر کی ہے

    واضح رہے کہ آٹھ فروری کو ملک بھر میں انتخابات ہوئے جس میں کسی بھی جماعت نے واضح اکثریت حاصل نہیں کی،سیاسی جماعتیں ایک طرف حکومت بنانے سے ہچکچا رہی ہیں تو وہیں دھاندلی کے خلاف بھی سراپا احتجاج ہیں،

    پنجاب میں میاں اسلم،بلوچستان میں سالار وزارت اعلیٰ کے امیدوار،بیرسٹر گوہر کا اعلان

    جماعت اسلامی کا تحریک انصاف سے اتحاد سے انکار

    نواز شریف کا چوتھی بار وزارت عظمیٰ کا خواب ادھورا، شہباز شریف وزیراعظم نامزد

    اگر آزاد کی اکثریت ہے تو حکومت بنا لیں،ہم اپوزیشن میں بیٹھ جائینگے، شہباز شریف

    پی ٹی آئی کا وفاق اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم ،خیبر پختونخوامیں جماعت اسلامی سے اتحاد کا اعلان

    نواز شریف چیخ اٹھے مجھے کیوں بلایا،زرداری کی شرط،مولانا کی ضد،ن کی ڈیمانڈ

    موبائل بندش سے نتائج تاخیر کا شکار،دھاندلی بھی ہوئی، الیکشن کمیشن کی تصدیق

    جہانگیر ترین پارٹی عہدے سے مستعفی،سیاست چھوڑنے کا اعلان

  • ہاں ،ہم سے دھاندلی کروائی گئی،کمشنر پنڈی مستعفی،سب بے نقاب کر دیا

    ہاں ،ہم سے دھاندلی کروائی گئی،کمشنر پنڈی مستعفی،سب بے نقاب کر دیا

    کمشنر راولپنڈی نے عام انتخابات کے ہونے والی دھاندلی کو بے نقاب کر دیا

    کمشنر راولپنڈی نے خود کو پولیس کے حوالے کرنے اور عہدے سے استعفی دینے کا اعلان کر دیا ، کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کا کہنا تھا کہ مجھے اور چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس کو کچہری چوک میں پھانسی دے دینی چاہیے ،میں نے آج صبح فجر کی نماز کی بعد خودکشی کرنے کی کوشش کی،پھر سوچا کیوں‌نہ چیزیں عوام کے سامنے رکھوں، میں کرب سے گزر رہا ہوں، بیورو کریسی سے گزارش ہے کہ سیاسی لوگ جو شیروانیاں سلوا کر غلط کام کر رہے ہیں انکے کے لئے کوئی غلط کام نہ کریں،میں نے پوری قوم کے ساتھ ظلم کیا ہے،میں اپنے ریٹرننگ افسران سے معافی مانگتا ہوں ،جو لوگ رات ہار رہے تھے ان کو ہم نے صبح جتوا دیا, میں تمام بیوروکریٹ کو کہتا ہوں کہ کوئی بھی غلط کام نہ کریں,میں غلط کام کرنے پر اپنے اپکو پولیس کے حوالے کرتا ہوں, ہم نے 13 امیدواروں کو غیر قانونی طور پر جتوایا ہے, مجھے الیکشن کروانے کے لیے تعینات کیا گیا لیکن میں شفاف انتخابات کروانے میں ناکام رہا، میں نے لوگوں کو 70 ہزار ووٹوں سے جتوایا، مجھے جینے کا کوئی حق نہیں،اس وقت بھی راولپنڈی میں جعلی مہریں لگائی جارہی ہیں،مجھے غلط کام کرنے کے لیے شدید دباو ڈالا گیا، میں قوم سے معافی مانگتا ہوں،مجھے راولپنڈی کے کچہری چوک میں سزائے موت دی جائے،میرے ساتھ الیکشن کمشنر اور دیگر کو بھی سزائیں دی جائیں،میں غلط کام کی ذمہ داری اپنے اوپر لیتا ہوں، چیف الیکشن کمشنر اس میں ملوث ہے، میں اس ملک کو توڑنے میں حصہ نہیں بن سکتا،

    کمشنر راولپنڈی کا مزید کہنا تھا کہ میں نے پنڈی کے لئے چودہ چودہ سولہ سولہ گھنٹے کام کیا، رنگ روڈ بنایا، ڈیم بنائے، ہولی فیملی بنائی، معذوروں کے لئے سنٹر بنائےملک کی بہتری کے لئے کام کرتا رہا ہوں لیکن آخر میں جو ملک کے پیٹ میں چھرا گھونپا ہے وہ سونے نہیں دیتا، جو ظلم کیا اسکی سزا ملنی چاہئے

    کمشنر راولپنڈی آر او تھے نہ ڈی آر او، جنرل ریٹائرڈ فیض سےقریبی تعلق،اہم انکشاف
    کمشنر راولپنڈی کے دھاندلی کے بارے میں انکشافات پر سینئر صحافی حسن ایوب خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کمشنر راولپنڈی نہ تو آر او تھے اور نہ ہی ڈی آر او،سات مارچ کو انکی مدت ملازمت ختم ہو رہی ہے،جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے ساتھ قریبی تعلق رکھتے ہیں

    hassan ayoub

    صحافی غریدہ فاروقی کہتی ہیں کہ کمشنر راولپنڈی نے مبینہ دھاندلی پر استعفی دینے کے ساتھ ساتھ چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس پاکستان پر بھی دھاندلی میں ملوث ہونے کا الزام عائد کر دیا،معاملہ کچھ تو گڑبڑ لگتا ہے۔۔۔۔ اور شدید۔۔۔اس معاملے کو صرف میڈیا کی زینت بننے کی جائے مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں اور پورا سچ قوم کے سامنے آنا چاہئیے۔۔۔

    ایک اور ٹویٹ میں غریدہ فاروقی کہتی ہیں کہ مستعفی کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ، تحریک انصاف کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے ایم این اے احمد چٹھہ کے کزن ہیں۔

    کمشنر راولپنڈی اور ملک ریاض کی بھی قربت سامنے آ گئی،بہو کی برطانوی شہریت،بیٹا ہاؤسنگ سوسائٹیز کا مالک
    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر آر اے شہزا د نے کمشنر راولپنڈی بارے اہم انکشافات کیے ہیں وہ کہتے ہیں کہ ملک ریاض پانچ سو ارب کے لیے ایکٹو ہے ،کمشنر راولپنڈی بارے کچھ حقائق جاننے بہت ضروری ہیں ،لیاقت علی چھٹہ دس دن میں ریٹارڈ ہونے والا ہے اسے ملک ریاض کی قربت کی وجہ سے جانا جاتا ہے اور شہباز دور میں زرداری کی سفارش پر ہاوسنگ سوسائٹیز کو کنٹرول کرنے کے لیے لایا گیا تھا اس سے سگے بھائی کو اس نے فیصل آباد میں دو ہاوسنگ سوسائٹیز بنا کر دی ہیں غور کیجئے اس نے چیف جسٹس کا نام لیا ہے،اب آپ سوچ لیں یہ سارا ڈرامہ کہاں سے ڈائریکٹ ہوا

    ایک اور ٹویٹ میں آر اے شہزاد کا کہنا تھا کہ یہ چند دن پہلے سرگودھا تھا جہاں ٹھہرا جو باتیں کئیں سب کا ریکارڈر میرے پاس موجود ہے اس کے بھائی کی فیصل آباد میں دو ہاوسنگ سوسائٹیز ان کی تحقیقات کرا لو نشاندہی میں نے کر دی مگر بڑا سوال ،یہ پودے شہباز شریف کی حکومت کے لگائے ہیں ،لیاقت چھٹہ کی بہو برطانوی شہری اور تحریک انصاف کے لندن مظاہروں میں شریک ہوتی رہی ہے گزشہ ہفتے لیاقت چٹھہ نے اپنے لندن پلٹ بیٹے کی لاہور میں برطانیہ کی شہری لڑکی سے دھوم دھام سے شادی کی، باضمیر افسر نے شادی پر کروڑوں روپے خرچ کیا، الرحمان ہاؤسنگ کا مالک میاں مشتاق اور تحریک انصاف کا میاں اسلم اقبال شادی کے اخراجات ادا کرنے والوں میں پیش پیش تھے، تب ضمیر کہاں تھا؟لیاقت چٹھہ کا بیٹا عمار چٹھہ درجن بھر ہاؤسنگ سوسائٹیوں کا مالک ہے، گوجرانوالہ میں بطور ڈی جی ڈویلپمنٹ اتھارٹی بیٹے کی غیر قانونی سوسائٹیوں کی منظوری دی، بیٹا الرحمان ڈویلپرز لاہور والوں کا بھی پارٹنر ہے، کیا کوئی پوچھے گا کہ تحصیلدار بھرتی ہونے والے ایک کرپٹ افسر کے پاس اربوں روپے کہاں سے آئے؟

    تحقیقات ہوں گی کہ اس شخص کا دماغی توازن درست ہے یا نہیں،کمشنر کے عہدے تک کیسے پہنچا،نگران وزیر اطلاعات پنجاب
    نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے کمشنر راولپنڈی کے الزامات پر کہاہے کہ کمشنر راولپنڈی علی چٹھہ نے جو باتیں کی ہیں وہ نہ تو اعتراف ہے اور نہ ہی انکشاف ہے ، یہ دعویٰ اور الزام ہے جس کا مقصد الیکشن اور حکومت کی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے ، سب سے پہلے تحقیقات ہوں گی کہ اس شخص کا دماغی توازن درست ہے یا نہیں ، اس کیفیت کا شخص کمشنر کے عہدے تک کیسے پہنچا۔میں بطور ترجمان پنجاب حکومت ان الزامات کی تردید کرتاہوں ، ،انہوں نے صرف الزام لگائے کوئی ثبوت پیش نہیں کئے ، ایک شخص جو خود کشی کی بات کررہاہے وہ دماغی طور پر مفلوج ہو سکتا ہے ، یہ کسی جنونی کی گفتگو ہے ، یہ 13 مارچ کو ریٹائر ہونے جارہاہے ، اس سے چند ہفتے پہلے ایک سیاسی سٹنٹ کھڑا کر رہے ہیں اور سیاسی کیریئر کو آگے بڑھانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں ، اگر کوئی رو رہا تھا تو میڈیا نے اسے روتے ہوئے نہیں دیکھا، یہ جوباتیں کر رہے ہیں وہ کوئی نارمل آدمی نہیں کر سکتا، وہ کمشنرکے عہدے پر تعینات ہیں ، اگر یہ سب کچھ ہو رہا تھا تو انہوں نے استعفیٰ دینا تھا ، ان کو کسی نے مجبور کیا تھا تو الیکشن والے دن کیوں نہیں باہر آ گئے اور کہتے کہ میں اس دھاندلی کا حصہ نہیں بن سکتا، یہ دس دن بعد کیوں یاد آیا، اگر انہوں نے کسی سے الیکشن جتوانے کے وعدے کیئے تھے ، اگر ان کی اپنی سیاسی وابستگی یا عزائم تھے جو کہ پروان نہیں چڑھ سکے ،تو یہ آج اس کا غصہ الزامات لگا کر نکال رہاہے ،حکومت اور الیکشن کی ساکھ متاٖثر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تحقیقات ہوں گی، جو بندہ کہہ رہاہے کہ مجھے راولپنڈی کے کچہری چوک میں سزائے موت دی جائے، خود کشی کرنے کی بھی کوشش کی، یہ الزامات ایسے ہی ہیں جیسے مولانا فضل الرحمان کہتے ہیں ان کے ساتھ دھاندلی ہوئی ہے ۔

    الیکشن کمیشن انکوائری کرائے گا، کمشنر ڈی آر او، آر او یا پریذائیڈنگ آفیسر نہیں ہوتا ،الیکشن کمیشن
    کمشنر راولپنڈی کے الزامات پر الیکشن کمیشن کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سےکہا گیا ہے کہ کسی بھی ڈویژن کا کمشنر ڈی آر او، آر او یا پریذائیڈنگ آفیسر نہیں ہوتا اور نہ ہی کمشنر کا الیکشن کے کنڈکٹ میں کوئی براہ راست کردار ہوتا ہے ، الیکشن کمیشن کے کسی عہدیدار نے الیکشن نتائج کی تبدیلی کیلئے کمشنر راولپنڈی کو کبھی کوئی ہدایات جاری نہیں کیں ،الیکشن کمیشن اس معاملے کی جلد از جلد انکوائری کرائے گا، الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ جو ڈی آر او کی فہرست تھی اس میں راولپنڈی کے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کا نام حسن وقار چیمہ ہے ،

    کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کو گرفتار نہیں کیا، پولیس کی تردید
    دوسری جانب کمشنر راولپنڈی کے انکشافات و الزامات کے بعد پولیس نے کاروائی کی ہے،سی پی او راولپنڈی نے کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کو گرفتار کرلیا ہے،کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کو گرفتاری کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے، تاہم بعد ازاں راولپنڈی پولیس نے کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کو گرفتار کرنے کی تردید کردی ہے،ترجمان راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کو گرفتار نہیں کیا گیا، ان کی گرفتاری سے متعلق خبر کی تردید کرتے ہیں۔

    کمشنر راولپنڈی کے الزامات، نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس، غیر جانبدارانہ تحقیقات کا حکم
    کمشنر راولپنڈی کی جانب سے عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات،وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نےسخت نوٹس، لے لیا،الزامات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا حکم دے دیا،وزیراعلی محسن نقوی نے الزامات کی انکوائری کے لئے اعلی سطح کی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کر دی اور کہا کہ الزامات کی آزادانہ انکوائری کرائی جائے گی۔کمشنر راولپنڈی کے الزامات کے حوالے سے اصل حقائق کو سامنے لایا جائے گا۔

    نواز شریف کا چوتھی بار وزارت عظمیٰ کا خواب ادھورا، شہباز شریف وزیراعظم نامزد

    اگر آزاد کی اکثریت ہے تو حکومت بنا لیں،ہم اپوزیشن میں بیٹھ جائینگے، شہباز شریف

    پی ٹی آئی کا وفاق اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم ،خیبر پختونخوامیں جماعت اسلامی سے اتحاد کا اعلان

    نواز شریف چیخ اٹھے مجھے کیوں بلایا،زرداری کی شرط،مولانا کی ضد،ن کی ڈیمانڈ

    موبائل بندش سے نتائج تاخیر کا شکار،دھاندلی بھی ہوئی، الیکشن کمیشن کی تصدیق

    جہانگیر ترین پارٹی عہدے سے مستعفی،سیاست چھوڑنے کا اعلان

  • انتخابی دھاندلی، تحریک انصاف کا آج ملک گیر احتجاج، سیکورٹی سخت

    انتخابی دھاندلی، تحریک انصاف کا آج ملک گیر احتجاج، سیکورٹی سخت

    انتخابی دھاندلی،تحریک انصاف نے ملک بھر میں احتجاج کی کال دے رکھی ہے

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ شہر میں ہنگامہ آرائی کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی، تمام جماعتوں کو عوامی معلوماتی پلیٹ فارمز سے دفعہ 144 کے نافذ ہونے سے متعلق آگاہ کیا جا چکا ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی،خواتین اور 18 سال سے کم عمر بچے ایف 9 پارک اور ایف 6 کی طرف صبح 10 سے دن 1 بجے تک جانے سے گریز کریں، کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی اطلاع 15 یا آئی سی ٹی 15 ایپ پر دیں۔

    دوسری جانب اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کے احتجاج کی درخواست مسترد کر دی ہے، تحریک انصاف نے ڈی سی اسلام آباد کو احتجاج کی اجازت کے لیے درخواست دی تھی، جو انتظامیہ کی جانب سے مسترد کردی گئی ہے، تاہم تحریک انصاف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ احتجاج کیا جائے گا

    اسلام آباد میں آج کا احتجاجی مقام، نیشنل پریس کلب کے سامنے خندقیں کھودی گئیں ہیں،تحریک انصاف کی ایف نائن پارک سے شروع ہونے والی ریلی نیشنل پریس کلب کی جانب سے گامزن ہے،ریلی کی قیادت شعیب شاہین، سمابیہ طاہر اور شیر افضل مروت کر رہے ہیں،ریلی سینٹورس کے سامنے پہنچ گئی ہے،ریلی میں تحریک انصاف کے سینکڑوں کارکنان شریک ہیں

    تحریک انصاف کا احتجاج،لاہور پریس کلب کے باہرپولیس کی بھاری نفری،قیدی وین بھی پہنچ گئی
    تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج کی کال اڈیالہ جیل میں عمرا ن خان سے ملاقات کے بعد اسد قیصر ،اور شیر افضل مروت نے دی تھی، ملک کے دیگر شہروں میں بھی آج احتجاج کیا جائے گا، لاہور میں لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا جائے گا، پریس کلب کے باہر پولیس کی بھاری نفری پریس کلب کے باہر پہنچنا شروع ہو گئی ہے،پولیس قیدی وین بھی پریس کلب کے باہر پہنچا دی گئی ہے، عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک کے باہر بھی پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے

    لاہور میں احتجاج، سلمان اکرام راجہ بھی گرفتار
    تحریک انصاف کی لاہور جیل روڈ آفس پر احتجاج کی کال،تحریک انصاف کے کارکنان جیل روڈ مرکزی آفس کے باہر پہنچنا شروع ہو گئے،پولیس کی بھاری نفری بھی جیل روڈ آفس پہنچ گئی ،تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریاں شروع ہو گئیں، پولیس نے پی ٹی آئی کارکنوں کو حراست میں لے لیا،سلمان اکرم راجہ بھی احتجاج کے لیے جیل روڈ آفس پہنچ گئے،پولیس نے سلمان اکرم راجہ کو بھی حراست میں لے لیا، سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ ہم عوام کے ساتھ ہیں اور دھاندلی کے خلاف احتجاج بلند کرتے رہیں گے، یہ مجھے غیر قانونی طور پر گرفتار کر رہے ہیں، ہم حق کی آواز بلند کرتے رہیں گے

    تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے تحریک انصاف کے احتجاج کا شیڈول ٹویٹر پر پوسٹ کیا ہے، جس کے مطابق سینٹرل پنجاب میں 10 مقامات پر احتجاج کیا جائے گا، لاہور پریس کلب ، قصور کے مسجد چوک، ننکانہ کے کچہری چوک، ناروال کے فیض احمد فیض پارک، گجرات کے جی ٹی ایس چوک، حافظ آباد کے پریس کلب، گجرانوالہ کے نوشہرہ روڈ الراہی اسپتال چوک، منڈی بہاؤالدین کے پریس کلب اور ملکوال چوک، شیخوپورہ صدرکےعلاقے اور سیالکوٹ کے کچہری چوک پر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا

  • انتخابی بے ضابطگیوں کی بروقت اور مکمل تحقیقات کو یقینی بنائیں ،یورپی یونین

    انتخابی بے ضابطگیوں کی بروقت اور مکمل تحقیقات کو یقینی بنائیں ،یورپی یونین

    یورپی یونین کی جانب سے پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات پر ردعمل سامنے آ یا ہے،

    یورپی یونین کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات میں پولنگ مکمل ہونے کا جائزہ لیا ہے، کئی ماہ کے التواء اور غیر یقینی صورتحال اور ایک کشیدہ سکیورٹی ماحول کے بعد انتخابی عمل مکمل ہوا جس میں پاکستانی عوام کی شرکت جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کیلئے ان کی وابستگی کو ظاہر کرتی ہے، خواتین اور دیگر اقلیتوں نے درپیش نظامی رکاوٹوں کے باوجود اپنے ووٹ کا حق استعمال کیا، گزشتہ انتخابات کے مقابلے میں رجسٹرڈ خواتین کی بڑھتی ہوئی تعداد کا خیرمقدم کرتے ہیں، ہم کچھ امیدواروں کو سیاسی عمل سے دور رکھنے، اظہار رائے پر پابندی اور انٹرنیٹ کی بندش کی مذمت کرتے ہیں، ہمیں شدید مداخلت کے الزامات کی وجہ سے ایک برابری کا میدان نہ ہونے پر افسوس ہے،لہذا ہم متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ تمام رپورٹ شدہ انتخابی بے ضابطگیوں کی بروقت اور مکمل تحقیقات کو یقینی بنائیں اور آئندہ یورپی یونین کے الیکشن ایکسپرٹ مشن کی رپورٹ کی سفارشات پر عمل درآمد کریں۔

    یورپی یونین کی جانب سے کہا گیا کہ حکام کو دہشت گردی کے سنگین خطرات اور حملوں کا سامنا تھا۔ یورپی یونین تشدد کی تمام کارروائیوں کی مذمت کرتی ہے، جو انتخابات سے قبل پیش آئے اور تمام فریقوں سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اختلافات کو حل کرنے کے لیے پرامن اور جمہوری طریقہ کار استعمال کریں، مزید تشدد سے گریز کریں۔

    یورپی یونین جمہوری اقدار، آزاد میڈیا، متحرک سول سوسائٹی، عدالتی آزادی اور انسانی حقوق کے بین الاقوامی معیارات کو انتہائی اہمیت دیتی ہے، جو جمہوری انتخابات کے لیے کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔ ہم پاکستان کے تمام سیاسی رہنماؤں سے پرامن اور جامع مذاکرات میں شامل ہونے کا مطالبہ کرتے ہیں جس کا مقصد ایک مستحکم حکومت کی تشکیل ہے اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی معاہدوں کے مطابق انسانی حقوق کا احترام کرنا ہے۔

    پی ٹی آئی والے کم ازکم علما کے قدموں میں تو بیٹھ گئے،کیپٹن ر صفدر

    پی ٹی آئی ،جے یو آئی قیادت کی ملاقات، پیپلز پارٹی، ن لیگ کا ردعمل

    "عین”سے عمران،تحریک انصاف میں ابھی بھی "عین” کی مقبولیت جاری

    جماعت اسلامی کا تحریک انصاف سے اتحاد سے انکار

    جہانگیر ترین پارٹی عہدے سے مستعفی،سیاست چھوڑنے کا اعلان

    انتخابات میں ناکامی، سراج الحق جماعت اسلامی کے عہدے سے مستعفی

    میں آپکے لیڈر کے کرتوت جانتا ہوں،ہم نے ملک جادو ٹونے پر نہیں چلانا، عون چودھری

    یورپی یونین کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان یورپی یونین کے لیے ایک اہم شراکت دار ہے اور ہم طے شدہ ترجیحات پر حکومت پاکستان کے ساتھ کام جاری رکھنے کے منتظر ہیں۔ ہم پاکستان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ انسانی حقوق، گڈ گورننس کے ساتھ ساتھ مزدوروں کے حقوق اور ماحولیاتی معیار کے شعبوں میں اصلاحات جاری رکھے، تاکہ نومبر 2023 کی GSP+ رپورٹ میں بیان کردہ کوتاہیوں کو دور کیا جا سکے، اور ضروری اقتصادی اصلاحات کو جاری رکھا جا سکے۔

  • این اے 265 پشین سے مولانا فضل الرحمان کی کامیابی کا نوٹفکیشن جاری

    این اے 265 پشین سے مولانا فضل الرحمان کی کامیابی کا نوٹفکیشن جاری

    اسلام آباد: قومی اسمبلی کے بلوچستان سے 5 کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے

    این اے 265 پشین سے مولانا فضل الرحمان کامیاب، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،این اے 260 چاغی سے جے یو آئی کے محمد عثمان بادینی کامیاب، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،این اے 261 قلات سے جے یو آئی کےعبد الغفور حیدری کامیاب، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،این اے 262 کوئٹہ سے آزاد امیدوار عادل رضا باذئی کامیاب، نوٹیفکیشن کر دیا گیا،این اے 264 کوئٹہ سے پیپلز پارٹی کے جمال رئیسانی کامیاب، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

    دوسری جانب ‏اسلام آباد ہائیکورٹ نے این اے 43 ٹانک کے چھ پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ روکنے کی درخواست خارج کر دی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی آزاد امیدوار داور خان کنڈی کی درخواست خارج کر دی ،الیکشن کمیشن نے ٹانک کے چھ پولنگ اسٹیشن پر کل دوبارہ پولنگ کا حکم دے رکھا ہے ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے محفوظ فیصلہ سنایا

    پی ٹی آئی والے کم ازکم علما کے قدموں میں تو بیٹھ گئے،کیپٹن ر صفدر

    پی ٹی آئی ،جے یو آئی قیادت کی ملاقات، پیپلز پارٹی، ن لیگ کا ردعمل

    "عین”سے عمران،تحریک انصاف میں ابھی بھی "عین” کی مقبولیت جاری

    جماعت اسلامی کا تحریک انصاف سے اتحاد سے انکار

    جہانگیر ترین پارٹی عہدے سے مستعفی،سیاست چھوڑنے کا اعلان

    انتخابات میں ناکامی، سراج الحق جماعت اسلامی کے عہدے سے مستعفی

    میں آپکے لیڈر کے کرتوت جانتا ہوں،ہم نے ملک جادو ٹونے پر نہیں چلانا، عون چودھری

  • این اے 64،قیصرہ الہیٰ کی درخواست پر سماعت مکمل ،فیصلہ محفوظ

    این اے 64،قیصرہ الہیٰ کی درخواست پر سماعت مکمل ،فیصلہ محفوظ

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن میں پرویز الٰہی اور قیصرہ الٰہی کی انتخابی عذداریوں کیس کی سماعت ہوئی،

    ممبر سندھ نثار دورانی کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے سماعت کی ،پرویز الٰہی اور اہلیہ قیصرہ الٰہی کے وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے،ریٹرنگ افسران این اے 64 اور پی پی 33نے رپورٹ جمع کرادی، وکیل قیصرہ الہیٰ نے کہا کہ ہمیں بتایاگیاتھا کہ آج کیس کی سماعت ہوگی لیکن کیس نہیں لگا،قیصرہ الٰہی ایک لاکھ جبکہ پرویز الٰہی چالیس ہزار کی لیڈ سے جیت چکے ہیں،آپ ریٹرنگ افسر ان سے فارم 45 بھی منگوائیں، الیکشن کمیشن نے پی پی 32سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ،ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ قیصرہ الٰہی کی درخواست پر دلائل 20 فروری کو سنیں گے،الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 20فروری تک ملتوی کردی

    یہ سیاسی اکھاڑا نہیں ، ادھر سیاسی تقریر مت کریں،ممبر الیکشن کمیشن کا شیر افضل مروت سے مکالمہ
    این اے 235 کراچی سے سیف الرحمان کی عذرداری کی درخواست پر سماعت ہوئی،ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے سماعت کی، وکیل شیر افضل مروت نے کہا کہ ایم کیو ایم امیدوار کو صرف دو ہزار ووٹ ملے اور ان کو جتوادیا گیا،ایم کیو ایم کے امیدوار ساتویں نمبر پر تھے صبح ہوئی تو وہ جیت گئے, وکیل ایم کیو ایم فروغ نسیم نے کہا کہ ہمارے پاس تمام پولنگ سٹیشنز کے تصدیق شدہ فارم 45 موجود ہیں،وکیل سیف الرحمان نے کہا کہ این اے 235 میں بدترین دھاندلی کی گئی ہے، این اے 235 میں براہ راست فائرنگ کی گئی، وکیل شیر افضل مروت نےکہا کہ پاکستان کی تاریخ کے بدترین انتخابات ابھی کروائے گئے، ممبر نثار درانی نے شیر افضل مروت سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ سیاسی اکھاڑا نہیں ہے، ادھر سیاسی تقریر مت کریں، سیاسی تقریریں الیکشن کمیشن کی عمارت سے باہر جاکر کریں،وکیل ایم کیو ایم نے کہا کہ الیکشن کمیشن اس طرح سیاسی تقریریں سنے گا تو یہ عذرداریاں کبھی ختم نہیں ہوں گی، ایم کیو ایم کے وکیل فروغ نسیم نے این اے 325 کے تصدیق شدہ فارم 45 الیکشن کمیشن میں جمع کرادیے،ممبر اکرام اللہ خان نے کہا کہ اگر فارم 45 میں فرق ہے تو کیا اس کی تحقیقات ہوسکتی ہیں؟ وکیل ایم کیو ایم نے کہا کہ انتخابات سے متعلق تنازعات الیکشن ٹریبونل کو بھیجوا دیے جائیں،الیکشن کمیشن نے این اے 235 کے ریٹرننگ افسر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی،الیکشن کمیشن نے این اے 235 کی سماعت 21 فروری تک ملتوی کردی

    پی ٹی آئی والے کم ازکم علما کے قدموں میں تو بیٹھ گئے،کیپٹن ر صفدر

    پی ٹی آئی ،جے یو آئی قیادت کی ملاقات، پیپلز پارٹی، ن لیگ کا ردعمل

    "عین”سے عمران،تحریک انصاف میں ابھی بھی "عین” کی مقبولیت جاری

    جماعت اسلامی کا تحریک انصاف سے اتحاد سے انکار

    نواز شریف کا چوتھی بار وزارت عظمیٰ کا خواب ادھورا، شہباز شریف وزیراعظم نامزد

    اگر آزاد کی اکثریت ہے تو حکومت بنا لیں،ہم اپوزیشن میں بیٹھ جائینگے، شہباز شریف

    پی ٹی آئی کا وفاق اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم ،خیبر پختونخوامیں جماعت اسلامی سے اتحاد کا اعلان

    نواز شریف چیخ اٹھے مجھے کیوں بلایا،زرداری کی شرط،مولانا کی ضد،ن کی ڈیمانڈ

    موبائل بندش سے نتائج تاخیر کا شکار،دھاندلی بھی ہوئی، الیکشن کمیشن کی تصدیق

    جہانگیر ترین پارٹی عہدے سے مستعفی،سیاست چھوڑنے کا اعلان

    انتخابات میں ناکامی، سراج الحق جماعت اسلامی کے عہدے سے مستعفی

    میں آپکے لیڈر کے کرتوت جانتا ہوں،ہم نے ملک جادو ٹونے پر نہیں چلانا، عون چودھری

  • میں آپکے لیڈر کے کرتوت جانتا ہوں،ہم نے  ملک جادو ٹونے پر نہیں چلانا، عون چودھری

    میں آپکے لیڈر کے کرتوت جانتا ہوں،ہم نے ملک جادو ٹونے پر نہیں چلانا، عون چودھری

    اسلام آباد: رہنما آئی پی پی عون چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ سمجھتے ہیں اپنے کالے کوٹ میں جوکچھ کریں گے وہ قانون ہے، یہ سمجھتے ہیں ہم لوگ جو کریں گے وہ قانون نہیں ہے،آج آپ کے سامنے حقائق لانے والا ہوں، ایسا ماحول بنایا جا رہا کہ ظلم کہیں اور ہو رہا اور مظلوم کوئی اور ہے،میں این اے 128 سے الحمدللہ کامیاب ہوا اور میرا نوٹیفکیشن ہوا، جو میری الیکشن مہم کے دوران رپورٹ ایس ایس پی لاہور نے جاری کی، اس رپورٹ میں لکھا ہے کہ 25 اور 26 جنوری کی رات کے درمیان سلمان اکرم راجہ کے لوگوں نے لاہور میونسپل کارپوریشن کے ملازمین پر تشدد کیا، ان کے خلاف ملازمین کو اغوا کرنے کی ایف آئی آر بھی کاٹی گئی، کالے کوٹ میں یہ سمجھتے ہیں کہ ہم جو مرضی کریں، وکلاء عزت کے قابل ہیں لیکن اگر کالے کوٹ کی عزت کروائی جائے

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عون چودھری کا کہنا تھا کہ راجہ صاحب نے کہا کہ میری فیملی آر او آفس میں گئی، ہماری فیملی کا کوئی ممبر تو نہیں تھا وہاں، آپ ستر وکیلوں سے آر او آفس گئے،امیدوار کی اجازت ہے ستر ستر لوگوں کی تو اجازت نہیں، باقی بھی امیدوار وہاں تھے، پولیس اور انتظامیہ نے فیصلہ کیا کہ سب امیدوار باہر جائیں ،پھرہم سب باہر آ گئے، وہاں پر دنگا فساد کا ماحول بن گیا، ان کے لوگوں نے ہوائی فائرنگ کی میں نے انکے خلاف مقدمہ درج کروانا ہے، اگلے دن مجھے فارم 47 کے مطابق میں جیت گیا، سب میڈیا پر چلا اور راجہ صاحب لاہور ہائیکورٹ چلے گئے، انکو سٹے مل گیا، دو دن کی چھٹی آئی، اگلے دن سٹے خارج ہو ا اور الیکشن کمیشن کے پاس کیس آ گیا، پھر راجہ صاحب ہائیکورٹ جاتے ہیں، فارم 49 کے مطابق مجھے جیتا امیدوار کہا گیا، اسکے بعد راجہ صاحب ہائیکورٹ گئے اور میرا نوٹفکیشن واپس لے لیا گیا، الیکشن کمیشن فیصلہ کرے گا وہ ہمیں قابل قبول ہو گا، 19 تاریخ کوسماعت ہے، جو فضا انہوں نے پیدا کر دی ہے جو فارم 45 ہم دیں وہ غلط ہے اور جو یہ دیں وہ غلط ہے، جس میں وہ جیت رہے وہ صحیح ہے، انہوں نے ایک جعلی ویب سائٹ ای سی پی کی بنائی ہوئی ہے، اس ویب سائٹ پر ای سی پی لکھا ہو ا ہے، ٹویٹر اکاونٹ جعلی بنا کر یہ خبریں بنا رہے ہیں،سلمان اکرم راجہ کس حیثیت سے این اے 128 کے آر او کے دفتر گئے تھے۔میونسپل کارپوریشن کے لوگوں پر تشدد کیا گیا، کبھی یہ میڈیا پر آتے ہیں کبھی کیا کرتے ہیں، میں نے سوچا آج اصل چہرہ سامنے لے کر آؤں، ہماری روایات میں ہے ہم جیتتے ہیں تو ہارنے والا مبارکباد دیتا ہے، میرا بھائی ہارا، ظہیر عباس جیتا،بھائی نے مبارکباد دی،پولیس رپورٹ بھی آئی ہے کہ ان لوگوں نے تشدد کیا، ایسی فضا ملک میں پیدا کر دی کہ جہاں ہار گئے وہاں دھاندلی اور جہاں جیتے وہاں ٹھیک ہے، ریاست ہماری ماں ہے، ہم ملک کے ساتھ کھیلنے نہیں دیں گے، آپ نے جو فضا پیدا کی، وکلا برادری سے تعلق رکھتے ہیں ہمارے نزدیک قابل عزت ہیں، کالا کوٹ پہن کر وکلا کے پروفیشن کی عزت خراب نہ کریں،نو مئی دہشت گردی میں جو ملوث ہیںَ سائفر کیس میں جو ملوث ہیں ،توشہ خانہ چوری میں جو ملوث ہیں، میں کرتوت جانتا ہوں، میں منہ کھولوں گا تو دنیا میں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے، میں نے آپکی پارٹی میں دن رات کام کیا تھا سب جانتا ہوں، آپ لوگ ذات سے نکلیں اور پاکستان کا سوچیں، معاشی دہشت گردی آپ نے پھیلائی، ڈیجیٹل دہشت گردی آپ پھیلا رہے ہیں، ابھی تو میں نے سائبر کرائم میں بھی جانا ہے،کل ایک پریس کانفرنس لاہور بھی کروں گا، مجھے ایک لاکھ 72 ہزار ووٹ ملے ہیں، اپنے ووٹوں کا تحفظ کروں گا، پاکستان کو مستحکم کرنا ہے،

    عون چودھری کا مزید کہنا تھا کہ آپ بھی ذات سے نکل کر یہ سوچیں فتنے پھیلانا ختم کریں،پٹرول بم آپ پھینکیں، اسلام آباد دھرنے کا آرگنائزر میں تھا وہاں کوئی پٹرول بم سامنے آیا، ہم پرامن احتجاج کرتے تھے، ہم نے ایک گملہ نہیں توڑا، یہ نو مئی کو انہوں نے دہشت گرد تیار کر لئے جنکو پٹرول بم بنانا بھی آتا ہے، اداروں کو گالیاں دینا آتی ہیں جناح ہاؤس پر حملہ کرنا آتا ہے، ڈنڈے چلانا آتا ہے، آپ کا اصل چہرہ میں جانتا ہوں،میرے بچوں نے یہاں رہنا ہے، ہم نے اس ملک کا دفاع کرنا ہے، ہم نے جادو ٹونے، خوابوں سے ملک کے فیصلے نہیں کروانے، میں عدالت گیا حلف اٹھائیں ثابت کریں میں نے ایک جھوٹ بولا، میں نے باپ سے بڑھ کر درجہ دیا تھا ،آپ وزیراعظم تھے تو ٹھوکر مار کر جہانگیر ترین کے ساتھ کھڑا ہوا، آپ کی انتقام کی سیاست، تکبر لے کر بیٹھا ہے،میں آپ کو اپنے انجام تک پہنچاؤں گا،جب پاکستان پر بات آئے گی تو چپ نہیں رہوں گا، اصل چہرہ بے نقاب کروں گا،

    عون چودھری کا مزید کہنا تھا کہ آج مولانا کے در پر جھک گئے، 35 پنکچر والے بیان کا کیا ہوا تھا، سیاسی بصیرت کیا ہے آپ کی ،وکیل صاحبان کے بس کی بات نہیں کہ وہ سیاست کریں، سیاست خدمت کا نام ہے، جو آپ کر گئے ملک کے ساتھ وہ کوئی دہشت گرد نہیں کر سکتا، ہمارا دشمن ملک ستر سالوں میں نہیں کر سکا، ہماری پارٹی جب بنی تو جہانگیر ترین چیئرمین بنے لوگوں نے ہمیں جوائن کیا، بہت سے لوگ ہمارے ہار گئے، ہم نے تونہیں کہ دھاندلی ہوئی،الیکشن کمیشن جب بلائے گا سب ثبوت دوں گا، فیور انکو ملی، مجھے نہیں،

    عون چودھری کا کہنا تھا کہ ابھی گھر کے بھیدی نے لنکا نہیں ڈھائی، جب بھیدی بولے گا تو منہ چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی، مولانا کا سیاسی فیصلہ ہے، جب آپ پوری دنیا کو درس دے رہے ہیں کہ میں نے اصولوں پر سیاست کی، اب آپ کے اصول کہاں گئے، ہم پاکستان کے لئے ساتھ کھڑے ہوئے تھے ذات کے لئے نہیں، ہم ذات کی کردار کشی نہیں کرتے، میرا اللہ گواہ ہے میں نے عدالت میں سچ بولا ہے، جو بھی بیان دیا تھا وہ سچ ہے،جہا نگیر ترین کی پاکستان کے لئے بڑی خدمات ہیں، پی ٹی آئی کی حکومت میں بھی کام کئے جب ان سے علیحدہ ہوئے تو سمجھا کہ سیاست سے علیحدہ ہو جاؤں ، ہم لوگوں نے جا کر انہیں کہا کہ وہ ایسا نہ کریں، اب سیاست سے دستبرداری کا فیصلہ جہانگیر ترین کا ذاتی فیصلہ ہے، علیم خان انکو بھائی کہتے ہیں، پارٹی چلے گی،

    پی ٹی آئی ،جے یو آئی قیادت کی ملاقات، پیپلز پارٹی، ن لیگ کا ردعمل

    "عین”سے عمران،تحریک انصاف میں ابھی بھی "عین” کی مقبولیت جاری

    جماعت اسلامی کا تحریک انصاف سے اتحاد سے انکار

    نواز شریف کا چوتھی بار وزارت عظمیٰ کا خواب ادھورا، شہباز شریف وزیراعظم نامزد

    اگر آزاد کی اکثریت ہے تو حکومت بنا لیں،ہم اپوزیشن میں بیٹھ جائینگے، شہباز شریف

    پی ٹی آئی کا وفاق اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم ،خیبر پختونخوامیں جماعت اسلامی سے اتحاد کا اعلان

    نواز شریف چیخ اٹھے مجھے کیوں بلایا،زرداری کی شرط،مولانا کی ضد،ن کی ڈیمانڈ

    موبائل بندش سے نتائج تاخیر کا شکار،دھاندلی بھی ہوئی، الیکشن کمیشن کی تصدیق

    جہانگیر ترین پارٹی عہدے سے مستعفی،سیاست چھوڑنے کا اعلان

    انتخابات میں ناکامی، سراج الحق جماعت اسلامی کے عہدے سے مستعفی

  • اسلامی  نظریات  کو موثر  طریقے سے نسل نو کے سپرد کرنے کی ضرورت ہے،مفتی منیب الرحمان

    اسلامی نظریات کو موثر طریقے سے نسل نو کے سپرد کرنے کی ضرورت ہے،مفتی منیب الرحمان

    مرکز اسلام جامعہ اسلام آبادکا 32 سالانہ جلسہ دستار فضیلت اور 13 واں سالانہ ختم بخاری شریف میں شیخ الحدیث حضرت علامہ الحاج مفتی پیر سید محمد نوید الحسن شاہ مشہدی سجادہ نشین درگاہ مقدسہ بھکھی شریف کی زیر صدارت اور شیخ الحدیث پروفیسر ڈاکٹر مفتی محمد ظفر اقبال جلالی پرنسپل وشیخ الحدیث جامعہ اسلام آباد کی زیر نگرانی منعقد ہوا ۔جس میں مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن صدر تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان ،ڈاکٹر ساجد الرحمن سجادہ نشین آستانہ عالیہ بگھار شریف اور پاکستان بھر سے علما ومشائخ اور مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والی دینی ،مذہبی ،ملی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

    شیخ الحدیث پیر سید مفتی محمد نوید الحسن شاہ مشہدی سربراہ جماعت جلالیہ پاکستان نے دورہ حدیث شریف کے طلبہ کو صحیح البخاری کی آخری حدیث شریف کا درس دیا اور وعظ ونصیحت بھی فرمائی ۔انہوں نے کہا کہ علمائے کرام اور اسکالرز کو عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق حکمت ودانشمندی کے ساتھ تبلیغ دین کا فریضہ نبھانا چاہیے۔مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ اسلامی عقائد و نظریات اور دینی احکام کو موثر اور مدلل طریقے سے نسل نو کے سپرد کرنے کی ضرورت ہے ۔ڈاکٹر مفتی محمد ظفر اقبال جلالی نے کہا کہ جامعہ اسلام آباد نے 100 سے زائد ایم فل وپی ایچ ڈی اسکالرز اور 150 حفاظ وقراء اور علماء ومفتیان کرام قوم کو تحفہ دیے ہیں ۔  ان شاء اللہ العزیز جلد ہی یونیورسٹی کی عظیم الشان مسجد کا قیام عمل میں لایا جائے گا اور جلد ہی یونیورسٹی کے چار شعبہ جات (اسلامک اسٹڈیز ،عریبک،کمپیوٹر سائنس اور اکنا مکس ) میں تعلیمی سلسلہ شروع ہو جائے گا ۔انہوں نے تمام معزز مہمانان گرامی کا شکریہ بھی ادا کیا ۔

    ترجمان کے مطابق اس موقع پر ایم فل اور پی ایچ ڈی اسکالرز کو اعزازی شیلڈز پیش کی گئی اور مفتیان عظام ،علمائے کرام اور حفاظ وقراء کی دستار بندی وجبہ پوشی کی گئی ۔اس موقع پر اسلام آباد انٹرنیشنل یونیورسٹی پاکستان کے پہلے تعلیمی بلاک کے پہلے فلور اور اسلام آباد ایجوکیشن ایند ریلیف فاؤنڈیشن کا افتتاح شیخ الحدیث حضرت علامہ الحاج مفتی پیر سید محمد نوید الحسن شاہ مشہدی نے کیا اور خصوصی دعا کی ۔معزز مہمانوں کو گلدستے پیش کیے گئے اوراُن کا پرتپاک استقبال کیا گیا ۔وائٹ روز مارکی کا ھال عوام کے جم غفیر سے کچھاکھچ بھرا تھا ۔کانووکیشن کے اختتام پر شیخ الحدیث حضرت علامہ الحاج مفتی پیر سید محمدنوید الحسن شاہ مشہدی سجادہ نشین درگاہ مقدسہ بھکھی شریف ملک وملت کے لیے خصوصی دعا کروائی.

    جماعت اسلامی کا تحریک انصاف سے اتحاد سے انکار

    نواز شریف کا چوتھی بار وزارت عظمیٰ کا خواب ادھورا، شہباز شریف وزیراعظم نامزد

    اگر آزاد کی اکثریت ہے تو حکومت بنا لیں،ہم اپوزیشن میں بیٹھ جائینگے، شہباز شریف

    پی ٹی آئی کا وفاق اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم ،خیبر پختونخوامیں جماعت اسلامی سے اتحاد کا اعلان

    نواز شریف چیخ اٹھے مجھے کیوں بلایا،زرداری کی شرط،مولانا کی ضد،ن کی ڈیمانڈ

    موبائل بندش سے نتائج تاخیر کا شکار،دھاندلی بھی ہوئی، الیکشن کمیشن کی تصدیق

    جہانگیر ترین پارٹی عہدے سے مستعفی،سیاست چھوڑنے کا اعلان

    انتخابات میں ناکامی، سراج الحق جماعت اسلامی کے عہدے سے مستعفی