Baaghi TV

Tag: اسلام آباد

  • وزارت عظمیٰ کیلئے عمر ایوب ہمارے امیدوار ہوں گے،  اسد قیصر

    وزارت عظمیٰ کیلئے عمر ایوب ہمارے امیدوار ہوں گے، اسد قیصر

    تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے وزیر اعظم کے امیدوار عمرایوب ہوں گے،

    اسد قیصر کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں سے ملاقاتوں کیلئے مجھے مینڈیٹ دیا گیا ہے، بچہ بچہ جانتا ہے کہ ہمارا مینڈیٹ چوری ہوا ہے، دھاندلی کیخلاف پر امن احتجاج کریں گے، استعفے نہیں دیں گے،علی امین گنڈا پور ہی وزیر اعلیٰ کے پی کے کے امیدوار ہیں جو عمران خان نے فیصلہ کیا ہے وہ ہی ہوگا ،خیبر پختونخوا اسمبلی کے سپیکر کے امیدوار عقیب اللّٰہ ہوں گے۔قوم کو ملک بھر میں احتجاج کے لیئے تیار رہنے کا کہا گیا ہے۔ہم اسمبلی میں بیٹھیں گے قانونی جنگ بھی لڑیں گے عوام میں بھی جائیں گے ۔آج شام تک تحریک انصاف ملک بھر میں ریلیوں اور احتجاج کی کال دے گی ۔پورے ملک میں احتجاج ہوگا ،یہ الیکشن پاکستان کی تاریخ کا بدترین الیکشن ہوا ہے ۔میں نے موجودہ سیاسی صورتحال عمران خان کے سامنے رکھی، اس بار بغیر شرم کے دھاندلی کی گئی ہے، آنے والی حکومت پاکستانی عوام کے مسائل حل کر سکے گی نہ دنیا میں ملک کی نمائندگی، اس الیکشن کو نہ کوئی پاکستان میں مان رہا ہے نہ عالمی سطح پر کوئی سنجیدہ لے رہا ہے۔

    دھاندلی،عمران خان نے جمعیت علماء اسلام سے بھی بات کرنا کا کہا ہے،اسد قیصر
    اسدقیصر کا مزید کہنا تھا کہ عدالتی حکم کے بعد مجھے عمران خان سے ملاقات کی اجازت ملی،آئندہ دو روز میں تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کیا جائے گا،ہم بھی یہی چاہتے ہیں کہ سیاسی استحکام آئے افرا تفری ختم ہو مگر ضروری ہے کہ پہلے عوامی مینڈیٹ کو تسلیم کیا جائے دھاندلی سے چھینی گئی سیٹیں واپس کی جائیں،جو بھی دھاندلی کیخلاف سراپا احتجاج جماعتیں اُن سے بات ہوگی، اس میں جے یو آئی ف بھی شامل ہے،جمعیت علمائے اسلام سے بھی بات کر کے لائحہ عمل طے کریں گے،مولانا فضل الرحمان، اے این پی اور دیگر جماعتوں سے بات کروں گا،ہم پورے ملک میں احتجاج کریں گے، ہم نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے جو امریکہ خود کو چیمپئین سمجھتا ہے اس پر خاموش کیوں ہے،ہم چاہتے ہیں اس ملک میں آئین کی پاسداری ہو،چیف جسٹس کو چاہئیے کہ اس کا نوٹس لے،فارم 45 میں لوگ جیتے ہیں اور فارم 47 میں نتیجے تبدیل کردئیے، ہمارے ووٹرز سپورٹرز کو جیلوں میں ڈالا گیا،ہم اختجاج بھی کریں گے اور اسمبلیوں میں بھی بیٹھیں گے،ہمارا لیڈر خان ہے، جو فیصلہ کرتا ہے ہم تسلیم کرتے ہیں،

    نواز شریف کا چوتھی بار وزارت عظمیٰ کا خواب ادھورا، شہباز شریف وزیراعظم نامزد

    اگر آزاد کی اکثریت ہے تو حکومت بنا لیں،ہم اپوزیشن میں بیٹھ جائینگے، شہباز شریف

    پی ٹی آئی کا وفاق اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم ،خیبر پختونخوامیں جماعت اسلامی سے اتحاد کا اعلان

    نواز شریف چیخ اٹھے مجھے کیوں بلایا،زرداری کی شرط،مولانا کی ضد،ن کی ڈیمانڈ

    موبائل بندش سے نتائج تاخیر کا شکار،دھاندلی بھی ہوئی، الیکشن کمیشن کی تصدیق

    جہانگیر ترین پارٹی عہدے سے مستعفی،سیاست چھوڑنے کا اعلان

    انتخابات میں ناکامی، سراج الحق جماعت اسلامی کے عہدے سے مستعفی

  • سپریم جوڈیشل کونسل،مظاہر نقوی کے وکیل خواجہ حارث نے وکالت نامہ واپس لے لیا

    سپریم جوڈیشل کونسل،مظاہر نقوی کے وکیل خواجہ حارث نے وکالت نامہ واپس لے لیا

    سابق جج مظاہر نقوی کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس شروع ہو گیا

    چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت اجلاس کھلی عدالت میں جاری ہے،کونسل نے مظاہر نقوی کیخلاف آفیشل گواہان کے بیانات قلمبند کرنے کا فیصلہ کرلیا،پراسیکوٹر منصور عثمان اعوان نے گواہان کی فہرست کونسل میں پیش کردی

    مستعفی جج مظاہر اکبر نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی کا دوبارہ آغازہوا،مظاہر نقوی کے وکیل خواجہ حارث نے وکالت نامہ واپس لے کر مقدمے سے علیحدگی اختیار کر لی۔پہلے گواہ ملٹری اسٹیٹ آفیسر لاہور کینٹ عبدالغفار کا بیان قلمبند کر لیا گیا،جوڈیشل کونسل کی کارروائی کے دوران عدالتی معاون خواجہ حارث نے مؤقف اپنایا کہ میرا وکالت نامہ جسٹس مظاہرنقوی کےجج ہونے تک ہی تھا میرا وکالت نامہ منسوخ ہو چکا ہے اسی طرح کے سوالات شوکت عزیزصدیقی کیس میں بھی ہیں،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ شوکت عزیزصدیقی کیس کی سماعت مکمل ہو چکی ہے، اگرآپ گواہان پرجرح کرنا چاہیں تو کونسل کوبتا دیجیے گا،خواجہ حارث ے کہا کہ ریٹائرڈ ججز کے خلاف کارروائی سے متعلق سپریم کورٹ کا بینچ مقدمہ سن رہا ہے، جس پر چیف جسٹس فائزعیسی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے عافیہ شہربانو کیس کے فیصلے کا انتظار کریں گے، شوکت عزیزصدیقی کیس میں فیصلہ محفوظ ہے، جسٹس نقوی کے خلاف گواہان کو بلایا گیا تھا، آج ان کے بیانات ریکارڈ کریں گے، دوران اجلاس اٹارنی جنرل منصورعثمان اعوان نے5گواہوں کی فہرست سپریم جوڈیشل کونسل میں جمع کرواتے ہوئے بتایا کہ میرے پہلے گواہ ڈپٹی کنٹرولر ملٹری اسٹیٹ ہیں

    واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کا استعفیٰ منظور کر لیا, جسٹس مظاہر نقوی نے گزشتہ روز استعفیٰ دیا تھا جو صدر مملکت نے منظور کر لیا تھا،

    جسٹس مظاہر نقوی پر الزام ہے کہ انہوں نے بطور سپریم کورٹ جج اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے اپنی آمدن سے زیادہ مہنگی لاہور میں جائیدادیں خریدی ہیں لہذا سپریم جوڈیشل کونسل اس کو فروخت کرے اور اعلیٰ عدلیہ کے جج کے خلاف کارروائی کرے۔

    یاد رہے کہ ملک کی بار کونسلز نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی آڈیو لیک کے معاملے پر سپریم کورٹ کے جج مظاہر نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنے کا اعلان کیا تھا۔ جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف بلوچستان بار کونسل سمیت دیگر نے ریفرنسز دائر کر رکھے ہیں۔

    ریفرنس میں معزز جج کے عدالتی عہدے کے ناجائز استعمال کی بابت بھی معلومات فراہم کی گئی ہیں جبکہ معزز جج کے کاروباری، بااثر شخصیات کے ساتھ تعلقات بابت بھی معلومات فراہم کی گئی ہیں۔ ریفرنس میں معزز جج کےعمران خان اور پرویز الہیٰ وغیرہ کے ساتھ بالواسطہ اور بلاواسطہ خفیہ قریبی تعلقات کی بابت بھی معلومات فراہم کی گئی ہیں۔

    جسٹس مظاہر نقوی نے سپریم جوڈیشل کونسل پر اٹھائے اعتراضات

    ہائیکورٹ نے کیس نمٹا کرتعصب کا مظاہرہ کیا،عمران خان کی سپریم کورٹ میں درخواست

    جسٹس مظاہر نقوی نے جوڈیشل کونسل کے جاری کردہ دونوں شوکاز نوٹس چیلنج کردیئے

    ،اگر کوئی جج سپریم کورٹ کی ساکھ تباہ کر کے استعفی دے جائے تو کیا اس سے خطرہ ہمیں نہیں ہوگا؟

  • سپریم کورٹ کا  راجہ پرویز اشرف کے خلاف آبزرویشنز حذف کرنے کا حکم

    سپریم کورٹ کا راجہ پرویز اشرف کے خلاف آبزرویشنز حذف کرنے کا حکم

    سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی اپنے خلاف آبزرویشنز حذف کرانے کی اپیل پر سماعت ہوئی

    سپریم کورٹ نے راجہ پرویز اشرف کی اپیل منظور کر لی ،سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے سے راجہ پرویز اشرف کے خلاف آبزرویشنز حذف کرنے کا حکم دے دیا، سپریم کورٹ نے کہا کہ ججز کو کسی شخص کی غیر موجودگی میں اس کے خلاف آبزرویشنز دیتے ہوئے محتاط ہونا چاہیے،اگر ججز کو کسی کے خلاف آبزرویشن دینی ہے تو پہلے اس کو نوٹس کرے، امید کرتے ہیں کہ ججز کسی کے خلاف ریمارکس دیتے ہوئے آئندہ احتیاط کریں گے، سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل جج نے 2012 میں سخت آبزرویشنز دیں،نیب کے مطابق سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف نیب انکوائری میں کچھ ثابت نہیں ہوا، کسی شخص کے خلاف انکوائری کی سطح پر آبزرویشنز دینے میں احتیاط کرنا چاہئے،چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی

    اسلام آباد ہائیکورٹ کےجسٹس شوکت عزیز صدیقی نے 2012 میں گوجر خان کی سڑک کیس میں راجہ پرویز اشرف کے خلاف آبزرویشنز دی تھیں،جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے راجہ پرویز اشرف کو سڑک کے ٹھیکے کے کیس میں بدنیت اور کرپٹ قرار دیا تھا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے راجہ پرویز اشرف کے خلاف کیس پر نیب کو انکوائری کا حکم دیا تھا.

    نواز شریف کا چوتھی بار وزارت عظمیٰ کا خواب ادھورا، شہباز شریف وزیراعظم نامزد

    اگر آزاد کی اکثریت ہے تو حکومت بنا لیں،ہم اپوزیشن میں بیٹھ جائینگے، شہباز شریف

    پی ٹی آئی کا وفاق اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم ،خیبر پختونخوامیں جماعت اسلامی سے اتحاد کا اعلان

    نواز شریف چیخ اٹھے مجھے کیوں بلایا،زرداری کی شرط،مولانا کی ضد،ن کی ڈیمانڈ

    موبائل بندش سے نتائج تاخیر کا شکار،دھاندلی بھی ہوئی، الیکشن کمیشن کی تصدیق

    جہانگیر ترین پارٹی عہدے سے مستعفی،سیاست چھوڑنے کا اعلان

    انتخابات میں ناکامی، سراج الحق جماعت اسلامی کے عہدے سے مستعفی

  • آئی پی پی ختم نہیں ہوئی، علیم خان کےنام رجسٹرڈ ہے، فردوس عاشق اعوان

    آئی پی پی ختم نہیں ہوئی، علیم خان کےنام رجسٹرڈ ہے، فردوس عاشق اعوان

    استحکام پاکستان پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان الیکشن کمیشن پہنچ گئیں

    فردوس عاشق اعوان نے الیکشن کمیشن کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج بھی الیکشن کمیشن اپنی استدعا لے کر آئی ہوں،افسوسناک واقع سے متعلق تحریری جواب الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیا ہے،اس ویڈیو سے پہلے اور بعد کے حالات کے حوالے سے جواب الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیا ہے،پولیس آفسر کو کو ذمہ داریاں ادا کرنی چاہیے تھی وہ ادا نہیں ہو رہی تھی،الیکشن کمیشن سے استدعا ہے کہ اس نوٹس کو کالعدم قرار دے،جہانگیر ترین کی سیاست سے کنارہ کشی کے بعد کہا جا رہا ہے استحکام پارٹی ختم ہو گئی ہے،پارٹی عبد العلیم خان کے نام سے رجسٹرڈ ہوئی،چار ایم پی اے کل آئی پی پی میں شامل ہوئے ہیں، سیاست میں ہار جیت سیاست کا حسن ہے،جہانگیر ترین کی سوچ قوم کو اکٹھا کرنے کی تھی،سیاسی داؤ پیچ میں ریفری اپنا کردار ادا کرنے میں ناکام رہے،جو آزاد امیدواران ہیں انہیں استحکام پاکستان کی چھتری کے نیچے آنے کی دعوت دیتے ہیں، آج ہزاروں لوگ پٹیشنز لے کر الیکشن کمیشن کے سامنے کھڑے ہیں،جو آزاد امیدوار آئی پی پی سے رجوع کر رہے ہین انہیں ویلکم کریں گے،

    دوسری جانب فردوس عاشق اعوان کے پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے کے کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا گیا،گزشتہ سماعت پر فردوس عاشق اعوان نے الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی تھی

    واضح رہے کہ استحکام پاکستان پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان کی پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو سامنے آئی ہے، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے،درج ایف آئی آر کے مطابق پولیس اہلکار این اے 70 سیالکوٹ میں گورنمنٹ ہائی اسکول گنہ کلاں میں الیکشن ڈیوٹی پر تھا، فردوس عاشق اعوان نے بدتمیزی کی اور اہلکار کو تھپڑ بھی مارے،پولیس کا کہنا تھا کہ فردوس عاشق اعوان کے خلاف پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے کا مقدمہ اے ایس آئی امجد کی مدعیت میں سیالکوٹ کے تھانہ صدر میں درج کیا گیا ہے.

    دعا اور خواہش ہے حالیہ انتخابات ملک میں معاشی استحکام لائیں،آرمی چیف

    سندھ میں پی پی کا تیر چل گیا،نتائج مکمل،پیپلز پارٹی84 سیٹیں لے اڑی

    آزاد امیدواروں نے بڑےناموں کو شکست دیکر ایوان پہنچنے سے روک دیا

    قومی وصوبائی855 میں سے 831 نتائج،آزاد 335 سیٹیں،ن لیگ 216 لے اڑی

    این اے 130 لاہور ، نواز شریف جیل میں گرفتار یاسمین راشد سے جیت گئے

  • اسلام آباد ہائیکورٹ،امیر مقام کی کامیابی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

    اسلام آباد ہائیکورٹ،امیر مقام کی کامیابی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

    اسلام آباد ہائیکورٹ: انجینئر امیر مقام کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کیخلاف تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا

    چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی ، اسلام آبا د ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ ماضی میں تو تمام کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن ایک ساتھ ہی کیا جاتا تھا نہ، وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ جی، ہوتا تو ایک ساتھ ہی تھا لیکن پھر عدالتوں میں کچھ مشکلات پیش آتی تھیں، کمیشن کو اختیار ہے کہ وہ ایک ساتھ نوٹیفکیشن بھی کرسکتا ہے اور الگ الگ بھی ،ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ پہلے الیکشن ہوتا تھا ایک دن، اب ایک الیکشن آٹھ فروری کو ہوا ، دوسرا نو فروری کو،آٹھ فروری کا نتیجہ فارم 45 کی شکل میں موجود ہے ،

    انجینئر امیر مقام کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کیخلاف تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار کی درخواست پر فیصلہ محفوظکر لیا گیا.

    میں وزیراعظم کا امیدوار نہیں،کابینہ کا حصہ نہیں البتہ وزیراعظم کوووٹ دیں گے، بلاول

    نومئی جیسا واقعہ دوہرانے کی تیاری، سخت ایکشن ہو گا، محسن نقوی کی وارننگ

    آر او کے دفاتر میں دھاندلی کی گئی، پولیس افسران معاون تھے،سلمان اکرم راجہ

    دادا کی پوتی کے نام پر ووٹ مانگنے والے ماہابخاری کا پورا خاندان ہار گیا

    پی ٹی آئی کو مرکز اور دو صوبوں میں موقع نہ دیا گیا تو حکومت نہیں چل سکتی،بابر اعوان

    الیکشن کمیشن، اسلام آباد کے حتمی نتائج جاری، کئی حلقوں کے نتائج رک گئے

    الیکشن کمیشن ، ریحانہ ڈار کی درخواست پر آر آو کو نوٹس جاری،جواب طلب

    این اے 58، ایاز امیر کی درخواست، نوٹس جاری، آر او طلب، نتیجہ روک دیا گیا

    اگر آزاد کی اکثریت ہے تو حکومت بنا لیں،ہم اپوزیشن میں بیٹھ جائینگے، شہباز شریف

    پی ٹی آئی کا وفاق اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم ،خیبر پختونخوامیں جماعت اسلامی سے اتحاد کا اعلان

  • این اے 130، نواز شریف کی کامیابی کا نوٹفکیشن جاری

    این اے 130، نواز شریف کی کامیابی کا نوٹفکیشن جاری

    الیکشن کمیشن نے نواز شریف کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

    نواز شریف کی بطور رکن قومی اسمبلی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹفکیشن کےمطابق سابق وزیراعظم نواز شریف این اے 130 لاہور سے رکن قومی اسمبلی قرار دیئے گئے ہیں

    شہباز شریف،مریم نواز، حمزہ شہباز، عطا تارڑ کی بطور رکن قومی اسمبلی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
    الیکشن کمیشن کی جانب سے ن لیگی رہنما مریم نواز کی بطور رکن قومی اسمبلی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،حمزہ شہباز کی بطور رکن قومی اسمبلی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،عطا تارڑ کی بطور رکن قومی اسمبلی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، سابق وزیراعظم شہباز شریف کی کامیابی کا نوٹفکیشن بھی جاری کر دیا گیا،ن لیگی رہنما شہباز شریف مریم نواز، حمزہ شہباز، عطا تارڑ لاہور سے جیتے ہیں

    عون چودھری،امیر مقام کی کامیابی کا نوٹفکیشن جاری
    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے دو مزید حلقوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ،الیکشن کمیشن نے این اے 128 لاہور سے عون چوہدری کی کامیابی کا حتمی نوٹیفیکیشن جاری کردیا ،الیکشن کمیشن نے شانگلہ این اے 11 سے امیر مقام کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

    این اے 69،ن لیگی امیدوار کی کامیابی کا نوٹفکیشن جاری
    قبل ازیں الیکشن کمیشن نے این اے 69 منڈی بہاوالدین سے بھی ایم این اے کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،الیکشن کمیشن نے این اے 69 منڈی بہاوالدین سے مسلم لیگ ن کے ناصر بوسال کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ،ناصر اقبال نے 1 لاکھ 13 ہزار ووٹ حاصل کیے،آزاد امیدوار کوثر پروین 1 لاکھ 8 ہزار 9 سو ووٹ لے کر دوسرے نمبر پررہیں،

    پاکستان میں 8 فروری کو الیکشن منعقد ہوئے، الیکشن کمیشن 21 فروری تک حتمی اور سرکاری نتائج جاری کرنے کا پابند ہے،21 فروری سے 24 فروری تک 3 دن کے اندر آزاد ارکان کسی پارٹی میں شامل ہو سکتے ہیں،25 فروری اور 26 فروری تک الیکشن کمیشن خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والے اراکین کی نوٹیفیکیشن جاری کریگا،28 فروری کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا جائے گا،موجودہ سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نومنتخب ممبران سے حلف لیں گے،اس کے بعد اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا الیکشن ہوگا،3 مارچ 2024ء تک نیا وزیر اعظم اپنے عہدے کا حلف اٹھائے گا.

    این اے 65،ریٹرننگ افسر سے 20فروری تک رپورٹ طلب
    الیکشن کمیشن میں این اے 65 لالہ موسی میں انتخابی عذردای کیس کی سماعت ہوئی،چیف الیکشن کمشنر اور ممبر خبیرپختوانخوا نے کیس کی سماعت کی ،وکیل امیدوار نے کہا کہ سید وجاہت حسنین 90 ہزار کی لیڈ سے جیت چکے ہیں، قمر زمان کائرہ دوسرے نمبر پر ہیں، ن لیگ کے تیسری پوزیشن نصیر عباس کو جیتا دیا گیا،فارم 45 کے مطابق میری موجودگی میں فارم 49 پر مبنی نتائج جاری کیے جائیں، ممبر کے پی نے کہا کہ ریٹرنگ افسر نے 12 فروری کو مکمل نتائج جاری کیے، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ٹوٹل کاسٹ ووٹ اور مسترد ووٹ کو جمع کریں اعدوشمار غلط بنتے ہیں،چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ہم اسکی انکوائری نہ کروالیں، وکیل نے کہا کہ سر یہ سیدھا دو جمع دو کا کیس ہے، الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسر سے 20فروری تک رپورٹ طلب کر لی،این اے 65 میں کیس کی سماعت 20 فروری تک ملتوی کر دی گئی،

    الیکشن کمیشن نے پی پی 71 سرگودھا میں نعیم حیدر پنجوتھہ کی درخواست پر دوبارہ ووٹوں کی گنتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا،الیکشن کمیشن نے این اے 70 سیالکوٹ میں فارم 47 کے مطابق ووٹوں کی دوبارہ گنتی پر ریٹرننگ افسر سے رپورٹ منگوا لی،

    پیپلز پارٹی کے سید یوسف رضا گیلانی کے ووٹوں میں کمی،لیڈ صرف 141 کی رہ گئی
    ملتان ، این اے 148 ، ریٹرننگ آفیسر نے نیا فارم 49 جاری کردیا ،پیپلز پارٹی کے سید یوسف رضا گیلانی کے ووٹوں میں کمی ، لیڈ 293 سے کم ہوکر 141 پر آگئی ، یوسف رضا گیلانی نئے فارم 49 کے مطابق 141 ووٹوں سے جیت گئے ہیں، آر او ارشد کا کہنا ہے کہ سابق فارم 47 میں کلیریکل غلطیاں تھیں جنہیں درست کیا گیا ، ووٹوں کی دوبارہ گنتی نہیں ہوئی ، یوسف رضا گیلانی کی موجودہ لیڈ میں پوسٹل بیلٹ ووٹ شامل ہیں ،

    نومئی جیسا واقعہ دوہرانے کی تیاری، سخت ایکشن ہو گا، محسن نقوی کی وارننگ

    آر او کے دفاتر میں دھاندلی کی گئی، پولیس افسران معاون تھے،سلمان اکرم راجہ

    دادا کی پوتی کے نام پر ووٹ مانگنے والے ماہابخاری کا پورا خاندان ہار گیا

    پی ٹی آئی کو مرکز اور دو صوبوں میں موقع نہ دیا گیا تو حکومت نہیں چل سکتی،بابر اعوان

    الیکشن کمیشن، اسلام آباد کے حتمی نتائج جاری، کئی حلقوں کے نتائج رک گئے

    الیکشن کمیشن ، ریحانہ ڈار کی درخواست پر آر آو کو نوٹس جاری،جواب طلب

    این اے 58، ایاز امیر کی درخواست، نوٹس جاری، آر او طلب، نتیجہ روک دیا گیا

  • سپریم کورٹ، وکیل کی چیف جسٹس سے تلخ کلامی،وکیل کو روسٹرم سے ہٹا دیا گیا

    سپریم کورٹ، وکیل کی چیف جسٹس سے تلخ کلامی،وکیل کو روسٹرم سے ہٹا دیا گیا

    آپ سمجھتے ہیں اخلاقیات صرف آپ کو آتی ہیں،مجھے بھی عزت دی جائے، وکیل کا چیف جسٹس سے مکالمہ
    اقلیتوں کے حقوق سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس فائز عیسیٰ اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے وکیل اکرام چوہدری میں تلخ کلامی ہوئی ہے

    چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے وکیل سے سوال کیا کہ ملک بھر میں کتنے گوردوارے ہیں؟وکیل اکرام چوہدری نے عدالت میں کہا کہ یہ مقدمہ 6 گوردواروں کا ہے، ملک بھر کی تفصیل گزشتہ سماعتوں میں جمع کرا چکے ہیں،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ آپ حقائق کیوں چھپانا چاہتے ہیں؟ سچ عوام کے سامنے آنے سے کیوں روکا جا رہا ہے؟جس پر وکیل نے کہا کہ تمام حقائق عدالت کو دے چکے ہیں،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عدالت کا کچھ تو احترام کریں جس پر وکیل اکرام چوہدری نے کہا کہ بطور وکیل عدالت بھی میرا احترام کرے،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اکرام چوہدری کو روسٹرم سے ہٹنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اخلاق تو ختم ہی ہو گیا ہے،

    وکیل اکرام چوہدری نے کہا کہ وکالت کرتے ہوئے 35 سال ہوگئے ہیں، آپ سمجھتے ہیں اخلاقیات صرف آپ کو ہی آتی ہیں، بار کا سینئر رکن ہوں مجھے بھی عزت دی جائے،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئےکہا کہ ہمیں آپ سے نہیں متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین سے بات کرنی ہے

    متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین نے عدالت میں کہا کہ ملک بھر میں فعال گوردواروں کی تعداد 19 ہے، چیف جسٹس فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ تمام گوردواروں کی تفصیلات اور تصاویر ویب سائٹ پر کیوں نہیں ڈالتے؟انگریز کا دور ختم ہو چکا ہے اب سر سر نہ کیا کریں، غلامی کی زنجیریں توڑ دیں

    عدالت نے تمام گوردواروں اور مندروں کی تصاویر سمیت مکمل تفصیلات ویب سائٹ پر جاری کرنے کی ہدایت کر دی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ مخصوص اقلیتوں اور عوام کی پراپرٹی ہے، ساری زمینیں ہتھیائی جاتی ہیں اس لیے حقائق چھپائے جا رہے ہیں، پہلے عدالت پر چڑھائی کر دو پھر جج کو سوال بھی نہ پوچھنے دو،

    ایمنسٹی انٹرنیشنل کا اسلام آباد میں مندر کی تعمیربارے بڑا بیان آ گیا

    اسلام آباد میں مندر کی تعمیر کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ،ساتھ مزید کس کو زمین الاٹ کی گئی؟ عدالت میں نیا انکشاف

    مندر کی تعمیر پر اعتراض کرنے والے خواجہ آصف کی اپنی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

    مندر کی تعمیر کے فیصلے کو فوری واپس لیا جائے،پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

    اسلام آباد میں مندر کی تعمیر، مولانا فضل الرحمان کا موقف بھی آ گیا

    مندر کی تعمیر کی مخالفت وہ عناصر کر رہے ھیں جو پاکستان کے سافٹ امیج کے مخالف ہیں۔ لال مالہی

  • کون بنے گا وزیراعظم؟ بلاول یا شہباز، سیاسی جماعتیں متحرک،اجلاس طلب

    کون بنے گا وزیراعظم؟ بلاول یا شہباز، سیاسی جماعتیں متحرک،اجلاس طلب

    عام انتخابات، کون بنے گا وزیراعظم؟ کس کی بنے گی حکومت، جوڑ توڑ ، رابطے جاری، پانچ دن گزر گئے سیاسی جماعتیں کسی فیصلے پر متفق نہ ہو سکیں،ن لیگ حکومت بنانے کے لئے مسلسل سیاسی جماعتوں سے رابطے کر رہی ہے،پیپلز پارٹی کا آج دوسرے دن بھی اجلاس ہو گا وہیں جے یو آئی کا اجلاس بھی آج ہو گا

    اسلام آباد سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا ہے، ایم کیو ایم رہنما بھی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں، پیپلز پارٹی کی قیادت بھی اسلام آباد میں موجود ہے، ، نواز شریف بھی آج مریم نواز کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ جائیں گے،مسلم لیگ ق کے چودھری شجاعت بھی اسلام آباد پہنچیں گے،چوہدری شجاعت حسین کی اسلام آباد میں سیاسی رہنماؤں سے ملاقات ہو گی،پیپلزپارٹی، جمعیت علمائے اسلام اور ایم کیو ایم کے ساتھ ملاقاتوں کا امکان ہے،ملاقاتوں میں حکومت سازی اور اتحاد بنانے سے متعلق امور پر بات چیت ہوگی

    ایم کیو ایم پاکستان اور مسلم لیگ ن کی قیادت کے درمیان رابطہ ہوا ہے،دونوں پارٹیوں کی اعلیٰ قیادت کے مابین آج شام مشاورت کا امکان ہے،رابطے میں اعلیٰ سطحی ملاقات کے حوالے سے گفتگو کی گئی،ایم کیو ایم پاکستان کا وفد آج شام مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کرے گا،ملاقات میں پاور شئیرنگ فارمولے، کراچی کے امور پر بات ہو گی،

    گزشتہ روز پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں شراکت اقتدار سے متعلق کوئی فیصلہ نہ ہوا جس کے بعد اجلاس آج سہ پہر تین بجے پھرہو گا،اسلام آباد میں اجلاس کے بعد شیری رحمان نے کہا کہ ابھی کوئی حتمی فیصلے نہیں ہوئے، پیپلز پارٹی تمام سیاسی جماعتوں سے بات چیت کے لیے رابطہ کمیٹی بنائے گی جس کے ناموں کا اعلان آج کر دیا جائے گا ، پیپلز پارٹی رہنما فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ الیکشن سے متعلق چاروں صوبوں میں تحفظات ہیں، اجلاس میں بہت سی تجاویز آئیں، آج حتمی فیصلہ کریں گے

    ن لیگ کی کوشش ہے کہ شہباز شریف وزیراعظم بنیں، پیپلز پارٹی کی کوشش ہے کہ بلاول وزیراعظم بنیں تا ہم ایک دوسر ے سے اتحاد کئے بغیر وزیراعظم کوئی بھی نہیں بن سکتا شہباز شریف نے الیکشن سے ایک روز قبل کہا تھا کہ کہ اگر سادہ اکثریت نہ ملی تو نواز شریف وزیراعظم کے امیدوار نہیں ہوں گے،

    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے اپنے وی لاگ میں انکشاف کیا کہ ن لیگی وفد بلاول ہاؤس گیا جس میں شہباز شریف، ملک احمد خان و دیگر شامل تھے، وفد نے آصف زرداری اور بلاول سے ملاقات کی، آصف زرداری نے ن لیگی وفد سے کہا کہ ہماری شرط ہے کہ بلاول کو وزیراعظم بنایا جائے، وفاق میں وزارتیں دی جائیں ،پنجاب آپ رکھ لیں، اگر ایسا نہیں کرنا چاہتے تو پنجاب او ر بلوچستان کی وزارت اعلیٰ ہمیں دے دیں، ہم آپ کے وزیراعظم کوووٹ دے دیں گے،اب دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں جماعتوں نے ایک اعلامیہ جاری کیا، دونوں کے اعلامیہ میں فرق تھا، ن لیگ نے کہا ساتھ چلنے کو تیار ہیں ،پیپلز پارٹی کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ اجلاس میں فیصلہ کریں گے پھر بتائیں گے،

    سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے نجی ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کا امکان زیادہ ہے، تحریک انصاف کے مزید ارکان اپنی وفاداریاں تبدیل نہیں کریں گے، حلقے کے عوام لوٹوں کا جینا دوبھر کردیں گے، فیصل واوڈا نے یہ بھی انکشاف کیا کہ جو آزاد اراکین عدالت میں جا رہے ہیں ان میں سے سات آٹھ سیٹیں واپس مل جائیں گی باقی کچھ نہیں ہو گا.

    مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا نام وزیراعلیٰ پنجاب کے طور پر سامنے آ رہا ہے کہ پنجاب میں ن لیگ کو واضح اکثریت ہے، تو مریم نواز وزیراعلیٰ پنجاب ہوں گی، تاہم گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے اجلاس میں یہ باز گشت سنائی دی کہ مریم نوازممکنہ طور پر وزیر خارجہ بننا چاہ رہی ہیں، پیپلز پارٹی اجلاس میں یہ تجویز بھی آئی کہ تحریک انصاف کے آزاد امیدواروں کے ساتھ اتحاد کر لیا جائے، یہ تجویز ندیم افضل چن نے پیش کی جس کی کسی نے مخالفت نہیں کی، پیپلز پارٹی کا اجلاس آج پھر دوبارہ ہو گا جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں.

    حالیہ عام انتخابات پر جمعیت علمائے اسلام ف کے تحفظات،جے یو آئی کی مرکزی مجلس عاملہ اور صوبائی امراء ونظماء کا اہم اجلاس آج ہوگا،جے یو آئی کا اجلاس ان کیمرہ ہوگا،اجلاس کی صدرات جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کریں گے۔اجلاس میں قومی انتخابات کا تفصیلی جائزہ لیا جائےگا،اسمبلیوں میں بیٹھنے یا نہ بیٹھنے سے متعلق فیصلہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے،جے یو آئی ایف اجلاس میں حکومت یا اپوزیشن میں بیٹھنے پر بھی غور کرے گی،اجلاس میں صوبائی جماعتیں انتخابات کے حوالے سے اپنی رپورٹ پیش کریں گی

    نومئی جیسا واقعہ دوہرانے کی تیاری، سخت ایکشن ہو گا، محسن نقوی کی وارننگ

    آر او کے دفاتر میں دھاندلی کی گئی، پولیس افسران معاون تھے،سلمان اکرم راجہ

    دادا کی پوتی کے نام پر ووٹ مانگنے والے ماہابخاری کا پورا خاندان ہار گیا

    پی ٹی آئی کو مرکز اور دو صوبوں میں موقع نہ دیا گیا تو حکومت نہیں چل سکتی،بابر اعوان

    الیکشن کمیشن، اسلام آباد کے حتمی نتائج جاری، کئی حلقوں کے نتائج رک گئے

    الیکشن کمیشن ، ریحانہ ڈار کی درخواست پر آر آو کو نوٹس جاری،جواب طلب

    این اے 58، ایاز امیر کی درخواست، نوٹس جاری، آر او طلب، نتیجہ روک دیا گیا

    پنجاب میں ن لیگ کی ہی حکومت بنے گی، احسن اقبال
    سینئر ن لیگی رہنما، سابق وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور دیگر اتحادیوں کے ساتھ مل کر حکومت قائم کریں گے،ان شاء اللّٰہ تعالیٰ 2024 سے 2029 کا سفر پاکستان میں ترقی کا سفر ہو گا، نوجوانوں کو بہترین ہنر دیں گے اور ان کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کریں گے، مسلم لیگ ن کو پنجاب میں بھرپور مینڈیٹ حاصل ہوا ہے، اپنی حکومت قائم کریں گے

    بدقسمتی سے ملک میں کسی کو بھی واضح مینڈیٹ نہیں ملا،مصدق ملک
    مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک کا کہنا ہے کہ ہماری توقعات سے بہت کم نشستیں ملیں، سروے بتا رہے تھے 85 اور 100 کے قریب نشستیں ہوں گی،بدقسمتی سے ملک میں کسی کو بھی واضح مینڈیٹ نہیں ملا، خواہش اور کوشش تھی کسی ایک پارٹی کو واضح مینڈیٹ ملے، ہمیں مینڈیٹ نہیں ملا ہمیں بھی بہت افسوس ہے،سوچنا چاہیے ہم میں کس وجہ سے خوش فہمی ہوئی، جتنے سروے ہو رہے تھے ان سے ہماری نشستیں کم آئیں،سینیٹ میں الیکشن ہوا تو ہم سے نشان لے لیا گیا تھا، ہمیں کہا گیا کسی اور پارٹی کو جوائن کر لیں لیکن کوئی نہیں گیا، پی ٹی آئی کو سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں شکست کا اعتراف کرنا چاہیے، ہم پہلا قدم اٹھا چکے ہیں، حکومت میں تھے تو شہباز شریف نے میثاق جمہوریت کے لیے کہا تھا،پی ٹی آئی حکومت کے وقت بلاول نے بھی کہا تھا قدم اٹھاؤ ہم آپ کے ساتھ ہیں، اس وقت بانی پی ٹی آئی نے کہا مر جاؤں گا بات نہیں کروں گا.

  • این اے 47،78کامیابی کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

    این اے 47،78کامیابی کا نوٹیفکیشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

    اسلام آباد ہائیکورٹ،این اے 48 کے پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد امیدوار علی بخاری ہائیکورٹ پہنچ گئے

    علی بخاری نے این اے 48 کے لیگی امیدوار راجہ خرم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن چیلنج کر دیا،الیکشن کمیشن کا این اے 48 کے کامیاب امیدوار کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کی استدعا کر دی گئی، علی بخاری نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ہمیں سنے بغیر نوٹیفکیشن جاری کر دیا،آر او سمیت سب کے خلاف قانونی کارروائی کی درخواست کرینگے،

    این اے 47 کے پی ٹی آئی حمایت یافتہ امیدوار شعیب شاہین نےبھی ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا،شعیب شاہین نے لیگی امیدوار طارق فضل چوہدری کی کامیابی کا نوٹیفکیشن چیلنج کردیا ،درخواست میں الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کی استدعاکی گئی

    نومئی جیسا واقعہ دوہرانے کی تیاری، سخت ایکشن ہو گا، محسن نقوی کی وارننگ

    آر او کے دفاتر میں دھاندلی کی گئی، پولیس افسران معاون تھے،سلمان اکرم راجہ

    دادا کی پوتی کے نام پر ووٹ مانگنے والے ماہابخاری کا پورا خاندان ہار گیا

    پی ٹی آئی کو مرکز اور دو صوبوں میں موقع نہ دیا گیا تو حکومت نہیں چل سکتی،بابر اعوان

    الیکشن کمیشن، اسلام آباد کے حتمی نتائج جاری، کئی حلقوں کے نتائج رک گئے

    الیکشن کمیشن ، ریحانہ ڈار کی درخواست پر آر آو کو نوٹس جاری،جواب طلب

    این اے 58، ایاز امیر کی درخواست، نوٹس جاری، آر او طلب، نتیجہ روک دیا گیا

    اسلام آباد کی تینوں نشستوں پر امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
    الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کی تینوں نشستوں پر امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، این اے 46 سے ن لیگ کے انجم عقیل خان .این اے 47 سے ن لیگ کے طارق فضل چوہدری،این اے 48 سے ن لیگی حمایت یافتہ راجہ خرم نواز کامیاب قرار پائے.الیکشن کمیشن کے مطابق آزاد امیدوار 3 دن میں کسی بھی سیاسی جماعت میں شامل ہوسکتے ہیں

  • موبائل بندش سے نتائج تاخیر کا شکار،دھاندلی بھی ہوئی، الیکشن کمیشن کی تصدیق

    موبائل بندش سے نتائج تاخیر کا شکار،دھاندلی بھی ہوئی، الیکشن کمیشن کی تصدیق

    عام انتخابات، الیکشن کمیشن نے دھاندلی کی تصدیق کر دی، امیدواروں کو متعلقہ فورم جانے کامشورہ دے دیا

    عام انتخابات آٹھ فروری کو ہوئے، آزاد امیدوار، جماعت اسلامی،پیپلز پارٹی، تحریک لبیک سمیت متعدد جماعتیں کہہ رہی ہیں کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی، آراوز نے گنتی کے وقت امیدواروں کو نکال دیا،دھاندلی کے خلا ف ملک گیر احتجاج بھی جاری ہے،کئی شہروں میں احتجاج کرنیوالوں کےخلاف مقدمے بھی درج ہوئے، گرفتاریاں بھی ہوئیں اب الیکشن کمیشن نے تسلیم کر لیا ہےکہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی تا ہم اکا دکا واقعات سامنے آئے،

    الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ "انتخابات کے انعقاد سے پہلے اور انتخابی عمل کے دوران الیکشن کمیشن کو بے پناہ چیلنجز درپیش تھے جن سے عہدہ براء ہونے کے لیے وقتاً فوقتاً مختلف اقدامات عمل میں لائے گئے۔اس حوالے سے یہ بات زبان زدعام تھی کہ انتخابات کا انعقاد مقررہ تاریخ پر نہیں ہو پائے گا۔ الیکشن کمیشن نے اس تاثر کو زائل کرنے کے لیے تمام ممکن عملی اقدامات کیے اور انتخابات مقررہ تاریخ پر کروائے۔8 فروری کے انتخابات کے کامیاب انعقاد کے لیے الیکشن کے عمل کو پرامن اور منظم رکھنا، پولنگ عملے کی زندگیوں کی حفاظت کو یقینی بنانا، پولنگ میٹریل کی بحفاظت نقل و حمل کو محفوظ بنانا اور درست نتائج کی ترتیب و تدوین انتہائی اہم ترجیحات تھیں جنہیں بقیہ تمام عوامل پر مقدم رکھا گیا اور سیکیورٹی کے چیلنجز کے باوجود پر امن پولنگ کے انعقاد کو یقینی بنایا گیا۔نتائج میں تیزی کی خاطر انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالنا یا نتائج کی درستگی کو مشکوک بنانا نامناسب تھا۔ بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں دہشت گردی کے واقعات بالخصوص انتخابات کے نزدیک مختلف مقامات پرسیکیورٹی اہلکاروں اور عام شہریوں کی شہادت نے انتخابات کے انعقاد کو ایک چیلنج بنا دیا۔ایسی صورت حال میں انتخابی عمل اور بالخصوص نتائج کی تیزی کے لیے انسانی جانوں کو خطرات میں جھونکنے سے پورے انتخابی عمل کے سبو تاژ ہونے کا خطرہ موجود تھا جس کے تدارک کے لیے ترجیحی اقدامات کیے گئے۔سیکیورٹی اداروں کے مشورہ پر وفاقی حکومت کی جانب سے موبائل فون کی بندش کے علاوہ پولنگ کے عمل کو پرامن اورمنظم رکھنے اور پولنگ عملے اور پولنگ میٹریل کی حفاظت کے لیے گروپوں کی صورت میں سیکیورٹی کے حصار میں نقل و حمل کو یقینی بنایا گیا۔ تاہم موبائل نیٹ ورک کی عدم دستیابی کے باعث رابطہ نہ ہونے، پولنگ سٹیشنوں کے طویل فاصلوں اور دور دراز جگہوں پر واقع ہونے، رات کے اندھیرے میں سفر ،بعض علاقوں میں موسم کی شدت اور برف کی موجودگی اور بعض مقامات پر شاہراؤں پر ہارنے والے امیدواروں کے حامیوں کے جانب سے دھرنے دیے جانے کے باعث پولنگ عملے کو نقل و حمل میں مشکلات پیش آئیں۔بلوچستان کے بعض علاقوں میں پولنگ عملے اور پولنگ میٹریل کی نقل و حمل کے لیے ہیلی کاپٹر بھی استعمال کرنا پڑے۔ملک کے کئی حصوں میں سیکیورٹی کی صورت حال اور کوآرڈی نیشن میں آسانی کے لیے پانچ سے چھ ریٹرننگ آفیسرز کے دفاتر ایک ہی جگہ پر بنائے گے تاہم ان دفاتر پر جہاں پولنگ عملے کی آمد سے رش بڑھا وہاں کئی جگہوں پر ریٹرننگ آفیسرز کے دفاتر کے سامنے بے پناہ ہجوم بھی اکٹھا ہوا جس کے باعث پولنگ عملے کو پولنگ میٹریل جمع کرانے میں مشکلات پیش آئیں جن کا انتخابی نتائج کی ترتیب و تدوین پر بھی فرق پڑا۔تاہم یہ امر قابل ذکر ہے کہ جن علاقوں میں انتخابی نتائج میں تاخیر بھی ہوئی وہاں نتائج کا ملا جلا رحجان رہا اور کسی ایک جماعت کو کسی طور پر فائدہ یا نقصان نہیں پہنچا۔EMS کا بنیادی کام R.O. کے دفاتر میں پریزائیڈنگ آفیسرزکے ذریعے جمع کرائے گئےنتائج کی تیاری اور تدوین تھا اور فارم۔47 (غیر حتمی نتیجہ) تیار کر کے نتائج کا اعلان کرنا تھا۔پریزائیڈنگ آفیسرز کو پولنگ سٹیشن پر فارم۔45 تیار کر کے اسے اپنے موبائل فون کی مدد سے الیکٹرانک طریقے سے اپنے آر او کو بھیجنا تھا۔نیز الیکشنز ایکٹ2017 کے سیکشن 90 کے تحت پریزائیڈنگ آفیسر نے اپنے ریٹرننگ آفیسر کے دفتر ذاتی طور پر پہنچنا تھا۔یہ واضح کرنا ضروری ہے کہ آ ر اوکے دفاتر میں نصب ای ایم ایس کا نظام کنیکٹوٹی پر منحصر نہیں تھا اور ای ایم ایس نے آر او کے دفتر میں تسلی بخش کام کیا۔ تاہم پریزائیڈنگ آفیسرز کے فونز میں انسٹالڈ ای ایم ایس موبائل ایپ کو فارم۔45 الیکٹرانک طور پر بھیجنے کے لیے سیلو لر کنیکٹوٹی کی ضرورت تھی۔چونکہ سیلولر سگنلز کو سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر بند کر دیا گیا تھا اس لیے پریزائیڈنگ آفیسرز، ریٹرننگ آفیسرز کو الیکٹرانک ڈیٹا بھیجنے سے قاصر رہے۔مزید یہ کہ معمول کی کوآرڈی نیشن اور انتظامی نقل و حمل کے مجموعی عمل کو موبائل سگنلز کی بندش نے بری طرح متاثر کیا، جو کہ مزید تاخیر کا باعث بنا۔ یہ بتانا ضروری ہے کہ 2018ء کے جنرل الیکشن میں پہلا نتیجہ صبح 4 بجے موصول ہوا جبکہ 2024ء میں پہلا نتیجہ رات 2 بجے موصول ہوا۔اسی طرح 2018 میں نتائج کی تدوین تقریباً 3 دن میں مکمل ہوئی جبکہ اس مرتبہ کچھ حلقوں کے علاوہ ڈیڑھ دن میں انتخابی نتائج مکمل ہوئے۔ان مشکلات اور مسائل کے باوجود الیکشن کمیشن 8 فروری کو الیکشن کے عمل کو پرامن اور منظم رکھنے میں کامیاب رہا۔یہ ایک بہت بڑا آپریشن تھا جو کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچایا گیا جس کا اعتراف سول سوسائٹی تنظیموں، مقامی و عالمی مبصرین اور میڈیا نے بھی کیا اور پولنگ کے انتظامات، پولنگ عملے کی تربیت، پولنگ سٹیشنوں پر نظم و ضبط اور عوام کی ایک بڑی تعداد کے ووٹنگ کےعمل میں شریک ہونے کو سراہا جو انتخابی عمل کی کامیابی کی دلیل ہے”.

    الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ "الیکشن کمیشن انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کو یکسر مسترد کرتا ہے تاہم اکا دکا واقعات سے انکار نہیں جس کے تدارک کے لیے متعلقہ فورمز موجود ہیں اور الیکشن کمیشن ان دنوں میں بھی دفتری اوقات اور دفتر کے بعد بھی دیر تک ایسی شکایات کو وصول کر رہا ہے اور ان پر فوری فیصلے بھی کیے جا رہے ہیں۔الیکشن کمیشن انتخابات کے پرامن انعقاد پر نگران وفاقی حکومت، نگران صوبائی حکومتوں، قانون نافذ کرنے والے اداروں، پاک فوج، دیگر اداروں اور پولنگ سٹاف کا شکریہ ادا کرتا ہے”۔

    نومئی جیسا واقعہ دوہرانے کی تیاری، سخت ایکشن ہو گا، محسن نقوی کی وارننگ

    آر او کے دفاتر میں دھاندلی کی گئی، پولیس افسران معاون تھے،سلمان اکرم راجہ

    دادا کی پوتی کے نام پر ووٹ مانگنے والے ماہابخاری کا پورا خاندان ہار گیا

    پی ٹی آئی کو مرکز اور دو صوبوں میں موقع نہ دیا گیا تو حکومت نہیں چل سکتی،بابر اعوان

    الیکشن کمیشن، اسلام آباد کے حتمی نتائج جاری، کئی حلقوں کے نتائج رک گئے

    الیکشن کمیشن ، ریحانہ ڈار کی درخواست پر آر آو کو نوٹس جاری،جواب طلب

    این اے 58، ایاز امیر کی درخواست، نوٹس جاری، آر او طلب، نتیجہ روک دیا گیا