Baaghi TV

Tag: اسلام آباد

  • عدالت میں ٹکٹ اسلام آباد کا دیا،نواز شریف اسلام آبادسے لاہور آئیں گے

    عدالت میں ٹکٹ اسلام آباد کا دیا،نواز شریف اسلام آبادسے لاہور آئیں گے

    ن لیگی رہنما اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ نواز شریف کے وطن واپسی کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں،

    اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچیں گے، وہاں ایک مشاورتی میٹنگ ہو گی، اسکے بعد وہ لاہور کے لئے روانہ ہوں گے، طے شدہ شیڈول کے مطابق وہ جلسہ سے خطاب کریں گے،نواز شریف اسلام آباد میں پریس کانفرنس کریں گے یا نہیں اس پر اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ اس بارے نواز شریف خود فیصلہ کریں گے، ہمارے پاس انکی لینڈنگ کی معلومات ہیں، انکی فرسٹ لینڈنگ اسلام آباد ہی ہو گی. نوازشریف نے ضمانت کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیاتھا ٹکٹ اسلام آباد میں لینڈنگ کا پیش کیاتھا نوازشریف اسلام آباد میں لینڈ کرنے کے بعد لاہو ر جائیں گے،

    پاکستان کا تین بار وزیر اعظم رہنے والا نواز شریف چار سالوں کی خود ساختہ جلا وطنی کے بعد 21 اکتوبر کو واپس آ رہا ہے، علاج کے بہانے لندن جانے والے نواز شریف اپنے بھائی کی حکومت کے دوران واپس نہ آئے، نگران حکومت ،اور الیکشن کی آمد آمد کے موقع پر نواز شریف واپس آ رہے ہیں، ن لیگ نے نواز شریف کے استقبال کی بھر پور تیاریاں کر رکھی ہیَں،مسلم لیگ ن کی تیاریوں سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ نواز شریف کے استقبالیہ جلسے میں بڑی تعداد میں عوام شرکت کرے گی،

    واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے نواز شریف کو 21 اکتوبر کو پاکستان واپسی پر ائیرپورٹ پر گرفتار کرنے سے 24 اکتوبر تک روک دیا ، چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے احکامات جاری کئے، عدالت نے نواز شریف کو 24 اکتوبر کو ہائی کورٹ کے سامنے پیش ہونے کا حکم دے دیا.

    نواز شریف کو وطن واپسی پر گرفتار نہیں کیا جائے گا

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

     نواز شریف کو آج تک انصاف نہیں ملا،

     نوازشریف کی واپسی کے حوالے سے جو بھی فیصلہ ہوگا پارٹی باہمی مشاورت سے کرے گی

    پاکستان مسلم لیگ (نواز) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نواز شریف 21 اکتوبر کو وطن واپس آئیں گے، پاکستان آمد پر نواز شریف کا فقید المثال استقبال کیا جائے گا 

  • ڈھاکہ میں 58 ویں ڈی جی سی اے اے کانفرنس،پاکستانی حکام کی شرکت

    ڈھاکہ میں 58 ویں ڈی جی سی اے اے کانفرنس،پاکستانی حکام کی شرکت

    پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل اور ان کی ٹیم نے ڈھاکہ، بنگلہ دیش میں 58 ویں ڈی جی سی اے کانفرنس میں شرکت کی

    ڈائریکٹر آپریشنز، ڈائریکٹر (DAAR), ڈائریکٹر(CATI), جوائنٹ ڈائریکٹر ICAO Cell ڈائریکٹر جنرل کے ہمراہ ہیں، بنگلہ دیش میں پندرہ اکتوبر کو شروع ہونے والی 58 ویں ڈی جی سی اے کانفرنس کاآج آخری دن ہے،کانفرنس کا موضوع نیکسٹ جنریشن آف ایوی ایشن پروفیشنلز (NGAP) کے اقدام کے ساتھ ساتھ ICAO میں جینڈز/صنفی مساوات کے پروگرام کا فروغ ہے،

    پی سی اےاے وفد کی مختلف ممالک اور تنظیموں کے مندوبین کے ساتھ ملاقاتیں اور بات چیت ہوئی،- ڈی جی پی سی اے اے نے استعداد کار کی تعمیر اور نفاذ پر ایک سیشن میں ناظم کی حیثیت میں شرکت کی، پی سی اے اے کے مندوبین نے ICAO بیورو آف کیپیسٹی ڈویلپمنٹ اینڈ امپلیمینٹیشن کے ڈائریکٹر سے ملاقات کی ، ڈپٹی ڈائریکٹر ICAO اور یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (EASA) کے ساتھ پاکستان کے آئندہ دوروں پر بات چیت بھی ہوئی۔

    جاری اعلامیہ کے مطابق شہری ہوا بازی کے مختلف پہلوؤں پر برطانیہ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے مندوبین کے ساتھ دو طرفہ بات چیت بھی ہوئی۔پی سی اے اے وفد نے فلائٹ سیفٹی فاؤنڈیشن کے مندوبین کے ساتھ فلائیٹ سیفٹی کے بارے میں خیالات اور تجربات کا تبادلہ کیا اور شہری ہوا بازی میں سیفٹی کلچر کے فروغ پر بھی بات چیت کی۔رپورٹ، محمد اویس،

    بین الاقوامی فیڈریشن آف پائلٹس اینڈ ائیرٹریفک کنڑولرز طیارہ حادثہ کے ذمہ داروں کو بچانے میدان میں آ گئی

    شہباز گل پالپا پر برس پڑے،کہا جب غلطی پکڑی جاتی ہے تو یونین آ جاتی ہے بچانے

    پائلٹس کے لائسنس سے متعلق وفاق کے بیان کے مقاصد کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہیے، رضا ربانی

    کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

    ایئر انڈیا: کرو ممبرزکیلیے نئی گائیڈ لائن ’لپ اسٹک‘ ’ناخن پالش‘ خواتین کے لیے اہم ہدایات

  • چیف جسٹس کا انتخابات اور فوجی عدالتوں میں ٹرائل کا کیس مقرر کرنے کا عندیہ

    چیف جسٹس کا انتخابات اور فوجی عدالتوں میں ٹرائل کا کیس مقرر کرنے کا عندیہ

    سپریم کورٹ ،چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے انتخابات اور فوجی عدالتوں کا کیس مقرر کرنے کا عندیہ دیا ہے

    سپریم کورٹ میں پاک عرب ریفائنری ملازمین کیس میں التوا دینے پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اس حوالہ سے ریمارکس دیئے، وکیل ملازمین نے استدعا کی کہ پاک عرب ریفائنری ملازمین کا کیس 15 دن کے بعد مقرر کر دیں، جس پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ میں عام انتخابات اور سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے کیس مقرر ہونے والے ہیں،سپریم کورٹ میں مشکل مقدمات آنے والے ہیں جس دوران دیگر کیسز سننا مشکل ہو گا، اس کیس کو دو ماہ بعد مقرر کریں گے،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نےسماعت کی،

    سپریم کورٹ نے پاک عرب ریفائنری کے کیس کو دو ماہ کے لیے ملتوی کر دیا ،سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے فیصلے تک آرٹیکل 184 تین کے مقدمات مقرر نہیں ہو رہے تھے

     کسی سویلین کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں نہیں ہونا چاہیے

    کرپشن کا ماسٹر مائنڈ ہی فیض حمید ہے

    برج کھیل کب ایجاد ہوا، برج کھیلتے کیسے ہیں

    عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟

    حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے

    کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

    وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟

    9 مئی کے بعد زمان پارک کی کیا حالت ہے؟؟

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں جلاؤ گھیراؤ ہوا، تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے فوجی تنصیبات پر حملے کئے گئے، حکومت کی جانب سے فیصلہ ہواکہ حملے کرنیوالے تمام شرپسندوں کے مقدمے ملٹری کورٹ میں چلائے جائیں گے ,تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد ملک بھر میں ہونے والے جلاؤ گھیراؤ،ہنگامہ آرائی میں ملوث افراد دن بدن بے نقاب ہو رہے ہیں، واقعات میں ملوث تمام افراد کی شناخت ہو چکی ہے ،جناح ہاؤس لاہور میں حملہ کرنیوالے ایک اور شرپسند کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں شرپسند نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ وہ تحریک انصاف کا کارکن اور قیادت کے کہنے پر حملہ کیا ہے،

  • نواز شریف کو بیٹے سے تنخوا ہ نہ لینے پر نکالا گیا تھا. میاں جاوید لطیف

    نواز شریف کو بیٹے سے تنخوا ہ نہ لینے پر نکالا گیا تھا. میاں جاوید لطیف

    پاکستان مسلم لیگ نواز کے سینئر رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ 2018کے کردار آج خو د مان رہے ہیں کہ دباو میں فیصلےکیے ہیں‌اور 2018کے کردار آج خو د مان رہے ہیں کہ دباو میں فیصلے کی تھے جبکہ نواز شریف کو بیٹے سے تنخوا ہ نہ لینے پر نکالا گیا تھا۔ابھی تو بہت چیزیں باقی ہیں جن پر پردہ ڈالا ہوا ہے لیکن وقت آنے پر یہ پردہ اٹھ بھی سکتا ہے۔

    واضح رہے کہ انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف لاہور لینڈ کریں گے اور سیدھا جلسہ گاہ جائیں گے جبکہ ہم قانونی تقاضے پورے کریں گے اور نواز شریف ہی ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکال سکتے ہیں، جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا کہ ہرایک کیلئےدروازے کھلے رہنے چاہئیں لیکن دہشت گردوں کیلئے نہیں۔
    نواز شریف کو تقریر کا موقع تو مل جائے گا مگر جیل جانا ہو گا۔ راجہ عامر عباس
    جناح ہائوس حملہ کیس، خدیجہ شاہ سمیت 6 ملزمان کی ضمانت منظور
    کسان، مزدور اور قوم پیپلزپارٹی سے امیدیں لگائے بیٹھی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری
    یاد رہے کہ پاکستان مسلم لیگ نواز کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کو جیل میں جانے سے بچانے کیلئے ن لیگ کی قانونی ٹیم نے حکمت عملی تیار کرلی تھی اور جیسا کہ آج درخواست پر سماعت بھی ہوئی اور یہ جو ضمانت ملی ہے اس بارے ناقدین کا کہنا ہے یہ بہت کم وقت کیلئے ہے لہذا نواز شریف کو ایک بار جیل جانا ہوگا.

  • مفاد پرست سیاستدانوں نے کراچی کو تباہی کے سوا کچھ نہیں دیا . احمد ندیم

    مفاد پرست سیاستدانوں نے کراچی کو تباہی کے سوا کچھ نہیں دیا . احمد ندیم

    پی ایم ایم ایل کراچی کے صدر احمدندیم اعوان نے کہا ہے کہ مفاد پرست سیاستدانوں نے کراچی کو تباہی وبربادی کے سوا کچھ نہیں دیا ہے۔ملک میں مہنگائی اوربے روزگاری کاراج ہے۔ پاکستان کو معاشی، سیاسی اور آئینی بحران سے عوامی حکومت ہی نکال سکتی ہے۔ عوام اور مختلف سیاسی کارکنوں کی مرکزی مسلم لیگ میں شمولیت مرکزی مسلم لیگ کی قیادت پر اعتماد کا اظہار ہے ۔

    مرکزی مسلم لیگ کے دروازے تمام مکاتب فکر اور سیاسی پارٹیوں کے کارکنان کے لیے کھلے ہوئے ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے نیوکراچی ٹاؤن میں تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تنظیمی اجلاس کے موقع پر نیوکراچی ٹاؤن کے نئے عہدے داران میں سرٹیفیکٹ بھی تقسیم کیے گئے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے احمد ندیم اعوان کا کہنا تھا کہ نااہل حکمرانوں نےپاکستان کو ایک خطرناک دلدل میں لاکھڑا کیا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں:
    امریکہ اسرائیل کی حمایت میں اندھا ہوچکا۔ ماہرین
    جناح ہائوس حملہ کیس، خدیجہ شاہ سمیت 6 ملزمان کی ضمانت منظور
    کسان، مزدور اور قوم پیپلزپارٹی سے امیدیں لگائے بیٹھی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری
    انٹر بینک؛ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں پھر اضافہ
    کراچی شہر کے وسائل دونوں ہاتھوں سے لوٹے گئے ہیں۔ لسانی سیاست نے کراچی کو تباہی وبربادی کے سوا کچھ نہیں دیا ہے۔ لسانی سیاست کو کراچی کے عوام نے اب مسترد کردیا ہے۔ مرکزی مسلم لیگ کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ۔مرکزی مسلم لیگ عوام کی نمائندہ سیاسی جماعت ہے۔ جس کے دروازے تمام مکاتب فکر اور سیاسی پارٹیوں کے کارکنان کے لیے کھلے ہوئے ہیں۔آئے روز عوام اور مختلف سیاسی کارکنوں کی مرکزی مسلم لیگ میں شمولیت مرکزی مسلم لیگ کی قیادت پر اعتماد کا اظہار ہے ۔انہوں نے کارکنان اور ذمہ داران کو ہدایت کی کہ کارکنان انتخابات کی بھرپور مہم چلائیں۔مرکزی مسلم لیگ کی دعوت گھر گھر گلی محلہ میں پہنچیں۔

  • خدیجہ شاہ ؛   ضمانتیں منظور کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا

    خدیجہ شاہ ؛ ضمانتیں منظور کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا

    لاہور ہائیکورٹ نے معروف ڈیزائنر خدیجہ شاہ کی دو مقدمات میں ضمانتیں منظور کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے جبکہ اس فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جناح ہاؤس کے اندر ملزمہ کے آگ لگانے کے کوئی ثبوت موجود نہیں ہیں اور جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے خدیجہ شاہ کی جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں ضمانتیں منظور کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے.

    جبکہ اس تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ خدیجہ شاہ نے متنازع ٹویٹ کیا تھا اور بعد میں ڈیلیٹ کردیا، خدیجہ شاہ نے متنازع ٹویٹ پر معافی بھی مانگی، ریاست ماں جیسی ہوتی ہے، معافی مانگنے پر شہری کو موقع دینا چاہیئے جبکہ عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ پراسکیوشن کے مطابق خدیجہ شاہ جناح ہاؤس کے باہر نعرے لگاتی پائی گئی تھی اور جناح ہاؤس کے اندر ملزمہ کے آگ لگانے کے کوئی ثبوت موجود نہیں اور ملزمہ 25 مئی سے گرفتار ہے تاحال ٹرائل شروع نہیں ہوا اور عدالت جناح ہاؤس مقدمے میں ضمانتیں منظور کرنے کا حکم دیتی ہے، عدالت عسکری ٹاور مقدمے میں ضمانت منظور کرنے کا حکم دیتی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں:
    کسان، مزدور اور قوم پیپلزپارٹی سے امیدیں لگائے بیٹھی ہے۔ بلاول بھٹو زرداری
    جناح ہائوس حملہ کیس، خدیجہ شاہ سمیت 6 ملزمان کی ضمانت منظور
    انٹر بینک؛ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں پھر اضافہ

    واضح رہے کہ فیصلے کے مطابق عسکری ٹاور میں خدیجہ شاہ کے اندر داخل ہونے سے متعلق گواہوں کے بیانات میں تضاد ہے، عسکری ٹاور کے مقدمے میں مزید انکوائری درکار ہے، عدالت خدیجہ شاہ کی 5 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض عسکری ٹاور مقدمے میں ضمانت منظور کرنے کا حکم دیتی ہے، عدالت عالیہ نے فیصلے میں مزید لکھا ہے کہ درخواست گزار نے عسکری ٹاور کے مقدمے میں بھی متنازع ٹویٹ کو ڈیلیٹ کیا اور معافی مانگی یاد رہے کہ خدیجہ شاہ سابق آرمی چیف آصف نواز جنجوعہ کی نواسی اور سابق وزیر خزانہ سلمان شاہ کی بیٹی ہیں۔ اور وہ مشہور فیشن برانڈ ایلان کی کریٹو ڈائریکٹر بھی ہیں۔

  • ہم سبز انقلاب لائیں گے. بلاول بھٹو زرداری

    ہم سبز انقلاب لائیں گے. بلاول بھٹو زرداری

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم دنیا کو اکٹھا کریں گے اور کہیں گے جس ملک میں بھی موسمیاتی تبدیلیوں کا مسئلہ ہے آئیں ملک کر اس کا حل نکالیں اور جسیے کہ ہمارا پیارا ملک پاکستان سیلاب کا شکار ہوتا اسے محفوظ بنائیں گے، جبکہ ہم پاکستان میں اپنا وینڈ پاور بنائیں گے جبکہ پاکستان نوجوان نسل کا مطالبہ ہے کہ یہ جو پرانی سیاست سے اسے رد کرتے ہیں جبکہ ایسے پرانی سیاست سے کوئی دل چسپی نہیں رکھتے.

    جبکہ کراچی میں بلاول ہاؤس کے باہر سانحہ کارساز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ فلسطین کے معاملے پر پورا پاکستان متحدہ ہے اور اس کے علاوہ ہمارے اندر تقسیم ہے، جب تک ہمارے اندر قومی اتحاد قائم نہیں ہوگا اور نفرت تقسیم و گالی کی سیاست نہیں چھوڑیں گے تو ملکی مسائل حل نہیں ہوں گے لیکن فلسطین کے لوگوں نے مشکل وقت میں پیپلزپارٹی کی مدد کی، ہم ہر مشکل میں اُن کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور انہیں یقین دلاتے ہیں کہ ہم کسی صورت آپ کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ آج کے پاکستان کے لیے نئی سوچ، نئی سیاست اور نئے دور میں نئی قیادت کے ہمراہ داخل ہونے کی ضرورت ہے، اور ایسی قیادت جو ماضی میں نہ پھنسی ہوئی ہو جبکہ ہمیں 1990 یا 2017 کا پاکستان نہیں چاہیے بلکہ ہمیں 2023 کے مطابق جدید تقاضوں پر پاکستان کو چلانا ہوگا، جس کے لیے ہمیں شہید ذوالفقار علی بھٹو کے فلسفے نہ میرا، نہ تیرا بلکہ ہم سب کا پاکستان کے تحت چلانا ہوگا۔

    جلسہ عام سے خطاب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان آج بہت سے مسائل سے گزر رہا ہے جبکہ سلیکشن کی سیاست نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا ہے، ان سب سے آگے بڑھ کر ہمیں پارلیمنٹ، جمہوریت اور سیاست کو جگہ دینا ہوگی اور پارلیمنٹ میں سب کی رائے سننے کے بعد مسئلے کا حل نکالا جاتا ہے، علاوہ ازیں چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ ہم نے 2013 سے 2018 کے دور میں خدمت کی سیاست کی اور ثابت کیا کہ اٹھارہویں ترمیم، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام جیسے منصوبے شروع کیے جاسکتے ہیں۔ ہمیں عوام پر بھروسہ کر کے آئین و قانون کی سیاست کو موقع دینا ہوگا، عوام اس ملک کے وارث اور مالک ہیں، صرف ان کے ہی پاس حق ہے کہ ملک کا فیصلہ کریں۔

    جبکہ انہوں نے کہا کہ عوام کو یہ حق صرف ووٹ کی صورت میں ہی مل سکتا، جس پر وہ اپنے نمائندے کو منتخب کریں گے۔ اور ہم ملک میں ذاتی پسند اور تقسیم کو ختم کر کے جمہوریت اور مفاہمت کی سیاست کر کے قومی، معاشی مسائل اور بدامنی سمیت تمام مسائل کو مل کر حل کرسکیں گے علاوہ ازیں بلاول بھٹو نے کہا کہ ’معاشی ترقی کے لیے سیاسی استحکام کے ساتھ معیشت کو عوام کے مفاد پر چلانا بہت ضروری ہے، جب عوام معیشت کا مرکز بن جاتے ہیں تو پورا ملک ترقی کرتا ہے لہذا جب تک ایک مخصوص طبقہ معیشت سے فائدہ اٹھائے گا تو عوام غریب ہوتے اور امیر ، مزید امیر ہوتے رہیں گے۔

    انہوں نے دعویٰ کیا کہ تاریخی مہنگائی اور غربت کا توڑ پاکستان پیپلزپارٹی کا راج ہے، آج بھی کسان، مزدور اور قوم کو پیپلزپارٹی سے ہی امیدیں لگائے بیٹھی ہے اور وہ جانتے ہیں کہ ایک ہی جماعت سارے مسائل کو حل کرسکتی ہے اور حکومت میں آکر ایک اور معاشی اقتصادی راہداری کا آغاز کریں گے، اس سے پسماندہ علاقوں میں ترقی اور روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے کیونکہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا کرنا ہے، جس کے لیے سبز انقلاب لانا ہوگا۔

  • نواز شریف اسلام آباد سےبذریعہ ہیلی کاپٹر لاہور پہنچیں گے

    نواز شریف اسلام آباد سےبذریعہ ہیلی کاپٹر لاہور پہنچیں گے

    سابق وزیراعظم نواز شریف 21 اکتوبر کو پاکستان پہنچ رہے ہیں

    نواز شریف کی لاہور آمد کا پروگرام تھا اور ن لیگ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ نواز شریف لاہور لینڈ کریں گے، تا ہم آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی جس میں کہا گیا کہ نواز شریف اسلام آباد لینڈ کریں گے اور عدالت کے سامنے سرنڈ ر کریں گے، حفاظتی ضمانت دی جائے، اس ضمن میں ن لیگی رہنما سیف الملوک کھوکھر کا کہنا ہے کہ نواز شریف اسلام آباد اتریں گے، عدالت پیش ہوں گے اور اس کے بعد لاہور آئیںگے ، نواز شریف اسلام آباد سے بذریعہ ہیلی کاپٹر لاہور پہنچیں گے اور مینار پاکستان گراؤنڈ میں جلسہ سے خطاب کریں گے، نواز شریف شام پانچ بجے لاہور پہنچین گے، جلسہ میں صرف نواز شریف کا ہی خطاب ہو گا

    ن لیگی رہنما سیف الملوک کھوکھر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کا بھرپور استقبال کیا جائے گا، اپنی بیماری کو بھول کر عوام کے لیے آ رہے ہیں، پاکستانی عوام میں جذبہ نظر آ رہا ہے،میاں نواز شریف ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے،جو دوسرے صوبوں سے ریلیاں ہیں وہ 20 اکتوبر کو آنا شروع ہو جائیں گی، ایک نشئی نے ساڑھے تین سال ملک کا بیڑا غرق کر دیا،کیا غلطی کی تھی کہ میاں نواز شریف کو ملک سے دور کیا گیا،بڑی عاجزی سے کہتا ہوں اتنا بڑا جلسہ آج تک نہیں ہوا ہوگا،پورا لاہور ہی جلسہ گاہ ہوگا صرف مینار پاکستان نہیں، صرف ایک ہی سپیچ ہوگی جو قائد میاں نواز شریف کی ہوگی،میاں نواز شریف 5 بجے ہیلی کاپٹر کے ذریعے یہاں پہنچیں گے،

    نواز شریف کو وطن واپسی پر گرفتار نہیں کیا جائے گا

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

     نواز شریف کو آج تک انصاف نہیں ملا،

     نوازشریف کی واپسی کے حوالے سے جو بھی فیصلہ ہوگا پارٹی باہمی مشاورت سے کرے گی

  • نگران وزیراعظم ، نگران وزیراعلیٰ پنجاب  لاہور ہائیکورٹ میں طلب

    نگران وزیراعظم ، نگران وزیراعلیٰ پنجاب لاہور ہائیکورٹ میں طلب

    لاہور ہائیکورٹ: قرآن پاک کے ترجمے میں تحریف اور قرآن بورڈ کی اجازت کے بغیر چھاپنے کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی

    عدالت نے درخواستوں پر سماعت 18دسمبر تک ملتوی کردی،عدالت نے اگلی سماعت پر نگران وزیراعظم اور نگراں وزیر اعلی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ،عدالت نے پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیر اعظم ۔اٹارنی جنرل اف پاکستان اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو عدالتی حکم پر عمل درآمد کی ہدایت کر دی ،جسٹس شجاعت علی خان نے مختلف درخواستوں پر سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا،

    گزشتہ روز وفاقی حکومت کی جانب سے اٹارنی آفس نے رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی تھی،رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ وزیراعظم سرکاری دورے پر ہیں ،عدالتی حکم پر من و عن عملدرآمد ہوگا،ایڈووکیٹ آفس کی جانب سے پنجاب حکومت کی رپورٹ عدالت جمع کروائی گئی جس میں کہا کہ وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب نے ملکر کمیٹی بنائی ہے،کمیٹی ہر پندرہ دن بعد اٹارنی جنرل آفس اور ایڈووکیٹ آفس میں رپورٹ جمع کروائے گی ،عدالتی احکامات پر عملدرآمد ہوگا ،

    عدالت نے وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب کو قرآن مجید سے متعلق عدالت پیش ہوکر پالیسی بیان دینے کی ہدایت کررکھی ہے

     یہ کیس آپ کا ہے نہ عدالت کا،یہ ہم سب کا کیس ہے

  • عمران خان کہتے  کھانا گھر سے منگوایا جائے لیکن ذمہ داری کون لےگا؟عدالت

    عمران خان کہتے کھانا گھر سے منگوایا جائے لیکن ذمہ داری کون لےگا؟عدالت

    آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت اسلام آباد،چئیر مین پی ٹی آئی عمران خان کی بیٹوں کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کروانے کی درخواست پر سماعت ہوئی

    چئیرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیرازاحمدرانجھا جج ابو الحسنات ذولقرنین کی عدالت میں پیش ہوئے، جج ابوالحسنات ذولقرنین نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ابھی تک اڈیالہ جیل سپرینڈنٹ کی جانب سے ٹیلیفونک گفتگو کے حوالے سے ایس او پیز نہیں آئیں،جیل میں ٹیلیفونک گفتگو کے حوالے سے ایس او پیز آجائیں تودیکھ لیتے ہیں، وکیل صفائی شیرازاحمدرانجھا نے کہا کہ آج بھی ایس او پیز نہیں آئیں آپ کہیں تو میں عدالت کی معاونت کر دیتا ہوں،چئیرمین پی ٹی آئی کو جیل میں ورزش کے لئے سائیکل مہیا کرنا چاہتے ہیں، جس پر عدالت نے کہا کہ سائیکل کے حوالے سے تو میں پہلے ہی جیل حکام کو کہہ چکا ہوں، وکیل شیراز احمد رانجھا نے کہا کہ اگر عدالت اجازت دے تو سائیکل آج ہی مہیا کر دیتاہوں،

    جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ سائیکل کا غلط استعمال نہ ہو، ایسا نہ ہوکہ سائکل جیل سپرینڈنٹ چلاتا رہے، جیل مینوئل بھی دیکھنا ہوتا ہ، ہمارے لئے انڈر ٹرائل ملزم کی سیکیورٹی اہم ہے، وکیل صفائی شیراز احمد رانجھا نے کہا کہ اگر خدشات ہیں تو ایک بندہ مقرر کر دیں جس کی نگرانی میں سائیکل استعمال ہو، جج ابوالحسنات ذولقرنین نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کہتے ہیں کھانا گھر سے منگوایا جائے لیکن ذمہ داری کون لےگا؟ اگر کھانا جیل میں تیار ہو تو جیل حکام ذمہ دار ہوتے ہیں،میں سائیکل والے معاملے پر آرڈر کر دیتا ہوں، معاملے کو حل کر دیتے ہیں،

    وکیل صفائی شیراز احمد رانجھا نے کہا کہ چئیرمین پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے عدالت آج آنا ہے، جج ابو الحسنات نے استفسار کیا کہ کیوں آپ چاہتے ہیں کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی ہمشیرہ کی موجودگی میں ریلیف دوں؟ چلیں علیمہ خان کو پہنچ جانے دیں، میرے لئے قابل احترام ہیں، جب تک علیمہ خان آتی ہیں، تب تک میں چائے پی لیتاہوں،

    جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے چیئرمین پی ٹی آئی کی ہمشیرہ کے آنے تک وقفہ کردیا

    عمران خان کو بیٹوں سے بات کرنے کی عدالت نے دی اجازت
    چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کرنے کی درخواست پر دوبارہ سماعت ہوئی، جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ہدایت جاری کرتاہوں کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو بیٹوں سے بات کرنے کی اجازت دی جائے،سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بیٹوں سے بات کروانے کی اجازت ہے، میں آپ کے حق میں کہہ رہاہوں، میں ٹیلیفونک گفتگو کی اجازت دےدیتاہوں،

    جج نے کہا کہ ایس او پیز آگئےہیں جن کے مطابق ملزم کو بات کرنے کی اجازت نہیں، میں پھر بھی جیل مینوئل کے مطابق ٹیلیفونک گفتگو کے معاملے کو دیکھ لیتاہوں،وکیل شیراز نے کہا کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ملزم کو اپنی فیملی سے ٹیلیفونک گفتگو کروانے پر پابندی نہیں، پریزنرز رولز کے مطابق 12 گھنٹے اہلیہ، بچوں سے جیل میں ملاقات کروانے کی اجازت ہے،دیگر ملزمان کو ٹیلیفونک گفتگو کروانے کی بلکل اجازت ہے،جج نے کہا کہ مجھے جیل مینوئل میں بیرونِ ملک بات کرنے کی اجازت تحریر ہوئی دکھا دیں، وکیل نے کہا کہ جیل مینوئل میں اجازت نہیں لیکن فیڈرل شریعت کورٹ نے اس حوالے سے فیصلہ جاری کیاہے،

    وکیل شیرازاحمدرانجھا کی جانب سے فیڈرل شریعت کورٹ کے فیصلے کو عدالت میں جمع کروا دیا اور کہا کہ ہفتے کو تمام قیدیوں کی ٹیلیفونک گفتگو کروائی جاتی ہے،جج نے کہا کہ مجھے بیرون ملک بات کروانے کی اجازت کے حوالے سے بتائیں، وکیل نے کہا کہ اٹک سپرٹنڈنٹ جیل نے غلط بیانی کی، شو کاز نوٹس دینا چاہیے،

    جج ابوالحسنات ذوالقرنین اور چیئرمین پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کے درمیان سائیکل پر دلچسپ گفتگو ہوئی،علیمہ خان عدالت پیش ہوئیں اور کہا کہ میں کچھ کہنا چاہتی ہوں، اڈیالہ جیل میں جِم کی سہولت موجود ہے عمران خان کے گھر میں سائیکل ہے جو وہ استعمال کرتے ہیں میرے بھائی نے سائیکل کے علاؤہ اور کچھ نہیں مانگا،جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہا کہ میں نے فیملی کو مدنظر رکھتے ہوئے آپ کو فیور دےدی ہے، ٹینشن نہ لیں، علیمہ خان نے کہا کہ ہمارا بھائی اور کچھ نہیں مانگتا، بس ایک سائیکل مانگی ہے کیا ایسا ہوسکتاہے کہ ایک مخصوص شخص گھر سے سائیکل خود جیل میں مہیا کردے؟ جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اہم شخصیت ہیں، اہم زندگی ہے، سائیکل پہنچاتے ہوئے دوران راستہ کچھ ہوجائے تو کون ذمہ دار ہوگا؟ علیمہ خان نے جج ابوالحسنات سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ صاف سی بات ہے! جیل کا کنٹرول آپ کے پاس ہے، سائیکل پر آپ جب حکم جاری کریں گے توجیل پہنچا دی جائے گی، جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہا کہ میں نے جیل میں جا کر دیوار تڑوا دی، کون جج ایسا کرتاہے؟ جیل سے دیوار توڑ دی، اب چیئرمین پی ٹی آئی کی چہل قدمی آرام سے جاری ہے، علیمہ خان نے عدالت میں بار بار اسرار کیا کہ جتنی جلدی ہو جائے سائیکل دےدیں،جس پر جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو سائیکل کیا موٹر سائیکل بھی دےدیں گے، جج ابوالحسنات ذوالقرنین کے جملے پر عدالت میں قہقہے گونج اٹھے،جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے علیمہ خان سے سوال کیا کہ کچھ بتائیں کہ پٹشنر نے مانگا ہو اور میں نے نہ دیا ہو، علیمہ خان نے جواب دیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو انصاف مل جائے تو بہت شکر ادا کریں گے،چیئرمین پی ٹی آئی نے زندگی میں صرف اپنی صحت مانگی ہے،جج صاحب!! آپ سے ہی امید ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو سائیکل بھی پہنچادیں گے، جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو سوئمنگ پول کے علاوہ باقی سب کچھ مہیا کردیں گے، جج ابوالحسنات ذوالقرنین کے جملے پر عدالت میں قہقہے گونج اٹھے، جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کہا کہ سائیکل کا خیال رکھیےگا کہیں پنکچر نہ ہو،علیمہ خان یہ کہتے ہوئے کمرہ عدالت سے روانہ ہو گئیں کہ جج صاحب آرڈر کریں، سائیکل ہم ابھی بھیج رہے ہیں،

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی عمران خان کی بیٹوں سے ملاقات کے لیے درخواست دائر کی گئی تھی، عمران خان اسوقت اٹک جیل میں تھے، اب عمران خان کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے اور وہ سائفر کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں، سائفرکیس میں ایف آئی اے نے چالان جمع کروا دیا ہے جس میں عمران خان کو قصور وار ٹھہراتے ہوئے سزا دینے کی استدعاکی گئی ہے،

    عمران خان کی گرفتاری کو اعلیٰ عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان 

    عمران خان کی گرفتاری کیسے ہوئی؟ 

    چئیرمین پی ٹی آئی کا صادق اور امین ہونے کا سرٹیفیکیٹ جعلی ثابت ہوگیا

    پیپلز پارٹی کسی کی گرفتاری پر جشن نہیں مناتی

     عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ہوئی