Baaghi TV

Tag: اسلام آباد

  • پوری بستی میں اکلوتا زندہ بچ جانے والا مراکشی

    پوری بستی میں اکلوتا زندہ بچ جانے والا مراکشی

    مراکش میں آنے والے زلزلے کے تیسرے دن زندہ بچ جانے والوں کی تلاش تو جاری ہے مگراب مزید ملبے تلے زندہ بچنے کی امیدیں کم ہی ہیں، جبکہ اس تباہ کن زلزلے میں اموات کی تعداد 25 سو سےتجاوز کرچکی ہے۔ کئی ایسے دیہات ہیں جوصحفہ ہستی سے مٹ چکے ہیں۔ ایک بسی ایسی بھی ہے جس کا صرف ایک شہری زندہ بچا ہے۔ باقی سب لقمہ اجل بن گئے ہیں۔

    ثلاثہ یعقوب‘ گاؤں سے تعلق رکھنے والے شخص نے بتایا کہ ’زلزلہ قیامت تھی اور اس میں میرا زندہ بچ جانا معجزہ ہے جبکہ ا ععالمی ادارے کے مطابق ے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم سونے ہی والے تھے جب میں نے پہلے ہلکی ہلکی آواز سنی۔ میں اپنے بستر سے اٹھا اور اپنی بیوی اور بیٹے کے ساتھ باہر چلا گیا اور کچھ ہی سیکنڈ بعد عمارت گر گئی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    پی آئی اے کا مالی بحران سنگین ہوگیا
    ایشیا کپ سپر فور، پاکستان 44 رنز پر 2 کھلاڑی آوٹ، بارش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا
    تسلسل رہتا تو پاکستان جی 20 میں شامل ہوچکا ہوتا. نواز شریف
    زلزلےسے متاثرہ شخص نے بتایا کہ میں نے تصدیق کی کہ تو مجھے پتا چلا کہ میرے گاؤں میں زیادہ تر لوگ زلزلے میں مارا جا چکا ہے۔ بستی کا بنیادی ڈھانچہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے، جائے وقوعہ سے کیمرے کے ذریعے ریکارڈ کیے گئے مناظر میں ثلاثہ یعقوب کے ساتھ ہونے والی تباہی کو بڑے پیمانے پر دکھایا گیا۔ یہ ایک گنجان آباد بستی تھی اور زلزلے کے مرکز سے 10 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

  • فٹ بال کھیلتے نوجوان پہاڑی سے نیچے جا گرے

    فٹ بال کھیلتے نوجوان پہاڑی سے نیچے جا گرے

    سوشل میڈیا پر سعودی عرب میں ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک پہاڑی علاقے میں سعودی نوجوانوں کو فٹ بال کھیلتے اور دوران دو نوجوانوں کے بھاگتے ہوئے پہاڑی سے گرتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ یہ واقعہ سعودی عرب کے علاقے جازان کے مشرق میں جبل عثوان میں بنی مالک گورنری میں پیش آیا اور ویڈیو کلپ میں وہ لمحہ دکھایا گیا ہے جب دو نوجوان جو فٹ بال کھیل رہے تھے۔ فٹ بال کے گول پر گیند کو کک مارتے ہوئے پہاڑ سے گرے۔

    ایک مقامی شہری حسین یحییٰ حتروش نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ القرن عثوان گاؤں کے اسٹیڈیم کی سطح سمندر سے تقریباً 1500 فٹ بلند ہے اور اس کی لمبائی تقریباً 50 میٹر اور چوڑائی 15 ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    پی آئی اے کا مالی بحران سنگین ہوگیا
    ایشیا کپ سپر فور، پاکستان 44 رنز پر 2 کھلاڑی آوٹ، بارش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا
    تسلسل رہتا تو پاکستان جی 20 میں شامل ہوچکا ہوتا. نواز شریف
    انہوں نے وضاحت کی کہ یہ ایونٹ ایک مقامی دوستانہ ٹورنامنٹ تھا، جس کا عنوان دی ایسٹرن لیگ تھا اور انہوں نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں ہر ٹیم کے 5 کھلاڑیوں نے حصہ لیا جبکہ گراؤنڈ کے ایک کونے سے نیچے لڑھکنے والے کھلاڑی خالد حیان حتروش اور عبدالرحمان حسن جبران معمولی زخمی ہوئے اور ان کی ٹیم نے میچ جیت لیا۔

  • ملک میں آئینی بحران ہوتا نظر آرہا ہے. فیصل کریم کنڈی

    ملک میں آئینی بحران ہوتا نظر آرہا ہے. فیصل کریم کنڈی

    پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ایسانہ ہو ایوان صدر اور الیکشن کمیشن کے درمیان انتخابات غائب ہوجائیں، ملک میں آئینی بحران ہوتا نظر آرہا ہے، جبکہ پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کو الیکشن کی تاریخ پر مشاورت ایوان صدر جانا چاہئے تھا، ایوان صدر میں معاملات طے ہوجاتے تو بہتر ہوتا۔

    جبکہ انہوں نے مزید کہا کہ ایسا نہ ہو ایوان صدر اور الیکشن کمیشن کے اختلاف کے درمیان انتخابات غائب ہوجائیں۔ ملک میں آئینی بحران ہوتا نظرآرہا ہے جبکہ نجی ٹی وی کے مطابق فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صدر جانتے ہیں انتخابات کی تاریخ الیکشن کمیشن نے دینی ہے، ڈاکٹر عارف علوی اس وقت عبوری صدر ہیں، ہمیں صدر مملکت سے اختلاف ہے ایوان صدر سے نہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    پی آئی اے کا مالی بحران سنگین ہوگیا
    ایشیا کپ سپر فور، پاکستان 44 رنز پر 2 کھلاڑی آوٹ، بارش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا
    تسلسل رہتا تو پاکستان جی 20 میں شامل ہوچکا ہوتا. نواز شریف
    دوسری جانب ن لیگی رہنما سینیٹر افنان اللہ خان نے کہا کہ آئین و قانون کے تحت انتخابات کی تاریخ دی جائے، نواز شریف انتخابی مہم کی قیادت کریں گے۔ نواز شریف اکتوبر میں وطن واپس آجائیں گے، ن لیگ الیکشن کیلئے ہمیشہ تیار ہے، سینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں اختلافات کی تاریخ ہے، ہوسکتا ہے کہ انتخابات میں یہ تلخی مزید بڑھ جائے۔

  • موبائل فون کمپنی گیس چوری میں ملوث

    موبائل فون کمپنی گیس چوری میں ملوث

    غیر ملکی موبائل فون کمپنی کے گیس چوری میں ملوث ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے اور صوبائی دارلحکومت لاہور میں اطلاع ملنے کے بعد سوئی ناردرن کی جانب سے کاروائی کی گئی، موبائل کمپنی گیس کی چوری 200 فٹ پائپ کے ذریعے کر رہی تھی۔ ترجمان سوئی ناردرن کے مطابق غیر ملکی موبائل فون کمپنی کرک میں موبائل فون ٹاورکےجنریٹرچوری شدہ گیس سےچلا رہی تھی اور کمپنی مین گیس لائن سےبراہ راست گیس چوری کر رہی تھی۔

    سوئی ناردرن نے غیر قانونی کنکشن منقطع کرکے جنریٹر اور پائپ ضبط کرلیا اور کمپنی کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی۔خیال رہے کہ موبائل فون ٹاور غیر ملکی موبائل کمپنی کا تھا۔ یاد رہے کہ سوئی ناردرن گیس کے مینجنگ ڈائریکٹر عامر طفیل نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی خصوصی ہدایات پر گیس چوروں کے خلاف کارروائیوں کو تیز کرتے ہوئے کریک ڈاؤن کا آغاز کیا گیا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    پی آئی اے کا مالی بحران سنگین ہوگیا
    ایشیا کپ سپر فور، پاکستان 44 رنز پر 2 کھلاڑی آوٹ، بارش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا
    تسلسل رہتا تو پاکستان جی 20 میں شامل ہوچکا ہوتا. نواز شریف
    انہوں نے بتایا کہ گزشتہ تین برسوں میں سوئی ناردرن نے گیس چوری پر 813 ایف آئی آرز درج کروانے کے علاوہ گیس چوری کی سوا تین لاکھ سے زائد وارداتیں پکڑی ہیں، ایم ڈی سوئی ناردرن نے بتایا کہ گیس چوری میں ملوث ان افراد سے اب تک تقریباً ڈھائی ارب روپے ریکور کیے جاچکے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ سوئی ناردرن نے گزشتہ چار برسوں میں گیس خسارے پرقابو پانے میں بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

  • الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار صدر کے پاس نہیں. نگراں وزیر اعظم

    الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار صدر کے پاس نہیں. نگراں وزیر اعظم

    نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار صدر کے پاس نہیں ہے، الیکشن ایکٹ میں ترمیم کے بعد الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار الیکشن کمیشن کا ہے۔ آخری مرتبہ اس حوالے سے جو قانون سازی کی گئی وہ یہی تھی کہ اختیار صدر سے لے کر الیکشن کمیشن کو دے دیا جائے جبکہ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے الیکشن کی تاریخ پر وکلاء تحریک اور اس سے سول ان ریسٹ پیدا ہونے کے حوالے سے نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میں نہیں سمجھتا یہ معاملہ سول انتشار کی طرف جائے گا۔ میرا نہیں خیال کہ کوئی بڑی ہلچل ہوگی۔

    جبکہ نگراں وزیراعظم نے کہا کہ اگر سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کو کالعدم قرار دیا تو ہم نظر ثانی کی اپیل دائر کریں گے، قانون سازی پارلیمنٹ کا بنیادی اختیار ہے، ان کا کہنا تھا کہ غیر قانونی افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن ہوگا اور سعودی ولی عہد کہ ممکنہ پاکستان آمد پر ان کا کہنا تھا کہ محمد بن سلمان لمبے دورانیے کے لئے پاکستان آئیں گے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    پی آئی اے کا مالی بحران سنگین ہوگیا
    ایشیا کپ سپر فور، پاکستان 44 رنز پر 2 کھلاڑی آوٹ، بارش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا
    تسلسل رہتا تو پاکستان جی 20 میں شامل ہوچکا ہوتا. نواز شریف
    جبکہ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آئی ایس آئی چیف کی ایکسٹینشن قومی سلامتی کا معاملہ ہے۔ ایکسٹینشن پر تمام متعلقہ لوگوں کی رائے جان کر فیصلہ کروں گا اور انہوں نے بتایا کہ صدر مملکت سےالیکشن کی تاریخ پر بات نہیں ہوئی، الیکشن میں غیرضروری تاخیر نہیں ہوگی جبکہ نگراں وزیراعظم نے کہا کہ وہ معاشی بحالی کا پلان دینے والی جماعت کو ووٹ دیں گے آخر میں‌نگراں وزیراعظم نے کہا کہ فوجی بجٹ میں اضافہ ہونا چاہئے۔

  • پاکستان کی بیٹنگ جاری

    پاکستان کی بیٹنگ جاری

    ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کو 228 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی ہے اور کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 2 وکٹوں کے نقصان پر 356 رنز بنائے قومی ٹیم ہدف کے تعاقب میں 32 اوورز میں 128 رنز پر ڈھیر ہوگئی جبکہ پاکستان کے صرف چار کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل ہوسکے، فخر زمان نے 27 رنز بنائے، افتخار احمد اور آغا سلمان نے 23، 23 رنز بنائے ،کپتان بابر اعظم صرف 10 رنز بنا کر پانڈیا کا نشانہ بنے۔


    بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، کولمبو میں کھیلے جارہے میچ میں بھارت نے مقررہ اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 356 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 357 رنز کا ہدف دیا تھا، بھارت نے جانب سے ابتدائی چار بیٹرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ شبھمن گل نے 58 رنز کی اننگز کھیلی، کپتان روہت شرما بھی 56 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ ویرات کوہلی 122 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، کے ایل راہول نے 111 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔پاکستان کی جانب سے شاداب خان اور شاہین آفریدی ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔


    بھارتی ٹیم نے گزشتہ روز بارش سے قبل 24.1 اوور میں دو وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے تھے۔ آج میچ کا اسی دوراہے سے دوبارہ آغاز کیا گیا تاہم محکمہ موسمیات نے آج رات 11 بجے تک موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کی ہے جس کے باعث میچ میں بارش کے مداخلت کرنے کا خطرہ برقرار ہے جبکہ دوسری جانب آج صبح سے کولمبو میں بارش کے بعد جب سورج نکلا تو امپائرز نے میدان اور پچ کا معائنہ کرنے کے مقررہ وقت سے دو گھنٹے تاخیر سے میچ شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔

    گزشتہ روز پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا جو غلط ثابت ہوا اور بھارتی اوپنرز نے صرف 14 اوورز میں ٹیم کی سنچری مکمل کرا دی۔ دونوں کے درمیان 16.4 اوورز میں 121 رنز کی تیز رفتار پارٹنر شپ قائم ہوئی، جس کو شاداب خان نے روہت شرما کی وکٹ حاصل کرکے توڑا۔ 123 رنز پر دوسرے اوپنر شبھمن گل کی وکٹ شاہین شاہ نے حاصل کی دونوں بلے بازوں نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔

    قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھارت کے ہاتھوں بدترین شکست پر ٹیم کی خراب پرفارمنس کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی کھلاڑی ہمارے بولرز کے خلاف پلان بنا کر آئے تھے۔ ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے میچ میں بھارت نے پاکستانی ٹیم کو عرش سے فرش پر پہنچا دیا۔

    پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں 228 رنز کی شکست کی ہزیمت اٹھانا پڑی، بھارت کے 357 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کی اننگ محض 128 رنز تک محدود رہی، روایتی حریف بھارتی پلیئرز نے پہلے بیٹنگ اور پھر بولنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں پر پے در پے وار کیے۔

    بھارت کے ہاتھوں بدترین شکست پر ٹیم کی خراب کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ بھارتی کھلاڑی ہمارے بولرز کے خلاف پلان بنا کر آئے تھے، میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کپتان نے مزید کہا کہ ہم نے کسی شعبے میں بھی اچھا نہیں کھیلا۔ بابراعظم نے کہا کہ بھارتی کھلاڑیوں نے ہمارے بولرز کے خلاف اٹیکنگ کرکٹ کھیلی۔

  • اسلام آباد پولیس اور غیر ملکی شہریوں کے درمیان جھگڑا؟

    اسلام آباد پولیس اور غیر ملکی شہریوں کے درمیان جھگڑا؟

    اسلام آباد پولیس اورغیر ملکی شہریوں کے درمیان جھگڑے کی ویڈیو سامنے آگئی، ویڈیو میں غیر ملکی شہریوں کو وفاقی پولیس اہلکاروں پر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے، ترجمان پولیس کے مطابق ویڈیو اسلام آباد کے صدر زون کی ہے، واقع تقریبا ایک ہفتہ پرانا ہے جبکہ پولیس کے مطابق لڑنے والے غیر ملکی نائجیرین ہیں جو ڈرگ اسمگلر ہیں۔


    ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا گیا تھا اور پولیس اس بارے میں قانونی کاروائی پوری کرے اور آئین کے مطابق ملزمان سے نمٹے گی جبکہ ذرائع نے بتایا یہ غیر ملکی نائیجیرین تھے اور انہوں نے روڈ کو بھی بند کردیا تھا اور پولیس کے ساتھ لڑنا شروع ہوگئے.
    مزید یہ بھی پڑھیں
    پی آئی اے کا مالی بحران سنگین ہوگیا
    ایشیا کپ سپر فور، پاکستان 44 رنز پر 2 کھلاڑی آوٹ، بارش کی وجہ سے میچ روک دیا گیا
    تسلسل رہتا تو پاکستان جی 20 میں شامل ہوچکا ہوتا. نواز شریف
    جبکہ نائجیرین کا کہنا تھا کہ یہ ہم پر جھوٹا الزام لگایا جارہا ہے اور اگر پولیس کے پاس کوئی ثبوت ہے تو ہمارے سامنے لائے لیکن ہمیں تنگ نہ کرے کیونکہ ہم سیاہ ہیں خیال رہے کہ پاکستان میں پہلے بھی غیر ملکی انوسٹر کو پولیس تنگ کرچکی ہے جس کے باعث وہ اہنا سارا مال چھوڑ کر نکل گئے ہیں.

  • تسلسل رہتا تو پاکستان جی 20 میں شامل ہوچکا ہوتا. نواز شریف

    تسلسل رہتا تو پاکستان جی 20 میں شامل ہوچکا ہوتا. نواز شریف

    پاکستان مسلم لیگ (نواز) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ 2017 کا تسلسل رہتا تو جی 20 اجلاس آج پاکستان میں ہوتا خیال رہے کہ لندن میں حسن نواز کے دفتر آمد کے موقع پر نواز شریف نے میڈیا سے مختصر گفتگو کی جبکہ اس سے قبل صحافی نے ان سے سوال کیا کہ بھارت میں جی 20 کا اجلاس ہوا لیکن پاکستان اس میں شریک کیوں نہیں؟

    تاہم اس سوال پر نواز شریف نے جواب دیا کہ 2017 کا تسلسل رہتا تو جی 20 کا یہ اجلاس پاکستان میں ہوتا، تسلسل رہتا تو پاکستان جی 20 میں شامل ہوچکا ہوتا یا ہونے والا ہوتا علاوہ ازیں‌ اہلیہ کی برسی کے سوال پر سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ کلثوم نواز کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

    جبکہ دوسری جانب نگراں وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کسی بھی وقت پاکستان کا دورہ کرسکتے ہیں اور اطلاعات کے مطابق جی 20 کانفرنس کے لیے بھارت جانے والے سعودی ولی عہد سعودی پیر 11 ستمبر کی رات ساڑھے آٹھ بجے وہاں سے روانہ ہوں گے جبکہ اتوار کو جی 20 سربراہ اجلاس کے اختتام پر دیگر عالمی رہنماؤں کے روانہ ہونے کے بعد محمد بن سلمان پیر کو دو طرفہ دورے کے لیے بھارت میں ہی ٹھہرے گئے تھے.

    جبکہ بھارتی حکام کی جانب سے جاری کردہ اشیڈول میں کہا گیا تھا کہ سعودی ولی عہد مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے راشٹرپتی بھون میں بھارتی صدر صدردروپدی مرمو سے سے ملاقات کریں گے اور رات ساڑھے آٹھ بجے روانہ ہوجائیں گے۔

  • گاڑیوں کے شورومز سیل کرنے کیخلاف درخواست،موثر حل تجویز کرنے کا حکم

    گاڑیوں کے شورومز سیل کرنے کیخلاف درخواست،موثر حل تجویز کرنے کا حکم

    سی ڈی اے کے سو سے زائد گاڑیوں کے شورومز سیل کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین سی ڈی اے کو ایک ماہ میں مستقل اور موثر حل تجویز کرنے کا حکم دے دیا.جسٹس بابر ستار نے وکیل سی ڈی اے سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ لندن، دہلی، ملائشیا اور سنگاپور کے ماڈلز دیکھ لیں، چیئرمین سی ڈی اے سٹیک ہولڈرز سے ملاقات کر کے مستقل حل تجویز کریں،عدالت نے آئی جی اسلام آباد اور ایس ایس پی ٹریفک پولیس کو بھی کیس میں فریق بنانے کا حکم دے دیا،

    وکیل کاشف ملک نے کہا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانہ یا گاڑیاں بند کی جا سکتی ہیں، کاروبار مکمل طور پر بند کرنا بالکل بھی درست نہیں ہے،نئی گاڑیاں اب پہنچ سے دور ہو چکیں، لوگ استعمال شدہ گاڑیاں خرید رہے ہیں، کمرشل ایریا میں شورومز بنانے سے قانون کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہو رہی،سی ڈی اے یا تو شورومز کیلئے الگ سے کوئی جگہ مختص کر دے،پارکنگ نہ ہونے کے باعث بڑے شاپنگ مالز یا ہوٹلوں کے باہر عوام کو مشکلات کا سامنا ہوتا ہے،جسٹس بابر ستار نے استفسار کیا کہ کیا سی ڈی اے نے پارکنگ کیلئے کوئی پلاٹس مختص کر رکھے ہیں؟ وکیل سی ڈی اے نے کہا کہ میں اس حوالے سے معلومات لے کر عدالت کو آگاہ کروں گا، جسٹس بابر ستار نے استفسار کیا کہ اگر کوئی مستقل حل نہیں نکالیں گے تو خلاف ورزی ہوتی رہے گی،سی ڈی اے خلاف ورزی کرنے والا شوروم سیل کرنے سے پہلے نوٹس جاری کرے، شورومز بھی اگر قانون کے مطابق کام نہیں کرینگے تو انکے لئے کوئی ہمدردی نہیں ہو گی،

    وکیل سی ڈی اے نے کہا کہ ڈائریکٹر بلڈنگ کنٹرول سے عدالت نے شورومز سیل کرنے پر وضاحت طلب کی ہے،نئے چیئرمین سی ڈی اے آتے ہیں اور کہتے ہیں کہ شورومز سیل کر دو، جسٹس بابر ستار نے کہا کہ متعلقہ افسر کو چیئرمین کو بتانا چاہئے کہ طریقہ کار کیا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی کر دی

  • پسماندہ علاقوں کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے،نگران وزیراعظم

    پسماندہ علاقوں کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے،نگران وزیراعظم

    نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے ورلڈ بینک کی کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات ہوئی ہے

    ملاقات میں نگران وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر بھی شریک تھے ،ناجے بن حاسن نے وزیر اعظم کو بلوچستان کے پسماندہ علاقوں کی ترقی کے بارے میں آگاہ کیا،نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ عالمی بینک پسماندہ علاقوں بالخصوص بلوچستان کی ترقی ہے لئے اہم کردار ادا کر رہا ہے، پسماندہ علاقوں کی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے،عالمی بینک نے 2022 کے تاریخی سیلابوں میں متاثرہ لوگوں کی مدد اور بحالی کا کام کیا،متاثرہ علاقوں میں بحالی کے کام کو مکمل کرنے کے لئے حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی،

    ملاقات میں سندھ میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے کاموں پر بھی وزیراعظم کو بریفننگ دی گئی ،عالمی بینک کی سیلاب متاثرین کے لئے امدادی رقم کی فراہمی کے حوالے سے پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا

    عمران خان کی گرفتاری کے بعد کور کمانڈر ہاؤس لاہور میں ہونیوالے ہنگامہ آرائی میں پی ٹی آئی ملوث نکلی

     بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے بھی امکانات

    نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

     مراد سعید کے گھر پر پولیس نے چھاپہ

    اوریا مقبول جان کو رات گئے گرفتار