Baaghi TV

Tag: اسلام آباد

  • اتحادی انتخابات سے بھاگ رہے ہیں. بلاول بھٹو زرداری

    اتحادی انتخابات سے بھاگ رہے ہیں. بلاول بھٹو زرداری

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ اتحادی الیکشن سے بھاگ رہے ہیں تو انہیں بھاگنے دو، اتحادیوں سے کہتا ہوں ڈرو گے تو مرو گے جبکہ حیدر آباد میں چھ ملین گیلن پانی کی فراہمی کے واٹر فلٹر پلانٹ منصوبے کے افتتاح کے بعد ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ نالائق کو نکالنے کے لیے عدم اعتماد کی کامیابی حیدرآباد کے عوام کی وجہ سے تھی، اگر وہ وزیراعظم نہیں رہا تو جیالوں کی محنت کی وجہ سے نہیں رہا۔

    خیال رہے کہ بلاول بھٹو نے کہا کہ آج میں آپ سے مانگنے نہیں بلکہ آپ کو دینے کے لیے آیا ہوں، حیدرآباد کےعوام کو پینے کا پانی ملے گا، ہمیں ہر شہر میں صاف پانی پہنچانا ہے اور چئیرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ہم اپنے منشور پر الیکشن لڑیں گے، میں پاکستان کے عوام پر بھروسہ کرتا ہوں، میں عوام کے پاس جاؤں گا اور بتاؤں گا کہ میں ملتان، فیصل آباد اور پشاور کو بھی پانی دینا چاہتا ہوں۔

    بلاول بھٹو نے کہا کہ اتحادی الیکشن سے بھاگ رہے ہیں تو انہیں بھاگنے دو، اتحادیوں سے کہتا ہوں کہ ڈرو گے تو مرو گے، الیکشن سے بھاگنا پیپلز پارٹی کی ٹریننگ میں نہیں ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ جناح ہاؤس پر حملہ کرنے والوں کو پیغام ہے کہ ہم مقابلے کے لیے تیار ہیں، پیپلز پارٹی کے جیالے آپ سے نہیں ڈرتے، ہم الیکشن میں ملک کے کونے کونے میں سیاسی یتیموں اور کٹھ پتلی سیاست دانوں کا صفایا کردیں گے۔

    بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی کردارکشی کی مہم 3 نسلوں سے چلتی آرہی ہے، وہ سیلیکٹڈ کو مسلط کرنا چاہ رہے تھے تو پیپلز پارٹی کے خلاف نہ جانے کیا کیا کہا گیا، ہم نے جھوٹ کا منہ توڑ جواب دینا ہے۔

  • آئندہ 24 گھنٹوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

    آئندہ 24 گھنٹوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

    محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے-

    باغی ٹی وی: محکمہ موسمیات کے مطابق کل بروز اتوار ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ میدانی علاقوں میں گرم اور مرطوب رہے گا تاہم اس دوران کشمیراورملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جب کہ بروز سوموار ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اورخشک جبکہ میدانی علاقوں میں گرم اور شدید حبس رہے گی۔

    کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود اور موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں گزشتہ روز کم سے کم درجہ حرارت 27.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اور ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد رہا شہر میں جنوب مغرب سےچلنے والی ہواؤں کی رفتار 27 سے 36کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

    دنیا بھر کے سمندروں کو لاحق غیرمعمولی خطرات پرماہرین کا کھلا خط

    گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا، آج زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت خیر پور44 ، سکرنڈ میں43 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

    دوسری جانب دوسری جانب جڑواں شہروں،راولپنڈی اسلام آباد میں موسلا دھاربارش ہوئی واسا نےعملے کو ہائی الرٹ کیا اور رین ایمر جنسی بھی نافذ کردی گئی ڈی ایم ڈی واسا کاکہنا تھا کہ جڑواں شہروں میں 25 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے، سیدپور میں 11 ، بوکڑہ 24 ، پی ایم ڈی 27 ،شمس آباد میں 14 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی نالہ لئی کی نگرانی کی جارہی ہےتاہم ابھی صورتحال معمول کے مطابق ہے، نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر 5 فٹ جب کہ گوالمنڈی پر پانی کا بہاؤ 4 فٹ ہے۔

    محمد بن سلمان نے انڈیا-سعودی اکنامک کوریڈور کا اعلان کردیا

  • ڈاکٹرکوثرعبداللہ نگران وفاقی وزیر مقرر

    ڈاکٹرکوثرعبداللہ نگران وفاقی وزیر مقرر

    اسلام آباد: ڈاکٹر کوثرعبداللہ نگران کابینہ میں شامل ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ڈاکٹر کوثرعبداللہ ملک کو نگران وفاقی وزیر مقرر کردیا ہے صدر عارف علوی نے ڈاکٹر کوثر عبد اللہ ملک کی نگران وفاقی کابینہ میں تقرری نگران وزیر اعظم کی ایڈوائس پر آئین کے آرٹیکل 224 ون اے کے تحت کی۔

    واضح رہے کہ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے ڈاکٹر کوثر عبداللہ ملک کو وفاقی وزیر مقرر کرنے کے لیے ایڈوائس صدر مملکت عارف علوی کو بھجوائی تھی۔

    بارڈرہیلتھ سروسزپاکستان کاملک کے ائیر پورٹس پرالرٹ جاری

    ملک میں سونے کی قیمت میں مزید کمی

    بجلی تقسیم کارکمپنیوں کے افسران کے خلاف کریک ڈاؤن

  • اسلام آباد میں دن دیہاڑے فائرنگ سے میاں بیوی قتل

    اسلام آباد میں دن دیہاڑے فائرنگ سے میاں بیوی قتل

    اسلام آباد کے سیکٹر آئی الیون میں ملزمان نے ذاتی دشمنی کے سبب دن دیہاڑے فائرنگ کرکے میاں بیوی کو قتل کردیا-

    باغی ٹی وی: فائرنگ کا واقعہ میٹروکیش اینڈ کیری کے قریب پیش آیا جس میں ملزمان میاں اور بیوی پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، فائرنگ کے واقعے جوڑے کے ساتھ ان کا دو سالہ بچہ بھی موجود تھا جو محفوظ رہا فائرنگ کے بعد ملزمان اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہو گئے جبکہ ریسکیو عملے نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا،واقعے کے بعد تھانہ سبزی منڈی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات شروع کردیں-

    فائرنگ کے بعد معصوم بچہ اپنے ماں باپ کے ساتھ گزرے ہوئے حادثے سےبےخبر ہوکر معصومیت کے ساتھ اپنا کیپ اور اپنی فیڈر اٹھائے ماں باپ کی لاشوں کے درمیان گھومتا رہا، درد ناک واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں-

    چوہدری پرویز الہٰی کی رہائی کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع

    واقعے پر اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا بیان سامنے آگیا، ترجمان نے کہا ہے کہ مقتولین کی شناخت ریحانہ سردار اور ظفر اقبال کے نام سے ہوئی، مقتولین کو ذاتی تنازع پر ان کے رشتہ داروں نے قتل کیا، ملزمان کی شناخت ہوچکی ہے جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    دوسری جانب حکومت اور آئی جی پولیس کے تبدیل ہونے کے باوجود کراچی کے حالات نہ بدل سکے، سی پی ایل سی کے مطابق شہر میں ماہ اگست کے دوران ساڑھے آٹھ ہزار سے زائد وارداتیں ہوئیں سی پی ایل سی کا کہنا ہے کہ رواں سال اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں 60 ہزار تک جا پہنچیں۔

    ارشد شریف کی اہلیہ کے وارنٹ گرفتاری جاری

    سی پی ایل سی کے مطابق کراچی میں اگست کے دوران 8 ہزار 553 جرائم کی وارداتیں رپورٹ ہوئیں شہر میں اوسطاً یومیہ 285 وارداتیں رپورٹ ہوئیں، جولائی کی نسبتاً اگست میں گاڑیاں چھیننے کی وارداتوں میں 300 فیصد اضافہ ہوا 790 موٹرسائیکلیں اور 48 گاڑیاں اسلحے کے زور پر چھینی گئیں۔

    سی پی ایل سی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ شہر سے 4604 موٹرسائیکلیں اور 183 گاڑیاں چوری کی گئیں جولائی کے مقابلے اگست میں 39 فیصد موٹرسائیکلیں چوری ہوئیں شہر میں 23 فیصد موبائل فونز چھیننے کی وارداتیں بڑھ گئیں، اگست میں 2582 موبائل فونز چھینے گئے، جولائی 2023 کے دوران شہر میں 7 ہزار 521 اسٹریٹ کرائمز ہوئے۔

    3 ماہ کے دوران67 کروڑ 95 لاکھ روپے سے زائد ملکی و غیر ملکی کرنسی …

  • ریویو آف ججمنٹ ایکٹ،وزارت قانون نے نظرثانی درخواست دائر کر دی

    ریویو آف ججمنٹ ایکٹ،وزارت قانون نے نظرثانی درخواست دائر کر دی

    سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کو کالعدم قرار دینے کا معاملہ ،وزارت قانون اور دیگر فریقین نے سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست دائر کر دی

    درخواست میں عدالت عظمٰی سے 11 اگست کے فیصلے پر نظرثانی کی استدعا کی گئی،نظرثانی درخواست میں اضافی دستاویزات کیلئے 15 روز کی مہلت طلب کی گئی ،رجسٹرار آفس نے اضافی دستاویزات کیلئے 15 روزکا وقت دے دیا،سپریم کورٹ نے 11 اگست کو ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز قانون کالعدم قرار دیا تھا،سپریم کورٹ نے ریویو ایکٹ کو پارلیمان کی قانون سازی کے اختیار سے تجاوز قرار دیا تھا ،ریویو ایکٹ میں آرٹیکل 184(3) کے مقدمات کے فیصلے کے خلاف متاثرہ فریق کو اپیل کا حق دیا گیا تھا ،سپریم کورٹ ریویو ایکٹ کی کوئی قانونی حیثیت نہیں اس وجہ سے اسے کالعدم قرار دیا گیا تھا ،چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل تین رکنی بینچ نے فیصلہ سنایا تھا

    سپریم ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کیخلاف کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا گیا تھا،87 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلے میں جسٹس منیب اختر کا اضافی نوٹ بھی شامل ہے،جسٹس منیب اختر کا اضافی نوٹ 33 صفحات پر مشتمل ہے ,تفصیلی فیصلے میں عدالت نے کہا کہ سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ آئین سے متصادم ہے،سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کالعدم قرار دیا جاتا ہے،سپریم کورٹ ریویو ایکٹ پارلیمان کی قانون سازی کے اختیار سے تجاوز ہے، سپریم کورٹ ریویو ایکٹ کی کوئی قانونی حثیت نہیں،پارلیمنٹ سپریم کورٹ کے دائرہ اختیار سے متعلق قانون سازی نہیں کر سکتی،طے شدہ اصول ہے کہ سادہ قانون آئین میں تبدیلی یا اضافہ نہیں کر سکتا،سپریم کورٹ رولز میں تبدیلی عدلیہ کی آزادی کے منافی ہے،

    چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے 19 جون کو ریویو آف ججمنٹ ایکٹ کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا، 3 رکنی بینچ کے دیگر اراکین میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر شامل تھے۔

    سپریم کورٹ نے ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر سماعتیں کیں درخواست گزاروں نے ریویو آف ججمنٹس اینڈ آرڈرز ایکٹ کےخلاف درخواستیں دائر کی تھیں،جس پر اٹارنی جنرل نے درخواستیں خارج کرنے کی استدعا کی تھی درخواست گزار تحریک انصاف نے اس قانون سازی کے لیے آئینی ترمیم لازم قرار دینے کا مدعا پیش کیا تھا،ایکٹ کے تحت آرٹیکل 184 تھری کے مقدمات کے فیصلے کے خلاف متاثرہ فریق کو اپیل کا حق دیا گیا تھا، اپیل سننے والے بینچ میں ججز کی تعداد مرکزی کیس سننے والے ججز سےزیادہ ہونا لازم ہے تاہم پی ٹی آئی سمیت انفرادی حیثیت میں وکلاء نے اس ایکٹ کو چیلنج کیا تھا

    سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کے وکیل سجیل سواتی کی استدعا منظور کرلی

    تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے

    عابد زبیری نے مبینہ آڈیو لیک کمیشن طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا

    آڈیو لیکس جوڈیشل کمیشن نے کارروائی پبلک کرنے کا اعلان کر دیا

     مقدمات کا حتمی ہونا، درستگی اور اپیل کا تصور اہم ہے

  • نامزد چیف جسٹس نے حلف برداری کے بعد ساتھی ججز کو عشائیے پر بلا لیا

    نامزد چیف جسٹس نے حلف برداری کے بعد ساتھی ججز کو عشائیے پر بلا لیا

    جسٹس قاضی فائز عیسی نے اپنی حلف برداری کے بعد ساتھی ججز کو عشائیے کی دعوت دے دی

    جسٹس قاضی فائز عیسی کی جانب سے عشائیے کی دعوت 17 ستمبر کیلئے دی گئی ہے،جسٹس فائز عیسی اور انکی اہلیہ کی جانب سے باضابطہ دعوت نامے ججز کو موصول ہوگئے،موجودہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو بھی عشائیے میں مدعو کیا گیا ہے،چیف جسٹس عمر عطا بندیال 16 ستمبر کو ریٹائر ہونگے اور جسٹس قاضی فائز عیسی 17 ستمبر کو حلف اٹھائیں گے

    نامزد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ 17 ستمبر 2023ء کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے،ذرائع کے مطابق چیف جسٹس کے اعزاز میں سپریم کورٹ بار کی جانب سے الوداعی عشائیہ 13 ستمبر کو دیا جائے گا، سپریم کورٹ بار کی طرف سے سپریم کورٹ کے جج کی ریٹائرمنٹ پر عشائیہ دینے کی روایت ہے۔

    جسٹس عمر عطا بندیال نے 28 ویں چیف جسٹس آف پاکستان کی ذمہ داریاں سنبھالیں تھیں سنیارٹی اسکیم کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسی 25 اکتوبر 2024 تک چیف جسٹس رہیں گے جس کے بعد 282 ایام کے لیے جسٹس اعجازالاحسن عہدے پر تعینات ہوں گے،بعدازاں 4 اگست 2025 سے جسٹس منصور علی شاہ عہدہ سنبھالیں گے۔

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جڑانوالہ آمد

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی بطور چیف جسٹس آف پاکستان تعیناتی

    آڈیو لیکس جوڈیشل کمیشن نے کارروائی پبلک کرنے کا اعلان کر دیا

    عابد زبیری نے مبینہ آڈیو لیک کمیشن طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا

    تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے

    سردار تنویر الیاس کی نااہلی ، غفلت ، غیر سنجیدگی اور ناتجربہ کاری کھل کر سامنے آگئی 

    سپریم جوڈیشل کونسل کے ہوتے ہوئے کوئی کمیشن قائم ہونا ممکن نہیں، چیف جسٹس نے واضح کر دیا 

    زیر تحقیق 9 آڈیوز کے ٹرانسکرپٹ جاری

  • آفیشل سیکرٹ اور آرمی ایکٹ ،عمران خان سپریم کورٹ پہنچ گئے

    آفیشل سیکرٹ اور آرمی ایکٹ ،عمران خان سپریم کورٹ پہنچ گئے

    عمران خان نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ترمیمی قانون کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا،

    عمران خان کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں دونوں قوانین کو معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے،عمران خان نے سپریم کورٹ میں درخواست شعیب شاہین کی وساطت سے دائر کی، درخواست میں کہا گیا کہ آرمی ترمیمی ایکٹ اورآفیشل سیکرٹ ایکٹ پرصدرمملکت نے دستخط نہیں کیے آرمی ترمیمی ایکٹ اورآفیشل سیکرٹ ایکٹ آرٹیکل 10 اے ،8اور19 کےمنافی ہے ،درخواست میں صدر، سیکرٹری قومی اسمبلی، وزارت قانون اور داخلہ کو فریق بنایا گیا اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ترمیمی قانون کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ آئینی درخواست کے فیصلہ تک دونوں قوانین کو معطل کیا جائے

    قبل ازیں ایک اور درخواست بھی اس حوالہ سے سپریم کورٹ میں دائر کی گئی تھی، آفیشل سیکریٹ ایکٹ، آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط نہ کرنے کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا۔سپریم کورٹ میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ ترمیمی بل معاملے کی تحقیقات کے لیے درخواست دائر کر دی گئی، درخواست ایڈووکیٹ ذوالفقار بھٹہ نے دائر کی ،درخواست میں وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ معاملے کی تحقیقات کے لیے حکومت کو 10 دن میں سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دیا جائے درخواست کے زیر التوا ہونے تک آفیشل سیکرٹ اور آرمی ایکٹ پر عملدرآمد روک دیا جائے

    دوسری جانب آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ملک بھر کے لیے اسلام آباد میں خصوصی عدالت قائم کر دی گئی ہے، آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کا اضافی چارج انسداد دہشتگردی عدالت کے جج کو سونپ دیا گیا ہے، جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت درج مقدمات کی سماعت کریں گے-

    آفیشل سیکرٹ ترمیمی ایکٹ کے خلاف لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر

    آفیشل سیکریٹ ترمیمی بل کے مطابق کوئی شخص جو جان بوجھ کر امن عامہ کا مسئلہ پیدا کرتا ہے ریاست کے خلاف کام کرتا ہے ممنوعہ جگہ پر حملہ کرتا یا نقصان پہنچاتا ہے جس کا مقصد براہ راست یا بالواسطہ دشمن کو فائدہ پہنچانا ہے تو وہ جرم کا مرتکب ہوگا ، الیکٹرانک یا جدید آلات کے ساتھ یا ان کے بغیر ملک کے اندر یا باہر سے دستاویزات یا معلومات تک غیر مجاز رسائی حاصل کرنے والا مجرم تصور ہوگا پاکستان کے اندر یا باہر ریاستی سکیورٹی یا مفادات کے خلاف کام کرنے والے کے خلاف بھی کارروائی ہوگی ان جرائم پر 3 سال قید، 10 لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں ہوں گی ،آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ملزم کا ٹرائل خصوصی عدالت میں ہو گا اور خصوصی عدالت 30 دن کے اندر سماعت مکمل کرکے فیصلہ کرے گی

    آرمی ایکٹ بل کے متن کے مطابق سرکاری حیثیت میں پاکستان کی سلامتی اورمفاد میں حاصل معلومات کا غیر مجاز انکشاف کرنے والے شخص کو 5 سال تک سخت قید کی سزا دی جائے گی،آرمی چیف یا بااختیار افسر کی اجازت سے انکشاف کرنے والے کو سزا نہیں ہو گی، پاکستان اور افواج پاکستان کے مفاد کے خلاف انکشاف کرنے والے سے آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور آرمی ایکٹ کے تحت نمٹا جائے گا قانون کے ماتحت شخص سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لے گا،متعلقہ شخص ریٹائرمنٹ، استعفی ، برطرفی کے 2 سال بعد تک سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لے گا،حساس ڈیوٹی پر تعینات شخص 5 سال تک سیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لے گا،سیاسی سرگرمی میں حصہ لینے پر پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے کو 2 سال تک سخت سزا ہو گی، آرمی ایکٹ کے ماتحت شخص اگر الیکڑنک کرائم میں ملوث ہو جس کا مقصد پاک فوج کو بدنام کرنا ہو تو اس کے خلاف الیکٹرانک کرائم کے تحت کاروائی کی جائے گی ،آرمی ایکٹ کے تحت شخص اگر فوج کو بدنام کرے یا اس کے خلاف نفرت انگیزی پھیلائے اسے 2سال تک قید اور جرمانہ ہو گا

     کسی سویلین کا ٹرائل ملٹری کورٹ میں نہیں ہونا چاہیے

    کرپشن کا ماسٹر مائنڈ ہی فیض حمید ہے

    برج کھیل کب ایجاد ہوا، برج کھیلتے کیسے ہیں

    عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟

    حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے

    کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

    وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟

    9 مئی کے بعد زمان پارک کی کیا حالت ہے؟؟

  • بجلی چوروں کیخلاف کاروائی،21 افراد گرفتار،16 کروڑ جرمانہ

    بجلی چوروں کیخلاف کاروائی،21 افراد گرفتار،16 کروڑ جرمانہ

    عوام نے بجلی کے اضافی بلوں پر احتجاج شروع کیا تو حکومت نے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن شروع کر دیا،

    بجلی کے بل تو کم نہ ہو سکے البتہ بجلی چوروں کے خلاف آپریشن بھی خوش آئند ہے، نگران وزیراعظم کی ہدایت پر ملک بھر میں بجلی چوری کے خلاف آپریشن کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے، آپریشن کے حوالہ سے سیکرٹری توانائی راشد لنگڑیال کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن شروع ہوچکا ہے ابھی یہ آغاز ہے یہ بہت زیادہ بے رحم اور ناقابل معافی ہوجائے گا اب تک 40 لاکھ یونٹ بجلی چوری کے 2000 سے زیادہ کیسز کا پتا چلا ہے اوربجلی چوری کے الزام میں 21 افراد کو گرفتار کیا گیا جب کہ 16کروڑ 40 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا، بجلی چوری کے ضمن میں ایک کروڑ 10 لاکھ روپے وصول ہو چکے ہیں

    دوسری جانب آئیسکو نے بھی اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، جہلم، سمیت مختلف شہروں میں بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے، آئیسکو نے بجلی چور صارفین پر 75 لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کیے ہیں، فیسکو کی کارروائی، مزید 57 بجلی چور پکڑ لیے گئے ،پکڑے جانے والے بجلی چوروں کو 46 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا،2 دن میں فیسکو ٹیموں نے بجلی چوری کے کل 106 کیسز پکڑے ،اب تک بجلی چوروں کے خلاف 16 مقدمات درج کروائے جا چکے ہیں،2 دن میں بجلی چوروں کو 88 لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا

    وزارت توانائی کی ہدایت پر جنوبی پنجاب میں بجلی چوری کے خلاف آپریشن کے دوسرے روز 13 اضلاع میں 319 صارفین بجلی چوری کرتے پکڑے گئے۔ اس دوران جام پور میں دو اور بہاولپور میں ایک بجلی چور کو موقع پر گرفتار کرلیا گیا۔ میپکو کی جانب سے 316 بجلی چوروں کے خلاف بھیجی گئی درخواستوں پر پولیس نے 68 مقدمات درج کرلئے ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 306 گھریلو، 9 تجارتی، 3 زرعی اور 1 صنعتی صارف بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ بجلی چوروں کو مجموعی طور پر ایک کروڑ 79 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ میپکو ٹیموں نے ملتان میں 58، ڈی جی جان میں 63، وہاڑی میں 20 بجلی چور پکڑے۔ بہاولپور میں 28, ساہیوال میں 34 اور رحیم یار خان میں 45 افراد بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ مظفر گڑھ میں 41، بہاولنگر اور خانیوال میں 15،15 بجلی چور پکڑے گئے

    مظفر گڑھ میں سابق ایم پی اے کا بھی بجلی کا میٹر جعلی نکلا، سابق ایم پی اے کے مطابق ان کا گھر سولر پینل پر ہے، ملتان، ڈیرہ غازی خان، وہاڑی اور بہاولپور سے 290 بجلی چور پکڑے گئے، 1 کروڑ 66 لاکھ روپے جرمانہ لگا دیا گیا

    لاہور شہر میں بجلی چوروں کیخلاف گھیرا تنگ، چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے کمر کس لی۔ ڈی سی لاہور کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ انفورسمنٹ کمیٹی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ڈپٹی کمشنر لاہور ڈسٹرکٹ انفورسمنٹ کمیٹی کی کنونیر ہوں گی جس میں ڈی ایس پی سکیورٹی ہیڈکوارٹر، ڈی ایس پی سپیشل برانچ اور ایس ای سرکل 1 لیسکو کمیٹی ممبران ہونگے۔نوٹیفکیشن کے مطابق کمرشل و گھریلو صارفین کنکشنز کی تعداد اور لائن لاسز کے بارے میں متعلقہ افسران کمیٹی ممبران کو بریفنگ کریں گے۔کمیٹی بجلی چوروں کیخلاف مقدمات کا اندراج یقینی بنایا جائے گا اور بجلی چوری والے مقامات سے بجلی تنصیبات کنکشن فوری منقطع کیے جائیں گے جبکہ ایکسیئن متعلقہ کمرشل یا گھریلو مقام سے کنکشن منقطع کرنے کا پابند ہوگا۔محکمہ پولیس بجلی چوروں کیخلاف مقدمات درج اور 14 دنوں میں تفتیش مکمل کرنے پر کمیٹی کو رپورٹ کریں گے جبکہ ڈسٹرکٹ انفورسمنٹ کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر کارروائیوں کا جائزہ لے گی۔اس موقع پر ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے کہا کہ شہر میں بجلی چوروں کیخلاف موثرکارروائیاں یقینی بنائی جائیں گی اس طرح لیسکو، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ حکمت عملی سے بجلی چوری پر قابو بھی پایا جاسکے گا۔ مزید انہوں نے عوام سے گزارش کی کہ بجلی چوروں اورکندہ مافیا کیخلاف شکایات کا اندراج کروائیں انہوں نے کہا کے ضلعی انتظامیہ ٹال فری نمبر پر شکایات کنندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا

    بجلی کے بھاری بلوں کیخلاف پہیہ جام ہڑتال جاری

    مہنگائی، بچوں کو بھوکا دیکھنا مشکل کام خود کشیاں، احتجاج، بجلی بل موت کا پروانہ

    نگران حکومت سے عوام کی توقعات ، تحریر:ڈاکٹر سبیل اکرام

    سیاستدان سیاست پر ملک کے مفاد کو ترجیح دیں، ڈاکٹر سبیل اکرام

    پاکستان کا زرعی ومعاشی مستقبل نئے ڈیموں کی تعمیر سے وابستہ ہے ،ڈاکٹر سبیل اکرام

    حکومت بھارت کی آبی جارحیت کا فوری سدباب کرے،ڈاکٹر سبیل اکرام

    پنجاب حکومت کا بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے کا فیصلہ

  • ڈالر اسمگلنگ؛ افغان کرنسی کی قدر میں کمی

    ڈالر اسمگلنگ؛ افغان کرنسی کی قدر میں کمی

    پاکستان میں ڈالر کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیے جانے کے بعد افغانستان میں مقامی کرنسی یعنی افغانی کی قدر گرنا شروع ہوچکی ہے۔ افغانستان کے طلوع نیوز کے مطابق افغانی شدید اتارچڑھاؤ کا شکار ہے اور گذشتہ پانچ روز کے دوران امریکی ڈالر کی قدر 72 افغانی سے بڑھ کر 81 افغانی ہو گئی ہے۔ جب کہ اس سے قبل گذشتہ مہینے ڈالر کی قدر میں تیزی سے کمی ہوئی تھی اور امریکی ڈالر 88 ڈالر سے کم ہو کر 72 افغانی کا ہوگیا تھا۔

    جبکہ پاکستانی روپے کے مقابلے میں بھی افغان کرنسی کی قدر گری ہے۔ 5 ستمبر تک ایک افغانی کے بدلے 4.19 پاکستانی روپے دستیاب تھے تاہم اب یہ شرح گر کر 3.84 ہو چکی ہے۔ اگست ک شروع میں شرح مبادلہ ایک پاکستانی روپے کے بدلے میں 3.29 افغانی تھی، طلوع نیوز نے اپنی رپورٹ میں پاکستان میں ڈالر کے خلاف کریک ڈاؤن کا ذکر نہیں کیا تاہم اس کے مطابق سرائے شہزادہ منی ایکس چینجرز یونین کا کہنا ہے کہ افغانستان میں مقامی کرنسی کے اتار چڑھاؤ کا سبب ملک کے مشرقی صوبے میں پاکستانی روپے کے استعمال پر پابندی ہے۔

    سرائے شہزادہ منی ایکس چینجرز کے ترجمان عبدالرحمان زیرک نے اتار چڑھاؤ کو معمول قرار دیتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ افغان کرنسی کو فوراً خرچ کرنے کی غلطی نہ کریں، افغانستان کے چیمبر آف کامرنس اینڈ انوسٹمنٹ کا کہنا ہے کہ مرکزی حکومت کی مدد سے مقامی کرنسی کو مستحکم رکھنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، چیمبر کے ایک عہدیدار خان محمد سرفراز نے کہاکہ کسی بھی کرنسی کا اتا چڑھاؤ تجارت کے لیے منفی ہوتا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    خیبر پاک افغان بارڈر پر کشیدگی تیسرے روز بھی جاری
    پاکستان کا روشن مستقبل چین کے ساتھ جڑا ہوا ہے،سینیٹر رانا محمود الحسن
    بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ
    جی 20 سربراہی اجلاس؛ امریکی صدر دہلی پہنچ گئے
    کترینہ کیف نے ناک کی سرجری کروا لی خبریں گرم ، اداکارہ کی طرف سے خاموشی
    طالبان نے 6.5 ارب ڈالرز کے معاہدوں پر دستخط کر لئے
    نجی ٹی وی کے کےمطابق بعض ماہرین کا خیال ہے کہ پاکستان، ایران اور افغانستان میں منی ایکس چینج میں سرمایہ لگانے والے ڈالر کی قیمت بڑھانے اور گھٹانے میں مصروف ہیں تاکہ وہ زیادہ رقم کما سکیں۔ ایک معاشی ماہر سید مسعود نے کہا کہ بڑے منی چینجرز چھوٹے اور درمیانی منی چینجرز کی جیبیں خالی کرالیتے ہیں اور پھر وہ ڈالر کی قیمت بڑھانا شروع کر دیتے ہیں۔ ٹی وی کے مطابق کرنسی کی قدر میں ردوبدل کے سبب شہری میونسپل حکام سے کہہ رہے ہیں کہ وہ اشیائے ضرورت کی قیمتوں کو یکساں کرنے کے لیے کردار ادا کریں، افغانستان کے مرکزی بینک نے منگل کو ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالر نیلام کیے ہیں تاکہ افغان کرنسی کو مستحکم رکھا جا سکے۔

  • نواز شریف نے اگلے ماہ وطن واپسی کا اعلان کردیا

    نواز شریف نے اگلے ماہ وطن واپسی کا اعلان کردیا

    مسلم لیگ (نواز) کے قائد میاں نواز شریف نے وطن واپسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگلے ماہ پاکستان واپس آرہا ہوں ، ملک کو خوشحالی کی طرف لے کر جائیں گے، سابق وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سے ملاقات کی، جس میں نواز شریف کی وطن واپسی اور ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ نواز شریف کی وطن واپسی کیلئے لاہور ایئرپورٹ کو فائنل کیا گیا ہے جبکہ وہ اکتوبر کے دوسرے نصف میں پاکستان کیلئے روانہ ہوں گے۔

    پاکستان پہنچنے پر نواز شریف راہداری ضمانت لے سکتے ہیں ۔ نواز شریف کو تجویز دی گئی ہے کہ داتا دربار پر جائیں اور کارکنوں سے خطاب کے بعد رائے ونڈ روانہ ہوں، دوسری جانب نواز شریف نے لندن میں لیگی کارکنوں سے بھی ملاقات کی ۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اگلے ماہ پاکستان واپس آرہا ہوں ، پاکستان کو خوشحالی کی طرف لے کر جائیں گے، سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ چند افراد نے مخصوص مقاصد کیلئے پاکستان کو نشانہ بنایا.

    نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف سے پہلے پاکستان جائوں گا۔ اللہ کا شکر ہے کہ میرے کینسر ٹیسٹ کلیئر آئے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ اچھی بات ہے ڈالر نیچے آیا ہے، ڈالر جتنا نیچے آئے گا اتنا ہی ہماری معیشت کیلئے بہتر ہوگا ۔ تاہم واضح رہے کہ رانا ثنا اللہ نے اپنے ایکس (ٹوئٹر) پیغام میں کہا ہے کہ نواز شریف الیکشن میں مسلم لیگ ن کی مہم کی قیادت کریں گے ۔