Baaghi TV

Tag: اسلام آباد

  • الیکشن کمیشن کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

    الیکشن کمیشن کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

    سپریم کورٹ نے پنجاب انتخابات 14 مئی کو کروانے کے فیصلے کیخلاف الیکشن کمیشن کی نظر ثانی اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہے جبکہ سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت 31 اگست کو ہوگی اور چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں قائم تین رکنی خصوصی بینچ سماعت کرے گا۔

    علاوہ ازیں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر بینچ میں شامل ہی اور الیکشن کمیشن سمیت تمام فریقین کو نوٹسز جاری کردیا گیا جبکہ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا، الیکشن کمیشن نے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست دائر کی تھی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران کی رہائی کا خواب ادھورا، نیا کٹا کھل گیا،ستمبر میں نیا بھونچال
    ملک میں روپے کے مقابلے امریکی کرنسی کی قیمت میں بھی اضافے کا سلسلہ جاری مہنگائی کے باعث نوجوانوں کی خودکشی، ایک جاں بحق دوسرا شدید زخمی
    خیال رہے کہ اس سے قبل گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے گزشتہ روز کہا تھا کہ 2018 سے 2022 کے درمیان پاکستان غیرمعمولی دور سے گزرا، اس تبدیلی کے اثرات بہت دیر سے جائیں گے۔ سوشل میڈیا کے زریعے پیالے میں طوفان کھڑا کیا گیا، 9 مئی کے اثرات بہت دور رس تھے، 9 مئی کو مختلف شہروں میں تنصیبات پر حملے ہوئے، گورنر پنجاب نے مزید کہا تھا کہ ہر جماعت کو سیاسی سرگرمیوں کا حق ہے، لیکن نفرت پھیلانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، گرفتار افراد کا ٹرائل کہاں چلایا جائے اس پر دو رائے ہیں، لیکن اس بات میں کوئی دو رائے نہیں کہ حملے ہوئے۔

    محمد بلیغ الرحمان ایک پاکستانی سیاست دان ہیں جو 30 مئی 2022 سے پنجاب کے 39ویں گورنر کے عہدے پر خدمات انجام دے رہے ہیں، انہیں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سابق وزیر اعظم شہباز شریف کے مشورے پر مقرر کیا تھا

  • کراچی؛ شارع فیصل پر شیر نے شہری پر حملہ کردیا

    کراچی؛ شارع فیصل پر شیر نے شہری پر حملہ کردیا

    کراچی کی شارع فیصل پر ایک شیر آگیا جسے دیکھ کر شہری حیران رہ گئے ہیں جبکہ شارع فیصل پر عائشہ باوانی کالج کے قریب شیر ٹہلتا ہوا ایک عمارت کی پارکنگ میں پہنچ گیا، پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے ہیں اور شیر کو دیکھنے کے لیے شہریوں کا بھی رش لگ گیا ہے.


    جبکہ شارع فیصل پر عائشہ باوانی کالج کے سامنے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں اور پولیس کے مطابق گاڑی کے ذریعے شیرکو منتقل کیا جا رہا تھاکہ شیرگاڑی سے باہر نکل آیا، پولیس نے گاڑی کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے علاوہ ازیں پولیس کا کہنا ہےکہ وائلڈ لائف حکام سے بھی رابطہ کرنےکی کوشش کی جارہی ہے۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران کی رہائی کا خواب ادھورا، نیا کٹا کھل گیا،ستمبر میں نیا بھونچال
    ملک میں روپے کے مقابلے امریکی کرنسی کی قیمت میں بھی اضافے کا سلسلہ جاری مہنگائی کے باعث نوجوانوں کی خودکشی، ایک جاں بحق دوسرا شدید زخمی

    جبکہ کراچی میں شارع فیصل صدر تھانے کے قریب سڑک پر شیر نے ایک شہری پر حملہ کردیا جس پر پولیس حکام کے مطابق شیر کو ایک سے دوسری گاڑی میں منتقل کیا جا رہا تھا جس کے دوران وہ بھاگ نکلا اور شارع فیصل پر ایک عمارت میں گھس گیا۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ شیر کے حملے میں شہری محفوظ رہا، شیر کے مالک سے رابطہ ہو گیا ہے، شیر کو پکڑ کر محکمہ وائلڈ لائف کےحوالے کیا جائے گا جبکہ محکمہ وائلڈ لائف کے حکام کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

    دوسری جانب پولیس کی نفری موقع پرموجود ہے اور شہریوں کو دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ماہر جنگلی حیات کے مطابق شیر افریقن نسل کا ہے، جس کی عمر 3 سے 4 سال کے درمیان ہے، شیر کو پالنے کیلئے لائسنس درکار ہوتا ہے اور رہائشی آبادی میں رکھنےکی اجازت نہیں ہوتی۔ علاوہ ازیں واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گئی ہے جس میں شہر کو سڑک پر ٹہلتے دیکھا جا سکتا ہے۔

  • 400 یونٹ تک صارفین کو ریلیف دینے کا فیصلہ

    400 یونٹ تک صارفین کو ریلیف دینے کا فیصلہ

    نگران وفاقی حکومت نے 400 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو ریلیف دینے کا فیصلہ کر لیا جبکہ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت بجلی کے بلوں میں عوام کو ریلیف دینے کے معاملے پر مشاورتی اجلاس ہوا اور اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ 400یونٹ تک کے بجلی بل آئندہ 6 ماہ میں اقساط میں وصول کیے جائیں گے جس کی منظوری آئی ایم ایف سے لی جائے گی۔

    تاہم یہ بھی اجلاس میں کہا گیا کہ آئی ایم ایف کی رضا مندی کے بعد صارفین کیلیے ریلیف کا اعلان کیا جائے گا، دوسری جانب بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور بھاری بھرکم بلوں کے خلاف عوامی احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ پانچویں روز بھی جاری رہا ہے اور انجمن تاجران لاہور نے ہڑتال کیلئے 72 گھنٹے کا الٹی میٹم اور انجمن تاجران پاکستان سپریم کونسل نے احتجاجی کیمپ لگانے کا اعلان کر دیا ہے.

    علاوہ ازیں بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف صوبائی دارالحکومت لاہور میں شاہ عالم مارکیٹ کے تاجر سڑکوں پر نکل آئے اور ٹائر جلاکر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا تھا جبکہ انجمن تاجران لاہور کے صدر مجاہد مقصود بٹ نے حکومت کو 72 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا گیا ہے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران کی رہائی کا خواب ادھورا، نیا کٹا کھل گیا،ستمبر میں نیا بھونچال
    ملک میں روپے کے مقابلے امریکی کرنسی کی قیمت میں بھی اضافے کا سلسلہ جاری مہنگائی کے باعث نوجوانوں کی خودکشی، ایک جاں بحق دوسرا شدید زخمی

    جبکہ انجمن تاجران پاکستان سپریم کونسل کا کہنا ہے کہ بجلی کے بلوں کے معاملے پر حکومت سے کوئی رابطہ نہیں ہوا، یکم ستمبر سے اپنی احتجاجی مہم شروع کررہے ہیں، ہر منگل کو لاہور کی کوئی ایک مارکیٹ کی تاجر برادری احتجاج کرے گی، پریس کلب کے باہر احتجاجی کیمپ لگا رہے ہیں علاوہ ازیں ان کا کہنا تھا کہ بجلی چور کا ہاتھ کاٹا جائے، بجلی چوروں اور مفت بجلی لینے والے سرکاری ادارے کے خلاف کارروائی کریں، رپورٹ جاری کی جائے کہ کون سا سرکاری ادارہ کتنے کا نادہندہ ہے، ایوان صدر کتنا بجلی کا بل دے رہا ہے، یہ اصل مسئلہ ہے تاہم دوسری جانب بجلی کی قیمتوں کے خلاف ملتان ، راولپنڈی اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں۔

  • 29 اگست یوم وفات میر محبوب علی خان آصف

    29 اگست یوم وفات میر محبوب علی خان آصف

    لاو تو قتل نامہ مرا میں بھی دیکھ لوں
    کس کس کہ مہر ہے سر محضر لگی ہوئی

    میر محبوب علی خان آصف
    تاریخ وفات: 29 اگست 1911

    اردو کو سب سے پہلے اپنی سلطنت کی سرکاری زبان بنانے والے حکمران اور نامور شاعرنظام الملک حیدرآباد ۔۔میر محبوب علی خان آصفؔ جا ششم

    میر محبوب علی آصف خان 17 اگست 1866 میں پیدا ہوئے۔۔انہیں 884 میں مکمل اختیارات کے ساتھ قلمرو آصفی کا حضور نظام تسلیم کر لیا گیا۔حیدر آباد میں سرکاری زبان انہیں کے دور 1884 ء میں فارسی سے اردو کر دی گئی۔
    میر محبوب علی خان آصفؔ تخلص کرتے تھے، وہ داغ دہلوی اور حضرت جلیل مانک پوری کے شاگرد تھے۔موصوف و جملہ اصناف سخن پر قدرت حاصل تھی۔غزلیات کے علاوہ ‘تعلیم’ اور ‘اصلاح فوج’ وغیرہ کے متعلق انہوں نے بہت سی اخلاقی نظمیں کہی ہیں۔غزلوں میں جگہ جگہ اخلاق کا درس ملتا ہے مثلاً ان کے یہ دو مقطعے۔۔

    آصف کو جان ومال سے اپنے نہیں دریغ
    گر کام آئے خلق کی راحت کے واسطے
    آصفؔ کا ہے یہ قال سنہیں صاحب غیرت
    احسان نہ لے ہمت مردانہ کسی کا
    اعلیٰ حضرت شاہالعلوم آصفؔ نے تغزل میں بھی بڑے اچھے اشعار کہے ہیں

    کبھی نہ دب کے لیں گے ہم ان سے آصف
    وہ شاہِ حسن سہی، شہر یار ہم بھی ہے

    لو اور سنوکہتے ہیں وہ دیکھ کر مجھکو
    یہ شخص بلا شبہ ہے دیوانہ کسی کا

    نہیں ہے اگر تو ہماراتو کیا ہے
    زمانہ میں کوئی کسی کا ہوا ہے
    ۔۔۔۔۔۔
    لاؤ تو قتل نامہ مرا میں بھی دیکھ لوں
    کس کس کی مہر ہے سرِمحضر لگی ہوئی
    یہ شعرفیض کا نہیں۔ فیض صاحب نے اس شعر کی صرف تظمین کی ہے۔ تظمین کا مطلب ہے کہ کسی اور شاعر کے مصرع یا پھر مکمل شعر کو اپنی نظم یا غزل کا حصہ بنا لینا۔یہ شعر نظام ششم نواب محبوب علی خاں والی حیدر آباد کا ہے۔ 1900ءکے لگ بھگ ریاست کے چند اعلیٰ افسران نے ان کے خلاف ایک سازش تیار کی۔ یہ اطلاع ملنے پر انہوں نے متعلقہ کاغذات طلب کئے کہ دیکھیں کن کن لوگوں نے اس سازش میں حصہ لیا ہے اور یہ مصرع کہا ”لاﺅ تو قتل نامہ مرا میں بھی دیکھ لوں۔ بعد کو اس مصرع پر دوسرا مصرع لگا کر شعر پورا کر دیا۔

    29 اگست’ 1911 میں اردو کے اس محسن اعظم نے رحلت پائی۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    اردو کلاسک سے ماخوذ

    ترتیب و ترسیل : آغا نیاز مگسی

  • کسی بھی کیس میں گرفتاری سے روکا جائے،عمران خان کی درخواست دائر

    کسی بھی کیس میں گرفتاری سے روکا جائے،عمران خان کی درخواست دائر

    توشہ خانہ کیس میں سزا معطلی کی درخواست پر فیصلے سے قبل اہم پیشرفت سامنے آئی ہے ،

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کسی بھی کیس میں گرفتاری سے روکنے کی درخواست دائر کردی، عمران خان نے وکیل سلمان صفدر کے ذریعے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی، جس میں عمران خان نے ایف آئی اے ، نیب اور پولیس کو گرفتاری سے روکنے کی استدعا کی، اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں عمران خان کی طرف سے آج ہی درخواست پر سماعت کی استدعا بھی کی گئی

    دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی سائفر کیس میں ممکنہ گرفتاری کے خلاف ضمانت قبل از وقت گرفتاری کی درخواست دائر کی گئی، درخواست میں وزارت داخلہ اور ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے

    دوسری جانب ایف آئی اے کی ٹیم ڈپٹی ڈائریکٹر کی سربراہی میں اٹک جیل پہنچ گئی ،ایف آئی اے کی ٹیم سائفر کیس میں عمران خان کی گرفتاری کے لیے پہنچی ہے ایف آئی اے تفشیش ٹیم اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کا انتظار کر رہی ہے اگر اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت ہوتی ہے تو سائفر کیس میں عمران خان گرفتاری ڈال کر اٹک جیل میں ہی چئیرمین پی ٹی آئی کو بند کر دیا جائے گا

    واضح رہے کہ سائفر کیس میں عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے اور تحقیقاتی ٹیم عمران خان سے اٹک جیل میں تحقیقات بھی کر چکی ہے، ، تحقیقاتی ٹیم ایک گھنٹے تک اٹک جیل میں عمران خان کے پاس رہی، عمران خان نے اعتراف کر لیا ہے کہ سائفر مجھ سے گم ہو گیا ہے،ایف آئی اے کی تین رکنی ٹیم ڈپٹی ڈائریکٹر ایاز خان کی سربراہی میں چیئرمین پی ٹی آئی سے پوچھ گچھ کے لیے اٹک جیل گئی تھی،، چیئرمین پی ٹی آئی اوروائس چئیرمین شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس میں ایف آئی آر درج ہوچکی ہے ،ایف آئی آر میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی دفعہ 5 اور 9 لگائی گئی ہے اس کے علاوہ دونوں کےخلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 34 بھی لگی ہوئی ہے،

    تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سائفر جلسے میں لہرایا تھا اور پھر کہا تھا کہ وہ گم ہو گیا ہے، سائفر کی ایف آئی اے میں تحقیقات جاری ہیں، چند روز قبل ایک امریکی ویب سائٹ نے سائفر شائع کرنے کا دعویٰ کیا ہے،عمران خان نے سائفر کو ہی بنیاد بنا کر امریکہ کے خلاف تحریک چلائی تھی،عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان بھی سائفر کے حوالہ سے عمران خان کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں، اعظم خان نے اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا ہے، اعظم خان اور عمران خان کی ایک آڈیو بھی سائفر کے حوالہ سے لیک ہوئی تھی جس کے بعد ایف آئی اے نے عمران خان کو طلب کیا تھا تا ہم عمران خان نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی اور تحقیقات رکوانے کی کوشش کی، گزشتہ سماعت پر عدالت نے تحقیقات جاری رکھنے کا حکم دیا،

    سائفر انکوائری اور مقدمات کی تفصیلات فراہمی کے پانچ کیسز پر سماعت

     اسد عمر نے سائفر کے معاملے پر ایف آئی اے میں پیش ہونے کا اعلان کیا 

    ریاستِ پاکستان کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کی سازش بے نقاب, اپنے ہی پرنسپل سیکرٹری نے سازشی بیانیہ زمیں بوس کردیا

    اعظم خان نےعمران خان پرقیامت برپا کردی ،سارے راز اگل دیئے،خان کا بچنا مشکل

     اعظم خان نے سائفر ڈرامہ بے نقاب کر دیا

    عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے دفعہ 164 کے تحت مجسٹریٹ کے سامنے عمران خان کے خلاف بیان ریکارڈ کروایا تھا، اعظم خان نے کہا کہ عمران خان نے مجھ سے سائفر 9 مارچ کو لیا اور پھر کہا سائفر گم ہو گیا ہے، ایک خفیہ سرکاری دستاویز کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا اور جھوٹا بیانیہ بنایا،سائفر کے جھوٹے بیانیے کا پلان عمران خان، شیریں مزاری اور دو مزید لوگوں نے بنایا

  • عمران خان کی ضمانت کی درخواست پر اعتراض دور کریں، عدالت

    عمران خان کی ضمانت کی درخواست پر اعتراض دور کریں، عدالت

    اسلام آباد ہائیکورٹ ،نو مئی کے واقعات , درج مقدمات میں ضمانت خارج ہونے کا معاملہ ،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی چھ مقدمات میں ضمانت خارج کرنے کے فیصلے کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواستوں پر اعتراضات کے ساتھ سماعت کی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی ضمانت کی پر درخواستوں پر اعتراضات برقرار رکھتے ہوئے پہلے اعتراضات دور کرنے کی ہدایت کر دی، چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ درخواستوں پر اعتراضات دور کریں اگلے روز سماعت کیلئے مقرر ہو جائیں گی

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے وکیل سلمان صفدر کے ذریعے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں ، چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواستوں میں اسٹیٹ اور مدعی مقدمہ کو فریق بنایا گیا ہے ،چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستیں خارج کرنے کے فیصلے کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی، درخواست میں کہا گیا کہ ٹرائل کورٹ نے میرٹ کو دیکھے بغیر ہی ضمانتیں عدم پیروی خارج کر دیں، انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لئے ٹرائل کورٹس کے فیصلے کالعدم قرار دیے جائیں،ٹرائل کورٹس کو کیسز دوبارہ سن کر میرٹ پر فیصلے کرنے کی ہدایت کی جائے اِن مقدمات میں پولیس کو گرفتاری سے روکا جائے،

    چیرمین پی ٹی آئی کی دہشتگردی کے مقدمات اور توشہ خانہ جعل سازی کیس سمیت 9 مقدمات میں عدم پیروی ضمانتیں خارج ہوئیں تھیں 

    عمران خان کو باہر بھیجنے سے متعلق مختلف ذرائع سے رابطے ہوئے، علیمہ خان

    اعظم خان نےعمران خان پرقیامت برپا کردی ،سارے راز اگل دیئے،خان کا بچنا مشکل

    جیل اسی کو کہتے ہیں جہاں سہولیات نہیں ہوتیں،

    چیئرمین پی ٹی آئی پر ایک مزید مقدمہ درج کر لیا گیا

    نشہ آور اشیاء چیئرمین پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں پہلی لڑائی کی وجہ بنی،

    امریکہ کے خلاف تحریک چلانے والی پی ٹی آئی اب عمران خان کی رہائی کے لئے امریکہ سے ہی مدد مانگ لی

    ،جیل میں عمران خان کے بازوؤں کے پٹھے بہت کمزور ہو چکے ہیں 

    واضح رہے کہ پانچ اگست 2023 کو ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو تین برس قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی جس کے بعد انہیں لاہور سے گرفتار کر کے اٹک جیل منتقل کر دیا گیا تھا، عمران خان اٹک جیل میں ہی قید ہیں، انہیں اڈیالہ جیل منتقل کرنے کے لئے بشریٰ بی بی نے پنجاب کے وزارت داخلہ کو خط لکھا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ میں اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست دائر کی گئی تھی،بشریٰ نے وزارت داخلہ پنجاب کو لکھے گئے خط میں عمران خان کو زہر دیئے جانے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ میرے شوہر پر دو قاتلانہ حملے ہوئے لیکن ملزمان گرفتار نہ ہوئے، خدشہ ہے کہ انکو جیل میں زہر نہ دے دیا جائے، اسلئے انہیں گھر کے کھانے کی اجازت دی جائے،

  • ہمارا فوکس عوام کو ریلیف دینے پر ہے. وزیر اطلاعات

    ہمارا فوکس عوام کو ریلیف دینے پر ہے. وزیر اطلاعات

    نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ اس بحث میں نہیں جانا چاہتے کہ بجلی کے بلوں میں اضافے کا ذمہ دار کون ہے، ہمارا فوکس عوام کو ریلیف دینے پر ہے، کل وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اس مسئلے پر بات ہوگی، امید ہے عوام کو ریلیف ملے گا جبکہ نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے نگران مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ عوام کو جو بل موصول ہوئے یہ جولائی کے ہیں، نگران حکومت نے 17 اگست کو حلف اٹھایا، عوام کا غصہ جائز ہے لیکن احتجاج کی بجائے ہمیں اس مسئلے کے حل کی طرف آنا چاہئے۔

    علاوہ ازیں انہوں نے مزید کہا کہ نگران وزیراعظم نے دو روز پہلے بجلی کے بلوں میں اضافے کا نوٹس لیا، آج بھی بجلی کے بلوں کے حوالے سے متعلقہ سٹیک ہولڈرز کے ساتھ اجلاس منعقد کیا، اس بات پر غور کیا جا رہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام میں رہتے ہوئے لوگوں کو کیا ریلیف دیا جا سکتا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    انٹربینک میں ڈالر 302 روپے کا ہوگیا
    بجلی بحران کے فوری حل کیلیے نگران وزیراعظم پاکستان کو پانج نکاتی مشورہ
    نوازشریف ہی عوام کومہنگائی، بجلی کے بلوں میں اضافے سے بچائیں گے،مریم نواز
    جبکہ نگران وقاقی وزیر نے کہا کہ تمام جماعتوں کے ساتھ مل کر انتخابات کو یقینی، پرامن اور منصفانہ بنانا ہے،نگران حکومت کی مدت کا تعین الیکشن کمیشن نے کرنا ہے، الیکشن کمیشن نے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کے فیصلوں کی روشنی میں آئین کے آرٹیکل 51 کے تحت انتخابات کے حوالے سے پورا نظام الاوقات اپنی ویب سائیٹ پر جاری کیا ہے، مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کی اعلان کردہ تاریخ پر پرامن، شفاف، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انتخابات کو یقینی بنائیں گے اور اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔

  • رشتے کا تنازعہ؛  تین افراد قتل

    رشتے کا تنازعہ؛ تین افراد قتل

    نارووال کے محلہ گرین سٹی میں رشتے کے تنازع پرایک ہی خاندان کے تین افراد کو فائرنگ کو قتل کردیا گیا جبکہ پولیس کےمطابق گھر کے سربراہ محمد نواز کو فون کرکے باہر بلایا گیا اور بعدازاں بیٹےافضال اور بیٹی تحمینہ کو باہر آنے کو کہا گیا۔ ملزمان نے فائرنگ کرکے گھر کے سربراہ محمد نواز،بیٹے محمد افضال اور بیٹی تحمینہ کو موقع پر ہی اندھا دھند فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا اور فرار ہوگئے ہیں ۔

    جبکہ پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم حمزہ مقتولہ تحمینہ سے شادی کا خواہش مند تھا تاہم اہلخانہ نے اپنی بیٹی کی شادی دوسری جگہ پر کردی تھی تاہم بعدازاں تینوں مقتولین کی نماز جنازہ دربارعالیا قلی شریف پر ادا کر دی گئی، جس میں تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

    دوسری جانب گجرات کے نواحی علاقہ باغانوالہ میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے، ابتدائی طور پر دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی ہے اور ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو تشیویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    انٹربینک میں ڈالر 302 روپے کا ہوگیا
    بجلی بحران کے فوری حل کیلیے نگران وزیراعظم پاکستان کو پانج نکاتی مشورہ
    نوازشریف ہی عوام کومہنگائی، بجلی کے بلوں میں اضافے سے بچائیں گے،مریم نواز
    تاہم زخمیو ں کی شناخت 3 سالہ افنان، سات سالہ فیضان، 12 سالہ شہزاد اور 22 سالہ رضوان کے نام سے ہوئی، ڈاکٹرز کے مطابق چاروں زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے اور ابتدائی طور پر دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ ہینڈ گرینڈ تھا یا لینڈ مائن دھماکا تھا چیک کیا جارہا ہے۔

  • سپیکر قومی اسمبلی سے نگران وزیر داخلہ کی ملاقات

    سپیکر قومی اسمبلی سے نگران وزیر داخلہ کی ملاقات

    سپیکر قومی اسمبلی سے نگران وزیر داخلہ کی ملاقات

    اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے نگران وفاقی وزیر برائے داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے آج پیر کے روز ملاقات کی ہے ملاقات میں ملک میں عام انتخابات کے انعقاد اور امن و امان کی مجموعی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

    جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی نے سرفراز احمد بگٹی کو نگراں وفاقی وزیر برائے داخلہ کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔اسپیکر نے سرفراز احمد بگٹی کی صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرفراز احمد بگٹی بطور نگران وزیر ملک میں جمہوریت کی مضبوطی اور عام انتخابات کے انعقاد کے میں اپنا آئینی کردار بھر پور طریقے سے ادا کریں گے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    انٹربینک میں ڈالر 302 روپے کا ہوگیا
    بجلی بحران کے فوری حل کیلیے نگران وزیراعظم پاکستان کو پانج نکاتی مشورہ
    نوازشریف ہی عوام کومہنگائی، بجلی کے بلوں میں اضافے سے بچائیں گے،مریم نواز
    جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نگران وفاقی وزیر برائے داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے اسپیکر کا شکریہ ادا کیا اور ملک میں آزادانہ اور شفاف انتخابات کیلے الیکشن کمیشن کو ہرممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی جبکہ دونوں رہنمائوں نےملک کو درپیش چیلنجز پر قابو پانے عوام کی فلاح و بہبود کے کیلئے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا تھا.

    جبکہ دوسری جانب سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے پیر کے روز چیئرمین سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ مولانا بشیر فاروق نے سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے دیگر ممبران کے ہمراہ اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں امیدوار برائے صوبائی اسمبلی خرم پرویز راجہ بھی موجود تھے۔ ملاقات میں سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے عوام کی فلاح و بہبود اور انہیں زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے اٹھائے گئے مختلف اقدامات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
    Speaker
    چیئرمین سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ مولانا بشیر فاروق نے اسپیکر قومی اسمبلی کو سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے متوسط طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر تقریباً 4 لاکھ مستحق افراد کو کھانے کی فراہمی، لاکھوں نوجوانوں کے لیے انفورمیشن ٹیکنولوجی (آئی ٹی) ٹریننگ، میڈیکل اسسٹینس، خواتین کے لیے ووکیشنل ٹریننگ سینٹرز ، واٹر فلٹریشن پلانٹس سمیت عوام کی فلاح کے دیگر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

    اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کی بڑے پیمانے پر انسانیت کی خدمت اور فلاح و بہبود کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کوسراہا۔ اسپیکر نے کہا کہ سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کا معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کی امداد کا جذبہ قابلِ تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاکھوں افراد کو کھانے کی فراہمی ہو، آئی ٹی کے شعبے میں لاکھوں افراد کی ٹریننگ کا عمل ہو یا خواتین و نوجوانوں کو خود کفیل بنانے کے لیے ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹس کا قیام، سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ نے معاشرے کی ترقی و عوام کی خوشحالی کے سفر میں ہمیشہ نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ اسپیکر نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے عوام کی خدمت کے ساتھ ساتھ سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ ملکی معیشت کی بہتری میں بھی حصہ ڈال رہا ہے۔

    اسپیکر قومی اسمبلی نے سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے ووکیشنل ٹریننگ سینٹرز، میڈیکل اسسٹنس اور واٹر فلٹریشن پلانٹس جیسے اقدامات کا دائرہ گوجر خان سمیت ملک بھر کے پسماندہ علاقوں تک وسیع کرنے کا کہا تاکہ گوجر خان سمیت ملک کے دیگر دور دراز پسماندہ علاقوں کے عوام بھی مستفید ہوسکیں۔انہوں نے کہا کہ سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے ایسے اقدامات کی وجہ سے دنیا میں پاکستان کا پر امن تشخص اجاگر ہو رہا ہے۔ اسپیکر نے مولانا بشیر فاروق، چوہدری اختر اور ڈاکٹر امجد ثاقب جیسی انسانیت کی فلاح کے لیے کام کرنے والی شخصیات کی ملک و قوم کے لیے پیش کی جانے والی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انسانیت کی خدمت اور فلاح و بہبود کے جذبے سے سر شار شخصیات اللہ تعالیٰ کے بہت قریب ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا دنیا میں انسانیت کی خدمت اور فلاح و بہبود عظیم مقصد ہے اور اس مقصد کے حصول میں ان شخصیات کی جدو جہد کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ اسپیکر نے انسانیت کی خدمت کے اس عظیم مقصد میں اپنی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

  • سپریم کورٹ بار کا عام انتخابات کے معاملے پر آل پاکستان وکلاء کنونشن کا اعلان

    سپریم کورٹ بار کا عام انتخابات کے معاملے پر آل پاکستان وکلاء کنونشن کا اعلان

    سپریم کورٹ بار کا عام انتخابات کے معاملے پر آل پاکستان وکلا کنونشن کا اعلان کردیا ہے جبکہ سات ستمبر کو کنونشن میں ملک بھر سے وکلاء بڑی تعداد میں شرکت کریں گے ، آئینی مدت میں انتخابات جمہوری عمل برقرار رکھنے کا ایک اہم پہلو ہے ، انتخابات سے قوم اپنا آئینی حق اور فرض ادا کرسکے گی.

    سپریم کورٹ بار اعلامیہ کے مطابق بنیادی اصول سے کوئی بھی انحراف سنگین نتائج کا باعث بن سکتا ہے، الیکشن تاخیر سے پیدا منفی نتائج مد نظر رکھنا بھی ضروی ہے، آل پاکستان وکلا کنونشن کے انعقاد کیلئے جگہ کا اعلان جلد کیا جائے گا.

    یاد رہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے انتخابات کے لیے نئی مردم شماری کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے عدالت عظمیٰ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ سپریم کورٹ پنجاب انتخابات فیصلے میں واضح کر چکی ہے کہ انتخابات مقررہ وقت پر ہونا آئینی طور پر لازم ہے۔

    جبکہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے نئی مردم شماری کی بنیاد پر عام انتخابات کرانے کے حکومتی فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے انتخابات کے انعقاد میں غیر آئینی تاخیر کا سبب بنے کی وجہ قرار دے دیا تھا، علاوہ ازیں مشترکہ مفادات کونسل کی جانب سے نئی مردم شماری کی منظوری، ’وقت پر انتخابات ہوتے نظر نہیں آرہے، سپریم کورٹ بار نے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا تھا کہ آئین کے مطابق مقررہ وقت میں انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کا فرض ہے، آئین کے مطابق اسمبلیوں کی تحلیل کے 90 دن کے اندر انتخابات کرائے جائیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    انٹربینک میں ڈالر 302 روپے کا ہوگیا
    بجلی بحران کے فوری حل کیلیے نگران وزیراعظم پاکستان کو پانج نکاتی مشورہ
    نوازشریف ہی عوام کومہنگائی، بجلی کے بلوں میں اضافے سے بچائیں گے،مریم نواز
    تاہم خیال رہے کہ سپریم کورٹ بار نے مزید کہا تھا کہ الیکشن کمیشن 90 دن کے اندر انتخابات کے انعقاد کی تاریخ کا اعلان کرنے کا پابند ہے، آبادی میں حالیہ اضافے کے لیے صوبائی اور قومی اسمبلی کی نشستوں میں اضافے کی ضرورت ہے تاہم یہ اضافہ صرف آئینی ترمیم کے ذریعے ہی ممکن ہے۔