Baaghi TV

Tag: اسلام آباد

  • توشہ خانہ کیس، درخواست قابل سماعت ہے یا نہیں؟ عمران خان کل ذاتی حثیت میں طلب

    توشہ خانہ کیس، درخواست قابل سماعت ہے یا نہیں؟ عمران خان کل ذاتی حثیت میں طلب

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ، اسلام آباد ،چیئرمین پی ٹی کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت ہوئی
    ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے الیکشن کمیشن کے وکیل کو دلائل شروع کرنے کی ہدایت کردی ،الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز عدالت میں پیش ہوئے،چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نیاز اللہ نیازی عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ ہمارے کیسز سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ میں مقرر ہیں ، ہماری استدعا ہے ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے آرڈرز کا انتظار کر لیں ، جج ہمایوں دلاور نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آج کا وقت دیا تھا الیکشن کمیشن اپنے دلائل دے خواجہ حارث کی مرضی ہے، دلائل دیں نا دیں ، نیاز اللہ نیازی ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہم دلائل دیں گے لیکن نیب سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ میں کیس لگے ہیں ،

    الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویزنے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ تمام تر دستاویزات ملزم نے اپنے دستخط کے ساتھ جمع کروائیں اس لیئے ناقابل قبول ہونے سے متعلق کوئی سوال ہی نہیں اٹھتا ۔اس حقیقت کو بھی تسلیم کیا گیا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کی جناب سے ریفرنس بھیجا گیا ۔توشہ خانہ کے تحائف سے نہ انکار کیا گیا نہ اقرار کیا گیا اور کہا گیا یہ ریکارڈ کا حصہ ہے ۔توشہ خانہ سے لیئے گئے تحائف اور قومی خزانے میں جمع کروائے گئے چالان بھی ریکارڈ کا حصہ ہیں تحائف کی شناخت کا معاملہ عدالت کے سامنے ہے ۔انھوں نے اپنے جواب میں تسلیم کیا کہ کون کون سے تحائف انھوں نے لیئے ۔58 تحائف وزیراعظم اور اس کی اہلیہ کو ملے ۔ 14 تحائف کی ویلیو 30 ہزار سے زیادہ لگائی گئی جو خریدے گئے ۔ انکے مطابق 2 کروڑ 16 لاکھ 64 ہزار 600 کے چار تحائف خریدے گئے ۔ ایک گھڑی ، کف لنکس ، ایک گھڑی ایک انگوٹھی ، رولکس گھڑیاں ، آئی فون ، تحائف میں شامل ہیں ۔انھوں نے اپنے جواب میں کہا کہ استغاثہ نے کوئی شہادت پیش نہیں کی کہ تحائف کی مالیت 107 ملین تھی ۔استغاثہ نے شواہد پیش کیئے ہیں ۔تحائف کی لسٹ کو تسلیم کیا گیا ۔2018 -19 کے تحائف 20 فیصد ادا کرکے لیئے گئے ۔ کہا گیا کہ جیولری کے تمام تحائف بیگم وزیراعظم کو ملے ۔فارم بی میں جیولری کے کالم میں کچھ نہیں لکھا گیا ۔قیمتی آئٹم کا کوئی لفظ ہی فارم بی میں موجود نہیں ہے ۔بڑی چیزیں 107ملین کا گفٹ 58ملین میں فروخت کیا گیا 18-19میں ۔مارکیٹ ریٹ کے مطابق صرف 20فیصد توشہ خانہ میں جمع کروائے گئے ۔ملزم کہتا ہے مجھ سے زیادتی ہو رہی ہے توشہ خانہ گفٹ پر ٹیکس بھی ادا کیا 9.5 ملین ،ملزم کہتا ہے میرے بنک اکاؤنٹ میں 28ملین سے کم رہ گئے، لیکن میرے بینک اکاؤنٹ میں 30ملین آئے . 30جون تک اثاثہ جات کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کروانا لازمی ہے۔تحفہ 58ملین کا فروخت کیا اور 21.5ملین توشہ خانہ میں ادا کیاجبکے 9.5ٹیکس ۔ٹیکس ریٹرن پبلک دستاویزات نہیں ہے کوئی دوسرا شخص لے تو وہ جرم ہے فام بی پبلک دستاویزات ہیں جو ہر شخص دیکھ سکتا ہے ۔ٹیکس ریٹرن نکلنے سے ایف بی آر کے افسر کے خلاف کاروائی بھی کی گئی ہے 29اکتوبر کو ٹیکس ریٹرن جمع کروائے گئے لیکن فام بی تاریخ 30جون ہے۔ملزم کہتا ہے ٹیکس ادا کیا وہ ان کے ہاتھ میں تھا لیکن فام بی میں وہ رقم شو نہیں کروائی گئی ۔

    جج ہمایوں دلاور نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کی 4گواہان کی استدعا اس لیے مسترد کی گئی کیوں وہ ٹیکس ریٹرن کے متعلق تھی۔ٹیکس ریٹرن کو عدالت غیر متعلقہ کہہ چکی ہے تو آپ اس پر دلائل نہ دیں،وکیل الیکشن کمیشن امجدپرویزنے کہا کہ چیرمین پی ٹی آئی کہتے کہ ٹیکس ریٹرن سے ثابت ہوتا میں نے بے ایمانی نہیں کی، ٹیکس ریٹرن کا تو کوئی کیس کے ساتھ تعلق ہی نہیں ہے،30 جون کو اثاثہ جات کا معاملہ لاک ہوجاتایے، پھر دستاویزات بے شک دسمبر میں جمع کرواتے رہیں،30 جون کی رات 9.5 ملین روپے چیئرمین پی ٹی آئی کے پاس تھے جو انہوں نے ظاہر نہیں کیا ،جج ہمایوں دلاور نے وکیل الیکشن کمیشن کو اثاثہ جات پر دلائل دینے کی ہدایت کردی جج ہمایوں دلاورنے کہا کہ چیرمین پی ٹی آئی پر الزامات الیکشن ایکٹ کے تحت لگائے گئے ہیں، وکیل الیکشن کمیشن امجدپرویز نے کہا کہ 58 ملین روپے چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے دستاویزات میں ظاہر نہیں کیے، جج ہمایوں دلاورنے کہا کہ امجدپرویز صاحب! یہ تمام باتیں غیر ضروری ہیں، 30 جون کے اختتام پر کتنے ظاہر کرنے تھے؟ 22.5 ملین؟ 58 ملین یا 107 ملین روپے؟ وکیل الیکشن کمیشن امجدپرویز نے کہا کہ چیرمین پی ٹی آئی کو 58 ملین روپے ظاہر کرنے تھے جو نہیں کیے، جج ہمایوں دلاور نے کہا کہ دو سالوں میں تو چیرمین پی ٹی آئی پر الزام ہے کہ اثاثہ جات میں ظاہر کیا ہی نہیں،

    جج ہمایوں دلاور نے وکیل الیکشن کمیشن سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے تمام پوائنٹس میں نوٹ کررہا ہوں، جج ہمایوں دلاور نے ای سی پی وکیل کو ہدایت کی کہ سال 2021 پر آئیں جس پر الزام ہےکہ غلط اثاثہ جات ظاہر کیے، وکیل ای سی پی امجدپرویزنے کہا کہ چیرمین پی ٹی آئی قیمتی تحائف کا کہتے ہیں؟ قیمتی تحائف کا تو خانہ فارم بی میں ہے ہی نہیں، قانون میں تو قیمتی تحائف کا زکر ہی نہیں، جیولری کا لفظ ہے جو لکھی نہیں گئی،چار سال میں چیرمین پی ٹی آئی اور ان کی فیملی کے پاس ایک تولہ جیولری کا نہیں،جج ہمایوں دلاورنے استفسار کیا کہ چیرمین پی ٹی آئی کے دستاویزات کے مطابق 2020-21 میں کوئی جیولری لی ؟ ،وکیل ای سی پی امجدپرویز نے کہا کہ 2020-21 میں 5تحائف ہیں، ایک رولیکس گھڑی، کف لنکس، رنگ، سوٹ، نیکلس، بریسلیٹ اور دیگر تحائف ہیں کیا رولیکس گھڑی، کف لنکس، رنگ، سوٹ، نیکلس، بریسلیٹ جیولری نہیں ؟ میں مان ہی نہیں سکتاکہ چیرمین پی ٹی آئی کے پاس ایک بھی نہ گاڑی ہو نہ جیولری ہو،چار سالوں میں چیرمین پی ٹی آئی کے پاس صرف چار بکریاں رہیں، کیا ماننے والی بات ہے؟

    چار سالوں میں تینوں گھروں کی قیمت چیرمین پی ٹی آئی نے 5 لاکھ ظاہر کی،وکیل الیکشن کمیشن
    توشہ خانہ کیس کی سماعت میں 11:30تک وقفہ کردیا گیا وکیل الیکشن کمیشن امجد پرویز کے حتمی دلائل مکمل ہو گئے، وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ چیرمین پی ٹی آئی جیولری کے کالم میں لکھتے ہیں "جیولری ہے ہی نہیں”, چیرمین پی ٹی آئی اگر عوام کے سامنے جیولری اپنی ظاہر کردیتے تو کیا ہوجانا تھا،جب فارم میں جیولری لکھی ہے تو کسی وجہ سے لکھی ہے،
    ٹیکس ریٹرن میں توشہ خانہ کا لفظ لکھا ہے لیکن فارم بی میں توشہ خانہ کے تحائف نہیں لکھے،چیرمین پی ٹی آئی تین گھروں کے مالک ہیں، 3 کنال کا گھر اہلیہ کا ہے،چار سالوں میں تینوں گھروں کی قیمت چیرمین پی ٹی آئی نے 5 لاکھ ظاہر کی ہے،چیرمین پی ٹی آئی کے پاس فارم بی کے مطابق اپنی ایک بھی گاڑی نہیں،فارم میں اثاثہ جات ٹرانسفر کا کالم موجود ہے؟ فارم تو پوچھ رہاہے،

    توشہ خانہ کیس، آج دلائل لاک ہو جائیں گے،جج ہمایوں دلاور
    جج ہمایوں دلاور نے وکیل پی ٹی آئی نے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آج حتمی دلائل کا آخری دن ہے، آپ کو معلوم ہونا چاہیئے کہ آج تمام دلائل لاک ہوجائیں گے،درخواست اگر منظور ہوگئی تو بات ہی ختم،دوسری صورت میں آپ حتمی دلائل دیں، اچھے طریقے سے دیں،آپ نوجوان ہیں، آپ کو دیکھ کر خوشی ہوتی، خواجہ حارث آجائیں گے تو پھر پنچنگ کریں گے،جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس کی سماعت میں ساڑھے گیارہ بجے تک وقفہ کردیا

    سیشن عدالت میں چیرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت وقفے کے بعد ہوئی،جج ہمایوں دلاور کی عدالت میں پی ٹی آئی وکیل مرزا عاصم بیگ پیش ہوئے اور کہا کہ سپریم کورٹ نے فیصلہ سنایا کہ سیشن عدالت فیصلہ جاری نہیں کرسکتی. الیکشن کمیشن کے وکیل نے ایک گھنٹہ لگایا اثاثہ جات پر دلائل دیے ،جج ہمایوں دلاور نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر دیکھا جائے تو دلائل کا معاملہ ڈیڑھ گھنٹے سے بھی زیادہ کا نہیں ،وکیل پی ٹی آئی عاصم بیگ نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلوں کا انتظار کرلیں، جلدی کیا ہے ،جج ہمایوں دلاور نے کہا کہ جی بلکل! عدالت کو جلدی ہے ، اسلام آباد ہائیکورٹ یا سپریم کورٹ کیوں نہیں روک رہی؟ فیصلہ لائیں آپ ،اسٹے کا کوئی فیصلہ ہے تو سیشن عدالت لے کر آئیں ، سیشن عدالت اگر جلدی کر رہی تو سپریم کورٹ میں یہ بات کیوں نہیں کرتے؟

    جج ہمایوں دلاور نے اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا کہ آپ خواجہ حارث کی زبان بول رہے ہیں، بولنے کا طریقہ ہوتاہے، آپ خواجہ حارث کی زبان بول رہے ہیں ،نان پروفیشنل طریقہ کار نہ اپنائیں، فیصلہ دکھائیں اعلیٰ عدلیہ کا، سیشن عدالت نے بار بار کہا ہےکہ فیصلہ جاری نہیں کرسکتا،خواجہ حارث کو کہیں ساڑھے بارہ بجے پیش ہوں ،جج ہمایوں دلاور نے پی ٹی آئی وکیل پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے وکلاء نے جلدی جلدی کی رٹ لگائی ہوئی ہے آپ کا رویہ غیر پیشہ ورانہ ہے،جج ہمایوں دلاور نے عدالتی عملے سے کہا کہ مرزا عاصم بیگ کا نام وکالت نامہ میں چیک کرو، اگر وکالت نامے میں نام شامل نہیں تو کمرہ عدالت میں داخلے پر پابندی عائد کردو،سیشن عدالت نے ساڑھے بارہ بجے تک توشہ خانہ کیس کی سماعت میں وقفہ کردیا

    آپ کا دامن صاف ہے تو کیوں گھبرا رہے ہیں؟ جج ہمایوں دلاور کا عمران خان کے وکیل سے مکالمہ
    سیشن عدالت میں چیرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت وقفہ کے بعد دوبارہ تیسری بار شروع ہوئی،الیکشن کمیشن وکیل نے کہا کہ معافی چاہتاہوں، میں یونیفارم میں نہیں، وکیل ملزم نیاز اللہ نیازی نے کہا کہ میرا جمعہ عدالت کی وجہ سے رہ گیا ہے، جمعہ کے دن کچہری کا وقت ساڑھے 12 تک ہوتا ہے ، جج ہمایوں دلاور نے استفسار کیا کہ ہائیکورٹ میں کیا ہوا ہے؟ وکیل ملزم نیازاللہ نیازی نے کہا کہ خواجہ حارث کے سپریم کورٹ میں دلائل جاری ہیں، وکیل ملزم نیازاللہ نیازی نے کہا کہ خواجہ حارث آج اور کل شاید دستیاب نہ ہوں، ہم کہاں دوڑے جا رہے ہیں؟ جج ہمایوں دلاورنے کہا کہ خواجہ حارث نہیں تو آپ دلائل دے دیں، چیرمین پی ٹی آئی کے اتنے وکلاء ہیں، وکیل ملزم نیازاللہ نیازی نے کہا کہ میں کبھی پہلے دلائل دینے سے بھاگا ہوں؟جج ہمایوں دلاور نے کہا کہ آپ سے قبل عاصم بیگ آئے ہیں، وکیل ملزم نیازاللہ نیازی نے کہا کہ مرزا عاصم بیگ کو چھوڑ دیں، جج ہمایوں دلاورنے کہا کہ کیوں چھوڑ دیں مرزا عاصم بیگ کو؟ وکیل ملزم نیازاللہ نیازی نے کہا کہ کیا جلدی ہے، ٹرائل تو کئی عرصہ چلتے ہیں، جج ہمایوں دلاورنے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کا دامن صاف ہے تو کیوں گھبرا رہے ہیں، وکیل ملزم نیازاللہ نیازی نے کہا کہ توشہ خانہ میں بی ایم ڈبلیو کا معاملہ بھی ہے، قوم جانتی ہے، جج ہمایوں دلاور نے کہا کہ چیرمین پی ٹی آئی سے کہا تھا کہ آپ کی قانونی ٹیم آپ سے مخلص نہیں، توشہ خانہ کیس کے لیے آج عدالت سے تین کالز کی گئیں، پی ٹی آئی نے درخواست کی کہ اعلیٰ عدلیہ میں درخواستیں پینڈنگ ہیں،پی ٹی آئی لیگل ٹیم نے کہا کہ خواجہ حارث آج پیش نہیں ہوسکتے، عاصم بیگ، نعیم پنجوتھا، نیازاللہ نیازی عدالت موجود تھے، الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز نے اپنے حتمی دلائل 10 بجے تک مکمل کیے،

    جج ہمایوں دلاور نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ساڑھے 12 وکیل عاصم بیگ پیش ہوئے اور کہا کہ خواجہ حارث ابھی بھی اعلی عدلیہ میں مصروف ہیں،جج ہمایوں دلاور نے نیازاللہ نیازی سے استفسار کیا کہ کچھ کہنا چاہتے ہیں تو کہیں؟ ملزم وکیل نیازاللہ نیازی نے کہا کہ بس یہی کہہ رہا ہوں کہ خواجہ حارث اعلیٰ عدلیہ میں مصروف ہیں،جج ہمایوں دلاور نے کہا کہ بیرسٹر گوہرعلی اور نیازاللہ نیازی چیرمین پی ٹی آئی کے سینئیر وکیل ہیں، نیازاللہ نیازی کو حتمی دلائل دینے کے لیے ہدایت کی گئی، نیازاللہ نیازی نے کہا کہ میں دلائل نہیں دے سکتا، وکیل ملزم نیاز اللہ نیازی نے کہا کہ میں نے یہ نہیں کہا کہ میں دلائل نہیں دے سکتا، جج ہمایوں دلاور نے استفسار کیا اور کہا کہ جواب دیں کیا آپ دلائل دے سکتے ہیں یا نہیں؟ ملزم وکیل نیازاللہ نیازی نے کہا کہ میں تو معاون وکیل ہوں، خواجہ حارث اور گوہرعلی دلائل دیتے ہیں، جج ہمایوں دلاور نے نیازاللہ نیازی سے استفسار کیا کہ تو پھر آپ کیا کر رہے ہیں اس کیس میں؟ نیازاللہ نیازی نے بتایا کہ انہیں دلائل دینے کی ہدایت نہیں کی گئی، ملزم وکیل نیازاللہ نیازی نے بتایا خواجہ حارث ہی سینیئر وکیل ہیں، دلائل وہی دیں گے،خواجہ حارث اعلیٰ عدلیہ میں میں مصروف پیں تو سماعت میں 3 بجے تک وقفہ کیا جاتا ہے، 3 بجے کے بعد دلائل دینے کا آخری موقع دیا جائےگا، ملزم کی حاضری سے استثنا کی درخواست بھی خواجہ حارث دیں گے، اگر خواجہ حارث نہ آئے تو سیشن عدالت فیصلہ محفوظ کرلے گی، ‏3 بجے کے بعد میں فیصلہ محفوظ کرلوں گا،وکیل ملزم نیازاللہ نیازی نے کہا کہ کیس پر بہت خدشات ہیں، جج ہمایوں دلاور نے کہا کہ مجھے کچھ نیا بتائیں، وکیل ملزم نیازاللہ نیازی نے کہا کہ میں ویسا نہیں کروں گا جیسے ہوتا رہا ہے،جج ہمایوں دلاور نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایک بار تو معافی عدالت نے دے دی ہے، اس کے بعد نرمی نہیں دی جائے گی، وکیل ملزم نیازاللہ نیازی نے کہا کہ آپ جلدی غصے ہو جاتے ہیں، جج ہمایوں دلاورنے کہا کہ عدالت سب وکلاء کی عزت کرتی ہے لیکن عدالت کا ایک ڈسپلن ہے،وکیل ملزم نیازاللہ نیازی نے کہا کہ میں بھی عدالت کا آفیسر ہوں، بدلہ لے سکتا ہوں، میرے ساتھ کچھ ہوا تو لوگ باہر کھڑے بھی ہوجائیں گے،

    توشہ خانہ کیس میں عدالت نے عمران خان کو تین بجے تک حاضری یقینی بنانے کا حکم دے دیا ، جج ہمایوں دلاورنے آخری وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان 3 بجے عدالت پیش ہوں،خواجہ حارث آکر دلائل دیں نہ دیئے تو فیصلہ محفوظ کر لوں گا،

    جج ہمایوں دلاورنے صحافیوں سے سوال کیا کہ آپ لوگوں کو چائے پانی وغیرہ دیا جاتا ہے؟ جس پر صحافی نے جج کو جواب دیا کہ جی سر، کل تو چائے بھی پلائی گئی تھی، جج ہمایوں دلاور نے صحافیوں سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ چائے دراصل میں نے ہی آپ کے لیے بھیجوائی تھی، سیشن عدالت نے توشہ خانہ کیس کی سماعت میں 3 بجے تک وقفہ کردیا

    سیشن عدالت میں چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت وقفہ کے بعد چوتھی بار شروع ہوئی، جج ہمایوں دلاور نے استفسار کیا کہ بیرسٹر گوہرعلی صاحب کیا خبریں ہیں؟ وکیل گوہر علی نے چیرمین پی ٹی آئی کی حاضری سے استثناء کی درخواست دائر کردی اور کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے قابل سماعت کے معاملے پردرخواست منظور کرکے معاملہ دوبارہ سیشن عدالت بھیجا ہے،وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے قابلِ سماعت کا معاملہ دوبارہ سیشن عدالت کو بھیج دیا ہے، گواہان کی درخواست پر آئندہ ہفتے نوٹس جاری ہوئے اور اسٹے نہیں ملا،چیرمین پی ٹی آئی کی ٹرانسفر کی درخواستیں مسترد ہوگئی ہیں،جعلی فیس بک پوسٹس پر ایف آئی اے کو ڈائریکشن دی ہے،جج ہمایوں دلاور نے استفسار کیا کہ اور ان کا کیا جنہوں نے جعلی فیس بک پوسٹس لہرائی ہیں؟ وکیل الیکشن کمیشن امجد پرویز نے کہا کہ فیس بک پوسٹس لہرانے والوں پر آپ کو پیار آجاتا ہے، امجد پرویز کے جملے پر عدالت میں قہقہے گونج اٹھے

    جج ہمایوں دلاور نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے وکیل پہلے ہی درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل دے چکے ہیں ،عدالت نے ملزم عمران خان کو کل ذاتی حثیت میں طلب کر لیا ، جج ہمایوں دلاود نے کہا کہ کل ملزم عمران خان کے وکلا پیش ہوں اور درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر دلائل دیں،عدالت نے کیس کی سماعت کل صبح 8:30 بجے تک ملتوی کر دی اور کہا کہ سیشن عدالت میں توشہ خانہ کیس حتمی مرحلے میں داخل ہوچکا ہے، سماعتوں کے ریکارڈ کے مطابق ٹرائل اہنے اختتامی مرحلے میں ہے، ملزم نے ٹرائل کے اختتامی مرحلے پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواستیں دائر کرنے کو ترجیح دی، عدالت نے قابلِ سماعت کے معاملے اور حتمی دلائل دینے کے لیے ملزم عمران خان کے وکلاء کو کل صبح ساڑھے 8 بجے طلب کرلیا

    قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش

    نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی، 

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے

    بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

    10جولائی تک فیصلہ کرنا ہے،آپ کو 7 اور 8 جولائی کے دو دن دیئے جا رہے ہیں 

    آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ روزانہ کی بنیاد پر جج جو کیس سن رہے ہیں وہ جانبداری ہے ؟

  • الیکشن کمیشن،انتخابی نشانات الاٹ،استحکام پاکستان پارٹی کو "چڑیا” کی آفر

    الیکشن کمیشن،انتخابی نشانات الاٹ،استحکام پاکستان پارٹی کو "چڑیا” کی آفر

    الیکشن کمیشن، سیاسی جماعتوں کو آئندہ عام انتخابات کیلئے انتخابی نشانات الاٹ کرنے کی درخواستوں پر سماعت ہوئی

    ممبر نثار درانی کی زیر صدارت چار رکنی کمیشن نے سماعت کی،الیکشن کمیشن نے آئندہ انتخابات کیلئے 23 سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات الاٹ کردیے ،الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی اور آل پاکستان مسلم لیگ کی انتخابی نشان کی درخواست پر فیصلہ روک دیا ،الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کو چڑیا کا انتخابی نشان تجویز کردیا، الیکشن کمیشن نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی نے شاہین کا نشان مانگا جو پہلے سے آل پاکستان مسلم لیگ کے پاس ہے،استحکام پاکستان پارٹی نے ترجیحی لسٹ میں چڑیا کا نشان تیسرے نمبر پر رکھا،

    ممبر الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کے نمائندے سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ چڑیا کا نشان لے لیں، یہ بھی شاہین کی طرح پرندہ ہی ہے،الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کو شاہین کا انتخابی نشان الاٹ کرنے کی درخواست مسترد کردی

    استحکام پاکستان پارٹی کی تاحال رجسٹریشن زیر التواء ہے ،الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کو متعلقہ دستاویزات فراہم کرنے کی ہدایت کر دی،

    الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کو تلوار کا انتخابی نشان الاٹ کردیا ،جے یو ائی ف کو کتاب،رابطہ جمیعت اسلام کو انگوٹھی، پیپلز مسلم لیگ کو کپ، کسان اتحاد کو بالٹی کا انتخابی نشان الاٹ کر دیا، ہزاری ڈیموکریٹک پارٹی کو چاند، پاکستان عوامی لیگ کو ہاکی اور پاکستان تحریک انسانیت کو چاقو کا انتخابی نشان الاٹ کر دیا، پاکستان امن تحریک کو میزائل، تحریک تحفظ پاکستان کو پستول کا انتخابی نشان الاٹ کردیا گیا پاکستان پیپلز پارٹی بھٹو شہید کو وکٹری، پاکستان فلاحی تحریک کو واسکٹ کا انتخابی نشان الاٹ کر دیا گیا، جے یو آئی نظریاتی کو تختی، جدید عوامی پارٹی کو ہیلمٹ اور تحریک عوام پاکستان کو ٹیلیفون کا انتخابی نشان الاٹ کردیا گیا پاکستان فلاحی تحریک کو تھرموس اور اللہ اکبر تحریک کو جگ کا نشان الاٹ کر دیا گیا،

    الیکشن کمیشن نے آل پاکستان مسلم لیگ کے شاہین کے نشان کو انٹرا پارٹی انتخابات کے انعقاد سے مشروط کردیا ،آل پاکستان مسلم لیگ نے 40 روز کے اندر انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کی یقین دہانی کرا دی

    سیما کو گرفتاری کے بعد ضمانت مل گئی 

    ضمانت ملی تو ملک کے بعد مذہب بھی بدل لیا،

    سیما کو واپس نہ بھیجا تو ممبئی طرز کے حملے ہونگے،کال کے بعد ہائی الرٹ

     سیما حیدر کے بھارت میں گرفتاری کے ایک بار امکانات

    پب جی پارٹنر ، سیما اور سچن ایک بار پھر جدا ہوا گئے

    جسم فروش خواتین اسی طریقے سے نیپال سرحد عبور کر کے بھارت آتی ہیں،

    تحقیقاتی ایجنسیاں سیما کو واپس پاکستان بھجوانے پر غور کر رہی ہیں

     تحقیقاتی اداروں کو ابھی تک سیما اور سچن کی محبت پر یقین نہیں آیا 

    بھارت اور پاکستان کے لوگوں کے درمیان پہلے بھی شادیاں ہوتی رہی ہیں،پہلے کس کس کی شادیاں ہوئیں جانتے ہیں

  • ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے مشکل فیصلے کرنے پڑتے ہیں، وزیراعظم

    ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے مشکل فیصلے کرنے پڑتے ہیں، وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف نے جمعرات کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سرینا چوک انڈر پاس کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھ دیا ،چیف کمشنر اسلام آباد چیئرمین سی ڈی اے نورالامین مینگل نے وزیراعظم کو منصوبے بارے بریفنگ دی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے منصوبہ کی بڈنگ کے حوالے سے ہدایات بھی جاری کیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ترقیاتی منصوبوں کی سست روی پر برہمی کا اظہار بھی کیا ،وزیراعظم نے سرینا چوک انڈر پاس منصوبہ کی بڈنگ کے حوالے سے متعلقہ حکام کو بریفنگ دینے کی بھی ہدایت کی ہے

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جس کا کام اسی کو ساجھے یہ غلط ہے میں اس کا افتتاح نہیں کروں گا ،بس، منسٹریاں کہاں سے آگئیں تعمیراتی پراجیکٹس ہیں،وزیراعظم نے چئیرمین سی ڈی اے کو سخت ہدایت کی اور کہا کہ ایسے نہیں چلے گا، دوبارہ اشتہار دے کر نیلامی کی جائے، تعمیراتی پراجیکٹ کسی اور کمپنی کو دیں،

    وزیراعظم نے ریلوے کنسٹرکشن پاکستان لمیٹڈ کمپنی کے ایم ڈی کو خوب آڑھے ہاتھوں لیا،وزیراعظم نے سوال کیا کہ آپ نے کہاں سڑکیں بنائی ہیں، مجھے بتائیں،ایم ڈی ریلوے کنسٹرکشن پاکستان لمیٹڈ نے جواب دیا کہ راشد منہاس برج، جی 13 کا انڈر پاس بھی ہم نے بنایا ہے،1980 سے یہ کمپنی کام کر رہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ 23 سال سے یہ لوگ کام کر رہے ہیں مگر میں تو نہیں جانتا انہیں ،وزیراعظم نے چئیرمین سی ڈی اے کو ہدایت کی کہ مجھے کل صبح اس بارے میں بریفنگ دی جائے، ٹھیکیداری کا کام کنٹریکٹرز کا ہے، حکومتوں کا نہیں، حکومتیں اب ٹھیکیداری کا کام کریں گی؟ وآپ لوگ مجھے پریذنٹیشن دیں، ایسے کام نہیں ہو گا، میں نے پنجاب میں 13 سال کام کیا ہے میں نے آپ کا نام پہلی بار سنا ہے، آپ مجھے پریذنٹیشن دیجیے گا، پھر کچھ ہو گا، اس طرح تو نہیں ہوتا،

    دوسری جانب وزیراعظم شہبازشریف نے بھارہ کہو بائی پاس منصوبہ کا افتتاح کر دیا۔ وزیراعظم نے گزشتہ سال 14 اکتوبر 2022 کو منصوبہ کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔ 9 ماہ کی قلیل مدت میں 31 جولائی 2023 کو منصوبہ مکمل کر لیا گیا جس پر 6 ارب 25 کروڑ روپے لاگت آئی ہے یہ منصوبہ 5.2 کلومیٹر سڑکوں، 2 پلوں اور چار انڈر پاسز پر مشتمل ہے

    وزیراعظم شہبازشریف نے بھارہ کہو بائی پاس منصوبہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج میرے لیے ایک قلبی سکون اور اطمینان کا دن ہے،میں اور میرا خاندان پہلی بار 1958 میں مری گیا، مجھے یاد ہے گھنٹوں یہاں سے نکلنا محال ہوجاتا تھا،یہ عوام کیلئے وبال جان بن چکا تھا،اس منصوبے کو بہت جلد مکمل ہوجانا چاہیے تھا، لوگوں کو راستہ مہیا کرنا عین عبادت ہے، مشکلات کا دانشمندی اور صبر کیساتھ سامنا کرنا چاہیے، ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے مشکل فیصلے کرنے پڑتے ہیں، بارہ کہو بائی پاس منصوبہ 9 ماہ میں مکمل ہوا، آج عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں،یہ منصوبہ بھی نواز شریف کا ویژن تھا، نواز شریف کی حکومت کو بدترین سازش کے ذریعے ہٹایا گیا، ہماری حکومت بننے سے پہلے ہر چیز رک چکی تھی،ایل سیز کھل چکی ہیں، اب یہاں ای وی بسیں آئیں گے، اس منصوبے کی تکمیل کے دوران بے پناہ مشکلات آئیں،این ایل سی نے بڑی محنت کیساتھ کام کیا، آرمی چیف کا اس منصوبے میں اہم کردار ہے،مجھے سیاست کے دشت میں 38 سال گزر گئے، سپہ سالار کا منصوبے کیلئے تعاون پر بہت شکر گزار ہوں، یار دوست طعنہ دیتے ہیں یہ تو اسٹیبلشمنٹ کا آدمی ہے، مجھے تنقید سے کوئی فرق نہیں پڑتا،

    پچھلے چار سال ایک ہینڈ پمپ لگا کر اس کی تشہیر کی گئی،مریم اورنگزیب
    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بارہ کہو بائی پاس منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2018ء میں ہم ترقی کرتا ہوا پاکستان چھوڑ کر گئے تھے،پچھلے چار سال ملک کے اندر معاشی بدحالی تھی، وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کو معاشی استحکام دیا،چند ماہ میں میگا ترقیاتی منصوبے کسی معجزے سے کم نہیں، میں نے اسلام آباد کی تاریخ میں اس قسم کے منصوبے کبھی نہیں دیکھے، مموجودہ حکومت نے 15 ماہ کی قلیل مدت میں ملک کو بحرانوں سے نکالا، میرا گاﺅں بھوربن ہے، ساری زندگی میں نے اس سڑک پر سفر کیا ہے، یہاں گھنٹوں ٹریفک جام رہتا تھا، آپ نے وہ کام کیا ہے کہ آپ کو ساری عمر، گلیات، کشمیر، مری، ہزارہ کے لوگ دعائیں دیں گے،یہاں سے بھارہ کہو اور مری جانے کے لئے بھارہ کہو کا راستہ کسی اذیت سے کم نہیں تھا،وزیراعظم نے دس ماہ کی قلیل مدت میں اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچایا، ہزاروں مریض، ایمبولینسیں، نوجوان روزانہ اس سڑک سے سفر کرتے ہیں،اگر یہ کام 15 ماہ میں ہو سکتا ہے تو چار سال میں کیوں نہیں ہوئے،آج اسلام آباد کے اندر کوئی ایسا روٹ نہیں جو راولپنڈی، اسلام آباد اور مری کے علاقے سے جڑتا نہ ہو، میٹرو بس کی صورت میں آج ہر شہری کے پاس عزت دار سواری موجود ہے،وزیراعظم کا وژن تھا کہ اسلام آباد ایئر پورٹ تک میٹرو بس سروس موجود ہو،آج ہر روٹ اسلام آباد کے ہر سیکٹر کے ساتھ جڑا ہے اور ایئر پورٹ تک رسائی موجود ہے، جو لوگ آپ پر تنقید کرتے ہیں، بالٹی ڈبہ، کنستر لے کر عدالت میں پیش ہوتے ہیں، وہ آج عوام سے آنکھیں نہیں ملا سکتے، پچھلے چار سال ایک ہینڈ پمپ لگا کر اس کی تشہیر کی گئی،آپ کی قیادت میں چند ماہ کے دوران میگا ترقیاتی منصوبے مکمل ہوئے جو کسی معجزے سے کم نہیں،اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کی مثال نہیں ملتی،

    چیف کمشنر اسلام آباد اور چیئرمین سی ڈی اے نور الامین مینگل نے بارہ کہو بائی پاس منصوبہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں 20 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جا رہے ہیں جس میں پارکس ، سڑکوں کی تعمیر کے علاوہ دیگر منصوبے بھی شامل ہیں۔ پہلی مرتبہ وسائل اور سہولیات کار خ وفاقی دارالحکومت کے دیہی علاقوں کی جانب موڑا جا رہا ہے

    عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟

    حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے

    کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

    وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟

    9 مئی کے بعد زمان پارک کی کیا حالت ہے؟؟

  • شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر نوٹس جاری

    شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر نوٹس جاری

    اسلام آباد ہائیکورٹ: شیریں مزاری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر سماعت ہوئی،

    عدالت نے آئی جی اسلام آباد اور ڈی جی امیگریشن کو نوٹس جاری کر دیا ،جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کیس کی سماعت کی ،ڈاکٹر شیریں مزاری اپنے وکیل بیرسٹر احسن جمال پیر زادہ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے استفسار کیا کہ آپ نے درخواست میں ترمیم کردی ہے ؟ وکیل نے کہا کہ جی ترمیم بھی کردی اضافی دستاویزات بھی لگا دیں ہیں ، آج کل جو قانون پاس ہو رہے ہیں بہت افسوس ناک ہے ،لگتا ہے ہماری ضمانتیں بھی آپ کے پاس آئیں گی ،

    جسٹس طارق محمود جہانگیری نے مسکراتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ہماری بھی نا آجائیں ، جس پر عدالت میں قہقے گونج اٹھے،عدالت نے ترمیم شدہ درخواست پر فریقین کو 10 اگست کے لیے نوٹس جاری کر دئیے

    پشاور پولیس کا رویہ… خواجہ سرا پشاور چھوڑنے لگے

    شہر قائد خواجہ سراؤں کے لئے غیر محفوظ

    خواجہ سراؤں پر تشدد کی رپورٹنگ کیلئے موبائل ایپ تیار

    ہ ٹرانسجینڈر قانون سے معاشرے میں خواجہ سرا افراد کو بنیادی حقوق ملے۔

     پاکستان میں 2018 سے قبل ٹرانسجینڈر قانون نہیں تھا،

    واضح رہے کہ شیریں مزاری نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی تھی، عدالت میں دائر درخواست میں سیکرٹری داخلہ، ڈائریکٹر جنرل وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو فریق بنایا گیا ہے

    واضح رہے کہ چند ہفتوں قبل حکومت کی جانب سے شیریں مزاری سمیت پی ٹی آئی کے متعدد موجودہ اور سابق رہنماؤں و قائدین کے نام ای سی ایل ڈالے گئے تھے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے 70 رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں ڈالےگئے ۔ذرائع کے مطابق جن رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں شامل کئے گئے ہیں ان میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی، شیخ رشید، شہریار آفریدی، مراد سعید، علی محمد خان، قاسم سوری، اسد عمر، اسد قیصر، ملیکہ بخاری اور دیگر سابق ایم این ایز شامل ہیں رہنماؤں کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ پولیس کی سفارش پر کیا گیا ۔

  • پاکستان سپورٹس بورڈ کا ڈیلی ویجز ملازمین کے لئے خوشخبری

    پاکستان سپورٹس بورڈ کا ڈیلی ویجز ملازمین کے لئے خوشخبری

    باغی ٹی وی،وفاقی حکومت نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈیلی ویجز ملازمین کے لیے بڑا فیصلہ کرلیا، وفاقی وزیر احسان مزاری نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈیلی ویجز ملازمین ریگولر کرنے کا اعلان کرتے ہوے ایشین گیمز کے لیے پاکستانی دستے کی منظوری دے دی۔پاکستان سپورٹس بورڈ کا اجلاس وفاقی وزیر بین الصوباٸی رابطہ احسان مزاری کی زیر صدارت ہوا جس میں وفاقی سیکرٹری بین الصوباٸی رابطہ احمد حنیف اورکزٸی ، ڈاٸریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ شعیب کھوسہ سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں پاکستان کے کوالیفائیڈ کوچز کو بہتر مراعات دینے کے لیے پالیسی میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا جس کے تحت غیر ملکی کوچز کی طرف پاکستانی کوالیفائیڈ کوچزکی مراعات کو بہتر بنایا جائے گا۔
    باغی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں پی ایس بی کے 77 ڈیلی ویجز ملازمین کو ریگولر کرنے اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈیڑھ ارب کے نان ڈویلپمنٹ بجٹ کی بھی منظوری دی گئی۔اجلاس میں ایشین گیمز میں شرکت کے لیے پاکستانی دستے کی منظوری دی جس کے تحت ایشین گیمز میں 285 رکنی دستہ شرکت کرے گا۔

  • وزیر داخلہ 4 روزہ دورے کیلئے عراق روانہ

    وزیر داخلہ 4 روزہ دورے کیلئے عراق روانہ

    وزیر داخلہ رانا ثنااللہ خان عراقی وزیر داخلہ کی خصوصی دعوت پر 4 روزہ دورے کیلئے عراق روانہ ہو گئے

    علماء کرام کا وفد بھی وزیر داخلہ کے ہمراہ ہے ،اپنے دورے کے دوران وزیر داخلہ عراقی صدر، وزیر اعظم اور وزیر داخلہ سے ملاقات کریں گے ،ہر سال لاکھوں زائرین عراق کا سفر کرتے ہیں، جن کو ویزہ کے حصول اور وہاں قیام سے متعلق مشکلات کا سامنا ہوتا ہے، پچھلے سال یہ صورتحال ایک بحرانی کیفیت اختیار کر گئی تھی

    دورے کے دوران زائرین کی سہولت اور ان مشکلات کے حل سے متعلق عراقی حکومت سے بات کی جائے گی اور اس ضمن میں ایک معاہدہ بھی کیا جائے گا وزیر داخلہ پاکستانی سفارت خانہ میں عراق میں مقیم پاکستانیوں کیلئے مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ سسٹم کا افتتاح بھی کریں گے

    سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈیز کے ذریعے لڑکی بن کر لوگوں کو پھنسانے والا گرفتار

    قصور کے بعد تلہ گنگ میں جنسی سیکنڈل. امام مسجد کی مدرسہ پڑھنے والی بچیوں کی ساتھ زیادتی

    سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

  • سائفر،درخواست پر اعتراضات دور، مقرر کرنے کی ہدایت

    سائفر،درخواست پر اعتراضات دور، مقرر کرنے کی ہدایت

    اسلام آباد ہائیکورٹ: چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر انکوائری کالعدم قرار دینے کی درخواست پر اعتراضات دور کر دیئے گئے،

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر اعتراضات دور کردیے ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے رجسٹرار آفس کو درخواست سماعت کیلیے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی،چیئرمین پی ٹی آئی نے ایف آئی اے انکوائری کالعدم قرار دینے کی درخواست دائر کی تھی چیئرمین پی ٹی آئی نے ایف آئی اے نوٹسز بھی کالعدم قرار دینے کی استدعا کر رکھی ہے،عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا جو اب سنا دیا ہے،

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سائفر انکوائری کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست پر سماعت کی،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ نے عدالت میں کہا کہ ہماری درخواست پر 2 اعتراضات عائد کئے گئے ہیں ،مرکزی اعتراض ہے کہ اسی نوعیت کی ایک درخواست پہلے سے دائر ہے،ہماری وہ درخواست بالکل الگ نوعیت کی تھی، اعتراض نہیں بنتا ایف آئی اے نے طلب کیا تو چیئرمین پی ٹی آئی پیش ہو گئے ہم نے تو نیک نیتی کیلئے کہا تھا کہ بھاگ نہیں رہے پیش ہوں گے، سائفر کا معاملہ اٹھایا ہی نہیں جا سکتا ، وزیراعظم کو استثنیٰ کو حاصل ہوتا ہے، وزیراعظم اور کابینہ کے فیصلوں کو آرٹیکل 248 کے تحت استثنیٰ ہوتا ہے

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ تو کیا اب آپ ایف آئی اے کی انکوائری کو چیلنج کررہے ہیں؟لطیف کھوسہ نے کہا کہ جی بالکل، چیئرمین پی ٹی آئی جس دن ایف آئی اے میں پیش ہوئے اسی دن نیا نوٹس بھیجا گیا، اس سے زیادہ بدنیتی کیا ہو سکتی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی سے 3 گھنٹے تفتیش کی گئی، اسی دن نیا نوٹس بھیج دیاگیا،ایسی کون سی بات رہ گئی تھی جو بعد میں یاد آئی اور دوبارہ نوٹس کردیا ،

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فارق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ابھی تو ہم آپ کی درخواست کو اعتراضات کے ساتھ سن رہے ہیں،میں ریکارڈ منگوا کر دیکھ لیتا ہوں پھراعتراضات دور کر دیتا ہوں،وکیل چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہماری پہلی درخواست ضمانت قبل ازگرفتاری کی تھی،اس درخواست پر ہمیں اس عدالت سے ریلیف بھی نہیں ملا تھا ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے دلائل سننے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر اعتراضات دور کرنے کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو اب سنا دیا ہے،

    واضح رہے کہ ایف آئی اے نے سائفر انکوائری میں چیئرمین پی ٹی آئی کو آج طلب کررکھا ہے،چیئرمین پی ٹی آئی نے سائفر انکوائری کالعدم قرار دینے کی استدعا کررکھی ہے

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

    فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

    فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

    سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے

    واضح ریے کہ عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان سائفر کے حوالہ سے عمران خان کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں، اعظم خان نے اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا ہے، اعظم خان اور عمران خان کی ایک آڈیو بھی سائفر کے حوالہ سے لیک ہوئی تھی جس کے بعد ایف آئی اے نے عمران خان کو طلب کیا تھا تا ہم عمران خان نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی اور تحقیقات رکوانے کی کوشش کی، گزشتہ سماعت پر عدالت نے تحقیقات جاری رکھنے کا حکم دیا، جس کے بعد ایف آئی اے نے دوبارہ عمران خان کو طلب کر رکھا ہے

  • قتل کے سنگین مقدمے میں مطلوب ملزم ،ایف آئی اے انٹرپول پاکستان نے گرفتار کر لیا

    قتل کے سنگین مقدمے میں مطلوب ملزم ،ایف آئی اے انٹرپول پاکستان نے گرفتار کر لیا

    ایف آئی اے انٹرپول پاکستان کی کارروائی ،قتل کے سنگین مقدمے میں مطلوب ملزم کو ایف آئی اے انٹرپول پاکستان نے گرفتار کر لیا

    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اشتہاری ملزم زاہد اقبال پنجاب پولیس کو مطلوب تھا۔ ملزم کو ریاض سے گرفتار کر کے اسلام آباد ائیرپورٹ منتقل کر دیا۔ملزم زاہد اقبال کے خلاف قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔ ایف آئی اے NCB انٹرپول پاکستان نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔ بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن نے ملزم کو گجرانوالہ پولیس کے حوالے کر دیا۔ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ریاض کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔ انتہائی مطلوب ملزمان کی گرفتاری کے لئے این سی بی انٹرپول پاکستان 24/7 خدمات سرانجام دے رہا ہے۔

    پنجاب کے شہر میں دو خواجہ سراؤں کو گھر میں گھس کر گولیاں مار دی گئیں

    دو خواجہ سراؤں کا قتل،پولیس نے خواجہ سراؤں کو دھکے مار کر تھانے سے نکال دیا

    پشاور میں پہلی بار خواجہ سراء کو منتخب کر لیا گیا، آخر کس عہدے کیلئے؟

    خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزمان گرفتار

    دوستی نہ کرنے کا جرم، خواجہ سراؤں پر گولیاں چلا دی گئیں

    مردان میں خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزما ن گرفتار

    دوسری جانب بیرون ملک منشیات بھجوانے والا نیٹ ورک بے نقاب ہو گیا ،تھانہ ماڈل ٹاون پولیس نے ٹرسٹ پلازہ میں نجی کورئیر دفتر میں کاروائی کی،بیرون ملک ہیروین کورئیر کروانیوالے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی دو کلو سے زائد ہیروین برآمد کر لی ،ملزمان کاشف اور ناصر کو ہیروین کا کاٹن بک کرواتے ہوئے گرفتار کیا گیا،ملزمان سپورٹ بیلٹ،جوتے اور شاپروں کے ذریعے مختلف ممالک میں منشیات اسمگل کرتے تھے،ملزمان کے خلاف تھانہ ماڈل ٹاؤن میں مقدمات درج کر لیے گئے،

    دوسری جانب اے کیٹیگری کا ایک اور خطرناک اشتہاری متحدہ عرب امارات سے واپسی پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری عبدالرزاق متحدہ عرب امارات سے واپسی پر ائیر پورٹ سے گرفتار ہوا۔ وہاڑی پولیس کو مطلوب عبدالرزاق کا نام پنجاب پولیس نے پرڈویڑنل نیشنل آئی ڈنٹیفکیشن لسٹ میں شامل کرایا تھا۔ائیر پورٹ امیگریشن کلیرنس کے دوران انٹر بارڈر مینجمنٹ سسٹم پر کریمینل ڈیٹا میں نشاندہی پر ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ ملزم نے رواں برس وہاڑی میں تنازعہ پر شہری کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا اور بیرون ملک فرار ہو گیا تھا۔ ملزم کو مزید قانونی کارروائی کےلئے وہاڑی پولیس کے حوالے کر دیا گیا،ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ عبدالرزاق کی گرفتاری سے بیرون ملک سے گرفتار خطرناک اشتہاریوں کی تعداد 102 ہو گئی

  • آرمی ایکٹ ترمیمی بل ۔۔۔قوم کے دل کی آواز  ،تحریر:ڈاکٹر حافظ مسعود اظہر

    آرمی ایکٹ ترمیمی بل ۔۔۔قوم کے دل کی آواز ،تحریر:ڈاکٹر حافظ مسعود اظہر

    اتحادی حکومت نے بوقت رخصت بہت سے ترمیمی بل منظور کئے ہیں ۔ ان ترامیم میں کچھ کے ساتھ یقینا اختلاف بھی کیا جاسکتا ہے لیکن آرمی ایکٹ ترمیمی بل ۔۔۔۔ایک ایسا بل ہے جو پاکستانی قوم کے دل کی آواز ہے ۔اس بل کے ذریعے صرف فوج کے ڈسپلن کو ہی بہتر نہیں بنایا گیا بلکہ پاک فوج کے وقار اور احترام کو بھی تحفظ دیا گیا ہے۔اس بل کی چند اہم ترامیم یہ ہیں :
    کسی بھی دوہری شہریت والے کو فوج میں کمیشن نہیں ملے گا۔ پاکستان اور افواج کی سیکیورٹی اور مفاد سے متعلق معلومات افشا کرنے پر 5 سال قید ہوگی۔راز افشا کرنے والے شخص سے آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت نمٹا جائے گا۔ترمیمی بل کے مطابق ریٹائرمنٹ، برطرفی یا استعفے پر فوجی افسر 2 سال تک سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے سکے گا۔حساس اداروں سے ریٹائرڈ افسران 5 سال تک سیاسی سرگرمی میں حصہ لینے کے اہل نہیں ہوں گے۔سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہ لینے کی شق کی خلاف ورزی پر 2 سال تک قید کی سزا ہوگی۔ترمیمی بل کے مطابق ریٹائرمنٹ کے بعد فوجی افسر بغیر اجازت پاک فوج کے مفادات سے ٹکراﺅ کرنے والے ادارے میں ملازمت نہیں کرسکے گا ۔ کوئی حاضر سروس یا سابق فوجی الیکڑانک، ڈیجیٹل، سوشل میڈیا پر پاک فوج کو اسکینڈلائز نہیں کرے گا،اسکینڈلائز کرنے پرآرمی ایکٹ کے تحت کارروائی اور پیکا قوانین کے تحت سزا ہوگی۔پاک فوج کو بدنام کرنے، نفرت ابھارنے یا نیچا دکھانے پر 2 سال تک سزا، جرمانہ یا دونوں ہو سکیں گے۔

    امر واقعی یہ ہے کہ یہ تمام ترامیم بے حد اہمیت کی حامل ہیں اور ہر محب وطن پاکستانی کے دل کی آواز ہیں ۔ خاص کر موجودہ حالات میں جبکہ کچھ عناصر ایک منظم طریقے سے پاک فوج کے خلاف نفرت پھیلا رہے ہیں ۔۔۔۔لہذا ایسے ملک دشمن افراد کے خلاف قانون کا شکنجہ کسنا بے حد ضروری تھا ۔ اسلئے کہ پاک افواج ہی پاکستان کے دفاع کی ضامن ہے ۔ قوم کو اپنی بہادر افواج پر فخر ہے ۔ جب بھی بھارت پاکستان پر حملہ آور ہوا پاکستان کی بہادر افواج کے افسروں اور جوانوں نے اپنی جانوں پر کھیل کر وطن کا دفاع کیا ہے۔ 6ستمبر 1965ءکی شب بھارت پاکستان پر حملہ آور ہوا تو دوپہر کے وقت جنرل ایوب خان نے نہایت ہی ولولہ انگیز خطاب کیا اور کہا دشمن نے ایک ایسی قوم کو للکارا ہے جو لاالہ الا اللہ محمد رسول اللہ پر ایمان رکھتی ہے اور شہادت کے جذبوں سے سرشار ہے۔ پھر انھوں نے کہا اے میری قوم لاالہ الااللہ پڑھتے چلو آگے آگے بڑھتے چلو ! تب پوری قوم سیسہ پلائی دیوار بن گئی اور اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگئی ۔ جذبات کا یہ عالم تھا کہ جب پاکستان کی فضاﺅں میں بھارتی طیارے داخل ہوتے تو پیروجواں اور بچے پاک فوج کے جوانوں اور افسروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کےلئے ڈنڈے اٹھائے سڑکوں پر نکل آتے اور بھارتی طیاروں کو دیکھ کر ڈنڈے لہراتے ، مکے دکھاتے اور نعرے لگاتے تھے ۔ سترہ روزہ جنگ میں ہماری افواج نے وہ کردار ادا کیا جسے تاریخ کبھی فراموش نہیں کر سکے گی۔ عوام کی والہانہ محبت اور مددو حمایت سے فوج کے حوصلے بلند ہوتے گئے ۔ میجر عزیز بھٹی کی بٹالین بی آر بی پر تعینات تھی انہوں نے بڑی جواں مردی سے کئی دن تک بھارتی یلغار کو روکے رکھا۔ وہ بار بار پوزیشن تبدیل کر کے فائر کرتے اور دشمن کو یہ تاثر دیتے رہے کہ اسے ایک بریگیڈ کا سامنا ہے۔ وہ بڑی بے جگری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر گئے۔ اس بہادری کے عوض میجر عزیز بھٹی کو سب سے بڑے ایوارڈ نشانِ حیدر سے نوازا گیا۔اسی طرح ایم ایم عالم نے سرگودہا میں ایک روز میں سات ہوائی جہاز گراکر بھارت کی فضائی برتری کا سحرتوڑ ڈالا۔ چونڈہ میں ٹینکوں کی دنیا کی سب سے خوفناک جنگ لڑی گئی جو بھارتی ٹینکوں کا قبرستان ثابت ہوئی۔

    الغرض 1965ءکی جنگ میں بھارتی افواج نے جس طرف سے بھی پیش قدمی کی اسے منہ کی کھانی پڑی اس سلسلہ میں بیشمار واقعات تاریخ کاحصہ بن چکے ہیں تاہم میں یہاں ایک واقعہ بطور خاص ذکر کرنا چاہوں گا جو مجھے پاک فوج کے ایک ریٹائرڈ برگیڈیئرنے سنایا وہ کہتے ہیں ہم لاہور کے محاذ پر تھے ہمارا توپ خانہ بھارتی توپوں کو دندان شکن جواب دے رہا تھا اس اثنا میں میں نے دیکھا کہ جب بھی بھارت فوج کی طرف سے کوئی گولہ آتا تو ہمارے توپ خانے کا ایک فوجی فوراََ اپنی توپ کے ساتھ چمٹ جاتا میں نے اس سے پوچھا آپ ایسا کیوں کررہے ہو۔وہ کہنے لگا ” سر آپ جانتے ہیں کہ ہمیں ایک بہت بڑے دشمن کاسامنا ہے جس کی افرادی قوت بھی ہم زیادہ ہے اور اسلحہ بھی ہم سے زیادہ ہے ۔ اس محاذ پر ہمارے پاس بہت کم توپیں ہیں اگر ان میں سے کوئی ایک توپ بھی ناکارہ ہوگئی تو ہمیں بے پناہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔ جب بھارتی توپ کا کوئی گولہ ہماری طرف آتا ہے تو میں اپنی توپ کے ساتھ اسلئے چمٹ جاتا ہوں کہ توپ کو نقصان نہ پہنچے چاہے میرا جسم ٹکڑوں میں تقسیم ہوجائے ۔یہ اور اس طرح کے بیشمار واقعات ہماری بہادر افواج کے ماتھے کا جھومر ہیں ۔
    حقیقت یہ ہے کہ ہماری مسلح افواج اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور شجاعت کے اعتبار سے دنیا کی بہترین افواج میں شمار ہوتی ہیں۔ پاکستان کا دفاع ان کی اوّلین ذمے داری ہے اور وہ اِس مقدس فریضے کی ادائیگی میں ہر وقت مستعد اور چوکس رہتی ہیں۔ ہماری بہادر افواج کی امتیازی شناخت ان کا جذبہ شہادت ہے اور ”جہاد فی سبیل اللہ“کا ماٹو ہے۔ شہادت کا شوق اور جہاد فی سبیل ۔۔۔۔یہ دو ایسی صفات ہیں جن سے بھارت ، امریکہ ، روس اور دیگر ممالک کی افواج محروم ہیں ۔ قیام پاکستان سے اب تک ہمارے ہزاروں جانباز جامِ شہادت نوش کر چکے ہیں اور داخلی اور خارجی چیلنجوں کے سامنے ناقابلِ تسخیر دیوار بنے ہوئے ہیں۔ہماری افواج کئی طرح کے دشمنو ں سے برسرپیکار ہے ۔ ایک دشمن وہ جو بھارت کی صورت میں سامنے ہے ۔دوسرے وہ دشمن ہیں جو سامنے تو نہیں لیکن ہماری بستیوں میں موجود ہیں بظاہر عام انسانوں جیسے نظر آتے ہیں ۔اس وقت بلوچستان اور صوبہ خیبر پختونخواہ میں دہشت گرد پھر سراٹھا رہے ہیں ۔ بہادر افواج کے جوان اپنی جانوں پر کھیل کر ان وطن دشمنوں اور دہشت گردوں کو واصل جہنم کررہے ہیں ۔ جب ہم رات کے وقت اپنے گھروں میں اور اپنے بستروں آرام کی نیند سورہے ہوتے ہیں اس وقت ہمارے وطن کے جیالے پاسبان راتوں کو جاگ کر سرحدوں پر پہرہ دے رہے ہوتے ہیں ۔ ہمارے دشمن یہ بات اچھی طرح جانتے ہیں کہ جب تک مضبوط فوج موجود ہے پاکستان کو نقصان پہنچانا ممکن نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ دشمن کااولین نشانہ ہماری فوج ہے ۔دشمن کا فوج کے خلاف سب سے خطرناک وار۔۔۔۔۔غلیظ پروپیگنڈا ہے۔ اس پروپیگنڈا کا مقصد یہ ہے کہ فوج اور قوم کے درمیان نفرت کے بیج بوئے جائیں ۔ یہ وہی حربہ ہے جو مشرقی پاکستان میں استعمال کیا گیا پہلے وہاں بھائی کو بھائی سے لڑایا گیا پھرحالات ایسے پیدا کردیے گئے کہ کلمہ گو مسلمان اپنے ہی مسلمان اور اپنی عساکر کے خلاف ہوگئے ، افواج پر حملے کئے جانے لگے ، ان کی تنصیبات کو نقصان پہنچایا جانے لگا اس طرح سے اپنی افواج کو کمزور کرکے دشمن کا راستہ ہموار کیا گیا پھر جو ہوا وہ خون کے آنسو رولادینے والی داستان ہے ۔

    9مئی کے دن جو کچھ ہوا جس طرح عسکری تنصیبات پر حملے ہوئے ، شہدا کی یادگاروں کو مسمار کیا گیا ۔۔۔۔ہم سمجھتے ہیں کہ یہ تمام واقعات 1970ءمیں ملک کے خلاف کی جانے والی دشمنی کا ہی تسلسل ہے ۔ضروری ہے کہ ان ملک دشمنوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے ۔ یہ کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ۔ ان کے ساتھ رعایت ملک کی بنیادوں کو کھوکھلا کرنے کے مترادف ہے ۔ پوری پاکستانی قوم کا مطالبہ ہے کہ 9مئی کے سانحہ کے ذمہ دار وں، ان کے ماسٹر مائنڈاور افواج پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ آئندہ کےلئے کسی کو ملک کی سلامتی اور سالمیت کے ساتھ کھیلنے کی جرات نہ ہو ۔

  • پاکستان اور چین کے مایبن مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

    پاکستان اور چین کے مایبن مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چین کے نائب وزیراعظم ہی لیفینگ کا وزیرِ اعظم ہاؤس پہنچنے پر گرمجوشی سے استقبال کیا

    ملاقات میں فریقین نے پاکستان اور چین کے تعلقات کے متعدد پہلوؤں، بشمول چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) اور دوطرفہ اقتصادی و مالیاتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا ،وزیراعظم نے ہی-لیفینگ کو مارچ میں چین کے نائب وزیراعظم کے عہدے پر فائز ہونے پر مبارکباد پیش کی،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین پاکستان میں 2022 کے تباہ کن سیلاب اور پاکستان کو درپیش موجودہ معاشی چیلنجز بالخصوص آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کو حتمی شکل دینے جیسے مشکل اوقات میں پاکستان کے شانہ بہ شانہ کھڑا رہا، چین کے نائب وزیراعظم ہی-لیفینگ نے پاکستان اور چین کی سٹریٹیجک شراکت داری اور دوستی اور بھائی چارے پر مبنی تعلقات کو اجاگر کیا اور دونوں ممالک کے درمیان اشتراک میں توسیع پر زور دیا ،چینی نائب وزیراعظم نے پاکستان کی معاشی و اقتصادی ترقی اور خوشحالی میں چین کے مستقل تعاون کی یقین دہانی کرائی ،

    ملاقات میں دونوں ممالک کے راہنماؤں نے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کی پاکستان اور چین کی مشترکہ معاشی اور اقتصادی ترقی میں مرکزیت پر زور دیا ،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کی دس سالہ سالگرہ اس منصوبے کو ازسر نو توسیع دینے کا ایک سنہری موقع ہے، ملاقات میں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کی چین کو زرعی برآمدات بڑھانے میں پاکستان کی دلچسپی سے آگاہ کیا.ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان زرعی، صنعتی اور مواصلاتی سمیت دیگر شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے دونوں رہنماؤں نے علاقائی مسائل اور اپنے قومی مفادات کے تحفظ پر ایک دوسرے کی حمایت کے عزم کا اظہار کیا وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چینی نائب وزیراعظم ہی-لیفینگ کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام بھی کیا

    پاکستان نے چینی نائب وزیراعظم ہی لیفینگ کو بڑے اعزاز سے نواز دیا، 

    باجوڑ، خار میں دہشت گردی،سی پیک کی دس سالہ تقریبات سادگی سے منانے کا فیصلہ
    دوسری جاب وزیراعظم شہبازشریف نے باجوڑ، خار میں دہشت گردی کے واقعے کے سوگ میں سی پیک کی دس سالہ تقریبات سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا ہے،وزیراعظم کی ہدایت پر سی پیک کے دس سال مکمل ہونے کی خوشی میں کلچر شو بھی منسوخ کردیا گیا ،سی پیک کے دس سال مکمل ہونے کی خوشی میں منعقدہ یہ تقریب کلچرل شو کے بغیر سادگی سے منعقد ہو گی چین کے نائب وزیراعظم ہی لی فینگ کی آمد کے موقع پر کلچر شو منعقد ہونا تھا وزیراعظم نے ہدایت کی کہ قوم سوگ کی حالت میں ہے، لہذا کلچر شو منعقد نہ کیا جائے ،باجوڑ ، خار میں گزشتہ روز جے یو آئی (ف) کے ورکرز کنونشن میں دہشت گردی سے 44 افراد شہید اور 200 سے زائد زخمی ہوئے تھے