Baaghi TV

Tag: اسلام آباد

  • قومی اسمبلی میں  29 بل کثرت رائے سے منظور

    قومی اسمبلی میں 29 بل کثرت رائے سے منظور

    قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر راجہ پرویز اشرف کی صدارت میں ہوا ۔قومی اسمبلی میں حکومت اوراپوزیشن کے مختلف ارکان کے 29 بل کثرت رائے سے منظور کر لیے گئے۔ منظور ہونے والے اہم بلوں میں تحفظ خاندانی زندگی و ازدواج بل2023 اور پاکستان میں داخلے کے مقامات صحت عامہ بل شامل ہیں۔ آج کی قانون سازی کی اہم بات اجلاس میں 26 نئی یونیورسٹیوں اور مختلف تعلیمی انسٹیٹیوٹ کے قیام کے بلوں کی منظوری دینا شامل تھا۔ اجلاس کے دوران ڈاکٹر نفیسہ شاہ کے توجہ دلاؤ نوٹس پر جواب دیتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری سعد وسیم نے کہا کہ ملک میں قدرتی گیس کی کمی ہے، خیرپور اقتصادی زون کو قدرتی گیس کی فراہمی کے لیے ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں۔وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید شاہ نے اجلاس میں ای او بی آئی کے متاثرہ ملازمین کو مستقل نہ کرنے کا معاملہ اٹھایا۔تاہم نورعالم خان نے بڑھتی ہوئی مہنگائی پر قابو پانے کے لیے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔وقفہ سوالات میں گیلری میں سرکاری اداروں کے حکام کی عدم موجودگی پر اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے نوٹس لیتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا اور رولنگ دی کہ وقفہ سوالات میں تمام سرکاری اداروں کے حکام گیلری میں موجود رہیں۔قومی اسمبلی کا اجلاس 31 جولائی شام 5 بجے تک کے لیے ملتوی ہوگیا۔

  • پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو اشتہاری قرار دینے کا تفصیلی فیصلہ جاری

    پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو اشتہاری قرار دینے کا تفصیلی فیصلہ جاری

    اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے فوج کے خلاف بغاوت پر لوگوں کو اکسانے کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو اشتہاری قرار دینے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔

    باغی ٹی وی : گزشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپر نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے مسلسل عدم حاضری پرتحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو اشتہاری قرار دے دیا،جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ شہباز گل کیخلاف اشتہاری کی کارروائی تب منسوخ ہو جب وہ ذاتی حیثیت میں پیش ہوں شہباز گل 4 ہفتوں کا بتا کر ملک سے گئے تھے انہوں نے چالاکیوں سے کام لینا شروع کر دیا انہیں ملک سے بھگا دیا گیا ہے۔

    رواں ہفتے امریکی حکام دوحا میں طالبان کے وفد سےملاقات کریں گے

    ورانِ سماعت ایف آئی اے اور نادرا نے شہباز گل کی جائیدادوں سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرائی،عدالت نے شہباز گل کی 2 درخواستیں مسترد کر دیں شہباز گل کی کیس کی کارروائی روکنے اور بذریعہ ویڈیو لنک حاضری کی درخواست مسترد کی گئی ،شہبازگِل نے بیماری کی وجہ بتا کر عدالت سے وڈیولنک کے زریعے حاضری لگانے کی درخواست کی تھی سیشن عدالت نے شہباز گل کو 31 جولائی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی تاہم آج پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو اشتہاری قرار دینے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا-

    ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سِپرانے 2صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہےکہ شہباز گل پہلے کی طرح پھر سے عدالت سے غیر حاضر رہے، انہوں نے وارنٹ منسوخی اور ویڈیو لنک پر حاضری کی درخواست دی۔

    ہوائی فائرنگ کرنے والوں کیخلاف آپریشن وسیع، 600 ملزمان گرفتار

    عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہےکہ وکیل صفائی کے مطابق شہباز گل سخت علیل ہیں، عدالت نہیں آسکتے، اشتہاری قرار دینے کی کارروائی عدالت میں پیشی کے بغیر ختم نہیں کی جاسکتی، شہباز گل نے مخصوص وقت کے لیے بیرون ملک جانےکے ہائیکورٹ کےحکم کی خلاف ورزی کی۔

    فیصلے میں کہا گیا کہ پولیس نےشہباز گل کےخلاف اشتہاری قرار دینےکی کارروائی سے متعلق رپورٹ جمع کرادی، پولیس کے مطابق شہباز گل کی رہائش گاہ پر گرفتاری کرنے کی کوشش کی گئی، شہبازگل کی رہائش گاہ پر اشتہاری قرار دینے کا اشتہار چسپاں کر دیا گیا ہے شہبازگل جان بوجھ کر اپنی گرفتاری سے بھاگ رہے ہیں، عدالت انہیں اشتہاری قرار دیتی ہے اور ان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے جاتے ہیں، نادرا رپورٹ کے مطابق شہبازگل کا شناختی کارڈ بھی بلاک کردیا گیا ہے۔

    فیس بک کے ماہانہ صارفین کی تعداد 3 ارب سے زائد ہوگئی

    عدالت نے فیصلے میں حکم دیا کہ ڈپٹی کمشنر فیصل آباد اور اسلام آباد شہبازگل کی جائیداد سے متعلق رپورٹ 31جولائی تک دیں۔

  • پارلیمنٹ لاجز ،عالیہ حمزہ کا سامان باہر نکال دیا گیا

    پارلیمنٹ لاجز ،عالیہ حمزہ کا سامان باہر نکال دیا گیا

    پی ٹی آئی ارکان سے پارلیمنٹ لاجز خالی کروانے کیلئے آپریشن شروع کیا گیا ہے،

    سی ڈی اے کے عملے نے پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کا سامان اور اہلخانہ کو باہر نکال کر لاج خالی کرا دیا ،سامان باہر نکالنے کے بعد عملے نے لاج کو تالے لگا دیئے گئے عالیہ حمزہ کے سامان کی فہرست بھی تیار کی گئی ،پی ٹی آئی کی خاتون رہنما اس وقت جیل میں ہیں ،

    خاتون رہنما عالیہ حمزہ کا لاج سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی ہدایات پر خالی کرایا گیا ہے، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عالیہ حمزہ کی رہائشگاہ کسی اور رکن کو الاٹ کی گئی ہے،پی ٹی آئی کے ارکان کو لاجز خالی کرنے کے نوٹس جاری کئے جا چکے ہیں،

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی سے مستعفی ہو چکے ہیں اور انہوں نے ابھی تک پارلیمنٹ لاجز کو خالی نہیں کیا تھا جس کی وجہ سے حکام کو آپریشن کرنا پڑا،آپریشن سے قبل سی ڈی اے نے خط لکھا تھا خط کے متن کے مطابق آپریشن میں کسی بھی غیر معمولی صورتحال سے نمٹنے کے لیے معاونت کی جائے،رہائشیں خالی نہ کرنے پر آپریشن کرنا ہے لہٰذا کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ پی ٹی آئی ارکان اپریل میں قومی اسمبلی سے اجتماعی استعفے دے چکے ہیں تاہم ابھی تک کئی ارکان سرکاری رہائش گاہیں اور مراعات لے رہے.

    مبشرلقمان آپ نے قوم کی مظلوم مقتولہ بیٹی کےلیےآوازبلند کی:ڈرنا نہیں: ہم تمہارے ساتھ ہیں:ٹاپ ٹویٹرٹرینڈ 

    :نورمقدم کی مظلومیت کیوں بیان کی: ظاہر جعفر کے دوست ماہر عزیز کے وکیل نے مبشرلقمان کونوٹس بھجوا دیا

    نور مقدم قتل کیس،فیصلہ آ گیا،مرکزی ملزم سفاک ظاہر جعفر کو سزائے موت کا حکم

    نور مقدم کیس زندہ رکھنے پر مبشر لقمان کا شکریہ، جویریہ صدیق

    آج ہمیں انصاف مل گیا،نور مقدم کے والد کی فیصلے کے بعد گفتگو

    انسانیت کے ضمیرپرلگے زخم شاید کبھی مندمل نہ ہوں،مریم نواز

    مبارک ہو، نور مقدم کی روح کو سکون مل گیا، مبشر لقمان جذباتی ہو گئے

  • توشہ خانہ کیس،ٹرائل پر حکم امتناع جاری کرنے کی استدعا پر فیصلہ محفوظ

    توشہ خانہ کیس،ٹرائل پر حکم امتناع جاری کرنے کی استدعا پر فیصلہ محفوظ

    اسلام آباد ہائیکورٹ: الیکشن کمیشن کا چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کیس ،ٹرائل کورٹ کے کیس قابل سماعت قرار دینے کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیل پر سماعت کی،چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ حارث عدالت کے سامنے پیش ہوئے، الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز بھی عدالت کے سامنے پیش ہوئے،چیئرمین پی ٹی آئی نے اپیل پر فیصلے تک ٹرائل روکنے کی استدعا بھی کر رکھی ہے

    وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ اس عدالت میں ہماری چار مختلف اپیلیں سماعت کیلئے مقرر ہیں، سپریم کورٹ نے چاروں اپیلوں پر اکٹھے فیصلہ کرنے کا کہا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وہ تو آرڈر آ جائے تو پھر دیکھ لیتے ہیں، ایک تو جج صاحب کی کسی فیس بک پوسٹ کا ایشو ہے، وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ جج صاحب نے کہا فیس بک اکاؤنٹ میرا ہے پوسٹیں میری نہیں ، انہوں نے کہا کہ میں نے بھی ایف آئی اے کو لکھا ہوا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کل تک میرے پاس ایسا کچھ نہیں آیا ، بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ٹرائل کورٹ میں جو معاملہ ہوا وہ وہیں پر ختم ہو چکا صلح صفائی ہو گئی تھی ،وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ ہم نے ٹرائل جج سے معذرت بھی کی تھی ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ کمپلینٹ کی بنیاد پر پہلے سائبر کرائم ونگ دیکھے گا ، اس کے بعد سائبر کرائم ونگ آگے تحقیقات کرے گا ،

    وکیل نے کہا کہ آج عدالت کے سامنے چار کیسز عدالت کے سامنے ہیں ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق میڈیا سے سنا تھا،خواجہ حارث نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کو کیس سننے کی ہدایت کی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ان سارے کیسسز کو پھر اکٹھا ہی سن لیتے ہیں، آپکی چار اپیلیں اج زیر سماعت ہیں اور دو پرانے ہیں؟ میڈیا سے جو سنا ضروری نہیں کہ وہ ٹھیک ہو، آپ بتائیے آرڈر کیا ہوا ہے ؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے آرڈر کا انتظار کر لیتے ہیں ،عدالت نے بغیر کوئی کارروائی آگے بڑھائے سماعت ملتوی کردی

    اسلام آباد ہائی کورٹ: توشہ خانہ فوجداری کارروائی کا کیس چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیلوں پر سپریم کورٹ کا تحریری حکمنامہ آنے کے بعد سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ خواجہ صاحب سپریم کورٹ کا آرڈر ہمارے پاس آ گیا ہے ، خواجہ حارث نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو پڑھا اور کہا کہ سپریم کورٹ نے کہا کہ ہائیکورٹ چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیلوں پر فیصلہ کرے، سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کے جج ہمایوں دلاور پر اعتراض کی درخواست بھی سننے کا کہا، ہمارے پہلے کیسز تو عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق ہیں،چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تو یہ کُل چار کیسز ہو گئے ہیں، خواجہ حارث ایڈوکیٹ نے کہا کہ کیس قابلِ سماعت ہونا کسی بھی کیس میں بنیادی نکتہ ہوتا ہے، کیس کا ٹرائل چلنے سے پہلے اِس نکتے پر فیصلہ ہونا لازم ہے،

    چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ حارث نے توشہ خانہ کیس کا ٹرائل روکنے کی استدعا کر دی،خواجہ حارث نے کہا کہ جب تک ہائیکورٹ سے اپیلوں پر فیصلہ نہیں ہو جاتا ٹرائل روک دیا جائے، عدالتی دائرہ اختیار کا فیصلہ ابتدائی طور پر ہونا چاہئے، جب تک ہماری درخواستوں پر فیصلہ نہیں ہوتا تب تک ٹرائل روک دیں ، اگر ٹرائل جاری رہتا ہے تو ہماری درخواستیں غیر موثر ہو جائیں گی۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آج کی سماعت کا آرڈر جاری کروں گا، کیس کی سماعت آئندہ ہفتے میں مقرر کر لیتے ہیں،عدالت نے توشہ خانہ اپیلوں پر سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی ،توشہ خانہ کیس کے ٹرائل پر حکم امتناع جاری کرنے کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا، حکم امتناع ملے گا یا نہیں ؟ اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا ،کیس سے متعلق مزید سماعت عدالت نے ملتوی کردی

    قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش

    نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی، 

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے

    بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

    10جولائی تک فیصلہ کرنا ہے،آپ کو 7 اور 8 جولائی کے دو دن دیئے جا رہے ہیں 

    واضح رہے کہ توشہ خانہ کا ٹرائل روکنے کے لئے سپریم کورٹ عدالت نے چئیرمین پی ٹی آئی کی درخواست کو نمٹا دیا ، جسٹس یحیٰ آفریدی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو بھی کہنا ہے اسلام آباد ہائی کورٹ کے سامنے کہیں، سماعت سے قبل چیئرمین پی ٹی کی موجودگی میں کمرہ عدالت کے باہر شور شرابا ہوا، جس پر بینچ کے سربراہ جسٹس یحییٰ آفریدی نے عدالتی احترام برقرار رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ باہر سے شور شرابا ختم کرائیں ورنہ ہم کیس نہیں سنیں گے ،عدالتی احترام کو مدنظر رکھیں

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

    فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

    فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

    سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے

  • چوری کی گئی موٹرسائیکلوں کے جعلی کاغذات بنا کر فروخت کرنے والا گروہ بے نقاب

    چوری کی گئی موٹرسائیکلوں کے جعلی کاغذات بنا کر فروخت کرنے والا گروہ بے نقاب

    چھینی و چوری کی گئی موٹرسائیکلوں کے جعلی کاغذات بنا کر فروخت کرنے والا گروہ بے نقاب

    ایس ایس پی ضلع کیماڑی فدا حسین جانوری کی سربراہی میں ضلع کیماڑی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں،ایس ڈی پی او سعید آباد مسرور احمد جتوئی کی زیرنگرانی ایس ایچ او تھانہ سعید آباد انسپکٹر محمد نواز گوندل کی اسٹاف کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کامیاب کاروائی کی گئی،کراچی کے مختلف اضلاع سے چھینی و چوری کی گئیں موٹر سائیکلوں کے جعلی کاغزات تیار کرکے موٹرسائیکلیں فروخت کرنے والے دو ملزمان گرفتار کر لئے گئے،ملزمان کی شناخت 1- منور ولد عبدالوارث اور 2- شاہزیب ولد غلام حیدر کے ناموں سے ہوئی۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے سرقہ شدہ دو موٹرسائیکلیں اور جعلی کاغذات برآمد ہوئے۔

    ملزمان کے قبضے برآمدہ موٹرسائیکل KPL-5335 تھانہ سرسید کی حدود سے چھینی گئی ہے جسکا مقدمہ 498/23 بجرم دفعہ 392/397/34 ت پ تھانہ سرسید میں درج ہے۔جبکہ برآمدہ موٹرسائیکل نمبری KPE-7772 تھانہ تھانہ اجمیر نگری کے مقدمہ 459/23 بجرم دفعہ 381A کی مال مسروقہ ہے۔ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل کے حوالے کیا گیا۔

    دوسری جانب ضلع ویسٹ پولیس نے شہری پر قاتلانہ حملہ کرنے والے (اقدام قتل) کے مرتکب ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ملزمان نے مورخہ 22 جولائی 2023 کو عبداللّٰہ گبول گوٹھ میں شہری نصیب اللّٰہ پر چھری کے وار سے حملہ کرکے اسے زخمی کیا۔واقعہ کا مقدمہ الزام نمبر 316/2023 بجرم دفعہ 324/34 شہری کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ گلشن معمار میں درج ہے۔ایس ایچ او گلشن معمار نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرکے واقع میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا۔ملزمان کو ضابطے کے تحت گرفتار کرکے مزید تفتیش کے لئے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا۔گرفتار ملزمان میں خاطر ولد محمد اسحاق اور ظفر اللّٰہ ولد امجد اللّٰہ شامل ہیں۔

    عثمان بزدار کے گرد گھیرا تنگ،مبشر لقمان نے بطور وزیر بیورو کریسی کیلئے کیسے سٹینڈ لیا تھا؟ بتا دیا

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    عثمان بزدار اور انکے بھائیوں سمیت انکے مبینہ فرنٹ مین طور بزدار کے خلاف انٹی کرپشن میں انکوائری شروع

    جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

    جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

    جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

     

  • انکوائری سے روکنے والے جج کو ان کے اہل خانہ کا لیک شدہ ڈیٹا دکھائیں،نورعالم خان

    انکوائری سے روکنے والے جج کو ان کے اہل خانہ کا لیک شدہ ڈیٹا دکھائیں،نورعالم خان

    نور عالم خان کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا

    نادرا سے ڈیٹا لیک ہونے کا معاملہ پر بحث ہوئی، ایف آئی اے حکام نے پی اے سی کو نادرا ڈیٹا لیک کیس پر بریفنگ دی، نورعالم خان نے کہا کہ نادرا کا ڈیٹا لیک کر کے فروخت کیا گیا۔ ہر ایک پاکستانی کا نادرا ریکارڈ لیک کر کے فروخت کیا گیا ہے۔ ایف آئی اے حکام نے کمیٹی اجلاس میں کہا کہ ڈیٹا لیک انکوائری کے دوران نادرا حکام کی جانب سے مزاحمت کا سامنا ہے۔ ریکارڈ حاصل کر رہے تھے کہ نادرا کا ایک افسر ہائی کورٹ چلا گیا۔نور عالم خان نے کہا کہ ایف آئی اے کو انکوائری سے روکنے والے جج کو ان کے اہل خانہ کا لیک شدہ ڈیٹا دکھائیں ،چیف جسٹس سے درخواست ہے کہ اس حساس معاملہ کی انکوائری ہونے دیں۔

    پی اے سی نے نادرا ڈیٹا لیک اور این ٹی ایل کرپشن کیس پر فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کی ہدایت کر دی ، ایف آئی اے حکام نے کہا کہ ہائی کورٹ نے پی اے سی کی ہدایات کے خلاف اسٹے دیا ہے۔نور عالم خان نے کہا کہ ہائی کورٹ کا بھی ریکارڈ منگوائیں، ہائی کورٹ کی بہت بڑی عمارت بنی ہے۔ پی اے سی نے اسلام آباد ہائی کورٹ کی پرفارمنس آڈٹ رپورٹ طلب کر لی

    آئی جی ایف سی نارتھ بلوچستان کی پی اے سی اجلاس اور ڈی اے سی میں عدم شرکت پر پی اے سی نے اظہار برہمی کیا، پی اے سی نے آئی جی ایف سی نارتھ بلوچستان کے رویے کے خلاف آرمی چیف، چیئرمین جوائنٹ چیفس اور سیکرٹری دفاع کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے،

    ‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

    ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟

    بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

    بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

    سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

    سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

    سائبر کرائم کا شکار ہونے والی خواتین خودکشی کی طرف مائل ہو جاتی ہیں،انکشاف

    پاکستانی اداروں پر سائبر حملوں میں اضافہ، بھارت سمیت کئی ممالک ملوث

  • سپریم کورٹ،توشہ خانہ کا ٹرائل روکنے کی عمران خان کی استدعا مسترد

    سپریم کورٹ،توشہ خانہ کا ٹرائل روکنے کی عمران خان کی استدعا مسترد

    سپریم کورٹ میں توشہ خانہ فوجداری کیس کے قابل سماعت ہونے کا معاملہ ،پر سماعت ہوئی

    جسٹس یحییٰ آفریدی نے وکیل خواجہ حارث سے استفسار کیا کہ اس کیس میں شکایت کنندہ کون ہے ،سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری ہیں، جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ مناسب ہوگا فریقن کو بھی بلا لیں، کیس کی سماعت ساڑھے دس بجے سے ملتوی کر دی گئی

    دوبارہ سماعت ہوئی تو سپریم کورٹ نے توشہ خانہ کا ٹرائل روکنے کی عمران خان کی استدعا مسترد کردی ،سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ ٹرائل کورٹ کے جج پر اعتراض اور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی درخواستوں کو اکٹھا سن کر فیصلہ کرے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے توشہ خانہ کیس ٹرائل کورٹ کو بھجوانے کے معاملے میں مداخلت نہیں کرینگے، سپریم کورٹ نے توشہ خانہ فوجداری کیس اسلام آباد ہائیکورٹ کوبھیج دیا

    عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا عمران خان آج صبح سے عدالت میں موجود تھے ،عمران خان کی درخواست پر سماعت جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل بینچ نے کی

    عدالت نے چئیرمین پی ٹی آئی کی درخواست کو نمٹا دیا ، جسٹس یحیٰ آفریدی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ جو بھی کہنا ہے اسلام آباد ہائی کورٹ کے سامنے کہیں، سماعت سے قبل چیئرمین پی ٹی کی موجودگی میں کمرہ عدالت کے باہر شور شرابا ہوا، جس پر بینچ کے سربراہ جسٹس یحییٰ آفریدی نے عدالتی احترام برقرار رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ باہر سے شور شرابا ختم کرائیں ورنہ ہم کیس نہیں سنیں گے ،عدالتی احترام کو مدنظر رکھیں ،شور کے سبب بینچ کچھ دیر کیلئے آٹھ کر چلا گیا

    عدالتی احترام ڈیکورم بحال ہوا تو ججز واپس آئے اور کیس پر سماعت کی، جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے تو معاملہ ٹرائل کورٹ کو بھیجا تھا ،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ہم نے حج پر اعتراض اٹھا کر کیس کسی اور حج کے سامنے مقرر کرنے کی بھی درخواست کی تھی، ڈی جی لاء الیکشن کمیشن نے کہا کہ ٹرائل کورٹ کیس منتقلی کا فیصلہ کرچکی ہے، وکیل درخواست گزار خواجہ حارث نے کہا کہ ہم مکمل انصاف کی فراہمی کیلئے سپریم کورٹ آئے ہیں،جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ماتحت عدلیہ سے متعلق ایڈوائزری اختیار سماعت ہائیکورٹس کے پاس ہے، ہم تو صرف ہائیکورٹ سے درخواست کر سکتے ہیں،

    میں تو قاضی فائز عیسیٰ کو جانتا بھی نہیں،عمران خان
    چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سپریم کورٹ میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف صدراتی ریفرنس دائر کرنے کی ذمہ داری اس وقت کی اسٹبلشمنٹ پر ڈال دی

    سپریم کورٹ کے کمرہ عدالت میں صحافیوں نے چیئرمین پی ٹی آئی سے سوال کئے، صحافی نے سوال کیا کہ کیا قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس بھیجنے کو اپنی غلطی مانتے ہیں؟ جس پر عمران خان کا کہنا تھا کہ میں تو قاضی فائز عیسیٰ کو جانتا بھی نہیں، میری تو جج صاحب سے کبھی ملاقات بھی نہیں ہوئی ہمیں تو ریفرنس بھیجا گیا تھا ہم نے آگے پہنچا دیا ،صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ کو ریفرنس اس وقت کی اسٹیبلشمنٹ نے بھیجا تھا؟ جس کے جواب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ کیا آپ کو کسی قسم کا شک ہے؟

    190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس ،عمران، بشریٰ کی ضمانت میں 31 جولائی تک توسیع
    دوسری جانب احتساب عدالت اسلام آباد ،190 ملین پاؤنڈ کرپشن کا کیس کی سماعت ہوئی،معاون وکیل نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سپریم کورٹ میں موجود ہیں، خواجہ حارث بھی سپریم کورٹ میں موجود ہیں، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے سماعت میں بارہ بجے تک وقفہ کردیا،

    دوبارہ سماعت ہوئی تو چیئرمین پی ٹی آئی احتساب عدالت میں اپنے وکلا کے ہمراہ پیش ہو گئے، جج محمد بشری نے سلمان صفدر سے استفسار کیا کہ خواجہ حارث صاحب کہاں ہیں،وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ میری معلومات کے مطابق خواجہ حارث سپریم کورٹ تھے اور سپریم کورٹ سے ہائیکورٹ جائیں گے،عدالت نے استفسار کیا کہ خواجہ حارث صاحب آئیں گے یا نہیں،عدالت نے خواجہ حارث کی آمد تک سماعت میں وقفہ کر دیا ،عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری لگا کر جانے کی اجازت دے دی،

    تیسری بار سماعت ہوئی تو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کی 31 جولائی تک عبوری ضمانت میں توسیع کر دی گئی،بشری بی بی کی آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی ، بیرسٹر گوہر نے کہا کہ خواجہ حارث سپریم کورٹ میں مصروف تھے پھر ہائیکورٹ جانا ہے،ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفرنے کہا کہ یہ ہر تاریخ میں یہی کہتے ہیں عبوری ضمانت کا کیس ہے ، جج محمد بشیر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ انھیں کل کی تاریخ دے دیں ،بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کل ہائیکورٹ جانا ہے سپریم کورٹ کی ڈائریکشن آگئی ہے ، آگے چھٹیاں ہیں ، چھٹیوں کے بعد کی تاریخ دے دیں ،عدالت نے عبوری ضمانت میں 31 جولائی تک توسیع کردی ،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ 31 جولائی کو عبوری ضمانت پر حتمی دلائل ہوگے ،

    انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد ،چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج مقدمات کا معاملہ .انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابو الحسنات کے رخصت کے باعث ڈیوٹی جج نے سماعت کی ،ڈیوٹی جج محمد بشیر نے چیئرمین پی ٹی آئی کو حاضری لگا کر جانے کی اجازت دے دی ،عدالتی عملہ نے کہا کہ کیس میں آئندہ سماعت کچھ دیر تک دی جائے گی،

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد،توشہ خانہ کیس کی سماعت کچھ دیر بعد ہوگی،جج ہمایوں دلاور کی عدالت میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،توشہ خانہ کیس کی سماعت کے دوران صرف متعلقہ افراد کو ہی کمرہ عدالت میں داخلے کی اجازت ہوگی ،جج ہمایوں دلاور کی عدالت کے باہر اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے،

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

    فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

    فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

    سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے

  • پی ٹی آئی چئیرمین کی توشہ خانہ کیس کے قابل سماعت ہونے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

    پی ٹی آئی چئیرمین کی توشہ خانہ کیس کے قابل سماعت ہونے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

    اسلام آباد: سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی توشہ خانہ کیس کے قابل سماعت ہونے کے خلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔

    باغی ٹی وی: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے سپریم کورٹ کا دو رکنی بینچ تشکیل دے دیاجسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس مسرت ہلالی پرمشتمل بینچ سماعت کرے گا۔

    واضح رہے کہ چیئر مین پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھااسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس قابل سماعت ہونے کا معاملہ واپس ٹرائل کورٹ کو بھجوا دیا تھا جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس قابل سماعت قرار دینے کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست 27 جولائی کو سماعت کے لے مقرر کر رکھی ہےگزشتہ سماعت پر چیئرمین پی ٹی آئی کو توشہ خانہ ٹرائل پر حکم امتناع نہیں مل سکا تھا اور عدالت نے سٹے آرڈر جاری کرنے کی درخواست پر بھی نوٹس جاری کیے تھے۔

    چینی وزیر خارجہ کوعہدے سے فارغ کر دیا گیا

    قبل ازیں 8 جولائی کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج ہمایوں دلاور نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کیس قابل سماعت قرار دیا تھا،ٹرائل کورٹ نے توشہ خانہ کیس ناقابل سماعت قرار دینےکی درخواست مسترد کی تھی جس کے بعد 4 جولائی کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی درخواست مسترد کرنے کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے معاملہ واپس ٹرائل کورٹ کو بھجوا دیا اور ٹرائل کورٹ کو عمران خان کے وکیل کے دلائل پر دوبارہ فیصلہ کرنےکا حکم دیا تھا،عدالت نے فیصلہ سنایا کہ ٹرائل کورٹ 7 دن میں توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ کرے۔

    سبسڈی واپس لینے کیخلاف درخواستیں خارج کرنیکا فیصلہ چیلنج

  • پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس،خواجہ آصف کے ریمارکس پر پی ٹی آئی سینیٹرز کا احتجاج

    پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس،خواجہ آصف کے ریمارکس پر پی ٹی آئی سینیٹرز کا احتجاج

    پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس جاری ہے، اجلاس سے اراکین اظہار خیال کر رہے ہیں،

    پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے سینیٹر میاں رضا ربانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایوان کی توجہ آج کے آرڈر آف دا ڈے میں بے قاعدگیوں کی طرف مبذول کراؤں گا بلز ابتداء میں پارلیمنٹیرینز کو مہیا کر دیئے گئے ہوں گے ترامیم والے بلز کی نقلیں ہمیں اب تک مہیا نہیں کی گئیں ترامیم کو اصل قوانین کے ساتھ پڑھے بغیر کیسے پاس کیا جا سکتا ہے؟ مشترکہ اجلاس کو بھی سینیٹ اور قومی اسمبلی کی طرح بے توقیر کیا جا رہا ہے سینیٹر میاں رضا ربانی نے ایوان کے رولز آف بزنس کی شک 7 پڑھ کر سنا دی اور کہا کہ ترمیم کی صورت میں لازم ہے کہ ممبر کو ایک دن کا نوٹس ملے یہاں اب تک ایک ترمیم بھی ایک بھی فاضل ممبر کو نہیں ملی استدعا ہے کہ آپ ترامیم کو متعارف کئے جانے کی اجازت نہ دیں ،بہت سی حساس ترامیم متعارف کرائی جا رہی ہیں ،رضا ربانی نے اسپیکر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک اگر آپ ان ترامیم کی اجازت دیتے ہیں تو آپ پارلمینٹ کو بے توقیر کرنے کے کھیل کا حصہ بن جائیں گے، اگر ان ترامیم پر کل غور کیا جاتاہے تو قیامت نہیں آ جائے گی

    کوئی شرم کوئی حیا بھی کرنی چاہیے،خواجہ آصف ایک بار پھر برس پڑے
    پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ، وزیر دفاع خواجہ آصف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ حکومت میں ایک منٹ میں 54 قوانین بھی پاس کئے گئے ہیں،ایسی بات کرتے ہوئے کوئی شرم کوئی حیا بھی کرنی چاہیے، اس وقت ان کا ضمیر کہاں تھا ؟ اسی سانس میں اسمبلی کو غیر آئینی طور پر تحلیل کیا گیا،اپنا دامن دیکھیں پھر ہمیں لیکچر دیں، خواجہ آصف کی تقریر کے دوران پی ٹی آئی سینیٹرز اور خواجہ آصف کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ یہ اس شخص کا کوڑا کرکٹ رہ گیا جو آرمی چیف کو قوم کا باپ کہتا تھا،خواجہ آصف کے ریمارکس پر پی ٹی آئی سینیٹرز نے شدید احتجاج کیا،

    وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ سینیٹر علی ظفر نے ممبران کو بھیڑیوں کا ریوڑ کہ دیا،اسپیکر قومی اسمبلی نے خواجہ آصف کے کوڑا کرکٹ اور بیرسٹر علی ظفر کے ریمارکس کو کارروائی سے حذف کر دیا

    الیکشن نتائج میں اگر دانستہ تاخیر کی گئی تو ریٹرننگ افسران کے خلاف فوجداری کارروائی ہو گی،
    وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑنے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قانون سازی ہمارے دل کے بہت قریب ہے،الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خط کے ذریعے انتخابات ایکٹ میں ترامیم کی سفارش کی،الیکشن ایکٹ میں ترامیم پارلیمنٹ کی قائم کردہ خصوصی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں متعارف کرائی جا رہی ہیں ،اسپیکر نے کہا کہ وزیر قانون الیکشن ایکٹ میں سفارش کردہ ترامیم پڑھ کر سنا دیں، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑنے کہا کہ ٹیکنوکریٹ کی تعریف میں ابہام تھا جسے درست کیا گیا،پریزائڈنگ افسران کی جانب سے رزلٹ روکے جانے کی شکایات ملتی تھیں، فارم 45 کی تصویر بنا کر الیکشن کمیشن اور ریٹرننگ آفس کو بھیجی جائیں گی،پولنگ افسر کو نتیجے کی دستخط شدہ کاپی فراہم کی جائے گی،رات 2 بجے تک ہر صورت نتیجہ دے دیا جائے گا،اگر دانستہ تاخیر کی گئی تو ریٹرننگ افسران کے خلاف فوجداری کارروائی ہو گی، موجودہ بینک اکاؤنٹ کی ایک ہفتے کی بینک اسٹیٹمنٹ دی جائے گی،بہت سی جگہوں سے لفظ فاٹا ہٹایا گیا ہے،اسپیکر نے کہا کہ ممبران کی طرف سے ایک دن کا نوٹس دینے کا مطالبہ آیا تھا ، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ کوئی چیز خفیہ طور پر نہیں ہو رہی، الیکشن کی مدت ختم ہو رہی ہے ہمارا فرض ہے پنڈنگ ترامیم ایوان کے سامنے آئیں، 12 اگست تک قومی اسمبلی نے اپنی مدت پوری کرنی ہے

    پارلیمنٹ کی ساکھ کو بچانا ضروری ہے، بیریسٹر سید علی ظفر
    ممبر پارلیمنٹ سینیٹر بیریسٹر سید علی ظفر نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ ہماری ریاست کا اہم ستون ہے اور ایک عظیم ادارہ ہے یہ ادارہ قانون سازی کرتا ہے اور اسکا قانون 22کروڑ عوام پر لاگو ہوتا ہے ملک کے سارے ادارے اسی کے بنائے ہوئے قانون کے مطابق کام کرتے ہیں ،پارلیمنٹ کا لفظ ایک خاص ڈیبیٹ کے لئے استعمال ہوتا ہے جس کا مطلب گفت و شنید کرنا ہے پارلیمنٹ کی ساکھ کو بچانا ضروری ہے ،قانون سازی بلڈوز کی جارہی ہے ,اگر ایسا چلتا رہا تو لوگ پارلیمنٹ کو نہیں ما نیں گے ۔

    ایک طرف پارلیمنٹ کی بالادستی ، دوسری طرف سے آگ لگانے کی بات کرتے ہیں،ایاز صادق
    پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ،سردار ایاز صادق نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات کی رپورٹ میں کوئی ابہام نہیں ہے، اقتدار کے خاطر جان بوجھ کر کی جانے والی غلطیاں تکلیف دہ ہوتی ہیں، پارلیمنٹ پر پہلی دفعہ حملہ کس نے کیا ؟ایاز صادق نے سینیٹر زرقا تیمور سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ مجھے ٹوکیں گی تو آپ بھی نہیں بول سکیں گی، انہوں نے جمہوریت کا مذاق بنایا ، یہ ایک طرف پارلیمنٹ کی بالادستی ، دوسری طرف سے آگ لگانے کی بات کرتے ہیں،عدم اعتماد کے آنے کے بعد اسمبلی تحلیل کر کے مذاق بنایا گیا،اسمبلی میں جلاؤ گھیراؤ کر نے کی باتیں کرنے والے اسی اسمبلی میں آکر بیٹھ گئے،کبھی کہتے ہیں استعفے دینے ہیں، کبھی کہتے ہیں اسمبلی جانا ہے،

    دوسری جانب سینیٹ کا اجلاس چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہوا جس میں وقفہ سوالات میں سینیٹر مشتاق احمد نے ایف بی آر پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایف بی آر فیڈرل بورڈ آف ریونیو نہیں بلکہ فراڈ بورڈ آف ریونیو ہے ایف بی آر افسران کے اثاثے بھی ظاہر کیے جانے چاہئے، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ایف بی آرافسران کے اثاثوں کی تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ پارلیمنٹ ہے معلومات تک رسائی کا معاملہ نہیں ہے۔ پارلیمنٹ سپریم ہے اس کی عزت رکھیں ،سینیٹرمشتاق احمد نے کہا کہ ایف بی آرکی ری اسٹرکچرنگ کریں تو آئی ایم ایف کے پاس جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی جب کہ ن لیگی سینیٹر رانا مقبول نے کہا کہ ایف بی آر اہلکاروں کے اثاثے حیران کن ہیں ،اس موقع پر چیئرمین سینیٹ نے ایف بی آر اہلکاروں کے اثاثوں کا معاملہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا

    سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم پر کب ہو گی فردجرم عائد؟

    ‏سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے

    میں نے صدر عارف علوی کا انٹرویو کیا، ان سے میرا جھوٹا افیئر بنا دیا گیا،غریدہ فاروقی

    ناجائز تعلقات سے منع کرنے پر بیوی نے شوہر کو مردانہ صفت سے محروم کر دیا

    لاہورپولیس کا نیا کارنامہ،نوجوان کو برہنہ سڑکوں پر گھمایا، تشدد سے ہوئی موت

    خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کرنے والے دوملزمان گرفتار

    واش روم میں نہاتی خاتون کی موبائل سے ویڈیو بنانے والا پولیس اہلکار پکڑا گیا

    گھناؤنا کام کرنیوالی خواتین پولیس کے ہتھے چڑھ گئیں

    پشاور کی سڑکوں پر شرٹ اتار کر گاڑی میں سفر کرنیوالی لڑکی کی ویڈیو وائرل

  • الیکشن کمیشن سے ریکارڈ طلبی کی ایک درخواست پر خواجہ حارث کے دلائل مکمل

    الیکشن کمیشن سے ریکارڈ طلبی کی ایک درخواست پر خواجہ حارث کے دلائل مکمل

    اسلام آباد ہائیکورٹ : توشہ خانہ فوجداری کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اپیلیں،جرح کے دوران دستاویزات طلبی کی استدعا مسترد ہونے کے خلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی

    چیئرمین پی ٹی آئی نے سیشن کورٹ کا آرڈر اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے .اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق چیئرمین پی ٹی آئی کی تین اپیلوں پر سماعت کر رہے ہیں ،چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ حارث عدالت کے سامنے پیش ہوئے، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر پر جرح کے دوران دستاویزات طلبی کی استدعا کی گئی تھی

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے مسکراتے ہوئے خواجہ حارث سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ گڈ ٹو سی ، وکیل نے کہا کہ ہماری تین درخواستیں آج عدالت کے سامنے ہیں ،21 جولائی کا ٹرائل کورٹ کا جرح کے دوران کا آرڈر چیلنج کیا ہے ،گواہ پر جرح کے دوران کی ہمارا اعتراض تھا توشہ خانہ پروسیڈنگز کا ریکارڈ منگوائیں ،اس کیس میں ہمارے خلاف الیکشن کمشن کی توشہ پروسیڈنگز کو استعمال کیا جا رہا ہے ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ یہ کہہ رہے ہیں الیکشن کمشن کے سامنے توشہ خانہ کی جو پروسیڈنگز ہوئیں ؟ وکیل نے کہا کہ جی توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمشن کے سامنے جو کاروائی ہوئی ،الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی ، خواجہ حارثلیکشن کمیشن نے کارروائی کے دوران توشہ خانہ کی تفصیلات طلب کیں،

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہونا تو یہ چاہیے جو بھی اعتراضات ہوں اس پر فیصلہ ہو ، وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ ہمارے خلاف جب ریکارڈ استعمال ہو رہا ہے تو پھر اسے طلب بھی کرنا چاہیے ، یا تو ہمارا اعتراض منظور کیا جاتا اور ریکارڈ طلب کیا جاتا، خواجہ حارثیا پھر الیکشن کمیشن کی تمام کارروائی مقدمے سے الگ کردی جانی چاہیے تھی ، عدالت نے کہا کہ بنیادی طور پر آپ گواہ سے الیکشن کمیشن کی کارروائی سے متعلق پوچھ رہے ہیں، وکیل نے کہاکہ آدھی بات تو وہ بتا رہے ہیں باقی نہیں بتا رہے کاروائی کیا ہوئی ،ریفرنس سے لیکر الیکشن کمشن کے فیصلے تک کا ریکارڈ نہیں لائے ، میں نے یہی کہا گواہ الیکشن کمشن کی کاروائی کی بات کر رہا ہے وہ ریکارڈ بھی منگوا لیں ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا آپ نے مکمل ریکارڈ یا اس کا کچھ حصہ طلب کرنے کا کہا ؟وکیل نے کہا کہ ہم نے ریفرنس سے لیکر فیصلے تک کا ریکارڈ طلب کرنے کی استدعا کی ہے ، میں الیکشن کمشن کے آرڈر کو چیلنج نہیں کر رہا ریکارڈ طلب کرنے کی استدعا کر رہا ہوں ،توشہ خانہ فیصلے کے بعد مزید ثبوت بھی منگوائے گئے اور کمپلینٹ فائل ہوئی الیکشن کمیشن سے ریکارڈ طلبی کی ایک درخواست پر خواجہ حارث کے دلائل مکمل ہو گئے

    الیکشن کمشن کے گواہ کے کمپلیننٹ اور بیان حلفی ہر دستخط مختلف ہونے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی،چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی، وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ گواہ سے سوال ہوا کہ کیا بیان حلفی اور کمپلینٹ پر اپکے دستخط مختلف ہیں؟ الیکشن کمیشن کے گواہ نے کہا کمپلینٹ اور بیان حلفی پر اس کے دستخط مختلف ہیں ،جرح کے دوران پھر گواہ نے کہا ایک جگہ میرے مختصر دستخط تھے ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ آپ یہ کر رہے ہیں گواہ نے جرح کے دوران جو کہا اس کو justify کرنا ہے ؟ وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ جی بالکل اس نے justify کرنا ہے یا وہ جھوٹ بول رہا ہے ،میرا سارا کیس یہ ہے کہ یہ بدنیتی پر بنایا گیا کیس ہے یہ بنتا ہی نہیں تھا ،

    چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے شریف فیملی کے خلاف گواہ کا مزاح کے طور ہر حوالہ دیا اور کہا کہ یہ گواہ واجد ضیا ہے اس کیس میں ، ایک گواہ جھوٹ بول رہا ہے اس کی Credibility کیا ہے کمپلیننٹ کے دستخط کے 18 جولائی کے آرڈر کے خلاف درخواست پر دلائل مکمل ہو گئے

    ایڈیشنل سیشن جج کی فیس بک پوسٹ کیوجہ سے کیس ٹرانسفر کرنے کی درخواست،دلائل مکمل
    اسلام آباد ہائیکورٹ: توشہ خانہ فوجداری کیس سننے والے جج پر چیئرمین پی ٹی آئی کا اعتراض ،ایڈیشنل سیشن جج کی فیس بک پوسٹ پر کیس ٹرانسفر کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ میں نے پوسٹ سے متعلق نہیں دیکھا ،وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ یہ آپ ضرور دیکھ لیجئے گا ایف آئی اے کے پاس تو پورا سیل ہے ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر تو وہ ٹھیک ہیں یا غلط ہیں دونوں صورتوں میں اپنے اثرات ہیں۔ وکیل نے کہا کہ دو تین دنوں کی بات ہے جو بھی ہو کلئیر ہو جائے ،عدالت نے کہا کہ صرف پاکستان میں نہیں پوری دنیا میں سوشل میڈیا پر کو کچھ ہو رہا Unfortunate ہے ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی تینوں درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا عدالت نے درخواست گزار وکیل کے دلائل کے بعد درخواستیں قابل سماعت ہونے متعلق فیصلہ محفوظ کیا

    قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش

    نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی، 

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے

    بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

    10جولائی تک فیصلہ کرنا ہے،آپ کو 7 اور 8 جولائی کے دو دن دیئے جا رہے ہیں