Baaghi TV

Tag: اسلام آباد

  • بلاول بھٹو کی سفارش پر چین اور روس میں پاکستان کے نئے سفیروں کی تعیناتی منظور

    بلاول بھٹو کی سفارش پر چین اور روس میں پاکستان کے نئے سفیروں کی تعیناتی منظور

    وزیر اعظم شہباز شریف نے چین اور روس میں پاکستان کے نئے سفیروں کی تعیناتی کی منظوری دے دی-

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو کی سفارش پر منظوری دی گئی وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد خلیل ہاشمی چین میں پاکستان کے نئے سفیر ہوں گے خلیل ہاشمی اس وقت جنیوا میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مندوب ہیں خلیل ہاشمی کی جگہ جنیوا میں ڈاکٹر بلاول کو مستقل مندوب تعینات کیا جاچکا ہے۔

    آرمی چیف سے کمانڈر یو ایس سے ملاقات

    ذرائع کا کہنا ہے کہ روس میں پاکستان کے نئے سفیر خالد جمالی ہوں گےخالد جمالی اس وقت جمہوریہ چیک میں پاکستان کے سفیر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں نیویارک میں قونصل جنرل عائشہ اب خالد جمالی کی جگہ جمہوریہ چیک میں پاکستان کی سفیر ہوں گی۔

    انڈونیشیا میں کشتی ڈوبنے سے15 افراد ہلاک اور 19 لاپتہ

  • پیمرا ایکٹ میں ترامیم ملازمین کے حقوق کےتحفظ کیلئےضروری تھیں،پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن

    پیمرا ایکٹ میں ترامیم ملازمین کے حقوق کےتحفظ کیلئےضروری تھیں،پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن

    اسلام آباد: پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق یہ ترامیم ملازمین کےحقوق کےتحفظ کیلئےضروری تھیں۔

    باغی ٹی وی:پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن نے الیکٹرانک میڈیا کی نگرانی کے ادارے پاکستان الیکٹرانک میڈیا اتھارٹی کے ایکٹ میں ترامیم سے متعلق بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیمرا ایکٹ میں ترامیم اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے کی گئیں یہ ترامیم ملازمین کے حقوق کے تحفظ کیلئے ضروری تھیں ملازمین کو تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنایا جائے گا،فیک نیوزکےسدباب کیلئےکچھ اقدامات ضروری ہیں ہم وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کی کی تمام تر کوششوں کو سراہتےہیں۔

    غلط خبر چلانے پر جرمانہ 10 لاکھ روپے کے بجائے ایک کروڑ روپے ہوگا

    واضح رہے کہ وفاقی وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کی جانب سے پاکستان الیکٹرانک میڈیا اتھارٹی (پیمرا) کے قوانین میں ترامیم کا نیا بل جمعرات 20 جولائی کو قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا تھا جس پر صحافتی برادری نے تشویش کا اظہارکیا ہے،مریم اورنگزیب کی جانب سے پیش کیے جانے والے بل میں ’ڈس انفارمیشن‘ اور ’مس انفارمیشن‘ کا سیکشن شامل کیا گیا ہے۔ اور اُن کا کہنا تھا کہ نئی ترامیم کا مقصد خبروں مواد کی ساکھ بڑھانا اور گمراہ کن اطلاعات کو ختم کرنا ہے۔

    جناح ہاؤس مقدمہ: چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کیا جائے یہ ضمانت کا کیس …

    وزیراطلاعات نے بتایا کہ میڈیا کا پورا منظر نام بدل چکا ہے، پہلی مرتبہ صحافی کونسل آف کمپلینٹ میں اپنی شکایت درج کروا سکے گا،اس سے پہلے صحافی کو تنخواہ مانگنے پر نوکری سے فارغ کر دیا جاتا تھا پیمرا قانون میں ترمیم وقت کی ضرورت ہے پہلے چئیرمن پیمرا کے پاس چینل کو بند کرنے کا اختیار تھا اب تین رکنی کمیٹی بنا دی گئی ہے، فیک نیوز کے تدارک کے لئے بھی قانون بنایا، ڈس انفارمیشن اور مس انفارمیشن پر علیحدہ علیحدہ کام کیادانستہ غلط خبر چلانے پر جرمانہ 10 لاکھ سے بڑھا کر ایک کروڑ کردیا ہے، یہ بل ایک تاریخی بل ہے، ماضی میں پی ایم ڈی اے جیسا کالا قانون لانے کی ناکام کوشش کی گئی تھی۔

    ملک بھر میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی

  • ایئرپورٹس کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ

    ایئرپورٹس کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد: حکومت نے اسلام آباد، لاہور اور کراچی ایئرپورٹس کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق حکومت نے اسلام آباد، لاہور اور کراچی ایئر پورٹس کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کی تیاری شروع کردی گئی ہے موجودہ حکومت کے خاتمے سے قبل ہی ایئرپورٹس کو آؤٹ سورس کرنے کے لئے ٹینڈر جاری کر دیا جائے گا، یہ ٹینڈر بین الاقوامی اخبارات میں جاری کیا جائے گا پہلے مرحلے میں اسلام آباد ایئرپورٹ اور دوسرے مرحلے میں لاہور اور کراچی کو آؤٹ سورس کیا جائے گا، جبکہ اسکردو ایئرپورٹ کو بھی آؤٹ سورس کرنے پر غور کیا جائے گا،ایئرپورٹس کی سیکیورٹی اور ایئر ٹریفک کنٹرولر کے شعبے سول ایوی ایشن کے پاس ہی رہیں گے۔

    دوسری جانب قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزير برائے ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے خبردار کیا ہے کہ اگر پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن (پی آئی اے) کی ری اسٹرکچرنگ نہ کی گئی تو 2 سال میں ادارہ مکمل تباہ ہو جائے گااگر کوئی ناراض ہوتا ہے تو ہونے دیں، ملک کے ریاستی اداروں کو بچائیں غلام سرور خان کے احمقانہ بیان کی وجہ سے پی آئی اے کو 70 ارب روپے کا نقصان ہوا، ماضی میں پی آئی اے میں بے دریغ سیاسی بھرتیاں کی گئیں،جہاں ضرورت نہیں تھی وہاں بھی 50، 50 لوگوں کو بھرتی کیا گیا،مارشل لا، جمہوری حکومتوں میں بھی پی آئی اے میں بے دریغ بھرتیاں ہوئیں، فی الحال اس کی تفصیل میں نہیں جانا چاہتا 3 ماہ میں برطانیہ کے لیے پروازیں بحال ہو جائیں گی، برطانیہ کے بعد یورپ اور امریکا کی پروازیں بحال کی جائيں گی۔

    بہتری کا واحد آپشن جماعت اسلامی ہے۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق

    خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اسلام آباد ائیرپورٹ کو 15 سال کے لیے آؤٹ سورس کیا جا رہا ہے لیکن کوئی ملازم بے روزگار نہیں ہو گا، دنیا میں پرائیویٹ آپریٹرز کے ذریعے ائیرپورٹس کو چلایا جاتا ہے، آؤٹ سورس کا مطلب یہ نہیں کہ ائیرپورٹس کو بیچا جارہا ہے، رن وے اور نیویگیشنل سسٹم آؤٹ سورس نہیں کیا جا رہا، اسلام آباد کے بعد لاہور اور کراچی ائیرپورٹ کی باری آئے گی، اگر کوئی دباؤ ڈالے گا تو دباؤ برداشت نہیں کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ ایوی ایشن حکام کے مطابق پاکستان کو ہوائی اڈوں سے سالانہ 30 ارب روپے کی آمدن حاصل ہوتی ہے جبکہ آؤٹ سورسنگ کرنے سے نہ صرف آمدن میں کئی گنا اضافہ ہوگا بلکہ بین الاقوامی کمپنیوں سے معاہدے ڈالرز میں طے کیے جائیں گے، جس سے حکومت کو ملک میں ڈالرز کے ذخائر بڑھانے کا ایک ذریعہ ملے گا۔

    وزیراعظم نےنگران سیٹ اپ پر مشاورت کیلئے مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے دی

    دوسری جانب بین الاقوامی کمپنیاں لاؤنجز اور ٹرمنلز میں بین الاقوامی برانڈز، ریستوران اور دیگر وہ تمام سہولیات فراہم کریں گی جو بین الاقوامی سطح پر ہوائی اڈوں پر مسافروں کو دی جاتی ہیں مجوزہ فریم ورک کے تحت ایئر پورٹ ٹرمینل سروسز، پارکنگ، گراؤنڈ ہینڈلنگ، کارگو سروسز اور صفائی کے شعبوں کو آؤٹ سورس کیا جائے گا، جبکہ سکیورٹی اور ایئر ٹریفک کنٹرول جیسے شعبے سول ایوی ایشن ہی کے کنٹرول میں ہوں گے ایوی ایشن حکام کے مطابق وزیراعظم سے مجوزہ فریم ورک کی منظوری لینے کے بعد بین الاقوامی کمپنیوں سے ٹینڈرز کے لیے اشتہارات جاری کر دیئے جائیں گے۔

    کینیڈا:جنگلات کی آگ بجھانے والے ہیلی کاپٹر کو حادثہ ،پائلٹ ہلاک

  • غلط خبر چلانے پر جرمانہ 10 لاکھ روپے کے بجائے ایک کروڑ روپے ہوگا

    غلط خبر چلانے پر جرمانہ 10 لاکھ روپے کے بجائے ایک کروڑ روپے ہوگا

    اسلام باد: غلط خبر چلانے پر جرمانہ 10 لاکھ روپے کے بجائے ایک کروڑ روپے ہوگا، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات ونشریات نے پیمرا ترمیمی بل 2023 کی متفقہ طور پر منظوری دے دی-

    باغی ٹی وی :کمیٹی نے پیمرا ترمیمی بل 2023ءکو صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے تاریخی اقدام قرار دیتے ہوئے بل کی تیاری میں حکومت سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کی کاوشوں کو سراہا۔ قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس جمعہ کو ریڈیو پاکستان میں کمیٹی کی چیئرپرسن جویریہ ظفر آہیر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

    اجلاس میں پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (ترمیمی) بل 2023ءاور دی پریس کونسل آف پاکستان (ترمیمی) بل 2023ءپر غور کیا گیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پیمرا (ترمیمی) بل 2023ءکے مندرجات پر قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پیمرا آرڈیننس 2002 کے بعد پیمرا قانون میں پہلی مرتبہ ترمیم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیمرا بل پر اپریل 2022ءمیں کام شروع ہوا، اس کی تیاری میں 13 ماہ کا عرصہ لگا جبکہ اس دوران تمام اسٹیک ہولڈرز سے طویل مشاورت ہوئی۔

    جناح ہاؤس مقدمہ: چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کیا جائے یہ ضمانت کا کیس …


    وزیراطلاعات نے بتایا کہ میڈیا کا پورا منظر نام بدل چکا ہے، پہلی مرتبہ صحافی کونسل آف کمپلینٹ میں اپنی شکایت درج کروا سکے گا،اس سے پہلے صحافی کو تنخواہ مانگنے پر نوکری سے فارغ کر دیا جاتا تھا پیمرا قانون میں ترمیم وقت کی ضرورت ہے پہلے چئیرمن پیمرا کے پاس چینل کو بند کرنے کا اختیار تھا اب تین رکنی کمیٹی بنا دی گئی ہے، فیک نیوز کے تدارک کے لئے بھی قانون بنایا، ڈس انفارمیشن اور مس انفارمیشن پر علیحدہ علیحدہ کام کیادانستہ غلط خبر چلانے پر جرمانہ 10 لاکھ سے بڑھا کر ایک کروڑ کردیا ہے، یہ بل ایک تاریخی بل ہے، ماضی میں پی ایم ڈی اے جیسا کالا قانون لانے کی ناکام کوشش کی گئی تھی۔

    تھانہ سرور روڈ میں درج مقدمے کی ایک اور جے آئی ٹی تشکیل

    انہوں نے کہا کہ پہلے کسی چینل پر غلط خبر چلے تو یہ کہا جاتا تھا کہ صحافی نے یہ خبر ذاتی حیثیت میں دی، اب اسے چینل سے منسلک کر دیا ہے۔ انہوں نے کمیٹی کے ارکان کو بتایا کہ پیمرا قانون کی 9 سیکشنز میں ترامیم جبکہ پانچ نئی شقوں کا اضافہ کیا گیا ہے۔ پیمرا بل میں پیمرا قانون کی شقوں 2، 6، 8، 11، 13، 24، 26، 27، 29 میں ترامیم کی گئی ہیں جبکہ اس بل میں 20، 20 اے، 29 اے، 30 بی، 39 اے کی نئی شقوں کا اضافہ کیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بل کے ابتدایئے میں خبر کی جگہ مصدقہ خبر، تحمل و برداشت، معاشی و توانائی کی ترقی، بچوں سے متعلقہ مواد کے الفاظ شامل کئے گئے ہیں، بل کےتحت عوام کی تفریح، تعلیم اورمعلومات کےدائرہ کو وسیع کردیا گیا ہےالیکٹرانک میڈیا، مصدقہ خبروں، معاشرے میں تحمل و برداشت کے فروغ کا مواد اپنی نشریات میں استعمال کرے گا، عمومی ترقی، توانائی، معاشی ترقی سے متعلق مواد بھی نشریات میں شامل کیا جائے گا۔

    چترال :گلیشئیر پھٹنے سے بڑے پیمانے پر تباہی

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ بل میں الیکٹرانک میڈیا کو ملازمین کی بروقت تنخواہوں کی ادائیگی کا پابند بنایا گیا ہے۔ بروقت ادائیگی سے مراد الیکٹرانک میڈیا ملازمین کو دو ماہ کے اندر کی جانے والی ادائیگیاں ہیں۔ الیکٹرانک میڈیا کو پیمرا اور شکایات کونسل کے تنخواہوں کی بروقت ادائیگی کے تمام فیصلوں، احکامات کی پاسداری کا پابند بنایا گیا ہےتنخواہوں کی عدم ادائیگی پر وفاقی اور صوبائی سطح پر حکومتی اشتہارات متعلقہ الیکٹرانک میڈیا کو فراہم نہیں کئے جائیں گے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ براڈ کاسٹ میڈیا کا لائسنس 20 سال کے لئے اور ڈسٹری بیوشن لائسنس 10 سال کے عرصے کے لئے ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک میڈیا پر معمول کے پروگرام کے دوران اشتہار کا دورانیہ پانچ منٹ سے زیادہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 19 کی خلاف ورزی کے زمرے میں آنے والی خلاف ورزی اس بل کے تحت ”سنگین خلاف ورزی“ تصور ہوگی۔

    اعظم خان نے عمران خان کیخلاف بیان ریکارڈ کروا دیا

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ ایک تاریخی بل ہے، پیمرا قانون میں پہلی مرتبہ پی ایف یو جے اور پی بی اے کو نمائندگی دی گئی ہے جبکہ ٹی وی چینل کے ضابطہ کار میں ”ڈس انفارمیشن“ نشر نہ کرنے کی شرط بھی شامل کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام الناس، اداروں اور دیگر شکایات کے ازالے کے لئے اسلام آباد اور صوبائی دارالحکومتوں میں شکایات کونسلز بنائی جائیں گی۔ شکایات کونسلز الیکٹرانک میڈیا میں کم از کم تنخواہ کی حکومتی پالیسی، بروقت تنخواہوں کی ادائیگی کے نفاذ کو یقینی بنائیں گی۔ شکایات کونسل ایک چیئرمین اور پانچ ارکان پر مشتمل ہوگی، اس میں کام کرنے والے افراد کی مدت دو سال ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ پیمرا کے فیصلوں کے خلاف متعلقہ صوبے کی ہائی کورٹ میں اپیل کی جا سکے گی۔ اس موقع پر کمیٹی کی رکن نفیسہ شاہ نے کہا کہ بل میں ترامیم کا جائزہ لینے کے لئے ہمیں وقت دیا جائے جس پر وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بل کے حوالے سے تمام چیزیں آپ کو مہیا کر دی گئی ہیں، اس بل میں 9 ترامیم کی گئی ہیں جبکہ پانچ نئی شقوں کا اضافہ کیا گیا ہے۔

    باڑہ کمپاؤنڈ پر حملے میں استعمال ہونے والی گاڑی چوری کی تھی

    نفیسہ شاہ نے کہا کہ کسی بھی بل کی تیاری میں حکومت ایک سال لگا لیتی ہے لیکن کمیٹی کو کہا جاتا ہے کہ ہمارے پاس ایک دن کا وقت ہے۔ کمیٹی ممبران کو بھی وقت دیا جائے تاکہ مذکورہ بل کو پرکھا جا سکے۔ کمیٹی کی رکن زیب جعفر نے کہا کہ بل کو کمیٹی میں منظور کیا جائے۔ کمیٹی کی رکن ناز بلوچ نے کہا کہ کیا چینلز کا آڈٹ کیا جاتا ہے جس پر چیئرمین پیمرا نے کہا کہ ٹی وی چینلز اپنی سالانہ آڈٹ رپورٹ جمع کروانے کے پابند ہیں۔

    کمیٹی ممبران نے گلہ کیا کہ اس بل پر اگر 13 ماہ کام کیا ہے تو اسے کمیٹی سے اتنی جلدی منظور کروانے کی کیا ضرورت ہے؟ مریم اورنگزیب نے کہا میری گزارش ہے ابھی وقت کم ہے لہذا کمیٹی اس کو منظور کرے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات ونشریات نے پیمرا ترمیمی بل 2023 کو متفقہ طور پر منظور کرلیا۔

    اسٹیٹ بنک کی رپورٹس ہیں کہ ملک میں مہنگائی کم ہوگی. اسحاق ڈار

    ٹی وی چینلز پر فحش مواد سے متعلق جماعت اسلامی کے مولانا عبدالاکبر چترالی توجہ دلاؤ نوٹس پر بولے میں اپنی بہنوں اور بیٹیوں کے ساتھ بیٹھ کر ٹی وی نہیں دیکھ سکتا کمیٹی ممبران نے مولانا عبدالاکبر چترالی سے کہا کہ آپ فحاشی کی تشریح کردیں، جس پر مولانا عبدا لاکبر چترالی نے واک آؤٹ کردیا، ان کے واک آؤٹ کے بعد اجلاس کی کاروائی ملتوی کردی گئی-

    اجلاس میں کمیٹی کی ارکان نفیسہ شاہ، زیب جعفر، ناز بلوچ سمیت وفاقی سیکریٹری اطلاعات سہیل علی خان، چیئرمین پیمرا سلیم بیگ اور ڈی جی ریڈیو طاہر حسن نے شرکت کی۔

    عمران خان کی آئین توڑنے کی روایت پرانی ہے. بلال اظہر کیانی

  • عمران خان کی آئین توڑنے کی روایت پرانی ہے.  بلال اظہر کیانی

    عمران خان کی آئین توڑنے کی روایت پرانی ہے. بلال اظہر کیانی

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلال کیانی نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے آئین کی خلاف ورزی کی اور ہم نے آئینی طریقے سے غیر آئینی وزیراعظم کو ہٹایا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک شخص مسلسل قوم سے جھوٹ بولتا رہا ہے جس نے اپنی سیاست کے لئے ریاست داؤ پر لگایا. البتہ اس شخص کو لانے کے لئے بھی آئین توڑا گیا تھا۔بلال کیانی کا مزیدکہنا تھا کہ سائفر بھی اس شخص کی آئین توڑنے کی کڑی تھی، عمران خان کی آئین توڑنے کی روایت پرانی ہے. یہی مہنگائی، بیروزگاری اور انتشار کی وجہ ہیں۔

    بلال کیانی کا مزیدکہنا تھا کہ سائفر بھی اس شخص کی آئین توڑنے کی کڑی تھی، عمران خان کی آئین توڑنے کی روایت پرانی ہے. یہی مہنگائی، بیروزگاری اور انتشار کی وجہ ہیں۔ بلاول اختر کیانی نے مزید کہا کہ 8 مارچ کو تحریک عدم اعتماد پیش ہوئی اور اسی روز ہی سائفر آیا، تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوتا دیکھ کر 30 مارچ کو سائفر لہرایا گیا، اس جھوٹ کی تصدیق اعظم خان بھی کر چکے ہیں۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ امریکی سائفر سے متعلق ہونے والی تحقیقات اور سابق بیورو کریٹ اعظم خان کے بیان کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا تاہم ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کے خلاف آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی لیگل ڈیپارٹمنٹ کی رائے کے بعد کی جائے گی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران خان کو سائفر کے سیاسی استعمال کی قیمت چکانا پڑے گی۔ خواجہ آصف
    بھتہ طلبی پر ایس ایچ او سول لائن کو ساتھیوں سمیت مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا گیا
    ہم پاکستان میں قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں. امریکہ
    عمران خان کی عبوری ضمانت میں 8 اگست تک توسیع
    وزیرِ داخلہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان نے سائفر سے متعلق اپنا بیان مجسٹریٹ کے سامنے ریکارڈ کروایا ہے، جس میں انھوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نے سیاسی مقاصد کے لیے سائفر کا ڈرامہ رچایا تھا۔ دوسری جانب اس معاملے کی تحقیقات کے لیے ایف آئی اے نے عمران خان کو 25 جولائی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے۔

  • قلفی فروش کے خلاف سرکاری اراضی پر قبضہ کیس کی سماعت

    قلفی فروش کے خلاف سرکاری اراضی پر قبضہ کیس کی سماعت

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے قلفی فروش کے خلاف سرکاری اراضی پر قبضہ کیس کی سماعت میں ریمارکس دیئے کہ تین ماہ کی سزا بہت کم ہے۔ جسٹس طارق جہانگیری نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں فیصل مسجد کے احاطے میں قلفیاں بیچنے والے پر سرکاری زمین پر قبضے کے الزام کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ ملزم کے وکیل نے کہا فرمان اللہ کو سی ڈی اے اسپیشل مجسٹریٹ نے 3 ماہ قید بامشقت کی سزا سنائی تھی، ہمیں دو دن سےفیصلے کی مصدقہ کاپی فراہم نہیں کی جارہی جب کہ ہماری استدعا ہے کہ سزا کا حکم معطل کردیا جائے۔

    جسٹس طارق جہانگیری نے کہا کہ الزام ہے کہ ریڑھی لگائی اور دیگر ریڑھیاں بھی لگوائی جب کہ ان پر بھتہ خوری کا بھی الزام ہے اور آپ صرف قلفی کا بتا رہے ہیں، لہٰذا تین ماہ کی سزا تو پھر بہت کم ہے، اسے زیادہ ہونی چاہئے۔ ملزم کے وکیل کا کہنا تھا کہ ریڑھی لگانا کوئی جرم نہیں ہے، عدالت کی معاونت کروں گا، اس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ جرم ہے، جرم کیوں نہیں ہے؟ آپ کے گھر کے آگے کوئی ریڑھی لگا دے تو وہ جرم نہیں ہے؟
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    عمران خان کو سائفر کے سیاسی استعمال کی قیمت چکانا پڑے گی۔ خواجہ آصف
    بھتہ طلبی پر ایس ایچ او سول لائن کو ساتھیوں سمیت مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا گیا
    ہم پاکستان میں قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں. امریکہ
    عمران خان کی عبوری ضمانت میں 8 اگست تک توسیع
    جسٹس طارق جہانگیری نے ریمارکس دیئے کہ بھتے پر دہشت گردی بھی لگتی ہے، یہ نہ ہو کہ پھر وہ بھی لگ جائے۔ ملزم کے وکیل نے کہا کہ بھتہ خوری کا جھوٹا الزام لگایا گیا، اس پر عدالت کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ میں آکر آج تک کسی نے کہا ہے کہ الزام سچا ہے۔

  • سائفر کیس کو آئین و قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا. اعظم نذیر تارڑ

    سائفر کیس کو آئین و قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا. اعظم نذیر تارڑ

    اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ سائفر کیس کو آئین و قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا اور یہ سب کچھ میرٹ پر ہوگا کیونکہ اب اعظم خان کا بیان بھی اب واضح ہوگیا ہے اور انہوں نے بے نقاب کردیا ہے کہ عمران خان نے کیسے قوم کو بے وقوف بنایا، اور اس وقت کے وزیر قانون نے ہاؤس میں جس طرح غلط بیانی کی وہ بھی جلد بازی میں تھی.

    انہوں نے دعویٰ کیا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے اس سائفر کو اپنی تحویل میں لے لیا، جبکہ بعد میں ایک پرچی لہرائی جو کہ قانون کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے، جبکہ عمران خان نے صدر عارف علوی کو مشورہ دیا اور سب سے بڑے ایوان کو تحلیل کردیا گیا، اس آئین شکنی کے خلاف اس وقت کی حزب اختلاف نے عدالت عظمیٰ سے رجوع کیا اور عدالت نے سماعت مقرر کردی.

    ان کا کہنا تھا کہ اور پھر اسپیکر کی رولنگ غیر قانونی قرار پائی اور قومی اسمبلی بحال کردی گئی جبکہ اس کے بعد قانونی طریقہ سے جو کچھ بعد میں ہوا وہ آپ کے سامنے ہے، جبکہ اب حکومت یہ معاملہ جس بحث ہورہی ہے مجاز ادارے کو بھیجا اور ابھی معاملہ زیر تفتیش ہے اور عمران خان کو بھی بلایا گیا ہے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بھارت،خواتین کی برہنہ پریڈ کروانے والا گرفتار،سپریم کورٹ کا نوٹس
    روپے کی قدر میں 0.47 فیصد کی تنزلی ریکارڈ
    عمران خان کی مشکلات میں کمی نہ ہو سکی، ایک اور جے آئی ٹی نے 21 جولائی کو طلب کر لیا۔

    وزیر قانون کا کہنا تھا کہ اب ایک گواہ یعنی اعظم خان سامنے آچکے ہیں جس کے مندرجات سب کے سامنے ہیں اور اس کی تصدیق 164 میں بھی ہوگئی ہے، لہذا اب اس بیان اور جو جواب عمران خان جمع کروائیں گے اس کے بعد جو سیکرٹ ایکٹ کی شکیں ہیں اس کے مطابق ایف ائی اے یہ معاملہ طے کرے گی اس معاملہ کرمنل قرار دیتے ہوئے آگے لے کر چلے گی.

    ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اب یہ سب معاملہ میرٹ پر ہوگا اور اس کی سزا کا فیصلہ تو عدالت کرے گی، ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اب اگر اس میں جان بوجھ کر کوتاہی کی گئی ہے تو اس کی سزا کم از کم 14 سال ہوسکتی ہے لیکن اگر جان بوجھ کر ایسا نہ کیا گیا ہو تو پھر دو سال کی سزا ہے.

  • جدہ جانے والے مسافروں کے بیگ سے ایک کلو 200 گرام آئس برآمد

    جدہ جانے والے مسافروں کے بیگ سے ایک کلو 200 گرام آئس برآمد

    اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے منشیات کے خلاف ملک گیر کارروائیاں جاری ہیں

    ترجمان اے این ایف کے مطابق جدہ جانے والے مسافروں کے بیگ سے ایک کلو 200 گرام آئس برآمد کر لی گئی،ایف آئی اے نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، اسلام آباد ایئرپورٹ پر غیرملکی پروازسے جدہ جانے والے 2 ملزمان گرفتار کرلیا گیا،
    ملزمان کے ٹرالی بیگ سے ایک کلو 200 گرام آئس برآمد ہوئی ہے،ترجمان اے این ایف کے مطابق بُرہان انٹرچینج اٹک کے قریب گاڑی سے 4 کلو 800 گرام چرس برآمد کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے موٹروے ٹول پلازہ شیخو پورہ پر 2 گاڑیوں سے 18 کلو افیون برآمد ہوئی ہے، گاڑی میں موجود 2 ملزمان کو حکام نے گرفتارکر لیا ہے،

    ترجمان اے این ایف کے مطابق ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر غیرملکی پرواز سے قطر جانے والا مسافر کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے، ملزم کے ٹرالی بیگ میں چھپائی گئی 999 گرام آئس برآمد کر لی گئی تمام ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے ان سے مزیدتفتیش جاری ہے،

    نور مقدم کیس میں سیشن کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے ،اسلامی نظریاتی کونسل

    مبارک ہو، نور مقدم کی روح کو سکون مل گیا، مبشر لقمان جذباتی ہو گئے

    انسانیت کے ضمیرپرلگے زخم شاید کبھی مندمل نہ ہوں،مریم نواز

    دوسری جانب پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں نجی بس اڈا۔سکیم موڑ۔فرنیچر مارکیٹ سے 3 منشیات فروش گرفتار کر لئے گئے،نواں کوٹ پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران ریکارڈ یافتہ 3 منشیات فروش کبیر۔آصف۔شرافت کو گرفتارکر لیا، ملزمان بس اڈا جات ،تعلیمی اداروں ،ہوٹلز ،ہاسٹلز ،تفریحی مقامات کے اطراف منشیات فروخت کرتے تھے ملزمان کے قبضہ سے مجموعی طور پر 3 کلو 660 گرام چرس برآمد کر لی گئی، منشیات فروش کبیر’آصف’شرافت سے بالترتیب 1560,1060,1040 گرام چرس برآمد ہوئی، ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے،

  • اسلام آباد ہائیکورٹ،اربوں روپے کے سپر ٹیکس کا نفاذ غیر آئینی قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ،اربوں روپے کے سپر ٹیکس کا نفاذ غیر آئینی قرار

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے اربوں روپے کے سپر ٹیکس کا نفاذ غیر آئینی قرار دے دیا

    عدالت نے حکومت کی جانب سے سپر ٹیکس اکٹھا کرنا غیر قانونی قرار دے دیا ،عدالت نے انکم ٹیکس آرڈیننس کی شق فور سی کو بھی غیر آئینی قرار دے دیا ،سیکشن فور سی کے حوالے سے عدالت نے اپنے تفصیلی فیصلے میں وضاحت بھی کردی،جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

    عدالت نے مختلف کمپنیز اور اداروں کی جانب سے دائر درخواستیں منظور کر لیں ،درخواست گزاروں کی جانب سے سلمان اکرم راجہ ، عدنان حیدر رندھاوا ایڈوکیٹ و دیگر نے کیسز کی پیروی کی ،سپر ٹیکس کے ڈیمانڈ اور ریکوری کے تمام نوٹسز عدالت نے کالعدم قرار دے دئیے

    سپر ٹیکس کیا ہے؟
    یہ ایک خاص ٹیکس ہوتا ہے اور عمومی ٹیکس کے اوپر لگایا جاتا ہے،یہ ٹیکس حالات کو دیکھ کر لگایا جاتا ہے اور ایمرجنسی کی صورت میں کوئی بھی حکومت ہنگامی اقدامات کے تحت اسے عائد کر سکتی ہے،پاکستان میں اس سے پہلے 2010 میں بھی سپر ٹیکس عائد کیا گیا تھا جب سیلاب آیا تھا تاہم حالیہ سپر ٹیکس کا زیادہ فائدہ نہیں ہو گا۔‘

    معاشی ماہرین کے مطابق سپر ٹیکس ایک ایسا ٹیکس ہوتا ہے جو حکومتیں اپنے اخراجات پورے کرنے کے لیے آمدن پر ایک اضافی طور پر لگاتی ہیں۔ شہریوں یا ایک خاص طبقے پر لگائے جانے والے اضافی ٹیکسوں کے بعد ان کی ٹیکس کی مد میں آنے والی آمدن کے اوپر کچھ فیصد کا مزید ٹیکس سپر ٹیکس کے زمرے میں آتا ہے۔

    اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے معاشی ٹیم کے اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ عام آدمی کو ٹیکس سےبچانے کے لیے صنعتوں پرٹیکس لگایا ہے، سیمنٹ، اسٹیل، شوگرانڈسٹری، آئل اینڈگیس، ایل این جی ٹرمینل، فرٹیلائزر، بینکنگ، ٹیکسٹائل، آٹوموبائل، کیمیکل، بیوریجز اور سگریٹ انڈسٹری پر بھی 10 فیصد سپر ٹیکس لگے گا۔

    انہوں نے کہا تھا کہ سالانہ 15کروڑ روپے سے زائد آمدن کمانے والے پر ایک فیصد، 20 کروڑ روپے سالانہ سے زائد آمدن والے پر2 فیصد، 25 کروڑ روپے سالانہ سے زائد آمدن والے پر3 فیصد اور 30 کروڑ روپے سالانہ سے زائد آمدن والے پر4 فیصد ٹیکس لگایا جائے گا جو غربت میں کمی کا ٹیکس ہے

    سپرٹیکس 15کروڑ سے زائد کی سالانہ آمدنی پر لگے گا۔

    پائلٹس کے لائسنس سے متعلق وفاق کے بیان کے مقاصد کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہیے، رضا ربانی

    کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

    ایئر انڈیا: کرو ممبرزکیلیے نئی گائیڈ لائن ’لپ اسٹک‘ ’ناخن پالش‘ خواتین کے لیے اہم ہدایات

    ہولی کا تہوار سندھ کی ثقافت کا حصہ ہے،شاہدہ رحمانی

    پیپلز پارٹی آپ کے دفاع میں سامنے نہیں آئے گی،بلاول کا عمران کو پیغام

  • ڈاکوؤں کی پولیس پارٹی پر فائرنگ،جوابی کاروائی،ایک گرفتار،دو فرار

    ڈاکوؤں کی پولیس پارٹی پر فائرنگ،جوابی کاروائی،ایک گرفتار،دو فرار

    راولپنڈی ،مندرہ کے علاقہ میں موٹر سائیکل سوار ڈاکؤوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی

    فائرنگ کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، 02 ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ،گرفتار ڈاکو کے قبضہ سے کچھ دیر قبل شہریوں سے چھینے گئے موبائل اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا،گرفتار زخمی ڈاکو کی شناخت محمد اکرام کے نام سے ہوئی، ملزمان دو جگہ واردات کے بعد ایک اور واردات کرنے کی کوشش میں تھے کہ پولیس نے تعاقب کر کے رکنے کا اشارہ کیا، پولیس کے روکنے پر ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی، واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران موقع پر موجود ہیں ، فرار ڈاکؤوں کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے،رات گئے موثر ڈیوٹی سر انجام دیتے ہوئے ڈاکو کی گرفتاری پر سی پی او سید خالد ہمدانی نےایس پی صدر، ایس ڈی پی او گوجرخان اور مندرہ پولیس کو شاباش دی اور کہا کہ پولیس اور شہریوں کے جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے،

    دوسری جانب پولیس آفیسر ایس ایچ او تھانہ کراچی کمپنی اشفاق میمن کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر ترین کارروائیاں جاری ہیں،منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے نوجوان نسل کو منشیات سپلائی کرنے والے ملزم سے 2500 گرام ہیروئن برآمد کر لی۔ ایک اور کامیاب کاروائی میں تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنے والے ملزم سے 2500 گرام ہیروئن اور 300 گرام آئس برآمد کر لی۔