Baaghi TV

Tag: اسلام آباد

  • سوڈان میں پھنسے 93 پاکستانی اسلام آباد  پہنچ گئے

    سوڈان میں پھنسے 93 پاکستانی اسلام آباد پہنچ گئے

    سوڈان میں پھنسے 93 پاکستانی اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ گئے،

    مسافر آج پی آئی اے کی پرواز PK754 کے ذریعے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے۔اس سے قبل اب تک 636 پھنسے ہوئے پاکستانی وطن واپس پہنچے ،نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر وزیراعظم کے مشیر برائے اوسیز امیر مقام و ساجد طوری نے وطن پہنچنے والوں کا استقبال کیا باحفاظت وطن پہنچنے پر فیملز کی خوشی دیدنی تھی ،پی اے ایف کی 5 خصوصی پروازوں کے ذریعے پاکستانی شہری واپس وطن پہنچے ،سوڈان سے ریاض اور جدہ کے راستے 636 پاکستانی اسلام آباد پہنچائے گئے اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں سوڈان سے تقریباً 1000 پاکستانیوں کو نکال لیا جائے گا۔

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    ہمت ہے تو کھرا سچ کا جواب دو، پروپیگنڈہ مبشر لقمان کو سچ بولنے سے نہیں روک سکتا

    شیخوپورہ سے ہمیں اسلام آباد لا کر چھوڑ دیا گیا، خاتون کی دکھ بھری کہانی

    سوڈان کے دارلحکومت خرطوم سمیت دیگر علاقوں میں فوج اور مخالف گروپ کے مابین شدید جھڑپوں کے بعد خانہ جنگی جیسی صورتحال ہے جس کے باعث پاکستانیوں سمیت دیگر ممالک کے باشندے وہاں پھنس کر رہے گیاور پاکستان سمیت متعدد ممالک نے اپنے شہریوں کو سوڈان سے نکالنے کے لیے آپریشنز کیے ہیں۔

    دوسری جانب وزیراعظم نے 107 پاکستانیوں کے جدہ پہنچنے پر اظہار تشکرکیا، وزیراعظم نے جدہ میں سرکاری رہائش اور پاکستانیوں کو واپس لانے کے لئے پاک فضائیہ کے انتظامات کی بھی تعریف کی وزیراعظم نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو، وزیرمملکت خارجہ حنا ربانی کھر اور سیکرٹری وزارت خارجہ کو خراج تحسین پیش کیا، وزیراعظم کا سوڈان میں پاکستانی سفیر، میر بہروز ریگی، ہیڈآف چانسری محمد سعید، ڈیفنس اتاشی کرنل محمد ہارون، کمرشل اتاشی عطاءاللہ کی بھی تحسین کی ،وزیراعظم نے سوڈان میں پاکستانی سفارت خانے کے عملے محمد بلال شفیق اور راشد خان کو بھی خصوصی شاباش دی، وزیراعظم نے ٹیم کو ہدایت کی کہ سوڈان سے تمام پاکستانیوں کی بحفاظت واپسی تک بھرپور جذبے سے کام جاری رکھیں،

  • ملزمان کا 11 سالہ بچے کے ساتھے گینگ ریپ ،ویڈیو بھی بنا لی، مقدمہ درج

    ملزمان کا 11 سالہ بچے کے ساتھے گینگ ریپ ،ویڈیو بھی بنا لی، مقدمہ درج

    تھانہ سہالہ،ملزمان کا 11 سالہ بچے کے ساتھے گینگ ریپ ،مقدمہ درج

    اسلام آباد کے تھانہ سہالہ کے علاقے درونی چکیاں میں ملزمان نے 11 سالہ بچے سے گینگ ریپ کر دیا۔ملزمان ویڈیوز اور تصاویر بھی بناتے رہے۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مدعی مقدمہ مسمی سہیل جاوید ولد جاوید اختر کیانی سکنہ راجگان سہالہ تھانہ کا رہائشی ہوں۔آج سے تقریبا ایک ماہ قبل میرے بیٹے عمران زیب تقریباعمر 11 سال ہے۔ میرے بیٹے کیساتھ افضال زاہد عرف ڈان ولد زاہد حسین اور حماد ولد آصف موضع درونی نے زبردستی بد فعلی گن پوائنٹ پر کی تھی۔بچے کو ڈر اور خوف کی وجہ سے مجھے نہ بتایا ہے اب فحش ویڈیو فوٹو سامنے آنے پر پتہ چلا ہے۔کہ ان اشخاص نے زبردستی بدفعلی کرتے رہے ہیں۔ان کی ویڈیو بنانے والا ثاقب علی ولد یونس علی ہے ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔ تھانہ سہالہ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 232/23 بجرم 375A/34/292A/506 ضمن ٹو درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے

    دوسری جانب اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بلا امتیاز کارروائیوں کا سلسلہ جار ی ہے،گزشتہ24گھنٹوں کے دوران10ملزمان کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی، ملزمان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں منشیات اور اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمدکرلیاگیا،تھا نہ پھلگراں پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث تین ملزمان احسان احمد ،محمد ہارون اور خاور محمود کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 2210گرام ہیروئن،1220گرام چرس اور 490گرام آئس برآمدکرلی، ایک اور کاروائی کے دوران ملزم اعجاز علی کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 30بور پسٹل معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔تھانہ شالیمار پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث ملزم فخر عباس کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 1070گرام چرس برآمد کرلی،تھانہ انڈسٹریل ایریا پولیس نے ملزم معراج الدین کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 30بور پسٹل معہ ایمونیشن برآمد کرلیا۔تھانہ نو ن پولیس ٹیم نے منشیات فروشی میں ملوث دو ملزمان فاروق احمد اور سکینہ بی بی کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 410گرام ہیروئن اور 1125گرام چرس برآمد کر لی۔جبکہ مجرمان اشتہا ری و عدالتی مفروران کی گرفتار ی کیلئے چلا ئی جا نے والی مہم کے دوران د مجرمان کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی،گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانہ جات میں مقدما ت درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی،

    تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

    شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

    خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

  • گھر میں ڈاکہ،پانچ مسلح ڈاکو لوٹ مار کر کے اہلخانہ کو واش روم میں بند کر کے فرار

    گھر میں ڈاکہ،پانچ مسلح ڈاکو لوٹ مار کر کے اہلخانہ کو واش روم میں بند کر کے فرار

    تھانہ شہزاد ٹائون،نیو چٹھہ بختاور ، گھر میں ڈاکہ،پانچ مسلح ڈاکو لوٹ مار کر کے فرار

    وفاقی پولیس کے تھانہ شہزاد ٹائون کی حدود نیو چٹھہ بختاور میں پانچ مسلح ڈکیتوں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 25تولے سونا، نقدی2لاکھ2ہزار، 3800امریکن ڈالر ،بانڈمالیت ڈیڑھ لاکھ ، چھ عدد موبائل فون بآسانی لوٹ لیے اور اہلخانہ کو واش روم میں بندکر کے فرار ہو گئے۔ شہزاد ٹائون پولیس نے پانچ مسلح ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 223بجرم 395درج کر لیا۔

    نیو چٹھہ بختاور اسلام آباد کے رہائشی سمیع اللہ نے تھانہ شہزاد ٹائون پولیس کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ میں اپنے ذاتی مکان میں نچلی منزل میں رہائش پذیر ہوں جبکہ میرا چھوٹا بیٹا عبدالمالک بالائی منزل میں اپنی فیملی کے ہمراہ رہتا ہے گزشتہ رات تقریباً9بجے میرے گھر کا دروازہ اچانک کھلا اور پانچ مسلح ڈاکو اندر داخل ہو گئے ۔ تمام گھروالوں کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنا کر ایک طرف کھڑا کر دیا اور گھر کی تلاشی لے کر طلائی زیورات تقریباً25تولے ، نقدی2 لاکھ2 ہزار اور 3800 امریکن ڈالر اور بانڈمالیت ڈیڑھ لاکھ ، چھ عدد موبائل فون چھین کر تمام گھر والوں کو واش روم میں بند کر دیا اور فرار ہو گئے تمام ملزمان کو سامنے آنے پر میں اور میرا بیٹا شناخت کر سکتے ہیں۔ بعد ازاں میرا نواسہ نماز پڑھ کر آیا اور واش روم کھول کر آزاد کیا۔ ملزمان کے خلاف کارروائی کر کے ہماراسامان واپس دلوایا جائے۔ شہزاد ٹائون پولیس نے پانچ مسلح ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 223بجرم 395درج کر لیا۔ تاحال ملزمان کا سراغ نہ لگایا جا سکا۔ مذکورہ واردات سے نیو چٹھہ کے رہائشیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ علاقہ مکینوں نے آئی جی،ڈی آئی جی آپریشن اسلام آباد سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

    خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

    شوہرکے موبائل میں بیوی نے دیکھی لڑکی کی تصویر،پھر اٹھایا کونسا قدم؟

    تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

  • آج کا دن محنت کے تقدس اور وقار کی علامت ہے ،وزیراعظم

    آج کا دن محنت کے تقدس اور وقار کی علامت ہے ،وزیراعظم

    اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مزدوروں کا عالمی دن منایا جارہا ہے،وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے محنت کشوں کے عالمی دن پر خصوصی پیغام جاری کیا گیا۔

    باغی ٹی وی: وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ محنت کشوں اور مزدوروں کا عالمی دن آج دنیا بھر میں منایا جا رہا ہے، آج کا دن محنت کے تقدس اور وقار کی علامت ہے ، آج کے دن پوری قوم محنت کش طبقے کو شاندار خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔

    سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پشاور میں تین روز کیلئے دفعہ 144 نافذ

    شہباز شریف نے کہا کہ قوم ملک کی ترقی میں مزدوروں کے کردار اورمعاونت کوسراہتی ہےجبکہ اسلام سماجی انصاف،مساوات اور انسانی حقوق کے احترام کے اصولوں پر زور دیتا ہے، اسلام نے عالمی لیبر قوانین سے بہت پہلے ہی مزدوروں کے حقوق سے متعلق رہنما اصول طے کر دیئے تھے۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مزدور اور آجر پیداواری عمل میں شراکت دار ہیں ،موجودہ حکومت محنت کشوں کے کام کرنے اور زندگی گزارنے کے حالات کو بہتر بنانے کیلئے پر عزم ہے، حکومت نے مزدوروں کی کم ازکم اجرت 17500 روپے ماہانہ سے بڑھا کر 25000 روپے کر دی ہے۔

    لاہور میں مائینڈ‌گیم کا میلہ سج گیا

    دوسری جانب یوم مزدور پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ یوم مئی پر مزدوروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، معاشی خوشحالی میں اپنا حصہ ڈالنے کے باوجود محنت کشوں کو متعدد مسائل کا سامنا ہے مزدور کو غیر محفوظ ماحول،مزدوری کے غیر منصفانہ طریقے اور کم اجرت جیسے مسائل کا سامنا ہے، عدم تحفظ، کام کی جگہ پر خواتین کو ہراسگی جیسے مسائل بھی درپیش ہیں۔

    صدر ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس بہت بڑی لیبر فورس اور نوجوانوں کی تعداد ہے،وفاقی،صوبائی حکومتیں مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات اور ہنر فراہم کرنے کی کوششیں جاری رکھیں۔

    لاہور: نامعلوم افراد مبینہ اجتماعی زیادتی کے بعد لڑکی کو سڑک پر پھینک کر فرار

  • سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پشاور میں تین روز کیلئے دفعہ 144 نافذ

    سکیورٹی خدشات کے پیش نظر پشاور میں تین روز کیلئے دفعہ 144 نافذ

    پشاور شہر میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر تین روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔

    باغی ٹی وی: ڈپٹی کمشنر پشاور شاہ فہد کے مطابق شہر میں ایک جگہ پانچ یا اس سے زیادہ افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہوگی سکیورٹی کی نازک صورتحال کے پیش نظر پابندی عائد کی گئی ہے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

    پی ٹی آئی نےاسمبلی واپس جانےکافیصلہ کیابھی تومیں نہیں جاؤں گا. شیخ رشید

    دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے بھی وفاقی دارالحکومت کی حدود میں جلسے جلوس کی اجازت سے انکار کر دیا تھا ،وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے جس کے باعث شہر کی حدود میں کسی بھی جلسے، جلوس اور اجتماع کی اجازت نہیں ہے۔

    ترجمان اسلام آباد کیپیٹل کے مطابق قانون کی خلاف ورزی کرنےوالوں کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، فیض آباد اور دیگر راستوں سے اسلام آباد میں داخل ہونے والے شہریوں کو چیکنگ کے بعد داخل ہونے دیا جائے گا، شہری کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں پکار 15 پر کال کریں۔

    حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا

    اس کے برعکس الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو لاہور میں ریلی نکالی کی اجازت دے دی تاہم الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کسی قسم کی وال چاکنگ نہیں ہوگی، کوئی استقبالیہ کیمپ نہیں لگے گا،پی ٹی آئی کی ریلی دوپہر ایک بجے سے شام 6 بجے تک لبرٹی سے ناصر باغ تک نکالی جائے گی۔

    چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر 3 بڑے شہروں میں پیدل مارچ کا اعلان کیا گیا ہے لاہور، راولپنڈی اور پشاور میں ایک بجے پیدل مارچ کا آغاز ہوگا تاہم راولپنڈی میں پیدل مارچ کا آغاز علامہ اقبال پارک، مری روڈ سے شروع ہوگا وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی اور اسد عمر مارچ کی قیادت کریں گے۔

    مہنگائی38 فیصد تک جانے کا خدشہ؛ آؤٹ لک رپورٹ جاری

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے مزدوروں کے عالمی دن پرآج لاہور ، اسلام آباد اور پشاور میں ریلیوں کا اعلان کررکھا ہے لاہور میں چیرمین تحریک انصاف عمران خان خود ریلی کی قیادت کریں گے۔

  • پاکستان میں منکی پاکس کے دو مریض صحتیاب،دو مشتبہ کیس رپورٹ

    پاکستان میں منکی پاکس کے دو مریض صحتیاب،دو مشتبہ کیس رپورٹ

    وفاقی وزارتِ صحت حکام نے بتایا ہے کہ پاکستان میں منکی پاکس کے دونوں مریض صحت یاب ہو گئے۔

    باغی ٹی وی: حکام کا کہنا ہے کہ پمز اسلام آباد میں زیرِ علاج منکی پاکس کا مریض ڈسچارج کر دیا گیا جبکہ منکی پاکس کا گھر میں قرنطینہ ہونے والا مریض بھی صحت یاب ہو گیا دوسری جانب ماہرینِ متعدی امراض نے کہا ہے کہ پاکستان میں چکن پاکس کے بہت زیادہ کیس سامنے آ رہے ہیں۔

    کراچی چڑیا گھرمیں ہتھنی نور جہاں کے بعد افریقی شیرنی کی زندگی بھی خطرے میں …

    لاہور میں منکی پاکس کے دو مشتبہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں، دونوں مریض جنرل اسپتال میں زیر علاج ہیں،جنرل اسپتال انتظامیہ کے مطابق ایک خاتون اور ایک مرد میں منکی پاکس کی علامات سامنے آئی ہیں 40 سالہ خاتون اور 55 سالہ مرد کو بخار کے ساتھ جسم پر سرخ دھبے ہیں، ایک مریض کے جسم پر چھالے بھی ہیں دونوں مشتبہ کیسز کا منکی پاکس کا ٹیسٹ ہونے سے مرض کی تصدیق ہوگی، دونوں مریض گزشتہ روز سے جنرل اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

    ملک میں منکی پاکس کی روک تھام کیلئے تمام ائیر پورٹس پر”ہیلتھ ایمرجنسی” نافذ

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ملک میں چکن پاکس کے کیسز کو منکی پاکس تصور کیا جا رہا ہے وفاقی وزارتِ صحت کو چکن پاکس کے بڑھتے کیسز کا نوٹس لینا چاہیےجبکہ نگران وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم کے مطابق منکی پاکس کی ویکسین پاکستان میں موجود نہیں ہے۔

    مسافروں سے لوٹ مار میں مصروف بدنام زمانہ ڈاکو پولیس کی فائرنگ سے ہلاک

  • پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس طلب

    پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس طلب

    پاکستان انٹرنیشنل ائرلائنز (پی آئی اے) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس 5 مئی کو طلب کرلیا –

    باغی ٹی وی: اجلاس میں حج فلائٹ آپریشن 2023 سمیت مجموعی صورتحال پربریفنگ دی جائے گی جاری کردہ اعلامیے میں کہ اجلاس میں دسمبر2022 تک کے مالی حسابات کی منظوری دی جائے گی کیونکہ سال 2022 کا آڈٹ مکمل نہ ہونے پر پی آئی اے کا سالانہ اجلاس تاخیر کا شکار ہوا تھا۔

    آئیڈیل حج تو نہیں کراسکتا لیکن مشکلات میں کمی ضرور لاؤں گا،وفاقی وزیر مذہبی امور


    اجلاس میں سالانہ اجلاس 30 مئی کو منعقد کرنے کی منظوری دی جائے گی اور پی آئی اے کے نئے بزنس پلان کا بھی اجلاس میں جائزہ لیا جائے گا حج فلائٹ آپریشن پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ پی آئی اے کا بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس دوپہر 12 بجے کراچی ہیڈ آفس میں ہوگا۔

    ائیر لائنز کوحج کیلئے فلائٹ آپریشن مرتب کرنے میں مشکلات کا سامنا

    دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ائیر لائن (پی آئی اے) اور دیگر ائیرلائنز کو حج کیلئے فلائٹ آپریشن مرتب کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے،مہنگائی کے باعث پاکستان میں پہلی بار ایسا ہو رہا ہےکہ حج کوٹہ دستیاب ہے لیکن حج کرنے والے کم پڑ گئے ہیں ڈالر کی قلت اور مہنگائی سے پاکستانیوں کے لیے حج ادائیگی بھی مشکل ہوگئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امورنے اس سال حاجیوں کی تعدادتاحال فراہم نہیں کی ہے سعودی حکومت نےاس سال پاکستان کوایک لاکھ 79 ہزارحاجیوں کا کوٹہ دی اتھا تاہم حج اخراجات دگنی ہونے سےدرخواستیں کم موصول ہوئیں۔

    پاکستان میں گورنس کا نظام ناقص ،فرسودہ ہو چکا ہے،مفتاح اسماعیل

  • سپریم کورٹ،آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ججز روسٹر جاری

    سپریم کورٹ،آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ججز روسٹر جاری

    اسلام آباد: سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد کیلئے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ججز روسٹر جاری ہوگیا-

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق آئندہ ہفتے پرنسپل سیٹ پر چھ بینچ مقدمات کی سماعت کریں گے، ایک بینچ چیف جسٹس عمر عطا بندیال ،جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عائشہ ملک پر مشتمل ہوگا جبکہ بینچ دو میں جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس محمد علی مظہر شامل ہوں گے-

    لیک آڈیو میں آواز میرےبیٹے کی ہے،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی تصدیق

    اسی طرح بینچ تین جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل ہوگا اور بینچ چار میں جسٹس منیب اختر اور جسٹس جمال خان مندوخیل شامل ہوں گے،بینچ پانچ جسٹس یحیی آفریدی اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی پر مشتمل ہوگا اور بینچ چھ میں جسٹس امین الدین خان اور جسٹس حسن اظہر رضوی شامل ہوں گے۔

    سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف کیس کی سماعت منگل کو ہوگی ہزارہ کمیونٹی کی ٹارگٹ کلنگ کیخلاف از خود نوٹس اور سپریم اپیلیٹ کورٹ گلگت بلتستان میں ججز تقرری کیخلاف کیس کی سماعت بدھ کو ہوگی۔

    پرویز الہیٰ کے گھر پر چھاپے کے باوجود پی ٹی آئی کا حکومت سے مذاکرات …

    ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر اور ڈاکٹر مہرین بلوچ کی بچیوں کے اغوا اور حوالگی سے متعلق کیس کی سماعت اور 2005 کے زلزلہ متاثرین کو ملنے والی غیر ملکی امداد سے متعلق کیس اور وکلا کی جعلی ڈگریوں اور لا کالجز اور سردار کوڑے خان وقف اراضی مظفرگڑھ میں خرد برد سے متعلق از خود نوٹس پر سماعت جمعرات کو ہوگی جبکہ وزیراعظم کے معاونین خصوصی کی تعیناتی کیخلاف درخواست پر سماعت جمعہ کو ہوگی۔

    آج پاکستان میں بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہورہی ہے،عمران خان

  • ایک نہایت مضحکہ خیز ایف آئی آر میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی ہے،عمران خان

    ایک نہایت مضحکہ خیز ایف آئی آر میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی ہے،عمران خان

    لاہور:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ کل ایک نہایت مضحکہ خیز ایف آئی آر میں اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی ہے۔

    باغی ٹی وی: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ کل میں ایک نہایت مضحکہ خیز مقدمے میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوں گاجس سے اب یہ پوری طرح ثابت ہوتا ہےکہ ہم واقعتاً جنگل کےقانون کے شکنجے میں ہیں۔ملک کے اس طاقتور اور خود کو قانون سے بالاتر سمجھنےوالےطبقےنے”توہینِ ڈرٹی ہیری“ اور ”توہینِ سائیکوپیتھ“ کی پاداش میں میرے خلاف پاکستان سے غداری کا مقدمہ قائم کردیا ہے۔


    انہوں نے کہا کہ یا یوں سمجھ لیجئےکہ محض حوالے کے طور پر کسی شخص کے بارے میں ڈرٹی ہیری اور سائیکوپیتھ جیسی تعبیرات کے استعمال پر (توہینِ ڈرٹی ہیری اور توہینِ سائیکوپیتھ کی پاداش میں) مجھ پر پاکستان سے غداری کا الزام عائد کیا جا رہا ہے۔


    پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم کا کہنا ہے کہ عسکری حکام پر الزامات کے تناظر میں عمران خان بغاوت پر اکسانے کے کیس میں عبوری ضمانت کیلئے کل اسلام آباد آئیں گے، عمران خان کی لاہور ہائیکورٹ سے حاصل کردہ حفاظتی ضمانت 26 اپریل کو ختم ہوچکی ہے۔

    دوسری جانب ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا کہنا ہے کہ عمران خان کی عدالت پیشی پر مؤثر سکیورٹی اقدامات کیے جائیں گے، ایف آئی آر قانون کے مطابق درج ہوتی ہیں جن کا فیصلہ عدالت کرتی ہے قانون کی نظر میں کسی کو کوئی امتیازی حیثیت حاصل نہیں، امید ہے کہ عمران خان اور ان کے ساتھی عدالت پیشی پرقانون کا احترام کریں گے۔

    واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف مجسٹریٹ کی مدعیت میں تھانہ رمنا میں مقدمہ درج ہے۔

  • عمران خان کے خلاف اسلام آباد میں درج مقدمات کی تفصیل عدالت میں پیش

    عمران خان کے خلاف اسلام آباد میں درج مقدمات کی تفصیل عدالت میں پیش

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف اسلام آباد میں درج مقدمات کی تفصیل عدالت میں پیش کردی گئی

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کے کیسز کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی ،عمران خان کے خلاف اسلام آباد میں درج کیسز کی تفصیل عدالت میں پیش کر دی گئی ،عدالت میں پیش کی گئی سرکاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کیخلاف اسلام آباد میں درج مقدمات کی تعداد 29 ہے ، سرکاری وکیل نے کہا کہ عدالت کے حکم پر کیس کی تفصل عمران خان کو فراہم کردی گئی ہے

    عدالت کی جانب سے عمران خان کی درخواست نمٹا دی گئی عدالت نے عمران خان کو اپنے خلاف درج کیسز سے متعلق متعلقہ فورم پر رجوع کرنے کی ہدایت کردی.

    عمران خان نے مقدمات کی تفصیل کے لئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا،دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ میں بھی ایک درخواست دائر کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں سیکرٹری داخلہ، وزارت قانون، دفاع، سیکرٹری کیبنیٹ ڈویژن، چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب، اینٹی کرپشن، نیب، ایف آئی اے، وزیر اعظم، پیمرا اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ملک میں مجھ پر 121 ایف آئی آر درج کی گئیں، مقدمات کوئٹہ، کراچی، اسلام آباد اور لاہور میں درج کیےگئے ہیں، نگران صوبائی حکومت کی جانب سے انتقامی کاروائیاں کی گئی ہیں تحریک انصاف کے سپورٹرز اوررہنماؤں کو نظربند اور گرفتار کیا جا رہا ہے- درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ درخواست کےفیصلے تک عدالت درج مقدمات میں کارروائی روکنےکا حکم دے پہلے سے درج مقدمات میں تادیبی کارروائی سے روکا جائے، عدالت بغیرنوٹس فوجداری کارروائی کرنے سے روکنےکا حکم جاری کرے۔

    جو عدالتی فیصلے پر عمل نہیں کرے گا وہ نااہل ہو جائے گا،اعتزاز احسن

    چیف جسٹس سمیت سپریم کورٹ کے 8 ججز کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر