Baaghi TV

Tag: اسلام آباد

  • توشہ خانہ کیس: عدالت نےعمران خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا

    توشہ خانہ کیس: عدالت نےعمران خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا

    اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

    باغی ٹی وی :توشہ خانہ فوجداری کارروائی کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کو 11 اپریل کو عدالتی طلبی کا نوٹس جاری کر دیا گیا۔
    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے عمران خان کو طلبی نوٹس جاری کیا عمران خان کے طلبی نوٹس پر بنی گالہ کا پتہ درج ہے-

    طلبی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان 11 اپریل ساڑھے 8 بجے عدالت حاضر ہوں اور نوٹس کی عدم تعمیل پر تعمیل کنندہ حاضر ہو توشہ خانہ فوجداری کارروائی کامرکزی کیس 29 اپریل کوسماعت کے لیےمقررہے اورالیکشن کمیشن نےکیس کی جلد سماعت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ عدالت نے جلد سماعت کی درخواست پر عمران خان کو 11 اپریل کا نوٹس جاری کیا ہے۔

    عدالت کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر عمران خان عدالت پیش نہ ہوئے تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی عدالت نے تھانہ کوہسار کے تفتیشی افسرکو مکمل ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش کرنےکا بھی حکم جاری کیا ہے۔

    واضح رہے کہ عمران خان کو اس سے قبل 8 اپریل کا نوٹس جاری ہوا لیکن تعمیل نا ہو سکی۔ عدالت نے بغیر کارروائی سماعت 11 اپریل تک ملتوی کر دی تھی۔

  • علی امین گنڈاپورایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    علی امین گنڈاپورایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

    اسلام آباد: سیشن کورٹ اسلام آباد میں بغاوت پر اکسانے کے کیس میں علی امین گنڈا پور کو عدالت میں پیش کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈاپور کو ڈیوٹی مجسٹریٹ نوید خان کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ اسلام آباد پولیس کی جانب سے علی امین گنڈاپور کے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی علی امین گنڈاپور کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

    گیس اور اسٹریٹ کرائم پر بیان دینے پر لوگ مجھ پر تنقید کرتے ہیں،گورنر سندھ

    خیال رہے کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے۔

    واضح رہے کہ خیبرپختونخوا پولیس نے علی امین گنڈاپور کو ڈی آئی خان ہائی کورٹ بینچ کے احاطے سے گرفتار کیا تھا،گرفتاری سے پہلے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا تھا کہ ،مجھے نہیں معلوم کس کیس میں گرفتار کر رہے ہیں مجھ پر 50 سے زائد ایف آئی آر درج کی گئی ہیں، تمام ایف آئی آر میں میری ضمانت یا ایف آئی آر ختم ہوئی ہے۔

    ایمل ولی خان کا عارف علوی،عمران خان اور بیرسٹر سیف کو گرفتار کرنے کا مطالبہ

    ان کا کہنا تھا کہ پولیس بار کے اندر سے بھی مجھے گرفتار کرنے کے لئے تیار تھی ،میں نے وکلاء اور بارکی عزت کے لئے باہر گرفتاری دی میں تمام کیسز کا قانونی مقابلہ کے لئے تیار ہوں،نہیں پتہ میرے ساتھ کیا کریں گے مگر میں آزادی کی جنگ لڑنے کیلئے تیار ہوں۔

  • پارلیمنٹ کی قرار داد پاکستان کے آئین اور عدلیہ کی آزادی کے منافی ہے،سپریم کورٹ بار

    پارلیمنٹ کی قرار داد پاکستان کے آئین اور عدلیہ کی آزادی کے منافی ہے،سپریم کورٹ بار

    اسلام آباد: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف منظور کی گئی صریح غیر قانونی قرار داد کو پاکستان کے آئین اور عدلیہ کی آزادی کے منافی قرار دیتے ہیں-

    باغی ٹی وی : سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اور سیکرٹری کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی کیلئے چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کےساتھ کھڑے ہیں،بدقسمتی کی بات ہےکہ قومی اسمبلی جوکہ آئین کے مطابق کام کرنے کی پابند ہے، نے آئین کے آرٹیکل 68 کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی ہے آرٹیکل 68 کسی جج یا جج کے طرز عمل کے حوالے سے پارلیمنٹ میں بحث کرنے سے منع کرتا ہے-

    سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے کہا کہ ، ارکان پارلیمنٹ نے عدلیہ کے ارکان کے خلاف توہین آمیز اور انتہائی اہانت آمیز تبصرے کیے ہیں، یہ تبصرےنہ صرف آئین کی خلاف ورزی بلکہ عدلیہ کی سالمیت کے لیے براہ راست چیلنج ہیں، پارلیمنٹ، عدلیہ اورایگزیکٹو کو آزادانہ طور پرکام کرنا چاہیےریاست کی کوئی شاخ کسی دوسرے پر تجاوز نہیں کر سکتی اور نہ ہی اس سے برتر ہے عدالتی فیصلہ حتمی ہے اور قومی اسمبلی میں منظور کی گئی قرارداد کے ذریعے اسے الگ نہیں کیا جا سکتا-

    کہا گیا کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ قرارداد ایوان کے 342 میں سے صرف 43 ارکان نے منظور کی تھی، ایسی قراردادیں انتشار کا باعث بنیں گی جب استحکام اور جمہوری طور پرمنتخب حکومتوں کی ضرورت ہوسپریم کورٹ بار پاکستان کے تمام قانونی برادری کے ساتھ مل کر معزز ججوں کے میڈیا ٹرائل کی شدید مذمت کرتی ہے-

    اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن تمام اسٹیک ہولڈرز سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ عدلیہ کی سالمیت کے تحفظ اور ملک میں سیاسی اور معاشی استحکام کی بحالی کے لیے باہمی اتفاق رائے پر پہنچیں، ایسا کرنے میں ناکامی سے ہمارا ملک مکمل انارکی کی طرف بڑھے گا، ملک میں موجودہ سیاسی اور معاشی بحران پر قابو پانے کے لیے تمام ریاستی اداروں کا باہمی اتحاد بہت ضروری ہے۔

  • جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف کیوریٹو ریویو سماعت کے لیے مقرر

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف کیوریٹو ریویو سماعت کے لیے مقرر

    اسلام آباد : چیف جسٹس پاکستان نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف کیوریٹو ریویو سماعت کے لیے مقرر کردیں۔

    باغی ٹی وی : چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال اس کی سماعت کریں گے، حکومت کی جانب سے کیوریٹوریو واپس لینے کی درخواست بھی سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے چیف جسٹس پاکستان 10 اپریل کو ان چیمبر سماعت کریں گے-

    چیف جسٹس آف پاکستان کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر

    واضح رہےکہ وفاقی حکومت نےجسٹس قاضی فائزعیسیٰ کےخلاف کیوریٹو ریویو واپس لینےکےلیےسپریم کورٹ سےرجوع کیاتھا،حکومت کا مؤقف تھا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف کیوریٹیو ریویو ریفرنس کمزور اور بے بنیاد وجوہات پر دائر کیا گیا تھا لہٰذا حکومت نے اس کی پیروی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ پہلے ہی اس فیصلے کی منظوری دے چکی ہے۔

    اس حوالے سے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ ریفرنس کے نام پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان کے اہل خانہ کو ہراساں اور بدنام کیاگیا، یہ ریفرنس نہیں تھا، آئین اور قانون کی راہ پر چلنے والے ایک منصف مزاج جج کے خلاف ایک منتقم مزاج شخص عمران خان کی انتقامی کارروائی تھی۔

    پنجاب الیکشن کا ازخود نوٹس چار تین سے مسترد ہوا ، جسٹس اطہرمن اللہ کا …

    شہباز شریف نے مزید کہا تھاکہ یہ ریفرنس عدلیہ کی آزادی پر شب خون اور اسے تقسیم کرنے کی مذموم سازش تھی، پاکستان مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعتوں نےاپوزیشن کےدورمیں بھی اس جھوٹےریفرنس کی مذمت کی تھی عمران خان نےصدرکےآئینی منصب کا اس مجرمانہ فعل کے لیے ناجائز استعمال کیا، صدر عارف علوی عدلیہ پر حملے کے جرم میں آلہ کاراورایک جھوٹ کےحصہ دار بنےپاکستان بار کونسل سمیت وکلا تنظیموں نے بھی اس کی مخالفت کی تھی، ہم ان کی رائے کی قدر کرتے ہیں-

    خیال رہے کہ صدارتی ریفرنس خارج ہونے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے دور میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف کیوریٹو ریویو دائر کیا گیا تھااس حوالے سے سابق وزیراعظم عمران خان نے بھی اعتراف کیا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف صدارتی ریفرنس دائر کرنا ہماری حکومت کی غلطی تھی۔

    جسٹس قاضی فائز عیسی نےحافظ قرآن اضافی نمبر کیس میں تفصیلی نوٹ جاری کر دیا

  • جسٹس قاضی فائز عیسی نےحافظ قرآن اضافی نمبر کیس میں تفصیلی نوٹ جاری کر دیا

    جسٹس قاضی فائز عیسی نےحافظ قرآن اضافی نمبر کیس میں تفصیلی نوٹ جاری کر دیا

    اسلام آباد: سپریم کورٹ کے سینئیر جج جسٹس قاضی فائز عیسی نے حافظ قرآن اضافی نمبر کیس میں تفصیلی نوٹ جاری کر دیا،جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے اپنے فیصلے کے خلاف لارجر بینچ کی کارروائی پر اعتراض اٹھادیا-

    باغی ٹی وی : جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ازخودنوٹس 4/2022 بارے نوٹ جاری کردیا جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے جاری نوٹ میں کہا گیا ہے کہ عشرت علی نے 4 اپریل کو خود کو غلط طور پر رجسٹرار ظاہر کیا عشرت علی کو 3 اپریل 2023 کونوٹی فیکیشن کے ذریعے وفاقی حکومت نے واپس بلایا،عشرت علی نے وفاقی حکومت کے حکم کی تعمیل سے انکار کیا-

    پاکستان آئی ایم ایف، ورلڈ بینک کا ممبر ہے کوئی بھکاری نہیں،وزیر خزانہ

    تفصیلی نوٹ میں لکھا کہ غیرقانونی سرکلر کا چیف جسٹس کو بھی خط لکھا لیکن کوئی جواب نہ ملا، سرکلر غیرآئینی ہونے کا ادراک ہونے پر ہی 6 رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا گیا، سپریم کورٹ کے حکم کے خلاف کوئی دوسرا بینچ اپیل نہیں سن سکتا۔

    نوٹ میں کہا گیا کہ عشرت علی نے 4 اپریل کو لارجر بینچ تشکیل کے روسٹر پر دستخط کیے ، میرے فیصلے پر 6رکنی بینچ کے تشکیل کی آئین و قانون میں اجازت نہیں تھی 6رکنی بینچ کے 4 اپریل کے فیصلے کی کوئی آئینی حیثیت نہیں ،3رکنی بینچ کے فیصلے پر 6 رکنی بینچ کی تشکیل غلط تھی ، لارجر بینچ کو 4 اپریل کا آرڈر جاری کرنے کا اختیار نہیں تھا جلد بازی میں لارجر بینچ نےسماعت کی اور 8 صفحات کا فیصلہ بھی جاری کیا، معمول کے مطابق سماعت ہوتی تو 4 ججز سوچتے کہ ان کے سینئر کیا کر رہے ہیں۔

    وزیراعظم ہاؤس سے مشکوک شخص گرفتار

    تفصیلی نوٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے 29 مارچ کے حکم کو 6 رکنی بینچ کالعدم نہیں کر سکتا تھا، 6 ججز کا فیصلہ آئین کا متبادل نہیں ہو سکتا ،6 ججز جلد بازی میں اکٹھے ہوئے ،6 رکنی بینچ نے چند منٹ میں ازخود نوٹس کارروائی کو ختم کر دیاعدلیہ کا کام آئین اور قانون کے مطابق فیصلے کرنا ہے، اختیارات سے تجاوز کیا جائے تو ججز کے حلف کی خلاف ورزی ہوگی لارجربینچ کے حکم سے آمرانہ جھلک آتی ہے جو آئین کا متبادل نہیں ہوسکتا، چیف جسٹس کیلئے استعمال کیا گیا لفظ ماسٹر آف روسٹرز آئین میں کہیں نہیں ملتا۔

    نواز شریف نے بھی چیف جسٹس آف پاکستان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

  • آصف زرداری نے اہم مشاورتی اجلاس طلب کرلیا

    آصف زرداری نے اہم مشاورتی اجلاس طلب کرلیا

    سپریم کورٹ کا الیکشن سے متعلق فیصلہ ،سابق صدر آصف زرداری نے اہم مشاورتی اجلاس طلب کرلیا،

    پیپلزپارٹی کا مشاورتی اجلاس آج شام چار بجے زرداری ہاوس میں ہوگا،سابق صدر آصف زرداری نے پارٹی کے سینیئر رہنماوں کو بلا لیا، پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیر بخاری، فرحت اللہ بابر، شیری رحمان اجلاس میں شرکت کریں گے، قمرالزمان کائرہ، ساجد طوری سمیت دیگر رہنماء بھی اجلاس میں شریک ہوں گے،اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی بھی اجلاس میں شرکت کا امکان ہے ،اجلاس میں انتخابات سے متعلق اہم مشاورت ہوگی

    قبل ازیں عمران دور میں سہولت کاروں میں 3 ارب ڈالر کی بندر بانٹ پر شازیہ مری کا رد عمل سامنے آیا ہے، شازیہ مری کا کہنا ہے کہ 600 مالی سہولت کاروں میں تین ارب ڈالر کی تقسیم میگا اسکینڈل ہے ،عمران نیازی کی وجہ سے ملک کی معیشت میں سونامی آیا، عمران نیازی نے ملک کا وہ حشر کیا جو پاگل بیل کانچ کے گھر کا کرتا ہے، عمران نیازی کی لوٹ مار کی وجہ سے آج حکومت ایک ارب ڈالر کیلئے آئی ایم ایف سے رجوع کر رہی ہے،ایک نالائق لاڈلے کو ملک پر مسلط کیا گیا جس نے ہر سمت تباہی مچائی، پندرہ پندرہ ارب روپے کا انٹرسٹ فری قرض دیا گیا کیا، ان کے باپ کا پیسہ تھا؟ معیشت کو تباہ کرکے ملک کو بدحال کرنا عمران نیازی کا ایجنڈا رہا ہے، عمران نیازی سے وہ تین ارب ڈالر ریکور کرکے قومی خزانے میں جمع کیئے جائیں،

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    جس میں وہ کرسی پر بیٹھے ہیں اور سگار پی رہے ہیں، شیخ رشید احمد کو لاک اپ میں بندنہیں کیا

     15 کلو ہیروئن نہیں ڈالی گئی

  • حکومت کا ہر قدم آئین شکنی کے زمرے میں آتا ہے، شہزاد وسیم کا سینیٹ میں بیان

    حکومت کا ہر قدم آئین شکنی کے زمرے میں آتا ہے، شہزاد وسیم کا سینیٹ میں بیان

    سینیٹ اجلاس چیرمین سینٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہوا

    سینٹ میں پاک افواج کے مختلف آپریشنز میں شہید ہونے والے نوجوانوں کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی، سینیٹر مشتاق احمد نے فاتحہ خوانی کروائی.قائد حزب اختلاف شہزاد وسیم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک میں فسطائیت کا راج ہے، یہ حکومت فاشزم کی نئی تاریخ رقم کر رہی ہے،ملک بھر میں پی ٹی آئی کے کارکنون کو گرفتار کیا جا رہا ہے، اس اندھیر نگری میں چند دن پہلے ایک امید کی کرن نظر آئی سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں آئین کی بالادستی کو یقینی بنایا،سپریم کورٹ کی ثابت قدمی پر عوام انکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،حکومت کا ہر قدم آئین شکنی کے زمرے میں آتا ہے اس ادھوری اسمبلی میں اپنی خواہش کے مطابق قرارداد لائی گئی ۔عدالتوں پر حملہ قرارداد کے ذریعے کیا گیا ،

    نوٹ، اس خبر کو اپڈیٹ کیا جا رہا ہے

  • پنجاب میں انتخابات ، الیکشن کمیشن نے نیا شیڈول جاری کردیا

    پنجاب میں انتخابات ، الیکشن کمیشن نے نیا شیڈول جاری کردیا

    پنجاب میں عام انتخابات کا معاملہ، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ہوا

    اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا جائزہ گیا،اجلاس میں ممبران ، سیکرٹری اور سپیشل سیکرٹری شریک تھے ، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے اجلاس کی صدارت کی،الیکشن کمیشن کی لیگل ٹیم نے سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق بریفنگ دی ، اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے تناظر میں اہم فیصلے کئے گئے، الیکشن کمیشن نے متعلقہ ونگز کو پنجاب میں انتخابات کے حوالے سے تیاریاں تیز کرنے کی ہدایت کر دی، الیکشن کمیشن نے جلد فنڈز اور دیگر متعلقہ امور کے لیے وفاقی حکومت سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،

    پنجاب میں انتخابات ، الیکشن کمیشن نے نیا شیڈول جاری کردیا ،الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق شیڈول جاری کیا،پنجاب میں پولنگ 14 مئی کو ہوگی ، ریٹرننگ افسر کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کی آخری تاریخ 10 اپریل ہے ،الیکشن ٹربیونل 17 اپریل تک اپیلوں پر فیصلہ کرے گا،

    نوٹیفکیشن کے مطابق اپیلیٹ ٹریبونل اپیلوں پر فیصلے 17 اپریل تک کرے گا اور امیدواروں کی نظرثانی شدہ فہرست 18 اپریل کو جاری ہو گی کاغذات نامزدگی واپس لینےکی آخری تاریخ 19 اپریل ہوگی اور امیدواروں کو انتخابی نشانات 20 اپریل کو جاری ہوں گے

    بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

    ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

    عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان

    عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

    دوسری جانب انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت حکومتی لیگل ٹیم کا مشاورتی اجلاس جاری ہے ،اجلاس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، عطا تارڑ، اکرم شیخ اور اٹارنی جنرل شریک ہیں، اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف آئینی و قانونی آپشنز پر غور کیا جائے گا،اجلاس میں فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں بعد کی صورتحال پر بھی غور ہوگا،اجلاس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے آئندہ کی حکمت عملی پر بھی مشاورت ہو گی

  • سینیٹ میں سود کے خاتمے سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور

    سینیٹ میں سود کے خاتمے سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور

    اسلام آباد: سینیٹ نے سود کے خاتمے سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔

    باغی ٹی وی: سینیٹ میں رباء کے خاتمے سے متعلق قرارداد پیش ہوئی قرار داد جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے پیش کی وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث بخش پاشا نے قرارداد پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ملک کی اکنامی سود فری ہو ، حکومت سود کے خاتمے کے حوالے سے اقدامات کررہی ہے سینیٹ نے سود کے خاتمے سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔

    کےالیکٹرک صارفین کیلئےفی یونٹ بجلی 6 روپےتک مہنگی ہو گی

    یاد رہے کہ حکومت نے شرعی عدالت کے سود کے خاتمے کے فیصلے کیخلاف اسٹیٹ بینک اور نیشنل بینک کی اپیلیں سپریم کورٹ سے واپس لے لی ہیں۔ چیف جسٹس نے اپیلیں واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی ہیں۔

    دوسری جانب سینیٹر مشتاق نے توشہ خانہ کی دیکھ بھال اور انتظام و انصرام کا ترمیمی بل اور اردو کو بطور قومی زبان قرار دیے جانے کے حوالے سے ایک تحریک ایوان میں پیش کی-

    سینیٹ اجلاس کے دوران توشہ خانہ کی دیکھ بھال اور انتظام و انصرام کا ترمیمی بل پیش کیے جانے پر چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ توشہ خانہ سے متعلق ایک اور بل کمیٹی میں التوا کا شکار ہےکیوں نہ یہ ترمیمی بل بھی قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیں؟۔بعد ازاں سینیٹ نے توشہ خانہ کی دیکھ بھال ،انتظام و انصرام ترمیمی بل قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا۔

    مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کی کاروائی،درخواست پر مزید دلائل طلب

    سینیٹر مشتاق احمد نے اردو کو بطور قومی زبان قرار دیئے جانے کے حوالے سے کہا کہ بابر اعظم کرکٹ کی دنیا کا ایک برانڈ ہے شعیب اختر کہتے ہیں بابر اعظم انگلش نہیں بول سکتا اس لیے وہ اسٹار نہیں بن سکا پاکستان کے آئین کے مطابق اُردو کو کو سرکاری زبان کا درجہ دیا گیا ہےسپریم کورٹ نے اردو کو سرکاری زبان قرار دینے کا فیصلہ کیااردو کو سرکاری زبان قرار دیا جائےتمام دفاتر میں اردو زبان رائج کی جائے۔ عدلیہ خود اپنے فیصلے اردو میں صادر کرے۔

    سینیٹر محسن عزیز نے سینیٹ میں منشیات پر مبنی مواد کی روک تھام کا ترمیمی بل پیش کیا، جسے ایوان نے منظور کرلی پاکستان انسٹیوٹ برائے تحقیق اور رجسٹریشن کوالٹی ایشورینس بل 2023ء بھی سینیٹ سے منظور کرلیا گیا علاوہ ازیں سینیٹر مہر تاج روغانی نے سینیٹ میں حقوق اطفال کا ترمیمی بل 2023 پیش کیاجسےسینیٹ نےکمیٹی کےسپرد کردیاعلاوہ ازیں سینیٹ نےایکسپورٹ پروسیسنگ زونز اتھارٹی بل بھی کمیٹی کے سپرد کردیا-

    دنیا بھر میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان

  • روس پاکستان کو خام تیل پرکتنی رعایت دے گا؟

    روس پاکستان کو خام تیل پرکتنی رعایت دے گا؟

    اسلام آباد: وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ حکومت آئندہ ماہ روسی خام تیل کا پہلا آرڈر دے گی جسے پاکستان پہنچنے میں تقریباً 4 ہفتے لگیں گے۔

    باغی ٹی وی: ایک انٹرویو میں مصدق ملک نے کہا کہ روس کے ساتھ کئی معاہدے طے پاچکے ہیں تیل کو پاکستان پہنچنے میں کچھ وقت لگے گا، تقریباً 26 سے 27 دن، ساتھ ہی بتایا کہ تیل سمندر کے راستے ملک میں پہنچے گا روس نے حکومت کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ پاکستان کو اتنی ہی رعایت دے رہا ہے جتنا کوئی دوسرا پڑوسی ملک وصول کر رہا ہے۔

    اے این ایف نے بیرون ملک منشیات اسمگل کرنےکی کوششیں ناکام بنا دیں

    امیر اور غریب کے لیے گیس کے الگ الگ ٹیرف سے متعلق حکومتی فیصلے کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ یہ طریقہ کار وزیر اعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے حکم پر وضع کیا گیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ اس لیے ہم نے ملک کو امیر اور غریب کی آبادی میں تقسیم کر دیا، اس لیے اگر کوئی غریب خاتون گیس کا ایک یونٹ استعمال کر رہی ہے تو وہ ایف-7 یا گلبرگ کی ایک خاتون جو ادا کر رہی ہے اس کے مقابلے میں ایک چوتھائی بل دے گی۔

    9 رکنی بینچ کے3 رکنی رہ جانا اندرونی اختلاف اورکیس پرعدم اتفاق کا نتیجہ ہے،رانا …