Baaghi TV

Tag: اسلام آباد

  • پاکستان میں سعودی عرب نے 100 ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا

    پاکستان میں سعودی عرب نے 100 ملین ڈالرکی سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا

    پاکستان کی موجودہ معاشی صورتحال میں سعودی عرب نے بڑی سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا
    سعودی شہزادے فہد بن منصور السعود نے سعودیہ پاکستان ٹیک ہاؤس کو اسلام آباد میں قائم کرنے کا اعلان کیا ٹیک ہاؤس کے قیام سے باہمی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں قائم کی جانے والی کمپنیوں سے تجارت کو فروغ ملے گا شہزادہ فہد نے جنوری میں اعلان کیا تھا کہ انکی کمپنی ہزار سے زائد افراد کیلئے روزگار کے مواقع فراہم کرے گی اس سلسلے میں 300 سے زائد منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر قائم کیا جائیگا جنکی مالیت 100 ملین ڈالر ہوگی سعودی عرب نے ہمیشہ ہی پاکستان کا ہر کٹھن وقت میں ساتھ دیا دونوں ممالک کی بے مثال دوستی کا سفر کئی دہائیوں پر مشتمل ہے پاکستان کی موجودہ کمزور معاشی صورتحال میں 100ملین ڈالر کی سرمایہ کاری مثبت قدم ثابت ہو گی

    عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت
    قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شرجیل میمن
    میئر کراچی کیلئے مقابلہ دلچسپ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں
    مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں
    سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت

    فہد بن منصور السعود نے کہا کہ سعودی پاکستان ٹیک ہاؤس کے قیام کا مقصد اس شعبے سے وابستہ افراد کیلئے آسانی پیدا کرنا اور شعبے کو فروغ دینا ہے۔فہد بن منصور السعود اس بڑی ٹیک کمپنی کے شریک بانی ہیں جس کو 2009ء میں ایک پاکستانی سلمان ناصر نے شروع کیا تھا اور یہ پاکستان و سعودی عرب کے درمیان ڈیجیٹل تعاون کے حوالے سے ایک اہم علامت ہے۔

  • جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے  اپنے، اہلیہ اور بچوں کے اثاثے ظاہر کر دیئے

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے، اہلیہ اور بچوں کے اثاثے ظاہر کر دیئے

    اسلام آباد: جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے رضاکارانہ طور پر اپنے، اہلیہ اور بچوں کے اثاثے سپریم کورٹ آف پاکستان کی ویب سائٹ پر ظاہر کردیئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر جاری دستاویزات کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بطور چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کوئی پلاٹ نہیں لیا ۔

    امیر ممالک غریب ملکوں کو شیطانی حربوں سے تنگ کررہے ہیں ،سیکرٹری اقوام متحدہ

    دستاویزات کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے بطور جج سپریم کورٹ کوئی سرکاری پلاٹ نہیں لیا۔ان کو سرکاری پلاٹس کی آفرز ہوئیں جو انہوں نے ٹھکرا دیں انہوں نے آمدن کے مطابق ہر سال ٹیکس جمع کرایا۔

    دستاویزات کے مطابق کینال روڈ لاہور میں پرانا گھر کرائے پر دے رکھا ہے، ان کے بینک اکاؤنٹ میں 4 کروڑ 13 لاکھ 30 ہزار 856 روپے ہیں، ایک فارن کرنسی بینک اکاؤنٹ میں 41 لاکھ روپے سے زائد رقم موجود ہے۔

    دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی ملکیت میں دوکاریں، ایک گاڑی ہے ان کی ملکیت میں ڈی ایچ اے فیز ٹو کراچی کا 800 مربع فٹ رہائشی پلاٹ ہے جو بطور وکیل پریکٹس کے پیسوں سے لیا،اس پر گھر بھی بنایا-

    سب سے بات کرنے سمجھوتہ کرنے کو تیار ہوں، عمران خان

    دستاویزات میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ مجھے سرکاری طورپر 2 کاریں، 600 لیٹرپیٹرول ملتا ہے، وزارت داخلہ کے اجازت نامے کے باوجود ممنوعہ اسلحہ رکھنے سے انکار کیا، بطور جج سپریم کورٹ 300 ملکی مفت کال منٹس ملتے ہیں، 300 لیٹر پیٹرول مفت ملےگا۔

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے دستاویزات میں کہا ہے کہ میری اہلیہ سرینہ عیسیٰ میرے زیرکفالت نہیں، وہ برطانیہ اور پاکستان میں اپنے الگ ٹیکس گوشوارے جمع کراتی ہیں۔

    دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سال 2018 میں آمدن ایک کروڑ 51 لاکھ13 ہزار 972روپے تھی، انہوں نے سال 2018میں 22 لاکھ 916 روپے ٹیکس ادا کیا۔

    لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کوچیئرمین نیب تعینات کر دیا

    دستاویزات کے مطابق سال 2019 میں سالانہ آمدن 1 کروڑ 71 لاکھ 45 ہزار 972روپے تھی، 17 لاکھ 92 ہزار سات روپے ٹیکس دیا جبکہ سال 2020 میں آمدن 2 کروڑ 12 لاکھ 33 ہزار 921 روپے تھی، 26 لاکھ 78ہزار 799روپے ٹیکس دیا۔

    زیارت میں قائداعظم کی رہائش گاہ کے ساتھ ایک پلاٹ مجھے میرے مرحوم والد قاضی محمد عیسیٰ نے ورثے میں دیا، اس پلاٹ کے ایک حصے پر غیر قانونی طور پر بلوچستان حکومت نے قبضہ کر لیا۔

  • نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں چھاپے سے متعلق کیس،ڈی آئی جی آپریشنزکی عدالت طلبی

    نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں چھاپے سے متعلق کیس،ڈی آئی جی آپریشنزکی عدالت طلبی

    اسلام آباد ہائیکورٹ ،نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں چھاپے سے متعلق کیس کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا گیا

    عدالت نے ڈی آئی جی آپریشنز اور ڈی ایس پی لیگل کو آئندہ سماعت پر13 مارچ کو انکوائری سمیت طلب کر لیا،عدالت نے ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد کو 10 دن میں انکوائری رپورٹ عدالت میں جمع کروانے کا حکم بھی دیا،عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا کہ ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد چھاپےکی تفصیلات عدالت میں جمع کروائیں،ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد بتائیں کہ ایف آئی آر کن بنیادوں پر درج کی گئی؟درخواست گزار کی جانب سے عدالت کو جائے وقوعہ کی یو ایس بی مہیا کی گئی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے 4 صفحات پر مشتمل تحریری حکمنامہ جاری کردیا اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس کی آئندہ سماعت 13 مارچ کو مقررکر دی گئی

    دوسری جانب چیف کمشنر اسلام آباد نے عوامی شکایات پرغیر قانونی ہاوسنگ سوسائیٹیز کی تشہیر پر مکمل پابندی عائد کرتے ہوئے متعقلہ اداروں کو سخت کارروائی کا حکم دے دیا چیف کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں غیر قانونی ہاوسنگ سوسائیٹیز کی مارکیٹنگ پر پہلے سے عائد پابندیوں پر بھی مکمل عملدرآمد کروایا جائے۔چیف کمشنر اسلام آباد کی ہدایات پر غیر قانونی ہاوسنگ سوسائیٹیز کی ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے مارکیٹنگ روکنے کیلئے متعقلہ اداروں سے کوآرڈینیشن کر رہے ہیں ۔وفاقی دارالحکومت میں سی ڈی اے سے این او سی لیئے بغیر مارکیٹنگ کرنے والے تمام رہائشی/کمرشل منصوبے غیر قانونی ہیں۔عوام الناس رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری سے پہلے سی ڈی اے سے تصدیق کریں بیرون ملک پاکستانی بھی وفاقی دارالحکومت کی حدود میں رہائشی اور کمرشل منصوبوں میں سرمایہ کاری سے پہلے سی ڈی اے سے لازمی تصدیق کریں۔

    توہین رسالت کی مجرمہ خاتون کو سزائے موت سنا دی گئی

    مدرسے کی طالبات نے خاتون معلمہ کو گلی میں مبینہ طور پر ذبح کر دیا

    خواب دیکھا،استانی نے توہین مذہب کی، اسلئے ذبح کر دیا، ملزمہ طالبات کا بیان

  • سپریم کورٹ،آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ججز روسٹر جاری

    سپریم کورٹ،آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ججز روسٹر جاری

    سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ اسلام آباد کیلئے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ اور ججز روسٹر جاری کر دیا گیا

    آئندہ ہفتے پرنسپل سیٹ پر پانچ بینچ مقدمات کی سماعت کریں گے بینچ ایک میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال،جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس عائشہ ملک شامل ہیں ،بینچ دو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ،جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس حسن اظہر رضوی پر مشتمل ہوگا بینچ تین میں جسٹس سردار طارق ،جسٹس امین الدین خان اور جسٹس اطہر من اللہ شامل ہونگے ،بینچ چار جسٹس اعجاز الاحسن،جسٹس منیب اختر اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل ہوگا بینچ پانچ میں جسٹس منصور علی شاہ،جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس محمد علی مظہر شامل ہونگے

    نگران پنجاب حکومت کی جانب سے لا افسران کی برطرفی کیخلاف کیس کی سماعت پیر کو ہوگی سپریم کور ٹ میں پٹواریوں اور تحصیلداروں کے کردار سے متعلق از خود نوٹس سماعت پیر کو ہوگی سپریم کور ٹ میں پلی بارگین کے ذریعے نیب ملزمان کی رہائی کیخلاف کیس کی سماعت بدھ کو ہوگی گن اینڈ کنٹری کلب اسلام آباد کو سرکاری زمین الاٹمنٹ کیخلاف از خود نوٹس پر سماعت جمعرات کو ہوگی سپریم کورٹ میں شوگر انکوائری کمیشن کیخلاف کیس کی سماعت جمعہ کو ہوگی

    خواجہ سرا مشکلات کا شکار،ڈی چوک میں احتجاج،پشاورمیں "ریپ” کی ناکام کوشش

    علی امین گنڈاپور اور امتیاز نامی شخص کے مابین آڈیو لیک

    عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟

  • اسلام آباد میں 120 دن میں بلدیاتی انتخابات کروانے کا حکم

    اسلام آباد میں 120 دن میں بلدیاتی انتخابات کروانے کا حکم

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد میں 120 دن میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دے دیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق انٹراکورٹ اپیلیں نمٹا دیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیلیں دائر کی گئی تھیں جن میں وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کروانے سے متعلق مطالبات کئے گئے تھے، الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ عدالتی حکم کے باوجود ایک روز میں الیکشن ممکن نہں تھے، آج عدالت نے درخواستیں نمٹانے ہوئے متعلقہ اداروں کو بلدیاتی الیکشن کے انتظامات کرنے کا حکم دیتے ہوئے 120 روز میں انتخابات منعقد کروانے کا حکم دے دیا،

    کراچی کو ایسے فرد کی ضرورت ہے جو اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لیکر چلے۔

    ، جماعت اسلامی کو چاہیے پیپلزپارٹی کی اکثریت کو مانے

    ،ڈی سی کیماڑی کے دفترکے باہر پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران کارکنان میں تصادم

     پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی کا کراچی بلدیاتی الیکشن کے بعد رابطہ

    متنازع ٹوئٹ کیس؛ اعظم خان سواتی کے بیٹے نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے خلاف عدم اعتماد کا خط واپس لے لیا۔
    ڈومیسٹک کرکٹرز کی سن لی گئی، پیر سے بقایاجات کی ادائیگی کا کام شروع

    خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے انٹراکورٹ اپیل دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ بے شمار وجوہات پر الیکشن  ممکن ہی نہیں تھے، بیلٹ پیپرز چھپوائی کے بعد پرنٹنگ کارپوریشن میں موجود تھے جنہیں 14 ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں پہنچانا تھا، 14 ہزارسے زائد اسٹاف نے الیکشن ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دینا تھے۔

  • اسلام آباد میں بہارہ کہو بائی پاس کا زیر تعمیر پل ایک بار پھر گرگیا

    اسلام آباد میں بہارہ کہو بائی پاس کا زیر تعمیر پل ایک بار پھر گرگیا

    اسلام آباد میں بہارہ کہو بائی پاس کا زیر تعمیر پل گرگیا

    پل گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ،گارڈرز کو کرین کی مدد سے دوبارہ اٹھانے کاعمل جاری ہے بہارہ کہو میں گزشتہ ہفتے 25 فروری کو اسی زیر تعمیر پل کی شٹرنگ گری تھی بہارہ کہو میں شٹرنگ گرنے سے 2 مزدور جا ں بحق اور 3 زخمی ہوئے تھے

    چیئرمین سی ڈی اے نورالامین مینگل کا کہنا ہے کہ کرین سلپ کی وجہ سے پل کا ایک حصہ گرگیا،انکوائری کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں،کسی قسم کی جلد بازی نہیں کی جارہی سیفٹی اور ہیلتھ پر سمجھوتانہیں کیا جاسکتا،واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی

    23مارچ تک منصوبے کی تکمیل کا سی ڈی اے کو الٹی میٹم دیا گیا تھا، منصوبہ مکمل کرنے کے لئے اپریل تک کا وقت مانگا گیا تھا، منصوبے پر جلد بازی میں کام کی وجہ سے ایک بار پھر نقصان ہوا،

    ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ بھارہ کہو کے علاقہ میں زیر تعمیر پل کے گارڈرز گر گئے۔گارڈرز گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس اور دیگر ریسکیو ادارے موقع پر موجود ہیں۔ چھوٹی ٹریفک کے بہاؤ کو برقرار رکھنے کے لئے ٹریفک اہلکار موجود ہیں۔

    قبل ازیں بہارہ کہو بائی پاس منصوبہ کے چند روز قبل ہونے والے حادثے کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی گئی حادثے کی وجہ ٹریفک پولیس کی غلطی اور نااہلی قرار دیا گیا بہارہ کہو منصوبہ کے باعث مری روڈ کوبڑی ٹریفک کے لیے بند کیا گیا تھا ،اسلام آباد، کشمیراور مری جانے والوں کو متبادل روٹ دیا گیا تھا ٹریفک پولیس نے رات کے وقت بڑی گاڑیوں کو منصوبے کے راستے سے گزرنے کی اجازت دی حادثے کی رات 30 سے زائد ٹریلرزیر تعمیر پل کے نیچے سے گزرے اوورلوڈڈ ٹریلر کے گزرنے سے منصوبے کی شٹرنگ کو نقصان پہنچا ٹریلر نے دو پلوں کی شٹرنگ کو متاثر کیا تھا

    وزیراعظم شہباز شریف نے بہارہ کہو بائی پاس منصوبے کا سنگِ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس منصوبے سے وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک کا رش ختم ہوگا 5 اعشایہ 4 کلومیٹر طویل منصوبے کو 4 ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل کرنے کا ہدف ہے، بھارہ کہو بائی پاس منصوبے کا ٹھیکہ شفاف بولی کے ذریعے دیا گیا اور کمپنی کو منصوبے کی کوالٹی انتہائی معیاری رکھنے کا کہا گیا ہے منصوبہ تیار کرنے والی کمپنی کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس منصوبے کو 3 ماہ میں مکمل کرے ایسے منصوبے 3 ماہ کے بجائے ڈیڑھ ماہ میں بھی مکمل ہو جایا کرتے ہیں

    دو کمسن لڑکیوں کو برہنہ کر کے گھمانے والے کیس میں اہم پیشرفت

    ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

    پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

  • عمران خان کی نااہلی کی درخواست،اسحاق ڈار کے حلف سے متعلق فیصلہ پیش کرنیکا حکم

    عمران خان کی نااہلی کی درخواست،اسحاق ڈار کے حلف سے متعلق فیصلہ پیش کرنیکا حکم

    اسلام آباد ہائیکورٹ ،عمران خان کی نااہلی کی درخواست پر لارجر بینچ نے سماعت کی

    جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب محمد طاہر لارجر بینچ میں شامل تھے،وکیل نے کہا کہ عمران خان نے متفرق درخواست دائر کی ہے جس پر اعتراض عائد کیا گیا، نادرا نے بائیومیٹرک تصدیق سے انکار کر دیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کسی د کان پر چلے جائیں وہاں بائیومیٹرک ہو جائے گا،عمران خان کے وکیل نے گزشتہ سماعت پر اعتراض اٹھایا تھا،عمران خان کے وکیل کا موقف ہے کہ قومی اسمبلی کے رکن نہیں ہیں، وکیل سلمان اکرم نے کہا کہ عمران خان کے رکن قومی اسمبلی نہ ہونے پر درخواست قابل سماعت نہیں، وکیل حامد علی نے کہا کہ ہماری استدعا ہے کہ عمران خان کو نااہل قرار دیا جائے عمران خان حلف نہ اٹھا کر بھی ممبر قومی اسمبلی ہیں،

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ کیا حلف اٹھانے کیلئے کوئی مدت متعین ہے؟ وکیل حامد علی نے کہا کہ قانون حلف لینے کیلئے کوئی مدت مقرر نہیں کرتا،چودھری نثار حلف نہ اٹھا کر بھی ممبر صوبائی اسمبلی ہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار کے حلف سے متعلق معاملہ بھی الیکشن کمیشن کے سامنے آیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے الیکشن کمیشن کو اسحاق ڈار کے حلف سے متعلق ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا،اور کہا کہ اسحاق ڈار کے حلف سے متعلق فیصلہ عدالت کے سامنے پیش کریں،وکیل حامد علی شاہ نے کہا کہ چودھری نثار حلف نہ اٹھا کر بھی ممبر صوبائی اسمبلی رہے،

    حامد علی شاہ نے دوران سماعت اپنے ہی لکھے پرانے فیصلے کا حوالہ دیا،جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ تو آپ کا ہی فیصلہ ہے، چیف جسٹس کی نشاندہی پر کمرہ عدالت میں قہقہے گونج اٹھے،عدالت نے کہا کہ سپریم کورٹ نے فیصلے میں امیدوار کیلئے بیان حلفی جمع کرانے کی شرط رکھی تھی، وکیل نے کہا کہ الیکشن ٹربیونل کے پاس غلط معلومات ملنے پر الیکشن کالعدم قرار دینے کا اختیار ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیس میں ایسا نہیں ہوا، اس الیکشن کو تو کسی نے چیلنج ہی نہیں کیا،فیصلے کیمطابق اہلیت دیکھنے کا اختیار ہائیکورٹس اور عدالتوں کا ہے، اس فیصلے کو بھی دیکھ لیں گے، حبیب اکرم کیس میں سپریم کورٹ نے بیان حلفی کاغذات کا حصہ بنایا،فیصلے کے مطابق زیر کفالت بچوں کی تفصیلات بتانا لازم تھیں،وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن ایکٹ کے مطابق یہ تفصیلات لازم نہیں ہیں،وکیل نے کہا کہ اثاثوں کی فہرست میں بچوں کے اثاثوں کی تفصیلات بتانی ہیں، عدالت نے استفسار کیا کہ اگر تفصیلات غلط جمع کرائی گئی ہوں تو الیکشن ایکٹ کیا کہتا ہے؟ وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ اگر تفصیلات غلط ہوں تو یہ کرپٹ پریکٹس میں آئے گا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ غلط تفصیلات پر الیکشن کمیشن نے 120 دن کے اندر ایکشن لینا ہوتا ہے، اگر الیکشن کمیشن نے ایکشن نہیں لیا تو پھر بس نہیں لیا،

    وکیل نے کہا کہ عدالتی فیصلوں کے مطابق پارٹی سربراہ کو پبلک آفس ہولڈر تصور کیا جائے گا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے وکیل سلمان اکرم سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ تحمل کریں، انکی بات بھی سن لیں کوئی جلدی نہیں ہے، کیا یہ معاملہ الیکشن ٹربیونل میں تو نہیں گیا؟ وکیل نے کہا کہ معاملہ ٹربیونل میں گیا لیکن وہاں میرٹ پر فیصلہ نہیں ہوا، عدالت نے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن عمران خان کے خلاف 2 ریفرنسز مسترد کر چکا ہے؟ وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف ریفرنس تکنیکی بنیادوں پر خارج کیے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ اگر بیان حلفی غلط ثابت ہوتا ہے تو اسکے کیا نتائج ہونگے؟ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ غلط بیان حلفی پر 62 ون ایف لگتا ہے،عدالت نے کہا کہ ہمارے سامنے فیصل واوڈا کیس موجود ہے، اسکو دیکھ لیجئے گا،

  • سپیکر قومی اسمبلی کی تمام سیاسی جماعتوں کو مذاکرات کی دعوت

    سپیکر قومی اسمبلی کی تمام سیاسی جماعتوں کو مذاکرات کی دعوت

    سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو مسائل کے حل کیلئے مذاکرات کی دعوت دیتا ہوں موجودہ حالات میں مایوس ہونے کی ضروت نہیں یقین دلاتا ہوں پاکستان کبھی ڈیفالٹ نہیں کرے گا

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے تحت بزنس رول ماڈل ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، پیپلز پارٹی کے رہنما ، سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ اسلام آباد چیمبر ملک کے تمام چیمبرز میں سے خوبصورت ہے چیمبر کو یقین دلاتا ہوں کہ مل بیٹھ کر تاجر برادری کے مسائل حل کرنے میں کردار ادا کروں گا بزنس کمیونٹی کے بغیر کوئی معاشرہ مکمل نہیں ہو سکتا،معاشی نظام پر بزنس مینوں کی گہری نظر ہوتی ہے، اسمبلی جب تک تاجر برادری معاشی نظام کا حصہ نہیں بنتی مسائل حل نہیں ہو سکتے جب تک سیاسی استحکام نہیں آ تا،معاشی استحکام نہیں آ سکتا جن ملکوں نے ترقی کی وہاں پہلے سیاسی استحکام آیا گزشتہ روز اپوزیشن کے وفد کو بھی کہا کہ بات چیت کے بغیر مسئلہ حل نہیں ہو سکتا، پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو بات چیت کی دعوت دیتا ہوں سیاستدان ایک دوسرے کی عزت کر کے رول ماڈل بنیں موجودہ حالات میں مایوس ہونے کی ضروت نہیں امید ہے چند دنوں میں معاشی استحکام کی طرف گامزن ہو جائیں گے

    اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر اسلام آباد چیمبر احسن ظفر بختاوری نے کہا کہ بزنس کے شعبے میں نمایاں خدمات سر انجام دینے والی شخصیات کو رول ماڈل بنایا جانا چاہیے، اسلام آباد چیمبر آف کامرس کو سی ڈی اے بورڈ میں نمائندگی دی جانی چاہیے، اسلام آباد کے مسائل کو مقامی بزنس میں بہتر انداز میں سمجھتے ہیں، سی ڈی بورڈ میں نمائندگی ملنے پر اسلام آباد کے مسائل بہتر انداز میں حل کیے جا سکتے ہیں، چیمبر کے نمائندوں کو پارلیمان کی بزنس سے متعلقہ کمیٹیوں میں مدعو کیا جانا چاہیے،

  • صوبائی الیکشن، سپریم کورٹ کے فیصلے پر وفاقی وزیر قانون کا ردعمل

    صوبائی الیکشن، سپریم کورٹ کے فیصلے پر وفاقی وزیر قانون کا ردعمل

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کے خیبر پختونخواہ اور پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کے حوالہ سے فیصلے پر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا ردعمل سامنے آیا ہے

    وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ بطور وکیل کہہ رہا ہوں کہ یہ پٹیشن چار، تین کے تناسب سے خارج ہوگئی ہےانتخابات کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ موصول نہیں ہوا ٹی وی کے ذریعے مجھ تک پہنچا ہے تحریری فیصلہ پڑھنے تک اور کابینہ میں اس پر بحث کرنے تک میں بطور وزیر قانون اس پر بات نہیں کرسکتا ،اس سے قبل جسٹس یحییٰ اور جسٹس اطہر من اللہ نے بھی ازخود نوٹس پر اختلاف کیا تھا آج فیصلے میں 2 جج صاحبان نے مزید کہہ دیا ہے کہ یہ قابل سماعت نہیں میں وزیر کی حیثیت سے نہیں بطور وکیل کہہ رہا ہوں کہ یہ پٹیشن چار، تین کے تناسب سے خارج ہوگئی ہے اور اس پر فیصلہ لاہور ہائی کورٹ اور پشاور ہائی کورٹ میں ہونا چاہیے جہاں اس حوالے سے درخواستیں دائر ہیں

    دوسری جانب پنجاب اور خیبرپختونخواسے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر الیکشن کمیشن نے ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے ،اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا

  • توشہ خانہ کیس : عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    توشہ خانہ کیس : عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    اسلام آباد: توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیےگئے۔

    باغی ٹی وی : توشہ خانہ مقدمہ میں الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی کیس کی سماعت ہوئی۔سیشن کورٹ اسلام آباد نے وشہ خانہ فوجداری کیس میں عمران خان کے ناقابل وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

    ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ظفر اقبال نے محفوظ فیصلہ سنادیا،ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

    ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جانے کے بعد پی ٹی آئی کارکن سیشن کورٹ کے باہر جمع ہونے لگے ہیں –

    قبل ازیں عمران خان کے وکیل علی بخاری اور الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن عدالت پیش ہوئے۔ کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے کی۔ سماعت کے آغاز پر عمران خان کے وکیل نے پیشی کے لیے پانچ دن کی مہلت دینے کی استدعا کی تھی۔

    دوران سماعت، وکیل علی بخاری اور الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔ وکیل علی بخاری نےکہا کہ آپ الیکشن کمیشن کے وکیل ہیں اور وکیل ہی رہیں، ترجمان نہ بنیں،عمران خان کچھ دیر پہلے لاہور سے نکل پڑے ہیں عمران خان نےجوڈیشل کمپلیکس کی دو عدالتوں میں پیش ہونا ہے اس لیے عمران خان آج اس عدالت میں پیش نہیں ہو سکیں گے۔

    وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ یہ عدالت کا مسئلہ نہیں عمران خان کہاں سے آرہے ہیں، یہ عدالت میں پیش ہی نہیں ہونا چاہتے لیکن ہم اس کیس پر ہر دن سماعت کے لیے تیار ہیں، عمران خان دوسری عدالتوں میں پیش ہو رہے تو اس عدالت میں کیوں نہیں؟

    وکیل عمران خان نے کہا کہ میں آج عمران خان کو عدالت میں پیش کرنے کے قابل نہیں ہوں، اگر عمران خان عدالتی وقت میں جوڈیشل کمپلیکس سے نکل آئے تو ہم پیش ہو جائیں گے۔

    جج ظفر اقبال نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کونسا طریقہ ہے کہ عمران خان ادھر پیش نہیں ہوسکتے اور جوڈیشل کمپلیکس پیش ہوجائیں گے، ادھر کے لے وقت نہیں بچے گا یہ کونسا طریقہ ہے۔ یہاں فرد جرم عائد ہونا ہے اس لیے ادھر آجائیں اور جب فرد جرم عائد ہوجائے تو پھر چلے جائیں۔

    عدالت نے عمران خان کی حاضری ضروری قرار دی تھی۔

    واضح رہے کہ آج 4 مختلف کیسز میں چیئرمین پی ٹی آئی کی انسداد دہشت گردی عدالت اور بینکنگ کورٹ سمیت سیشن عدالت کے 2 کیسز میں پیشی تھی جب کہ انہیں اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی پیش ہونا ہے۔

    عمران خان انسداد دہشت گردی عدالت اور بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئے جہاں ان کی ضمانتیں منظور کرلی گئیں۔