Baaghi TV

Tag: اسلام آباد

  • اسلام آباد اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

    اسلام آباد اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

    اسلام آباد اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    باغی ٹی وی: زلزلے کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی اور زلزلے کا مرکز تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔ زلزلے کے جھٹکے چین کے مختلف علاقوں میں بھی تقسیم کیے گئے۔

  • عمران خان سیکورٹی وجوہات کی بنا پر اسلام آباد کی عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے

    عمران خان سیکورٹی وجوہات کی بنا پر اسلام آباد کی عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سیکورٹی وجوہات کی بنا پر کل جمعرات کو اسلام آباد کی عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔

    باغی ٹی وی: عمران خان کے خلاف کل 3 عدالتوں میں کیس سماعت کیلئے مقرر ہیں، ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنی قانونی ٹیم اور سینئر قیادت سے مشاورت کے بعد کل اسلام آباد نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    زمان پارک ، راستے بند، پولیس کی بھاری نفری، عمران خان کی گرفتاری متوقع

    ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کو ان کی ٹیم کی جانب سے سیکورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی جس کے بعد سینئر قیادت نے رائے دی کہ سکیورٹی خطرات ہیں کل اسلام آباد نہ جایا جائے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکورٹی وجوہات کی بنا پر عمران خان کل اسلام آباد کی عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔

    عمران خان کی لیگل ٹیم سیکیورٹی خدشات پر استثنیٰ کی درخواستیں دائر کرے گی۔

    پنجاب پولیس کے تشدد سے ایک کارکن جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، پی ٹی …

    پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے خلاف کچہری میں خاتون جج کو دھمکانے کا کیس مقرر ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں اقدام قتل، انسداد دہشت گردی عدالت میں تھانہ سنگجانی کا کیس مقرر ہےاسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کےخلاف کیس کی سماعت 3 بجے ہوگی۔

  • اسلام آباد میں عورت مارچ کے شرکا پر تشدد کرنے والے تین اہلکارمعطل

    اسلام آباد میں عورت مارچ کے شرکا پر تشدد کرنے والے تین اہلکارمعطل

    اسلام آباد پریس کلب کے باہر عورت مارچ کے شرکا پر تشدد کرنے والے تین اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔

    عالمی یوم خواتین کی مناسبت سے اسلام آباد پریس کلب کے باہر عورت مارچ کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین، سول سوسائٹی کے نمائندگان سمیت دیگر نے شرکت کی۔

    پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات: الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ اور خزانہ حکام کو طلب کر …

    اس موقع پر پولیس اہلکاروں کی جانب سے عورت مارچ کے شرکا پر تشدد بھی کیا گیا جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے بتایا کہ واقعے میں ملوث تین اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے جبکہ مزید ملوث افراد کا تعین کیا جارہا ہے جن کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


    رانا ثنا اللہ نے ٹوئٹر پر کہا کہ خواتین مارچ میں شرکاء کے ساتھ ہونے والی بدسلوکی پر انتہائی معذرت خواہ ہوں، خواتین انتہائی قابل احترام ہیں، واقعے پر دلی افسوس ہے،آئی جی پولیس اسلام آباد کو طلب کرلیا ہے؛ ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کریں گے۔

    ای سی سی نے گندم کی امدادی قیمت 3900 روپے فی من مقرر کرنے کی …


    انہوں نے کہا کہ خواتین مارچ کے شرکاء پر لاٹھی چارج کرنے والے پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔ مزید برآں، بدتمیزی کے ذمہ دار دیگر افراد کی بھی نشاندہی کی جا رہی ہے، ان کے خلاف بھی مناسب کارروائی کی جائے گی۔

    قبل ازیں واقعے کی اطلاع ملتے ہی وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان اظہار یکجہتی کیلیے پریس کلب پہنچی اور عورت مارچ کے شرکا کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

    واضح رہے کہ عورت مارچ کے شرکا نے پولیس کی جانب سے تشدد کے بعد صحافیوں کے ساتھ بھی مار پیٹ کی جس کے نتیجے میں ایک خاتون رپورٹر اور کیمرہ مین زخمی ہوا، جسے طبی امداد کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

    ٹوئٹر کے دفتر میں محافظ ہروقت یہاں تک کہ باتھ روم میں بھی ایلون مسک …

  • مبینہ بیٹی ظاہر نہ کرنےکا کیس:عمران خان کی متفرق درخواست سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

    مبینہ بیٹی ظاہر نہ کرنےکا کیس:عمران خان کی متفرق درخواست سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی

    اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف مبینہ بیٹی ٹیریان کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے سے متعلق کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی ہو گئی۔

    باغی ٹی وی : اسلام آباد ہائیکورٹ نے مبینہ بیٹی کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے پر نااہلی کا کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی کی اضافی دستاویزات جمع کرانے کی متفرق درخواست کل بروز (جمعرات) کو سماعت کیلئے مقرر کی تھی-

    پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات: الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ اور خزانہ حکام کو طلب کر …

    چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں لارجر بینچ نے سماعت کرنی تھی 3 رکنی لارجربینچ میں جسٹس محسن اخترکیانی اور جسٹس ارباب طاہرشامل ہیں تاہم اب کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کی طبیعت نازساز ہونے کی وجہ سے ملتوی کی گئی ہے۔

    عمران خان نے وکیل سلمان اکرم راجا کےذریعے متفرق درخواستیں ہائیکورٹ میں دائرکردی ہیں، علاوہ ازیں عمران خان نے الیکشن کمیشن کو لکھا خط ریکارڈ پر رکھنے کی درخواست دائر کی تھی۔

    ای سی سی نے گندم کی امدادی قیمت 3900 روپے فی من مقرر کرنے کی …

    درخواستوں کے ساتھ قومی اسمبلی کی7 نشستوں پرحلف نہ لینے کا الیکشن کمیشن کو لکھا خط اور قومی شناختی کارڈ اپ ڈیٹ کرنے کیلئے ڈی جی نادرا کو لکھا خط بھی درخواست کے ساتھ منسلک ہیں۔

    عمران خان نے ضمنی الیکشن میں جیتی ساتوں نشستوں پر حلف نہ لینے کا خط لکھا تھا۔

    پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات: الیکشن کمیشن نے وزارت داخلہ اور خزانہ حکام کو طلب کر …

  • امریکی ڈالرزاورانسانوں کی سمگلنگ،قائمہ کمیٹی نے وزارت داخلہ سے مانگی رپورٹ

    امریکی ڈالرزاورانسانوں کی سمگلنگ،قائمہ کمیٹی نے وزارت داخلہ سے مانگی رپورٹ

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر محسن عزیز کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا-

    اجلاس کے آغاز میں بولان میں کانسٹیبلری پر حالیہ دہشتگردانہ حملے کی مذمت اور شہید ہونے والے اہلکاروں کیلئے بلند درجات کی دعا کی گئی-چیئرمین کمیٹی نے اجلاس کے آغاز میں امریکی ڈالرزاورانسانوں کی سمگلنگ کا نوٹس لیتے ہوئے وزارت داخلہ سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی-چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ملک سے امریکی ڈالرز سمگل ہو رہے ہیں اس حوالے سے وزارت داخلہ کا کیا کردار ہے جبکہ ترکی ،اٹلی میں حالیہ مسافرکشتی کو پیش آنے والے حادثے کو مد نظر رکھتے ہوئے چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ وزارت داخلہ اگلی میٹنگ میں بتائے کہ انسانی سمگلنگ میں ملوث کتنے گینگز کے خلاف کاروائی کی گئی؟، انسانی سمگلرزکے خلاف کیا ایکشن لیا گیا؟ وزارت داخلہ اب تک انسانی سمگلنگ کو کیوں نہیں روک سکی؟-

    کمیٹی اجلاس میں شاہد الیاس، اسسٹنٹ ڈائریکٹر، ایف آئی اے کی جانب سے اس وقت معطلی کے تحت اپنی بحالی کے لیے جمع کرائی گئی عوامی عرضداشت پر تفصیلی گفتگو کی گئی- سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے بتایا کہ 5 سال سے ایک بندے کے خلاف انکوائری چل رہی ہے جس کا فیصلہ نہیں آرہا نا ہی متاثرہ شخص کورٹ جا سکتا ہے کیونکہ اس کے خلاف انکوائری چل رہی ہے-یہ ایک شخص کے ساتھ زیادتی ہے کہ وہ 5 سال سے انکوائری بھگت رہا ہے-حکام وزارت داخلہ نے بتایا کہ ایک انکوائری میں اس پر چارجز ثابت نہیں ہوئے-“پرفارمنس ایویلویشن رپورٹ”میں مبینہ طور پر سازباز کرنے کی بنا پر دوسری انکوائری 2020 میں شروع ہوئی-17 فروری 2023 کو اسی بنا پر شاہد الیاس کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیا گیا جس کا جواب ابھی نہیں دیا گیاہے جس پر چیئرمین کمیٹی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 26 جنوری 2023 میں اس کیس کے حوالے سے ہم نے آپ سے رپورٹ مانگی اس کے باوجود اس کو شوکاز جاری کیا گیا-چیئرمین کمیٹی کا کہنا تھا کہ متاثرہ شخص کے خلاف انکوائری بد نیتی پر مبنی معلوم ہوتی ہے اس لئے کمیٹی نے ایف آئی اے کے متاثرہ شخص کے خلاف انکوائری ختم کر کے بحال کرنے کی ہدایت جاری کردیں –

    اجلاس میں سی ڈی اے حکام کی جانب سے کمیٹی کو اسلام آباد کے ایف سیکٹرز میں گرین بیلٹ پر تجاوزات کے حوالے سے کمیٹی کو بریفنگ دی گئی-چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ قائمہ کمیٹی کی ہدایت کے باوجود گرین بیلٹ سے فنسنگ اور تجاوزات نہیں ہٹائی گئیں -ان کا کہنا تھا کہ مشاہدے سے پتہ چلا ہے کہ ایف سیکٹرز میں لوگوں نے گھروں کے سامنے گرین بیلٹ اور فٹ پاتھ کو خارداریں تاریں لگا کر، سیکیورٹی گارڈز اور فنسنگ کرکے بند کر رکھا ہے ایسا بلکل نہیں ہونا چاہئے-چیئرمین کمیٹی نے ہدایت دی کہ دو ماہ میں یومیہ تین گھر کے حساب سے گرین بیلٹ سے تجاوزات اور رکاوٹیں ہٹا کر مفصل رپورٹ کمیٹی میں پیش کریں -سینیٹر عبدالقادر نے کمیٹی کو بتایا کہ نیو بلیو ایریا میں ماسٹر پلان پر عمل درآمد نہیں ہو رہا -پلاٹ کی بولیاں لگ رہی ہیں -انہوں نے تجویز دی کہ پلاٹ کے ساتھ خالی جگہوں کو پارلنگ کیلئے مختص کیا جائے-اسلام آباد میں“احساس ریڑھی بان”پروگرام کی بندش کے حوالے سے سی ڈی اے حکام نے بتایا کہ اس معاملے پر اگلی میٹنگ میں وزارت برائے تخفیف غربت کے حکام کو بھی طلب کیا جائے اور ان کی موجودگی میں اس مسئلے پر گفتگو ہو-ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے گزشتہ حکومت میں سی ڈی اے اور وزارت برائے تخفیف غربت کے درمیان ایم او یو پر دستخط ہوئے تھے جس کے بعد ایک سال کیلئے ریڑھی لگانے کی اجازت دی گئی تھی-

    کمیٹی اجلاس میں وزارت داخلہ کی طرف سے مالی سال 2023-24 کیلئے تجویز کردہ پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (PSDP) پر غور و خوض کیاگیا-کمیٹی نے منصوبوں کے حوالے سے وزارت داخلہ کو سفارشات پیش کیں -وزارت داخلہ کے حکام نے بتایا کہ کل 96 منصوبے ہیں جن کی کل لاگت کا تخمینہ 214 بلین روپے ہے-68 نئے جبکہ 28 منصوبے پرانے ہیں -چیئرمین کمیٹی نے تجویز دیتے ہوئے کہا کہ جن پرانے منصوبوں پر کام ہو رہا ہے ان پر توجہ دیں جبکہ وہ منصوبے جس کیلئے مختص کردہ رقم 30 فیصد سے کم ہے اس کو اگلے سال کیلئے رکھیں -چیئرمین کمیٹی نے وزارت داخلہ اور ماتحت اداروں کے اہم اور وہ منصوبے جن پر 50 فیصد سے زیادہ کام ہوگیا ہے جلد سے جلد مکمل کرنے کی سفارش کی-

     عمران خان کو پتہ تھا کہ انہیں ہٹانے کی منصوبہ بندی جاری ہے،

    شوکت خانم میں عمران خان کا علاج جاری ہے،میڈیکل رپورٹس تسلی بخش قرار دے دی 

    شوکت خانم کے باہر سے مشکوک شخص گرفتار

    جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہتا تھا اسے ڈاکو کی وزارت اعلیٰ کے نیچے عمران خان پر حملہ ہوا

  • عورت مارچ کے شرکاء کے ساتھ پولیس کی بدسلوکی،شیری رحمان پہنچ گئیں

    عورت مارچ کے شرکاء کے ساتھ پولیس کی بدسلوکی،شیری رحمان پہنچ گئیں

    پیپلز پارٹی کی رہنما ، وفاقی وزیر شیری رحمان اسلام آباد پریس کلب کے باہر خواتین مارچ میں پہنچ گئیں

    عورت مارچ کے منتظمین نےشیری رحمان کو امتحان میں ڈال دیا ،منتظمین عورت مارچ نے شیری رحمان کو کہا ہے کہ شیری رحمان ہمیں اپنے ساتھ ڈی چوک لے جائیں، اسلام آباد پریس کلب کے باہر عورت مارچ کے منتظمین اور پولیس اہلکاروں کے مابین تلخ کلامی ہوئی، عورت مارچ میں خواتین کی بڑی تعداد موجود ہے، جو اپنے حق میں نعرے لگا رہی ہیں،

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ خواتین مارچ میں شرکاء کے ساتھ ہونے والی بدسلوکی پر انتہائی معذرت خواہ ہوں، خواتین انتہائی قابل احترام ہیں، واقعے پر دلی افسوس ہے، آئی جی پولیس اسلام آباد کو طلب کرلیا ہے؛ ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کریں گے۔

    آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے معاملے کا نوٹس لیا اور ڈی آئی جی آپریشنز سے فوری رپورٹ طلب کر لی، ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس اس واقعہ پر معذرت خواہ ہے۔آئی جی اسلام آباد نے ڈی آئی جی آپریشنز کو ہدایت کی ہے کہ وہ ذمہ داروں کا تعین کرکے کارروائی کریں۔اسلام آباد پولیس عورتوں کے حقوق کے تحفظ اور جدوجہد میں مارچ کے شرکاء کے ساتھ کھڑی ہے۔آئی جی اسلام آباد نے ڈی آئی جی آپریشنز کو ہدایت کی ہے کہ عورت مارچ اور تحفظ حقوق نسواں ریلیوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں

    پیپلز پارٹی کی رہنما، وفاقی وزیر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ افسوس ہے عورت مارچ تصادم کا شکار رہا انتظامیہ کو روٹ کا تعین پہلے کرنا چاہیے تھا عورت آزادی مارچ کے شرکا بجا طور پر مایوس اور ناراض ہیں واقعہ وزیر داخلہ کے نوٹس میں لایا گیا ہے عورت آزادی مارچ کے شرکا پر پولس تشدد کی شدید مذمت کرتی ہوں،عورتوں کے عالمی دن پر اس تشدد کا کوئی عذر نہیں ہے یہ وہ رویہ نہیں جس کے لیے ہم لڑے ہیں اس رویے کو برداشت نہیں کریں گے

    قبل ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ چیف جسٹس عامر فاروق کی عدالت نے عورت مارچ کی اجازت دینے کے خلاف دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کر دی ہے، عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے، درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ڈی سی کے اجازت نامہ کا نوٹیفکیشن آئین کے آرٹیکل 31 کی کھلی خلاف ورزی ہے۔آئین پاکستان کی دفعہ 2 کے مطابق ریاست کا مذہب اسلام ہے اجازت نامہ دیتے ہوئے آرٹیکل 16 کو نظر انداز کیا گیا

    عورت مارچ کے خلاف برقع پوش خواتین سڑکوں پر آ گئیں، بے حیائی مارچ نا منظور کے نعرے

    اسلام آباد: عورت مارچ اور یوم خواتین ریلی کے شرکا میں تنازع، عورت مارچ شرکاء نے دیکھتے ہی غلیظ نعرے اورپتھراو شروع کردیا

    عورت مارچ پر پتھراوَ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج

    حنا پرویز بٹ "عورت مارچ” کے حق میں کھڑی ہو گئیں

  • اسلام آباد،عورت مارچ کی اجازت دینے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ

    اسلام آباد،عورت مارچ کی اجازت دینے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ

    اسلام آباد ہائیکورٹ،عورت مارچ کی اجازت دینے سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا

    نزاکت حسین عباسی ایڈووکیٹ نے کہا کہ ڈی سی کے اجازت نامہ کا نوٹیفکیشن آئین کی خلاف ورزی ہے، اجازت نامہ دیتے ہوئے آرٹیکل 16 کو نظر انداز کیا گیا، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بینرز اور پلے کارڈ ماضی کی بات ہے، عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ ابھی آپکو کیا خدشہ ہے ؟کیا فریڈم آف اسمبلی آئین پاکستان نے ان کو یہ حق نہیں دیا؟ نزاکت حسین ایڈوکیٹ نے کہا کہ فریڈم آف اسمبلی میں کچھ پابندیاں لگائی گئی ہیں ،اسلامی ریاست میں ایسا ممکن نہیں،

    عورت مارچ نا منظور،مردان میں "مرد مارچ” کے نعرے

    مرد دوسری شادی کے بعد پہلی بیوی کو گھر سے نکال دیتا ہے،وزیراعظم

    تاثر غلط ہے کہ ہراسمنٹ کا قانون صرف خواتین کے لیے ہے،کشمالہ طارق

    عورت مارچ کے خلاف برقع پوش خواتین سڑکوں پر آ گئیں، بے حیائی مارچ نا منظور کے نعرے

    اسلام آباد: عورت مارچ اور یوم خواتین ریلی کے شرکا میں تنازع، عورت مارچ شرکاء نے دیکھتے ہی غلیظ نعرے اورپتھراو شروع کردیا

    عورت مارچ پر پتھراوَ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج

    حنا پرویز بٹ "عورت مارچ” کے حق میں کھڑی ہو گئیں

    ہر سال خواتین کے عالمی دن کے موقع پر لاہور، اسلام آباد، کراچی سمیت کئی شہروں میں عورت آزادی مارچ کا انعقاد کیا جاتا ہے،سماجی تنظیمیں بھی عورتوں کے حقوق کے لئے آواز بلند کرتی ہیں، دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ہر سال 8 مارچ کو خواتین کا عالمی دن منایا جاتا ہے اور اس حوالے سے عورت مارچ منعقد کیا جاتا ہے،عورت مارچ انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عورت مارچ پر امن ہو گا، جس میں خواتین اپنے حقوق کے لئے بات کریں گی، عورت مارچ کا آغاز دو بجے ہو گا جبکہ اختتام شام پانچ بجے ہو گا،درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ گزشتہ برس عورت مارچ کو دھمکیاں ملی تھیں، اس لئے رواں برس عورت مارچ کی سیکورٹی کا بھی انتظام کیا جائے، عورت مارچ میں ایک ہزار سے دو ہزار شرکاء کی تعداد متوقع ہے

  • توشہ خانہ کیس،13 مارچ تک عمران خان گرفتاری سے بچ گئے

    توشہ خانہ کیس،13 مارچ تک عمران خان گرفتاری سے بچ گئے

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ فوجداری کا رروائی کے کیس میں عمران خان کی وارنٹ منسوخی کی درخواست پر سماعت ہوئی،

    عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، عدالت نے عمران خان کو 13 مارچ کو سیشن کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دیا عمران خان 13مارچ تک گرفتاری سے بچ گئے اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی وارنٹ معطل کرنے کی درخواست منظور کرلی ،عدالت نےعمران خان کو توشہ خانہ کیس میں 13 مارچ کو ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دیا

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی ، عمران خان کے وکیل قیصر امام، علی بخاری اور بیرسٹر گوہر عدالت کے سامنے پیش ہوئے ، ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر جدون بھی عدالت میں موجود تھے۔وکیل عمران خان نے کہا کہ 28 فروری کیلئے عمران خان کی طلبی کا کیس سماعت کیلئے مقرر تھا،عمران خان 28 فروری کو 2 سپیشل کورٹس اور ایک ہائیکورٹ میں پیش ہوئے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کئے جس کے بعد منسوخی کی درخواست بھی خارج ہو گئی اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وارنٹ گرفتاری کے تو نہیں تھے؟ وکیل عمران خان نے کہا کہ وارنٹ گرفتاری کے تھے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے مسکراتے ہوئے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ قیصر صاحب!اب ایسی بات نہ کریں، یہ وارنٹ ان کی پیشی یقینی بنانے کیلئے تھا ،وکیل عمران خان نے کہا کہ ابھی ہم نے 2 درخواستیں قابل سماعت ہونے سے متعلق دائر کرنی ہیں، چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہا کہ کورٹ فریم آف چارج کیلئے ہی تو بلا رہی ہے،عدالت نے عمران خان کی حاضری یقینی بنانے کیلئے حکم دیا ہے

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ پیش نہیں ہوئے،وکیل عمران خان نے کہا کہ جووارنٹ لے کر کھڑے ہیں وہ چاہتے ہیں گرفتار کیا جائے،2 مقدمے اسی بنیاد پر درج کئے گئے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وہ مقدمے کسی اور وجہ سے درج ہوئے،عدالت نے استفسار کیا آپ نے اس آرڈر کے تحت پیش ہونا تھا اب یہ بتائیں کب پیش ہونا ہے؟وکیل عمران خان نے کہا کہ اس وقت عمران خان کے خلاف 4 مقدے درج ہوئے ہیں۔عدالت نے کہا کہ چارج فریم کیلئے آپ کب ٹرائل کورٹ کے سامنے پیش ہوں گے؟ابھی عدالت ٹرائل کورٹ کو کارروائی سے روکنے کا کوئی حکم نہیں دے رہی،چارج فریم ہو جائے اس کے بعد جتنی مرضی آپ استثنیٰ لے لیں،

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو ہائیکورٹ میں 9 مارچ کو پیش ہونا ہے کیا آپ عدالت کو یقین دہانی کرا سکتے ہیں آپ نے واقعی اس دن عدالت پیش ہونا تھا،عدالت نے عمران خان کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ جس دن پیش ہو سکتے ہیں وہ تاریخ دے دیں ،سسٹم کے ساتھ مذاق نہ کریں ،آپ کو سہولت دیتا ہوں توپھر ہر کسی کو یہ سہولت دوں گا،آپ صبح یا ابھی ہدایات لے کر آجائیں عدالت سن لے گی،ایڈووکیٹ جنرل نے کہا یہ ایک طرف سکیورٹی ایشو اٹھا رہے ہیں دوسری طرف مہم شروع کررہے ہیں،عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل کو ہدایت کی کہ سیاسی بات نہ کریں

    وکیل بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان کو سکیورٹی خدشات بھی ہیں،عدالت نے کہا کہ عمران خان کب ٹرائل کورٹ پیش ہوں گے؟عدالت کو ہدایات لے کر بتا دیں ، عدالت نے کہا ہمیں روزانہ تھریٹس آ رہے ہیں کیا میں یہ عدالت بند کر دوں ؟ آئی جی میرے پاس آئے کہ ججز کو سکیورٹی تھریٹس ہیں، میں آپ کے ساتھ سکیورٹی تھریٹس خطوط شیئر کر دیتا ہوں، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ہفتے ہائیکورٹ میں کیا ہوا؟ کیا بے نظیر بھٹو کے واقعہ کو دہرانا چاہتے ہیں؟ آپ کچھ لوگ آئیں تاکہ ایسی صورتحال ہی نہ بنے۔

    چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں فرد جرم کے لئے دو ماہ کی مہلت کی پیش کش کردی ، کہا کہ آپ بیان حلفی دیں کہ عدالت میں پیش ہوں گے میں دو ماہ کے لئے ٹرائل روک دیتا ہوں۔ عمران خان سے مشورہ کرلیں۔ چیف جسٹس نے سماعت میں نصف گھنٹے کا وقفہ کردیا

    بعد ازاں دوبارہ سماعت ہوئی، تو عمران خان کے وکیل نے کہا کہ ہم نے مشاورت کی ہے عمران خان چار ہفتے میں پیش ہو جائیں گے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یعنی میری دو ہفتے والی بات درست ثابت ہوئی،وارنٹ منسوخ نہیں کرسکتے پھر ٹرائل کورٹ کو کارروائی مکمل کرنے دیتے ہیں چار ہفتے بعد بھی کچہری ایف ایٹ میں ہی رہے گی کوئی نئے حالات نہیں ہونگے ،پھر میں ٹرائل کورٹ سے کہتا ہوں وہ اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرے،اس طرح چار ہفتے میں اشتہاری قرار دینے کی کارروائی بھی مکمل ہو جائے گی،اسکا مطلب ہے عمران خان 9 مارچ کو ہائیکورٹ میں بھی پیش نہیں ہونگے؟ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کوئی مناسب بات کریں،ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہا کہ عمران خان پیش نہیں ہورہے، تاخیری حربے اپنائے جارہے ہیں ،اب یہ کہیں گے جج ہمارے گھر آجائیں ان کے کہنے پر اب ہم یہ گزارش کر دیتے ہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ 9مارچ کو آپ کا کیس 3 بجے سماعت کے لیے مقرر ہوا ہے،وکیل عمران خان نے کہا کہ سیکیورٹی کے حوالے سے مناسب انتظامات کا حکم دے دیں عمران خان پر وزیر آباد میں قاتلانہ حملہ ہوچکا ہے، عدالت نے کہا کہ جان اللہ کی امانت ہے ایک دن دینی ہے،مقامی عدالت پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے انتظامات کرے گی آپ فکر نہ کریں، کچہری جہاں بھی ہوگی وہاں مجمع ہوتا ہے ہمیں خود کو خود گارڈ کرنا ہے ،ہم مناسب آرڈر جاری کریں گے،

  • توشہ خانہ کیس:عمران خان کے وکیل کو وکالت نامہ جمع کروانے کی ہدایت

    توشہ خانہ کیس:عمران خان کے وکیل کو وکالت نامہ جمع کروانے کی ہدایت

    لاہور: اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں جج نے ریمارکس دیئے کہ ضامن پابند ہیں کہ عمران خان عدالت پیش ہوں-

    باغی ٹی وی :چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے جونیئر وکیل سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش ہوئے،ن لیگی رہنما محسن شاہنواز رانجھا اور الیکشن کمیشن کے وکیل بھی عدالت میں پیش ہوئے-

    پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی اور فواد چودھری کے خلاف …

    جج نے وکیل سے استفسار کیا کہ کیاعمران خان آج بھی نہیں پیش ہورہے ؟ وکیل نے کہا کہ عمران خان کی پیشی کا مجھے معلوم نہیں لیکن لیگل ٹیم کچھ دیر کے بعد پیش ہوگی-

    جج نے استفسار کیا کہ آپ کے پاس عمران خان کی کچہری پیشی کی کوئی انفارمیشن نہیں؟ وکیل مصروف خان نے کہا کہ عمران خان کی سینئر لیگل ٹیم 10 بجے عدالت پیش ہوگی-

    نیب قوانین میں ترامیم؛ چیئرمین نیب کو مزید بااختیار بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا

    جج سیشن کورٹ اسلام آباد نے استفسار کیا کہ عمران خان کے ضامن پیش نہیں ہوئے؟ جس پر وکیل مصروف خان نے کہا کہ ضامن کو کیسے نوٹس کرسکتے ہیں؟ طریقہ کار مکمل نہیں ہوا، جج سیشن کورٹ اسلام آباد نے کہا کہ ضامن پابند ہیں کہ عمران خان عدالت پیش ہوں-

    وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ عمران خان کی پیشی کا صبح بتا دیا کریں، وقت کیوں ضائع کرتےہیں-

    سیشن کورٹ اسلام آباد میں عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت میں 10بجےتک وقفہ کر دیا-

    ٹوئٹر سروس ایک بار پھر ڈاؤن؛ صارفین کو تصاویر اور ویڈیوز تک رسائی میں مشکلات

    سیشن کورٹ اسلام آباد میں عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہو ئی تو وکیل شیرافضل مروت سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش ہوئے-

    وکیل شیرافضل نے کہا کہ وکالت نامہ ایک دو دن تک دے دیتاہوں،عمران خان کی لیگل ٹیم اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہے وکیل شیرافضل مروت نے استدعا کی کہ اگلے ہفتے کوئی تاریخ دےدیں-

    جج نے ریمارکس دیئے کہ عمران خان کی طلبی کے لیے سماعت چل رہا ہے، عمران خان کی صحت خراب ہے، معذوری کی حالت ہے،دنیا میں عمران خان کے حوالے سے تماشہ چل رہا ہے-

    وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ ضامن کو عدالت نوٹس کرے اور شورٹی کوکینسل کیاجائے-

    الیکشن کمیشن کے وکیل نے سماعت 9 مارچ تک ملتوی کرنے کی استدعا کر دی ،محسن شاہنواز رانجھا نے کہا کہ 9مارچ کو عمران خان نے ہائیکورٹ پیش ہونا ہے،عمران خان یقینی طور پر 9 مارچ کو اسلام آباد ہائیکورٹ پیش ہوں گے-

    وکیل عمران خان نے کہا کہ مجھے بتایا گیا ہےکہ عمران خان کے لیے اگلے ہفتے کچہری پیش ہونا آسان ہوگا، جج نے کہا کہ یعنی دوسرے لفظوں میں عمران خان نے 9 مارچ کو بھی سیشن عدالت پیش نہیں ہونا-

    جج نے عمران خان کے وکیل شیرافضل مروت کو وکالت نامہ جمع کروانے کی ہدایت کردی،وکیل شیرافضل مروت نے کہا کہ 11بجے عمران خان کی جانب سے وکالت نامہ دےدیتاہوں،جج نے کہا کہ ظاہر ہورہاہے کہ عمران خان اج بھی سیشن عدالت پیش نہیں ہوں گے-

    دوسری جانب عمران خان آج بھی سیشن عدالت کے سامنے ذاتی حیثیت پر پیش نہیں ہوئے،ان کی لیگل ٹیم کا کہنا ہے کہ عمران خان کو درپیش سیکیورٹی مسائل اور جان کے خدشے سے متعلق خدشات ہیں-

    ذرائع لیگل ٹیم کے مطابق عمران خان نے حفاظتی ضمانتوں کے ڈرافٹ ہر دستخط کر دئیے ہیں، ہائیکورٹ فیصلے کے بعد حفاظتی ضمانت لینے یا نہ لینے کا فیصلہ لیا جائے گا-

    خیال رہے کہ 28 فروری کو عدالت نے عدم پیشی پر عمران خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے، عدالت نے اسلام آباد پولیس کو احکامات جاری کیے تھے کہ عمران خان کو گرفتار کرکے 7 مارچ (آج) کو عدالت میں پیشی یقینی بنائی جائے۔

    گزشتہ روز عدالت نے عمران خان کے توشہ خانہ کیس میں جاری ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی منسوخی کی درخواست کو مستردکر دیا تھا۔

    ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجود اسلام آباد پولیس تاحال عمران خان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔

    یاد رہے کہ توشہ خانہ کیس میں ایڈیشنل سیشن جج نے فردجرم عائدکرنےکے لیے عمران خان کو 8 جنوری سے طلب کر رکھا ہے لیکن ہر پیشی پر عمران خان کی جانب سے طبی یا سکیورٹی وجوہات کے باعث حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر ہوتی رہیں۔

    عدالت نے گزشتہ روز وارنٹ منسوخی کی درخواست مسترد کرنے کے تفصیلی فیصلے میں قرار دیا تھا کہ عمران خان جان بوجھ کر سیشن عدالت پیش نہیں ہوئے۔

  • عمران خان کو پیش ہونا پڑے گا،ورنہ پیش کر دیا جائے گا،وزیر داخلہ

    عمران خان کو پیش ہونا پڑے گا،ورنہ پیش کر دیا جائے گا،وزیر داخلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ صحافیوں پر حملے کی انکوائری کرنے کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا

    ن لیگی رہنما، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عدالت کا جو فیصلہ آیا وہ قبول ہوگا،ہمارے جوان دہشتگردی کے خلاف اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں،13 زخمی اور3 افراد کی حالت تشویشناک ہے،8پولیس اہلکار اور ایک شہری واقعے میں شہید ہوا،دہشتگردی کا ناسور ختم کرنے سے پیچھے نہیں ہٹاجائے گا، صوبائی حکومتوں کے تمام وسائل برقرار رکھے ہیں صوبوں سے جو جو وعدہ کیا گیا اسے پورا کیا جارہا ہے،دہشتگردی کی موجودہ لہر کو جلد سے جلد قابو اور ختم کیا جائے گا، مولانا فضل الرحمان پی ڈی ایم کے انتہائی سینئررہنما ہیں، مولانا فضل الرحمان کی رائے پر اجلاس ہونے جارہا ہے، کابینہ بھی الیکشن سے متعلق موقف پیش کر سکتی ہے، مولانا کی رائے قابل قدر ہے، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے موجودہ حالات کے پیش نظر ن کی رائے اہم ہے،ان حالات میں الیکشن کمپین کرنا تو کم از کم ممکن نہیں،

    وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کامزید کہنا تھا کہ الیکشن سے متعلق فیصلہ تو الیکشن کمیشن نے کرنا ہے ،ان حالات میں الیکشن مہم کرنا تو کم از کم ممکن نہیں،الیکشن کمیشن کو چاہیے کہ الیکشن مہم کے دوران جلسے جلوسوں پر پابندی لگائے،اگر کوئی امیدوارپابندی نہ کرے تو انہیں نااہل قرار دیا جائے، جو ٹیم کل لاہوروارنٹ لے کرگئی تھی،اس پر پی ٹی آئی والوں نے بڑا ڈرامہ کیا،پہلے سنا وہ دیوار پھلانگ کر کہیں ہمسائے کے گھر چلے گئے، بعد میں وہ کھڑے ہوگئے اور لمبی چوڑی تقریر بھی جھاڑ دی،پولیس تو انہیں آگاہ کرنے گئی تھی،انہوں نے آگے سے ڈرامے شروع کردیے جو رات گئے تک جاری رہے ،جس دن اُسے گرفتار کرنا ہوا اور عدالت پیش کرنا ہوا، زیادہ دور نہیں ہے، پیش کر دیا جائے گا، کچھ چیزیں اتنی واضح ہیں، کون انہیں تبدیل کر سکتا ہے ،انہوں نے پاکستان کے خزانے کو 50 ارب کا ٹیکہ لگایا اور القادر ٹرسٹ کے نام زمین کروائی یہ کہہ دے رجسٹری جعلی ہے، میں نے ایسا نہیں کیا، ایک دن یہ بیان سامنے نہیں آیا، عمران خان کو عدالت میں جواب دینا پڑے گا اسے عدالت پیش ہونا ہوگا،عمران خان کو چاہیے اپنے الزامات کا جواب دے، عدالت بری کرتی ہے ہم تسلیم کریں گے، عدالت سزا دیتی ہے تو بھگتے، اپنی باری آئی ہے تو سامنے آئے، عدالت کو فیس کرے، جو فیصلے آئے اُسے قبول کرے،آئندہ آنے والی تاریخوں میں عمران خان کو پیش ہونا پڑے گا، ورنہ اِسے پیش کر دیا جائے گا، فرح خان کو ای سی ایل سے نکال کر نہیں بھیجا گیا، وہ فرار ہوئیں،

    وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ کوئی شک نہیں پوری کوشش کے باوجود افغان بارڈرسے ڈالر کی اسمگلنگ نہیں روک سکے،اسی لیے وہاں پر اور پاکستان میں ڈالر کے ریٹ اتنا بڑا فرق ہے،اس میں اسحاق ڈار کی کارکردگی کا قصور نہیں ہے،

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    جس میں وہ کرسی پر بیٹھے ہیں اور سگار پی رہے ہیں، شیخ رشید احمد کو لاک اپ میں بندنہیں کیا