Baaghi TV

Tag: اسلام آباد

  • پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تیل کے شعبے میں معاہدے پر جلد دستخط ہوں گے۔ سعودی سفیر نواف

    پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تیل کے شعبے میں معاہدے پر جلد دستخط ہوں گے۔ سعودی سفیر نواف

    پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تیل کے شعبے میں معاہدے پر جلد دستخط ہوں گے۔ سعودی سفیر نواف

    پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان آنے والے دنوں میں سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ کے ذریعے ایک ارب ڈالر سے زائد کے معاہدے پر دستخط ہوں گے۔ یہ بات انہوں نے سعودی ٹی وی چینل ”الاخباریہ“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ نواف سعید المالکی نے کہا کہ پاکستان 1947ءمیں جب معرض وجود میں آیا تو سعودی عرب ان پہلے ملکوں میں شامل تھا جس نے پاکستان کو تسلیم کیا اور مدد فراہم کی۔

    انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے بانی سے لے کر خادم الحرمین الشریفین سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان تک سعودی حکومت نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا اور اقتصادی و مالی مدد کی۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات مثالی اور گہرے ہیں اور تمام شعبوں میں بڑھتے ہوئے تعلقات ہیں، حال ہی میں سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کا جائزہ لینے کا اعلان کیا گیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    اوگرا نے گیس چوہتر فیصد تک مہنگی کرنے کی منظوری دے دی
    عمران خان پاکستان کی نہیں بلکہ کسی اور کی ترجمانی کر رہے. شیری رحمان
    ڈاکوؤں نے جہیز کا سامان لوٹ کر گھر کے واحد کفیل کوبھی قتل کردیا
    پی ڈی ایم، پی پی پی، پی ٹی آئی ٹرائیکا نے ہماری تہذیب، سماج، سیاست اور معیشت سمیت سب کچھ تباہ کردیانسراج الحق
    اس کے علاوہ سعودی ڈیپازٹ کو بھی بڑھانے کا جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ کے ذریعے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تیل کے شعبے میں ایک ارب ڈالر سے زائد کے معاہدے پر دستخط ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان مضبوط تذویراتی شراکت داری کی عکاسی کرتے ہیں۔

  • پولنگ ایجنٹ کے انتخابی حلقے سے ہونے پر اعتراضات کی سماعت؛ فیصلہ محفوظ

    پولنگ ایجنٹ کے انتخابی حلقے سے ہونے پر اعتراضات کی سماعت؛ فیصلہ محفوظ

    پولنگ ایجنٹ کے انتخابی حلقے سے ہونے پر اعتراضات کی سماعت، فیصلہ محفوظ کر لیا گیا.

    الیکشن کمیشن نے پولنگ ایجنٹ کے انتخابی حلقہ ہی سے ہونے کے قانون میں ترمیم پر اعتراضات کے کیس کی سماعت ہوئی، جس پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ سماعت کے موقع پر تحریک انصاف کراچی کے رکن صوبائی اسمبلی کی وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ جہاں ووٹر رہتا ہے، وہاں کا پولنگ ایجنٹ ہونا خطرے سے خالی نہیں۔ بطور پی ٹی آئی ووٹر اور سپورٹر کوئی خود کو ایم کیو ایم کے سامنے ایکسپوز نہیں کر سکتا۔ خود کو ایم کیو ایم کے سامنے ایکسپوز کرنا خطرے سے خالی نہیں۔ وکیل عابدہ بخاری نے دلائل میں کہا کہ دوسری یونین کونسل سے ووٹر ہو تو اس کی تفصیلات کا مخالفین کو علم نہیں ہوگا۔ ملک میں شرح خواندگی کم ہے، اس لیے بھی پولنگ ایجنٹس کے لیے علاقہ مختص نہیں کیا جا سکتا۔

    الیکشن کمیشن کے ممبر سندھ نثار درانی نے کہا کہ کیا پی ٹی آئی کے پاس پولنگ ایجنٹ بننے کے لیے مقامی لوگ نہیں ہیں؟ جس پر وکیل نے جواب دیا کہ لوگ ہونا مسئلہ نہیں، بات بنیادی حقوق اور قانون کی ہے۔ امیدوار کے لیے حلقے سے ہونا ضروری نہیں تو پولنگ ایجنٹ کے لیے کیسے ہو سکتا؟۔ رکن پختونخوا اکرام اللہ نے کہا کہ پولنگ ایجنٹس کا کام مقامی ووٹرز کی پہچان ہوتا ہے تاکہ جعلی ووٹ نہ ڈل سکے۔ باہر سے آیا پولنگ ایجنٹ مقامی ووٹرز کو کیسے جانتا ہوگا؟۔ جس پر وکیل نے جواب دیا کہ جس علاقے میں میرا ووٹ ہے میں وہاں نہیں رہتی۔ میرے علاقے کا پولنگ ایجنٹ مجھے کیسے پہچان سکتا ہے؟۔

    چیف الیکشن کمشنر نے دوران سماعت ریمارکس دیے کہ اجنبی پولنگ ایجنٹ پولنگ اسٹیشن میں کیا کرے گا، جب وہ کسی کو جانتا ہی نہیں ہوگا۔ ووٹرز کی اکثریت وہاں ہی رہتی ہے جہاں ان کا ووٹ ہو۔ جماعت اسلامی کے وکیل سیف اللہ گوندل نے اپنے دلائل میں کہا کہ کراچی بلدیاتی الیکشن کے لیے پولنگ ایجنٹس کی تیاری مکمل کر چکے ہیں۔ انتخابات سے چند دن پہلے رولز میں ترمیم سے سیاسی جماعتوں کو مشکلات ہوں گی۔ رول میں ترمیم کو عام انتخابات سے لاگو کیا جائے۔

    ڈی جی لا الیکشن کمیشن نے کہا کہ قانون کے تحت حلقے میں ایک الیکشن ایجنٹ ہوتا ہے وہ بھی حلقے سے ہونا لازمی ہے۔ الیکشن ایجنٹ حلقے سے ہونا لازمی ہے تو پولنگ ایجنٹ بھی مقامی ہونا چاہیے۔ ممبر کے پی نے سوال کیا کہ کیا رولز میں ایسی ترمیم کی جا سکتی ہے کہ وہ ایکٹ کا حصہ نہ ہو؟ جس پر ڈی جی لا نے بتایا کہ رولز میں ترمیم کرنا کمیشن کا اختیار ہے۔ تجویز اور تائید کنندہ حلقے سے نہ ہو تو امیدوار کے کاغذات منظور نہیں ہوسکتے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    اوگرا نے گیس چوہتر فیصد تک مہنگی کرنے کی منظوری دے دی
    عمران خان پاکستان کی نہیں بلکہ کسی اور کی ترجمانی کر رہے. شیری رحمان
    ڈاکوؤں نے جہیز کا سامان لوٹ کر گھر کے واحد کفیل کوبھی قتل کردیا
    پی ڈی ایم، پی پی پی، پی ٹی آئی ٹرائیکا نے ہماری تہذیب، سماج، سیاست اور معیشت سمیت سب کچھ تباہ کردیانسراج الحق
    ممبر بلوچستان نے کہا کہ بعض علاقوں میں کسی کی جرات نہیں کہ دوسرے کا پولنگ ایجنٹ بن سکے۔ ایم کیو ایم کا کسی دور میں سلسلہ تھا کہ کسی دوسرے کو پولنگ ایجنٹ نہیں ملتے تھے۔ دلائل مکمل ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے رول 58 میں ترمیم پر اعتراضات پر سماعت مکمل کر تے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

  • فروری 2022 سے لاپتہ شہری حامد کا پولیس تاحال کوئی سراغ نہ لگا سکی

    فروری 2022 سے لاپتہ شہری حامد کا پولیس تاحال کوئی سراغ نہ لگا سکی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں فروری 2022 سے لاپتہ شہری حامد کی بازیابی اور پشاور پولیس کے نامزد ملزموں کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی

    پولیس لاپتہ شہری حامد کا تاحال کوئی سراغ نہ لگا سکی ،مقدمے میں نامزد پشاور پولیس کے ایس پی اور انسپکٹر کو بڑا ریلیف مل گیا، تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ پشاور پولیس کے دونوں افسران کی گرفتاری کی ضرورت نہیں ،دونوں پولیس افسران نے تفتیشی افسر کے بیان پر اپنی ضمانت کی درخواستیں واپس لے لیں ، وکیل نے کہا کہ ہم درخواستیں واپس لے لیتے ہیں جب ضرورت ہوئی تو نئی درخواست دائر کردینگے،

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی ، تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ ہماری تفتیش جاری ہے، تین مزید سمز کا ڈیٹا حاصل کرکے تفتیش کرنی ہے،چار نئے ملزمان کے ملوث ہونے کا امکان ہے لیکن تفتیش ہونا باقی یے،پشاور پولیس کے دونوں افسران کے خلاف سی ڈی آر کے علاوہ تاحال کوئی ثبوت نہیں ملا،

    تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

     چارکار سوار لڑکیوں نے کارخانے میں کام کرنیوالے لڑکے کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے پشاور پولیس کے ایس پی اسد علی شاہ کو روسٹرم پر طلب کر لیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ آپکی لوکیشن جائے وقوعہ کی کیسے آ رہی تھی؟ ایس پی پشاور پولیس نے عدالت میں کہا کہ ہم اسلام آباد میں اکثر آتے رہتے ہیں، جنوری، فروری میں بھی بلال ثابت گینگ کی گرفتاری کے لیے اسلام آباد آتے رہے، ممکن ہے بلال ثابت گینگ کے لیے آئے ہوئے کہیں لوکیشن مل گئی ہو، عدالت نے لاپتہ شہری حامد کی بازیابی کی درخواست پر سماعت تین ہفتوں تک ملتوی کردی

    انسان کی لاش مل جائے انسان کو تسلی ہوجاتی ہے،جبری گمشدگی کیس میں عدالت کے ریمارکس

    عمران خان لاپتہ، کیوں نہ نواز شریف کیخلاف مقدمے کا حکم دوں، عدالت کے ریمارکس

    لاپتہ افراد کا سراغ نہ لگا تو تنخواہ بند کر دیں گے، عدالت کا اظہار برہمی

    لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، سندھ ہائیکورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

     لگتا ہے لاپتہ افراد کے معاملے پر پولیس والوں کو کوئی دلچسپی نہیں

    سندھ ہائیکورٹ کا تاریخی کارنامہ،62 لاپتہ افراد بازیاب کروا لئے،عدالت نے دیا بڑا حکم

  • ملک میں مہنگائی کی شرح 1970 کی دہائی کے بعد بلند ترین سطح پر. رپورٹ

    ملک میں مہنگائی کی شرح 1970 کی دہائی کے بعد بلند ترین سطح پر. رپورٹ

    عالمی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معیشت شدید مشکلات کا شکار ہے اور ملک میں مہنگائی 1970 کی دہائی کے بعد بلند ترین سطح پر ہے۔

    عالمی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معیشت شدید مشکلات کا شکار ہے اور ملک میں مہنگائی 1970 کی دہائی کے بعد بلند ترین سطح پر ہے۔ عالمی بینک نے عالمی معاشی اثرات سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یوکرین روس جنگ سمیت کئی وجوہات کے باعث عالمی معیشت کو سست روی کا سامنا ہے۔

    رپورٹ میں پاکستان سے متعلق بتایا گیا ہے کہ سیلاب کے باعث موجودہ مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 2 فیصد رہنے کا امکان ہے، اس سے پہلے عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 4 فیصد جی ڈی پی گروتھ کی پیش گوئی کی تھی عالمی بینک کے مطابق پاکستان کو مشکل معاشی حالات کا سامنا ہے، حالیہ بدترین سیلاب اور سیاسی بے یقینی پاکستان کے مشکل معاشی حالات کی بڑی وجوہات ہیں، پاکستان کو بیرونی قرض کی ادائیگیوں کے شدید خطرات کا سامنا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    اوگرا نے گیس چوہتر فیصد تک مہنگی کرنے کی منظوری دے دی
    عمران خان پاکستان کی نہیں بلکہ کسی اور کی ترجمانی کر رہے. شیری رحمان
    ڈاکوؤں نے جہیز کا سامان لوٹ کر گھر کے واحد کفیل کوبھی قتل کردیا
    پی ڈی ایم، پی پی پی، پی ٹی آئی ٹرائیکا نے ہماری تہذیب، سماج، سیاست اور معیشت سمیت سب کچھ تباہ کردیانسراج الحق

    عالمی بینک کا کہنا ہے کہ دسمبر میں 24.5 فیصد مہنگائی کی شرح 1970 کی دہائی کے بعد بلند ترین ہے، پاکستان میں سیلاب کے باعث جی ڈی پی کو 4.8 فیصد مساوی نقصان پہنچا۔ جون سے دسمبر تک ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر 14 فیصد گر چکی ہے، موسمیاتی شدت خوراک اور ضروری اشیاء کی سپلائی کو متاثر کر سکتی ہے، انفرا اسٹرکچر اور زرعی پیداوار کو نقصان پہنچنے کا بھی خدشہ ہے، اس دوران کنٹری رسک پریمیئم میں 15 فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔

  • اے این ایف کارروائیاں؛ مدینہ، جدہ اور ترکیہ جانیوالے مسافروں سے منشیات برآمد

    اے این ایف کارروائیاں؛ مدینہ، جدہ اور ترکیہ جانیوالے مسافروں سے منشیات برآمد

    اے این ایف کارروائیاں؛ مدینہ، جدہ اور ترکیہ جانیوالے مسافروں سے منشیات برآمد

     اے این ایف نے مدینہ، جدہ اور ترکیہ جانے والے مسافروں کے علاوہ دیگر کارروائیوں میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ فلائٹ نمبر ER 1805 سے مدینہ جانے والے شخص کے ٹرالی بیگ سے 2 کلو 982 گرام آئس اور 8000 نشہ آور گولیاں برآمد کرلی گئیں۔ ملزم جہلم کا رہائشی ہے۔

    دوسری جانب اے این ایف اور اے ایس ایف نے باچا خان انٹرنیشنل ائرپورٹ پشاور پر مشترکہ کارروائی میں فلائٹ نمبر SV 797 سے جدہ جانے والے شخص کے بیگ سے 1 کلو 624 گرام ہیروئین برآمد کرلی۔ ملزم بنوں کا رہائشی ہے۔ تیسری کارروائی لاہور انٹرنیشنل ائرپورٹ پر کی گئی، جہاں فلائٹ نمبر PK 707 سےترکیہ جانے والے شخص کے پیٹ سے 36 ہیروئن بھرے کیپسول برآمد کرلیے گئے۔ ملزم جہلم کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    اوگرا نے گیس چوہتر فیصد تک مہنگی کرنے کی منظوری دے دی
    عمران خان پاکستان کی نہیں بلکہ کسی اور کی ترجمانی کر رہے. شیری رحمان
    ڈاکوؤں نے جہیز کا سامان لوٹ کر گھر کے واحد کفیل کوبھی قتل کردیا
    پی ڈی ایم، پی پی پی، پی ٹی آئی ٹرائیکا نے ہماری تہذیب، سماج، سیاست اور معیشت سمیت سب کچھ تباہ کردیانسراج الحق
    علاوہ ازیں کراچی میں کیماڑی کے قریب کارروائی کرتے ہوئے رکشہ سے 12 کلو چرس برآمد کرلی گئی جو مختلف علاقوں میں رکشہ ہی کے ذریعے پھیلائی جانی تھی۔ اُدھر چمن میں فرینڈشپ گیٹ پر 2 افغان باشندوں کو پاکستان منشیات لاتے ہوئے گرفتار کرلیاگیا۔ ملزمان سے 5 کلو 500 گرام آئس اور 490 گرام ہیروئین برآمد کرلی گئی ہے۔ گرفتار افراد نے منشیات ٹرنک (بکس) کے اندر بنائے گئے خفیہ خانے میں چھپائی ہوئی تھی۔ اینٹی نارکوٹکس فورس نے تمام گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

  • راولپنڈی میں پولیس اور قبضہ مافیا میں مقابلہ، ایک ملزم ہلاک، 26 گرفتار

    راولپنڈی میں پولیس اور قبضہ مافیا میں مقابلہ، ایک ملزم ہلاک، 26 گرفتار

    راولپنڈی: راولپنڈی تھانہ چکری کی حدود میں قبضہ مافیا کے مسلح ملزمان اور پولیس کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں، ملزمان 2 گھنٹے تک پولیس پر فائرنگ کرتے رہے، جوابی فائرنگ میں ایک ملزم ہلاک 2 زخمیوں سمیت 26 ملزمان گرفتار بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا، ملزمان کے بنکرز کو پولیس نے ہیوی مشینری سے مسمار کردیا۔

     

     

    پولیس کے مطابق تھانہ چکری کی حدود میں بڑے رقبے پر قبضے کی اطلاع ملی تھی، پولیس نفری موقع پر پہنچی تو جدید ہتھیاروں سے لیس ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی، ملزمان غیر قانونی بنکرز سے مسلسل دو گھنٹے تک فائرنگ کرتے رہے۔ حالات کی کشیدگی دیکھتے ہوئے راولپنڈی کے 10 تھانوں کی نفری اور ایلیٹ کمانڈوز کی 8 سکیشنز کو موقع پر طلب کیا گیا۔

     

     

    ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض کی نگرانی میں ہونے والے آپریشن میں ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے بھی حصہ لیا، پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کی تعداد اور فائرنگ کو دیکھتے ہوئے بکتر بند گاڑی کو بھی موقع پر روانہ کیا گیا، دو گھنٹے سے جاری فائرنگ تبادلے میں ایک ملزم ہلاک جبکہ دو زخمیوں سمیت 26 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزمان سے جھڑپ میں تمام پولیس اہلکار محفوظ رہے،

     

     

    سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے آپریشن میں موجود تمام پولیس اہلکاروں کو بلٹ پروف ہیلمٹس اور جیکٹس استعمال کرنے کی ہدایت کی تھی، اندھیرے کے باعث کل تک سرچ آپریشن کو ملتوی کیا ہے۔

  • پی اے سی اجلاس میں بھی آٹا مہنگا ہونے کا تذکرہ

    پی اے سی اجلاس میں بھی آٹا مہنگا ہونے کا تذکرہ

    نورعالم خان کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا

    اجلاس میں پاکستان ریلویز کی آڈٹ رپورٹ 2019-20 کا جائزہ لیا گیا،پی اے سی نے ریلوے افسران کی جانب سے کاروباری طبقے کو ہراساں کرنے پر اظہار تشویش کیا، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین نور عالم خان کا کہنا تھا کہ پشاور سرکل میں بزنس مینوں سے حصہ مانگنے کی شکایات ملی ہیں،پی اے سی نے متعلقہ افسر کیخلاف انکوائری کرنے کی ہدایت کر دی ،قصور ثابت ہونے پر انضباطی کاروائی یا نوکری سے ہٹانے کی سفارش کر دی ،ریلوے اراضی پر قبضہ کا معاملہ بھی اجلاس میں زیر بحث آیا،رمیش کمار نے کہا کہ ریلوے اپنی اراضی واگزار کروانے کیلئے کیا کر رہی ہے۔ شیخ روحیل اصغر نے کہا کہ ریلوے میں سب مادر پدر آزاد ہیں۔ جی ایم ریلوے ایسا شخص ہے جو فون تک نہیں اٹھاتا۔ ریلوے انتظامیہ کا ادارے پر کوئی کنٹرول نہیں ہے۔ قابضین کا کوئی قصور نہیں، قصور ریلوے حکام کا ہے جن کی وجہ سے قبضہ ہوتا ہے۔ نور عالم خان نے کہا کہ آپ سب سول سرونٹ ہیں، ایم این اے عوام کی آواز ہوتا ہے۔ایم این اے کا فون اٹینڈ کرنا آپ پر فرض ہے۔افسر شاہی نہیں چلے گی۔ چیئرمین پی اے سی نے ریلوے حکام کو ارکان پارلیمنٹ کے تحفظات سننے کی ہدایت کر دی، نور عالم خان نے کہا کہ پی اے سی کا کوئی رکن فون کرے تو اس کی بات خاص طور پر سنی جائے،

    پی اے سی اجلاس میں بھی آٹا مہنگا ہونے کا تذکرہ کیا گیا، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین نور عالم خان کا کہنا تھا کہ ملک میں آٹا مہنگا ہورہا ہے، میں لوگوں کی گالیاں سنتا ہوں، سول سرونٹس کو بھی اس صورت حال کا سامنا کرنا چاہئے،

    آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان پی اے سی کے طلب کرنے پر پیش ہوئے، نور عالم خان نے کہا کہ آئی جی صاحب کیا آپ کو ملک میں تھرییٹ کا علم ہے؟ ایم این اے ہاسٹل، پارلیمنٹ لاجز کی سیکورٹی کا جائزہ لیا جائے۔ کوئی معلوم نہیں کون لاجز میں آتا اور جاتا ہے۔ میریٹ ہوٹل کے سامنے پارکنگ سیکورٹی تھریٹ ہے۔پی اے سی نے میریٹ ہوٹل کے سامنے پارکنگ فوری ختم کرنے کی ہدایت کر دی ،پی اے سی نے ریڈ زون کی عمارتوں میں مستقل آنے والوں کا ڈیٹا مرتب کرنے کی ہدایت کر دی، پی اے سی نے وی آئی پی موومنٹ کیلئے ٹریفک سگنلز بند نہ کرنے کی ہدایت کر دی، پی اے سی نے آئی جی اسلام آباد کو شہر میں گداگروں کے خلاف آپریشن کی ہدایت بھی کی،اجلاس میں کہا گیا کہ دہشت گرد گداگروں کے روپ میں بھی کارروائیاں کر سکتے ہیں۔آئی جی اسلام آباد نے پی اے سی کی ہدایات پر فوری عمل درآمد کی ہدایت کر دی،

    آئوٹ سورس کی گئی ٹرینوں کی انتظامیہ سے ٹیکس وصول نہ کرنے کا معاملہ پی اے سی نے معاملہ سیکرٹری خزانہ کو بھجوا دیا، پی اے سی نے کہا کہ ایک ماہ میں سیکریٹری خزانہ اس معاملہ کو حل کریں۔ سیکرٹری ریلوے نے کہا کہ پاکستان ریلوے آؤٹ سورس کی گئی ٹرینوں سے ٹیکس وصول نہیں کرے گی۔ آڈٹ حکام نے کہا کہ ایف بی آر نے ٹیکس وصول نہ کرنے پر ریلوے کا اکائونٹ منجمد کر کے ایک ارب 39 کروڑ روپے خود ہی لے لیے۔

    عقیل کریم ڈھیڈی سیکیورٹیز پرائیوٹ لمیٹڈ کمپنی پاکستان ریلوے کی نادہندہ نکلی ، آڈٹ حکام نے کہا کہ اے کے ڈی سیکورٹیز نے 2004 میں کراچی میں ریلوے کی ملکیت 10 ہزار 207 مربع گز زمین 99 سالہ لیز پر لی،زمین کی مالیت 61 کروڑ 24 لاکھ روپے سے زیادہ ہے، زمین کی سالانہ لیز 5 لاکھ 60 ہزار روپے مقرر کی گئی، صرف پہلے سال ادائیگی کی گئی، 18 سال سے کوئی رقم ادا نہیں کی،لیز کے تحت ریلوے اراضی تاحال اے کے ڈی کے زیر قبضہ ہونے کا انکشاف بھی ہوا، پی اے سی نے لیز فوری طور پر منسوخ کرنے، قبضہ واگزار کرانے کی ہدایت کر دی،کمیٹی کے چیئرمین نور عالم خان نے کہا کہ بے شک فورس استعمال کریں، زمین واپس لی جائے،صدر یا وزیراعظم سے تعلق کا یہ مطلب نہیں کہ آپ مزے کرتے رہیں،پی اے سی نے اے کے ڈی سیکیورٹیز کو بلیک لسٹ کرنے کی بھی سفارش کر دی

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

    فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

    پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

  • پی ایس ایل 2023 میں دنیا کے صف اول کے کھلاڑی لیگ کا حصہ ہونگے

    پی ایس ایل 2023 میں دنیا کے صف اول کے کھلاڑی لیگ کا حصہ ہونگے

    پی ایس ایل 2023 میں دنیا کے صف اول کے کھلاڑی لیگ کا حصہ ہونگے

    آپ سب کو معلوم ہوگا کہ پی ایس ایل کی آمد آمد ہے اور پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب ملتان میں منعقد ہوگی جس کا پہلا میچ دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پی ایس ایل کا فائنل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کروانے کی تجویز دی گئی ہے۔ پی ایس ایل کے میچز لاہور، کراچی، ملتان اور راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ پی ایس ایل کے لیے تمام ٹیمیں 9 فروری تک اکٹھی ہوجائیں گی جبکہ ٹورنامنٹ کا آغاز 13 فروری کو ہوگا اور فائنل 19 مارچ کو کھیلا جائے گا۔


    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کے لیے ڈرافٹ ہوا، جہاں دنیا کے صف اول کھلاڑیوں کو فرنچائز نے پک کیا۔  وہی پلاٹیننم کیٹیگری کے پہلے رؤانڈ میں لاہور قلندرز نے فخر زمان کو پک کیا جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سری لنکا کے ونندو ہسارانگا کو اپنی ٹیم میں شامل کروایا۔ اس پک کے دوران ملتان سلطانز نے نسیم شاہ کو پک کیا لیکن کوئٹہ نے آر ٹی ایم کا استعمال کرتے ہوئے اسے نسیم کو پک کرنے سے روک دیا جس کے بعد ملتان سلطانز کو دوبارہ پک دی گئی اور اس مرتبہ انہوں نے جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ ملر کو اپنی ٹیم کے لیے پک کیا۔  راؤنڈ ون کے دوران کراچی کنگز نے آسٹریلیا کے میتھیو ویڈ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے انگلینڈ کے ایلکس ہیلز اور پشاور زلمی نے سری لنکا کے بھانوکا راجپکسے کو منتخب کیا۔


    اسی کیٹیگری کے دوسرے راؤنڈ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نسیم شاہ کو پک کیا، پشاور زلمی نے ویسٹ انڈیز کے رومین پاول کو اپنی ٹیم میں شامل کیا۔  افغانستان کے جارح مزاج بلے باز رحمان اللّٰہ گرباز کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے پک کیا، جنوبی افریقی کرکٹر عمران طاہر کو کراچی کنگز نے پک کیا جبکہ ملتان سلطانز نے آئرلینڈ کے جوش لٹل کو اپنی ٹیم کا حصہ بنایا۔ ڈائمنڈ کیٹیگری کے پہلے راؤنڈ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے افغانستان کے فضل حق فاروقی کو منتخب کیا۔ اس کیٹیگری میں افغانستان کے مجیب الرحمان کو پشاور زلمی نے اپنی ٹیم کے لیے پک کیا۔ لاہور قلندرز نے حسین طلعت کو پک کیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ویسٹ انڈیز کے اوڈین اسمتھ، کراچی کنگز نے جیمز وینس اور جیمز فلر کو اپنی ٹیم کے لیے پک کیا۔


    گولڈ کیٹیگری ون میں پشاور زلمی نے دانش عزیز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے احسان علی کو پک کیا۔  زمبابوین کرکٹر سکندر رضا کو لاہور قلندرز نے پک کیا، ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین کو ملتان سلطانز نے پک کیا۔  آسٹریلیا کے اینڈریو ٹائے کو کراچی کنگز، انگلینڈ کے لیام ڈاؤسن کو لاہور قلندرز اور ارشد اقبال کو پشاور زلمی نے پک کیا۔ جبکہ سلور کیٹیگری راؤنڈ ون میں نوجوان لیگ اسپنر ابرار احمد کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے پک کیا، عمید آصف کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے، طیب طاہر کو کراچی کنگز نے، اسامہ میر کو پشاور زلمی نے، صائم ایوب کو پشاور زلمی نے جبکہ دلبر حسین کو لاہور قلندرز نے پک کیا۔ 

    سلور کیٹیگری راؤنڈ 2 میں پشاور زلمی نے عثمان قادر کو، صہیب مقصود کو اسلام آباد یونائیٹڈ نے، عثمان خان کو ملتان سلطانز نے، محمد اخلاق کو کراچی کنگز نے پک کیا۔  لاہور قلندرز نے مرزا طاہر بیگ جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے محمد زاہد کو پک کیا۔ سلور کیٹیگری کے تیسرے راؤنڈ میں لاہور قلندرز نے احمد دانیال اور ملتان سلطانز نے ثمین گل کو پک کیا۔ جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے رومان رئیس جبکہ انور علی اور محمد سرور آفریدی کو ملتان سلطانز نے پک کیا۔


    ایمرجنگ کیٹیگری کے پہلے راؤنڈ میں کراچی کنگنز نے عرفان خان نیازی، پشاور زلمی نے صفیان مقیم، اسلام آباد یونائیٹڈ نے ذیشان ضمیر، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے عبدالواحد بنگلزئی اور لاہور قلندرز نے شاہویز عرفان کو منتخب کیا. جبکہ ایمرجنگ کیٹیگری کے دوسرے راؤنڈ میں اسلام آباد یونائیٹڈ، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنی اپنی پکس میں بالترتیب حسان نواز، نصیب اللّٰہ خان اور ایمل خان کو منتخب کیا۔ اسی طرح سپلیمنٹری کیٹیگری کے راؤنڈ میں پشاور زلمی نے نیوزی لینڈ کے جمی نیشم، ملتان سلطانز نے انگلینڈ کے عادل رشید، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل، لاہور قلندرز نے جورڈن کوز اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے معین علی کا انتخاب کیا۔

    سپلیمنٹری کیٹیگری کے دوسرے راؤنڈ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے عمیر بن یوسف، کراچی کنگز نے محمد عمر اور جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی، لاہور قلندرز نے افغانستان کے جالات خان، ملتان سلطانز نے عرفات منہاس اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے مبصر خان کو پک کیا۔


    دوسری جانب اگر پی ایس ایل فائیو کی بات کریں تو اس بارے میں سابقہ حکومت کے دور میں 90 کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائدکی مبینہ بےضابطگیوں کاانکشاف ہوا ہے، عمران خان کے دور حکومت میں پاکستان کرکٹ بورڈ میں یہ مبینہ بے ضابطگیاں ہوئیں۔ آڈیٹر جنرل نے قواعد کےخلاف مختلف کمپنیوں کو پیشگی ادائیگیوں پر اعتراضات لگا دیے۔ دستاویز کے مطابق پی ایس ایل فائیو کی افتتاحی تقریب پر بھاری اخراجات کیے گئے، افتتاحی تقریب میں24 کروڑ 10 لاکھ روپے اڑائے گئے۔ یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ وینڈرز سے بینک گارنٹی حاصل کیے بغیر پیشگی ادائیگیاں کی گئیں، پی ایس ایل فائیو کیلئے خلاف ضابطہ رابطہ اور پروٹوکول آفیسر کی تقرری کی گئی، میرٹ کے خلاف 6 کروڑ 10 لاکھ روپے گرافک اور ٹرک برینڈنگ رائٹس دیے گئے۔ خیال رہے کہ پی ایس ایل 5 پہلی بار مکمل طور پر پاکستان میں منعقد ہوا تھا۔ افتتاحی تقریب کراچی میں ہوئی تھی۔

  • معیشت کو عمرانی ٹولے نے تباہ کیا. وزیر داخلہ رانا ثنااللہ

    معیشت کو عمرانی ٹولے نے تباہ کیا. وزیر داخلہ رانا ثنااللہ

    ڈالر کی اسمگلنگ میں عمران خان ملوث ہیں، رانا ثنااللہ

    وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ ڈالر خرید کر سمگلنگ و منی لانڈرنگ کی مہنگائی کے ذمہ دار عمران خان اور پرویز الہی ملوث ہیں جلد ہی سامنے آجائیں گی۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا ٹاک کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ سب سے پہلے پوری قوم کو مبارکباد دینا چاہوں گا جنیوا میں سیلاب سے مشکلات و نقصان ہوا اس کانفرنس میں پوری دنیا پاکستان کے ساتھ کھڑی ہوئی، شہبازشریف کی کال پر دنیا پاکستان و اتحادی حکومت کے ساتھ کھڑی ہے، دنیا نے پاکستان کی مدد کی ہے جو اعتماد کا اظہارکیا ہے، ان لوگوں کے خلاف جو ملک میں تین ماہ سے ڈیفالٹ مہم ہے ان کے منہ پر طمانچہ ہے۔ آٹھ کے بجائے گیارہ ارب ڈالر کی جنیوا امداد حاصل کی جو ایک گرانٹ ہے وہ قرضہ نہیں۔

    رانا ثنااللہ نے مزید کہا کہ معیشت کو عمرانی ٹولہ نے تباہ کیا اس سے ڈالر سستا مہنگائی دور ہوگی، عمرانی ٹولے کا پاپولر ڈرامہ تین ماہ میں انجام کو پہنچے گا، ہم الیکشن جیت کر جس کا سفر جنیوا سے شروع ہوا پاکستان کو اس سطح پر لے جائیں گے جو ہمارے دور میں شروع ہوا تھا، معیشت بہت زیادہ خرابی کی طرف جا رہی تھی شکر ہے قوم کو مبارک کل پیسہ مل گئے ہیں۔ اقلیتی حکومت جو پرویز الہی اس وقت مسلط ہیں حال یہ ہے میرا داخلہ بند کرنے کی کوشش کی، سکیورٹی اہلکاروں نے مجھے دیکھ کر غیر قانونی احکامات ماننے سے انکار کر دیا، ایسے ہتھکنڈوں پر آئے جب نمبر پورے نہیں ہیں، زمان پارک میں ملاقات میں تین ہزار ارب روپے کا وزیر اعلی پنجاب، اعجاز نیازی پر بھی الزام لگایا گیا ہے، دو تین ماہ میں پنجاب کو اتنا لوٹا جس کی مثال نہیں ملتی، ڈالر خرید کر سمگلنگ و منی لانڈرنگ کی مہنگائی کے ذمہ دار عمران خان اور پرویز الہی ملوث ہیں جلد ہی سامنے آجائیں گی۔

    انہوں نے کہا کہ ساری تحقیقات کاغذات میں موجود ہیں مونس الہی واپس آئیں آکر جواب دیں، -خود ہی چور کل آپس میں دست و گریباں ہوئے تین ہزار ارب روپے لوٹ لیا ہے، ان کا مکروہ چہرہ سامنے آ گیا ہے، ہائوس میں جانے سے کسی کو بھی اندر جانےسے روکا جا سکتا، سپیکر کا اندر جانے سے روکنے کا حکم غیر قانونی ہے میں خود بھی پارلیمنٹیرین ہوں اگر ایسا کریں گے انجام زیادہ نزدیک ہوگا۔

    ہم نے نمبر پورے ہونے کی کبھی بات نہیں کی 179 ہے کوشش ہے189 ہوجائے، انکے پاس 186 نہیں ہے اس صورتحال میں نیا وزیر اعلی کا الیکشن ہوتا تو رن آف الیکشن سے اکثریت والا ہی وزیراعلی منتخب ہو سکتا ہے، آخری آپشن گورنر راج بھی لگ سکتا ہے، ہم توقع کرتے ہیں سکیورٹی والے سپیکر کے غیر قانونی احکامات کو نہ مانیں، دائو لگاکر ہیرا پھیری کرنا چاہتے ہیں لیکن ہیرا پھیری نہیں کرنے دیں گے۔ ای سی ایل میں نام ادارے کے کہنے پر ڈالے جاتے ہیں اگر وفاقی حکومت کی جانب سے عمران خان کے نام دئیے تو ای سی ایل میں ڈال دیں گے۔ مریم نواز کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز سینئر نائب صدر پارٹی کا چیف آرگنائزر بننے کو ہزار فیصد قبول کیا ہے، نوازشریف بیماری کی وجہ سے بیرون ملک ہیں شہبازشریف معیشت کےلئے مصروف ہیں اس لئے کہا مریم نواز کو ذمہ داری دی جائے، مریم نواز پارٹی میں لیڈر شپ کا درجہ رکھتی ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سیاسی استحکام کے لیے تمام جماعتوں کو ساتھ بیٹھ کر بات چیت کر نا ہوگی. خواجہ سعد رفیق
    کائنات کی ابتدا میں موجود ہماری کہکشاں سے مشابہ کہکشائیں دریافت
    سندھ حکومت کا ہیریٹیج اور آثار قدیمہ کی حفاظت کیلئے فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ
    چھٹیوں کے دوران ملازمین کو تنگ کرنے پر ہوگا ڈھائی لاکھ روپے جرمانہ
    عمران خان نے جتنی گالیاں گھٹیا گفتگو الیکشن کمیشن کے خلاف کی تو فیصلہ پر نااہل ہوں گے اور چئیرمین شپ بھی جائے گی، عمران خان نے میرے اوپر کیسز بنائے، شہزاد اکبر نے کہا تھا کہ تھیلا گاڑی میں رکھوا دیں، عمران خان نے اے این ایف کو مینج کیا جس کے بعد میری گرفتاری کی گئی تھی، اگر میں نے بے شمار قتل کئے تو جھوٹا مقدمہ کیوں بنایا اس قتل کیسز کی تحقیقات میں گرفتار کروا لیتے، اگر الیکشن سے برسراقتدار آیا تو مخالفین کے خلاف انتقامی کارروائیاں کرے گا، اگر ناکام ہوگا تو الیکشن رزلٹ نہیں مانے گا۔ راناثنااللہ نے کہا کہ الیکشن کسی مسئلے کا حل نہیں ضرورت اس بات کی ہے کہ معیشت کو سنبھالا جائے، الیکشن وقت پر ہوں اس وقت اعمال و کام عوام کے سامنے ہوں گے۔

  • جو سیاسی پارٹیاں قبضے میں مہارت رکھتی ہیں وہ نہیں چاہتیں کہ بلدیاتی الیکشن ہوں۔ حافظ نعیم

    جو سیاسی پارٹیاں قبضے میں مہارت رکھتی ہیں وہ نہیں چاہتیں کہ بلدیاتی الیکشن ہوں۔ حافظ نعیم

    جو سیاسی پارٹیاں قبضے میں مہارت رکھتی ہیں وہ نہیں چاہتیں کہ بلدیاتی الیکشن ہوں۔ حافظ نعیم

    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے فیصلہ آنے کے بعد بھی گورنر ہاؤس میں سازشیں کی جا رہی ہیں۔ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد اور شہر میں اسٹریٹ کرائم میں اضافے سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ کی تعیناتی خود ایک سوالیہ نشان ہے۔ گورنر وہ کام کررہے ہیں، جو ان کا نہیں ہے۔ ان جماعتوں کو سوچنا ہوگا کہ جس نے گورنر کی تعیناتی کرائی ہے، وہ کیا کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ صدر مملکت کو بھی کامران ٹیسوری کو تعینات کرتے وقت سوچنا چاہیے تھا کہ ان پر کون کون سے کیسز چل رہے ہیں۔ الیکشن کیشن کے فیصلے کے بعد بھی گورنر ہاؤس میں سازشیں جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ کامران ٹیسوری باز آجائیں۔ حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ یہ عوام سے خوف زدہ کیوں ہیں؟۔ جو سیاسی پارٹیاں قبضے میں مہارت رکھتی ہیں وہ نہیں چاہتیں کہ بلدیاتی الیکشن ہوں۔ 5 ہزار کے قریب پولنگ اسٹیشنوں پر رینجرز اور فوج کو تعینات ہونا چاہیے۔وزارت دفاع اور وزارت داخلہ کو بھی خط لکھ رہے ہیں اور ہو سکتا ہے کہ آرمی چیف کو بھی خط لکھیں۔

    انہوں نے کہا کہ وہ فورس نہیں ہونی چاہیے جو پُر امن انتخابات نہ کراسکے۔ رینجرز کو اسٹریٹ کرائمز روکنے کے لیے اختیارات دیں تاکہ شہر میں سکون ہو سکے۔ اگر حکومت رینجرز کو اختیار دینا نہیں چاہتی تو اس کا مطلب ہے کہ حکومت خود ملوث ہے۔ شہر میں اسٹریٹ کرائمز رکنے کا نام نہیں لے رہے، حکومت اس معاملے میں ناکام ہو چکی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سیاسی استحکام کے لیے تمام جماعتوں کو ساتھ بیٹھ کر بات چیت کر نا ہوگی. خواجہ سعد رفیق
    کائنات کی ابتدا میں موجود ہماری کہکشاں سے مشابہ کہکشائیں دریافت
    سندھ حکومت کا ہیریٹیج اور آثار قدیمہ کی حفاظت کیلئے فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ
    چھٹیوں کے دوران ملازمین کو تنگ کرنے پر ہوگا ڈھائی لاکھ روپے جرمانہ
    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ شرجیل میمن کو کیا جواب دوں، انہیں کچھ معلوم ہی نہیں۔ آپ کی حکومت کا کوئی وزن نہیں۔ آپ نے سندھ تباہ کردیا۔ آپ ترقیاتی کاموں کے 6 ہزار ارب کا حساب دیں۔