Baaghi TV

Tag: اسلام آباد

  • موسم گرما سےپہلے توانائی بچت منصوبہ ہرصورت مکمل کیا جائے:وزیراعظم

    موسم گرما سےپہلے توانائی بچت منصوبہ ہرصورت مکمل کیا جائے:وزیراعظم

    اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت توانائی بچت پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس میں سولرائیزیشن منصوبے پر عملدرآمد سے متعلق ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کیا گیا جس پر وزیراعظم نے ہدایت کی کہ آئندہ موسمِ گرما سے پہلے یہ منصوبہ ہر صورت مکمل کیا جائے۔

    بلاول بھٹو اور انڈونیشیا کی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ ابتدائی مرحلے میں وفاقی سرکاری عمارتوں میں مجموعی طور پر 1000 میگاواٹ کے سولر پینل لگائے جائیں گے، پہلے مرحلے کی بِڈنگ کا عمل آئندہ ہفتے سے شروع ہو جائے گا، سولر پینلز کی پیداوار کیلئے پالیسی سازی کا عمل بھی حتمی مراحل میں داخل ہو چکا ہے جبکہ سولر پینلز کی پیداوار سے وابستہ صنعتوں سے بھی مشاورت مکمل کر لی گئی ہے۔

    اجلاس میں الیکٹرانک موٹر سائیکلوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ میں بتایا گیا کہ ای بائیکس کی پیداوار بڑھانے کیلئے بھی صنعتوں کو اعتماد میں لے کر ایک جامع پالیسی بنائی جار رہی ہے، گیس کی بچت کیلئے تمام نئے گیس گیزرز کی پیداوار کونیکل بیفلز کے ساتھ کی جائے گی۔

    اجلاس میں زیادہ بجلی کی کھپت والے فلامنٹ اور غیر معیاری پرانے برقی بلبز پر بھی بریفنگ دی گئی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ موجودہ اسٹاک کی کھپت کے بعد ان کی پیداوار کی مزید اجازت نہیں دی جائے گی، بلکہ اس کے برعکس موجودہ کارخانوں کو کم بجلی کی کھپت والے نئی ٹیکنالوجی کے بلب بنانے پر منتقل کیا جائے گا، زیادہ بجلی کی کھپت والے پنکھوں کے کارخانوں کو بھی جلد نئی ٹیکنالوجی پر منتقل کیا جائے گا، موجودہ پنکھوں کو تبدیل کرنے کیلئے ایک جامع لائحہ عمل بھی تشکیل دے دیا گیا۔

    ارشد شریف قتل کیس،جے آئی ٹی کو تفتیش کے لئے مکمل تیار رہنا ہوگا،سپریم کورٹ

    اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے اہم ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں مقامی سطح پر سولر پینل بنانے کیلئے پالیسی کو ترجیحی بنیادوں پر حتمی شکل دی جائے، سرکاری عمارتوں میں ہزار میگاواٹ کے منصوبے کو معینہ مدت میں مکمل کیا جائے اور رواں سال کے اختتام پر ملک میں صرف الیکٹرانک موٹر سائیکلوں کی پیداوار کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات پر عملدرآمد کیا جائے۔

    وزیر اعظم شہبازشریف سے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی ملاقات

    انہوں نے واضح ہدایت دی کہ آئندہ موسمِ گرما سے پہلے یہ منصوبہ ہر صورت مکمل کیا جائے، 10 ہزار میگاواٹ شمسی توانائی کے منصوبوں پر عملدرآمد میں کسی قسم کا تعطل یا غفلت قبول نہیں کی جائے گی۔وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ توانائی کی بچت ایک قومی فریضہ ہے اور ہمیں اس پر عملدرآمد یقینی بنانا ہے، حکومت ملک و قوم کے پیسے کی بچت کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائے گی۔

  • ترجمان خیبرپختونخوا حکومت:بیرسٹر محمد علی سیف کے وارنٹ گرفتاری جاری

    ترجمان خیبرپختونخوا حکومت:بیرسٹر محمد علی سیف کے وارنٹ گرفتاری جاری

    اسلام آباد:خیبرپختونخواحکومت کےترجمان بیرسٹرمحمد علی سیف کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیےگئے۔وارنٹ گرفتاری اسلام آباد کےسینیئر اسپیشل مجسٹریٹ سردارمحمد آصف نے جاری کیے ہیں۔کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) قوانین کی خلاف ورزی پر طلبی کے باوجود حاضر نہ ہونے پر بیرسٹر سیف کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے۔

    نیشنل ایکشن پلان کے تحت ایک برس میں 1424 آپریشن،4400 مشتبہ افراد گرفتار

    محمد علی سیف نےسی ڈی اے کے زون 3 نیشنل پارک ایریا پر تعمیرات کیں۔یہ کہنا ہے کہ سی ڈی اے کا کہ یہ ایک کریمنل معاملہ ہے

    بیرسٹر محمد علی سیف کے وارنٹ گرفتاری ایس ایچ او تھانہ بھارہ کہو کو ارسال کردیے گئے ہیں۔ عدالت نے اسلام آباد پولیس کو حکم دیا ہے کہ بیرسٹر سیف کو 11 جنوری کو گرفتار کرکے پیش کرے۔

    اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل کو سال 2022 میں 2 سو سے زائد درخواستیں موصول

    بیرسٹر سیف کے خلاف مارگلہ کی پہاڑیوں پر قدرتی حسن تباہ کرنے پر 2018ء سے مقدمہ زیر سماعت ہے، ان کے خلاف لینڈ اسکیپ آرڈیننس، انوائرمنٹل ریگولیشن 2008ء اورایم ایل آر 82 کے تحت مقدمہ درج ہے۔بیرسٹر محمد علی سیف کو 8فروری 2018 کو سی ڈی اے مجسٹریٹ کے سامنے پیش ہونے کا کہا گیا تھا۔

    گھریلوملازمہ پرمبینہ تشدد اورجنسی ہراساں کرنےکاالزام، بچی سے زیادتی کی کوشش،ملزم…

    بیرسٹر سیف پر شاہدرہ میں ملکیتی زمین پر ٹریکٹر بلیڈ لگا کر زمین ہموار کرنے کا بھی الزام ہے۔ محمد علی سیف پر زمین پر ٹریکٹر بلیڈ لگا کر اسلام آباد کا قدرتی حسن خراب کرنے کا الزام ہے۔بیرسٹر محمد علی سیف پر باربار روکے جانے کے باوجود کام جاری رکھنے کا بھی الزام ہے۔

  • اسلام آباد پولیس کی کامیاب کارروائی،اغوا برائے تاوان کے مجرم گرفتار،مغوی بھی بحفاظت رہا

    اسلام آباد پولیس کی کامیاب کارروائی،اغوا برائے تاوان کے مجرم گرفتار،مغوی بھی بحفاظت رہا

    اسلام آباد:اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے تھانہ کورال کے علاقہ سے تاوان کی خاطر اغواءہونے والے کمسن بچے کو بحفاظت بازیاب کرالیا۔مرکزی ملزم بھی گرفتار۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے ساتھی ملزم کے ہمراہ15دن پلا ننگ کر نے کے بعد تا وان کی غر ض سے کمسن بچے کو اغو اءکیا تھا، ساتھی ملزم کی گرفتار ی کے لیے پولیس ٹیمیں متحر ک ہیں جس کو جلد گرفتار کرلیا جا ے گا

    تفصیلات کے مطابق منگل کے روز کیپیٹل پولیس آفیسر آپریشنز سہیل ظفر چٹھہ نے سنٹرل پولیس آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ مورخہ31دسمبر 2022کو مدعی مقدمہ مسمی شاہدنصیرولد نصیر احمدنے تھانہ کورال میں تحر یری درخواست دی کہ اس کا ساڑھے پا نچ سالہ بیٹا محمدبر ہا ن محلہ کی دوکان پر کچھ چیزیں خر یدنے گیا تھاتو کچھ دیر بعد اس کے دوسرے بیٹے ایان علی نے گھر واپس آکر بتایا کہ محمد بر ہا ن کو دو نامعلوم مو ٹر سائیکل سوار اغواءکر کے لے گئے ہیں ،

    تھانہ کورال پولیس نے فوری مقدمہ نمبر 02/23 بجرم 364A ت پ درج کرلیا۔آئی جی اسلام آبادڈاکٹر اکبر نا صر خاں نے کمسن بچے کے اغواءکا فوری نوٹس لیتے ہوئے بچے کی جلد از جلد بحفاظت بازیابی کے احکامات جاری کئے جس پر سی پی او آپر یشنز سہیل ظفر چٹھہ نے آٹھ مختلف پولیس ٹیمیں تشکیل دیں۔ وقوعہ میں ملوث ملزمان نے کمسن بچے کو اغواءکر نے کے بعد ایک کر وڑ روپے تا وان طلب کیا اور تا وان کی رقم ادا نہ کر نے کی صورت میں بچے کو قتل کر نےکی دھمکی دی ،پولیس ٹیموں نے وقوعہ کے نزدیکی مکانوں، دکانوںکے علاوہ اسلام آباد سیف سٹی اور پرائیویٹ کیمروں کی فوٹیج حاصل کی اور ملزمان کے آنے اور جانے کے روٹس حاصل کئے،اس کے علاوہ سول کپڑوں میں مختلف کور ٹیمیں بنائی گئیں جنہوں نے مختلف علاقوں میں سرچنگ کی،اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ریڈ کئے گئے اور ایسے تمام ملزمان کا بھی ریکارڈ حاصل کیا گیا جو ایسے واقعات میں ملوث رہ چکے تھے،اور آخر کار پولیس ٹیموں نے جدید انٹیلی جنس اور ہیومن ذرائع کی مد د سے ملزمان کو ٹریس کرلیا۔

    ملزمان نے بچے کو ترلائی کے قریب ایک کرائے کے مکان میں رکھا ہوا تھا جو کہ ملزمان نے 06/07ماہ قبل کرائے پر حاصل کیا تھا، پولیس نے انتہائی محفوظ طریقے سے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کا مر ان ظفر بٹ کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے مغوی محمدبر ہا ن کو بغیر تا وان ادا کیے بحفا ظت با زیا ب کرالیا۔بچے کو والد ین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

    ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے انکشاف کیا کہ ساتھی ملزم کے ہمراہ15دن پلا ننگ کر نے کے بعد تا وان کی غر ض سے کمسن بچے کو اغو اءکیا تھا، ساتھی ملزم کی گرفتار ی کے لیے پولیس ٹیمیں متحر ک ہیں جس کو جلد گرفتار کرلیا جا ے گا ، بچے کی بحفاظت بازیابی پر والدین نے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی کا وشوں کی تعریف کی۔آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے پولیس ٹیموں کو شاباش دی اور اعلی کارکردگی پر نقدانعامات اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے

  • پوری قوت کے ساتھ دہشتگردی سے نمٹا جائے گا,قومی سلامتی کمیٹی کا اعلامیہ

    پوری قوت کے ساتھ دہشتگردی سے نمٹا جائے گا,قومی سلامتی کمیٹی کا اعلامیہ

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ہونے والے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ملکی سکیورٹی کی صورت حال سے متعلق اہم فیصلےکرلیےگئے۔

    باغی ٹی وی : قومی سلامتی کمیٹی (این ایس سی) کا 40 واں اجلاس اجلاس ختم ہوگیا، اجلاس میں ملکی سکیورٹی سے متعلق اہم فیصلے کیےگئے۔

    عمران خان کے دور میں غیر اعلانیہ آمریت تھی،پلڈاٹ

    قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وفاقی وزرا بلاول بھٹو، خواجہ آصف، اسحاق ڈار، رانا ثنااللہ، مریم اورنگزیب سمیت سروسز چیفس اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان بھی شریک ہوئے جب کہ اجلاس میں ڈی جی آئی بی اور ڈی جی ایف آئی اے خصوصی دعوت پرشریک ہوئے۔


    فورم نے اس بات پر زور دیا کہ جامع ‘قومی سلامتی’ معاشی سلامتی کے گرد گھومتی ہے اور خودمختاری اور معاشی آزادی کے بغیر خودمختاری یا وقار دباؤ میں آتا ہے۔

    فورم نے پاکستان کے عام لوگوں بالخصوص کم اور متوسط ​​آمدنی والے طبقے کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے جاری معاشی صورتحال کا ایک جامع جائزہ لیا۔ وزیر خزانہ نے فورم کو حکومت کے معاشی استحکام کے روڈ میپ کے بارے میں بتایا جس میں بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے ساتھ بات چیت کی صورتحال، باہمی مفادات پر مبنی دیگر مالیاتی راستے تلاش کرنے کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کے لیے ریلیف کے اقدامات شامل ہیں۔

    گھاروشہر میں گذشتہ 3 ماہ سے کیبل آپریٹرز نے سپورٹس چینل بند کردیئے،

    اجلاس میں معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے کمیٹی نے ٹھوس اقدامات اٹھانے پر اتفاق کیا جس میں درآمدات کو معقول بنانے کے ساتھ ساتھ غیر قانونی کرنسی کے اخراج اور ہوالے کے کاروبار کو روکنا شامل ہے۔ خاص طور پر زرعی پیداوار اور مینوفیکچرنگ سیکٹر کو بہتر بنانے پر زور دیا جائے گا تاکہ غذائی تحفظ، درآمدات کے متبادل اور روزگار کو یقینی بنایا جا سکے۔

    اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ عوام پر مبنی اقتصادی پالیسیاں جن کے اثرات عام لوگوں پر ہوں گے ترجیح رہے گی۔ مؤثر اور تیز رفتار اقتصادی بحالی اور روڈ میپ کو حاصل کرنے کے لیے اتفاق رائے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو شامل کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

    33 ملین سیلاب متاثرین کے چیلنجوں کو کم کرنے کی کوششوں کو مدنظر رکھتے ہوئے، فورم نے صوبائی حکومتوں اور کثیر الجہتی مالیاتی اداروں کے ساتھ مل کر ان کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے تمام وسائل کو متحرک کرنے کا عزم کیا۔ فورم نے وزیر اعظم اور وفاقی اکائیوں کی قیادت میں جاری امدادی کوششوں کو بھی سراہا۔

    عمران خان کا 12واں موسم جیل جانے کے بعد شروع ہوگا۔پلوشہ خان

    کمیٹی کو ملک کی سیکیورٹی صورتحال سے بھی آگاہ کیا گیا جس میں خاص طور پر کے پی کے اور بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات پر توجہ دی گئی۔ وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کی قیادت وفاقی اور صوبائی حکومتیں نیشنل ایکشن پلان کے مطابق کریں گی اور قومی داخلی سلامتی پالیسی کے مطابق عوام پر مرکوز سماجی و اقتصادی ترقی کو ترجیح دی جائے گی جبکہ مسلح افواج پرعزم ڈیٹرنس اور محفوظ اور سازگار ماحول فراہم کریں گی۔

    اجلاس میں کہا گیا کہ صوبائی ایپکس کمیٹیوں کو بھرپور طریقے سے بحال کیا جا رہا ہے اور LEAs خاص طور پر CTDs کو مطلوبہ صلاحیتوں کے ساتھ جنگ ​​کے مطلوبہ معیار تک لایا جائے گا۔ فورم نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ کسی بھی ملک کو دہشت گردوں کو پناہ گاہیں اور سہولتیں فراہم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور پاکستان اس سلسلے میں اپنے لوگوں کے تحفظ کے تمام حقوق محفوظ رکھتا ہے۔

    این ایس سی نے پاکستان میں دہشت گردی کے لیے زیرو ٹالرنس کے اپنے عزم کا اعادہ کیا اور تشدد کا سہارا لینے والے کسی بھی اور تمام اداروں کے خلاف کارروائی کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ریاست کی پوری طاقت سےاس سے نمٹا جائے گا پاکستان کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا اور پاکستان کی سرزمین کے ایک ایک انچ پر ریاست کی مکمل رٹ برقرار رکھی جائے گی۔

    پروفیشنل کھلاڑی کو ہر طرز کی وکٹ پر خود کو تیار رکھنا چاہیے،سلمان علی آغا

  • اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات، سنگل بینچ کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت

    اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات، سنگل بینچ کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت

    اسلام آباد ہائی کورٹ ،بلدیاتی انتخابات کا معاملہ ،سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیلیں پر سماعت ہوئی

    سماعت چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے کی،الیکشن کمیشن کی جانب سے میاں روف ایڈووکیٹ عدالت کے سامنے پیش ہوئے، ڈی جی لاء الیکشن کمیشن روسٹرم پر آ گئے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ ڈی جی صاحب پہلے آپکے وکیل کو سن لیں پھرآپکو بھی سن لینگے ، وفاقی حکومت کی جانب سے قانونی ٹیم عدالت میں پیش ہوئی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل اور ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد عدالت میں پیش ہوئے، ڈپٹی اٹارنی جنرل ارشد محمود کیانی عدالت میں پیش ہوئے،وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ چیلنج کیا گیا ، الیکشن کمیشن کا الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ سنگل بینچ نے کلعدم قرار دیا ، سنگل بینچ نے کہا اگلے روز ہی الیکشن کروائیں ،

    میاں عبد الرؤف ایڈووکیٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے 27 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات موخر کیے،الیکشن کمیشن کا 28 دسمبر کا فیصلہ چیلنج نہیں کیا گیا، ڈی جی لا الیکشن کمیشن نے کہا کہ اٹھائیس دسمبر کو یونین کونسل سے متعلق فیصلہ دیا گیا، اٹھائیس دسمبر کا فیصلے کا انحصار 27 دسمبر کے فیصلے پر تھا ،الیکشن کمیشن کے وکیل میاں عبد الرؤف اور ڈی جی لا کا آپس میں تضاد دیکھنے میں آیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ پہلے اپنے آپ کو کو کلیئر کرلیں ،ہم پھر اندر چلے جاتے ہیں ، الیکشن کمیشن نے ایک فیصلہ کیا اُسے کالعدم قرار دیا گیا ، ہم نے فیصلے کو میرٹ پر دیکھنا ہے ،

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا 27 دسمبر کو صدر نے بل پر دستخط کر دیے تھے؟ وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر نے بل بغیر دستخط واپس کردیا ہے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ کسی نے بھی 19 دسمبر کا نوٹیفیکیشن چیلنج نہیں کیا؟سنگل بنچ نے 19 دسمبر کا نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دینے کی کوئی وجہ بیان نہیں کی، جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ایسا نہیں ہے، نوٹیفیکیشن چیلنج ہوا ہے، الیکشن کمیشن اور وفاق کیس کے لیے تیار نہیں ہیں،آپ دونوں کیس کی تیاری کر کے آئیں، میں وقت دیتاہوں،حکومت نے آخری وقت میں بل لایا اور یونین کونسلز کی تعداد میں اضافہ کیا،حکومت یہ سب پہلے بھی کرسکتی تھی، منور دنگل نے کہا کہ یونین کونسلز کی تعداد میں اضافے کا نوٹیفکیشن چیلنج نہیں کیا گیا ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ نوٹیفکیشن چیلنج کیا گیا ہے ، پٹیشن ہمارے سامنے ہے ، جو مدعا ہے اُس پر آپ دلائل دے ہی نہیں رہے ، تیاری کرکے آئیں،جسٹس عامر فاروق نے الیکشن کمیشن کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ بے بنیاد قسم کی باتیں کررہے ہیں ، پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں جسٹس محسن اختر کیانی نے تیس دن میں سماعت مکمل کرنے کا کہا تھا،دو رکنی بینچ نے ابزرویشن دی ہوئی ہے کہ باڈی کو ڈائریکشن نہیں دی جاسکتی ، وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ پارلیمنٹ سے یونین کونسل بڑھانے کا بل پاس ہوا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ بل تو ابھی تک ایکٹ بنا ہی نہیں ہے،کیا الیکشن کمیشن کے فیصلے سے قبل یہ بل پاس ہو چکا تھا، سوال یہ ہے کہ ایک بل کی بنیاد پر تو الیکشن ملتوی نہیں ہو سکتا، الیکشن کمیشن کو ہائیکورٹ ہدایات جاری نہیں کرسکتی، پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں یہ اصول طے ہوا تھا،

    الیکشن کمیشن ووفاقی حکومت کی انٹراکورٹ اپیلیں قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سنگل بنچ نے ایک بات تو ٹھیک ہی لکھی ہے، الیکشن کمیشن کو معاملہ جس نکتے پر ہم نے بھیجا تھا اسے نہیں دیکھا گیا،الیکشن کمیشن نے قانون سازی کی بنیاد پر الیکشن ملتوی کر دیئے،
    کیا 101 یونین کونسلز پر الیکشن کمیشن انتخابات کیلئے تیار ہے؟ڈی جی الیکشن کمیشن کچھ آدھے دل سے بات کر رہے ہیں،
    ہم کل صبح الیکشن کا نہیں کہتے، ایک پریکٹیکل وقت میں تیار ہیں؟

  • ایک جانب عدالتی جنگ تو دوسری جانب بلدیاتی الیکشن کروانے کی تیاریاں

    ایک جانب عدالتی جنگ تو دوسری جانب بلدیاتی الیکشن کروانے کی تیاریاں

    ایک جانب عدالتی جنگ تو دوسری جانب الیکشن کروانے کی تیاریاں

    اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے بے یقینی برقرار ہے۔ گزشتہ ماہ اسلام آباد لوکل گورنمنٹ الیکشن ترمیمی بل 2022 منظور کیا گیا تھا تاہم گزشتہ روز قبل صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسے دستخط کئے بغیر ہی واپس بھجوادیا تھا۔ دریں اثنا اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو 31 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا لیکن اس فیصلے پر عمل درآمد نہ ہوسکا۔

    بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے عدالت عالیہ کے فیصلے کیخلاف حکومت اور الیکشن کمیشن نے انٹرا کورٹ اپیل دائر کررکھی ہے۔ اس کے علاوہ تحریک انصاف اور جماعت اسلامی نے بھی الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے عدالت سے رجوع کررکھا ہے۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کو بیلٹ پیپرز سمیت تمام پولنگ کا سامان فراہم کردیا ہے۔

    خیال رہے کہ قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ نے بھی لوکل گورنمنٹ الیکشن ترمیمی بل 2022 منظور کرلیا تھا جبکہ چئیرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت اجلاس میں وزیرمملکت شہادت اعوان نے اسلام آباد لوکل گونمنٹ الیکشن ترمیمی بل 2022 پیش کیا۔ جسے کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا تھا. ووٹنگ کے دوران بل کے حق میں 24 اور مخالفت میں 12 ووٹ آئے۔ دوران اجلاس پی ٹی آئی سینیٹر نے شور شرابا کیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    دوسرا ٹیسٹ؛ نیوزی لینڈ کا پاکستان کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ
    متنازع ٹوئٹ کیس؛ اعظم خان سواتی کے بیٹے نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے خلاف عدم اعتماد کا خط واپس لے لیا۔
    ڈومیسٹک کرکٹرز کی سن لی گئی، پیر سے بقایاجات کی ادائیگی کا کام شروع
    قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج پھر ہوگا،ہوں گے بڑے فیصلے
    پولیس مقابلے میں اے ایس آئی اور کانسٹیبل کو شہید کرنے والا ڈاکو ہلاک
    بھارت میں بے روزگاری 16 ماہ کی بلند ترین سطح پہنچ گئی
    رکن قومی اسمبلی ناصر موسی زئی کا تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ
    عورت کو امپریس کیا جانا چاہیے یا نہیں ؟ شاہ رخ خان نے بتا دیا

    یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ دنوں قومی اسمبلی نے اسلام آباد بلدیاتی ایکٹ میں ترمیم کا بل 2022 کثرت رائے سے منظور کرلیا تھا۔ بل کے تحت اسلام آباد کے میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب براہ راست ہوگا، مئیر اور ڈپٹی میئر کے لیے ایک ہی ووٹ کاسٹ ہو گا۔میئر اور ڈپٹی میئر کی نشست کسی بھی صورت خالی ہونے پر دوبارہ براہ راست انتخاب ہو گا۔ متن کے مطابق میئر اور ڈپٹی میئر کے براہ راست انتخاب کے لیے ووٹنگ یونین کونسل کے الیکشن کے روز ہی ہو گی۔ بل فوری نافذ العمل ہوگا۔ اسلام آباد کی یونین کونسل کی تعداد بھی 125 کردی گئی۔

  • پی آئی اے پر یورپ میں پروازوں کیلئےعائد پابندی ختم ہونے کے امکانات

    پی آئی اے پر یورپ میں پروازوں کیلئےعائد پابندی ختم ہونے کے امکانات

    اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن (پی آئی اے) پر یورپ میں پروازوں کیلئے عائد پابندی ختم ہونے کے امکانات روشن ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی پروازوں کی یورپ میں بحالی کے معاملے پر اہم پیشرفت ہوئی ہے، یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی ایاسا کی جانب سے پی آئی اے کے آڈٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے، ایجنسی 7 مارچ 2023 سے قومی ایئرلائن کا آن لائن ریموٹ آڈٹ کرے گی۔

    خیبر پختونخوا میں سی این جی اسٹیشنز ایک مہینے کے لیے بند کر دیئے گئے

    ایاسا کی آڈٹ ٹیم پی آئی اے کے فلائٹ سیفٹی، انجینئرنگ، آپریشنل سمیت مختلف امور کا آن لائن ریموٹ آڈٹ شامل ہوگا، آڈت کامیاب ہونے کے بعد ایاسا کی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔

    ایاسا کی ٹیم کے مطمئن ہونے کے بعد یورپ میں پی آئی اے کی پروازوں کا فلائٹ آپریشنل بحال ہونے کے امکانات ہیں۔

    دوسری جانب ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ قومی ایئر لائن ایاسا کے آن لائن آڈٹ سے متعلق اپنی تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں، قوی امید ہے کہ کامیاب آڈٹ کے بعد یورپ آپریشن کی راہیں ہموار ہوجائیں گی۔

    ڈپارٹمنٹل کرکٹ بحال، پاکستان جونیئر لیگ ختم،رمیز راجہ کا ردعمل سامنےآ گیا

  • صدر مملکت نے اسلام آباد بلدیاتی بل بغیر دستخط کے واپس بھیج دیا

    صدر مملکت نے اسلام آباد بلدیاتی بل بغیر دستخط کے واپس بھیج دیا

    اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلام آباد بلدیاتی بل بغیر دستخط کے واپس بھیج دیا۔

    باغی ٹی وی : ایوان صدر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 75 کی شق (1) (b) کے تحت اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری لوکل گورنمنٹ (ترمیمی) بل 2022 کو بغیر دستخط کے واپس کر دیا ہے۔

    بابرکے اننگز ڈکلیئر کرنےکو بہادرانہ فیصلہ کہنے پرہنسی آتی ہے،کامران اکمل

    ایوان صدر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بل کو یہ کہہ کر واپس کر دیا گیا کہ اس سے بلدیاتی انتخابات میں مزید تاخیر ہو گی وفاقی حکومت کے عجلت میں اٹھائے گئے اقدامات کے نتیجے میں انتخابی عمل میں دو بار تاخیر ہوئی، جو کہ جمہوریت کے لیے مثبت نہیں۔

    مزید کہا گیا کہ وفاقی حکومت کے مندرجہ ذیل غلط اقدامات کی وجہ سے اسلام آبادکیپیٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) میں انتخابات نہیں ہو سکے کیونکہ 50 یونین کونسلوں کی حد بندی مکمل ہونے کے بعد،الیکشن کمیشن آف پاکستان (ECP) نے31 جولائی 2022 کو ICT میں مقامی حکومتوں کے انتخابات کا فیصلہ کیا۔

    صدر عارف علوی کا کہنا ہے کہ پولنگ کی تاریخ کے اعلان کے باوجود، وفاقی حکومت نے یونین کونسلوں کی تعداد 50 سے بڑھا کر 101 کر دی، جس کے نتیجے میں انتخابات التوا کا شکار ہوئے 101 یونین کونسلوں کی حد بندی کے بعد، ای سی پی نے 31 دسمبر 2022 کو آئی سی ٹی میں انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا۔

    صدر عارف علوی نے کہا کہ موجودہ بل کا سیکشن 2 آئی سی ٹی میں 125 یونین کونسلوں کا ذکر کرتا ہے۔ اس لیے 31 دسمبر 2022 کو ہونے والے انتخابات دوبارہ ملتوی کر دیے گئے ہیں موجودہ بل کے سیکشن 3 کے مطابق، انتخابات کے شیڈول کے اعلان کے بعد میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخابات کا طریقہ تبدیل کر دیا گیا ہے۔

    کورونا کے مزید 21 کیسز رپورٹ، 19 مریضوں کی حالت نازک

  • عدالت کا فیصلہ اپنی جگہ مگراتنےمختصروقت میں انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں:اعظم نذیر تارڑ

    عدالت کا فیصلہ اپنی جگہ مگراتنےمختصروقت میں انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں:اعظم نذیر تارڑ

    اسلام آباد:انتخابات کا انعقاد آئینی،جمہوری طریقے سے ہوتا ہے،اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے پر ردعمل کا اظہارکرتےہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ اتنے مختصر وقت میں اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانا عملی طور پر ممکن نہیں۔اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ عدالت نے فیصلہ سنا دیا۔ عملدرآمد کرانا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے۔ اپیل کا آپشن موجود ہے، استعمال کیا جاسکتا ہے۔

    ڈیرہ اسماعیل خان: ٹکواڑہ پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا جدید ہتھیاروں سے حملہ

     

    سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ انتخابات کا انعقاد آئینی،جمہوری طریقے سے ہوتا ہے، حکومت نے بھی اجلاس بلا لیا ہے جس میں تمام صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن تاخیر سے کرانے کے کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے، عدالت نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے۔

    سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے سرحدی اضلاع میں سال2022 ء کے اختتام پر بھی ڈاکو راج…

    عدالت نے الیکشن کمیشن کو 101یونین کونسلز پر31 دسمبر کو الیکشن کرانے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیے کہ الیکشن کمیشن شیڈول کے مطابق انتخابات کرائے۔

    الیکشن کمیشن اور وزارت قانون چار ماہ میں الیکشن پر رضامند

    الیکشن کمیشن کا ہنگامی اجلاس
    اسلام آبادہائیکورٹ کی جانب سے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کل کرانے کے حکم کے بعدالیکشن کمیشن کاہنگامی اجلاس بلالیا۔ اجلاس میں اسلام آبادہائیکورٹ کے فیصلے پرعملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ الیکشن کمیشن کی قانونی ٹیم عدالتی فیصلےکی تفصیلات سے آگاہ کرے گی۔

  • پہلے پی ٹی آئی حکومت الیکشن نہیں کروانا چاہتی تھی اب یہ نہیں کروا رہی،عدالت

    پہلے پی ٹی آئی حکومت الیکشن نہیں کروانا چاہتی تھی اب یہ نہیں کروا رہی،عدالت

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں اسلام آباد بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

    جسٹس محسن اختر کیانی نے وکیل الیکشن کمیشن سے استفسار کیا کہ اسلام آباد بلدیاتی الیکشن کیوں ملتوی ہوئے؟ پہلے پی ٹی آئی کی حکومت الیکشن نہیں کروانا چاہتی تھی اب یہ حکومت نہیں کروا رہی، پورے شہر کا بیڑا غرق کردیا گیا ہے ،حکومت نے جلد بازی میں نوٹیفکیشن میں اسلام آباد کی آبادی 20کروڑسے زائد کردی، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ نوٹیفکیشن میں زیادہ آبادی کلریکل غلطی تھی، جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ لوکل باڈیز کا فنڈ ایڈمنسٹریٹراور ی ڈی اے کیوں استعمال کرے؟ میں نے اپنے فیصلے میں بڑا واضح لکھا تھا کہ ایڈمنسٹریٹر یہ فنڈ استعمال نہیں کریگا، اسلام آباد کو یرغمال بنا دیا ہے، لوگوں کو پانی تک نہیں مل رہا،

    جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ کیا حکومت بیان حلفی کے ساتھ بلدیاتی انتخابات کی تاریخ دے سکتی ہے؟ کیا حکومت بتا سکتی ہے کہ اتنے عرصے میں نئی حلقہ بندیاں کر کے الیکشن کروا دینگے؟کیا وفاقی حکومت الیکشن کے شیڈول کے اعلان کے بعد یونین کونسلز کی تعداد بڑھا سکتی ہے؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے فیصلہ دیا، جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے تو الیکشن کمیشن کو اپروچ ہی نہیں کیا، یہ تو عدالت نےبھیجا، کیاجو لوگ بلا مقابلہ منتخب ہو چکے کیا انکو بھی ڈی نوٹیفائی کر دیا جائے گا؟ لوگوں نے تو خاندانوں میں کتنی لڑائیاں کر لی ہونگی، اب انتخاب ملتوی ہو گئے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے ایک آرڈیننس جاری کیا تھا،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ بات قانون سازوں کو سمجھ نہیں آ رہی، پارلیمنٹ سے معاملات ہینڈل نہیں ہوتے تو وہاں نہ بیٹھیں ہم نے آرڈیننس فیکٹری تو نہیں بنانی ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں کہا کہ بلدیاتی قانون سے متعلق ایک ترمیم پارلیمنٹ سے پاس ہو چکی ہے، صدر پاکستان کی جانب سے ترمیم پر دستخط ہونا باقی ہیں،جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا الیکشن کمیشن نے کبھی قومی اور صوبائی اسمبلی کے انتخاب ملتوی کیے ہیں؟ یہ انتخابات اس لیے ملتوی ہوئے ہوں کہ بلدیاتی انتخابات پہلے ہونے ہیں؟اس وقت قومی خزانے سے 50 ساٹھ کروڑ روپیہ خرچ ہو چکا ہے اگر پارلیمنٹ کچھ دن بعد نیا قانون بنانا شروع کر دے تو الیکشن پھر ملتوی ہو جائیں گے؟

    اسلام آباد بلدیاتی انتخابات سے متعلق درخواست غیر موثر قرار دے دی گئی،

    اسلام آباد میں 25 مختلف مقامات پر عارضی حفاظتی چیک پوسٹس قائم
    بینظیر بھٹو نے جمہوریت اور آئین کی بالادستی کیلئے جدوجھد کی. وفاقی وزیر شازیہ مری
    آئی ایم ایف کے کچھ مطالبات عوام کے لیے ناقابل برداشت ہیں،وفاقی وزیر احسن اقبال

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ یونین کونسلز کی تعداد کا تعین وفاقی حکومت کا اختیار ہے الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا تحریری فیصلہ اور نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ یونین کونسلز کی تعداد کا تعین وفاقی حکومت کا اختیار ہے جب کہ الیکشن کمیشن یونین کونسلز کی تعداد کے مطابق حلقہ بندی کا پابند ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پارلیمان نے بلدیاتی قانون میں ترامیم کرکے صدر کو بھجوا دی ہیں، نئی ترامیم کے مطابق میئر کا انتخاب براہ راست اور پولنگ ایک ہی دن ہوگی۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے بلدیاتی انتخابات تا حکم ثانی ملتوی کر رہا ہے،اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے نیا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔