Baaghi TV

Tag: اسلام آباد

  • اسلام آباد میں بچےکو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کرکےلاش درخت سےلٹکا دی

    اسلام آباد میں بچےکو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کرکےلاش درخت سےلٹکا دی

    اسلام آباد میں بچے کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کر کے لاش درخت سے لٹکا دی-

    باغی ٹی وی : اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ آئی نائن کے علاقے میں بچےکو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد بعد قتل کر دیا گیا، قتل کرنے کے بعد بچےکی لاش کو درخت سے لٹکایا گیا۔

    چائلڈ پورنوگرافی مواد شیئر کرنے میں ملوث مجرم کو 10 ماہ قید کی سزا

    پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کی لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور ابتدائی پوسٹ مارٹم مکمل کر لی گئی ہے، زیادتی ہوئی یا نہیں پوسٹ مارٹم کے بعد حتمی طور پر بتائیں گے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل ہونے والے بچےکی عمر تقریباً 15 سال معلوم ہوتی ہے، بچے کے گھر والوں کی تلاش شروع کردی ہے۔

    لکی مروت: دہشت گردوں کے حملے میں 4 پولیس اہلکار شہید اور چار زخمی

    قبل ازیں راوالپنڈی میں پولیس اہلکار نے لڑکی کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنایا اور نازیبا ویڈیو بھی بنا ئیں زیادتی کا شکار متاثرہ لڑکی کس کے کام کے لئے لاہور سے روات اپنی کزن کے گھر گئی تھی، پولیس اہلکار نے رات کو گھر کا دروازہ توڑا، زبردستی داخل ہوا اور لڑکی کو ساتھ اپنے فلیٹ پر لے گیا، راجہ سعید نامی اہلکار نے اپنے فلیٹ میں لڑکی کے ساتھ زیادتی کی اور اسکی نازیبا ویڈیوز بھی بنائیں-

    لڑکی اپنی درخواست لے کر سی سی پی او کے پاس بھی گئی لیکن سی سی پی او نے کوئی بات نہ سنی، اور کسی قسم کی کوئی کاروائی نہیں کی، جس کے بعد متاثرہ لڑکی نے علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت سے رجوع کیا اور درخواست دی جس پر عدالت نے لڑکی کے میڈیکل کا حکم دیا-

    پولیس اہلکار کی لڑکی کے ساتھ فلیٹ میں زیادتی،نازیبا ویڈیو بھی بنا لی

  • پی ٹی آئی نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے لیے لوگو جاری کر دیا

    پی ٹی آئی نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے لیے لوگو جاری کر دیا

    پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے لیے لوگو جاری کر دیا۔

    باغی ٹی وی : 31 دسمبر کو وفاقی دارالحکومت میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لیے تحریک انصاف کے لوگو کا بنیادی تھیم ”بدلو اسلام آباد، کپتان کے سنگ” رکھا گیا ہے۔

    عمران خان اور پرویز الہٰی کی نیت ایک دوسرے کے لیے صحیح نہیں،چودھری سالک


    پی ٹی آئی لوگو کو سبز اور سرخ رنگوں کے امتزاج سے بنایا گیا ہے اور لوگوں میں عمران خان کی تصویر کے ساتھ فیصل مسجد کو دکھایا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 24 دسمبر کو ہوں گے۔

    اسلام آباد سیشن عدالت ؛عمران خان کی عبوری ضمانت میں نو جنوری تک توسیع

  • یہ ہماری نالائقی کوتاہی ہے،وقت دے دیں،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا عدالت میں اعتراف

    یہ ہماری نالائقی کوتاہی ہے،وقت دے دیں،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا عدالت میں اعتراف

    یہ ہماری نالائقی اور کوتاہی ہے ،وقت دے دیں،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا عدالت میں اعتراف
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں اسلام آباد میں بس اڈے کی تعمیر سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی

    اسلا م آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ شہر بنا دیا لیکن بس اڈے ہیں نہ عدالتیں اور ہسپتال، ہائیکورٹ کی ہدایت کے 3 سال بعد بھی کام نہیں ہوا .ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے عدالت میں اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری نالائقی اور کوتاہی ہے 2018ء میں سی ڈی اے بورڈ نے منظوری دی تھی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ 2018ء کے بعد آپ نے فائل کھولنے کی زحمت کیوں نہیں کی ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے عدالت میں استدعا کی کہ 45 روز کا وقت دے دیں،31 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات بھی ہیں ،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پتہ نہیں انتخابات ہونے بھی ہیں یا نہیں آپ اپنے حصے کا کام کریں ،عدالت نے کیس کی سماعت مارچ کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی .

    عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

     عمران خان جھوٹے بیانیے پر سیاست کر رہے ہیں،

     مریم نواز نے عمران خان پر کڑی تنقید 

  • اعظم سواتی کو سکھر سے اسلام آباد منتقل کر دیا گیا

    اعظم سواتی کو سکھر سے اسلام آباد منتقل کر دیا گیا

    اسلام آباد: پولیس نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو سکھر سے اسلام آباد پہنچادیا۔

    باغی ٹی وی : سندھ ہائیکورٹ میں سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف مقدمات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،آئی جی سندھ پولیس نےسندھ ہائیکورٹ سے ایک مرتبہ پھر معذرت کرلی کہا کہ گزشتہ سماعت پر جو ہوا اس پر معذرت چاہتا ہوں-

    پراسیکیوٹر جنرل سندھ نے سندھ ہائیکورٹ کو بتایا کہ اعظم سواتی کے خلاف صوبے میں درج 34 مقدمات سی کلاس کردیے گئے ہیں اور ان کی کسٹڈی اسلام آباد کو دے دی گئی ہے۔

    پراسیکیوٹر جنرل نے بتایا کہ اعظم سواتی کے خلاف مقدمات سی کلاس کردئیے گئے ہیں،اعظم سواتی کے خلاف تمام درخواستیں اب غیر موثر ہوچکی ہیں –

    جسٹس کے کے آغا نے کہا کہ سندھ حکومت اور آئی جی سندھ نے معاملے کو حل کیا ان کو کریڈٹ جاتا ہے ،اعظم سواتی کے خلاف سندھ میں کوئی اور مقدمہ نہیں ہونا چاہیے ،اعظم سواتی کے خلاف سندھ میں جومقدمات درج تھے ان میں ایک ہی الزام ہے-

    پراسیکیوٹر جنرل نے کہا کہ معاملات کو قانون کے مطابق دیکھا جائے گا –

    سندھ ہائیکورٹ نے کہا کہ پراسیکیوٹر جنرل اور آئی جی نے ان ایف آئی آرز کا جائزہ لیا ،تین دن میں متعلقہ عدالتوں میں سی کلاس کی رپورٹ جمع کرادی جائے –

    سندھ ہائیکورٹ نے اعظم سواتی کے بیٹے عثمان سواتی کی درخواست نمٹادی-

    دوسری جانب ذرائع کے مطابق مقدمات ختم ہونے کے بعد پولیس نے پی ٹی آئی رہنما کو اب سکھر سے اسلام آباد پہنچا دیا ہے۔

    اعظم سواتی کو سکھرسے خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد لایا گیا جہاں اسلام آباد پولیس کے ایس پی رخسار مہدی اعظم سواتی کو اپنے ساتھ لے گئے۔

  • اعظم سواتی پر مقدمات کے خاتمے کے لیے سکھر بینچ میں بھی درخواست دائر

    اعظم سواتی پر مقدمات کے خاتمے کے لیے سکھر بینچ میں بھی درخواست دائر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی پر مقدمات کے خاتمے کے لیے سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ میں بھی درخواست دائر کی گئی ہے،

    اعظم سواتی کے بیٹے عثمان سواتی نے سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ میں درخواست دائر کی جس میں انہوں نے والد کی گرفتاری اور ان پر درج مقدمات کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ،اعظم سواتی کے بیٹے کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت آج ہوگی

    اعظم سواتی کے خلاف لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ، شکار پور اور کشمور میں درج مقدمات ختم کر دیئے گئے، پولیس نے داخل مقدمات کی کینسل رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں جمع کروا دی اعظم سواتی کو قمبر سے اسلام آباد منتقل کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں،وکیل کا کہنا ہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ اینڈ سول جج پولیس رپورٹ پر اپنے احکامات جاری کریں گے

    دوسری جانب سندھ ہائیکورٹ اور ہائیکورٹ حیدرآباد بینچ نے اعظم سواتی کی مزید مقدمات میں گرفتاری روک دی ،اعظم سواتی کو ایف آئی اے نے متنازع ٹوئٹس کے معاملے پر گرفتار کیا تھا، انہیں پہلے کوئٹہ منتقل کیا گیا جس کے بعد سندھ پولیس نے انہیں گرفتار کرکے سکھر منتقل کیا

    قبل ازیں اعظم سواتی کے خلاف پاکستان کے مختلف شہروں میں درج مقدمات اسلام آباد ٹرانسفر کرنے کی درخواست دائر کی گئی ،درخواست تحریک انصاف کے رہنما بابر اعوان نے دائر کی ہے، سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں وفاقی حکومت ، ڈی جی ایف آئی اے اور آئی جی سندھ و بلوچستان کو فریق بنایا گیا ہے، سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے اعظم سواتی کو جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیا ایف آئی اے مقدمہ کے بعد ملک بھر میں اعظم سواتی کے خلاف متعدد مقدمے درج ہوئے اعظم سواتی کو دیگر علاقوں میں کیسز میں پیش ہونے پر سکیورٹی خطرات ہیں سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ اعظم سواتی پر درج تمام مقدمات کو اسلام آباد میں یکجا ٹرانسفر کیا جائے ،سپریم کورٹ میں درخواست التوا کے دوران مقدمات پر آپریشن معطل کیا جائے .

  • الیکشن کمیشن نے تو عمران خان کو 62 ون ایف پر نااہل تو نہیں کیا،عدالت

    الیکشن کمیشن نے تو عمران خان کو 62 ون ایف پر نااہل تو نہیں کیا،عدالت

    الیکشن کمیشن کے نااہلی فیصلے کے خلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت 20 دسمبرتک ملتوی کر دی گئی

    عمران خان کے وکیل علی ظفر، الیکشن کمیشن کے وکلا اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے،ن لیگی رہنما محسن شاہ نواز رانجھا اپنے وکیل کے ہمراہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے محسن شاہ نواز رانجھا کے وکیل نے دلائل کےلیے ایک ہفتے کی مہلت مانگ لی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ پہلے علی ظفر دلائل شروع کر لیں، وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ پارٹی کی صدارت سے ہٹانے کی کارروائی شروع کی ہے، عمران خان کے خلاف فوجداری مقدمہ قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ ہوا ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ دو سے تین ہفتے میں سن کر فیصلہ کردیں گے،

    توشہ خانہ مقدمے میں سماعت کے دوران فیصل واوڈا کیس کے سپریم کورٹ کے فیصلے کا ذکر بھی آیا،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل بیرسٹر علی ظفرکی جانب سے دلائل دیئے گئے، وکیل نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے کسی عدالتی ڈکلیئریشن کے بغیر عمران خان کو نااہل قرار دیا،اسپیکر نے عمران خان کی 62 ون ایف کے تحت نااہلی کا ریفرنس بھیجا اسپیکر قومی اسمبلی نے عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھیجا،عمران خان پر الزام ہے کہ انہوں نے جان بوجھ کر اپنے اثاثے چھپائے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ کیا اسپیکر کی جانب سے کوئی الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوا؟ اسپیکر کی جانب سے تو شاید کسی کو پیش ہونے کی ضرورت نہیں الیکشن کمیشن نے عمران خان کو 62 ون ایف پر نااہل تو نہیں کیا، آپکا صداقت اور امانت والا مسئلہ تو نہیں ہے ؟ الیکشن کمیشن کے نااہلی فیصلے کے خلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت 20دسمبرتک ملتوی کر دی گئی

    واضح رہے کہ توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن عمران خان کو نااہل کر چکا ہے،اب نیب نے بھی تحقیقات شروع کر دی ہیں، نیب نے توشہ خانہ کے حوالہ سے سابق وزیراعظم نواز شریف، سابق صدر آصف زرداری، سید یوسف رضا گیلانی کے خلاف بھی تحقیقات کی تھیں،الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 63 ون کے تحت نااہل قراردیا تھا،الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا کہ عمران خان کی نااہلی 5 رکنی کمیشن کا متفقہ فیصلہ ہے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے غلط گوشوارے جمع کروائے

    توشہ خانہ کیس کا فیصلہ آنے کے بعد وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے عمران خان کیخلاف مقدمہ درج کروانے کا اعلان کیا تھا،وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف فوجداری مقدمہ درج ہوگا یہ ایسی چوری ہے جس میں مقدمہ درج ہونے سے پہلے ہی سب کچھ ثابت ہے

    جھوٹ پھیلانے والا رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ،عمران خان کی نااہلی پر بلاول کا ردعمل

    ممنوعہ فنڈنگ کیس،الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار’

    ،عمرا ن خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہہ کے بلاتے تھے، فیصلے نے ثابت کر دیا، عمران خان کے ذاتی مفادات تھے

    اکبر ایس بابر سچا اور عمران خان جھوٹا ثابت ہوگیا،چوھدری شجاعت

    عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

  • چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف کارروائیاں.بین الصوبائی گروہ کے ملزمان گرفتار

    چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف کارروائیاں.بین الصوبائی گروہ کے ملزمان گرفتار

    چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف کارروائیاں. بین الصوبائی گروہ کے دوملزمان گرفتار
    تھا نہ لوہی بھیر پولیس ٹیم نے جدید تکنیکی اورہیومن ریسورسز کو بروئے کا ر لاتے ہوئے چوری کی واردات میں ملوث ملزم کو گرفتارکر لیا، گرفتار ملزم کے قبضہ سے ملکی اور غیر ملکی کرنسی برآمد ،ملزم کیخلاف مقدمہ درج ، مزید تفتیش جاری ہے۔
    تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کاوفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں جرائم پیشہ عناصراور چوری کی وارداتوں میں ملوث عناصر کیخلاف بلا امتیاز کارروائیوں کا سلسلہ جار ی ہے،تھانہ لوہی بھیر پولیس ٹیم نے جدید تکنیکی اور ہیومن ریسورزکو بروئے کار لاتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کے دوران چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم کی شناخت محمد ارشد علی کے نام سے ہوئی ہے، پولیس ٹیم نے ملزم کے قبضے سے415 یو کے پائونڈز اور1لاکھ 15ہزار روپے برآمد کر لئے ،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے،

    انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکا مات کی روشنی میں اسلام آ باد کیپٹل پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم پیشہ عنا صراور چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، تھانہ گولڑہ شریف پولیس ٹیم نے موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزمان کیخلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ٹیکنیکل اور ہیومن ریسورسز کو بروئے کار لاتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث بین الصوبائی گروہ کے دوملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان کے قبضے سے 15 مسروقہ موٹر سائیکل اورسپیئر پا ر ٹس برآمد کرلیے گئے، ملزمان کی شناخت محمد ظہور اور فخر عباس کے نام سے ہوئی ہے، ملزمان کے خلاف موٹرسائیکل چوری کے متعددمقد ما ت درج ہیں، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے مو ٹر سائیکل کا لاک توڑ کرچوری کرنے اور بعد میں موٹر سائیکل کھول کر مختلف پارٹس کی صورت میں فروخت کر نے کا انکشاف کیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے

    فیس بک، ٹویٹر پاکستان کو جواب کیوں نہیں دیتے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم نے بریفنگ میں کیا انکشاف

    ٹویٹر پر جعلی اکاؤنٹ، قائمہ کمیٹی اجلاس میں اراکین برہم،بھارت نے کتنے سائبر حملے کئے؟

    بیس ہزار کے عوض خاتون نے ایک ماہ کی بیٹی کو فروخت کیا تو اس کے ساتھ کیا ہوا؟

    بھارت ، سال کے ابتدائی چار ماہ میں کی 808 کسانوں نے خودکشی

    سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات

    سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار

    سپریم کورٹ کا سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس،ہمارے خاندانوں کو نہیں بخشا جاتا،جسٹس قاضی امین

    ‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

    سائبر کرائم کا شکار ہونے والی خواتین خودکشی کی طرف مائل ہو جاتی ہیں،انکشاف

    وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں جرائم پیشہ عناصر،منشیات فروشوں اور چوری کی وارداتوں میں ملوث عناصر کیخلاف بلا امتیاز کارروائیوں کا سلسلہ جار ی ہے،گزشتہ24گھنٹوں کے دوران منشیات فروشوں سمیت 15ملزمان کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی، تھا نہ آ بپا رہ پولیس نے شراب فروشی میں ملوث ملزم ندیم جو ز ف کو گرفتار کرکے 40لیٹر شراب بر آمد کرلی، تھا نہ پھلگر اں پولیس نے ملزم اویس علی کو گرفتار کرکے 1265گرام چرس برآمد کرلی،تھانہ بنی گا لہ پولیس نے دو ملزمان نصیر خا ن اور سوبا ن ممتاز کو گرفتار کرکے 2170گر ام چرس برآمد کرلی، تھانہ گو لڑ ہ شریف پولیس نے ملزم شمشیر احمد کو گرفتار کرکے 1300گر ام چرس برآمد کرلی،تھانہ تر نو ل پولیس نے دو ملزمان گلفراز اور فیضا ن کو گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے 2175گر ام ہیر وئن برآمدکرلی، تھانہ سنگجا نی پولیس نے ملزم صدام حسین کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک عدد 12بور گن معہ ایمو نیشن برآمد کرلیاگیا،تھانہ انڈسٹر یل ایر یا پولیس نے ملزم ہا رون رحیم کو گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے 1180گر ام چرس برآمد کرلی،تھانہ سبزی منڈی پولیس نے دو ملزمان کا مران اصغر اور افنان خا ن کو گرفتار کرکے 1180گر ام چرس اور ایک عدد خنجر برآمد کرلیا،تھانہ نو ن پولیس نے ملزم مسلم خا ن کو گرفتار کرکے 245گر ام چرس برآمد کرلی، گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف تھانہ جات میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ مجرمان اشتہا ری و عدالتی مفروران کیخلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران سنگین جر ائم میں ملوث تین مجرمان کو گرفتار کرلیا گیا، اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکو ک چیزیا سرگرمی کے بارے میں ‘” پکار-"15پر فوراً اطلا ع دیں۔

  • اسلام آباد سائیکل ریس کا قومی دورہ مکمل،بائیکستان سائیکلنگ اکیڈمی نےمجموعی طور پر ٹیم ٹرافی جیت لی

    اسلام آباد سائیکل ریس کا قومی دورہ مکمل،بائیکستان سائیکلنگ اکیڈمی نےمجموعی طور پر ٹیم ٹرافی جیت لی

    اسلام آباد سائیکل ریس کا قومی دورہ مکمل ہو گیا،بائیکستان سائیکلنگ اکیڈمی نےمجموعی طور پر ٹیم ٹرافی جیت لی اور ٹور میں پاک آرمی رنر اپ رہی ، مسٹر شاہ ولی کو مجموعی طور پر چیمپئن قرار دیا گیا۔

    باغی ٹی وی : اسلام آباد سائیکلنگ ایسوسی ایشن اور پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام 9 سے 11 دسمبر 2022 تک اسلام آباد سائیکل ریس کا نیشنل ٹور سائیکنگ منعقد ہوا، جس کی اختتامی تقریب11 دسمبر کو آرٹس اینڈ کرافٹ ولیج میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان یونس چیف کمشنر اسلام آباد کے ان ساتھ جناب عرفان نواز میمن ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، سی ڈی اے کے ایگزیکٹو ممبران اور صدر پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن سید اظہر علی شاہ اور معظم خان سیکرٹری پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے موجود تھے-

    مرحلہ 01: اسلام آباد سے مونال کے انفرادی ٹائم ٹرائل کا پہلا مرحلہ محمد بلال یا آرمی نے جیتا جس کے بعد بیکستان کے شاہ ولی اور مسٹر دانشمند ایلیٹ مین کیٹیگری میں تیسرے نمبر پر رہے جبکہ خواتین میں بیکستان کی مس بسمہ پہلے جبکہ زینب رضوان اور زارا دوسرے نمبر پر رہیں۔ زاہد تیسرے نمبر پر تھا۔

    ماسٹرز کیٹیگری میں کراچی کے عبدالوہاب نے پہلی، جرمنی کے مسٹر ڈینیئل کلاز نے دوسری اور اسلام آباد کے عمیر سہلان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

    مرحلہ 02: اسلام آباد سے مری یہ مرحلہ بلوچستان کے شبیر حسین نے جیتا جس کے بعد بائیکستان کے شاہ ولی اور کرینک ایڈکٹ کے آصف نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ خواتین کی کیٹیگری میں بیکستان کی مس بسمہ چوہدری نے پہلی پوزیشن حاصل کی اس کے بعد بیکستان کی زینب رضواب اور زارا زاہد تیسرے نمبر پر رہیں۔

    ماسٹرز کیٹیگری میں کراچی کے عبدالوہاب نے دوسری، جرمنی کے ڈینیئل کلاز اور آسٹریلیا کے جارج فیبیگ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

    مرحلہ 03: اسلام آباد میں روڈ ریس : تیسرا مرحلہ آرمی اے کے مسٹر عابد صدیق نے جیتا جس کے بعد بائیکستان کے مسٹر علی الیاس اور خیبر پختونخوا کے نبی اللہ نے تیسرا مقام حاصل کیا۔ خواتین کی کیٹیگری میں بائکستان کی مس بسمہ چوہدری نے سٹیج جیتا جس کے بعد زینب رضوان اور زارا زاہد نے بائیکستان کی پوزیشن حاصل کی۔

    ماسٹرز کیٹیگری میں جرمنی کے مسٹر ڈینیئل کلاز نے پہلی، عبدالوہاب اور اسلام آباد کے عمیر سہلان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
    چیف کمشنر اسلام آباد نے جیتنے والوں میں انعامات تقسیم کئے۔ مختلف ٹیموں کے 135 سائیکلسٹ مردوں اور خواتین کی کیٹیگری میں شریک ہوئے –

    صدر پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن سید اظہر علی شاہ اور پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن نے کہا کہ اسلام آباد سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ہارون جنرل نے ٹور آرگنائزنگ کیا اور اسلام آباد سائیکلنگ ایسوسی ایشن کا انتظام شاندار تھے-

    بائیکستان سائیکلنگ اکیڈمی، پاکستان آرمی، کرینک ایڈکٹ، چار صوبائی ٹیموں اسلام آباد اور بڑی تعداد میں اوپن کیٹیگری کے سائیکلسٹ اور ماسٹر سائیکلسٹ نے حصہ لیا۔

    بائیکستان سائیکلنگ اکیڈمی نے مجموعی طور پر ٹیم ٹرافی جیتی اور ٹور میں پاک آرمی رنر اپ رہی مسٹر شاہ ولی ایلیٹ اور جونیئر کیٹیگری میں مجموعی طور پر چیمپئن قرار پائے جبکہ مس بسمہ چوہدری کو خواتین کی مجموعی چیمپئن اور ماسٹرز کیٹیگری میں کراچی کے عبدالوہاب کو چیمپئن قرار دیا گیا-

  • قائداعظم یونیورسٹی کی زمین پر بہارہ کہو بائی پاس کی تعمیر کے خلاف درخواست خارج

    قائداعظم یونیورسٹی کی زمین پر بہارہ کہو بائی پاس کی تعمیر کے خلاف درخواست خارج

    قائداعظم یونیورسٹی کی زمین پر بہارہ کہو بائی پاس کی تعمیر کے خلاف درخواست خارج کر دی گئی

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے قائداعظم یونیورسٹی کے پروفیسرز کی درخواست خارج کر دی ،قائداعظم یونیورسٹی کی زمین پر پراجیکٹ کی تعمیر کے خلاف حکم امتناع بھی خارج کر دیا گیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے فیصلہ سنا دیا عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا

    اس منصوبے کا افتتاح وزیراعظم شہباز شریف نے کیا تھا تا ہم افتتاح کے چند روز بعد ہی اسے عدالت میں چیلنج کر دیا گیا تھا، ابتدائی سماعت پر عدالت نے حکم امتناع دے دیا تھا تا ہم آج عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے درخواست خارج کر دی ہے اور حکم امتناع بھی ختم کر دیا ہے

    وزیراعظم شہباز شریف نے بہارہ کہو بائی پاس منصوبے کا سنگِ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس منصوبے سے وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک کا رش ختم ہوگا 5 اعشایہ 4 کلومیٹر طویل منصوبے کو 4 ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل کرنے کا ہدف ہے، بھارہ کہو بائی پاس منصوبے کا ٹھیکہ شفاف بولی کے ذریعے دیا گیا اور کمپنی کو منصوبے کی کوالٹی انتہائی معیاری رکھنے کا کہا گیا ہے منصوبہ تیار کرنے والی کمپنی کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس منصوبے کو 3 ماہ میں مکمل کرے ایسے منصوبے 3 ماہ کے بجائے ڈیڑھ ماہ میں بھی مکمل ہو جایا کرتے ہیں

    دو کمسن لڑکیوں کو برہنہ کر کے گھمانے والے کیس میں اہم پیشرفت

    ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

    پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

    زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

  • جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کر کے قانون کی گرفت میں لایا جائے،حکم مل گیا

    جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کر کے قانون کی گرفت میں لایا جائے،حکم مل گیا

    ایس ایس پی آپریشنز کی زیر صدارت کرائم اورسیکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس۔
    بلدیاتی انتخابات،کرسمس اور نیوایئر کے حوالے سے سیکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے،امن وامان کے لئے سرچ آپریشنز کیے جائے، لاء اینڈ آرڈر صورتحال کے ساتھ ساتھ جرائم کے تدارک پر بھی بھرپور توجہ دیں ،شہریوں کی جان ومال کے تحفظ میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد کی افسران کو ہدایات

    انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد ملک جمیل ظفر کی زیر صدارت اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے ،بلدیاتی انتخابات ،کرسمس اور نیو ائیر کے حوالے سے سکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں زونل ڈی پی اوز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی، ایس ایس پی آپریشنز نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے ضابطہ کے حوالے سے خصوصی میٹنگز کا انعقاد کیا جائے اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کی سکیورٹی کی عمل داری کو یقینی بنایا جائے،اسلام آبادمیں مختلف جگہوں اور حساس مقامات کی سکیورٹی کو مزید موثر بنانے کے لئے سرچ آپریشنز کئے جائیں اوراپنے اپنے علاقوں میں جرائم کی روک تھام کے لئے جامع حکمت عملی بنائیں،

    انہوں نے مزید کہا کہ کرسمس کے موقع پر چرچ کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے اضافی نفری تعینات کی جائے، کسی بھی صورت میں سکیورٹی خدشات کو نظر انداز نہ کیا جائے، نیو ائیر نائٹ پر شہر بھر میں سکیورٹی کو موثر بنایا جائے، قانون کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور خصوصاً ہوائی فائرنگ اور ہلڑ بازی کرنے والے عناصر سے سختی سے نمٹا جائے ، ضلع بھر میں سرچ آپریشنز و سنیپ چیکنگ جاری رکھی جائے ۔ ایگل سکواڈ ز کو مزید متحرک اور موثر بنایا جائے،افسران منشیات فروشی کے خاتمہ پر خصوصی توجہ دیں اورا سکی بیخ کنی کو یقینی بنائیں، ہر علاقے میںہاٹ اسپارٹ کی شناخت کر کے ان علاقوں میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں اور جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کر کے قانون کی گرفت میں لایا جائے ،آخر میں ایس ایس پی آپریشنزاسلام آباد نے تمام افسران کو سختی سے ہدایات دیں کہ وہ نیک نیتی اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں۔فرائض میں غفلت لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ۔

    واٹس ایپ کے ذریعے فحش پیغام بھیجنے والا ملزم ہوا گرفتار، کئے ہوش اڑا دینے والے انکشاف

    شادی سے انکار، لڑکی نے کی خودکشی تو لڑکے نے بھی کیا ایسا کام کہ سب ہوئے پریشان

     لیڈی کانسٹیبل کو فحش ویڈیوز کلپس سینڈ کرنے پر ڈی پی او اوکاڑہ نے نوٹس لے لیا،

    لاک ڈاؤن میں فحش فلمیں دیکھنے میں اضافہ،فحش ویڈیوزدیکھنے سے پہلے یہ خبر ضرور پڑھ لیں،سائبر کرائم کا بڑا الرٹ

    کرونا لاک ڈاؤن، مودی کے بھارت میں خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں کمی نہ آ سکی