Baaghi TV

Tag: اسلام آباد

  • آئی جی اسلام آباد احسن یونس اور ایس ایس پی آپریشنز تبدیل،نوٹیفیکیشن جاری

    آئی جی اسلام آباد احسن یونس اور ایس ایس پی آپریشنز تبدیل،نوٹیفیکیشن جاری

    انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس اسلام آباد احسن یونس کو تبدیل ،نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیےمیں بتایا گیاہے کہ ڈاکٹر اکبر ناصر خان نئے آئی جی اسلام آباد ہوں گے ڈاکٹر اکبر ناصر خان نیکٹا میں تعینات تھے ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد پولیس محمد فیصل کو بھی تبدیل کر دیا گیا ہےپولیس سروس گریڈ 19 کے محمد فیصل کی خدمات پنجاب کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

    پولیس سروس گریڈ 20 کےاحسن یونس کی خدمات پنجاب کے حوالے کر دی گئی ہیں جبکہ گریڈ 19 کے افسران سہیل ظفر چٹھہ اور یاسر آفریدی کی خدمات بھی وفاق کے سپرد کر دی گئی ہیں پولیس سروس گریڈ 19 کے یاسر آفریدی کی خدمات خیبر پختونخوا سے اسلام آباد پولیس کے سپرد کر دی گئی ہیں جبکہ سہیل ظفر چٹھہ کی خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے اسلام آباد پولیس کے سپرد کر دی گئی ہیں-

    واضح رہے کہ دسمبر 2021 میں قاضی جمیل الرحمان کو ان کے عہدے سے ہٹا کر احسن یونس کو آئی جی اسلام آباد تعینات کیا گیا تھا۔

    بلوچستان میں امدادی کاروائیوں کیلئےمولانا عبد الواسع وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی نامزد

  • پاکستان میں موجود چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس

    پاکستان میں موجود چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس

    ملک میں امن وامان اور پاکستان میں موجود چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے اہم اجلاس ہوا

    وزارت داخلہ میں جاری اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان کررہے ہیں۔ امن و امان کے حوالے سے یہ اہم اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر بلایا گیا ہے۔وفاقی سیکریٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر سمیت وزارت داخلہ کے اعلی حکام اجلاس میں موجود ہیں۔ چاروں صوبوں؛ آزاد جموں وکشمیراورگلگت بلتستان کے چیف سیکریٹریز اورآئی جی پولیس اجلاس میں شرکت کررہے ہیں۔ اجلاس میں نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا، چیف کمشنر و آئی جی اسلام آباد اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندے شرکت کررہے۔

    ترجمان کے مطابق اجلاس کا مقصد ملک بھر میں امن وامان کو یقینی بنانا ہے۔ صوبائی حکومتوں سے ملکرچینی شہریوں کی سکیورٹی کیلئے اقدامات کو حتمی شکل ترتیب دینا ہے۔

    واضح رہے کہ شہر قائد کراچی میں چینی شہریوں پر حملہ ہوا ہے،جامعہ کراچی میں ہونے والے حملے میں تین چینی شہری مارے گئے تھے جس کے بعد چینی شہریون کی سیکورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا

    وزیراعظم شہباز شریف نے بھی کراچی دہشت گرد حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ پوری پاکستانی قوم اس دہشت گرد حملہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر چین کی حکومت اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ غم میں شریک ہے انہوں نے کراچی دہشت گرد حملہ کی مکمل تحقیقات، اس ملوث عناصر کو جلد سے جلد گرفتار کرنے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لانے کے پاکستانی عزم کا اعادہ کیا

    کراچی دھماکا، خاتون خود کش بمبار نے کیا، کالعدم تنظیم نے ذمہ داری قبول کر لی

    چینی باشندوں کی جان لینے والوں کو پھانسی کے پھندے پر لٹکائیں گے،

    کراچی یونیورسٹی میں ایک خاتون کا خودکش حملہ:کئی سوالات چھوڑگیا،

    پاکستان میں تعینات چینی ناظم الامور مس پینگ چَن شِیؤکی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ سے ملاقات

  • عمر سرفراز چیمہ کی درخواست پر لارجر بینچ تشکیل،اعتراضات ختم

    عمر سرفراز چیمہ کی درخواست پر لارجر بینچ تشکیل،اعتراضات ختم

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کی درخواست پر لارجر بینچ تشکیل دے دیا

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کی درخواست پر اعتراضات دور کر دیئے سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے ،وکیل گورنر پنجاب نے کہا کہ درخواست پر 2 قسم کے اعتراضات لگائے گئے ہیں ایک اعتراض یہ ہے کہ برطرفی کی واٹس ایپ کاپی لگائی گئی،نوٹیفکیشن ہمیں نہیں دیا گیا تھا اس لیے وہ ساتھ نہیں لگا سکے، ایک اعتراض یہ کہ دائرہ اختیار نہیں،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عمر سرفراز چیمہ کو ڈی نوٹیفائی تو وفاق نے کیا ہے،صدر کا اختیار اور کہاں ان پر بائنڈنگ ہے یہ تو پہلے سے طے ہے،یہ پارلیمانی نظام حکومت ہے، صدارتی نظام حکومت نہیں،گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کے خلاف درخواست پر سماعت 24 مئی تک ملتوی کر دی گئی

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مسٹر جسٹس اطہر من اللہ نے سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی برطرفی کے خلاف رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کرتے ہوئے لارجر بینچ تشکیل دے دیا اور رٹ پٹیشن منگل کو سماعت کے لئے مقرر کر دی۔

    سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ استعفیٰ دینے اور قبول کرنے والے کو دیکھنا چاہیے تھا کہ آئینی ہے یا نہیں،ایڈووکیٹ جنرل کی رپورٹ کہہ رہی ہے استعفیٰ ٹوکری کی ردی کے برابر ہے،ایک ماہ سے عدالتی کارروائی اور پھر وزیراعلیٰ دفتر پر قبضہ کیا گیا عدالت کو اپنا وقت بچانا چاہیے،عید سے پہلے وزیر اعلیٰ سے زبردستی اختیارات لیے گئے ،عدالتی حکم پر آئینی وزیر اعلیٰ کے دفتر پر قبضہ ہوا،عدالت سے بھی یہی استدعا ہے کہ عدالتی حکم کالعدم قرار دے،

    فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

    فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر

    آئین شکنوں کو گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے ڈال دینا چاہئے،مریم نواز

    عمر سرفراز چیمہ دوبارہ گورنر پنجاب ہوں گے،پی ٹی آئی نے امید لگا لی

  • حریت رہنما یاسین ملک کی رہائی کیلئے اسلام آباد میں ریلی

    حریت رہنما یاسین ملک کی رہائی کیلئے اسلام آباد میں ریلی

    حریت رہنما یاسین ملک کی رہائی کیلئے اسلام آباد میں ریلی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کی رہائی کے لئے پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

    چیرمین پیس اینڈ کلچر اہلیہ یاسین ملک, مشعال ملک نے ریلی میں شرکت کی ،احتجاجی مظاہرے میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سمیت اہم رہنماؤں نے شرکت کی ،یاسین ملک کی رہائی کے لیے بھارتی سفارت خانے کی طرف مارچ کرنے والے بڑے قافلے کو ڈی چوک پارلیمنٹ ہاوس کے پاس کنٹینرز لگا کر روک دیا گیا، شرکا نے نعرے لگاتے ہوئے یاسین ملک کی رہائی کا مطالبہ کیا، آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر،پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدرچوہدری یاسین ،جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے سابق امیر عبدلرشید ترابی ، مسلم لیگ ن کے رہنما صدیق الفاروق اور کئی دوسرے سیاسی رہنماوں نے بھی یاسین ملک کی رہائی کے لئے ہونے والے احتجاج میں شرکت کی ، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر یاسین ملک کا پوسٹر اٹھائے نظر آئے، راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ جموں کشمیر کے حوالہ سے بین الاقوامی کمیونٹی کہ ذمہ داری ہے کہ وہ آواز بلند کرے، یاسین ملک، آسیہ اندرابی، سمیت دیگر حریت قائدین کو رہا کیا جائے، ان پر درج مقدمات ختم کئے جائیں

    حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت یاسین ملک کو میڈیا کے سامنے پیش کرے یاسین ملک کا بھارتی عدالت میں کسی بھی قسم کا اعترافی بیان نا قابلِ یقین ہے یاسین صاحب نے کسی دہشت کارروائی یا دہشت گردی کے لیے مالی معاونت کا اعتراف نہیں کیا بلکہ انھوں نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ حق خود ارادیت کی جدوجہد چلا رہا ہوں ، یسین ملک کے جسم کہ ایک ایک حصے پر زخموں کے نشانات ہیں،کشمیری تاریخ رقم کر رہے ہیں،کشمیر میں نوجوان تحریک آزادی چلا رہے ہیں،کشمیری طلباء بھارتی بربریت کا مقابلہ کر رہے ہیں،کشمیر میں بھارتی فوج،نوجوانوں کا مستقبل تاریک کر رہی ہے۔کشمیر پاکستان کی دفاعی لائن ہے کشمیر سے آنے والا پانی،پاکستان کو سیراب کرتا ہے۔کشمیریوں کی تحریک کو اگر دبا دیا گیا،تو پاکستان میں پانی کی جگہ خون آئے گا، شہ رگ آرٹیکل 370 کے کے خاتمے کے ذریعے کاٹ دی گئی بھارت کشمیر سمیت پاکستان کو تاریکی میں دھکیلنا چاہتا ہے۔

    آسیہ اندرابی کو علاج کی سہولیات نہ ملنے پر مشعال ملک کا بڑا مطالبہ

    مودی مسلمانوں کا قاتل، کشمیر حق خودارادیت کے منتظر ہیں، صدر مملکت

    شوپیاں انکاؤنٹر،شہید نوجوانوں کے والدین کا بھارتی فوجی اہلکاروں کو سزائے موت دینے کا مطالبہ

    کشمیریوں سے یکجہتی، وزیراعظم کی کال پر قوم لبیک کہنے کو تیار

    بہت ہو گیا ،اب گن اٹھائیں گے، کشمیری نوجوانوں کا ون سلوشن ،گن سلوشن کا نعرہ

    یکجہتی کشمیر، قومی اسمبلی میں کشمیر کا پرچم لہرا دیا گیا،علی امین گنڈا پور نے کیا اہم اعلان

  • کورونا وائرس: وفاقی دارالحکومت میں بوسٹر ڈوز لگانے کی خصوصی مہم آج بھی جاری

    کورونا وائرس: وفاقی دارالحکومت میں بوسٹر ڈوز لگانے کی خصوصی مہم آج بھی جاری

    اسلام آباد میں عالمی وبا قرار دیئے جانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کی بوسٹر ڈوز لگانے کی خصوصی مہم آج بھی جاری رہے گی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر اسلام آباد کے مطابق بوسٹر ڈوز لگانے کی دو روزہ خصوصی مہم کا گزشتہ روز سے آغاز کیا گیا تھا جو آج بھی جاری رہے گی۔

    کرونا کی نئی قسم، وزیراعظم کا این سی او سی بحال کرنے کا حکم

    ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بوسٹر ڈوز لگانے کی خصوصی دو روزہ مہم این آئی ایچ اور وزارت صحت کی ہدایت پر شروع کی گئی ہے جبکہ ڈی ایچ او اسلام آباد کا کہنا ہے کہ دو روزہ خصوصی مہم کا بنیادی مقصد بوسٹر ڈوز لگوانے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

    ڈی ایچ او اسلام آباد کے مطابق شہر میں پہلے سے قائم ویکسینیشن سینٹرز کے علاوہ مہم کے لیے خصوصی طور پر مزید 16 کیمپس بھی لگائے گئے ہیں جہاں سے شہری بوسٹر ڈوز لگوا سکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ دنیا کے مختلف علاقوں میں ایک مرتبہ پھر کورونا کیسز میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    ورونا وائرس کی وبا سب سے پہلے چین کے شہر ووہان میں دسمبر 2019 میں پھیلنا شروع ہوئی تھی اور اب انکشاف ہوا ہے کہ آغاز میں کوویڈ 19 کے باعث ہسپتال میں داخل ہونے والے 50 فیصد سے زیادہ افراد کو 2 سال بعد بھی بیماری کی کم از کم ایک علامت کا سامنا ہے۔

    پاکستان میں کورونا اموات تصدیق شدہ ہیں، وزارت صحت نے عالمی ادارے کوکھری کھری…

    یہ انکشاف حال ہی میں کوویڈ کی اب تک کی سب سے طویل ترین فالو اپ تحقیق میں سامنے آیا یہ طبی جریدے دی لانیسٹ ر یسیپیٹری میڈیسین میں شائع تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے 2 سال بعد بھی کورونا وائرس کے متعدد مریضوں کی صحت خراب اور معیار زندگی عام آبادی کے مقابلے میں بری طرح متاثر ہوا ہے۔

    چائناجاپان فرینڈہاسپٹل کی اس تحقیق میں شامل پروفیسر بن کاؤ نےبتایا کہ نتائج سےعندیہ ملتا ہےکہ کوویڈ 19 کےباعث ہسپتال میں زیرعلاج رہنے والے مخصوص افراد 2 سال بعد بھی مکمل طورپرصحتیاب نہیں ہوسکےہیں۔ابھی تک کوویڈ 19 کےطویل المعیادطبی اثرات کے بارے میں کافی کچھ معلوم نہیں ہوسکا اورمختلف تحقیقی ٹیموں کے کام کا دورانیہ ایک سال تک رہا تھا۔

    کووڈ کےمریضوں میں بیماری کے 2 سال بعد بھی علامات ہوسکتی ہیں

  • ماموں نے ملزمان کے ساتھ مل کر اپنی سولہ سالہ بھانجی کواغوا کر لیا۔

    ماموں نے ملزمان کے ساتھ مل کر اپنی سولہ سالہ بھانجی کواغوا کر لیا۔

    اسلام آباد:تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقے چٹھہ بختاور میں خون سفید ہو گیا۔ماموں نے ملزمان کے ساتھ مل کر اپنی سولہ سالہ بھانجی کواغوا کر لیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔تفصیلات کے مطابق تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقے چٹھہ بختاور سے سگے ماموں نے ملزمان کے سات مل کر اپنی سولہ سالہ بھانجی کو اغواء کر لیا۔

    مقدمے کی مدعی تعظیم بی بی نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ میری جواں سالہ بیٹی کو میرے اپنے بھائی نے دیگر ملزمان کے ساتھ مل کر اغوا کر لیا۔تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس نےدرخواست پر فوری ایکشن لیتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا۔اس موقع پر اے ایس آئی اختر عباس منڈ کا کہنا تھا کہ مقدمے میں نامزد تمام ملزمان کو بہت جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔اور لڑکی کو برآمد کرلیا جائے گا۔اے ایس آئی اختر نے فوری ایکشن لیتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ادھر صدر دھماکے میں بھگدڑ کے دوران 15 سالہ لڑکی کے مبینہ اغوا کا انکشاف ہوا، بھائی یاسر نے بہن کے اغوا کا مقدمہ درج کرادیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے صدر دھماکے میں بھگدڑ کے دوران 15 سالہ لڑکی کے مبینہ اغوا کا انکشاف سامنے آیا۔

    پریڈی پولیس نے بھائی یاسر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ، بھائی نے بیان میں کہا ہے کہ میری اہلیہ ،بہن اور والدہ پنجاب کالونی سےخریداری کرنےصدر آئے تھے ، خریداری کرکے واپس آرہے تھے کہ دھماکاہوا اور بھگدڑ مچ گئی۔

    مدعہ مقدمے کا کہنا تھا کہ دھماکے سے بھگدڑ مچی تو والدہ گر کر بےہوش ہوگئیں، پندرہ بیس منٹ بعد والدہ کو ہوش آیا تو بہن سویرا غائب تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ سویرا کے اغوا کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

    یاد رہے دو روز قبل کراچی کے مصروف ترین علاقے صدر میں دھماکا کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اورتیرہ زخمی ہوگئے تھے۔دھماکے میں کئی گاڑیوں اورموٹرسائیکلوں کو نقصان پہنچا، ابتدائی رپورٹ کے مطابق دیسی ساختہ بم سائیکل میں نصب تھا۔

  • ابھی بھی ہم کہیں انحراف نہیں ہوا تو دنیا ہم پر ہنسے گی، پی ٹی آئی وکیل کے دلائل

    ابھی بھی ہم کہیں انحراف نہیں ہوا تو دنیا ہم پر ہنسے گی، پی ٹی آئی وکیل کے دلائل

    ابھی بھی ہم کہیں انحراف نہیں ہوا تو دنیا ہم پر ہنسے گی، پی ٹی آئی وکیل کے دلائل

    پی ٹی آئی کے پنجاب میں منحرف اراکین کے حوالہ سے درخواست پر الیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی

    پی ٹی آئی وکیل بیرسٹر علی ظفر نے دلائل دیئے،بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ آرٹیکل 63 اے پر قانونی نکات اٹھاوں گا،وکیل منحرف اراکین نے کہا کہ جواب الجواب میں کئی ایسی دستاویزات ہیں جو کیس کا حصہ نہیں، اس موقع پر ایسی دستاویزات جمع نہیں کرائی جاسکتیں،الیکشن کمیشن کو پہلے سے موجود ریکارڈ پر ہی فیصلہ کرنا ہوگا، اخباروں کے تراشے جواب الجواب میں شامل کیے گئے جن کی کوئی قانونی حیثیت نہیں،چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ اپنا اعتراض جمع کرادیجیے گا،ہم نے رجسٹر کرلیا ہے،

    بیرسٹر علی طفر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے منحرف ارکان قومی اسمبلی کیس میں بڑا فیصلہ سنایا پنجاب کے منحرف ارکان کا کیس مختلف ہے، آرٹیکل 63 اے سپریم کورٹ میں بھی زیر بحث ہے،انحراف کی صورت میں نا اہلی تاحیات ہے یا نہیں اس کو نہیں چھیڑوں گا،آرٹیکل 63 اے کے تحت انحراف کے سنگین نتائج ہیں، پارٹی جماعت کا رکن پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرے تو آرٹیکل 63 اے لاگو ہوگا،وزیر اعلیٰ پنجاب اسمبلی کے الیکشن میں ارکان نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کی،منحرف اراکین نے پارٹی پالیسی کے خلاف جا کر مخالف پارٹی کو ووٹ کاسٹ کیا،ووٹ کاسٹ کرتے ہی ارکان انحراف کے جرم کے مرتکب ہوچکے ہیں،دیکھنا ہے پارٹی نے ارکان کو ووٹ سے متعلق ہدایات جاری کیں یا نہیں، انحراف کے بعد ارکان کے خلاف پارٹی چیئرمین نے ریفرنسز بھجوائے،انحراف کے بعد پارٹی چیئرمین رکن کو صفائی کا موقع دے گا جو پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے پارٹی چیئرمین منحرف رکن کو معاف کر سکتا ہے یا کارروائی کیلئے ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوا سکتا ہے، آرٹیکل 63 اے نہیں تھا تو کئی وزرائے اعظم ساتھیوں کے چھوڑنے پر مستعفی ہوئے، ذوالفقار علی بھٹو نے کہا آئین میں ایسی شق چاہتا ہوں کہ کوئی انحراف نہ کرے،نواز شریف نے بھی پارٹی انحراف کیخلاف آئین میں شق شامل کی تھی، نواز شریف نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر بھی نااہلی کی شق شامل کی تھی،اٹھارہویں ترمیم میں آرٹیکل 63 اے کو موجودہ شکل میں شامل کیا گیا،عدالتیں پارٹی سے انحراف کو کینسر قرار دے چکی ہیں کیس بڑا واضح ہے ،الیکشن کمیشن کے پاس سنہری موقع ہے ،اس کیس کو technicalities کا شکار نہ ہونے دیں ،تاریخ آپ کو یاد رکھے گی ،انحراف ہوا ہے اور اس کے نتائج واضح ہیں ، اتحادی حکومت میں پارٹی چیئرمین کی ہدایات دوسری جماعتوں پر لاگو نہیں ہوں گی منحرف اراکین کے خلاف پارٹی چیئرمین کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو موصول ہوچکا ہے،چیف الیکشن کمشنر ریفرنسز پر 30 دن کے اندر فیصلہ کرنے کے پابند ہیں،ریفرنس پر پارٹی پالیسی سے انحراف کرنے کی وجوہات جاننا الیکشن کمیشن کا کام نہیں،پارٹی پالیسی سے انحراف ثابت ہوگیا تو جرم مکمل ہوگیا،ابھی بھی ہم کہیں انحراف نہیں ہوا تو دنیا ہم پر ہنسے گی، قوم اس وقت اپنی توقعات کیلئے الیکشن کمیشن کی جانب دیکھ رہی یے،الیکشن کمیشن کے پاس قوم کی توقعات پر پورا اترنے کا سنہری موقع ہے، منحرف ارکان کو 3 مرتبہ شوکاز نوٹسز بھجوائے گئے، حمزہ شہباز کا ایک الیکشن مشہور فلیٹیز ہوٹل میں بھی ہوا وہاں بھی منحرف ارکان موجود تھے ،الیکشن کمیشن فیصلہ دیکر نئی روایت رقم کرے،

    ممبر نثار درانی نے کہا کہ الیکشن کمیشن قانون اور آئین کے مطابق فیصلہ کرے گا، الیکشن کمیشن میں سماعت ،پی ٹی آئی وکیل بیرسٹر علی ظفر کے دلائل مکمل ہو گئے

    الیکشن کمیشن میں منحرف اراکین کے وکیل شہزاد شوکت کے جواب الجواب پر اعتراض عائد کر دیا گیا،وکیل منحرف ارکان شہزاد شوکت نے کہا کہ جواب الجواب اور عمران خان کا بیان حلفی جمع کرائیں، جواب الجواب میں جعلی دستاویزات الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئیں،جواب الجواب کی اصل دستاویز ابھی تک نہیں جمع کرائی گئیں الیکشن کمیشن نے تصدیق شدہ جواب الجواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی

    الیکشن کمیشن ،وکیل فیصل چودھری نے بیرسٹر علی ظفر کے دلائل ایڈاپٹ کر لیے ،وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ صرف دو مزید نکات پر بات کرنا چاہتا ہوں،یکم اپریل کو پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس لاہور میں ہوا، وکیل فیصل چودھری نے پارلیمانی پارٹی اجلاس کے منٹس الیکشن کمیشن میں پڑھ کر سنائے اور کہا کہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں پرویز الہٰی کو وزیراعلیٰ کے الیکشن کیلئے ووٹ ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا،عمران خان نے 5 اپریل کو لاہور میں پارلیمانی پارٹی اجلاس کی صدارت کی،منحرف ارکان نے مسلم لیگ ن کو ووٹ ڈالنا تسلیم کیا، وزیر اعلیٰ پنجاب کے الیکشن میں ہمارے لوگوں کو ایوان میں گھسنے تک نہیں دیا گیا، ممبر شاہ محمد جتوئی نے کہا کہ ووٹ کاسٹ ہوگیا تو تکنیکی باتوں میں اپ کیوں جارہے ہیں، وکیل فیصل چودھری نے وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے ووٹنگ کا ریکارڈ الیکشن کمیشن میں پیش کردیا ،

    وکیل فیصل چودھری کا کہنا تھا کہ ایسا تو اسکول کے الیکشن میں نہیں ہوتا جیسے وزیر اعلیٰ کے الیکشن میں ہوا،ووٹ عمران خان کا اور نعرے نواز شریف کے ایسا قابل قبول نہیں،

    فارن فنڈنگ کیس،باہر سے پیسہ آیا ہے لیکن وہ ممنوعہ ذرائع سے نہیں آیا،پی ٹی آئی وکیل

    فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روزمیں کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

    فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

    فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر

    عمران خان اگلے سال الیکشن کا انتظار کریں،وفاقی وزیر اطلاعات

    تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان

  • نو اپریل کو میڈیا نے مارشل لاء نافذ کر دیا،حالانکہ ہوا کچھ بھی نہیں تھا،عدالت

    نو اپریل کو میڈیا نے مارشل لاء نافذ کر دیا،حالانکہ ہوا کچھ بھی نہیں تھا،عدالت

    نو اپریل کو میڈیا نے مارشل لاء نافذ کر دیا،حالانکہ ہوا کچھ بھی نہیں تھا،عدالت

    اینکر پرسن ارشد شریف کو ہراساں کیے جانے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے استفسار کیا کہ ارشد شریف آپ کو اس کے بعد تو کسی نے ہراساں نہیں کیا، ارشد شریف نے عدالت میں کہا کہ اس عدالت کی مداخلت کے بعد کسی نے ہراساں نہیں کیا،فیصل چودھری نے کہا کہ صابر شاکر بیرون ملک میں ہیں اور وہ وطن واپس نہیں آ پا رہے، صابر شاکر کو خدشہ ہے کہ انکو ایئرپورٹ پر گرفتار کر لیا جائے گا،

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے استفسار کیا کہ کیا صابر شاکر کے خلاف بھی کوئی مقدمہ ہے؟ ڈائریکٹر سائبر کرائم ایف آئی اے نے کہا کہ ابھی تک صابر شاکر کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے استفسار کیا کہ پیکا قانون کا پہلے بہت غلط استعمال ہو چکا، آپ کو کہا تھا کہ آپ نے محتاط رہنا ہے، افضل بٹ آپ بتائیں کہ اس صورتحال پر کیا لائحہ عمل ہونا چاہیے، افضل بٹ نے کہا کہ شہزادہ ذوالفقار ہمارے پی ایف یو جے کے صدر ہیں وہ بات کرینگے،

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے استفسار کیا کہ شہزادہ ذوالفقار 9 اپریل کی رات جو کچھ میڈیا پر چلتا رہا کیا وہ کسی طور بھی درست تھا؟ اس دن تو میڈیا نے مارشل لاء نافذ کر دیا تھا،میڈیا آرمی کی گاڑیاں اور ہیلی کاپٹر دکھا رہا تھا،یہ ساری صورتحال دکھائی گئی، حالانکہ اس رات ہوا کچھ بھی نہیں تھا،میں گھر میں بیٹھا تھا کہا گیا کہ وہ عدالت پہنچ گئے،ہم سب نے ذمہ دارانہ کام کرنا ہے پھر ہی سب ٹھیک ہو گا،

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے استفسار کیا کہ ارشد شریف کیا آپ مطمئن ہیں درخواست نمٹا دیں، شہزادہ ذوالفقار نے کہا کہ عدالت درخواست نہ نمٹائے، ہمیں خطرہ ہے کہ ایف آئی اے کوئی کارروائی کریگی،عدالت نے کہا کہ صحافیوں کے معاملے میں انکے نمائندہ ادارے پی ایف یو جے کو اس میں شامل کر لیں،ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ قانون میں ضرورت نہیں لیکن عدالت حکم دیتی ہے تو کر لیتے ہیں،عدالت نے کہا کہ کوئی جرم کرتا ہے تو اس پر تو گرفتار کریں، اس سے نہیں روکا، ماضی کا ریکارڈ دیکھ کر یہ کہا ہے کہ اگر صحافیوں کی نمائندہ تنظیم کو شامل کرینگے تو شفافیت آ جائے گی،فواد چودھری نے کہا کہ ایف آئی اے کے کاؤنٹر ٹیرارزم ونگ کے تحت بھی کارروائیاں کی جا رہی ہیں،

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی قیادت کو غداری اور اس طرح کے الفاظ کسی کے خلاف استعمال نہیں کرنے چاہییں جب تک ریاست ثابت ہونے کے بعد کسی کو غدار قرار نہ دیدے یہ الفاظ استعمال نہ کیے جائیں ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے فواد چودھری کو کہا کہ ابھی آپ کے استعفے منظور نہیں ہوئے پارلیمنٹ میں جا کر اسے حل کریں، جس پر فواد چودھری نے کہا کہ اس مقبوضہ اسمبلی میں اب کیا جانا، الیکشن کے بعد آ کر کرینگے،

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ابھی جو حکومت میں ہیں اپوزیشن میں ہوتے ہوئے کہتے تھے پیکا درست نہیں ہے، دونوں مل بیٹھ کر اس معاملے کو حل کریں،اسلام آبا دہائیکورٹ نے کیس کی سماعت 26 مئی تک ملتوی کر دی

    کامیاب تحریک عدم اعتماد،محسن بیگ،پاکستانی صحافت اور ہمارا پوری دنیا میں نمبر

    33 برس پرانا مقدمہ کیسے ختم ہوا؟محسن بیگ کیخلاف ایک اورمقدمے کی تحقیقات کا فیصلہ

    مطمئن کریں ہتک عزت کا فوجداری قانون آئین سے متصادم نہیں،محسن بیگ کیس،حکمنامہ جاری

    کیا آپکے پاس عمران خان کی کوئی "ویڈیو” ہے؟ محسن بیگ سے صحافی کا سوال

    محسن بیگ کی ایک مقدمے میں ضمانت منظور

    محسن بیگ نے دہشتگردی کے مقدمے میں ضمانت کیلیے ٹرائل کورٹ سے رجوع کرلیا

  • نا اہلی ریفرنسز پر فیصلہ الیکشن کمیشن نے محفوظ کر لیا

    نا اہلی ریفرنسز پر فیصلہ الیکشن کمیشن نے محفوظ کر لیا

    تحریک انصاف کے منحرف ارکان قومی اسمبلی کے خلاف نا اہلی ریفرنسز پر فیصلہ الیکشن کمیشن نے محفوظ کرلیا جو آج 3 بجے سنایا جائے گا

    پی ٹی آئی کے منحرف ارکان قومی اسمبلی کے خلاف نا اہلی ریفرنسز پر سماعت الیکشن کمیشن میں ہوئی ، منحرف رکن نور عالم کے وکیل نے دلائل دیے کہ نورعالم خان اب بھی پارٹی کا حصہ ہیں انہوں نے پارٹی کے کچھ فیصلوں سے اختلاف کیا جو جمہوریت کا حصہ ہیں نورعالم خان کے وکیل نے دلائل دیے کہ نوعالم خان ںے کبھی ایسا تاثر نہیں دیا کہ وہ پارٹی چھوڑ رہے ہیں 19 مارچ کو انہیں شوکازنوٹس موصول ہوا جس کا 22 مارچ کوجواب دیا گیا نورعالم نے پارٹی کے کچھ فیصلوں سے اختلاف کیا جوجمہوریت کاحصہ ہے، ارٹی چیئرمین نے قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی جس پر 3 اپریل کونورعالم خان نےقومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کی

    ممبر الیکشن کمیشن ناصر درانی نے استفسار کیا کہ پی ٹی آئی کاآئین اس حوالے سے کیا کہتا ہے؟ آرٹیکل 63 ون اے کیا کہتا ہے؟ وکیل نے الیکشن کمیشن کو بتایا کہ نورعالم خان نےکسی اورپارٹی میں شمولیت اختیار نہیں کی، تاثردیا گیا نورعالم خان نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کی ہے ممبر ناصر درانی نے استفسار کیا کہ کیا نورعالم نے تحریک عدم اعتماد کے دن ووٹ کاسٹ کیا؟ نورعالم خان نے تحریک عدم اعتماد پرووٹ کاسٹ نہیں کیا، ووٹنگ سے پہلے نورعالم خان کو منحرف قرار دے دیا گیا، نورعالم خان پرآرٹیکل 63 ون اے کا اطلاق نہیں ہوتا الیکشن کمیشن نے ارکان قومی اسمبلی کے خلاف نا اہلی ریفرنسز پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو آج 3 بجے سنایا جائے گا۔

    فارن فنڈنگ کیس،باہر سے پیسہ آیا ہے لیکن وہ ممنوعہ ذرائع سے نہیں آیا،پی ٹی آئی وکیل

    فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روزمیں کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

    فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

    فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر

    عمران خان اگلے سال الیکشن کا انتظار کریں،وفاقی وزیر اطلاعات

  • عوام کے مسائل کے حل میں کوئی کوتاہی نہ کی جائے:بلاول بھٹو

    عوام کے مسائل کے حل میں کوئی کوتاہی نہ کی جائے:بلاول بھٹو

    اسلام آباد:بلاول بھٹو زرداری نے آج ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے مسائل کے حل میں کوئی کوتاہی نہ کی جائے۔

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں وفاقی کابینہ میں شامل پی پی پی کے وزراء کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پی پی پی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزراء نے اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی۔

    اجلاس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پی پی پی سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزراء نے اپنے اپنے محکموں سے متعلق مستقبل کے منصوبوں سے آگاہ کیا۔

    اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عوام کے مسائل کے حل میں کوئی کوتاہی نہ کی جائے، آپ گزشتہ حکومت کی نااہلیوں کے سبب مشکلات میں گھرے عوام کے مسائل کو حل کریں۔

    بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ مجھے بخوبی احساس ہے کہ عمران خان کی نااہل اور نالائق حکومت آپ کے لئے مسائل کا پہاڑ چھوڑ کرگئی ہے۔

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ آگے بڑھیں اور اپنے کردار سے عوام کو پیغام دیں کہ خدمت ہی آپ کی سیاست ہے، پاکستان پیپلزپارٹی کا ہر وزیر بلاتفریق ہر پاکستانی کے مسائل حل کرنے کا پابند ہے۔