Baaghi TV

Tag: اسلام آباد

  • قائد کے پاکستان میں لانگ مارچ، دھرنوں  اورمظاہروں کی دردناک تاریخ

    قائد کے پاکستان میں لانگ مارچ، دھرنوں اورمظاہروں کی دردناک تاریخ

    قیام پاکستان سے لیکراستحکام پاکستان تک ، احتجاجی دھرنوں کی تاریخ

    لاہور: قیام پاکستان سے لیکرابتک پاکستانی سیاست میں احتجاجی دھرنوں, مظاہروں اور مارچوں کی ایک لمبی تاریخ ہے ۔ پاکستان کے سیاسی حالات پر نظر ڈالیں تو معلوم ہوتا ہے کہ پچھلی 5 دہائیوں میں دارالحکومت نے کئی سیاسی تحریکیں دیکھیں مگر یہ بھی طے ہے کہ دھرنوں سے مسائل کا حل نہیں نکلتا بلکہ دھرنوں سے حکومت وقت ہی ڈی ریل ہوا کرتی ہے۔ مسائل کا حل صرف پارلیمنٹ کے اندر رہ کر ہی نکا لا جاسکتاہے

    1980 میں زکوۃ عشرآرڈیننس کےخلاف دھرنا

    پاکستان میں پہلا بڑا مظاہرہ چار اور پانچ جولائی 1980ء کو تحریک نفاذ فقہ جعفریہ اور امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن (آئی ایس او) نے اپنے قائد مفتی جعفر حسین کی قیادت میں  جنرل ضیاء الحق کے متنازعہ زکٰوۃ اور عشر آرڈیننس کے خلاف پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیا۔

    ضیاالحق کی برسی پرپی پی کا احتجاجی دھرنا

    دوسرا بڑا دھرنا یا احتجاج سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کے پہلے دور حکومت میں 17 اگست1989 ء کو میاں نواز شریف نے فیصل مسجد میں ضیاء الحق کی پہلی برسی منانے کے لئے اپوزیشن جماعتوں کی قیادت کرتے ہوئے اسلام آباد کی جانب مارچ کیا۔ پھر 16 نومبر 1992ء کو ایک لانگ مارچ شروع کیا-16جولائی 1993ء کو بے نظیر بھٹو شہید نے ایک مرتبہ پھر لانگ مارچ کیا۔

    جماعت اسلامی کا قاضی حسین احمد کی قیادت میں دھرنا

    جماعت اسلامی نےپہلا مارچ ستمبر 1996ء میں قاضی حسین احمد کی قیادت میں ملین مارچ کی صورت میں کیا۔

     

    عدلیہ بحالی کی تحریک پروکلا کی جنرل پرویزمشرف کے خلاف دھرنا

     

    جنرل مشرف کےدورحکومت میں 9 مارچ 2007ء کواس وقت کے صدرجنرل پرویز مشرف کی جانب سے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو عہدے سے ہٹائے جانے پر وکلاء نے عدلیہ کی بحالی کے لئےتحریک چلائی۔

     

     

    ڈاکٹرطاہرالقادری کا لاہور سے اسلام آباد تک مارچ،پیپلرپارٹی کے‌خلاف احتجاج

     

    پاکستان عوامی تحریک کےسربراہ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری نے2013 ء میں پیپلز پارٹی کےدور حکومت میں لاہور سےاسلام آباد تک مارچ کیا۔

    عمران خان نے14اگست 2014ء کو نون لیگ کی حکومت کےخلاف انتخابی نتائج دھاندلی کے الزام لانگ مارچ کیا،

     

     

    ٹی ایل پی کا دھرنے پردھرنا،نوازشریف کی طرف سے انتخابی فارم میں تبیلی پردھرنا

    نومبر2017میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے خلاف انتخابی فارم میں تبدیلی کےخلاف اور توہین مذہب کےخلاف، پھر ٹی ایل پی نے2018 میں پھرنومبر 2020 کا اپنا دھرنا فروری 2021میں فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کے فیصلے نتیجے میں ایک اور دھرنا

     

    پی ڈی ایم کا عمران خاں کے خلاف ازادی مارچ

    پی ٹی آئی کی حکومت کے دوران مولانا فضل الرحمٰن اور پیپلز پارٹی نے بالترتیب دھرنا اور لانگ مارچ بھی کیا۔

    پاکستان میں بیرونی سازش کے خلاف حقیقی آزادی مارچ،عمران خان کا اعلان

    حکومت سے بے دخلی کےبعد پی ٹی آئی نے احتجاج کا اعلان کی اور پھرآزادی مارچ کے نام پر 25 مئی کو اسلام آباد کی طرف مارچ کیا،

  • دوحہ جانے والی نجی ائیر لائن کی پرواز کی کراچی ائیر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

    راولپنڈی: اسلام آباد سے دوحہ جانے والی نجی ائیرلائن کے طیارے نے کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق اسلام آباد سے دوحہ جانے والی نجی ائیرلائن کی پرواز میں مسافر محمد شکور کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی۔

    عوام عمران خان کے خلاف رد الفساد لانچ کریں گے، مریم نواز

    جس پر طیارے کے پائلٹ نے کراچی ایرپورٹ پر ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کیا اور کراچی ایئرپورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی اجازت طلب کی۔

    گوگی پال اور گولی مارکے موجد نے وفاق توڑنے کی کوشش کی،حسن مرتضی

    ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق اجازت ملنے کے بعد کپتان نے طیارے کو کراچی ایئرپورٹ لینڈ کرلیا جہاں مسافر محمد شکور کو دل کی تکلیف کے باعث آغا خان اسپتال میں طبی امداد کے لیے منتقل کردیا گیا۔

  • جائیداد اور رشتے کا تنازعہ: سفاک شخص اپنی بیٹی اور بہن کا بیہمانہ قتل کردیا

    جائیداد اور رشتے کا تنازعہ: سفاک شخص اپنی بیٹی اور بہن کا بیہمانہ قتل کردیا

    اسلام آباد میں سفاک شخص نے اپنی بیٹی اور بہن کو اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کردیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کے مطابق واقعہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تھانہ نیلور کی حدود میں پیش آیا جہاں سفاک باپ نے بہن اور بیٹی کو جائیداد کے تنازعہ پر اندھا دھند فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    سی ٹی ڈی کی کاروائی، بھاری مقدار میں بم تیار کرنے کا سامان برآمد

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم خضر حیات فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے واقعے کی اطلاع ملتے ہی آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر ناصر خان نے ایس پی رورل سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور ملزم کو تلاش کرنے کےلیے خصوصی ہدایت جاری کردیں ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہےکہ وقوعہ تھانہ نیلور کے علاقہ سوٹی دی پڑی،چراہ چوک میں پیش آیاجہاں ملزم خضرحیات نے اپنی جواں سالہ بہن پروین اور بیٹی مریم کو فائرنگ کرکے قتل کیا ابتدائی تحقیقات کے مطابق دوہرے قتل کا دلخراش واقعہ رشتے اور جائیداد کے تنازع پر پیش آیا۔

    دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے جب کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے اور وقوعہ کی مزید تفتیش جاری ہے۔

    گجرات میں 4 خواتین کاغیرت کے نام پر قتل

    قبل ازیں پنجاب پولیس نے لاہورکے علاقے باغبانپورہ میں اندھےقتل کا معمہ حل کرتےہوئےجائیداد کے لالچ میں سگے بھائی کو قتل کرنے والے ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا لاہور میں کچھ روز قبل اندھے قتل کا معاملہ سامنے آیا جسے لاہور پولیس نے حل کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے-

    انویسٹی گیشن پولیس کے مطابق سگے بھائی نے جائیداد کے لالچ میں دوست کیساتھ مل کر اپنے بھائی کو قتل کیا تھا ملزم نے بھائی کو قتل کرنے کے بعد موت کو خودکشی کا رنگ دینے کےلیے مقتول ساجد سعید کے گودام میں آگ لگائی اور سر میں گولی ماری۔

    ایس پی انویسٹی گیشن کنیٹ کا کہنا تھا کہ پولیس نے شک کی بنیاد پر تفتیش کا دائرہ کار بڑھایا تو کرائم سین پر موجود شواہد کی مدد سے ملزمان کی تلاش ممکن ہوئی ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کامران عادل کی ہدایت ایس پی انویسٹی گیشن نے کارروائی کی، گرفتار ملزمان میں ندیم اور شہباز شامل ہیں۔

    گجرات میں پاکستانی نژاد ہسپانوی بہنوں کے قتل میں ملوث ملزمان گرفتار

  • اسلام آباد میں میٹرو اسٹیشن جلائے جانے کا دعویٰ جھوٹا نکلا

    اسلام آباد میں میٹرو اسٹیشن جلائے جانے کا دعویٰ جھوٹا نکلا

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں میٹرو اسٹیشن جلائے جانے کا دعویٰ جھوٹا نکلا ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران اسلام آباد میں میٹرو بس اسٹیشن جلائے جانے کا دعویٰ جھوٹا نکلا ہے لیگی رہنماؤں نے بھی اسٹیشن جلائے جانے کا پروپیگنڈہ کیا تھا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ میٹرو اسٹیشن کا شیشہ تک نہیں ٹوٹا اور بس سروس معمول کے مطابق بحال ہے۔

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران افواہیں پھیلائی گئی تھیں کہ میٹرو اسٹیشن کو جلا دیا گیا ہے۔

    لانگ مارچ کے دوران جس میٹرو اسٹیشن کو جلائے جانے کے گمراہ کن دعوے کئے گئے اس کا شیشہ تک نہیں ٹوٹا، سروس مکمل بحال ہے، آگ لگائے جانے کا دعوی جھوٹا نکلا۔۔

    اس سے قبل انتظامیہ میٹرو بس سروس کا کہنا تھا کہ میٹرو بس سروس دو روز قبل پی ٹی آئی لانگ مارچ کے باعث بند کی گئی تھی اور اسے آج بحال کر دیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے آزادی مارچ کے سبب سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر جڑواں شہروں میں دفعہ 144 کا نفاذ کیا گیا تھا۔سیکیورٹی حکام کی جانب سے اسلام آباد کے داخلی راستوں کو بند کر دیا گیا تھا جبکہ میٹرو بس سروس کو بھی معطل کیا گیا تھا۔

  • اسلام آباد سمیت پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ

    اسلام آباد سمیت پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ

    اسلام آباد: وزارت داخلہ کی جانب سے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے اور 5 یا اس سے زائد بندوں کے اکٹھے ہونے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے-

    باغی ٹی وی : محکمہ داخلہ کے مطابق پنجاب بھرمیں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے اسلام آباد میں بھی ،2 ماہ کےلیے دفعہ 144 بھی نافذ کردی گئی ہے اور دفعہ 144 کا دائرہ ایک کلو میٹر تک بڑھادیا گیا ہے ریڈ زون یا اطراف میں 5 یا اس سے زائد بندوں کے اکٹھے ہونے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے-

    محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق اشتعال انگیز تقاریر پر بھی پابندی ہوگی، تاہم متعلقہ ضلعی انتظاميہ سے اجازت لينے والے اس حکم سے مستثنیٰ ہوں گے ضلعی انتظامیہ کے مطابق ،دفعہ 144کا نفاذ ممکنہ احتجاج،ریلی اوردھرنوں کے سبب کیا گیا-

    دوسری جانب حکومت نے پنجاب سے اسلام آباد جانے والے تمام راستوں کو بند کردیا محکمہ داخلہ پنجاب کے ذرائع کے مطابق صوبے کے تمام اضلاع کے داخلی اور خارجی راستے بند کردیئےگئے ہیں جس کےتحت اسلام آباد جانےوالےتمام راستے بند ہیں کوئی بھی شخص لانگ مارچ میں ضلع سے باہرنہیں نکل سکےگا جب کہ اس سلسلے میں تمام ٹرانسپورٹرز کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔

    پی ٹی آئی مارچ: راوی پل ،جی ٹی روڈ بند، سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کردی گئیں

    ذرائع کے مطابق ٹرانسپورٹرز کو ہدایت کی گئی ہےکہ کوئی بھی اپنی گاڑی لانگ مارچ کے شرکا کو نہیں دے گا پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو روکنے کے لیے فیض آباد کے علاقے میں کنٹینر پہنچادیئے گئے ہیں جب کہ جی ٹی روڈ پر دریائے جہلم کے پل پر کنٹینر لگا دیئے گئے ہیں علاوہ ازیں جی ٹی روڈ کو اٹک خورد کے مقام پر بلاک کردیا گیا جس سے خیبرپختونخوا کا پنجاب سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے ۔

    اس کے علااوہ موٹروے ایم 1 کو اسلام آباد جاتے ہوئے صوابی کے مقام پر بند کیا گیا ہے جب کہ موٹروے لاہور سے راوی ٹول پلازہ پر بھی کنٹینرز رکھ کر بند کردیا گیا ہے-

    واضح رہےکہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 25 مئی کو اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان کیا ہے جس کےبعد پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے پنجاب سے اسلام آبا دجانے والے تمام راستے سیل کردیے گئے ہیں-

    عدالت کا لانگ مارچ کے شرکاء کو ہراساں نہ کرنے کا حکم

  • لانگ مارچ کی تیاریاں، عمران خان کو گرفتاری کا ڈر،گورنر ہاؤس پشاور پی ٹی آئی والوں کے لئے بھی نوگوایریا بن گیا

    لانگ مارچ کی تیاریاں، عمران خان کو گرفتاری کا ڈر،گورنر ہاؤس پشاور پی ٹی آئی والوں کے لئے بھی نوگوایریا بن گیا

    لانگ مارچ کی تیاریاں، عمران خان کو گرفتاری کا ڈر،گورنر ہاؤس پشاور پی ٹی آئی والوں کے لئے بھی نوگوایریا بن گیا

    پی ٹی آئی نے سری نگر ہائی وے پر دھرنے کے لیے ڈی سی اسلام آباد کو درخواست دے دی .درخواست میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی دھرنے کے شرکا کے لیے سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کیے جائیں 25مئی کو سری نگر ہائی وے پر پرامن مظاہرہ کیا جائے گا، تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ دھرنے سے متعلق تمام تیاریاں مکمل ہیں ،پرسوں 25 مئی پاکستان کے عوام تاریخ رقم کریں گے اب پاکستان کے فیصلے بند کمروں میں نہیں ہوں گے بس نام رہے گا اللہ کا اور راج کرے گی خلقِ خدا،

    پی ٹی آئی کا دھرنا،اسلام آباد انتظامیہ نے سیکیورٹی فراہمی کیلئے محکمہ پولیس کو خط لکھ دیا،مراسلے میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی جنرل سیکریٹری شہزاد گل کی جانب سے جلسے کی درخواست جمع کروائی گئی ہے،پی ٹی آئی کا دھرنےکےمعاملے پر پولیس اپنی رائے ڈی سی آفس کو بھجوا ئے،رائے کے بعد قانون کے مطابق مزید ضروری کارروائی کی جائے گی

    دوسری جانب پی ٹی آئی اسلام آباد لانگ مارچ کی تیاریاں،وزیراعلی ٰ اور گورنر ہاوس پشاور بیس کیمپ بن گئے عمران خان اور پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت بدستور وزیراعلیٰ ہاوس پشاور میں موجود ہے پی ٹی آئی چیئرمین کی قائدین سے ملاقاتوں اور مشاورت کا سلسلہ جاری ہے مارچ اور دھرنے کی منصوبہ بندی سے سیکنڈری قیادت کو فی الحال لا علم رکھا گیا ،پارٹی کے بیشتر مقامی رہنماوں کو وزیراعلیٰ اور گورنر ہاوس میں داخلے کی اجازت نہیں،نجی ٹی وی کے مطابق عمران خان کی پشاور سے قیادت کا معاملہ ابھی خفیہ رکھا جا رہا ہے، باخبر ذرائع کے مطابق عمران خان گرفتاری کے خوف سے پشاور میں ہیں،عمران خان کو اس بات کا خٌدشہ تھا کہ اگر وہ بنی گالہ یا لاہور میں رہے تو انہیں گرفتار کیا جا سکتا ہے، دو روز قبل بنی گالہ کی طرف پولیس کی بھاری نفری گئی بھی تھی تا ہم عمران خان ملتان سے جلسے کے اختتام پر پشاور چلے گئے تھے اور ابھی تک پشاور ہی ہیں،

    تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ 25مئی کو ہر شہر سے ہر شخص لانگ مارچ میں شرکت کرے گا ہم حق کے ساتھ ڈٹے رہنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ہم امپورٹڈ حکومت کو گھر بھیجیں گے سازشی عناصر کو گھر بھیج کر شفاف الیکشن کا اعلان نہ کیا گیا تووہیں بیٹھیں گے،امپورٹڈ حکومت کمزور ترین حکومت ہے جن سے کوئی فیصلہ نہیں ہوپا رہا ،یہ سپر پاور کے ایجنڈے پر پاکستان کو تباہ کرنے کے لیے بیٹھے ہیں،

    تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ فیصلہ کیا ہے حقیقی آزادی مارچ ہرصورت ہو کر رہے گا، پاکستان میں اداروں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ نیوٹرل رہیں گے اس حکومت کو ملک کی فکر نہیں ہے،ہمارا ملک ترقی کر رہا تھا ہندوستان نے بھی روس سے سستا تیل خریدا اور قیمتیں کم کر دیں ہندوستان نے روس کے ساتھ ڈیل کر لی، ہمیں یہ ڈیل نہیں کرنے دی گئی،ہمیں اپنی آزادی واپس لینی ہے، ہم مارچ نہیں کرتے تو خدشہ ہے ہماری آزادی پر ہمیشہ کیلئے سمجھوتہ ہو جائیگا، ہمارے لانگ مارچ کو روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے، وزیر داخلہ نے کہا ہم گرفتاریاں کریں گے اور لوگوں کو روکیں گے،جہلم کے پل پر سینکڑوں کنٹینر زپہنچا دیئے گئے ہیں، کارکنوں اور رہنماوں کی گرفتاریوں کا منصوبہ بنایا گیا ہے، سرگرم کارکنوں کیخلاف پرچے کئے جا رہے ہیں، شیریں مزاری پر جعلی مقدمہ بنایا گیا معاشی بحران سیاسی بحران کے حل سے مشروط ہے،

    تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چودھری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف 25 مئی کے حقیقی مارچ کیلئے تیار ہے حقیقی آزادی میں لوگ نئے جذبے اور جوش کے ساتھ نکل رہی ہے،کوئی کنٹینرز کوئی رکاوٹ مارچ کو نہیں روک سکتی،ہم تمام رکاوٹوں کو توڑ کر اسلام آباد میں داخل ہوں گے،

    سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ حکومت کا چالیسواں پورا ہوگیا ہے ،یہ آج اتحادی کہیں بھی کہ حکومت مدت پوری کرے گی تو نہیں کرسکتے،مرکز اور پنجاب میں صرف ایک ایک ووٹ کی اکثریت ہے،بلوچستان میں عدم اعتماد ہونے جارہی ہے ،24گھنٹے میں پنجاب کے 25ڈپٹی کمشنرز اوراسسٹنٹ کمشنرز کو تبدیل کردیاگیا حکمران عمران خان کے لانگ مارچ کا راستہ نہیں روک سکتے سیاسی اندازے کے مطابق 31مئی سے پہلے اہم فیصلے آسکتے ہیں، اہم فیصلوں کے لیے 2،4دن اوپر نیچے بھی ہوسکتےہیں،

    سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کے لیے موجودہ وقت مناسب نہیں لانگ مارچ سے پھر کاروبار متاثر ہوگا ،پہلے ہی معیشت کمزور ہے،لانگ مارچ کی وجہ سے دکانیں بند اور معمولات زندگی متاثر ہو گی، عمران خان لانگ مارچ فیصلے پر نظر ثانی کریں الیکشن اصلاحات کے بعد انتخابات ضرور ہو ں گے الیکشن ہوں گے تب بھی عمران خان نتائج تسلیم نہیں کریں گے 4حلقوں کے نتائج پر عمران خان تنازعہ بناچکے ہیں،پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات طے کرلیے تھے،الزام تراشی کےحق میں نہیں ،سب کو بہتر فیصلے کرنے ہوں گے ،سیاست میں بڑی شخصیت وہ جس میں انا نہیں ہوگی، آصف زرداری نے سانحہ اے پی ایس کےدوران لوگوں کومتحد کیا،آصف زرداری نے ماضی میں عمران خان کو فیس سیونگ میں مدد کی کوشش کی،

    عمران خان صاحب آپ تو یاسین ملک کے دوست ہیں،دھرنا آگے بڑھا دیں،مشعال ملک
    دوسری جانب حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے دھرنا ملتوی کرنے کی اپیل کر دی اور کہا کہ دھرنا 25 مئی کی جگہ کسی اور تاریخ کو کیا جائے، مشعال ملک کا کہنا تھاکہ 25 مئی کو انکے شوہر کو عدالت سزا سنانے والی ہیں،میں میری بیٹی اورعوام 25 مئی کو یاسین ملک کے پیار میں نکل رہے ہیں عمران خان صاحب آپ تو یاسین ملک کے دوست ہیں، اپنا دھرنا آگے بڑھا دیں گے تو کوئی فرق نہیں پڑے گا اندرونی سیاست بہت ضروری ہے مگر کشمیرعبادت ہے آپ 25 تاریخ کے دن صرف کشمیر کے لیے نکلیں یاسین ملک کے لیے نکلیں یاسین ملک صرف کشمیر میں نہیں بلکہ اس خطے کے امن اور آزادی کی علامت ہے بھارتی عدالت انہیں اس دن قید یا موت کی سزا سنائے گی

    قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت آزادی مارچ کے بعد ختم ہوچکی ہے۔ بزدل سیاستدان اسلام آباد میں کنٹینر لگا رہے ہیں۔ ان کی کانپیں ابھی سے ٹانگنا شروع ہوگئی ہیںغریب ڈرائیوز کے سامان سے بھرے کنٹینر روکے جارہے ہیں کنٹینر ڈرائیور حضرات سے کہتا ہوں ہم آپ لوگوں کے ساتھ ہیں پئٹرول پمپ بھی بند کرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں۔ پئٹرول پمپ مالکان سے کہتے پوری قوم آپ لوگوں کے ساتھ ہے جب عوام نکلے گی تو پولیس کہیں نظر نہیں آئے گی کل سے ہمارے پر امن قافلے نکلیں گے ہر مکتب فکر کے لوگ اس تحریک کا حصہ بنیں

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گزشتہ روز 25 مئی کو اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ 25 مئی کو تین بجے اسلام آباد کشمیر ہائی وے پرہون گے،عمران خان کی جانب سے اعلان کے بعد پی ٹی آئی متحرک ہو چکی ہے، شہروں میں پی ٹی آئی کارکنان نے اسلام آباد جانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں،

    وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کا اعلان پاکستان کے خلاف”عمرانی سازش“ ہے۔عمران خان اوران کے حواری پاکستان اور پاکستانی عوام کے خیرخواہ نہیں۔یہ وقت لانگ مارچ کا نہیں بلکہ مل کر ملک کو مسائل کے گرداب سے نکالنے کا ہے۔ قوم کسی کو بھی انارکی پھیلانے کی اجازت نہیں دے گی۔

    مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حکومت نے پاکستان کو تباہی وبربادی سے دوچار کیا اور ملک میں انتشار اور نفرت کی سیاست کو فروغ دیا۔ عمران نیازی ایک فتنہ ہے جو دوبارہ سر اٹھانے کی کوشش کررہا ہے۔ عمران نیازی جھوٹ کی بنیاد پر سیاست کررہا ہے۔ ملک کو انتشار اور تباہی سے بچانے اور نفرت کی سیاست کا خاتمہ کرنے کے لئے مسلم لیگ (ن) کی لیڈرشپ اور کارکنان کوکلیدی کردار ادا کرنا ہو گا۔

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

    فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

    نیب نے فرح خان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا

    نیب نے سابق خاتون اول کی دوست کے حوالے سے وضاحت کردی

    شہزاد اکبر بھاگ گیا، فرح بھاگ گئی،کچھ کیا نہیں تو ڈر کیسا؟ سعد رفیق

    فرح خان کیخلاف ریکارڈ کے حصول کیلئے نیب متحرک

  • سینیئرصحافی ارشد شریف کی حفاظتی ضمانت منظور

    سینیئرصحافی ارشد شریف کی حفاظتی ضمانت منظور

    اسلام آباد:صحافی ارشد شریف کی حفاظتی ضمانت منظور،اطلاعات کے مطابق اسلام آباد‎ ‎ہائی کورٹ نے اے آر وائی نیوز سے منسلک سینئر ‎صحافی ارشد‎ ‎شریف کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی ہے۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے صحافی ارشد شریف کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے 20 روز تک پولیس کو صحافی کی گرفتاری سے روک دیا۔

    قبل ازیں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے صحافی ارشد شریف کی درخواست آج رات ساڑھے گیارہ بجے سماعت کے لیے مقرر کی تھی۔چیف جسٹس نے آئی جی اور ڈی آئی جی اسلام آباد کو ہدایت کی تھی کہ وہ ارشد شریف کی حاضری میں معاونت کریں۔

    صحافی ارشد شریف کے خلاف حیدر آباد میں مقدمہ درج ہے۔ مقدمہ ریاستی اداروں کے خلاف گفتگو کرنے کے تحت درج کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ طیب حسین نامی نوجوان نے گزشتہ روزمقدمہ درج کرایا ہے۔

    دوسری جانب کراچی: اے آر وائی نیوز سے منسلک صحافی صابر شاکر کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ صابر شاکر پر میرپور خاص میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔صابر شاکر پر مہران پولیس اسٹیشن میرپور خاص میں مقدمہ درج ہوا۔ اداروں کے خلاف بیان دینے پر صابر شاکر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    مقدمہ محمود حسن نامی شہری کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں دفعہ 153، 505 اور 131 شامل کی گئی۔

  • اسلام آباد ہائی کورٹ کا شیریں مزاری کو فوری رہا کرنے کا حکم

    اسلام آباد ہائی کورٹ کا شیریں مزاری کو فوری رہا کرنے کا حکم

    اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ کا شیریں مزاری کو فوری رہا کرنے کا حکم ،اطلاعات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے شیریں مزاری کو فوری رہا کرنے کا حکم دیا ہے اور ساتھ آئی جی اسلام آباد کوبھی حکم دیا ہے کہ وہ شیریں مزاری کو گھرتک اپنی حفاظت میں پہنچائیں

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کو رہا کرنے اور گرفتاری واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کرانے کا حکم دے دیا۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیف جسٹس جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد، ایڈووکیٹ جنرل اور ڈی سی اسلام آباد بھی موجود تھے۔

    تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی طرف سے سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری، فرخ حبیب، قاسم سوری اور زلفی بخاری بھی عدالت عالیہ پہنچے جبکہ کمرہ عدالت پی ٹی آئی رہنماوں اور کارکنوں سے بھر گیا۔

    کیس کی سماعت کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ شیریں مزاری آپ کے ساتھ جو ہوا وہ افسوسناک ہے، جب آپ حکومت میں تھیں تو اس سے زیادہ برے واقعات ہوئے، اسلام آباد سے جبری گمشدگیاں ہوئیں، کسی حکومت نے جبری گمشدگیوں پرایکشن نہیں لیا، جب آئین کااحترام نہیں ہوگا تو ایسے واقعات رونما ہوں گے۔ ہرحکومت کاآئینی خلاف ورزیوں پرافسوسناک رویہ ہوتا تھا۔ رکن اسمبلی آج بھی جیل میں ہیں، افسوس ہے کہ گزشتہ دورِ حکومت میں بھی ارکان اسمبلی کو گرفتار کیا جاتا رہا، جب تک انکوائری نہیں ہوتی شیریں مزاری کو رہا کیا جائے اور آئی جی اسلام آباد شیریں مزاری کو گھر تک پہنچائیں۔

    شیریں مزاری نے کہا کہ پولیس والوں نے مجھے گاڑی سے گھسیٹا، پولیس کے ساتھ سادہ کپڑوں میں بھی لوگ تھے، میں 70 سالہ ہوں اور بیمار ہوں، پولیس تشدد کی پوری ذمہ دار ہے۔ مجھے یہ لاہور لیکر جا رہے تھے، پوری قوم چوروں کیخلاف نکلی ہوئی ہے کس کس کو گرفتار کروگے، مجھے گرفتاری کے دوران کوئی وارنٹ نہیں دکھایا گیا، گرفتاری کے دوران مجھ پر تشدد کیا گیا، میرے ناخن توڑ دیے، شہبازشریف اور رانا ثنا اللہ نے مجھے گرفتارکرایا۔ میرا فون ابھی تک واپس نہیں کیا گیا۔ میں بالکل ٹھیک ہوں، آج جبری گمشدگی کو خود محسوس کیا، میں نے پولیس کو بیٹی کو کال کرنے کا کہا اس کی بھی اجازت نہ ملی۔

    انہوں نے کہا کہ اس بار کالی ویگو نہیں تھی لیکن سفید ٹیوٹا تھی، موٹروے پر چڑھے تو میں نے پوچھا کہاں لے کر جا رہے ہیں، انہوں نے کہا شائد آپکے گاؤں راجن پور لے جائیں یا لاہور لے جائیں، انہوں نے کہا کہ آپ پر کرپشن کا کیس ہے، میں نے انہیں کہا مجھے کاپی تو بھیجتے، ایک گھنٹہ ہم چکری میں رکے رہے، ایک گھنٹے بعد ایک شخص آیا اور کہا گیا یہ ڈاکٹر ہے، انہوں نے کہا یہ معائنہ کرینگے آپ سفر کر سکتی ہیں یا نہیں، میں نے کہا یہ مجھے ہاتھ نہیں لگا سکتا تو وہ واپس چلا گیا، مجھے راستے میں بتایا گیا کہ آپکو واپس لے جا رہے ہیں، میں چاہتی ہوں اس واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کریں۔

    اس سے قبل تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کی گرفتاری کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں ان کی بیٹی ایمان مزاری کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت ہوئی تھی۔

    عدالت عالیہ نے شیریں مزاری کو رات ساڑھے گیارہ بجے تک پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ اس کے علاوہ آئی جی، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور سیکریٹری داخلہ کو بھی طلب کیا تھا۔یاد رہے کہ شیریں مزاری کو ہفتے کی سہ پہر اسلام آباد میں ان کی رہائش گفاہ کے باہر سے گرفتار کیا گیا تھا۔

    عدالت نے کہا کہ ایمان مزاری کے مطابق ان کی والدہ اب بھی رکن قومی اسمبلی ہیں، کسی بھی ایم این کو اسپیکر قومی اسمبلی کی اجازت کے بغیر گرفتار نہیں کیا جاسکتا، بظاہر شیریں مزاری کو غیر قانونی طور پر حراست میں لیا گیا۔

  • چائلڈ پورنو گرافی ثابت ہونے پرمجرم کو 21 لاکھ روپےجرمانہ اور29 سال قید سزا

    چائلڈ پورنو گرافی ثابت ہونے پرمجرم کو 21 لاکھ روپےجرمانہ اور29 سال قید سزا

    اسلام آباد کی عدالت نے چائلڈ پورنو گرافی کے مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر اسحاق نامی شخص کو 29 سال قید کی سزا سنا دی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے مجرم محمد اسحاق پر مجموعی طور پر 29 سال قید کی سزا اور21 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا-

    سائبرکرائم سندھ کی کاروائی،خواتین کوہراساں کرنےاورچائلڈ پورنوگرافی کےالزام میں…

    مجرم محمد اسحاق کو بدفعلی پر 14 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ چائلڈ پورنو گرافی پر 14 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔

    مجرم محمد اسحاق نے 4 بچوں کے ساتھ زیادتی کے بعد ان کی ویڈیوز بنائی تھیں، غیر اخلاقی ویڈیو دکھانے پر مجرم کو ایک سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

    قبل ازیں وفاقی تحقیقات ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم ونگ نے سوشل میڈیا پر خواتین کو جعلی ویڈیوز کے ذریعے ہراساں کرنے پر بنوں اور کرک سے 2 ملزمان کو گرفتار کیا تھا ملزمان وسیم خان اور محمد اشفاق خان پر الزام تھا کہ انہوں نے خواتین کی جعلی و نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں ملزمان کوگرفتارکرکے ڈی آئی خان میں پیکا ایکٹ کی سیکشن 21، 24 اور پی پی سی سیکشن 509 کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے جبکہ ملزمان کے قبضے سے لیے گئے ڈیوائسز کو فرانزک تجزیہ کے لیے کے لیے لیبارٹری بھیجوا دیا گیا تھا-

    سوشل میڈیا پر خواتین کو جعلی ویڈیوز کے ذریعے ہراساں کرنے پر2 ملزمان گرفتار

    قبل ازیں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سندھ کے سائبرکرائم ونگ کی کاروائی ،خواتین کو ہراساں کرنے اور چائلڈ پورنوگرافی کےالزام میں 6 ملزمان کوگرفتارکیا تھاایف آئی اے سندھ کی جانب سےجاری اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ کراچی، حیدرآباد، سکھر اور گھوٹکی سے خواتین کو ہراساں کرنے چائلڈ پورنوگرافی کے الزام میں دو مشتبہ افراد ماجد محبوب اور محسن علی کو کراچی سے گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا-

    زیرحراست ملزمان ماڈلنگ کے شعبہ میں جدوجہد کرنے والی لڑکیوں کی ویڈیو بنا کر انہیں بلیک میل اور ہراساں کرتے تھےمرکزی ملزم نے ایک متاثرہ کی فحش ویڈیو بنائی اور اپنے دوست کے ساتھ شیئر کی جسے اس نے مختلف واٹس ایپ گروپس میں شیئر کیا مرکزی ملزم سے 20 مختلف لڑکیوں کی فحش ویڈیوز برآمد ہوئی تھیں-

    دوست کے ساتھ جانے والی لڑکی اجتماعی زیادتی کے بعد قتل

  • اسلام آباد پولیس کا بنی گالہ کا محاصرہ، اسد عمر کی حکومت کو سخت تنبیہ

    اسلام آباد پولیس کا بنی گالہ کا محاصرہ، اسد عمر کی حکومت کو سخت تنبیہ

    رات گئے اسلام آباد پولیس کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف کی رہائشگاہ کا محاصرہ ،مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف جنرل اسد عمر کی حکومت کو سخت تنبیہ جاری کر دی-

    باغی ٹی وی : اسد عمر نے کہا کہ امپورٹڈ سرکار طاقت کی بجائے عقل استعمال کرنے کی کوشش کرے، آفاقہ ہوگا، اشتعال انگیزی اور خوف و ہراس پھیلا کر حقیقی آزادی کی پرامن جمہوری تحریک کو دبانا کٹھ پتلیوں کے بس کی بات نہیں-

    بنی گالہ کے اطراف پولیس کا سرچ آپریشن،پی ٹی آئی رہنما عالمگیر کے گھر چھاپہ

    اسد عمر نے کہا کہ رات گئے پولیس قیدیوں کی گاڑی کے ہمراہ بنی گالہ پہنچی،اس قسم کی حرکتیں خود کٹھ پتلی سرکار کے سیاسی مستقبل پر تاریکیاں طاری کریں گی، نوجوانوں کی بڑی تعداد دیکھ کر پولیس کی نفری نے واپسی کی راہ لی-

    انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ سرکار ہوش کے ناخن لے اور کسی قسم کےمِس ایڈوینچر سےگریزکرے،عمران خان کیخلاف کوئی شرانگیز حرکت کی تو نتائج کی ذمہ دار مکمل طور پر حکومت ہوگی-

    ”عمران خان کو شدید خطرہ ہے، کچھ ہوا تو حکومت پر مقدمہ کریں گے“:اسد عمر

    اسد عمر نے کہا کہ طاقت کے بل بوتے پر فیصلے کروا لو گے، یہ تمہاری غلط فہمی ہے خلقِ خدا کی آواز سنو اور عوام کے جمہوری و آئینی حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی منصوبہ بندی سے گریز کرو، گلو گردی میں نہیں معاملات کا بہترین حل انتخابات کے فوری اعلان میں ہے-

    اسدعمر نے کہا کہ اخلاقی و جمہوری جواز کھو دینے والی کٹھ پتلی سرکار ہمت کرے اور قوم کو انتخابات کی تاریخ دے، پرامن احتجاج کو تشدد میں بدلنے کی شرانگیز کوشش کٹھ پتلیوں کی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن کرے گی-

    عمران خان کا مریم نواز سے متعلق بیان عورتوں سے بے حد نفرت کا اظہار ہے،ویمن ایکشن فورم

    قبل ازیں اسد عمر کا کہنا تھا کہ چیئرمین عمران خان کی جان کو شدید خطرہ ہے، اگر کچھ ہوا تو حکومت کے خلاف مقدمہ درج کرائیں گے عمران خان کو فون کر کے میں نے کہا کہ جان کو خطرہ ہے، بلٹ پروف شیشہ لگالیں، عمران خان کے بعد شاہ محمود قریشی کو بھی فون کیا، حکومت کی ایک اعلیٰ شخصیت کا فون آیا تھا کہ عمران خان کی جان کو شدید خطرہ ہے، عمران خان کی سکیورٹی سے متعلق تھریٹ لیٹر بھی مل چکا ہے۔

    عمران خان کی مریم نواز کےخلاف نازیبا زبان:سیاسی رہنماؤں نے کی مذمت

    اسد عمر نے کہا تھا کہ حکومت کہتی ہے کہ ایک گاڑی دے دیتے ہیں باقی سکیورٹی آپ خود کریں، عمران خان کو کہا کہ جلسے میں بلٹ پروف شیشہ استعمال کریں، عمران خان نے فیصلہ کیا کہ بلٹ پروف شیشہ لگانے کی ضرورت نہیں، عمران خان کی جان کو شدید خطرہ ہے، کچھ ہوا تو حکومت پر مقدمہ درج کرائیں گے، پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کے سربراہ کو سکیورٹی نہیں دی جا رہی، دوسری طرف ایک سزا یافتہ مجرم کو حکومت سکیورٹی دے رہی ہے۔

    لوٹوں نےحلقوں کا رخ کیا توعوام کےغضب کا سامنا کرنا پڑےگا:شاہ محمود قریشی