Baaghi TV

Tag: اسلام آباد

  • جج کے خلاف پروپیگنڈہ،ملزم کی ضمانت میں توسیع

    جج کے خلاف پروپیگنڈہ،ملزم کی ضمانت میں توسیع

    اسلام آباد، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے جج کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ کے کیس میں ملزم صدیق انجم کی عبوری ضمانت میں 23 نومبر تک توسیع کر دی ہے

    ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے جج کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے کے کیس میں ملزم کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی،سماعت کے دوران ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزم نے مقدمے میں پشاور ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت لے رکھی ہے، پشاور ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کے باعث عدالت مقدمے میں ضمانت مسترد کرے،وکیل صفائی انصر کیانی نے کہا کہ ایف آئی اے حکام عدالت کو گمراہ کر رہے ہیں، مقدمے میں حفاظتی ضمانت نہیں لی، صدیق انجم نے پشاور ہائی کورٹ سے دیگر نامعلوم مقدمات میں حفاظتی ضمانت لے رکھی ہے، عدالت نے نامعلوم مقدمات میں ایف آئی اے کو ملزم کی گرفتاری سے روک رکھا ہے،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے جج کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے کے کیس میں ملزم صدیق انجم کی عبوری ضمانت میں 23 نومبر تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی

  • سپریم کورٹ کی ہفتہ وار رپورٹ میں مقدمات کی تعداد  کم

    سپریم کورٹ کی ہفتہ وار رپورٹ میں مقدمات کی تعداد کم

    سپریم کورٹ آف پاکستان نے اپنی گزشتہ ایک ہفتے میں دائر کیسز اور نمٹانے کی تفصیلات جاری کردیں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق عدالت عظمیٰ میں ایک ہفتے کے دوران 302 کیسز دائر کیے گئے جبکہ 679 کیسز نمٹائے گئے ہیں۔
    سپریم کورٹ نے کیسز سے متعلق 5 نومبر تک کی تفصیلات ویب سائٹ پر جاری کی ہیں۔اعداد وشمار کے مطابق سپریم کورٹ نے ایک ہفتے میں 377 سے زائد کیسز نمٹائے جبکہ 5 نومبر کو 38 کیس دائر ہوئے اور 220 کیسز نمٹائے گئے۔سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد کم ہو کر 59 ہزار 435 ہوگئی، اس سے قبل زیر التوا کیسز کی تعداد 59 ہزار 782 تھی۔دوسری جانب سپریم کورٹ میں سوموار 11نومبر سے شروع ہونیوالے پانچ روزہ عدالتی ہفتہ کیلئے تھوڑے بہت ردو بدل کیساتھ مجموعی طور پر چھ بنچ تشکیل دے دیئے گئے ہیں ۔

    عوام کو 115پارکوں کا تحفہ ، کھیل کے میدانوں کو آباد کیا، ،جماعت اسلامی کراچی

    صدر مملکت نے سروس ٹریبونل کے ممبران کی تقرری کردی

    کچے کے علاقے میں لُنڈ گینگ کے سرغنہ شاہد لُنڈ کی ہلاکت – مکمل کہانی

  • سفارتی برادری کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے، وزیراعظم

    سفارتی برادری کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے، وزیراعظم

    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ڈپلومیٹک انکلیو میں "کیس کیڈ” پولیس خدمت مرکز کا دورہ کیا ہے
    وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سفارتکاروں اور غیر ملکی شہریوں کے لئے جدید سہولتوں سے آراستہ خدمت مرکز کے قیام کی تعریف کی،وزیراعظم نے پولیس خدمت مرکز کے قیام کے لئے وزیر داخلہ محسن نقوی کے اقدام کو سراہا، وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سفارتی برادری کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے، اسلام آباد میں بین الاقوامی معیار کے مطابق اور دور حاضر کے تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے کیس کیڈ خدمت مرکز کا قیام لائق تحسین ہے، خدمت مرکز میں سفارتی برادری اور غیر ملکی شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء و تجدید، کریکٹر سرٹیفکیٹ ، جنرل پولیس ویریفکیشن، گمشدگی رپورٹ ، کرایہ داروں کی رجسٹریشن، فارنرز رجسٹریشن، گھریلو ملازمین کی رجسٹریشن، والنٹئیرز رجسٹریشن، گاڑیوں کی ویریفکیشن اورایف آئی آر کی کاپی کے حصول جیسی خدمات مہیا کی جائیں گی،آئی جی اسلام آباد پولیس نے وزیراعظم کو سفارتی برادری اور غیر ملکی شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کے متعلق بریفنگ دی، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ہمراہ تھے

  • لندن،قاضی فائز عیسیٰ پر حملہ کرنیوالوں کے نام پی سی ایل میں ڈال دیئے گئے

    لندن،قاضی فائز عیسیٰ پر حملہ کرنیوالوں کے نام پی سی ایل میں ڈال دیئے گئے

    سابق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ پر لندن میں حملہ کرنے والے 23 پاکستانیوں کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) میں ڈال دیے گئے ہیں۔

    نجی میڈیا رپورٹس کے مطابق ،اعلیٰ ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق، جن 23 پاکستانیوں پر حملے کا الزام ہے، ان کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کر لیے گئے ہیں۔ ان افراد میں تحریک انصاف کی سابق رکن قومی اسمبلی ملائیکہ بخاری اور لندن میں نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر ہونے والے مظاہروں میں مشہور ہونے والے شایان علی کا نام بھی شامل ہے۔پاکستانی حکام نے برطانوی حکومت کو ان افراد کی حوالگی کے لیے خط لکھا ہے۔ اگر یہ افراد پاکستان واپس آتے ہیں تو ان پر پاکستان میں درج مقدمات کے تحت کارروائی کی جائے گی۔ فہرست کے مطابق، ان افراد میں سعدیہ فہیم، فہیم گلزار، ماہین فیصل، سدرہ طارق اور حبا عبدالمجید کے نام بھی شامل ہیں۔وقاص چوہان ،محسن حیدر ضمیر اکرم ، سردار تیمور،محمد پرویز علی اور رخسانہ کوثر کے نام شامل ہیں،لسٹ میں شیخ محمد جمیل ،مہران حبیب ذہیر احمد ،رحمان انور، اور محمد صادق خان کے نام بھی شامل ہیں،خدیجہ کاشف ،محمد نوید افضل ،شہزاد قریشی ،سلیمان علی شاہ اور بلال انور کے نام شامل ہیں،پی سی ایل میں ان تمام افراد کے شام شامل کیے گئے ہیں جو مقدمے میں درج ہیں 23 افراد کے علاوہ 153 مزید افراد کے نام بھی پی سی ایل میں شامل کیے گئے ہیں ،23 افراد کے پاسپورٹ معطل بھی کر دئے گئے ہیں،تمام شامل افراد کی حوالگی کے لیے برطانوی حکام کو خط بھی لکھ دیا گیا ہے،پاکستان لائے جانے کی صورت میں ان افراد کو گرفتار کر کے شامل تفتیش کیا جائے گ

    لندن پولیس کی جانب سے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر حملہ کرنے والے ملزمان جن کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے کےخلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے، اور انہیں بہت جلد پاکستان ڈی پورٹ کرنے کا عمل شروع کیا جائے گا۔ لندن پولیس نے اس معاملے میں تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور حملہ آوروں کی شناخت کے لئے اہم شواہد جمع کر لئے ہیں،قاضی فائز عیسیٰ پر حملہ گزشتہ ماہ لندن میں ہوا تھا، جس کے بعد پاکستانی حکام نے فوری طور پر برطانوی حکام سے رابطہ کیا تھا۔ لندن پولیس نے واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کی ہیں اور جلد ہی ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ملزمان کو قانونی طریقے سے پاکستان واپس بھیجا جائے گا تاکہ ان کے خلاف ملکی قانون کے تحت کارروائی کی جا سکے۔

    واضح رہے کہ پاکستانی وزارت خارجہ نے لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان کی اہلیہ کو ہراساں کرنے کے معاملے میں سخت احکامات جاری کیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، وزارت خارجہ نے برطانوی ہائی کمیشن کو اس معاملے میں قانونی کارروائی کے حوالے سے ہدایات فراہم کی ہیں، جس کا مقصد ہراسانی میں ملوث افراد کے خلاف سخت اقدامات اٹھانا ہے۔وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی وزارت نے واضح کیا ہے کہ سابق چیف جسٹس اور ان کی اہلیہ کو ہراساں کرنے والے تمام عناصر کے خلاف بھرپور قانونی کارروائی کی جائے گی۔ وزارت خارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے قانونی راستہ اختیار کیا جائے گا۔

    ٹرمپ کے دوبارہ صدر منتخب ہونے پر روس،ایران کا ردعمل

    ٹرمپ کو برطانوی،بھارتی وزیراعظم،فرانسیسی،یوکرینی صدر و دیگر کی مبارکباد

    امریکی انتخابات،سیاسی منظر نامے میں اہم تبدیلیاں

    وزیراعظم کی ٹرمپ کو مبارکباد،پاک امریکا تعلقات مزید مضبوط کرنے کا عزم

    اپریل 2022 میں عمران خان سے ملاقات کرنیوالی الہان عمر چوتھی بار کامیاب

    ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں واپسی امریکہ کے لیے ایک نیا آغاز،اسرائیلی وزیراعظم

  • سپریم جوڈیشل کونسل،کمیشن کے الگ الگ اجلاس، اعلامیہ جاری

    سپریم جوڈیشل کونسل،کمیشن کے الگ الگ اجلاس، اعلامیہ جاری

    چیف جسٹس آف پاکستان یحیٰ آفریدی کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ہوا،جوڈیشل کونسل اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ،اعلامیہ میں کہا گیا کہ اجلاس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے چھ ججز خط پر کوڈ اف کنڈکٹ 209(8) پر غور کیا گیا،جوڈیشل کونسل کا کوڈ ججز کے علاوہ دیگر اداروں پر لاگو ہوتا ہے،کوڈ اف کنڈکٹ کے معاملے پر مشاورت کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا،آئیندہ اجلاس میں کوڈ اف کنڈکٹ ترمیم پر غور کیا جائے گا،

    سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس دوپہر 1 بجے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس اور چیئرمین سپریم جوڈیشل کونسل جناب جسٹس یحییٰ آفریدی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سپریم کورٹ کے ججز جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس عامر فاروق، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اور چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس محمد ہاشم کاکڑ نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران کونسل نے مختلف ایجنڈا آئٹمز پر تفصیلی بحث کی۔ اس میں سپریم جوڈیشل کونسل کے رولز بنانے اور اس کے سیکرٹریٹ کے قیام کا معاملہ بھی شامل تھا۔ کونسل نے رجسٹرار کی تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے فیصلہ کیا کہ کونسل کے رولز بنانے کا عمل شروع کیا جائے گا اور اس کا مسودہ آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ مزید یہ کہ چیئرمین کو 3 ماہ کے لیے کونسل کے سیکرٹری کے طور پر کام کرنے کے لیے ایک قابل فرد کی خدمات حاصل کرنے کا اختیار دے دیا گیا۔ یہ فرد کونسل کے اجلاسوں کی نگرانی کرے گا اور اصول سازی کے عمل کو مضبوط کرے گا۔

    سپریم جوڈیشل کونسل اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ کے مطابق کونسل نے آئین کے آرٹیکل 209(8) کے تحت ججز کے ضابطہ اخلاق میں ترامیم پر بھی غور کیا اور اس سلسلے میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے چھ ججوں کی طرف سے بھیجے گئے خط کا جائزہ لیا۔ کونسل نے اس معاملے پر مشاورت کو وسیع کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ مختلف اداروں کے سربراہان پر اس ضابطہ اخلاق کے اثرات کا جائزہ لیا جا سکے۔اس کے علاوہ، کونسل نے آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت ججوں کے خلاف دائر کردہ دس شکایات کا بھی جائزہ لیا۔ کونسل نے شکایت کنندگان سے کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہ ہونے پر ان شکایات کو مسترد کر دیا۔کونسل نے فیصلہ کیا کہ آئندہ ماہانہ بنیادوں پر باقاعدہ اجلاس منعقد کیے جائیں گے تاکہ مقدمات کا بروقت فیصلہ کیا جا سکے اور بیک لاگ کو ختم کیا جا سکے۔ غیر سنجیدہ شکایات کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

    جوڈیشل کمیشن اجلاس، سندھ ہائی کورٹ میں آئینی بینچ کیلئے جج کی نامزدگی پر اتفاق نہ ہوسکا
    دوسری جانب سپریم جوڈیشل کمیشن اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ،اجلاس چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں ہوا،اعلامیہ میں کہا گیا کہ اجلاس میں سندھ ہائیکورٹ میں آئینی بنچ کی تشکیل کے سنگل پوائنٹ ایجنڈے پر غور کیا گیاسندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد شفیع صدیقی کی پیش کردہ تجویز کی توثیق کی گئی،سندھ ہائیکورٹ کے تمام موجودہ معزز جج صاحبان آئینی بنچوں کے ججوں کے لیے نامزد کیا گیا،سندھ ہائیکورٹ کے تمام ججز آئینی بنچوں کیلئے 24 نومبر تک کام جاری رکھ سکیں گے،جوڈیشل کمیشن کا آئندہ اجلاس 25 نومبر کو ہو گا،

    دوسری جانب وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن اجلاس میں سندھ ہائی کورٹ میں آئینی بینچ پر تجاویز آئی ہیں، فیصلہ ہوا آئندہ اجلاس تک سندھ ہائی کورٹ ججز آئینی مقدمات سن سکتے ہیں، ہائی کورٹ میں ابھی 12 ججوں کی آسامیاں بھی خالی ہیں ، جسٹس جمال مندوخیل نے تھوڑی دیر کے لیے ویڈیو لنک پر اجلاس میں شرکت کی، پاکستان بار کے نمائندے اختر حسین اہلیہ کی بیماری کے باعث اجلاس میں شریک نہیں ہو سکے، جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 25 نومبر تک موخر کیا گیا ہے۔

    آئینی بینچ بننے سے چیف جسٹس کی حیثیت میں کمی نہیں آئی،فاروق ایچ نائیک

    جماعت اسلامی پاکستان نے 26 ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

    سارے مقدمات آئینی بینچز میں نہ لے کر جائیں،جسٹس منصور علی شاہ

    ملک بھر کی جیلوں کی صورتحال تشویشناک ہے،چیف جسٹس پاکستان

    ایسا کچھ نہیں لکھیں گے جس سے دوبارہ سول کورٹ میں کیس شروع ہو جائے،چیف جسٹس

    چیف جسٹس کے دفتر میں اہم افسران تعینات

    چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا پہلا دن،سوا گھنٹے میں 24 مقدموں کی سماعت

    چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے نماز کے دوران تصویر بنانے پر ایس پی سیکیورٹی کا تبادلہ کر دیا

    ہمارے آئینی اداروں نے ہی آئین اور ملک کا ستیاناس کیا،نواز شریف

  • پی ٹی آئی والے پارٹی میں ریفرنڈم کرالیں کہ وہ غلام ہیں یانہیں،عطا تارڑ

    پی ٹی آئی والے پارٹی میں ریفرنڈم کرالیں کہ وہ غلام ہیں یانہیں،عطا تارڑ

    وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نے آج بہترین کھیل کامظاہرہ کیا.وزیراعظم محمدشہبازشریف 10نومبرکو سعودی عرب روانہ ہورہے ہیں.

    عطا تارر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم مشرق وسطیٰ پر ریاض سمٹ میں شرکت کریں گے.ریاض سمٹ میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوگی.اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیراعظم کی تقریرکو دنیامیں سب سے زیادہ دیکھاگیا.فلسطین کے میڈیکل طلبہ کو پاکستان میں داخلہ دیا گیا ہے. وزیراعظم کوپ 29کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے.آذربائیجان پاکستان کا دوست ملک ہے.تحریک انتشاراپنی روش پر قائم ہے.تحریک انتشار صرف این آراوکیلئے ملک کے امن وامان کو داؤ پر لگارہی ہے. خیبرپختونخوا میں امورنوجوانان پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی.خیبرپختونخوا کے اساتذہ کے حقوق کو دبانے کیلئے تشددکاراستہ اپنایا جا رہا ہے.خیبرپختونخوا میں تعلیمی نظام تباہ حال ہے.یہ صرف احتجاج اپنے لیڈرکی رہائی کیلئے کرتے ہیں.تحریک انتشارکا وطیرہ بن گیاہے کہ عوامی مقامات پر بد تمیزی اور غل غپاڑہ کریں.بدتمیزی کرنے کے بعد شرپسند عناصراب سوشل میڈیا پر معافیاں مانگ رہے ہیں.تحریک انتشار والے اپنے صوبے میں احتجاج کرکے کس سے اور کیا مطالبہ کریں گے؟تحریک انصاف کے منفی پروپیگنڈے کے باوجود پاکستان ترقی کر رہا ہے.پاکستان کی خارجہ پالیسی کے ساتھ کھلواڑ نہیں کیا جانا چاہئے.پی ٹی آئی والوں کو پتہ تھا کہ کوئٹہ میں جلسہ ناکام ہوگا.

    عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ یواے ای کا وفدسرمایہ کاری کے لیے پاکستان کے دورے پر ہے.یواے ای وفدکی وزیراعظم سے ملاقات ہوگی.وزیراعظم کی تمام ترتوجہ سرمایہ کاری پر مرکوز ہے.وزیراعظم آج بجلی کے شعبے کے لیے بڑا اعلان کریں گے.اکتوبرمیں ترسیلات زرمیں اضافہ بہت حوصلہ افزاء ہے.ملکی زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہورہاہے.معاشی اشارئیے بہتر ہورہے ہیں.پاکستان کی معیشت کو بہترکرنے کے لیے دن رات کوشاں ہیں.معیشت کومستحکم کرنے کے بعد ہم ترقی کی جانب گامزن ہیں.سعودی عرب کے ساتھ چندمعاہدوں پر فوری عملدرآمدہورہاہے.پاک، چین دوستی آزمودہ اور مضبوط ہے.غیرملکیوں کو نشانہ بنانے والوں کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی.سی پیک پاکستان کی لائف لائن ہے.پی ٹی آئی والے پارٹی میں ریفرنڈم کرالیں کہ وہ غلام ہیں یانہیں.تحریک انصاف کے دورحکومت میں صرف نفرتیں اور تقسیم پیداکی گئی.تحریک انصاف والے عوام کو بتائیں کہ ایبسلوٹلی ناٹ کس وجہ سے کہاگیاتھا؟.گزشتہ سال کے مقابلے میں آٹا،بجلی اور پٹرول سستا ہوا،

    کپتان رضوان 6 کیچ پکڑ کر ورلڈ ریکارڈ میں شامل

    جب کپتان حوصلہ افزائی کرے تو ٹیم جیتتی ہے، شاہد آفریدی

    حارث رؤف نے ثقلین مشتاق،شاہد آفریدی کا ریکارڈ توڑ دیا

    دوسرا ون ڈے میچ،پاکستان نے آسٹریلیا کو 9 وکٹوں سے دی شکست

  • 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ میں آٹھویں درخواست دائر

    26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف سپریم کورٹ میں آٹھویں درخواست دائر

    اسلام آباد،26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر کی گئی ہے

    سپریم کورٹ میں بی این پی سربراہ اختر مینگل فہمیدہ مرزا، محسن داوڑ اور مصطفیٰ نواز کھوکھر نے 26 ویں آئینی ترمیم کو چیلنج کیا ہے، سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں 26 ویں آئینی ترمیم کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے، درخواست میں 26 ویں آئینی ترمیم کو پاس کروانے کے طریقہ کار پر سوال اٹھایا گیا ہے،دائر درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ آئینی ترمیم کو پاس کروانے کے لیے جس طرح ووٹ مینج کیے گئے اس کی تحقیقات کروانے کا حکم دیا جائے، آئینی ترمیم کی شق 7، 14، 17 اور 21 کو غیر آئینی قرار دیا جائے،درخواست میں وفاق، جوڈیشل کمیشن، خصوصی پارلیمانی کمیٹی، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور الیکشن کمیشن کے افسران کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

    سپریم کورٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست دائر کرنے کے موقع پر محسن داوڑ اور مصطفیٰ نواز کھوکھر نے سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے بات چیت بھی کی،محسن داوڑ کا کہنا تھا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کو پورے ملک نے دیکھا کس طرح پاس کیا گیا، 26 ویں آئینی ترمیم کو ہم نے سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے،فہمیدہ مرزا اور اختر مینگل بھی درخواست گزاروں میں شامل ہیں، پارلیمنٹ میں عوامی رائے کا مذاق اڑایا گیا، نہ اس پر کوئی بحث ہوئی اورنہ کوئی طریقہ کار فالو کیا گیا، کے پی کی سینیٹ میں نمائندگی نہیں تھی، مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ میں اور محسن داوڑ 26 ویں آئینی ترمیم چیلنج کرنے سپریم کورٹ جا رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف آج دوسری اور مجموعی طور پر آٹھویں درخواست دائر کی گئی ہے،چار نومبر کو جماعت اسلامی پاکستان نے بھی 26 ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا،امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی، درخوا ست وکیل عمران شفیق کے ذریعے دائر کی گئی، جس میں وفاق سمیت چاروں صوبوں کو فریق بنایا گیا ہے۔حافظ نعیم الرحمان نے درخواست میں استدعا کی کہ 26 ویں آئینی ترمیم آئین کے بنیادی ڈھانچے اور عدلیہ کی آزادی کے خلاف ہے لہذا اسے کالعدم قرار دیا جائے قرار دیا جائے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کی تعیناتی صرف سینیارٹی کے اصول پر ہی ممکن ہے اور پارلیمانی کمیٹی کے ذریعے چیف جسٹس کا تقرر غیر آئینی ہے26 ویں آئینی ترمیم اختیارات کے تقسیم کے اصول کے منافی ہے، یہ کالعدم قرار دی جائے۔

    آئینی بینچ بننے سے چیف جسٹس کی حیثیت میں کمی نہیں آئی،فاروق ایچ نائیک

    جماعت اسلامی پاکستان نے 26 ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

    سارے مقدمات آئینی بینچز میں نہ لے کر جائیں،جسٹس منصور علی شاہ

    ملک بھر کی جیلوں کی صورتحال تشویشناک ہے،چیف جسٹس پاکستان

    ایسا کچھ نہیں لکھیں گے جس سے دوبارہ سول کورٹ میں کیس شروع ہو جائے،چیف جسٹس

    چیف جسٹس کے دفتر میں اہم افسران تعینات

    چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا پہلا دن،سوا گھنٹے میں 24 مقدموں کی سماعت

    چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے نماز کے دوران تصویر بنانے پر ایس پی سیکیورٹی کا تبادلہ کر دیا

    ہمارے آئینی اداروں نے ہی آئین اور ملک کا ستیاناس کیا،نواز شریف

  • آئی ٹی برآمدات   25 بلین ڈالر کے ہدف کے حصول کیلئے پر عزم ہیں،وزیراعظم

    آئی ٹی برآمدات 25 بلین ڈالر کے ہدف کے حصول کیلئے پر عزم ہیں،وزیراعظم

    وزیراعظم سے وی آن گروپ کے چئرمین جناب آوگی کے فیبیلا کی قیادت میں 5 رکنی وفد کی ملاقات ہوئی ہے

    اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے کی ترقی و ترویج کے لیے کوشاں ہے ،آئندہ تین سالوں میں پاکستان سے آئی ٹی کی برآمدات کو 25 بلین ڈالر تک پہنچانے کے ہدف کے حصول کیلئے پر عزم ہیں،دور دراز علاقوں میں بھی تیز تر موبائل انٹرنیٹ کی فراہمی کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ،پاکستان میں تیز تر اور قابل اعتماد انٹر نیٹ سروسز کے لئے فائیو جی انٹرنیٹ کی سروسز متعارف کرانے کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ،فائیو جی سروسز کی بدولت ڈیجیٹل پاکستان کے ویژن کا حصول ممکن ہو سکے گا ،پاکستان میں کیش لیس اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے حوالے سے ٹیلی کام سیکٹر کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے ،وی آن کی سبسیڈئری JAAZ گروپ پاکستان میں ٹیلی کمیونی کیشن اور فنانشل ٹیکنالوجی کے شعبے میں اہم کردار کر رہا ہے ،پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی ، ڈیجیٹائز یشن اور مصنوعی ذہانت کے فروغ کے حوالےسے وی آن گروپ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں

    وفد نے ملک میں حالیہ معاشی استحکام کے حوالے سے حکومتی کوششوں کی تعریف کی،اور کہا کہ پاکستان آئی ٹی و ٹیلی کام کے شعبے میں سرمایہ کاری کے حوالے سے ایک اہم ملک بن چکا ہے، ملاقات میں وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ ، وزیرمملکت برائے خزانہ و محصولات علی پرویز ملک ،وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔

    تمباکو جیسی مصنوعات صحت کی خرابی اور پیداواری نقصان کا سبب بنتی ہیں

    تمباکو سے پاک پاکستان…اک امید

    تمباکو سے پاک پاکستان، آئیے،سگریٹ نوشی ترک کریں

    تمباکو نشہ نہیں موت کی گولی، بس میں ہوتا تو پابندی لگا دیتا، مرتضیٰ سولنگی

    ماہرین صحت اور سماجی کارکنوں کا ماڈرن تمباکو مصنوعات پر پابندی کا مطالبہ

  • وزیر داخلہ  نے سفارتکاروں کی سہولت کیلئے قائم "کیس کیڈ” خدمت مرکز کاکیا افتتاح

    وزیر داخلہ نے سفارتکاروں کی سہولت کیلئے قائم "کیس کیڈ” خدمت مرکز کاکیا افتتاح

    وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر ڈپلومیٹک انکلیو میں تاریخ میں جدیدکیس کیڈ خدمت مرکز کا قیام کر دیا گیا

    وزیر داخلہ محسن نقوی نے سفارتکاروں کی سہولت کیلئے قائم "کیس کیڈ” خدمت مرکز کا افتتاح کر دیا. وزیر داخلہ محسن نقوی نے سفارت کاروں کے ہمراہ کیس کیڈ خدمت مرکز کا دورہ کیا. محسن نقوی نے پولیس خدمت مرکز کے مختلف کاؤنٹرز کا معائنہ اور سہولتوں کا جائزہ لیا.آئی جی اسلام آباد پولیس نے غیر ملکیوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات پر بریفنگ دی، سفارت کاروں اور غیر ملکیوں نے کیس کیڈ خدمت مرکز کے قیام پر محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا.

    اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ڈپلومیٹک کمیونٹی اور غیر ملکی شہریوں کو 12 سے زائد خدمات ایک چھت تلے ملیں گی. ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء و تجدید،کریکٹر سرٹیفکیٹ ،پولیس تصدیق، کی سہولت میسر ہوگی. گمشدگی رپورٹ ، کرایہ داروں کی رجسٹریشن کی سہولت خدمت مرکز میں میسر ہو گی.غیر ملکیوں کی رجسٹریشن، ملازمین کی رجسٹریشن، رضا کاروں کی رجسٹریشن ہو سکے گی.گاڑیوں کی تصدیق اورایف آئی آر کی کاپی کے حصول جیسی خدمات مہیا کی جائیں گی.وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق سفیروں اور غیرملکیوں کی سہولت اور حفاظت کیلئے اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں. مرکز سفارتی برادری اور مہمانوں کے لیے سیکورٹی و خدمات کی فراہمی کے ہمارے عزم کی عکاسی کرتا ہے.خدمت مرکز میں سفارتکاروں اور غیر ملکی شہریوں کو تمام سہولیات ایک چھت تلے ملیں گے.ڈپلومیٹک انکلیو سمیت پورے دارالحکومت کو خوبصورت بنانا مشن ہے.خدمت مرکز کے قیام سے اداروں اور سفارتکاروں کی مابین روابط اور باہمی تعاون مزید مضبوط ہوں گے.1500سے زائد پولیس و ایف سی اہلکار اور 20 گاڑیاں ڈپلومیٹک انکلیو کی سکیورٹی پر مامور ہیں،

    ٹرمپ کی جیت،زلفی بخاری کی مبارکباد،ملاقات کی تصویر بھی شیئر کر دی

    ٹرمپ کے دوبارہ صدر منتخب ہونے پر روس،ایران کا ردعمل

    ٹرمپ کو برطانوی،بھارتی وزیراعظم،فرانسیسی،یوکرینی صدر و دیگر کی مبارکباد

    امریکی انتخابات،سیاسی منظر نامے میں اہم تبدیلیاں

    وزیراعظم کی ٹرمپ کو مبارکباد،پاک امریکا تعلقات مزید مضبوط کرنے کا عزم

    اپریل 2022 میں عمران خان سے ملاقات کرنیوالی الہان عمر چوتھی بار کامیاب

  • ہم ہر گلی یا چوک پر پولیس اہلکار نہیں کھڑا کر سکتے،آئی جی اسلام آباد

    ہم ہر گلی یا چوک پر پولیس اہلکار نہیں کھڑا کر سکتے،آئی جی اسلام آباد

    اسلام آباد کے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے معاملے پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے ارکان کے غصے کا سامنا کر گئے۔

    کمیٹی کے ارکان نے آئی جی اسلام آباد پر سخت تنقید کی اور ان سے مطالبہ کیا کہ وہ امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے فوری اقدامات کریں۔کمیٹی کے چیئرمین نے آئی جی اسلام آباد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ "آپ تو ہمیشہ کہتے ہیں کہ یہاں پرندہ بھی نہیں مار سکتا، لیکن بینک ڈکیتیاں ہو رہی ہیں، گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چوری ہو رہی ہیں۔ لوگوں کو خوف ہے کہ کہیں کوئی موٹرسائیکل سوار آ کر واردات نہ کر جائے۔”اس پر آئی جی اسلام آباد نے جواب دیا کہ "یہ سب سوشل میڈیا کی پھیلائی ہوئی سنسنی ہے، اسلام آباد کی صورتحال مکمل طور پر پرسکون ہے۔ ہم ہر گلی یا چوک پر پولیس اہلکار نہیں کھڑا کر سکتے۔”سینیٹ کمیٹی نے پولیس کے موجودہ انتظامات پر سوالات اٹھائے اور یہ بھی کہا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے مزید مؤثر اقدامات کی ضرورت ہے۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد میں جرائم بڑھ چکے ہیں، اسلام آباد میں ڈکیتی کی ایک اور واردات میں ایس ایم جی گن کا استعمال ہوا ہے بری امام کے علاقے میں ڈاکو موبائل دکان لوٹ کر فرار، جاتے ہوئے فائرنگ بھی کرتے گئے۔ واقعہ کا مقدمہ تھانہ سیکریٹریٹ میں درج کیا گیا،ملزمان موبائل شاپ سے 6لاکھ 30ہزار روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے،دو موٹر سائیکلوں پر چار ملزمان آئے تھے،ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعے کا نوٹس لیکر ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں،

    تمباکو جیسی مصنوعات صحت کی خرابی اور پیداواری نقصان کا سبب بنتی ہیں

    تمباکو سے پاک پاکستان…اک امید

    تمباکو سے پاک پاکستان، آئیے،سگریٹ نوشی ترک کریں

    تمباکو نشہ نہیں موت کی گولی، بس میں ہوتا تو پابندی لگا دیتا، مرتضیٰ سولنگی

    ماہرین صحت اور سماجی کارکنوں کا ماڈرن تمباکو مصنوعات پر پابندی کا مطالبہ