Baaghi TV

Tag: اسلام آباد

  • پاکستان نے ایرانی شہری محمد مصطفیٰ کو خان کو شہریت دے دی

    پاکستان نے ایرانی شہری محمد مصطفیٰ کو خان کو شہریت دے دی ہے،

    پاکستانی حکومت نے ایرانی شہری محمد مصطفی خان کو طویل انتظار کے بعد شہریت دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق محمد مصطفیٰ خان کی شہریت وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی ہدایات پر وزارت داخلہ کی جانب سے ان کے کیس کا مکمل جائزہ لینے کے بعد بحال کی گئی۔ محمد حسین مرحوم کے بیٹے محمد مصطفیٰ خان نے 6 مارچ 2023 کو اپنی ایرانی شہریت ترک کر دی تھی لیکن پاکستانی شہریت کے حصول میں قانونی رکاوٹوں اور محکمانہ رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا تھا.

    ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں پاکستان سٹیزن شپ ایکٹ 1951 کے سیکشن 14(1) کے تحت شہریت کی بحالی کے لیے محمد مصطفیٰ خان کی اہلیت کی تصدیق کی گئی ہے۔ اپنی شہریت کی بحالی کے بعد، محمد مصطفیٰ خان اب ایک نیا کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ حاصل کرنے اور پاکستانی شہری کے تمام حقوق اور مراعات سے لطف اندوز ہونے کا حقدار ہے۔

    رپورٹ، زبیرقصوری،اسلام آباد

    حسینہ واجد کی ساڑھی بیوی کو پہنا کر وزیراعظم بناؤں گا،شہری

    بنگلہ دیش،طلبا کی ڈیڈ لائن ختم ہونے سے قبل ہی پارلیمنٹ تحلیل

    حسینہ واجد کی ساڑھی بیوی کو پہنا کر وزیراعظم بناؤں گا،شہری

    حسینہ واجد بھارت میں خفیہ،محفوظ مقام پر،لندن یا فن لینڈ جائیں گی

    شیخ حسینہ واجد کے بیٹے صجیب واجد نے والدہ کی سیاست کو خیر باد کہنے کی تصدیق کر دی

    شیخ حسینہ واجد نے استعفی دے کر ملک چھوڑ دیا 

    بنگلہ دیش،پاکستانی طلبا پھنس گئے، والدین کی وزیراعظم سے اپیل

    بنگلہ دیش: 105 افراد کی ہلاکت کے بعد کرفیو نافذ، فوج طلب کرلی گئی

  • عوام کے ساتھ دن کی روشنی میں ڈاکا ڈالا جا رہا ہے،سینیٹر محسن عزیز

    عوام کے ساتھ دن کی روشنی میں ڈاکا ڈالا جا رہا ہے،سینیٹر محسن عزیز

    چیئرمین سینٹ پاور کمیٹی سینیٹر محسن عزیز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کے کئی اربوں روپے کے پلانٹس ہیں، عوام کے ساتھ دن کی روشنی میں ڈاکا ڈالا جا رہا ہے،

    سینیٹر محسن عزیز کا کہنا تھا کہ یہ جو عوام کے ساتھ گھپلا ہو رہا ہے اس کا آسانی سے حل نکل سکتا ہے، ہم کسی آئی پی پی یا پارٹی کے خلاف نہیں ہیں،ہم یہ ضرور چاہتے ہیں کہ نشاندہی ضرور کی جائے،کس کے وقت میں کیا کچھ ہوا کون ذمہ دار ہے سب سامنے آنا چاہئیے، عوام اس وقت بجلی بل ادس کرنے کے متحمل نہیں ہیں،اس لیے فوری طور پر اس مسئلے کا حل ضروری ہے، 40 خاندانوں کی بات نہیں ہے جنہوں نے پلانٹس لگائے وہ لکھے ہوئے ہیں،بعض پلانٹس بہت ہی بھونڈے طریقے سے لگائے گئے تھے،جن کے دور میں پلانٹس لگے وہ پارٹی بھی ان کے خلاف بات کر ہی ہے،افسوس کی بات یہ ہے کہ پہلے یہ پارٹی آئی پی پیز کے خلاف بات نہیں کرتی تھی، آئی پی پیز کو ختم کرنا اتنی آسان بات نہیں ہےملک کو اس وقت انرجی کی ضرورت ہے ،آئی پی پیز کو ختم کیا تو ملک اندھیروں میں ڈوب جائے گا، یہ دیکھنے کی ضرورت ہے کہ یہ پلانٹس اپنی کپیسٹی پر کیوں نہیں چل رہے، یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ یہ پلانٹس کتنے میں لگے تھے،

    1لاکھ90ہزار سرکاری ملازمین کو 15ارب روپے کی سالانہ بجلی مفت ملتی ہے

    لاہور دا پاوا، اختر لاوا طویل لوڈ شیڈنگ اور مہنگے بجلی بلوں پر پھٹ پڑا

    عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم

    لاہور میں کئی علاقوں میں بجلی غائب،لیسکو حکام لمبی تان کر سو گئے

    ایک مکان کابجلی بل 10 ہزار،ادائیگی کیلیے بھائی لڑ پڑے،ایک قتل

    مہنگی بجلی، زیادہ تر آئی پی پیز پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملکیت نکلیں

    4 آئی پی پیز کو بجلی کی پیداوار کے بغیر ماہانہ 10 ارب روپے دیے جا رہے ، گوہر اعجاز

    بجلی کا بل کوئی بھی ادا نہیں کرسکتا، ہر ایک کے لئے مصیبت بن چکا،نواز شریف

    حکومت ایمرجنسی ڈکلیئر کر کے بجلی کے بحران کو حل کرے۔مصطفیٰ کمال

    سرکاری بجلی گھر بھی کیپسٹی چارجز سے فائدہ اٹھا رہے ہیں،سابق وزیر تجارت کا انکشاف

    عوام پاکستان پارٹی کے جنرل سیکرٹری مفتاح اسماعیل کا وزیرا عظم سے بجلی کے معاملے پر نوٹس لینے کی اپیل

  • رانا محمّد قاسم نون اسپیشل کمیٹی برائے کشمیر کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب

    رانا محمّد قاسم نون اسپیشل کمیٹی برائے کشمیر کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب

    رانا محمّد قاسم نون اسپیشل کمیٹی برائے کشمیر کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہو گئے ہیں،

    رانا محمّد قاسم نون کا انتخاب اسپیشل کمیٹی برائے کشمیر کے اجلاس میں کیا گیا۔کمیٹی کے چیئرمین کے لئے تجویز کنندہ اورنگزیب خان کچی اور تائید کنندہ فتح اللہ خان تھے۔چیئرمین نے کمیٹی ممبران کا انکو متفقہ طور پر منتخب کرنے پر اظہار تشکر کیا،کمیٹی ممبران نےرانا محمّد قاسم نون کو چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد دی.اجلاس میں مسلم لیگ ن کے چیف وہیپ ڈاکٹر فضل چودھری اور سنی اتحاد کونسل کے چیف وہپ ملک عامر ڈوگر نے شرکت کی۔اجلاس میں ممبران قومی اسمبلی نواب زادہ افتخار احمد خان بابر، صادق افتخار، فتح اللہ خان، اور چودھری طارق بشیر چیمہ نے شرکت کی۔اجلاس میں ممبران قومی اسمبلی اسد عالم نیازی، محمّد رضا ہراج، شرمیلا فاروقی، وجیہہ قمر، سردار محمّد یوسف، اور شہریار آفریدی نے شرکت کی۔اجلاس میں ممبران قومی اسمبلی اورنگزیب خان کچی، رانا مبشر اقبال، اور محمّد عثمان خان بدینی نے شرکت کی۔اجلاس میں ممبران قومی اسمبلی خرم شہزاد ورک، محمّد اظہر خان لغاری، اور جاوید علی شاہ جیلانی نے شرکت کی۔

  • 1لاکھ90ہزار سرکاری ملازمین کو 15ارب روپے کی سالانہ بجلی مفت ملتی ہے

    1لاکھ90ہزار سرکاری ملازمین کو 15ارب روپے کی سالانہ بجلی مفت ملتی ہے

    اسلام آباد (محمد اویس)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تونائی کو وزیر اویس لغاری نے ان کیمرہ بریفنگ دی،1لاکھ90ہزار سرکاری ملازمین کو 15ارب روپے کی سالانہ بجلی مفت ملتی ہے ۔ 2019میں تحریک انصاف کی حکومت کی طرف سے آئی پی پیز کے ساتھ ثالثی کرنے کی وجہ سے ملک کو نقصان ہوا ہے جس کی وجہ سے اضافی ادائیگیاں واپس نہیں لی جا سکیں اس ثالثی کو ریورس کریں گے ،معاون خصوصی محمد علی کی آئی پی پیز کے حوالے سے رپورٹ حتمی نہیں ہے وہ ابتدائی رپورٹ تھی ۔

    سینیٹر محسن عزیز کی صدارت میں سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پاور کا اجلاس پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا ۔چیئرمین کمیٹی محسن عزیز نے کہاکہ رات کو آٹھ بجے بریفنگ ملی ہے۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ یہ ہمیشہ ہوتا ہے تاکہ ہم بغیر تیاری کے آئیں۔اس کو اگلے اجلاس کے ایجنڈے میں رکھیں ۔یہ معمول بن چکا ہے۔ہم اس کو پڑھ ہی نہیں سکے۔وفاقی وزیر پاور اویس لغاری نے کہاکہ ہم نے خود بریفنگ دینے کا کہا تھا۔ شبلی فراز نے کہاکہ اگر ممبران مزید اس کی تفصیلات میں جانا چاہیں ہم جواب دیں گے۔ چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ آئی پی پیز کا مسئلہ اٹھا ہوا ہے ۔اس پر احتجاج بھی ہو رہا ہے چیئرمین پی پی آئی بی نے اس کو موخر کرنے کا کہا ہے۔ہم نے تو صرف آئی پی پیز کی معاہدوں کی تفصیلات مانگی ہیں کیپسٹی چارجز ک ذمہ دار کون ہے۔ ستر اسی فیصد سے کم صلاحیت والے پلانٹس کیوں چل رہے ہیں ۔عوام کو ریلیف دینا ہمارا ایجنڈا ہے۔جب یہ آئی پی پیز لگے اس وقت خطے کے ممالک میں کس ریٹ پر معاہدے ہوئے ۔پلانٹس کی ہیٹ ایفیشنسی کا کب کب آڈٹ ہوا۔

    وزیر پاور اویس لغاری نے کہاکہ آئندہ اجلاس میں تفصیلات کمیٹی کو فراہم کر دیں گے ہم سب اپنے اپنے ادوار میں حکومت میں رہ چکے ہیں ۔سب معلومات لے چکے ہیں اپنی حکومت میں ۔ہمیں معلومات چھپانے کی کوئی ضرورت نہیں ۔ اجلاس کے آخر میں دس سے پندرہ منٹ ان کیمرہ بریفنگ کےلئے بھی دیں۔ملک میں 39666میگاواٹ انسٹالڈ کیپسٹی رہ گئی ہے۔ کے الیکٹرک کی مہنگی بجلی کی وجہ سے سالانہ 170 ارب روپے کی سبسڈی دینا پڑتی ہے۔

    ڈھائی کروڑ صارفین کو چھ سو دو ارب سبسڈی دے رہے ہیں ،وزیر توانائی
    سیکرٹری پاور نے کہاکہ کے الیکٹرک کی بجلی قومی بجلی مہنگی ہے۔ گیس اگر کیپٹیو پاور پلانٹس کی بجائے کے الیکٹرک کو دیں تو کے الیکٹرک کی بجلی کی قیمت کم ہو جائے گی ۔ چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ حکومت نے نجی شعبے کو ایک پالیسی دی ہے۔ کسی نے سرمایہ کاری کر کے کیپٹیو پاور پلانٹ لگا لیا ہے ۔ اب اگر ان کو بند کردیں گے پلانٹ سکریپ بن جائے گا۔ وفاقی سیکرٹری توانائی نے کہاکہ آئی پی پیز کو ادائیگیاں انسالڈ کیپسٹی پر نہیں ہو تی۔ادائیگیاں ان کی کنڈیشن پر ہو تی ہے ۔پانچ پلانٹس بند کرنے جا رہے ہیں ۔ یہ تاثر غلط ہے کہ ہماری بجلی کی پیداوار ی صلاحیت 45 میگاواٹ ہے۔گرمیوں میں ڈیمانڈ زیادہ ہوتی ہے ۔شبلی فراز نے کہاکہ سردی گرمی تو ہر ملک میں ہوتی ہے ۔ ہم پورے خطے میں سب سے مہنگی بجلی پیدا کرتے ہیں کئی سالوں سے اس کمیٹی کا ممبر ہوں یہی کہانی سن رہا ہوں۔وزارت توانائی نے ملک کو تباہ کر دیا ہے ۔ چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ اگر جون میں تمام پلانٹس چل رہے تھے تو کیا آئی پی پیز کو کیپسٹی چارجز دیے گئے۔اگر جون میں کیپسٹی چارجز دیے گئے تو کیوں دی گئی۔ ہمارا دماغ آج کل آئی پی پیز میں پھنسا ہوا ہے ۔ سیکرٹری پاور نے کہاکہ یہ بات غلط ہے کہ ہم نے اضافی پلانٹس لگا رہے ہیں ۔ اصل سوال یہ ہے کہ یہ کیپسٹی لگی کیسے ہے۔ہم دو سو چھتیس ارب یونٹس بنا رہے ہیں ۔ سردیوں میں لوڈ گیارہ ہزار میگاواٹ رہ جا تا ہے ۔سردیوں میں لوڈ کو بڑھانا ہے۔ہیٹنگ کے لیے گیس کے استعمال کو بجلی پر منتقل کرنا ہے ۔گزشتہ سال 244 ارب روپے صنعت سے لے کر کراس سبسڈی دی ۔کراس سبسڈی کم کردی ہے اب صرف نو فیصد رہ گئی ہے۔ وزیر توانائی نے بتایا کہ ڈھائی کروڑ صارفین کو چھ سو دو ارب سبسڈی دے رہے ہیں ۔سیکرٹری پاور نے بتایا کہ ساڑھے تین سو یونٹ والے صارف کا بل انیس ہزار ہو گا۔ چھیاسی فیصد صارفین دو سو یونٹ سے کم استعمال کرتے ہیں۔

    پنجاب کی پانچ ڈسکوز کی نجکاری،نندی پور اور گڈو پاور کو فروخت کر رہے ہیں،وزیر توانائی
    وزیر اویس لغاری نے کہاکہ پانی سے بجلی پیدا کرنا سستی ترین بجلی نہیں ہے ۔ پانی کے بجلی پیدا کرنے والے پلانٹس کی قیمت بیس پچیس روپے یونٹ ہے۔2025سے 2027 تک بجلی کی قیمت بڑھ جائے گی۔ آئندہ دس سال سسٹم میں آنے والی بجلی کے منصوبوں کا ازسرنو جائزہ لے رہے ہیں ۔ سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ مہنگی بجلی کیسے کم کر سکتے ہیں ۔ کب تک پی ایس ڈی پی میں کٹوتی کرتے رہیں گے ۔ وزیر اویس لغاری نے کہاکہ پنجاب کی پانچ ڈسکوز کی نجکاری کرنے جا رہے ہیں ۔ ڈسکوز کو وزارت پاور کے اختیار سے نکال رہے ہیں ۔ این ٹی ڈی سی کے اندر بڑی اصلاحات کر رہے ہیں ۔ نندی پور اور گڈو پاور کو فروخت کر رہے ہیں ۔ہمارے پاس مکمل ڈیٹا ہی نہیں ہے۔آئندہ بجلی حکومت نہیں خریدے گی۔صارفین براہ راست بجلی خرید سکیں گے ۔2015 سے 2018 کے درمیان بیرونی سرمائے سے لگے ہیں ۔ فارن انویسٹمنٹ لائیبور ہے۔ساہیوال پاور پلانٹ کا 2016 میں تین روپے فی یونٹ کیپسٹی پیمنٹ تھی آج 11سے 12 روپے ہے ۔پلانٹ کو چوبیس گھنٹے آن رکھنے کی قیمت کیپسٹی چارجز ہیں ۔ تحریک انصاف نے 2019میں آربریٹیشن میں آئی پی پیز کو جو ریلیف دیا گیا اس پر ان کیمرہ بتائیں گے ۔ چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ آئی پی پیز پورا عفریت بن چکا ہے۔ سردیوں میں کوئی نہیں بتاتا کہ بجلی زیادہ استعمال کریں۔نندی پور پاور پراجیکٹ کے پراجیکٹ منیجر ہارٹیکلچرسٹ تھے۔سینیٹر منظور کاکڑ نے کہاکہ پنڈی میں اس وقت دھرنا بیٹھا ہوا ہے۔ بنگلہ دیش کی صورتحال ہم اب کے سامنے ہے ۔اگر بہتر کرنے کی نیت نہیں ہو گی تو یہاں بھی وہی ہو گا جو بنگلہ دیش میں ہوا۔ وزیر اویس لغاری نے کہاکہ ڈسکوز میں گڈ گورننس اور لاء انفورسمنٹ کے بغیر بجلی کی چوری نہیں رک سکتی۔وزیرِ اعلیٰ کے پی کے کے کہنے پر لوڈ شیڈنگ کم کی لیکن ریکوری نہیں بڑھی۔ سردیوں اور رات کے اوقات میں بجلی کے زیادہ استعمال کے لیے خصوصی پیکجز کی تیاری پر کام ہو رہا ہے۔ ڈسکوز کے ملازمین کو دیئے جانے والے مفت یونٹس کو ختم کر دیا ہے۔

    پنڈی میں دھرنا ہے، بنگلہ دیش کی صورتحال سامنے ہے ،بہتر نہ کیا تو یہاں بھی وہی ہو گا جو بنگلہ دیش میں ہوا۔سینیٹر منظور کاکڑ
    بجلی کی قیمت زیادہ ہونے کی وجہ سے لوگ متبادل پر جا رہے ہیں ۔وزیر توانائی
    سیکرٹری توانائی نے کہاکہ کابینہ نے آفیسرز کے مفت یونٹ کم کرکے اسے مو نیٹائز کر دیا تھا۔ عدالت نے اس معاملے پر حکم امتناعی دے رکھا ہے۔ ایک ارب تیس کروڑ روپے کی ماہانہ بجلی مفت یو نٹس دیتے ہیں ۔وزیر توانائی اویس لغاری نے کہاکہ اوسطا اٹھتر ہزار روپے کی ماہانہ بجلی ایک ملازم کو ملتی ہے ۔ وزیر اعظم کی ہدایت پر آئی پی پیز کے معاہدوں کا تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں ۔ سابق نگران وزیر توانائی نے ابتدائی کام کیا تھا۔انہوں نے مزید تحقیقات کا کہا۔آج ہمارے پاس آئی پی پیز کے مکمل آڈٹ کی اسپیس موجود ہے ۔آئی پی پیز کو سارا سال ادائیگیاں کی جاتی ہیں ۔سیکرٹری توانائی نے کہاکہ ایک پلانٹ اگر سارا سال بند رہا تب بھی اسے کیپسٹی پیمنٹ ملے گی۔اس پلانٹ کو چلانا ہمیں وارے نہیں کھاتا ۔یہ پلانٹس ہمارے میرٹ آرڈر میں پورا نہیں اترتے ۔ وزیر توانائی اویس لغاری نے کہاکہ 1845 میگاواٹ کے آئی پی پیز صرف 85 گھنٹے چلتے ہیں ۔ان پلانٹس کو 49 ارب روپے سالانہ ادا کیے جاتے ہیں ۔چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ آئندہ اجلاس میں آئی پی پیز پر سنگل پوائنٹ ایجنڈہ اجلاس ہوگا۔ اویس لغاری نے کہاکہ بجلی کی قیمت زیادہ ہونے کی وجہ سے لوگ متبادل پر جا رہے ہیں ۔ چھ ہزار میگاواٹ کے سولر پینل اس سال امپورٹ کیے گئے ہیں ۔یہ سب لو گ آف گرڈ ہو گئے ہیں ۔ کمیٹی کو آخر میں ان کیمرہ کردیا گیا ۔(محمداویس)

    لاہور دا پاوا، اختر لاوا طویل لوڈ شیڈنگ اور مہنگے بجلی بلوں پر پھٹ پڑا

    عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم

    لاہور میں کئی علاقوں میں بجلی غائب،لیسکو حکام لمبی تان کر سو گئے

    ایک مکان کابجلی بل 10 ہزار،ادائیگی کیلیے بھائی لڑ پڑے،ایک قتل

    مہنگی بجلی، زیادہ تر آئی پی پیز پی ٹی آئی رہنماؤں کی ملکیت نکلیں

    4 آئی پی پیز کو بجلی کی پیداوار کے بغیر ماہانہ 10 ارب روپے دیے جا رہے ، گوہر اعجاز

    بجلی کا بل کوئی بھی ادا نہیں کرسکتا، ہر ایک کے لئے مصیبت بن چکا،نواز شریف

    حکومت ایمرجنسی ڈکلیئر کر کے بجلی کے بحران کو حل کرے۔مصطفیٰ کمال

    سرکاری بجلی گھر بھی کیپسٹی چارجز سے فائدہ اٹھا رہے ہیں،سابق وزیر تجارت کا انکشاف

    عوام پاکستان پارٹی کے جنرل سیکرٹری مفتاح اسماعیل کا وزیرا عظم سے بجلی کے معاملے پر نوٹس لینے کی اپیل

  • بھٹو کو سزا سنانیوالے ججز اور افسران کیخلاف کاروائی کیلئے درخواست دائر

    بھٹو کو سزا سنانیوالے ججز اور افسران کیخلاف کاروائی کیلئے درخواست دائر

    سپریم کورٹ ،ذوالفقار علی بھٹو کو سزا سنانے والے ججز اور افسران کیخلاف کاروائی کیلئے درخواست دائر کر دی گئی

    درخواست پیپلزپارٹی امریکہ کے صدر محمد خالد اعوان نے دائر کی، سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کا فیصلہ سنانے والے ججز کیخلاف کاروائی کی جائے،فوت ہوجانے والے ججز کے اہل خانہ سے تمام مراعات واپس لینے کا حکم دیا جائے،ذوالفقار علی بھٹو کا غیر قانونی ٹرائل چلانے والوں کیخلاف بھی کاروائی کی جائے،سپریم کورٹ حال ہی میں ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی غیر آئینی و غیر قانونی قرار دے چکی،ذوالفقار علی بھٹو کو ناحق پھانسی دینے پر قوم آج بھی افسردہ ہے،ذوالفقار علی بھٹو نے نہ تو آئین کی خلاف ورزی کی نہ کوئی جرم کیا تھا،ذوالفقار علی بھٹو کو جھوٹے مقدمے میں پھنسایا گیا،درخواست میں وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے

    معصوم شخص کو پھانسی پر چڑھایا گیا، ذوالفقار بھٹو کا ٹرائل شفاف نہیں تھا۔ سپریم کورٹ

    بھٹو کا عدالتی قتل در اصل پاکستان کی آزادی کے خلاف گھناؤنی سازش تھی۔صدر مملکت

     پیپلز پارٹی نے 108 صفحات پر مشتمل تحریری جواب سپریم کورٹ میں جمع کروا دیا

    بھٹو صدارتی ریفرنس کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری 

    ہمارا بھٹو تو واپس نہیں آئے گا، ہمیں امید ہے غلط فیصلے کو غلط کہا جائے گا

    سپریم کورٹ کے ہاتھ 40 برسوں سے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے لہو سے رنگے ہوئے

  • دہشت گردی مقدمے میں رؤف حسن کی ضمانت منظور

    دہشت گردی مقدمے میں رؤف حسن کی ضمانت منظور

    انسداد دہشتگردی عدالت میں رؤف حسن کی دہشت گردی کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ،

    انسداددہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے سماعت کی،اس دوران پراسیکیوٹر راجہ نوید عدالت پیش ہوئے اور تفتیشی افسر غیر حاضررہے،جج طاہر عباس سِپرا نے پراسیکیوٹر سے استفسارکیا کہ ریکارڈ آنا ہے یا نہیں، کھُل کر بتائیں؟. پراسکیوٹر راجہ نوید نے کہا کہ ریکارڈ لازمی آئے گا،ریکارڈ کا معلوم کرتاہوں،تفتیشی افسر نے ریکارڈ لانا ہے،جج طاہر عباس سِپرا نے علی بخاری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ کچھ دیر مزید انتظار کرلیتے ہیں،عدالت نے رؤف حسن کے خلاف کیس کا ریکارڈ آنے تک سماعت ملتوی وقفہ کردیا۔

    وقفے کے بعد کیس کی سماعت دوبارہ شروع ہوئی تو تفتیشی افسر تاحال عدالت پیش نہ ہوئے،رؤف حسن کے وکیل علی بخاری نے اپنے دلائل کا آغاز کردیا اور کہا کہ رؤف حسن کو مقدمے میں بعد میں نامزد کیا گیا،رؤف حسن 22 جولائی کو کسی اور مقدمے میں گرفتار کیا جاتا ہے،30 جولائی کو اس مقدمے میں گرفتار کیا جاتا ہے،عدالت نے رؤف حسن کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ، مطلب فی الحال تفتیش کی ضرورت نہیں ہے، ضمنی رپورٹ میں رؤف حسن کو کیس میں نامزد کیا گیا،رؤف حسن کے خلاف دہشتگردی میں مالی معاونت کرنے کا الزام ہے ،رؤف حسن کو موقع پر گرفتار نہیں کیا گیا اور نا ہی ان کے خلاف کوئی ثبوت موجود ہے۔

    جج طاہر عباس سپرا نے استفسار کیا کہ دہشتگردی کی دفعات میں وقوعہ کے شیڈول کو دیکھنا پڑتا ہے یا نہیں،وکیل علی بخاری نے کہا کہ ضمانت میں عدالت پولیس کی تفتیش پر انحصار نہیں کرتی،

    وکیل علی بخاری کے دلائل جاری تھے کہ تفتیشی افسر ریکارڈ سمیت عدالت کے سامنے پیش ہوگیا۔

    رؤف حسن کینسر اور دل کے مریض ہیں، اس لیے بھی وہ ضمانت کے حق دار ہیں،وکیل علی بخاری
    وکیل علی بخاری نے کہا کہ رؤف حسن کے خلاف شریک ملزم کے بیان کے علاوہ کوئی بھی ثبوت موجود نہیں ہے،مان لیں کہ تین لاکھ دے کر معاونت کی ہے،اس رقم کا میمو موجود نہیں ہے،اس وجہ سے بھی ضمانت منظور کی جاسکتی ہے،رؤف حسن کینسر اور دل کے مریض ہیں، اس لیے بھی وہ ضمانت کے حق دار ہیں،رؤف حسن ترجمان پی ٹی آئی ہیں اس وجہ سے بھی ان کو گرفتار کیا گیا ہے، رؤف حسن کے خلاف ابھی تک ایسے ثبوت نہیں ہیں جو ریکارڈ کے ساتھ منسلک کیے گئے ہوں،شریک ملزم کے بیان پر گرفتاری کی گئی اور وہ بیان بھی سامنے نہیں آیا،شریک ملزم کی ضمانت مسترد ہوچکی ہے مگر اس کا اس کیس میں کردار الگ ہے۔

    احمد وقاص کے بیان کے مطابق رؤف حسن نے تین لاکھ دیے اور احمد وقاص نے آگے ٹی ٹی پی کو وہ پیسے دیے،پراسیکیوٹر
    پراسیکیوٹر نے کہا کہ احمد وقاص جنجوعہ کے بیان کے بعد ہی رؤف حسن کو نامزد کیا گیا،احمد وقاص کا انکشاف ہے کہ یہ میٹنگ رؤف حسن کی نگرانی میں ہوئیں،احمد وقاص کے بیان کے مطابق رؤف حسن نے تین لاکھ دیے اور احمد وقاص نے آگے ٹی ٹی پی کو وہ پیسے دیے،شریک ملزم کے انکشاف پر رؤف حسن کو نامزد کیا گیا،رؤف حسن ضمانت کے حق دار نہیں ،پراسکیوٹر راجہ نوید نے ضمانت مسترد کرنے کی استدعا کردی

    جج طاہرعباس سِپرا نے استفسار کیا کہ احمد وقاص جنجوعہ سے پیسے برآمد ہوئے یا رؤف حسن سے؟پراسیکیوٹر نے کہا کہ احمد وقاص جنجوعہ سے پیسے برآمد ہوئے جو رؤف حسن نے دیے تھے،انسداد دہشت گردی عدالت کے جج نے تفتیشی افسر سے سوال کیا کہ کیا تیسرا ملزم گرفتار ہوا؟تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ ابھی تک تیسرا ملزم گرفتار نہیں ہوا،جج طاہرعباس سِپرا نے مسکراتے ہوئے ریمارکس دیے کہ یعنی ابھی تک خان نہیں ملا،احمد وقاص سے سلسلہ شروع ہوا اور خان نامی بندے پر ختم ہوا،

    دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے رؤف حسن کی ضمانت بعدازگرفتاری کی درخواست منظورکرلی،انسداد دہشت گردی عدالت نے 2لاکھ روپے مچلکوں کےعوض رؤف حسن کی درخواست ضمانت منظور کی۔

    واضح رہے کہ 3 اگست کو غیر قانونی اسلحہ برآمدگی کیس میں رؤف حسن کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا تھا،2 اگست کو انسداد دِہشتگردی عدالت نے بارود مواد برآمدگی کیس میں رؤف حسن کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا تھا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی سیکریٹریٹ پر چھاپا مار کر احمد وقاص جنجوعہ جبکہ ایف آئی اے نے ریاست مخالف پروپیگنڈے میں ملوث ہونے پر رؤف حسن کو گرفتار کیا تھا

    رؤف حسن اور دیگر ملزمان دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

    تحریک انصا ف،یہودی صیہونی لابی کا گٹھ جوڑ،ثبوت سامنے آ گئے

  • عمران خان کو جیل میں سہولیات بارے جواب طلب

    عمران خان کو جیل میں سہولیات بارے جواب طلب

    اسلام آباد ہائیکورٹ ،بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اڈیالہ جیل میں عالمی معاہدوں اور جیل رولز کے مطابق سہولیات کی درخواست پر سماعت ہوئی

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے وکیل اظہر صدیق کی درخواست پر سماعت کی،عدالت نے کہا کہ اڈیالہ جیل حکام سے پہلے پوچھ لیتے ہیں وہ زیادہ متعلقہ ہیں،جیل حکام بتائیں کہ زمینی حقیقت کیا ہے اور کیا سہولیات دی جا رہی ہیں؟ وکیل نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی واٹس ایپ کے ذریعے بیٹوں سے بات نہیں کرائی جاتی،عدالت نے کہا کہ جواب آنے دیں، چیزیں واضح ہونے دیں پھر دیکھ لیتے ہیں،وکیل نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے فریج کی سہولت نہیں ہے کھانا خراب ہو جاتا ہے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ جواب آنے دیں میں اِس طرح فریج تو نہیں لگوا دوں گا نا، بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل میں کیا سہولیات دی جا رہی ہیں؟ جیل حکام سے رپورٹ طلب کر لی گئی،اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت 22 اگست تک ملتوی کر دی۔

    جن کے پاس طاقت ہے ان سے ہی بات کروں گا ،عمران خان

    خلیل الرحمان قمر کو تھپڑ کس نے مارا،خاتون اینکر سے غیر اخلاقی حرکت

    میں نے خلیل الرحمان قمر کو ہنی ٹریپ نہیں کیا،آمنہ کی درخواست ضمانت دائر

    خلیل الرحما ن قمر کیس،آمنہ عروج کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جیل بھجوا دیا گیا

    نازیبا ویڈیو”لیک” ہونے سے میری ساکھ کو نقصان پہنچا،خلیل الرحمان قمر کا دعویٰ

    خلیل الرحمان قمر کو زنا کے جرم میں کیوں نہیں پکڑا جارہا؟صارفین برہم

    خلیل الرحمان قمر کی ایک اور "ویڈیو "آنے والی ہے

    تھانے میں آمنہ کو کرنٹ لگایا گیا،خلیل سے معافی مانگو

    خلیل قمر اور آمنہ کی انتہائی شرمناک ویڈیو،اس رات ہوا کیا تھا؟

    میری ویڈیو وائرل ہو گئی،دل کرتا ہے عدالت کے باہر خود کشی کر لوں،آمنہ عروج

    خلیل الرحمان قمر پر تشدد کرنیوالے ریکارڈ یافتہ ملزم نکلے

    خلیل الرحمان قمر کی نازیبا ویڈیو لیک ہو گئیں

    خلیل الرحمان قمر کیس،مرکزی ملزم حسن شاہ گرفتار

  • قومی اسمبلی میں الیکشن ایکٹ ترمیمی بل منظور

    قومی اسمبلی میں الیکشن ایکٹ ترمیمی بل منظور

    قومی اسمبلی نے الیکشن ایکٹ 2017میں ترمیم کا بل 2024کثرت رائے سے منظور کرلیا

    قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا،الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا، اس دوران اپوزیشن نے شورشرابہ کیا،بل کی کاپیاں پھاڑ کر پھینک دیں ،قومی اسمبلی میں اپوزیشن اراکین نے نامنظو نامنظور کے نعرے لگائے تا ہم قومی اسمبلی سے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل پاس کر لیا گیا

    قومی اسمبلی کے اجلاس میں مرحوم رکن قومی اسمبلی ممتاز مصطفی، حضرت پیر منور شاہ اور ملک میں دیگر حادثات میں وفات پانے والوں کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی،

    قانون سازی ضرور کریں لیکن یہ ملک کے مفاد میں ہونی چاہیے،علی محمد خان
    چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور نے انتخابات ایکٹ ترمیم بل پر کمیٹی کی رپورٹ بھی پیش کردی جبکہ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل زیرِ غور لانے کی تحریک ایوان میں منظور کی گئی،تحریک بلال اظہر کیانی نے پیش کی جبکہ اپوزیشن نے اس کی مخالفت کی،علی محمد خان نے ترمیمی بل پر ترمیم پیش کی جسے کثرت رائے سے مسترد کردیا گیا، علی محمد خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کیا پارلیمنٹ کا یہ کام ہے کہ سیاسی مقاصد کیلئے سپریم کورٹ پر حملہ کرے، قانون سازی کر کے آپ مجھے جائز حق سے محروم نہیں کرسکتے، مخصوص نشستوں کا حق ہمیں سپریم کورٹ سے مل گیا ہے، ہمیں کیسے ہمارے حق سے محروم کیا جاسکتا ہے، سپریم کورٹ نے کہا کہ پی ٹی آئی سیاسی جماعت تھی ہے اور رہے گی، الیکشن کمیشن سے پوچھا کہ کیا 39 ارکان کے لیے پی ٹی آئی حلال اور 41 کیلئے حرام ہے؟ ہم اس ترمیمی بل کو مسترد کرتے ہیں، قانون سازی ضرور کریں لیکن یہ ملک کے مفاد میں ہونی چاہیے، اس قانون سازی کے خلاف عدالت جائیں گے۔

    اپوزیشن حقائق مسخ نہ کرے ہم قانون کو واضح کر رہے ہیں۔وزیر قانون
    اجلاس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ یہ قانون سازی آئین کی روح کے عین مطابق ہے غیر آئینی نہیں، علی محمد خان نے کہا کہ یہ قانون سازی ہمارا راستہ روکنے کیلئے ہے، ان کے 41 ارکان نے حلف نامے دیے کہ ان کا تعلق سنی اتحاد کونسل سے ہے،وفاقی وزیر قانو ن اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آپ کے وکیل نے کہا مخصوص نشستیں سنی اتحاد کونسل کیلئے مانگ رہے ہیں، جس جماعت نے الیکشن میں حصہ نہیں لیا اسے مخصوص نشستیں نہیں دی جاسکتیں، ہم کسی جرم میں ترمیم کرنے نہیں جارہے، قانون سازی آئین کی روح کے عین مطابق ہے یہ پارلیمنٹ کا اختیار ہے، ان کے 81 لوگوں نےحلف نامہ دیا کہ ان کا تعلق سنی اتحاد کونسل سے ہے پی ٹی آئی سے نہیں، آج یہ اپنے حلف ناموں سے مُکر رہے ہیں، دو ججز کے اختلافی نوٹ میں تمام وجوہات درج ہیں، تحریک انصاف نے خود بھی یہ نشستیں سنی اتحاد کونسل کو دینے کا مطالبہ کیا تھا، اپوزیشن حقائق مسخ نہ کرے ہم قانون کو واضح کر رہے ہیں۔

    سیاسی جماعتوں کو جگہ دیں اگر نہیں دینگے تو آپکا حال بھی حسینہ واجد جیسا ہو گا، بیرسٹر گوہر
    بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کیا جاتاہے ، پھینکا نہیں جاتا، ہم اس غیرآئینی قانون سازی کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرینگے، سیاسی جماعتوں کو جگہ دیں اگر نہیں دینگے تو آپکا حال بھی حسینہ واجد جیسا ہو گا،

    قومی اسمبلی اجلاس میں محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ورکروں نے آئین اور پارلیمنٹ کے لیے قربانیاں دیں ،اگر ایوان کو اس طرح چلایا جائے گا تو ہم چلنے نہیں دینگے ،میں نے کشمیر سے متعلق قرارداد کی مخالفت کی ،میں قراداد میں ترمیم لانا چاہتا تھا،ہم نے ہمیشہ آزادی کی تحریکوں کی حمایت کی ،کشمیریوں سے پوچھا جائے کہاں جانا چاہتے ہیں،علی محمد خان نے محمود اچکزئی کی مخالفت کردی اور کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے کشمیر بنے گا پاکستان

    عمران کو فریج ،اے سی دے دو،قوم کو بھوکا مار دو، آپ روز ’’تھوبڑے‘‘ لے کر آ جاتے ہیں،شازیہ مری برس پڑیں
    پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے عمر رسیدہ چیئرمین کی آسائشوں پر بات نہیں کرنی ہم نے، اُسے فریج دے دو، مرغی ، اے سی دے دو، اُسے سب کچھ دے دو اور پاکستان کی عوام کو بھوکا مرنے دو، آپ نے ڈھٹائی کی حد کر دی ہے، آپ روز ’’تھوبڑے‘‘ لے کر آ جاتے ہیں، اِس سے پاکستان کی غریب عوام کا پیٹ نہیں بھر تا،بجلی کے بل نہیں بھر رہے، نوجوان کو نوکری نہیں مل رہی، ہمارے بچوں کو تعلیم چاہئے،اب ہم ڈیجیٹل دہشت گردی بات نہیں کریں گے،بچے پوچھتے ہیں کہ روزگار کی بات کیوں نہیں کرتے.

    واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے گزشتہ اجلاس میں بلال اظہر کیانی نے انتخابات ایکٹ میں ترمیم کرنے کا بل پیش کردیا تھا،اسپیکر نے متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیاتھا،قائمہ کمیٹی نے بھی بل منظور کر لیا تھا،انتخابات ایکٹ 2017 میں ترمیم کے بل” انتخابات دوسری ترمیم بل”کے نکات سامنے آ گئے ہیں، بل کے مطابق کامیاب آزاد امیدوار کی جانب سے سیاسی جماعت میں شمولیت کی رضامندی ناقابل تنسیخ ہوگی،اگر کوئی جماعت مجوزہ مدت کے اندر مخصوص نشستوں کے لئے فہرست جمع کرانے میں ناکام رہتی ہے تو وہ نشستوں کی کوٹے کے لئے اہل نہیں ہوگی،الیکشن ترمیمی ایکٹ 2024 میں 2 ترامیم متعارف کرائی جارہی ہیں، پہلی ترمیم الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 66 اور دوسری ترمیم الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 104 میں متعارف کروائی گئی ہے، پہلی ترمیم میں کہا گیا ہے کہ اپنی کسی سیاسی جماعت سے وابستگی کا اقرار نامہ تبدیل نہیں کیا جاسکتا،دوسری ترمیم میں کہا گیا ہے کہ جس پارٹی نے مخصوص نشستوں کی فہرست الیکشن کمیشن کو نہ دی ہو اسے مخصوص نشستیں نہیں دی جاسکتیں،ترمیمی ایکٹ 2024 کے مطابق یہ دونوں ترامیم منظوری کے بعد فوری طور پر نافذالعمل ہوں گی۔

    میری ویڈیو وائرل ہو گئی،دل کرتا ہے عدالت کے باہر خود کشی کر لوں،آمنہ عروج

    خلیل الرحمان قمر پر تشدد کرنیوالے ریکارڈ یافتہ ملزم نکلے

    خلیل الرحمان قمر کی نازیبا ویڈیو لیک ہو گئیں

    خلیل الرحمان قمر کیس،مرکزی ملزم حسن شاہ گرفتار

    خلیل الرحمان قمر کے اغوا کی کہانی،مکمل حقائق،ڈرامہ نگاری سے ڈرامائی بیان

    خلیل الرحمان قمر کے اغوا کے پیچھے کون؟

    خلیل الرحمان قمر پر تشدد میں ملوث خاتون سمیت 12 ملزمان گرفتار

    خلیل الرحمان قمر کی برابری کی خواہش آمنہ نے پوری کر دی

    خلیل الرحمان قمر کی نازیبا ویڈیو،تصاویر بھی خاتون کے پاس موجود ہیں،دعویٰ

    خلیل الرحمان قمر سے فون پر چیٹ،تصاویر کا تبادلہ،پھر اس نے ملنے کا کہا،ملزمہ کا بیان

    خواتین آدھے کپڑے پہن کر مردوں‌کو ہراساں کررہی ہیں خلیل الرحمان قمر

    سونیا کی جرائت کیسے ہوئی وہ کہے کہ اس نے میرے پاس تم ہو رد کیا خلیل الرحمان قمر

    اچھی بیوی کون ہوتی ہے خلیل الرحمان قمر نے بتا دیا

    خلیل الرحمان قمر نے پہلا لو لیٹر کس کو اور کس عمر میں لکھا

    خلیل الرحمان قمر کو اپنے حسن کی اداؤں سے لوٹنے والی آمنہ کی تصاویر

    خلیل الرحمان قمر اور آمنہ کی نازیبا ویڈیوز؟ ڈاکٹر عمر عادل کی نس بندی ہونی چاہئے

    ہمارے پاس ویڈیوز،خلیل الرحمان قمر آمنہ سے فزیکل ہونا چاہتا تھا،حسن شاہ کا دعوٰی

  • حق خودارادیت کیلیے پاک فوج کشمیریوں کی جدوجہد کے ساتھ کھڑی ہے، ترجمان پاک فوج

    حق خودارادیت کیلیے پاک فوج کشمیریوں کی جدوجہد کے ساتھ کھڑی ہے، ترجمان پاک فوج

    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں رواں سال دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف 32 ہزار 622 آپریشن کیے گئے، حکومت کی جانب سے 2 دہشتگرد تنظیموں پر پابندی لگائی گئی ہے جب کہ ٹی ٹی پی کو خوارج الفتنہ کے نام سے نوٹیفائی کردیا گیا ہےآئندہ کالعدم ٹی ٹی پی کو فتنہ الخوارج کہا جائے گا، یہ ایک فتنہ ہے،مذہب سے کوئی تعلق نہیں،ڈی آئی خان میں اہم خارجی دہشتگرد کو جہنم واصل کیا گیا،ہلاک دہشتگرد متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ حکومت اور افواج پاکستان کشمیریوں کے مؤقف کا اعادہ کرتی ہے،کشمیر کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرتی ہے،بھارت بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے،افواج پاکستان مقبوضہ کشمیر کے شہدا کی عظیم قربانیاں پر خراج تحسین پیش کرتی ہے، حق خودارادیت کیلیے پاک فوج کشمیریوں کی جدوجہد کے ساتھ کھڑی ہے، اقوام متحدہ کی قرادادوں کےتحت مسئلہ کشمیرحل کرنا ناگزیرہے،مقبوضہ کشمیر میں غیرقانونی لاک ڈاؤن ہے،خطے میں امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے،

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ سال 2024 کے پہلے 7 ماہ میں کاؤنٹر ٹیررزم کے ان آپریشن کے دوران 139 بہادر افسران اور جوانوں نے جام شہات نوش کیا، پوری قوم ان بہادر سپوتوں اور ان کےلواحقین کو خراج تحسین پیش کرتی ہے، اس سے ظاہر ہوتاہے کہ افواج پاکستان، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور انٹیلی جنس ایجنیسز پاکستان کی داخلی اور بارڈر سیکیورٹی کو یقینی اور دائمی بنانے کے لیے مکمل طور پر فوکسڈ ہیں، دہشت گردی کے خلاف ہماری کامیاب جنگ آخری دہشت گرد اور اس سے جڑی دہشتگردی کے خاتمے تک جاری رہے گی، خواتین و حضرات، کاؤنٹر ٹیررزم اور فوجی آپریشنز کے علاوہ جیسا کہ پہلے کہا کہ افواج پاکستان بالخصوص پاکستان آرمی عوام کے لیے سماجی اکنامک پروجیکٹس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے، ان میں بہت سے فلاحی کام ہیں، جیسا کہ تعلیم، صحت، فلاح و بہبود، معاشی خود انحصاری اور دیگر شعبہ جات کے پروجیکٹس، جو فوج، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے تعاون سے مکمل کرتی ہے۔

    افواج پاکستان حکومت کے دیئے مینڈیٹ کے مطابق کام کررہی ہے،ترجمان پاک فوج
    ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ افواج پاکستان کی خصوصی توجہ خیبرپختونخواہ کے ضم شدہ اضلاع اور بلوچستان کے متاثرہ علاقوں پر ہے اس کے علاوہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی فلاحی منصوبوں پر کام ہو رہا ہے ،فوج عوام کےلئے سوشل اکنامک پراجیکٹس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہے،فوج عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی کےلئے کوشاں ہے، آرمی چیف کی خصوصی ہدایت پر نوجوانوں کا مستقبل روشن بنانا ہے ،افواج پاکستان حکومت کے دیئے مینڈیٹ کے مطابق کام کررہی ہے،ملکی ترقی میں تعلیم کی بنیادی حیثیت ہے،
    مختلف تعلیمی اداروں کا قیام عمل میں لایا گیا، بلوچستان کے طالبعلم ہمارا مستقبل ہیں ان کیلئے جامع پروگرام شروع کیا گیا ہے،بلوچستان کے طالبعلم ہمارا مستقبل ہیں ان کیلئے جامع پروگرام شروع کیا گیا ہے، بلوچستان میں سڑکوں اور پلوں کے اہم منصوبے پاک فوج کے تعاون سے مکمل ہوئے،تین ہزار نوجوانوں کو کوئٹہ کے آئی ٹی ہب کے لیے رجسٹرڈ کیا جا چکا ہے، بلوچستان میں بانوے تعلیمی ادارے چلائے جا رہے ہیں ، خیبرپختونخوا اور خاص طور پر نئے ضم شدہ اضلاع میں 94 اسکول 12 کیڈٹ کالجز، 10 ٹیکینکل اور ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، ان تعلیمی اداروں سے تقریباً 80 ہزار بچے تعلیم کی روشنی سے مستفید ہو رہے ہیں، 2 منصوبے جن کا میں خصوصی طور پر ذکر کروں گا، پہلا منصوبہ چیف آف آرمی اسٹاف کی یوتھ ایمپلائمنٹ اسکیم ہے، جس کے تحت ان اضلاع میں 1500 مقامی بچوں بشمول ملٹری کالجز میں مفت تعلیم دی جاری ہے، دوسرا منصوبہ علم ٹولو دا پارا یعنی تعلیم سب کے لیے، اس منصوبے کے تحت خیبرپختونخوا 7 لاکھ 46 ہزار 768 طالب علموں کو انرول کیا گیا ہے، جن میں 94 ہزار سے زائد کا تعلق نئے ضم شدہ سے ہے، اس منصوبے کے تحت تعلیم کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو معاشرے کا کامیاب شہری بنانے کے لیے ڈیجیٹل اور ٹیکینکل اسکلز بھی سکھائی جا رہی ہیں۔

    لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ اسی طرح بلوچستان کے حوالے سے بات کی جائے تو 60 ہزار طالب علموں کو 160 اسکول اور کالجز، 12 کیڈٹ کالجز، یونیورسٹیز اور 3 ٹیکینکل انسٹی ٹیوشن کا قیام وفاقی اور صوبائی کے تعاون سے عمل میں لایا گیا ہے، بلوچستان کے ان طلبہ کے لیے ایک جامع اسکالرشپ کا شروع کیا گیا ہے، جس میں ان کو پاکستان آرمی کی جانب سے تعلیم کے ساتھ تمام سہولیات اور اخراجات بھی فراہم کیے جار رہے ہیں، اب تک اس پروگرام کے تحت 8 ہزار سے زائد بلوچستان کے طلبہ مستفید ہو چکے ہیں،اس کے علاوہ بلوچستان میں ایف سی اور پاک فوج کی جانب سے مختلف علاقوں میں بچوں کو تعلیم کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے 92 اسکول چلائے جا رہے ہیں جن میں 19 ہزار طالب علم زیر تعلیم ہیں، یہ بھی بتاتا چلوں کہ افواج پاکستان کے تعاون سے بلوچستان کے 253 طالب علموں کو متحدہ عرب امارات کی یونیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم بھی دی گئی ہے، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی افواج پاکستان کی جانب سے 171 اسکول اور 2 کیڈٹ کالجز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، جس میں علاقے کے 50 ہزار سے زائد طالب علم مستفید ہو رہے ہیں، اسی طرح سندھ کے دور افتادہ علاقوں میں بھی ووکیشنل ٹریننگ سینٹرز اور 100 سے زائد سرکاری اسکولوں کی اپ گریڈیشن بھی کی گئی ہے۔

    ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ اب آتے ہیں صحت کے شعبے میں افواج پاکستان کے رول پر، صحت کے شعبے میں دیکھا جائے تو پاک فوج نے پاکستان کے طول و عرض مٰیں صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے بے شمار اقدامات کیے ہیں، پاکستان کے مختلف اضلاع میں پاکستان آرمی کی جانب سے میڈیکل کیمپس میں ایک لاکھ 15 ہزار مریضوں کا مفت علاج کیا گیا، میڈیکل کیمپس کا فوکس خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں ہے، جہاں سیکڑوں اور ہزاروں مریضوں کا مفت علاج کیا جاتا ہے، صوبہ بلوچستان میں 2024 میں 87 میڈیکل کیمپس لگائے گئے، ملک بھر میں پولیو کے مرض کے خاتمے کے لیے افواج پاکستان کی جانب سے حکومت پاکستان کی پولیو مہم میں محفوظ ماحول کو یقینی بنانے کے لیے 66 ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکار پولیو ٹیموں کے ساتھ پورے پاکستان میں تعینات کیے گئے۔

    فوج کسی خاص سیاسی سوچ، ایک گروپ، ایک پارٹی، ایک مذہب کو لے کر نہیں بلکہ پاکستان کی ترقی کو لے کر چلتی ہے،ترجمان پاک فوج
    ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی فوج قومی فوج ہے، فوج متوسط طبقات کی فوج ہے،فوج کسی خاص سیاسی سوچ، ایک گروپ، ایک پارٹی، ایک مذہب کو لے کر نہیں چلتی، پاکستان کی ترقی کو لے کر چلتی ہے،ہر فوجی کی پہلی اور آخری ترجیح پاکستان ہے، فوج کے افسر ،جوان وہ گلدستہ ہیں جن کاتعلق غریب طبقےسے ہے،مسلح افواج کے جوان اور افسران کیلئے سب سے قیمتی پاکستان کےعوام ہیں،فوج کسی سیاسی گروپ یا ایک پارٹی کو لیکر نہیں چل رہی ،گلگت ،بلستان، کوئٹہ،پشاور،پنڈی،لکی مروت ہر علاقے، گاؤں سے لوگ فوج میں آتے ہیں،فوج کے افسر ،نوجوان ملک کا اشرافیہ نہیں ہیں، میرٹ پر سسٹم ہے، فوج میں جو بھی ہے اسکی اولین ترجیح پاکستان ہے، سب سے قیمتی چیز جان ہے لیکن پاک فوج کا ہر جوان اپنے وطن کے لئے جان دینے کو تیار ہے،عوام کے تعاون سے ہم ہر چیلنج پر قابو پالیں گے،افواج پاکستان کئی سو ارب ٹیکس کی مد میں جمع کرا رہی ہے، افواج پاکستان نے سال 2022-23 میں 100 ارب روپے ٹیکس اور ڈیوٹی کی مد میں قومی خزانے میں جمع کرائے،فوج کے افسر اور جوان ملک کا اشرافیہ نہیں ہیں،پاک فوج کے ہزاروں افراد سیکورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں،پاک فوج اور اسکے زیر انتظام اداروں نے مجموعی طور پر 360 ارب روپے کا ٹیکس جمع کروایا، پنجاب میں 8 لاکھ ایکڑ بنجر زمین کو قابل کاشت بنایا جا رہا ہے جس میں سے ایک لاکھ ایکڑ زمین پر کاشت شروع کر دی گئی ہے

    ڈیجیٹل دہشتگردوں کیخلاف پہلی دفاعی لائن قانون ہے،ترجمان پاک فوج
    فوج کا 9 مئی سے متعلق بڑا واضح موقف ہے اُس میں نہ تبدیلی آئی ہے اور نہ آئے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر کا دوٹوک جواب
    کیا تنقید کی وجہ سے تعلیم و صحت کا کام کرنا چھوڑ دیں؟ ترجمان پاک فوج
    ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ ایک مافیا نہیں چاہتا کہ پاکستان ترقی کرے ،عوام کی فلاح و بہبود کا کام کرتے آئے ہیں اور کرتے ہیں گے، کیا تنقید کی وجہ سے تعلیم و صحت کا کام کرنا چھوڑ دیں؟ ہم سب سمجھتے ہیں پاکستان کو معاشی چیلنج کا سامنا ہے،ایران، افغانستان سے اسمگلنگ رُک گئی تو مقامی افراد کا روزگار چھن جائے گا۔اگر ایرانی سرحد بالکل بند کر دیں گے تو مافیا کو فوج کے خلاف بات کرنے کا موقع ملے گا، ایران سے جو تیل آتا ہے اُس کے پرمٹ فوج تو جاری نہیں کرتی، مگر فوج کوشش کر رہی ہے کہ سمگلنگ کو بند کیا جائے، پاک فوج کیا دنیا کی ایکسکلوژو فوج ہے جو معاشرتی منصوبوں میں عوام اور حکومت کا ساتھ دیتی ہے، دنیا بھر میں ایسا ہوتا ہے، فرق صرف یہ ہے کہ وہاں پر فوج کے کام کو قدر سے دیکھا جاتا ہے، ہمارا مسئلہ یہ ہے ہم سیاسی مقاصد کےلئے تنقید کا نشانہ بناتے ہیں، یہاں مافیا ہے،بیانیہ بنانے والے زمینی حقائق سے بلکل بے خبر ہیں ،غیر قانونی تارکین وطن واپس جائیں ، کوئی سمجھوتہ نہیں ،9 مئی کے معاملے پر فوج کا موقف واضح ہے، 7 مئی کو جو موقف دیا تھا اس میں کوئی تبدیلی آئی ہے نہ ہی کوئی تبدیلی آئی گی، کوئی فیک نیوز اور جھوٹا پراپیگنڈا کرتا ہے تو فوج ضرور قانونی کارروائی کرے گی،فوج اور عوام میں خلیج پیدا کرنے والے اور فیک نیوز پر کارروائی کی جائے گی، جو ڈیجیٹل دہشتگرد باہر بیٹھ کرباتیں کرتے ہیں وہ بدقسمت ہیں،یہ بدقسمت ریاست اور اداروں عوام کیخلاف پراپیگنڈا کرتے ہیں،ڈیجیٹل دہشتگردوں کیخلاف پہلی دفاعی لائن قانون ہے،یہ بے ضمیر لوگ چندپیسوں کیلئے ملک،عوام اور اداروں کیخلاف بات کرتے ہیں،

  • پی ٹی آئی ایم این اے ممتاز مصطفیٰ کی دل کا دورہ پڑنے سے موت

    پی ٹی آئی ایم این اے ممتاز مصطفیٰ کی دل کا دورہ پڑنے سے موت

    پی ٹی آئی کےایم این اے حلقہ این اے 171 و سینئر ایڈووکیٹ رئیس ممتاز مصطفی وفات پا گئے ہیں

    ممتاز مصطفیٰ پارلیمنٹ لاجز میں مقیم تھے، انہیں دل کا دورہ پڑا جس کے باعث انہیں پولی کلینک منتقل کیا گیا، تا ہم راستے میں ہی انکی موت ہو گئی ہسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے ممتاز مصطفیٰ کی موت کی تصدیق کر دی، ممتاز مصطفیٰ کی لاش کو سردخانے میں رکھ دیا ہے.نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا.ممتاز مصطفیٰ کا تعلق رحیم یار خان سے تھا،انکی لاش کو رحیم یار خان منتقل کیا جائے گا، نماز جنازہ و تدفین رحیم یار خان میں ہو گی

    ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے قومی اسمبلی کے حلقہ 171 سے ممبر قومی اسمبلی ممتاز مصطفیٰ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے مرحوم کی سیاسی اور سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ممتاز مصطفیٰ کی اچانک موت کا سن کر دلی افسوس ہوا،انکی سیاسی و سماجی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا، ڈپٹی سپیکر نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کیلئے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی.

    پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کا کہنا تھا کہ ممتاز مصطفی ایڈووکیٹ باکمال شخصیت تھے انکی کمی ہم سب کو محسوس ہو گی میں ممتاز مصطفی کی فیملی حلقہ کے لوگوں اور رحیم یار خان کی عوام سے اظہار تعزیت کرتی ہوں ۔عامر ڈوگر کا کہنا تھا کہ ممتاز مصطفی اس انقلاب کی شکل تھے جو 8 فروری کو آیا ممتاز مصطفی کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں تھا انہوں نے رحیم یار خان سے اٹھ کر میانوالی میں مخدوموں سے 75 سالوں بعد سیٹ چھین لی یہ انقلاب تھا۔ایم این اے ایڈوکیٹ ممتاز مصطفی کی وفات پر بہت دکھ ہے بہت قابل وکیل تھے ان سے جمعہ والے آج کے سیشن کے حوالے سے گفتگو ہو رہی تھی لیکن آج وہ ہم میں نہیں رہے۔پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ایم این اے ایڈووکیٹ ممتاز مصطفی جو کہ وفات پا گئے ہیں وہ وزیراعظم عمران خان کے بااعتماد ساتھی تھے نہایت قابل اور دلیر شخص تھے ان کی کمی ہمیں ہمیشہ محسوس ہوتی رہے گی