Baaghi TV

Tag: اغوا

  • کراچی:معروف صنعتکار عقیل کریم ڈھیڈھی کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج

    کراچی:معروف صنعتکار عقیل کریم ڈھیڈھی کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج

    کراچی:معروف صنعتکار عقیل کریم ڈھیڈھی کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج ،اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے فیروز آباد سے نوجوان کے مبینہ اغوا کے واقعے پر معروف صنعتکار عقیل کریم ڈھیڈی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

    کراچی پولیس کے مطابق عقیل کریم ڈھیڈی کے خلاف یہ مقدمہ مغوی فرحان اسرار کے والد عبدالمجید آدم کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، معروف صنعتکار کے خلاف درج اس مقدمے میں اغوا کی دفعہ 365، 395، 324، 337 اور 109 شامل کی گئی ہیں۔

    درخواست گزار عبدالمجید آدم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اغوا کی واردات پی ای سی ایچ سوسائٹی بلاک 2 میں گھر کے باہر پیش آئی، سرف گاڑی اور موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے میرے بیٹے کو اغوا کیا۔

     

    درخواست گزار عبدالمجید آدم کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بہت سے شواہد یہ بتاتے ہیں کہ میرے بیٹے کواغوا کسی اور نے نہیں بلکہ عقیل کریم ڈھیڈی نے کروایا ہے اوروہ ہی اس گھنوئنے جرم کے پیچھے ہے

    مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ مبینہ اغوا کے کچھ دیر بعد وہاب نامی شخص نے فون کرکے صلح کرنے کا کہا، صلح کے لیے فون کرنے والا وہاب عقیل کریم ڈھیڈھی کا خاص آدمی ہے، میرے بیٹے فرحان اسرار کو عقیل کریم ڈھیڈی کے ایما پر اغوا کیا گیا۔

    دوسری طرف ابھی تک عقیل کریم ڈھیڈی کی طرف سے اس واقعہ کے متعلق ابھی تک کوئی ردعمل نہیں آیا ،جس سے یہ ثابت ہوسکے کہ عقیل کریم ڈھیڈی کا اس اغوا کے پیچھے ہاتھ نہیں ہے ،

    غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

  • جنرل ہسپتال سے طالبہ کے اغوا کا ڈراپ سین

    جنرل ہسپتال سے طالبہ کے اغوا کا ڈراپ سین

    لاہور: جنرل ہسپتال سے جامعہ پنجاب کی طالبہ کے اغوا کا ڈراپ سین ہوگیا، پولیس کی نااہلی سامنے آگئی۔

    22 سالہ طالبہ گرین ٹاؤن ایدھی ہومز میں موجود تھی۔ مسلم ٹاؤن پولیس نے رات 8 بجے لڑکی کو لاوارث سمجھ کر ایدھی ہومز میں پہنچا دیا۔ دوسری جانب کوٹ لکھپت پولیس نے لڑکی کے اغوا کا مقدمہ درج کرلیا۔

    خبر نشر ہونے کے بعد مسلم ٹاؤن پولیس کو ہوش آیا۔ پولیس نے لڑکی کو ایدھی ہومز سے لیکر ورثا کے حوالے کر دیا۔ گرین ٹاؤن کی رہائشی 22 سالہ طالبہ گزشتہ روز یونیورسٹی جاتے ہوئے بس میں بے ہوش ہوگئی تھی جسے ریسکیو 1122 نے جنرل ہسپتال منتقل کیا تھا۔ علاج کے بعد لڑکی ہسپتال سے پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی تھی۔

    میری قوم کے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے،عمران خان

    اسلام آباد:سینٹورس مال میں لگی آگ پرقابو پالیا گیا

    یاد رہے کہ اس واقعہ میں‌ گھر سے یونیورسٹی کیلئے نکلنے والی 22 سالہ لڑکی جنرل اسپتال میں علاج کی غرض سے پہنچی اور پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی تھی ۔

    پولیس کے مطابق لڑکی کے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے کا واقعہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پیش آیا جہاں گرین ٹاؤن کی رہاٸشی 22 سالہ عاٸشہ صبح گھر سے یونیورسٹی جانے کے لیے نکلی اور چونگی امرسدھو کے قریب میٹرو بس میں بے ہوش ہوگئی۔

    آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے:وزیرخزانہ اسحاق ڈار

    ریسکیو اہلکاروں نے لڑکی کو میٹرو سے جنرل اسپتال منتقل کیا جہاں سے 22 سالہ عائشہ پُراسرار طور پر غائب ہوگئی۔پولیس نے عائشہ کے بھائی کی مدعیت میں نامعلوم کے خلاف اغواء مقدمہ درج کرلیا اور لڑکی کی بازیابی کےلیے ٹیم تشکیل دے دی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اسپتال کے سی سی ٹی کیمروں کی فوٹیج بھی دیکھی جا رہی ہے۔

  • 28 سالہ سکول ٹیچر کے اغواء کا ڈراپ سین،کہاں گئی؟ سن کر گھر والوں نے سر پکڑ لیا

    28 سالہ سکول ٹیچر کے اغواء کا ڈراپ سین،کہاں گئی؟ سن کر گھر والوں نے سر پکڑ لیا

    28 سالہ سکول ٹیچر کے اغواء کا ڈراپ سین ہو گیا، سکول ٹیچر نے شادی کر لی ،گھر والوں نے اغوا کا مقدمہ درج کروا دیا

    لاہور کے تھانہ نواں کوٹ میں درج مقدمے میں گھر والوں نے کہا کہ بچی سکول پڑھانے کے لئے گھر سے نکلی لیکن سکول نہیں گئی، خدشہ ہے کسی نے اغوا کیا ہے، مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس متحرک ہو گئی، نواں کوٹ آپریشن و انوسٹی گیشن پولیس نے مشترکہ کارروائی کی، ایس پی اقبال ٹاؤن نے اغواء کی درخواست موصول ہونے پر خصوصی ٹیم تشکیل دی ایس ایچ او نواں کوٹ امجد جاوید بھٹی اور انوسٹی گیشن انچارج امجد علی کی کامیاب حکمت عملی سے ملزمان سامنے آ گئے،

    28 سالہ خاتون ٹیچر نجی سکول میں پڑھاتی تھی خاتون نے 03روز قبل گھر والوں سے چھپ کر راحیل نامی لڑکے سے نکاح کیا . 10 اکتوبر بروز سوموارکو خاتون ٹیچر کے نمبر سے5 لاکھ تاوان کیلئے گھر والوں کو میسج آیا جسکے بعد نمبر بند کردیا گیا ،خاتون ٹیچر نے اپنے شناختی کارڈ پر گھر والوں سے چھپا کر ایک اور سم لے رکھی تھی پولیس ٹیم نے چھپائی گئی سم کی لوکیشن ٹریس کی جو گوجرانوالا تھی خاتون ٹیچر سکول میں بیماری کا بہانہ بنا کر اپنے شوہر راحیل کیساتھ چلی گئی گھر والوں کو اغواء برائے تاوان کا میسج بھی اپنے نمبر سے خود ہی کیا دونوں میاں بیوی کوحراست میں لیکر عدالت پیش کیا جا رہا ہے ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی نے ایس ایچ او امجد جاوید اور انوسٹی گیشن انچارج امجد علی کو شاباش دی ہے

    شادی شدہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے بعد ملزمان نے ویڈیو وائرل کر دی

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے، ویڈیو وائرل

    نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات

    لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا

    کرونا لاک ڈاؤن، شادی کی خواہش رہی ادھوری، پولیس نے دولہا کو جیل پہنچا دیا

    کرونا لاک ڈاؤن، گھر میں فاقے، ماں نے 5 بچوں کو تالاب میں پھینک دیا،سب کی ہوئی موت

    دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

     

  • وزیر گلگت بلتستان کرنل ریٹائرڈ عبیداللہ بیگ کو رہائی مل گئی

    وزیر گلگت بلتستان کرنل ریٹائرڈ عبیداللہ بیگ کو رہائی مل گئی

    حکومتی وزیر عبید اللہ گلگت بلتستان پہنچ گئے

    مظاہرین نے چلاس جلکھڈ روڈ بھی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا چلاس جھلکڈ روڈ گزشتہ روزمظاہرین نے مطالبات کے حق میں بند کردیا تھا عبید اللہ اسلام آباد سے گلگت آ رہے تھے کہ بابوسر میں روڈ بند تھا گلگت بلتستان کے حکومتی وزیر عبید اللہ دیگر مسافروں کے ساتھ پھنسے رہے حکومتی وزیر عبید اللہ سڑک کھولنے کے لیے مظاہرین سے مذاکرات کا حصہ بنے مذاکرات کامیاب ہونے کے بعد روڈ کھول دیا گیا ،عبید اللہ گلگت پہنچ گئے ڈی سی دیامر فیاض احمد،ایس پی دیامر شیرخان ،علما کرام نے مظاہرین سے مذاکرات کیے

    قبل ازیں وزیر خزانہ گلگت بلتستان کرنل ریٹائرڈ عبیداللہ بیگ کو مسلح افراد نے اغوا کر لیا گیا تھا، شر پسندوں نے بابو سر ٹاپ سے 15 کلومیٹر دور سیروتفریح کے لئے جانے والی 15 گاڑیاں روک لیں۔50 افراد میں 20 بچے بھی شامل ہیں۔مغوی افراد میں گلگت بلتستان حکومت کا سینئر وزیر بھی شامل ہیں اغواء ہونے والے سینئر وزیرنے مسلح گروہ کی حراست میں ہونے کی تصدیق کی تھی

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آج آمنے سامنے ہوں گی

    افراد کا کہنا ہے کہ کئی گھنٹے سے پھنسے ہیں کسی نے کوئی مدد نہیں کی سیاحوں نے وزیراعظم سے مدد کی اپیل کردی۔

    صوبائی وزیر کو اسلام آباد سے گلگت آتے ہوئے بابوسر سے اغوا کیا گیا اغوا کاروں نے جیل میں قید ساتھیوں کی رہائی کا مطالبہ کیاتھا رپورٹ کے مطابق سابق ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق کا کہنا ہے کہ میری گلگت بلتستان کے وزیر عبیداللہ سے بات ہوئی ہے، صوبائی وزیر کی رہائی کے لیے مذاکرات ہو رہے ہیں، علمائے کرام اور عمائدین بھی مذاکرات میں شامل ہیں۔فیض اللہ فراق نے بتایا کہ تھک جل کے مقام پر مذاکرات کا آخری مرحلہ جاری ہے اور میں تھک جل کے مقام پر جرگے میں موجود ہوں۔

    صوبائی وزیر کرنل ریٹائرڈ عبیداللہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر جی بی اے ہنزہ 6 سے منتخب ہوئے تھے اور رواں برس جون میں جگہ وزیر خزانہ کے عہدے پر تعینات ہوئے تھے –

    پاکستان سے ترکی، یورپ، برطانیہ اور امریکا جانے والوں کیلیے خوشخبری

    گلگت بلتستان خالد خورشید نے عدم اعتماد کے خوف سے منحرف وزرا کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ شروع کرتے ہوئے حکومت کے قابل ترین وزیر خزانہ جاوید منوا کو وزرات سے فارغ کرکے ان کی جگہ سینئر وزیر کرنل ریٹائرڈ عبید اللہ بیگ کو خزانے کی ذمہ داری سونپی تھی-

    پاکستان اس وقت سیلاب کی صورتحال میں مشکل ترین حالات سے گزر رہا ہے، وزیر خارجہ…

  • لاہور پولیس نے خاتون سمیت سات بچے تلاش کر کے ورثا کے حوالے کر دیئے

    لاہور پولیس نے خاتون سمیت سات بچے تلاش کر کے ورثا کے حوالے کر دیئے

    لاہور پولیس نے خاتون سمیت سات بچے تلاش کر کے ورثا کے حوالے کر دیئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک طرف بچوں کے اغوا کی وارداتوں بارے خبریں چل رہی ہیں تو دوسری جانب لاہور پولیس نے ایک خاتون سمیت سات بچوں کو تلاش کر کے لواحقین کے حوالے کر دیا،

    اکبری گیٹ انویسٹی گیشن نے 16 سالہ رشید کو ڈھونڈ کر والد کے حوالے کر دیا، نولکھا انویسٹی گیشن نے 15 سالہ سرور خان کو تلاش کر لیا،شفیق آباد انویسٹی گیشن نے 13 سالہ ذیشان کو ورثاء سے ملوا دیا، بادامی باغ پولیس نے 17 سالہ امیر حمزہ کو والدین سے ملوا دیا،شاہدرہ ٹاؤن کے 08 سالہ اذان علی کو ڈھونڈ کر والدہ سے ملوا دیا،ڈیفنس بی نے شوہر سے روٹھ کر گھر چھوڑنے والی ثناء بی بی کو ڈھونڈ نکالا،ہڈیارہ انویسٹی گیشن نے 17 سالہ فیصل کو ڈھونڈ کر ورثاء سے ملوا دیا، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اطہر اسماعیل کا کہنا ہے کہ والدین کی درخواست پر مقدمات کا فوری اندراج پولیس کی اولین ترجیح ہے، تمام بچے خود گھر چھوڑ کر گئے تھے،اغوا کے حوالے سے خبریں محض افواہیں ہیں،

    دس برس تک سگی بیٹی سے مسلسل جنسی زیادتی کرنیوالے سفاک باپ کو عدالت نے سنائی سزا

    گھر میں گھس کر خاتون سے زیادتی کی کوشش کرنیوالا سابق پولیس ملازم گرفتار

    خواجہ سرا مشکلات کا شکار،ڈی چوک میں احتجاج،پشاورمیں "ریپ” کی ناکام کوشش

    30 بور پستول کا نام کیمرہ نائن ایم ایم کا نام میموری کارڈ، وقار ڈان کا گرفتاری کے بعد انکشافات

     8 سالہ حمزہ کے اغواء برائے تاوان اور قتل کیس کے ملزمان گرفتار 

    بچوں کو اغوا کرنے والی گینگ کی خاتون باغی ٹی وی کے دفتر کے سامنے سے اہل محلہ نے پکڑ لی

    قبل ازیں گزشتہ دنوں مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے گلی محلوں اور اسکولوں سے بچوں کے اغوا کرنے والے گروہوں کے متحرک ہونے کی افواہیں پھیلائی گئی تھیں۔ تاہم اب ٹویٹر پر پنجاب پولیس نے وضاحت دی ہے کہ’مختلف سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور واٹس ایپ گروپ کے ذریعے گلی، محلوں اور اسکولوں سے بچوں کو اغوا کرنے والے گروہوں سے متعلق افواہیں پھیلائی جارہی ہیں جن میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

    خواجہ سراؤں نے دوستی کے بہانے نشہ دے کر نوجوان کا عضو خاص کاٹ دیا

    غیرت کے نام پر جوڑا قتل،ورثا کا معاملہ دبانے کے بعد بھی پولیس کا ایکشن، 25 گرفتار

    سگے بیٹے کا ماں پر وحشیانہ تشدد،ویڈیو وائرل، بہو کا موقف بھی آ گیا

    دوران ڈکیتی دکاندار کو گولی مارنے پر شہریوں نے ڈاکوؤں کے ہاتھ کاٹ دیئے

  • بچوں کو اغوا کرنے والوں کو عبرت کا نشان بنا دیں گے، علی امین

    بچوں کو اغوا کرنے والوں کو عبرت کا نشان بنا دیں گے، علی امین

    پشاور:علی امین نے کہا ہے کہ بچوں کو اغوا کرنے والوں کو عبرت کا نشان بنا دیں گے۔تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر علی امین خان گنڈا پور نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بچوں کو اغوا کرنے والے گروہ پورے ملک میں پھیل چکے ہیں اور اغوا کار گروہ بچوں کے اعضاء فروخت کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ گروہ ڈیرہ اسماعیل خان بھی پہنچ چکے ہیں، اپنے بچوں کا خصوصی خیال رکھیں، بچوں کو اغوا کرنے والوں کو عبرت کا نشان بنا دیں گے۔

    سابق وفاقی وزیر علی امین خان گنڈا پور نے مزید کہا کہ شہری اپنے گلی محلوں میں بچوں پر اور اغوا کاروں پر نظر رکھیں، گلی محلوں میں غیر متعلقہ اور مشکو ک افراد کو معلومات کے بعد پولیس کے حوالے کریں

    جبکہ دوسری طرف پنجاب پولیس کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) انویسٹی گیشن اطہر اسماعیل نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر لاہور میں بچوں کے اغوا سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں۔

    پولیس رپورٹ کے مطابق لاہور میں 9 ماہ کے دوران بچوں کے اغوا کی 732 وارداتیں ہوئیں اور 678 بچے بازیاب کرائے گئے جبکہ 57 بچے ابھی تک بازیاب نہیں کرائے جاسکے۔

    پولیس میں رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 101 مقدمات کی تفتیش جاری ہے اور 72 ملزمان گرفتار کیے گئے۔پولیس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ستمبرمیں اغوا 96بچوں میں سے75بازیاب کرائے گئے اور 23 کی تلاش جاری ہے۔

    ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اطہر اسماعیل کے مطابق اغواکیے گئے متعدد بچے مل گئے ہیں، سوشل میڈیا پربچوں کے اغوا سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں۔

  • 35 کروڑ روپےتاوان کا مطالبہ کرنےوالے ملزمان گرفتار

    35 کروڑ روپےتاوان کا مطالبہ کرنےوالے ملزمان گرفتار

    خوشاب:35 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کرنے والے ملزمان گرفتار،اطلاعات کے مطابق خوشاب پولیس نے باپ اور بیٹے کو اغوا کرکے پینتیس کروڑ روپے تاوان طلب کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس کے مطابق باپ اور بیٹے کو ملزمان نے ایک ماہ قبل راول پنڈی جاتے ہوئے اغوا کیا تھا۔ باپ اور بیٹا دونوں برطانوی شہریت بھی رکھتے ہیں۔ کارروائی کے دوران دونوں کو بحفاظت طریقے سے بازیاب کرالیا گیا۔اغوا کار ملزمان نے باپ بیٹے کو خیبر پختونخوا کے نواحی علاقے جمرود میں چھپا کر رکھا ہوا تھا۔ ملزمان کی جانب سے دونوں کی رہائی کے لیے پينتيس کروڑ روپے تاوان طلب کیا گیا تھا۔

    ملزمان نے دونوں کو 29 اگست کو مظفر گڑھ کے علاقے جوہر آباد سے اغوا کیا تھا۔پولیس کی جانب سے اغوا کاروں سے متعلق مکمل تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان سے ملنے والے معلومات پر سہولت کاروں کے خلاف کارروائی بھی کی جا رہی ہے اور جلد انہیں بھی گرفتار کرلیا جائے گا۔

    ادھرکراچی سے قیمتی موٹرسائیکلیں چھین کر بلوچستان میں فروخت کرنے والے 7 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق شھر کراچی سے نئی قیمتی موٹرسائیکلیں چھین کر خضدار بلوچستان میں فروخت کرنے والے گروہ سمیت اسٹریٹ کرائم، موٹرسائیکل لفٹنگ و منشیات فروشی میں ملوث 7 ملزمان تھانہ سعید آباد پولیس نے گرفتار کر لیے ہیں۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تھانہ سعید آباد پولیس نے 4 مختلف کاروائیوں میں اسٹریٹ کرائم، موٹر سائیکل لفٹنگ و منشیات فروشی میں ملوث 7 مطلوب ملزمان گرفتار کرلیے ہیں۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ پہلی کارروائی میں کراچی سے نئی قیمتی موٹرسائیکلیں چھین کر خضدار بلوچستان میں فروخت کرنے والے تین رکنی منظم گروہ کو خفیہ اطلاع پر چھینی گئی موٹرسائیکلیں بلوچستان لے کر جاتے ہوئے حب ریور روڈ سے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔

    دوسری کارروائی میں اسٹریٹ کرائم و موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث دو ملزمان کو یوسف گوٹھ سے چھاپہ مار کارروائی کے دوران گرفتار کیا۔

  • ٹانک میں وزیراعظم شہبازشریف کے ہاوسنگ منصوبے سے تعلق رکھنے والا عملہ اغوا کرلیاگیا

    ٹانک میں وزیراعظم شہبازشریف کے ہاوسنگ منصوبے سے تعلق رکھنے والا عملہ اغوا کرلیاگیا

    ٹانک: وزیراعظم شہبازشریف کے ہاوسنگ منصوبے سے تعلق رکھنے والا عملہ اغوا کرلیاگیا ، کہا جارہا ہے کہ ٹانک میں وزیراعظم شہباز شریف کے اعلان کردہ 100 گھروں کے منصوبے پر کام کرنے والا عملہ کام میں مصروف تھا کہ یہ واقعہ ہوگیا

    ٹانک میں اغوا کے اس معاملے کے متعلق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ضلع ٹانک وقار احمد خان کے مطابق نواحی علاقہ کوڑ قلعہ میں وزیراعظم ہاؤسنگ سوسائٹی کے سپروائزر، جنرل منیجر اور اکاؤنٹنٹ کو ٹانک آتے ہوئے ٹانک وانا مرکزی شاہراہ سے اغوا کیا گیا۔

    ڈی پی او نے بتایا کہ مغویوں میں اسحاق شاہ، حسن اور نوید شامل ہیں جبکہ مغویوں کے زیر استعمال گاڑی چیسن کچ گاؤں کے قریب سے برآمد کرلی گئی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ عملے کی بازیابی کیلئے علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کردیاگیا ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم شہباز شریف نے ٹانک کے نواحی علاقہ کوڑ قلعہ میں سیلاب متاثرین کیلئے 100 گھروں کی تعمیر کے منصوبے کا اعلان کیا تھا۔

    ہیکرز نے دعوی کیا ہے کہ اب مزید آڈیو جمعہ کو جاری کی جائیں گی

    عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

     عمران خان جھوٹے بیانیے پر سیاست کر رہے ہیں،

  • ڈولفن اسکواڈ نے ذہنی معذور بچے کواغوا ہونےسےبچالیا، ملزم گرفتار

    ڈولفن اسکواڈ نے ذہنی معذور بچے کواغوا ہونےسےبچالیا، ملزم گرفتار

    لاہور: ڈولفن اسکواڈ نے اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے اغوا کار کو گرفتار کرکے ذہنی معذور بچے کو بچالیا۔ ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے شاہدرہ میں اغوا کار نے ذہنی معذور بچے اغوا کرنے کی کوشش کی جسے شاہدرہ ڈولفن اسکواڈ نے ناکام بنا دیا۔

    ڈولفن اسکواڈ نے 15 پر کال موصول ہونے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے اغوا کار کو گرفتار کرلیا، ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ بچے کو گلی میں کھیلتے ہوئے سوئی گیس چوک سے اغوا کیا تھا۔ترجمان ڈولفن اسکواڈ کا کہنا ہے کہ ڈولفن فورس کے پہنچنے سے پہلے ساتھی موقع سے فرار ہوگئے تاہم ایک ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم حسن پر پہلے بھی اغوا کا مقدمہ درج ہے، مقامی پولیس نے اغوا کار کے خلاف مزید مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

    ترجمان ڈولفن کا کہنا تھا کہ ڈولفن ٹیم نے بچے کو والد جبار کے حوالے کردیا۔ کامیاب کارروائی کرنے پر ایس پی ڈولفن فورس توقیر نعیم کی طرف سے بروقت ریسپانس پر ڈولفن ٹیم کو شاباش دی اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔

    ادھرلاہور میں شاہدرہ ٹاؤن کے قریب دریائے راوی سےخاتون کی گلا کٹی لاش برآمد ہوئی، جسے پولیس نے تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کردیں۔

    پولیس ترجمان کے مطابق شہریوں کی اطلاع پر شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے راوی سے ملنے والی لاش تحویل میں لی۔ فارنزک ٹیموں نے شواہد اکٹھے کرکے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دی ہے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاش کئی دن پرانی ہے اور یہ پانی میں بہہ کر آئی یا خاتون کوقتل کر کے دریا میں پھینکا گیا؟ ان پہلوؤں پر تفتیش کررہے ہیں اور مقتولہ کے لواحقین کی تلاش جاری ہے۔

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

  • اغوا کاروں کی انوکھی واردات: بھاری تاوان کیلئے بن مانس کے بچے اغوا کر لئے

    اغوا کاروں کی انوکھی واردات: بھاری تاوان کیلئے بن مانس کے بچے اغوا کر لئے

    کانگو: ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو میں اغوا کاروں نے بن مانس کے 3 بچوں کو اغوا کرکے بھاری تاوان مانگ لیا اور ان چمپینزیز کی ہاتھ پاؤں بندھی ویڈیو بھی بھیجی۔

    باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارے کےمطابق افریقی ملک جمہوریہ کانگو میں ایک بحالی سینٹر سے 3 بن مانس غائب ہوگئے عملے نے پہلے تو سمجھا کہ شرارتی بن مانس پنجرے سے نکل کر بھاگنے میں کامیاب ہوگئے تاہم حیران کن طور انھیں اغوا کاروں کی کال آئی۔

    ہماری زمین پر چیونٹیوں کی تعداد کتنی ہے؟ محققین نے رپورٹ جاری کر دی

    سی این این کےمطابق پناہ گاہ کے بانی فرینک چینٹیرونے کہا کہ دنیا میں یہ پہلا موقع ہے کہ بچے بندروں کو تاوان کے لیے اغوا کیا گیا تھا-

    چنٹیریو نے بتایا کہ اغوا کار 9 ستمبر کی صبح 3 بجے کے قریب پناہ گاہ میں داخل ہوئے، اور پانچ بچوں میں سے تین بن مانسوں کو لے گئے چنٹیرو کی بیوی کو اغوا کاروں کی طرف سے تین پیغامات اور اغوا شدہ چمپس کی ایک ویڈیو موصول ہوئی۔

    اغوا کاروں نے بتایا کہ تینوں بن مانس ان کی قید میں ہیں اور بحالی مرکز ان کی رہائی کے لیے بھاری تاوان ادا کرے۔ عملے نے اسے مذاق سمجھتے ہوئے بن مانسوں کے ان کی قید میں ہونے کا ثبوت مانگا۔

    عودی شہری کا 53 شادیاں کرنے کا دعوی

    جس پر اغوا کاروں نے بحالی مرکز کے عملے کو ایک ویڈیو بھیجی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بن مانسوں کے ہاتھ پاؤں باندھے ہوئے ہیں۔ تاوان کے لیے بن مانسوں کے اغوا کی یہ اپنی نوعیت کی پہلی واردات ہے۔

    جس بحالی سینٹر سے یہ بن مانس اغوا ہوئے وہاں اس نسل کے 40 جانور ہیں جب کہ معدومی کے شکار بندر بھی ہیں۔ اغوا ہونے والے بن مانسوں کی عمریں 2 سے 5 سال کے درمیان ہے۔

    چینٹیرو نے کہا کہ ظاہر ہے، ہمارے لیے تاوان ادا کرنا ناممکن ہے،نہ صرف ہمارے پاس پیسے نہیں ہیں، بلکہ آپ کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ اگر ہم ان کے راستے پر چلتے ہیں، تو وہ دو ماہ میں یہ کام بہت اچھی طرح سے کر سکتے ہیں، اور ہمارے پاس اس بات کی بھی کوئی گارنٹی نہیں ہے کہ وہ بچے ہمیں واپس کر دیں گے۔

    چینٹیرو کو یہ بھی خدشہ تھا کہ اس سے مزید اغوا کا دروازہ کھل جائے گا پورے براعظم میں 23 پناہ گاہیں یہ کام کر رہی ہیں۔ اگر ہم تاوان ادا کرتے ہیں، تو یہ ایک مثال قائم کر سکتا ہے اورکئی دوسرے لوگوں کو متوجہ کر سکتا ہے، اس لیے ہمیں انتہائی چوکس رہنا چاہیے-

    درخت جس کے پاس جانے سے 5 ہزار ڈالر جرمانہ اور 6 ماہ قید کی سزا ہو سکتی ہے