Baaghi TV

Tag: افغانستان

  • حق مانگنے پر شہری طالبان رجیم کی دہشتگردی کا نشانہ بن گیا

    حق مانگنے پر شہری طالبان رجیم کی دہشتگردی کا نشانہ بن گیا

    اقتدارپرقابض طالبان رجیم نےقانون اورانصاف کو پس پشت ڈال کراپنےہی شہریوں کی زندگی جہنم بنادی ہے افغان میڈیا اورسوشل میڈیاپروائرل ویڈیوز نےطالبان رجیم کی دہشتگردی اورانتہا پسندی کوبےنقاب کردیا ہے۔

    افغان میڈیا کے مطابق صوبہ ہرات میں طالبان فورسزنےرجیم کےمظالم کیخلاف احتجاج کرنےوالےمظاہرین پرسیدھی گولیاں چلا دیں، جہاں طالبان فورسزکی اندھادھند فائرنگ سےایک شخص ہلاک اور22 افراد شدید زخمی ہوئے۔

    رپورٹس کے مطابق ہرات میں احتجاج حالیہ دنوں میں طالبان رجیم کی جانب سےخواتین کی گرفتاریوں کیخلاف کیاجارہا تھا ۔ کشیدگی بڑھنے پر قابض طالبان رجیم نےاحتجاج کو دبانے کے لیے علاقے میں اضافی نفری بھیج دی ہے سوشل میڈیا پروائرل ویڈیومیں دیکھا جاسکتا ہےکہ طالبان اہلکارافغان شہریوں کو تلاشی کے نام پرہراساں کررہےہیں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ شریعت کا لبادہ اوڑھےطالبان رجیم اپنےحق کے لیے اٹھنے والی آوازوں کوبندوق کےزورپردبانےکی ناکام کوشش کررہی ہے ہرات کی سڑکوں پربہتا معصوم شہریوں کاخون افغان طالبان رجیم کےظلم وجبرکے خاتمےکاپیش خیمہ ثابت ہوگا۔

  • روس کا افغانستان میں موجود   ٹی ٹی پی اور داعش خراسان سے لاحق خطرات پر تشویش کا اظہار

    روس کا افغانستان میں موجود ٹی ٹی پی اور داعش خراسان سے لاحق خطرات پر تشویش کا اظہار

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں افغانستان سے متعلق بریفنگ کے دوران روس نے افغانستان میں موجود دہشتگرد تنظیموں بالخصوص ٹی ٹی پی اور داعش خراسان (ISIS-K) سے لاحق خطرات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    روس کی مستقل نمائندہ برائے اقوام متحدہ نے افغانستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ صورتحال تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی دہشتگرد سرگرمیوں کے پس منظر میں پیدا ہو رہی ہے،انہوں نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں افغانستان میں داعش خراسان کی مسلسل موجودگی کو بھی علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی کے لیے ایک اہم چیلنج قرار دیا کہا کہ افغانستان میں سرگرم دہشتگرد عناصر خطے کے امن و استحکام کے لیے بدستور خطرہ بنے ہوئے ہیں۔

    تجزیہ کاروں کے مطابق روس کے حالیہ ریمارکس پاکستان کے اس مؤقف کی تائید کرتے ہیں کہ افغان سرزمین سے سرگرم دہشتگرد گروہ علاقائی سلامتی کو متاثر کر رہے ہیں، ماہرین کے مطابق افغانستان میں دہشتگرد تنظیموں کی موجودگی اور سرحد پار حملوں کے خدشات خطے کے ممالک کے لیے ایک مشترکہ سیکیورٹی چیلنج بن چکے ہیں، جس سے نمٹنے کے لیے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر تعاون کی ضرورت ہے۔

    ایران کے ساتھ معاہدہ دو یا تین روز میں طے پا سکتا ہے،ٹرمپ

    مبصرین کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل میں روس کے بیان نے افغانستان کی سیکیورٹی صورتحال اور وہاں موجود شدت پسند دہشتگرد گروہوں کے حوالے سے جاری عالمی بحث کو مزید تقویت دی ہے، روس کی جانب سے ٹی ٹی پی اور داعش خراسان کے خطرات کا ذکر اس معاملے پر بڑھتی ہوئی بین الاقوامی تشو یش کی عکاسی کرتا ہے۔

    کالعدم ایکشن کمیٹی کے کور کمیٹی رکن توصیف جرال خود کو پولیس کے حوالے کردیا

  • طالبان رجیم کی نااہلی ، افغانستان میں انسانی و سیاسی بحران شدید

    طالبان رجیم کی نااہلی ، افغانستان میں انسانی و سیاسی بحران شدید

    طالبان رجیم کی نااہلی کے نتیجے میں افغانستان میں انسانی و سیاسی بحران شدید تر ہوتا جا رہا ہے۔

    ناروے کی ریفیوجی کونسل کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق افغانستان میں جاری معاشی بحران، غربت اور غذائی قلت نے شہریوں کی زندگی کو مزید دشوار بنا دیا ہے طالبان رجیم کی ناکام اور سخت پالیسیوں کے باعث ملک سیاسی، اقتصادی اور انسانی مسائل کی نئی لہر کا سامنا کر رہا ہے افغانستان میں انسانی بحران مزید گہرا ہو رہا ہے ملک کی تقریباً آدھی آبادی کو انسانی امداد کی ضرورت ہے جبکہ 40 لاکھ بچے غذائی قلت کا شکار ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق بڑھتے ہوئے معاشی مسائل اور بنیادی سہولیات کی کمی نے لاکھوں افغان شہریوں کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے طالبان رجیم کے دوران 400 سے زائد صحت کے ادارے بند ہو چکے ہیں جس کے نتیجے میں لاکھوں افراد بنیادی طبی سہولیات اور علاج سے محروم ہو گئے ہیں افغا نستا ن عالمی سطح پر تنہائی کا شکار ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ انسانی صورتحال مزید خراب ہوتی جا رہی ہے، طالبان رجیم کی جانب سے خواتین پر عائد سخت پابندیوں نے افغان معاشرے کے آدھے حصے کو عملی طور پر نظام سے باہر کر دیا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ کمزور معاشی ڈھانچہ، طالبان رجیم کی ناکامی اور نااہلی نے افغان عوام کو مکمل طور پر عالمی امداد کی طرف دیکھنے پر مجبور کر دیا ہے افغانستان ایک دہشت گرد گروہ کے قبضے میں ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ ملک میں سیاسی، اقتصادی، انسانی اور سیکیورٹی بحران میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔

  • طالبان رجیم کی نام نہاد اسلامی امارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب

    طالبان رجیم کی نام نہاد اسلامی امارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب

    طالبان رجیم کی نام نہاد اسلامی امارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب

    افغان طالبان رجیم کے جنسی اورانسانیت سوزمظالم دنیا کے سامنے بے نقاب ہونے لگے اقوام متحدہ کی حالیہ رپورٹ کے مطابق افغان طالبان رہنما اورجنگجوؤں نے خواتین کے جنسی تشدد کا ارتکاب کیا افغان انٹرنیشنل کے طالبان حکام اورجنگجوؤں نے افغان خواتین کوانفرادی اوراجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا،طالبان حکام خواتین کی جبری شادیوں میں ملوث ہیں ۔

    یوناما رپورٹ کے مطابق طالبان حکام نے احتجاجی خواتین کو حراست میں لے کرتشدد،بدسلوکی اورجنسی استحصال کا نشانہ بنایا افغانستان کی قومی سلامتی کے ادارے کے سابق سربراہ رحمت اللہ نبیل نے کہا کہ معاملے کی آزاد، شفاف اورغیر جانبدارانہ تحقیقات کی جانی چاہئیں ۔

  • حکومت مسلسل عوامی ریلیف کے لیے اقدامات کررہی ہے،رانا ثنااللہ

    حکومت مسلسل عوامی ریلیف کے لیے اقدامات کررہی ہے،رانا ثنااللہ

    وزیراعظم کے معاونِ خصوصی سینیٹر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پوری دنیا اس وقت معاشی چیلنجز کا سامنا کررہی ہے، لیکن موجودہ حکومت نے پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ حکومت آئندہ بجٹ میں عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف اور سہولتیں فراہم کرنے کی کوشش کررہی ہے، تاہم جنگی صورتحال کے باعث بڑے ریلیف پیکج میں مشکلات پیش آئیں۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت مسلسل عوامی ریلیف کے لیے اقدامات کررہی ہے جبکہ معاشی ٹیم مختلف امور پر مذاکرات میں مصروف ہے اگر خطے میں جنگی صورتحال نہ ہوتی تو وزیراعظم شہباز شریف ایک بڑا ریلیف پیکج دیتے، تاہم موجودہ حالات کے باوجود عوام کو سہولتیں دینے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

    افغانستان سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ سرحد پار سے دہشتگرد پاکستان میں کارروائیاں کررہے ہیں اور حالیہ دہشتگردی کے واقعات میں سرحدی نقل و حرکت اہم وجہ ہے انہوں نے افغانستان پر زور دیا کہ وہ بھارت کا آلہ کار بننے کے بجائے اپنی سرحدوں کو محفوظ بنائے، کیونکہ بارڈر سیکیورٹی بہتر ہونے سے دہشتگردی پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پوری قوم کو متحد ہونا ہوگا جبکہ پاکستانی افواج بہادری اور پیشہ وارانہ مہارت سے دہشتگرد عناصر کا مقابلہ کررہی ہیں بہت جلد پاکستان سے دہشتگردی کا خاتمہ ہوجائے گا اور ملک امن کا گہوارہ بنے گا، پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے، اور اگر کسی معاہدے میں فلسطین کو تسلیم کیا جاتا ہے اور فلسطینی قیادت اسے قبول کرتی ہے تو پاکستان بھی اس فیصلے کی حمایت کرے گا۔

  • پاک افغان سرحدی صورتحال پر برطانوی مؤقف زمینی حقائق کی مکمل عکاسی نہیں کرتا، دفتر خارجہ

    پاک افغان سرحدی صورتحال پر برطانوی مؤقف زمینی حقائق کی مکمل عکاسی نہیں کرتا، دفتر خارجہ

    اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نےکہا ہےکہ پاکستان افغانستان سرحدی صورتحال پر برطانوی مؤقف زمینی حقائق کی مکمل عکاسی نہیں کرتا۔

    ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مارچ 2026 میں پاکستان کی جانب سے خیرسگالی کے طور پر عارضی وقفے کے اعلان کے باوجود افغانستان کی جانب سے سرحد پار دہشتگردی اور دراندازی کی کوششیں بلا تعطل جاری رہیں، مارچ میں پاکستان کے جنگ بندی اقدام کے باوجود افغانستان سے حملے جاری رہے، افغان طالبان کی بلااشتعال سرحد پار فائرنگ اور دہشتگرد کارروائیوں میں 52 شہری شہید اور 84 افراد زخمی ہوئے۔

    بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان نے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مؤثر اور ہدفی کارروائیاں کیں، جن میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور سہولت کار ڈھانچوں کو نشانہ بنایا گیا جبکہ متعدد دراندازی کی کوششیں ناکام بنائی گئیں ترجمان نے افغان حکام کے شہری ہلاکتوں کے دعوؤں کو بے بنیاد اور شواہد سے عاری قرار دیا۔

    پاکستان نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ خطے کی صورتحال کو دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں اور اصولی مؤقف کی روشنی میں دیکھے اور حقائق پر مبنی غیر جانبدار رائے اختیار کرے۔

  • جعلی دستاویزت پر افغانستان جانے کی کوشش  میں 5 افراد گرفتار

    جعلی دستاویزت پر افغانستان جانے کی کوشش میں 5 افراد گرفتار

    امیگریشن حکام نے پشاور میں طورخم بارڈر پر کارروائی کرتے ہوئے 5 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا۔

    پشاور میں طورخم بارڈر پر جعلی دستاویزات کے ذریعے افغانستان جانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی،پشاور میں طورخم بارڈر پر امیگریشن حکام نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی منی فیسٹ کے ذریعے افغانستان جانے کی کوشش ناکام بنا دی اور 5 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا۔

    ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق گرفتار افراد نادرا سسٹم کو بائی پاس کرنے کی کوشش کر رہے تھےملزمان نے جعلی منی فیسٹ حاصل کرنے کے لیے فی کس 50 ہزار روپے ادا کیے ابتدائی تفتیش کے دوران ’فہد‘ نامی ایجنٹ کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جو مبینہ طور پر اس غیر قانونی عمل میں سہولت کاری کر رہا تھا گرفتار افراد کو مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے پشاور منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

  • افغان طالبان رجیم کی نااہلی اور غفلت :افغانستان میں پولیو کیسز میں اضافہ ہونے لگا

    افغان طالبان رجیم کی نااہلی اور غفلت :افغانستان میں پولیو کیسز میں اضافہ ہونے لگا

    طالبان رجیم کی ہٹ دھرمی اور نااہلی کے باعث افغانستان میں پولیو کیسز میں اضافہ ہونے لگا-

    افغان طالبان رجیم کی نااہلی اور غفلت کے باعث افغانستان میں پولیو کیسز میں اضافہ ہونے لگا۔ طالبان رجیم کی لاپروائی سے خطے میں موذی وبا کے پھیلنے کا خدشہ ہے، جس پر عالمی ادارے نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔

    افغان میڈیا خامہ پریس کے مطابق یونیسف نے افغانستان میں پولیو کے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انسداد پولیو مہم تیز کرنے پر زور دیا،یونیسف کے مطابق افغانستان میں 5 سال سے کم عمر کے ہر بچے کے لیے پولیو ویکسینیشن انتہائی ضروری ہے،افغانستان میں صحت کے اداروں کو بدامنی، سیکیورٹی مسا ئل اور دور دراز علاقوں تک رسائی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    ماہرین کے مطابق طالبان کی سخت گیر پالیسیوں کی وجہ سے انسداد پولیو مہم ناکام اور صحت عامہ کے مسائل دن بہ دن سنگین ہوتے جا رہے ہیں، پولیو مہم جیسے حساس انسانی مسئلے کو بھی طالبان رجیم نے اپنی سیاسی انا اور شدت پسندانہ نظریات کی بھینٹ چڑھا دیا ہے۔

  • افغانستان فتنہ الخوارج کومحفوظ پناہ گاہیں فراہم کررہا ہے،امریکی میڈیا

    افغانستان فتنہ الخوارج کومحفوظ پناہ گاہیں فراہم کررہا ہے،امریکی میڈیا

    امریکی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ افغان طالبان رجیم افغانستان میں موجودہ دہشتگردتنظیموں کابخوبی علم رکھتی ہے مگر اسےظاہر نہیں کرتی۔

    امریکی جریدہ یوریشیاریویو کے مطابق افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے درمیان معاہدہ ہے افغان طالبان رجیم افغانستان میں موجودہ دہشتگردتنظیموں کابخوبی علم رکھتی ہے مگر اسےظاہر نہیں کرتی،اگر افغان طالبان خوارج کی موجودگی کو کھل کر تسلیم کریں تو پھر انہیں خوارج کیخلاف کارروائی کرنا پڑے گی افغانستان فتنہ الخوارج کومحفوظ پناہ گاہیں فراہم کررہا ہے جو طویل عرصے سے پاکستان میں خونریزی میں ملوث ہیں۔

    عالمی ماہرین کے مطابق عالمی جریدے کا افغانستان میں دہشتگردوں کی موجودگی سے متعلق پاکستانی موقف کی تائید کرنا ثابت کرتا ہے کہ پاک فوج کا دہشتگردو ں کیخلاف جاری آپریشن "غضب للحق” بالکل درست ہے۔

  • کوہ ہندوکش اور افغانستان میں 4.4 شدت کا زلزلہ

    کوہ ہندوکش اور افغانستان میں 4.4 شدت کا زلزلہ

    کوہ ہندوکش اور افغانستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے-

    کوہ ہندوکش اور افغانستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.4 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 128 کلومیٹر تھی،حکام کے مطابق زلزلہ رات ایک بج کر 4 منٹ پر ریکارڈ کیا گیا۔

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے درمیانے درجے کے تھے، تاہم اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی گہرائی زیادہ ہونے کی وجہ سے زلزلے کی شدت سطح زمین پر نسبتاً کم محسوس کی گئی۔