Baaghi TV

Tag: اقوام متحدہ

  • یو این میں غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرار داد بھاری اکثریت سے منظور

    یو این میں غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرار داد بھاری اکثریت سے منظور

    جنیوا: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں غزہ میں فوری جنگ بندی کی قرار داد بھاری اکثریت سے منظور کرلی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : "عرب میڈیا” کے مطابق عالمی ادارے کی جنرل اسمبلی کے 193 رکن ممالک میں سے 153 ممالک نے قرارداد کے حق میں جبکہ 10 ممالک نے مخالفت میں ووٹ دیا، 23 ممالک ووٹنگ کے عمل سے غیر حاضر رہے، قرارداد کی مخالفت میں ووٹ دینے والے ممالک میں امریکا اور اسرائیل سمیت دیگر شامل ہیں یہ تعداد ان 140 ممالک سے زیادہ ہے جنہوں نے یوکرین پر حملے کرنے کی وجہ سے روس کی مذمتی قراردادوں کی حمایت کی تھی۔

    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں یہ ووٹنگ عالمی امن و سلامتی کی ذمہ دار سلامتی کونسل کی بار بار ناکامی کے بعد ہوئی ہےاسرائیل کے سب سے طاقتور اتحادی اور سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان میں سے ایک، امریکہ نے جمعہ کو فائر بندی کے مسودے کو روکنے کے لیے ویٹو کا استعمال کیا تھاسلامتی کونسل کو کوئی بیان جاری کرنے میں اسرائیل اور حماس کے درمیان تنازع شروع ہونے کے بعد ایک ماہ سے زیادہ وقت لگا اس نے نومبر کے وسط میں اس تنازع میں انسانی بنیادوں پر ’تعطل‘ کے لیے چار متن مسترد کیے۔

    فلسطینی مندوب ریاض منصور نے قرارداد کی منظوری کو تاریخی دن قرار دیا، مذکورہ قرارداد میں امداد کی رسائی اور یرغمال افراد کو غیرمشروط طور پر رہا کرنےکا مطالبہ کیا گیا،اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر منیر اکرم نے غزہ میں جنگ بندی فوری ممکن بنانے پر زور دیا، انہوں نے کہا کہ اسرائیل کوذمہ دار نہ ٹھہرایا گیا تو اسے جنگ جاری رکھنے کا جواز مل جائےگااسرائیل کا مقصد فلسطین کے پورے تصورکو مٹانا ہے، اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔

    اقوام متحدہ میں مصر کے سفیر اسامہ محمود عبدالخالق محمود نے جنرل اسمبلی میں ووٹنگ سے قبل اسرائیل کو سفارتی تحفظ فراہم کرنے کی واشنگٹن کی کوششوں کے بارے میں کہا کہ یہ افسوسناک کوششیں دوہرے معیار کی ایک گھناؤنی علامت ہیں۔

    صدر جنرل اسمبلی اقوام متحدہ ڈینس فرانسز نے کہا کہ انسانی زندگیاں بچانا سب کی ترجیح ہونی چاہیے، ہمیں جنگ کے بنیادی اصولوں اور اقدار سے انحراف نہیں کرنا چاہیے دنیا اس وقت غزہ میں انسانی زندگیوں کےخاتمے کا مشاہدہ کررہی ہے، اسرائیل مسلسل عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوئٹریس نے غزہ کی پٹی میں امن عامہ کی مکمل تباہی کے بارے میں خبردار کیا ہے بہت سے ممالک اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے گذشتہ جمعے کو سلامتی کونسل کی ناکامی کی مذمت کی تھی اور سیکرٹری جنرل نے اتوار کو کونسل کے اختیارات اور ساکھ کو ’کمزور‘ قرار دیا تھا۔

    ووٹنگ سے قبل اقوام متحدہ میں اسرائیل کے نمائندے گیلاد ایردان نے اس قرارداد کو ’منافقانہ قرارداد‘ قرار دیا کہا کہ اس میں حماس کے انسانیت کے خلاف جرائم کی مذمت نہیں کی گئی بلکہ اس میں حماس کا بھی ذکر نہیں کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کے حملے کے دو ماہ سے زائد عرصے کے بعد بھی فلسطین پر اسرائیل کے فضائی اور زمینی حملوں کا سلسلہ جاری ہے حماس کے 7 اکتوبر اسرائیل پر حملے میں تقریباً 1200 اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ غزہ میں حماس کے زیر انتظام وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اس کے بعد سے اسرائیل کی بمباری میں 18,400 سے زائد فلسطینی شہید کئے جا چکے ہیں۔

    دوسری جانب "العربیہ” کےمطابق اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں سے متعلق ادارے کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں جاری جنگ کی وجہ سے مزید شہری بے گھر ہوں گے اور وسیع پیمانے پر مزید نقل مکانیوں کو خدشہ ہو گا ، اس وقت دنیا میں 114 ملین شہری بے گھر ہو کر در بدر ہیں ان میں سے 40 ملین لوگ درجنوں جنگوں کی وجہ سے بے گھر ہوئے ہیں، ایک بڑی تعداد یوکرین اور سوڈان کے شہریوں کی ہے ۔

    پناہ گزینوں کے شعبے کے سربراہ فلیپو گرینڈی نے ہر چار سال بعد جنیوا میں ہونے والی تقریب میں کہا کہ اس وقت غزہ میں بھی بڑی تباہی جاری ہے لیکن ابھی تک سلامتی کونسل جنگ بندی کروانے میں ناکام ہے ہم دیکھ رہے ہیں ابھی مزید ہلاکتیں ہوں گی اور مزید شہریوں کو نقل مکانی کرنا پڑے گا اس لیے بین الاقوامی برادری کو چاہیے کہ وہ ان بحران میں پھنسے فلسطینیوں کو نہ بلائے، عالمی برادری کو چاہیے کہ اوہ غزہ پر اپنی پوری توجہ رکھے ، اس سے اپنی نظریں نہ ہٹائے انہوں نے نقل مکانی کرنے ، بے گھر اور مصائب میں مبتلا ہونے والے کروڑوں لوگوں کے لیے فنڈنگ کے بارے میں غیر یقینی صورت حال پر تشویش ظاہر کی۔

  • غزہ کی صورت حال پر سلامتی کونسل کے ناکام ہونے پر افسوس ہے،انتونیو گوئتریس

    جنیوا: اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی (یو این آر ڈبلیو اے) نے کہا کہ اسرائیل کا منصوبہ فلسطینیوں کو غزہ سے مصر میں دھکیلنا ہے۔

    باغی ٹی وی : امدادی ایجنسی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کی شمالی غزہ میں تباہی اس منصوبے کا پہلا قدم تھاجنوبی غزہ سے فلسطینیوں کو انخلا کی دھمکی اس منصوبے کا اگلا قدم ہے، جنوبی غزہ میں 19 لاکھ فلسطینی بدترین حالات میں پھنسے ہیں، اسرائیل کی فلسطینیوں کو مصر میں دھکیلنے کی کوششیں جاری ہیں، اگر یہی صورتحال رہی تو یہ دوسرا نکبا ہوگا، غزہ کی سرزمین فلسطینیوں کی نہیں رہے گی۔

    خیال رہے کہ 1948 میں لاکھوں فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کر دیا گیا تھا اور اس دن کو نکبا یا قیامت کے طور پر مناتے ہیں۔

    دوسری جانب صیہونی فورسز کی غزہ میں بدترین جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔ اسرائیل نے چوبیس گھنٹے میں جبالیہ شہر پر مکمل قبضہ کرنے کا اعلان کردیا ہے اسرائیل نے خان یونس بھی خالی کرنے کا حکم دے دیا ہے، غزہ میں اسرائیل کی تازہ بمباری سے مزید ڈھائی سو فلسطینی شہید ہوگئے، جس کے بعد سات اکتوبر سے اب تک شہید فلسطینیوں کی تعداد سترہ ہزار سات سو ہوگئی۔

    اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس نے قطر میں دوحہ فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کی صورت حال پر سلامتی کونسل کے ناکام ہونے پر افسوس ہے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے غزہ میں مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل کے رکن ممالک کی غزہ پر منقسم رائے نے ادارے کو مفلوج کرکے رکھ دیا،سلامتی کونسل کے رکن ممالک کی غزہ پر رائے تقسیم ہونے کی مذمت کرتے ہیں-

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ سلامتی کونسل کے رکن ممالک جیو اسٹریٹیجک تقسیم کی وجہ سے غزہ میں 7 اکتوبر سے شروع ہونے والی ’اسرائیل-حماس جنگ‘ کا حل نہیں ڈھونڈ پائے جس سے ادارے کی ساکھ اور اختیار کو شدید نقصان پہنچا، افسوس کی بات ہے کہ سلامتی کونسل ایسا کرنے میں ناکام رہی لیکن میں وعدہ کرتا ہوں کہ ہار نہیں مانوں گا۔

    یاد رہے کہ غزہ پر ہونے والے اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس بے نتیجہ ثابت ہوئے ہیں اور رکن ممالک ایک متفقہ اعلامیہ جاری کرنے میں بھی ناکام رہے،امریکا نے جمعہ کو غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والی قرار داد کو ویٹو کردیا تھا۔ امریکا کا کہنا تھا کہ اس طرح کا اقدام خطرناک اور غیر حقیقی ہو گا،غزہ پر 7 اکتوبر سے جاری جارحیت میں تاحال 17 ہزار 700 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جب کہ 28 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔ شہید اور زخمی ہونے والوں میں نصف تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

  • سفارتی سطح پر پاکستان کی بھارت کو بڑی شکست

    سفارتی سطح پر پاکستان کی بھارت کو بڑی شکست

    جنیوا:بھارت کو بڑی شکست ،پاکستان ، بھارت کو ہرا کر یونیسکو کا وائس چیئرمین منتخب ہوگیا، بھارت کی پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی مذموم کوشش بُری طرح ناکام ہوگئی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق نومبر 2023 میں اقوام متحدہ کی سرپرستی میں گروپ الیکشن کا انعقاد ہوا، پاکستان 2027-2023 کیلئے یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کے طور پر دوبارہ منتخب ہوگیا،15نومبر کو ہونے والے الیکشن میں پاکستان نے سب سے زیادہ 154 ووٹ حاصل کیے، اور 2023-2027 کی مدت کے لیے اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (UNESCO) کے ایگزیکٹو بورڈ کے طور پر دوبارہ منتخب ہوگیا۔

    پاکستان ، بھارت کو ہرا کر یونیسکو کا وائس چیئرمین منتخب ہوا،ایشیا پیسیفک گروپ کیجانب سے ایگزیکٹو بورڈ میں اہم پوزیشن کیلئے ہندوستان کو شکست دی،58رکنی ایگزیکٹو بورڈ میں سے پاکستان نے 38 ووٹ حاصل کیے،58رکنی ایگزیکٹو بورڈ میں بھارت صرف 18 ووٹ حاصل کر سکا،یہ بھارت کے لیے ایک بہت بڑی شکست تھی،پاکستان اب دو سال کے لیے یونیسکو کا وائس چیئرمین بن گیا۔

    عمران اشرف کی سابقہ اہلیہ نے دوسری شادی کر لی؟

    یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کیلئے پاکستان کا دوبارہ انتخاب ملک کیلئے کئی ممکنہ فوائد کا حامل ہے یونیسکو کا ایگزیکٹو بورڈ تنظیم کی پالیسیوں اور پروگراموں کی تشکیل میں اہم کردار ادا کرتا ہے دوبارہ انتخاب اقوام متحدہ میں پاکستان کی دیرینہ حمایت اور تعمیری کردار کا بہترین ثبوت ہے،یہ کامیابی ملک کے لیے باعث فخر ہے ،عالمی سطح پر بڑی کامیابی ہے۔

    ہماری زمین سے 13 گنا بڑا سیارہ، جس نے سائنسدانوں کو چکرا کر رکھ …

  • اقوام متحدہ  میں غزہ میں جنگ میں وقفے کی قرار داد منظور

    اقوام متحدہ میں غزہ میں جنگ میں وقفے کی قرار داد منظور

    غزہ پر اسرائیلی حملوں کے 40 روز بعد اقوام متحدہ نے غزہ میں جنگ میں وقفے کی قرار داد منظور کرلی، سلامتی کونسل کے 12 ارکان نے قرار داد کے حق میں ووٹ دیا۔

    باغی ٹی وی : یورپی ملک مالٹا کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں کئی روز کے دوران انسانی ہمدردی کی بنیاد پر وقفوں اور راہداریوں کا مطالبہ کرتے ہوئے قرار داد پیش کی گئی،قرار داد میں اسرائیلی حملوں کے 40 روز بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے غزہ میں انسانی بنیاد پرجنگ میں وقفے کا مطالبہ کیا ہے جس کے حق میں 12 ووٹ آئے جب کہ امریکا، برطانیہ اور روس نے قرار داد پر ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا، جنگ بندی کی قرار داد منظور نہ ہوسکی،قرار داد میں غزہ میں جنگ میں وقفےکامطالبہ تاکہ محصور شہریوں تک امداد پہنچائی جا سکے۔

    قرارداد میں حماس کی قید سے یرغمالیوں کو فوری رہا کرانے کا بھی مطالبہ کیا گیا، جبکہ سلامتی کونسل میں اس سے قبل 4 کوششیں ناکام ہوچکی ہیں اس کے علاوہ اسرائیل نے سلامتی کونسل کی قرار داد کو مسترد کردیا، چینی سفیر کا کہنا ہے کہ ہم سب کونسل کے غیر فعال ہونے سے مایوس ہیں۔

  • پاکستان میں ریاستی اور غیر ریاستی عناصر انسانی حقوق کارکنان کو دھمکا رہے ہیں،اقوام متحدہ

    پاکستان میں ریاستی اور غیر ریاستی عناصر انسانی حقوق کارکنان کو دھمکا رہے ہیں،اقوام متحدہ

    اقوام متحدہ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں 220 افراد اور 25 سے زائد انسانی حقوق تنظیموں کو دھمکیوں اور انتقام کا سامنا ہے۔

    باغی ٹی وی : پاکستان میں انسانی حقوق پر اقوام متحدہ کی رپورٹ جینیوا میں سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے پیش کی پاکستان میں انسانی حقوق کارکنوں کے ساتھ حکومتی سلوک پر اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں انسانی حقوق کے کارکنان حکومتی نشانے پر ہیں، پاکستان میں ریاستی اور غیر ریاستی عناصر انسانی حقوق کارکنان کو دھمکا رہے ہیں رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان میں انسانی حقوق اور سول سوسائٹی کارکنان کی نگرانی بڑھائی گئی، کچھ کارکنان کو سزائیں بھی دی گئیں رپورٹ میں مئی 2022 سے لے کر 30 اپریل 2023 تک کے واقعات شامل کیے گئے ہیں۔

    میکسیکو میں چرچ کی چھت گرنے سے 10 افراد ہلاک

    دوسری جانب رپورٹ پر ترجمان حکومت بلوچستان جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انسانی حقوق کارکنوں اور بین الاقوامی غیرحکومتی تنظیموں کو مکمل آزادی حاصل ہے دنیا بھر میں ہر حکومت کے اپنے پروٹوکولز اورطریقہ کار ہوتے ہیں، بین الاقوامی تنظیمیں حکومتی پرو ٹوکولز پرعمل کرنے کی قانوناً پابند ہوتی ہیں پاکستان میں اس معاملےمیں بعض مغربی ممالک کے مقابلے میں بھی زیادہ آزادی ہے۔

    امریکا نے ایران کے سیٹلائٹ کو کامیابی کے ساتھ مدار میں لانچ کرنے کا اعتراف …

  • دنیا نئی سرد جنگ کی متحمل نہیں ہوسکتی. نگران وزیر اعظم کا جنرل اسمبلی سے  خطاب

    دنیا نئی سرد جنگ کی متحمل نہیں ہوسکتی. نگران وزیر اعظم کا جنرل اسمبلی سے خطاب

    نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ دنیا نئی سرد جنگ کی متحمل نہیں ہوسکتی، اقوام عالم بھارت کے کشمیر میں مظالم بند کرانے کی کوششیں کریں، اور خطے میں امن کے لئے بھارت پر دباؤ ڈالیں جبکہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ جنرل اسمبلی سے خطاب کر کے فخرمحسوس کررہا ہوں، دنیا کو اس وقت کئی چینلجز کا سامنا ہے، اور نئے بلاکس بن رہے ہیں۔

    نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دنیا نئی سرد جنگ کی متحمل نہیں ہوسکتی، عالمی شرح نمو سست روی کا شکار ہے، کووڈ، تنازعات اور موسمیاتی تبدیلی کے بڑی چیلنجز سامنے آئے ہیں، جن سے سے عالمی معیشت متاثر ہوئی، انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ موسمی تبدیلی کیلئے ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے، پاکستان موسمی تبدیلی سے بری طرح متاثر ہوا، سیلاب سے 1700 افراد ہلاک اور 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، پاکستان معیشت کی بحالی پرتوجہ دے رہا ہے۔

    نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کوعالمی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے، عالمی سرمایہ کاری کیلئے ایس آئی ایف سی کاقیام عمل میں آیا، انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ وسط ایشیا سے زمینی روابط کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، پاکستان تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتا ہے، بھارت کے ساتھ بھی برابری کی بنیاد پر تعلقات چاہتے ہیں۔

    نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیرکی وجہ سےخطےمیں حالات کشیدہ ہیں، بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ کر رکھا ہے، جب کہ حریت رہنماؤں کو بھی نظر بند کیا ہوا ہے، جعلی مقابلوں میں بڑی تعداد میں کشمیری شہید ہوئے ہیں علاوہ ازیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ سلامتی کونسل کو کشمیر پر اپنی قراردادوں پر عمل کرنا چاہئے، اور عالمی طاقتوں کو خطے میں امن کیلئے اقدامات اور بھارت پر دباؤ ڈالنا چاہئے، اقوام عالم بھارت کے کشمیر میں مظالم بند کرانے کی کوششیں کریں۔

    خیال رہے کہ نگراں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو افغانستان کی جانب سے حملوں کا سامنا ہے، ہم افغان عبوری حکومت سے تعاون کےخواہشمند ہیں، افغان حکومت کے تعاون سے ہی دہشت گردی کا خاتمہ ممکن ہے۔ انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ فلسطین میں اسرائیلی مظالم کا سلسلہ جاری ہے، مسئلہ فلسطین کا واحد حل دو ریاستی قیام ہے۔

    نگراں وزیراعظم نے کہا کہ اسلاموفوبیا کے تدارک کیلئے بھی ہنگامی اقدامات درکار ہیں، تمام مذاہت کا احترام یقینی بنانا ہوگا، قرآن پاک کی بےحرمتی کےواقعات انتہائی افسوسناک ہیں، نائن الیون کے بعد اسلامو فوبیا میں اضافہ ہوا ہے، اسلامو فوبیا کے مرتکب افراد کو سخت سزائیں دی جانی چاہیے، انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ اقوام متحدہ کو دنیا میں قیام امن کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے ہوں گے، کسی ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرنی چاہئے۔

  • نگران وزیرخارجہ کی امریکا، روس اوریورپی یونین کےرہنماؤں سےالگ الگ ملاقاتیں

    نگران وزیرخارجہ کی امریکا، روس اوریورپی یونین کےرہنماؤں سےالگ الگ ملاقاتیں

    نیویارک: نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے امریکا، روس اور یورپی یونین کے رہنماؤں سے الگ الگ ملاقاتوں کے علاوہ اہم اجلاسوں میں بھی شرکت کی ہے۔

    باغی ٹی وی: امریکی شہر نیویارک میں جاری اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے موقع پر سائیڈ لائن میں نگران وزیر خارجہ نے امریکی محکمہ خارجہ کے سینیئر مشیر ڈیرک شولے اور روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کی۔

    دونوں رہنماؤں سےملاقاتوں کے دوران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا،جلیل عباسی جیلانی نے اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس کی سائیڈ لائن پر اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے نیو یارک میں ملاقات کی۔
    https://x.com/JalilJilani/status/1705033047936999732?s=20
    وفود کے ہمراہ اعلیٰ سطحی ملاقات میں دونوں وزرائے خارجہ کی جانب سے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی امور پر گفتگو کی گئی۔

    ہردیپ سنگھ نجر قتل،بھارت پر الزامات پرامریکا اور کنیڈا کے درمیان کوئی کشیدگی نہیں

    https://x.com/PakinCuba/status/1705053174736773226?s=20
    اس کے علاوہ نگراں وزیر خارجہ نے اپنے اسی موقع پر کیوبن ہم منصب برونو روڈیگیوز سے بھی ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ، کثیر الجہتی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا اور دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔
    https://x.com/Defense785/status/1704690727513628998?s=20
    جلیل عباس نے جنرل اسمبلی سربراہی اجلاس کی سائیڈ لائن پر مصری وزیر خارجہ صمیح شوکری سے بھی ملاقات کی دونوں کے درمیان نشست میں دوطرفہ تعلقات کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا اور دوست ممالک کے درمیان دوطرفہ روابط اور تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
    https://x.com/Defense785/status/1704930720307687909?s=20
    نیویارک میں جلیل عباس جیلانی آرگنائیزیشن آف اسلامک کو آپریشن اور کانفرنس آن انٹریکشن اینڈ کانفیڈنس بلڈنگ کے وزرائے خارجہ اجلاسوں میں بھی شریک ہوئے۔

    نگران وزیراعظم آج اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کریں گے

  • سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے عالمی تعاون ضروری ہے،نگران وزیراعظم

    سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے عالمی تعاون ضروری ہے،نگران وزیراعظم

    نیویارک: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے عالمی تعاون ضروری ہے-

    باغی ٹی وی : نیو یارک میں فنانسنگ فار ڈویلپمنٹ مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پائیدار ترقی کے اہداف کے لئے ترقی پذیر ملکوں کو مالی معاونت حاصل ہونی چاہئے، سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے عالمی تعاون ضروری ہے، ترقی پذیر ممالک کو قرضوں کے مسائل سے نجات اور مالی معاونت حاصل ہونی چاہئے۔

    انہوں نے کہا کہ توانائی کی کمی و دیگر مسائل ترقی پذیر ممالک کی ترقی کی رفتار روک رہے ہیں معاشی رقوم کی ترسیل بہتر ہو تو ایس ڈی جی میں بہتری آسکتی ہے، ایس ڈی جی پر مستند پروگرامز کو ترقی پذیر ممالک کے لئے آگے لانا ہوگا۔

    سدھوموسے والا قتل کیس: ملزم گولڈی برار کے قریبی ساتھیوں کی گرفتاری کیلئےچھاپے

    قبل ازیں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی (UNGA) میں ہونے والے موسمیاتی سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے قرآن مجید کی سورہ یونس آیت نمبر 14 کی آیات کا حوالہ دیا،نگراں وزیراعظم نے آیت کا ترجمہ کیا "پھر ہم نے تم کو ان کے بعد زمین میں نائب بنایا تاکہ ہم دیکھیں کہ تم کیسے عمل کرتے ہو”،وزیر اعظم نے اقوام متحدہ کو بتایا کہ اسلام ہم پر یہ ذمہ داری عائد کرتا ہے کہ ہم ماحول کی حفاظت کریں اور حکم الٰہی کے مطابق اس کا تحفظ کریں۔
    https://x.com/anwaar_kakar/status/1704696705235456334?s=20

    کینیڈا میں ایک اورعلیحدگی پسند سکھ رہنما قتل

  • بھارت کے خلاف کینیڈا کے الزامات پر حیرت نہیں ہے،سیکرٹری خارجہ

    بھارت کے خلاف کینیڈا کے الزامات پر حیرت نہیں ہے،سیکرٹری خارجہ

    نیویارک: سیکرٹری خارجہ محمد سائرس سجاد قاضی نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف کینیڈا کے الزامات پر حیرت نہیں ہے کیونکہ پاکستان نے بھی ملک میں بھارتی حاضر سروس افسر پکڑا ہے۔

    باغی ٹی وی: نیویارک میں پریس بریفنگ کے دوران پاکستان کے سیکریٹری خارجہ سائرس قاضی کا کہناتھا کینیڈا میں جو ہوا ہمیں حیرت نہیں ہوئی، کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے جو الزام لگایا اس میں کچھ حقیقت ہو گی تو ہی لگایا ہے، ہم اس الزام پر سرپرائز نہیں ہوئے کیونکہ ہم نے بھی بھارت کا حاضر سروس نیول افسر پکڑا ہوا ہے۔

    اقوام متحدہ کے پاکستان مشن میں پریس بریفنگ کے دوران سائرس سجاد نے کہا کہ بھارت پاکستان میں عدم استحکام کارروائیوں میں ملوث ہے، دنیامیں بھارت کو کوئی اگر سمجھتا ہے تو وہ ہم ہیں،بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی کر رہا ہے فروری 2019 میں ہم نے دفاع کیا، ضرورت پڑی تو پھر کریں گے۔

    غیر شرعی نکاح کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کو بھی نوٹس جاری

    سیکرٹری خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم یو این سے خطاب میں کشمیر سمیت تمام مسائل پر بات کریں گے، انوار الحق کاکڑ نے اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کے استقبالیہ میں شرکت اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے سائیڈ لائن پر ملاقات کی۔

    سیکرٹری خارجہ کا کہنا تھا وزیراعظم انوار الحق کاکڑ جمعہ کو جنرل اسمبلی سے خطاب میں کشمیر اور افغانستان سمیت تمام اہم ایشوز پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے، وزیر خارجہ جلیل عباسی جیلانی نے بھی سائیڈ لائنز پر اہم ملاقاتیں کیں۔

    اسفندیار ولی خان کی ارباب غلام محمد کے قتل کی شدید مذمت

    واضح رہے کہ گزشتہ روز کینیڈین وزیراعظم جسٹس ٹروڈو نے کینیڈا میں خالصتان تحریک کے رہنما ہردیب سنگھ کے قتل میں بھارتی خفیہ ایجنسی کے ملوث ہونے کا بیان دیکر بدنام زمانہ ایجنسی کے سربراہ کو کینیڈا بدر کرنے کا حکم دیا تھا دوسری جانب امریکا نے بھی کینیڈا میں قتل ہونے والے سکھ رہنما ہردیپ سنگھ کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • اقوام متحدہ کو اپنے قیام کے مقاصد کی عکاسی بہتر انداز میں کرنا چاہیے،ترک صدر

    اقوام متحدہ کو اپنے قیام کے مقاصد کی عکاسی بہتر انداز میں کرنا چاہیے،ترک صدر

    انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل عالمی امن کی ضامن نہیں رہی بلکہ 5 مستقل ارکان کا میدانِ جنگ بن گئی ہے۔

    باغی ٹی وی: اقوام متحدہ (یو این) جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو اپنے قیام کے مقاصد کی عکاسی بہتر انداز میں کرنا چاہیے، امن کے قیام کیلئے نئی حکمت عملی اور ایجنڈے کی ضرورت ہے۔

    ترک صدر کا کہنا تھا کہ یوکرین جنگ کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے، جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہوتا، امن میں کوئی شکست نہیں کھاتا،غیر ملکیوں سے نفرت، نسل پرستی اور اسلاموفوبیا نئے بحران کی شکل اختیار کرگئے ہیں۔

    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 78 واں اجلاس آج سے شروع ہو گا

    اپنے خطاب میں ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ نگورنو کاراباخ، آذر بائیجان کا علاقہ ہے، ترکیہ فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی جدوجہد کیلئے ان کی حمایت جاری رکھے گا۔

    واضح رہے کہ جنرل ڈیبیٹ منگل 19 ستمبر کو صبح نو بجے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کے خطاب کے ساتھ شروع ہواتھا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر ڈینس فرانسس جنرل اسمبلی کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں-

    کینیڈا نے بھارتی خفیہ ایجنسی را کےسربراہ کو ملک بدر کر دیا گیا

    دنیا بھر سے 140 سے زائد رہنما اور ریاستی نمائندے خطاب کریں گے ، پاکستان کی نمائندگی کے لیے وزیراعظم انوار الحق نیویارک پہنچ گئے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ 22 ستمبر کو جنرل اسمبلی اجلاس سےخطاب کریں گے ،دیرینہ روایت کے مطابق اقوام متحدہ کی78 ویں جنرل اسمبلی سے پہلا خطاب برازیل کے نمائندے کا ہوگا جبکہ اقوام متحدہ کے میزبان ملک کے طور پر دوسرا خطاب امریکی نمائندے کا ہوگا۔

    گوشت کا کھانے میں کم استعمال کرکے موسمیاتی تغیر میں کمی لائی جا سکتی ہے،تحقیق