Baaghi TV

Tag: اقوام متحدہ

  • کراچی میں یکم مئی تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

    کراچی میں یکم مئی تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

    واشنگٹن: اقوام متحدہ نے پاکستان میں رواں برس شدید بارشوں کے باعث سیلاب سے خبردار کردیا۔

    باغی ٹی وی : اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے نے کہا ہے کہ پاکستان میں رواں سال بھی شدید بارشوں اور سیلاب کے خطرات موجود ہیں۔ گلوبل انفارمیشن ارلی وارننگ سسٹم کی رپورٹ کے مطابق پاکستان شدید بارشوں کا سامنا کرنے والے 20 ممالک میں شامل ہے۔

    رپورٹ کے مطابق افغانستان، تاجکستان، عراق اور ترکیہ میں بھی رواں سال شدید بارشیں ہوسکتی ہیں جس کے باعث وہاں سیلابی صورت حال ہوگی۔

    دوسری جانب ہفتے کی شام شہرمیں بادل برس پڑے، کہیں ہلکی اورکہیں درمیانی شدت کی بارش ہوئی، سب سے زیادہ بارش پی اے ایف بیس فیصل میں 14ملی میٹرریکارڈ کی گئی بارش سے قبل معمول سے قدرے تیز ہوائیں بھی چلیں،جس کی رفتار25کلومیٹرفی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی جبکہ محکمہ موسمیات نے اتوار کو موسلا دھاربارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

    محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی جانب سے جاری نئی پیشگوئی کے مطابق مغربی ہواوں کی لہر جنوبی بلوچستان اورسندھ پر برقرار ہے، سسٹم کا پھیلاؤ شمالی بحیرہ عرب تک ہے، کراچی میں یکم مئی تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان برقرار ہے۔

    ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق اتوارکو کراچی میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش بھی ہوسکتی ہے، کراچی کا درجہ حرارت 3روز کے دوران 31 سے33 ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے، شہر میں اس دوران مغربی اورجنوب مغربی سمت کی ہوائیں چلیں گی،جس کی رفتار میں کبھی کبھاراضافہ متوقع ہے،دیہی سندھ کے اضلاع میں بارشیں 2مئی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

  • خواتین کو کام کرنے کی اجازت نہیں ملی تو مئی میں افغانستان چھوڑ دیں گے،اقوام متحدہ

    خواتین کو کام کرنے کی اجازت نہیں ملی تو مئی میں افغانستان چھوڑ دیں گے،اقوام متحدہ

    کابل: اقوامِ متحدہ نے طالبان حکومت کو وارننگ دی ہےکہ اگر خواتین عملے کو کام کرنے کی اجازت نہیں ملی تو مئی میں تمام آپریشن بند کرکے افغانستان سے واپس چلے جائیں گے۔

    باغی ٹی وی : بین الاقوامی میڈیا کے مطابق افغانستان میں اقوام متحدہ نے اپنا مشن جاری رکھنے پر نظرِثانی کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ افغانستان میں امدادی کام خواتین عملے کو کام کرنے کی اجازت ملنے سے مشروط ہے۔

    میڈیا کے سامنے عتیق ،اشرف کو قتل کرنیوالے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور

    اقوامِ متحدہ نے طالبان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے خواتین عملے کو کام کرنے کی اجازت دی جائے خواتین عملہ نہ ہونے کی وجہ سے دور دراز علاقوں میں امدادی کاموں کی انجام دہی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

    واضح رہے کہ طالبان نے رواں ماہ کے آغاز میں اقوام متحدہ کے لیے کام کرنے والی خواتین پر پابندی عائد کردی تھیں۔ 600 خواتین عملے میں سے اکثریت مقامی خواتین کی تھی جو اقوام متحدہ کے امدادی مشن میں خدمات انجام دے رہی تھیں۔

    گوگل نے اے آئی ٹیکنالوجی پر کام شروع کر دیا

    اقوامِ متحدہ کا افغانستان میں مشن کی میعاد 5 مئی کو ختم ہورہی ہے جس میں توسیع کا امکان تھا تاہم طالبان کی جانب سے خواتین عملے پر پابندی کے بعد اقوام متحدہ نے مشن جاری رکھنے کو خواتین کو کام کرنے کی اجازت سے مشروط کردیا۔

  • خواتین پر پابندیاں عائد کرنا ہمارا اندرونی مسئلہ ہے اقوام متحدہ ہمارے فیصلوں کا احترام کرے،افغان حکومت

    خواتین پر پابندیاں عائد کرنا ہمارا اندرونی مسئلہ ہے اقوام متحدہ ہمارے فیصلوں کا احترام کرے،افغان حکومت

    کابل: افغانستان حکومت نے کہا ہے کہ خواتین پر پابندیاں عائد کرنا ہمارا اندرونی مسئلہ ہے اقوام متحدہ ہمارے فیصلوں کا احترام کرے۔

    باغی ٹی وی: عالمی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ کے لیے مشکلات پیدا کرنا نہیں چاہتےاور یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ افغانستان کے اندرونی معاملات کسی کے لیے مسائل پیدا نہیں کریں گے اس لیے ہمارے اندرونی فیصلوں کا احترام کیا جائے۔

    افغان مسئلے پر چین کا مؤقف؛ 11 نکاتی اعلامیہ جاری

    انہوں نے کہا کہ خواتین پر پابندی کے فیصلے میں کوئی تفریق نہیں ہے لیکن اس کے برعکس مذہبی اور ثقافتی مفادات کو نظر میں رکھتے ہوئے ہم لوگوں کے تمام حقوق کے لیےپرعزم ہیں افغانستان کے پاس اپنے پاؤں پر کھڑے ہونےکی صلاحیت موجود ہے اور ملک کو درپیش مسائل اقتصادی اور بینکنگ سسٹم پر عائد کی گئی پابندیوں کی وجہ سے ہیں۔

    ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے اقوام متحدہ کے رکن ممالک اثاثے منجمد کرنے، بینکنگ، سفری پابندیوں اور دیگر پابندیوں کے مسائل حل کریں تاکہ افغانستان اقتصادی، سیاسی اور سیکیورٹی کے شعبوں میں ترقی کر سکے۔

    واضح رہے کہ اگست 2021 میں اقتدار میں واپسی کے بعد طالبان حکام نے اسلام کی سخت تشریح کے ساتھ ملک میں خواتین کو ملازمتوں سے روکنے، پردہ کرنے، بغیر مرد ساتھی کے عوامی مقامات میں نہ نکلنے جیسی پابندیاں عائد کر رکھی ہیں اور بعدازاں لڑکیوں کی اعلیٰ تعلیم پر بھی پابندی عائد کردی تھی۔

    لیک ہونیوالی حساس امریکی دستاویزات میں چین کا روس کو مہلک ہتھیار فراہم کرنےکے ارادےکا …

    افغان طالبان کی طرف سے گزشتہ برس دسمبر میں ملک میں کام کرنے والی بین الاقوامی فنڈ تنظیموں میں خواتین کی ملازمت پر پابندی عائد کرنے کے بعد اس میں توسیع کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے لیے کام کرنی والی خواتین پر بھی پابندی عائد کردی ہے جس سے ان پر بین الاقوامی برادری کی طرف سے سخت تنقید کی جارہی ہے۔

    اقوام متحدہ نے کہا کہ خواتین کی ملازمت پر پابندی اس مشکل ترین انتخاب کرنے پر مجبور کر رہی ہے کہ آیا کہ افغانستان میں سرگرمیاں جاری رکھنی چاہئیں یا نہیں وہ اس پابندی کو تسلیم نہیں کرے گا کیونکہ یہ عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت غیرقانونی ہے۔

    اسرائیلی جاسوسی کمپنی نے کتنے ملکوں کو ٹارگٹ کیا،رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات

    خواتین پر بڑھتی ہوئی پابندیاں 1996 اور 2001 کے درمیان طالبان کی پہلی حکومت کی ایک جھلک ہے جب اقوام متحدہ نے کہا تھا کہ وہ انسانی حقوق بالخصوص لڑکیوں اور خواتین کے حقوق کی بار بار خلاف ورزیوں کے ذمہ دار ہیں۔

    خیال رہے کہ افغان طالبان کی اقتدار میں واپسی کے بعد امریکا نے فوری طور پر افغان سینٹرل بینک میں رکھے گئے 7 ارب ڈالر کے اثاثے منجمند کردیئے تھے جس کی وجہ سے ملک کو متعدد مسائل سے دوچار ہونا پڑا۔

  • میانمار میں فوج کی فضائی بمباری کے نتیجے میں 50 سے زائد افراد ہلاک

    میانمار میں فوج کی فضائی بمباری کے نتیجے میں 50 سے زائد افراد ہلاک

    میانمار میں فوج کی فضائی بمباری کے نتیجے میں 50 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق میانمار کے شمال مغربی علاقےساگانگ میں منگل کوفوج نےفضائی حملےکیے، حملے میں ایک ہال کو بھی نشانہ بنایا گیا جہاں ایک تقریب جاری تھی فوجی فضائی حملے میں 53 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں، جن میں 15 خواتین، بچوں اور عام شہریوں کی بڑی تعداد بھی شامل ہے۔

    امریکی کانگریس رہنما کاعمران خان کےحق میں امریکی وزیرخارجہ کو خط

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فضائی بمباری میں اس علاقے کو نشانہ بنایا گیا جہاں میانمار کی فوجی حکومت کی مخالفت کی جاتی ہے2021 میں اقتدار میں آنے کے بعد میانمار کی فوج کی جانب سے اپنے مخالفین پر فضائی بمباری میں اضافہ ہو رہا ہے۔

    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نےمیانمار کی مسلح افواج کےحملے کی شدید مذمت کرتےہوئے فوج سے پرتشدد کارروائیاں روکنےکا مطالبہ کیا ہےاقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر وولکر ترک نے میانمار میں فضائی حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

    ناسا نے فضائی آلودگی کا جائزہ لینے والا سیٹلائٹ لانچ کر دیا

  • پچھلی نصف صدی میں 10 لاکھ عراقی لاپتہ ہوئے،اقوام متحدہ

    پچھلی نصف صدی میں 10 لاکھ عراقی لاپتہ ہوئے،اقوام متحدہ

    اقوام متحدہ نے منگل کو کہا کہ عراق میں صدام حسین کی آمرانہ حکومت،امریکی زیر قیادت فوجی قبضے اور اسلامک اسٹیٹ کے عسکریت پسندوں کے عروج کے دوران پچھلی نصف صدی میں 10 لاکھ تک لوگ’لاپتہ‘ ہوچکے ہیں جن میں بچوں کی بھی بڑی تعداد شامل ہے۔

    باغی ٹی وی:"روئٹرز” کے مطابق جبری گمشدگیوں سے متعلق اقوام متحدہ کی کمیٹی نے عراق پر زور دیا، جو دنیا میں سب سے زیادہ لاپتہ افراد میں سے ایک ہے، متاثرین کو تلاش کرے اور مجرموں کو سزا دے۔

    فن لینڈ نیٹو کا رکن بن گیا

    عراقی قانون میں “جبری گمشدگی” کے بطور جرم وضاحت نہ ہونے کی وجہ سے اقوام متحدہ کی کمیٹی برائے جبری گمشدگیوں کا کہنا تھا کہ عراق اس گھناؤنے جرم کی روک تھام، خاتمے اور امن کی بحالی کے لیے بنیادی قوانین نافذ کرے۔

    عراقی حکومت کے ترجمان یا وزارت داخلہ کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا-

    اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 1968 اور 2003 کے درمیان کردستان میں 290,000 لوگوں کو، جن میں تقریباً 100,000 کرد بھی شامل ہیں، جبری طور پر لاپتہ کر دیا گیا تھا جبکہ 1968 سے اب تک 10 لاکھ افراد کے لاپتہ ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے2003 میں امریکی حملے کے بعد بھی لاپتہ ہونے کا سلسلہ جاری رہا جس میں کم از کم 200,000 عراقیوں کو گرفتار کیا گیا، جن میں سے تقریباً نصف امریکہ یا برطانیہ کے زیر انتظام جیلوں میں بند رہے۔

    امریکی جریدے نے عمران خان کو پاکستان کی معاشی تباہی کا ذمہ دار قرار دیدیا

    جنگ کے خاتمے کے بعد عراق کی سرزمین پر داعش کی شکل میں دہشتگردی کی نئی لہر آئی جس میں بچوں کی جبری گمشدگی شامل ہے۔کمیٹی نےکہا کہ یہ الزام لگایا گیا ہےکہ حراست میں لیےگئےافراد کو بغاوت کی کارروائیوں میں ملوث ہونےکے لیے بغیر وارنٹ کے گرفتار کیا گیا تھا، جب کہ دیگر ‘غلط وقت پر غلط جگہ پر عام شہری’ تھے۔”

    اسلامی ریاست کے لیے اصطلاحات استعمال کرتے ہوئے کمیٹی نے کہا کہ بچوں کی مبینہ طور پر جبری گمشدگی شامل ہے، خاص طور پر وہ بچے جو ان کی ماؤں کے ساتھ داعش کے کیمپوں میں جنسی زیادتی کے بعد پیدا ہوئے۔

    یہ کہتے ہوئے کہ 1968 سے اب تک 250,000 سے 10 لاکھ افراد کے لاپتہ ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، جبری گمشدگیوں سے متعلق اقوام متحدہ کی کمیٹی نے عراق پر زور دیا، کہ وہ ایک آزاد ٹاسک فورس تشکیل دے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ زیر حراست افراد کی فہرست اور اہل خانہ کو ان کے مقام سے آگاہ کیا جائے جبکہ لاپتہ افراد کو تلاش کیا جائے اور مجرموں کو سزا دی جائے۔

    ہمیں امریکہ کو سبق سکھانا ہے پھر ہو جائےگا کہ ایک سفیر کے فرائض کیا …

  • دنیا بھر میں ماحولیاتی خطرے سے بچاؤ کی آخری وارننگ جاری

    دنیا بھر میں ماحولیاتی خطرے سے بچاؤ کی آخری وارننگ جاری

    نیویارک: سائنسدانوں نے دنیا بھر میں ماحولیاتی خطرے سے بچاؤ کی آخری وارننگ جاری کر دی۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبر رساں ایجنسی”دی گارڈین” کے مطابق سائنسدانوں نے آب و ہوا کے بحران پرایک "حتمی انتباہ” پیش کیا ہے، کیونکہ بڑھتے ہوئے گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج نے دنیا کو ناقابل تلافی نقصان کے دہانے پر دھکیل دیا ہے جسے صرف تیز اور سخت کارروائی ہی روک سکتی ہے بین الحکومتی پینل آن کلائمیٹ چینج (آئی پی سی سی)، جو کہ دنیا کے سرکردہ موسمیاتی سائنسدانوں پر مشتمل ہے، نے پیر کو8,000 صفحات پرمشتمل اپنی بڑی چھٹی تشخیصی رپورٹ کا حتمی حصہ مرتب کیا۔

    جنگلات کےساتھ مشروم کی افزائش موسمیاتی تبدیلی کے نقصانات کم کر سکتی ہے،تحقیق

    دنیا کے معروف سائنس دانوں نے بین الحکومتی پینل کی چوتھی اور آخری قسط میں خبردار کیا ہے کہ سیارہ قریب قریب میں صنعتی سطح سے پہلے کی سطح کےبعدسے 1.5 سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا "زیادہ امکان” ہے،جس کے نتیجے میں "بڑھتے ہوئے ناقابل واپسی نقصانات” ہوں گے 8,000 صفحات پر مشتمل رپورٹ جسے سنتھیسس رپورٹ کہا جاتا ہےکو اب تک مرتب کی گئی موسمیاتی تبدیلی کا سب سے زیادہ جامع، بہترین دستیاب سائنسی جائزہ سمجھا جاتا ہے۔

    اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا یے کہ دنیا تیزی سے تباہ کن گرمی کی جانب بڑھ رہی ہےاور بروقت اقدامات نہ کیے گئےتو ہم بین الاقوامی ماحول کے اہداف سےبہت دور ہو جائیں گےدنیا کےسینکڑوں سائنسدان اس رپورٹ کی تیاری میں 8 برس سے مصروف تھے تاکہ اندازہ لگایا جا سکے کہ موسمیاتی بحران کس طرح سامنے آ رہا ہے۔

    سائنسدانوں نے بین الاقوامی ماحولیاتی نتائج پر کہا ہے کہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے موسمیاتی بحران کس طرح سے سامنے آ رہا ہے۔ دنیا بھر کے موسم میں شدت آ رہی ہے،گرمی کی شدت سے ہزاروں اموات ہو چکی ہیں جبکہ قحط اور سیلاب سے لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں زمین کو گرم کرنے والی آلودگی کے اثرات بہت زیادہ شدید ہیں اور ہم تیزی سے خطرناک نتائج کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

    مسلسل بڑھتا درجہ حرارت،برطانیہ اور آئرلینڈ کے 53 فیصد مقامی پودے تنزلی کا شکار

    رپورٹ میں کہا گیا کہ زمین کو گرم کرنے والی آلودگی کے اثرات پہلے ہی توقع سے زیادہ شدید ہیں اور ہم تیزی سے خطرناک نتائج کی طرف بڑھ رہے ہیں،فضا میں کاربن کی آلودگی 20 لاکھ سالوں سے اپنی بلند ترین سطح پر ہے اور گزشتہ نصف صدی کے دوران درجہ حرارت میں اضافے کی شرح 2 ہزار سالوں میں سب سے زیادہ ہےموسمیاتی تبدیلی کے زیادہ اثرات غریب اور کمزور ممالک پر زیادہ پڑ رہے ہیں۔

    اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوئتریس نے پیر کو موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے رپورٹ پر بین الحکومتی پینل کے آغاز کے موقع پر کہا کہ انسانیت پتلی برف پر ہے اور وہ برف تیزی سے پگھل رہی ہے ماحولیاتی بہتری کے لیے ہر ملک کو ہر شعبے میں کوشش کرنا ہو گی۔

    کاربن ڈائی آکسائیڈ اخراج کرنے والے ممالک کی فہرست جاری

    فرینڈز آف دی ارتھ انٹرنیشنل میں پروگرام کوآرڈینیٹر سارہ کا کہنا ہے کہ یہ رپورٹ موسمیاتی تبدیلیوں سے پیش آنے والے خطرات کا اندازہ لگانے کے حوالےسے اب تک کی سب سے زیادہ خوفناک اور پریشان کن رپورٹ ہے۔

  • جو بائیڈن نے کورونا سے متعلق خفیہ معلومات جاری کرنے کے قانون پر دستخط کر دیئے

    جو بائیڈن نے کورونا سے متعلق خفیہ معلومات جاری کرنے کے قانون پر دستخط کر دیئے

    کورونا کی ابتدا کہاں سےہوئی؟ امریکی صدرجوبائیڈن نے امریکی انٹیلی جنس کی خفیہ معلومات جاری کرنے کے قانون پر دستخط کر دیئے-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی خبررساں ادارے "اے پی” کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ وہ اس قانون پر دستخط کرنے پر خوش ہیں ہمیں تہہ تک جانے کی ضرورت ہے کہ کووڈ 19 کی ابتدا کہاں سے ہوئی، جس میں ووہان انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی کے ممکنہ روابط بھی شامل ہیں۔

    بل کو ایوان اور سینیٹ دونوں سے اختلاف رائے کے بغیر منظور کیا، نیشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر کے دفتر کو ہدایت کی کہ وہ چین کے ووہان انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی سے متعلق انٹیلی جنس کو ظاہر کرے۔ اس میں وہاں کی گئی تحقیق اورکوویڈ 19 کے پھیلنے کے درمیان "ممکنہ روابط” کا حوالہ دیا گیا ہےجسے عالمی ادارہ صحت نے 11 مارچ 2020 کو وبائی مرض قرار دیا تھا۔

    بائیڈن نے کہا کہ 2021 میں عہدہ سنبھالنے کے بعد انہوں نے انٹیلی جنس کمیونٹی کو ہدایت کی تھی کہ وہ تحقیقات کے لیے اپنے اختیار میں موجود ہر ٹول استعمال کرے یہ کام اب بھی جاری ہے، قومی سلامتی کو نقصان پہنچا ئے بغیر جس قدر ممکن ہے معلومات جاری کی جا ئے گی ۔

    امریکی انٹیلی جنس ایجنسیاں اس بات پر منقسم ہیں کہ آیا لیب کا رساؤ یا جانوروں سے پھیلنا مہلک وائرس کا ممکنہ ذریعہ ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس وبائی مرض کی اصل اصلیت، جس نے امریکہ میں 1.1 ملین سے زیادہ اور پوری دنیا میں لاکھوں افراد کو ہلاک کیا ہے، شاید کئی سالوں تک معلوم نہ ہوسکے –

    واضح رہے کہ کورونا وبا سے دنیا بھر میں 70لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے،وال اسٹریٹ جرنل نے لکھا تھاکہ امریکی محکمہ توانائی کی جانب سے وائٹ ہاؤس اور کانگریس کے اہم ارکان کو پیش کردہ رپورٹ کےمطابق کورونا وائرس ممکنہ طورپر چین کی کسی لیب سے غلطی سے لیک ہوا تھا۔

    قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا تھا کہ اس معاملے پر انٹیلی جنس کمیونٹی میں مختلف آراء ہیں، لیکن اس بات کو یقینی بنانے کے لیے مطلوبہ حد تک معلومات نہیں ہیں۔

  • دنیا کے خوش ترین ممالک کی فہرست جاری،پاکستان کا کونسا نمبر؟

    دنیا کے خوش ترین ممالک کی فہرست جاری،پاکستان کا کونسا نمبر؟

    خوشی کے عالمی دن کے موقع پر اقوام متحدہ کے تعاون سے جاری کی گئی دنیا کے خوش ترین ممالک کی فہرست جاری کر دی گئی-

    باغی ٹی وی : پہلی ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ کو شائع ہوئے دس سال سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے۔ اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی قرارداد 66/281 کو منظور کیے ہوئے ٹھیک دس سال ہو گئے ہیں، جس میں 20 مارچ کو ہر سال خوشی کا عالمی دن منانے کا اعلان کیا گیا تھا۔ تب سے، زیادہ سے زیادہ لوگ اس بات پر یقین کرنے لگے ہیں کہ بحیثیت ممالک ہماری کامیابی کا اندازہ ہمارے لوگوں کی خوشی سے لگایا جانا چاہیے۔ خوشی کی پیمائش کیسے کی جانی چاہئے اس کے بارے میں بھی ایک بڑھتی ہوئی اتفاق رائے ہے۔ اس اتفاق رائے کا مطلب ہے کہ قومی خوشی اب حکومتوں کے لیے ایک عملی مقصد بن سکتی ہے۔

    آسٹریلوی فوجی افغانستان میں مبینہ جنگی جرائم کے الزام میں 3 سال بعد گرفتار

    ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ سلوشنز نیٹ ورک نے شائع کی ، جس کا ڈیٹا گیلپ ورلڈ پول کے ذریعے اکٹھا کیا گیارپورٹ میں بتایا گیا کہ اگرچہ عالمی سطح پر حالات خراب ہو رہے ہیں مگر لوگوں میں امید اور خوشی کا احساس بڑھا ہے درحقیقت کورونا وائرس کی وبا سے پہلے کے مقابلے میں اس وقت عالمی سطح پر لوگوں میں خوشی کا احساس 25 فیصد زیادہ بڑھ گیا ہے۔

    فہرست مرتب کرنے والے ماہرین نے کہا کہ مشکل برسوں کے باوجود مثبت جذبات کی شرح منفی جذبات کے مقابلے میں دگنا زیادہ ہے اور مثبت سماجی تعاون کی شرح اب بھی تنہائی کے مقابلے میں دگنا زیادہ ہے اس فہرست کے لیے 150 سے زائد ممالک کے افراد سے 2020 سے 2022 کے دوران ہونے والے عالمی سروے کے ڈیٹا کا تجزیہ کرکے درجہ بندی کی گئی۔

    اس درجہ بندی کے لیے فی کس آمدنی، متوقع زندگی، سماجی مدد، آزادی، سخاوت اور کرپشن جیسے عوامل کو مدنظر رکھا گیافہرست میں پاکستان 137 میں سے 108 ویں نمبر پر رہا جبکہ گزشتہ سال پاکستان اس فہرست میں 121 ویں نمبر پر تھا یعنی ایک سال میں رینکنگ میں 13 درجے بہتری آئی ہے بھارت میں ناخوشی کا احساس بڑھا اور وہ 137 ممالک کی فہرست میں 126 ویں نمبر پر رہا۔

    ایران:مزار پر حملے میں ملوث دو ملزمان کو سزائے موت سنا دی گئی

    دنیا میں سب سے ناخوش ملک افغانستان رہا جو 137 ویں نمبر پر موجود ہے جس کے بعد لبنان 136 ویں کے ساتھ دوسرے جبکہ سیرالیون 135 ویں نمبر کے ساتھ تیسرا ناخوش ملک قرار پایا جبکہ یورپی ملک فن لینڈ مسلسل چھٹے سال دنیا کا سب سے خوش ترین ملک قرار پایا جبکہ ڈنمارک اور آئس لینڈ بھی بدستور دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔

    اس سال اسرائیل نے چوتھا نمبر حاصل کیا جو گزشتہ سال 9 ویں نمبر پر تھا جس کے بعد نیدرلینڈز 5 ویں، سوئیڈن چھٹے، ناروے 7 ویں، سوئٹزر لینڈ 8 ویں، لگسمبرگ 9 ویں جبکہ نیوزی لینڈ 10 ویں نمبر پر رہا آسٹریا، آسٹریلیا، کینیڈا، آئرلینڈ، امریکا، جرمنی، بیلجیئم، چیک ریپبلک، برطانیہ اور لتھوانیا بالترتیب 11 سے 20 ویں خوش ترین ملک قرار پائے۔

    قتل کرنے کی دھمکیاں،ممبئی پولیس نے سلمان خان کی سیکیورٹی بڑھا دی

    دنیا کے 20 ناخوش ممالک میں زمبابوے (134 ویں)، کانگو (133 ویں)، بوٹسوانا (132 ویں)، ملاوی (131 ویں)، کمروز (130 ویں)، تنزانیہ (129 ویں)، زیمبیا (128 ویں)، مڈغاسکر (127 ویں)، بھارت (126 ویں)، لائبیریا (125 ویں)، ایتھوپیا (124 ویں)، اردن (123 ویں)، ٹوگو (122 ویں)، مصر (121 ویں)، مالی (120 ویں) گیمبیا (119 ویں) اور بنگلا دیش (118 ویں) شامل ہیں۔

  • وزیرخارجہ بلاول کی نیویارک میں یو این سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات

    وزیرخارجہ بلاو ل بھٹو کی نیویارک میں یو این سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات ہوئی ہے

    ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا سائیڈ لائن ملاقات کمیشن آن دی اسٹیٹس آف وویمن اجلاس کے دوران ہوئی، ملاقات کے موقع پر وزیر خارجہ بلاول زرداری نے اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کا سیلاب زدگان کی مدد کے لئے عالمی سطح پر آواز اٹھانے پر شکریہ ادا کیا،اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کے مسلمانوں کو اکثر اپنے عقائد پر تعصب کا سامنا کرنا پڑتا ہے،ہمیں کبھی بھی تعصب پر کسی کے خلاف کھڑا نہیں ہونا چاہیے انسانیت کے ساتھ تعصب سے پاک رویہ اپنانے کی ضرورت ہے ،

    https://twitter.com/RabNBaloch/status/1634396479451279362

    علاوہ ازیں وزیر خارجہ بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ افغان حکومت کیے گئے وعدے پورے کرے، اقتصادی بحران کی وجہ سے پاکستان کو بھی چیلنجز کا سامنا ہے،سیلاب سے پاکستان میں لاکھوں گھر اور فصلیں تباہ ہوئیں، ہم نے اقوام متحدہ میں 2تاریخی ایونٹ کیے اسلام کے بارے میں غلط فہمی کو دور کرنے کی کوشش کی گئی،ہم نے پروپیگنڈے کا منہ توڑ جواب دیا ہے،اسلام ترقی پسندمذہب ہے جو خواتین کو حقوق دیتا ہے،مسلم دنیا اور عالمی برادری کو خواتین کے حقوق کیلئے آواز اٹھانی چاہیے، خواتین کے حقوق کے حوالے سے مسلم دنیا کا موقف یکساں ہے،دوسرے مذاہب کے مقابلے میں اسلام نے خواتین کو زیادہ حقوق دیئے سعود ی عرب اور ایران کو اپنے سفارتی تعلقات از سر نو بحالی کرنے چاہئیں، چین کے صدر کی یہ تاریخی کامیابی ہے،دہشتگردی کا کسی مذہب سے کوئی تعلق نہیں

    عورت مارچ کے انعقاد میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جائے گی،پنجاب حکومت
    قانون کی حکمرانی کی بھاشن دینے والے آج عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑا رہے ہیں،شرجیل میمن
    میئر کراچی کیلئے مقابلہ دلچسپ، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی کی نشستیں برابر ہوگئیں
    مکیش امبانی کے ڈرائیورز کی تنخواہ کتنی؟ جان کردنگ رہ جائیں
    سعود ی عرب :بچوں سے زیادتی کے مجرم سمیت 2 ملزمان کو سزائے موت

  • اقوام متحدہ میں عرب ممالک کا قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کے واقعات پر احتجاج

    اقوام متحدہ میں عرب ممالک کا قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کے واقعات پر احتجاج

    جنیوا: اقوام متحدہ کے ادارے انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں عرب ممالک نے قرآن پاک کو نذرِ آتش کرنے کے واقعات پر عالمی خاموشی کو مایوس کن قرار دیدیا۔

    باغی ٹی وی: عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق معاون وزیر خارجہ ایچ ای لولواہ بنت راشد الخطر نے جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 52ویں اجلاس کے موقع پر اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی اداروں کے عہدیداروں سے ملاقات کی۔ معاون خارجہ نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک سے ملاقات کی۔

    ابراج گروپ کے بانی عارف نقوی امریکہ حوالگی کے خلاف اپیل ہار گئے

    ملاقات کے دوران انہوں نے قطر اور اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر کے دفتر کے درمیان تعلقات، فلسطین میں حالیہ پیش رفت اور فلسطینی عوام کے خلاف بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزیوں پر تبادلہ خیال کیا۔

    خیطر نے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر کے دفتر کے لیے قطر کی خواہش کا اظہار کیا کہ وہ اسلامو فوبیا کے رجحان کا مقابلہ کرنے کے لیے سنجیدگی سے کام کرے اور یورپ کے متعدد ممالک میں قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کے واقعات پر واضح اور صاف موقف اختیار کرے نفرت انگیز تقریر تشکیل دیتا ہے۔

    اجلاس میں وزارت خارجہ میں انسانی حقوق کے شعبہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ترکی بن عبداللہ المحمود اور جنیوا میں اقوام متحدہ میں قطر کے مستقل نمائندے ایچ ای ڈاکٹر ہند عبدالرحمان المفتاح نے شرکت کی۔

    معاون وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین فلیپو گرانڈی سے ملاقات کی۔

    6 ملکی خارجہ اجلاس:مغربی ممالک پرافغانستان کے منجمد فنڈزبحال کرنے کا مطالبہ

    ملاقات کے دوران انہوں نے قطر اور اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) کے درمیان تعاون کےتعلقات اور ترکی کی سرحدوں پر شامی پناہ گزینوں کے حالات بالخصوص زلزلے کی تباہی کے بعد کے حالات پر تبادلہ خیال کیا،جنیوا میں اقوام متحدہ میں قطر کے مستقل نمائندے ایچ ای ڈاکٹر ہند عبدالرحمن المفتاح نے اجلاس میں شرکت کی۔

    خیطر نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل حسین برہم طحہ سے بھی ملاقات کی۔

    دونوں فریقوں نے قطر اور او آئی سی کے درمیان تعاون کے تعلقات پر تبادلہ خیال کیا، اس کے علاوہ باہمی دلچسپی کے امور، خاص طور پر نفرت انگیز تقاریر میں اضافے سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس ضرورت کو اجاگر کیا گیا کہ تنظیم قرآن پاک کو جلانے کے واقعات کے حوالے سے واضح موقف اختیار کرے۔ کئی یورپی ممالک، ایک ایسے رجحان کے طور پر جو نفرت انگیز تقریر کو تشکیل دیتے ہیں۔ انہوں نے چند اسلامی اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

    اقوام متحدہ کے ادارے United Nations Human Rights Council کے اجلاس میں عرب ممالک نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ عالمی اداروں نے قرآن پاک کو نذرِ آتش کرنے کے واقعات کی مذمت کرنے سے گریز کیا۔

    ٹوئٹر کے دفتر میں محافظ ہروقت یہاں تک کہ باتھ روم میں بھی ایلون مسک …

    عرب ممالک کی نمائندگی کرتے ہوئے قطر کے اقوام متحدہ میں مستقل مندوب ڈاکٹر ہند عبدالرحمان المفتاح نے کہا کہ مسلمانوں کی مقدس ترین کتاب قرآن کو جلانے کے ناپاک واقعات پر عالمی ادارے کا رویہ نہایت مایوس کن ہے جس پر گہری تشویش ہے۔

    عرب ممالک نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق سے مطالبہ کیا کہ ایسے واقعات کے سدباب کے ساتھ ساتھ جس ملک میں ایسے واقعات ہوئے ان پر اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کے لیے زور دیں۔

    عرب ممالک نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل پر زور دیا کہ سویڈن سمیت ایسے تمام ممالک جہاں آزادیٔ اظہار رائے کے نام پر مذہب کو نشانہ بنایا جاتا ہے وہاں مذہبی احترام کے بنیادی حقوق کی پاسداری کو یقینی بنایا جائے۔

    واضح رہے کہ سویڈن میں دائیں بازو سے تعلق رکھنے والی انتہا پسند تنظیم کے رہنما راسموس پلودن نے ایک سے زائد مرتبہ قرآن کی بے حرمتی کرتے ہوئے سرعام قرآن کو نذر آتش کیا تھا۔

    واٹس ایپ کافون کی سٹوریج بچانے کیلئے نیا فیچر متعارف کرانے کا اعلان