Baaghi TV

Tag: اقوام متحدہ

  • یوکرین اور روس جنگ میں کوئی بھی فریق  فتح یاب نہیں ہوگا،اقوام متحدہ

    یوکرین اور روس جنگ میں کوئی بھی فریق فتح یاب نہیں ہوگا،اقوام متحدہ

    نیویارک: اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ یوکرین اور روس جنگ میں کوئی بھی فریق فتح یاب نہیں ہوگا-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین پر روسی حملے کو 100 دن مکمل ہوچکے ہیں اور روس کی مشرقی ڈونباس کے علاقے میں پیشرفت جاری ہے۔

    روس ہمارے دو لاکھ یوکرینی بچے جبری اٹھاکر لے گیا ہے:یوکرین

    اس حوالے سے اقوام متحدہ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل اور یوکرین کے لیے مقرر کردہ کوآرڈینیٹر امین آود نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سو روز گزرے گئے مگر ہم نے صرف گھر ٹوٹے، انسانی زندگیاں ضائع ہونتے اور روشن مستقبل کے امکانات معدوم ہوتے دیکھے کیوں کہ اس جنگ کا کوئی فاتح نہیں ہوگا۔

    اقوام متحدہ اسسٹنٹ سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ تین ماہ میں یوکرین میں ڈیڑھ کروڑ کے قریب شہری بے گھر ہوچکے ہیں، اس جنگ کو اب ختم ہونا چاہیے۔

    دوسری جانب یوکرینی صدر زیلنسکی نے ماسکو پر یوکرین سے دو لاکھ بچوں کو جبری اٹھا لے جانے کا الزام عائد کیا ہے زیلنسکی نے کہا کہ یوکرین اس حرکت کے لیے ذمہ دار افراد کو سزا دے گا۔

    زیلنسکی نے بین الاقوامی یوم اطفال کے موقع پر قوم سے خطاب کرتے ہوئےکہا تھا کہ اس مجرمانہ پالیسی کا مقصد صرف لوگوں کو چرانا نہیں ہے بلکہ روس چاہتا ہے کہ جن لوگوں کو اٹھا کر لے گیا ہے وہ یوکرین کو بھول جائیں اور کبھی واپس لوٹ نہ سکیں۔

    ہمارے ملک میں مداخلت کیوں:کویت نے امریکی سفیرکوطلب کرکےسخت پیغام بھیج دیا

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ماسکو جن دو لاکھ بچوں کو زبردستی روس لے گیا ہے ان میں یتیم خانوں میں رہنے والے بچے اور اپنے خاندان سے الگ ہوجانے والے بچوں کے علاوہ ایسے بچے بھی شامل ہیں جنہیں ان کے والدین سے زبردستی چھین لیا گیا۔جو لوگ بھی اس حرکت کے لیے ذمہ دار ہیں یوکرین انہیں سزا دے گا تاہم اس سے پہلے وہ روس کو یہ دکھا دے گا کہ یوکرین کو فتح نہیں کیا جاسکتا۔

    یوکرینی صدر نے کہا کہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک 243 بچے ہلاک ہوچکے ہیں، 446 زخمی ہوئے ہیں اور 139لاپتہ ہیں یہ تعداد زیادہ بھی ہوسکتی ہے کیونکہ جن علاقوں پرروسی فوج نے قبضے کررکھےہیں وہاں کی پوری تصویران کی حکومت کے پاس دستیاب نہیں ہے۔

    دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ جنگ تو کل ختم ہوسکتی ہے اگر روس یوکرین پر اپنی جارحیت روک دے تاہم انہوں نے کہا کہ فی الحال اس کے ختم ہونے کی کوئی علامت انہیں نظر نہیں آرہی ہے۔امریکہ کو لگتا ہے کہ روس اور یوکرین کی جنگ ابھی کئی ماہ تک جاری رہے گی۔

    واضح رہے کہ روس نے 24 فروری کو یوکرین پر حملہ کیا تھا جس کے بعد روس فوج دارالحکومت کیف میں داخل ہوئی اور پھر خارکیف پر قبضہ کیا۔

    یوکرین پرروسی حملےکو100روزمکمل:برطانیہ،امریکہ اوراتحادیوں نے پیغام جاری کردیا

  • پاکستان دنیا میں امن مشن کیلئے فوج دینے والا دوسرابڑا ملک ہے، آئی ایس پی آر

    پاکستان دنیا میں امن مشن کیلئے فوج دینے والا دوسرابڑا ملک ہے، آئی ایس پی آر

    راولپنڈی: آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان دنیا میں امن مشن کیلئے فوج دینے والے دوسرابڑا ملک ہے۔

    باغی ٹی وی :پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے دنیا بھر میں یوم امن کے حوالے سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ آج دنیا بھر میں یوم امن منا رہی ہے، پاکستان دنیا میں امن مشن کیلئے فوج دینے والا دوسرابڑا ملک ہے-

    لانگ مارچ میں ناکامی،پی ٹی آئی کی ایڈوائزری کونسل نے رپورٹ جاری کر دی

    آئی ایس پی آر کے مطابق اقوام متحدہ کے امن مشنز میں پاکستان کا سفر 1960 میں شروع ہوا جب پہلی بار پاکستان آرمی کا دستہ کانگو میں اقوام متحدہ کے امن مشن کے لیے تعینات کیا گیاگزشتہ 61 سالوں کے دوران پاکستان دنیا بھر میں اقوام متحدہ کے قیام امن کے لیے سب سے نمایاں اور مسلسل تعاون کرنے والا ملک رہا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے اب تک اقوام متحدہ کے 46 امن مشنز میں حصہ لیا ہے جن میں کچھ انتہائی مشکل کام بھی شامل ہیں۔ پاکستان نے اب تک دنیا بھر میں اقوام متحدہ کے امن مشنز میں 2 لاکھ سے زائد فوجیوں کا حصہ ڈالا ہے۔ اب تک 169 پاکستانی امن دستوں نے اقوام متحدہ کے جھنڈے تلے انسانیت کی مدد، امن قائم کرنے اور خطوں میں استحکام لانے کے عظیم مقصد میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔

    11 جماعتوں نے سیاسی بدروحوں کے علاج کی ڈیوٹی مجھ خاکسار کو دی ہے، رانا ثناءاللہ

    آئی ایس پی آر کےمطابق گزشتہ برسوں کے دوران، اقوام متحدہ کے کئی سیکرٹری جنرلز نے پاکستان کے تعاون کو سراہا موجودہ سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان کا دورہ کیا اور پاکستان کی قیام امن کی کوششوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

    آئی ایس پی آرکے مطابق آئی ایس پاکستانی امن دستوں کی کارکردگی کا دنیا بھرمیں متعددعالمی رہنماوں اوراقوام متحدہ کی قیادت نےاعتراف کیا ہے فوج کے علاوہ بہت سے پاکستانی امن دستوں میں ایف سی، رینجرز اور پولیس کے دستے بھی شامل ہیں۔

    سندھ حکومت نے ایس بی سی اے سے غیر قانونی تعمیرات کیخلاف اختیارات واپس لے لئے

  • وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات

    نیویارک:وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے عالمی رہنماوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے ادھر اطلاعات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے دو طرفہ ملاقات کی ہے ۔

    ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اقوام متحدہ میں منعقدہ "گلوبل فوڈ سیکیورٹی کال ٹو ایکشن” میں وزارتی اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک میں ہیں۔

    یہ اجلاس علاقائی طور پر متنوع ممالک کے گروپ کو اکٹھا کرے گا جن میں خوراک کی عدم تحفظ سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے اور اس سے نمٹنے کے لیے اقدامات کرنے کی پوزیشن میں ہیں۔وزیر خارجہ کل "بین الاقوامی امن اور سلامتی کی بحالی – تنازعات اور خوراک کی سلامتی” پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کھلی بحث بھی کریں گے۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرز کی عمارت میں ملاقات کی ہے۔

    امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھاکہ پاکستانی وزیر خارجہ کے ساتھ پاکستان اورامریکا کی درمیان مضبوط تجارت اوراقتصادی تعاون پربات ہوگی۔ علاقائی سکیورٹی پرگفتگوبھی ملاقات میں شامل ہے، پاکستان جی 77 کی سربراہی کررہا ہے، اس سے بھی بہترتعلقات کے خواہشمند ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی حکومت اوربلاول کےساتھ مل کرکام کرنے پرخوشی ہے، بلاول سے فوڈ سکیورٹی کے مسئلے پر بات ہوگی، یہ اہم چیلنج ہےجسے پوری دنیاکو سامنا ہے۔

  • شیریں مزاری کی اختیارت کے ناجائز استعمال کی داستان

    شیریں مزاری کی اختیارت کے ناجائز استعمال کی داستان

    خواجہ آصف سے پوچھا گیا کہ آپ نے شریں مزاری کو ٹریکٹر ٹرالی کیوں کہا؟ تو خواجہ آصف نے جواب دیا کہ جس طرح تالاب کا ڈو ڈو شور کر تا ہے اُسی طرح شیریں مزاری کی ٹَر ٹَر ٹریکٹر ٹرالی کے شور کا سَماں پیش کرتی ہے۔
    اِقتدار کے آخری دنوں میں جب خان کو اپنی ناؤ ڈوبتی نظر آئی تو شیریں مزاری کی لاٹری نکل آئی۔
    خان نے مخالفین پر حملوں کیلئے شیریں مزاری کا انتخاب کیا۔ جس کی اپنی بیٹی ایمان مزاری بھی اُس کے کنٹرول میں نہیں۔
    اپنے مذہبی پسِ منظر کی وجہ سے شیریں مزاری مغرب اور بالخصوص امریکہ کے خلاف جارحانہ رویہ اپنائے رکھی ہیں۔
    شیریں مہر النساء مزاری کی اختیارت کے ناجائز استعمال کی ایک الگ داستان ہے۔
    نیب ملتان شیریں مزاری کے خلاف زمین کی جعلی کمپنیوں کو دینے کے خلاف انکوائری کر رہا ہے۔
    راجن پور میں شیریں مزاری نے129ایکڑ سرکاری اراضی پر قبضہ کر رکھا ہے۔
    وِراثتی جائیداد میں بھی غلط حصے کیلئے شیریں مختلف اِداروں پر دباؤ ڈال رہی ہیں۔
    راجن پُور میں ہی شیریں مزاری نے 35138 کنال زمین کے الاٹیز پر زمین کی الاٹمنٹ سے دَست بردار ہونے کیلئے جھُوٹی FIRsکاٹی گئیں۔حتیٰ کہ الاٹیز سے بھتہ بھی وَصول کیا جاتا رہا۔
    اِس رویے کے خلاف شیر محمد، میر محمد، حبیب اللہ وغیرہ نے مزاری خاندان کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائرکر رکھا ہے۔
    الاٹیز 1997سے انصاف کے حصول کیلئے دَر بدر پھر رہے ہیں۔
    شیریں مزاری اپنے بھائی جو کہ مُشرف دُور میں ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی تھے، سے مل کر مخالفین کو پولیس اور دیگر اداروں سے ہراساں کیا جا رہا ہے۔

    پاکستان بھر میں تنقید در تنقید کا ایک نہ رکنے والے سلسلے کا آغاز ہو گیا ہے۔ سیاسی وابستگی ایک طرف مگر عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کے کرتا دھرتا ہر شے پر بے جا تنقید اور سازش کے بیانیے کو یوں فروغ دینے میں مصروف ہیں کہ عوام میں غیر ضروری بے قراری ابھاری جا سکے۔ دراصل یہی وہ منطق ہے جس کے مسلسل پرچار سے خان اور اس کے ساتھی عوام کو استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا مقصد عوام کو حکومت اور اداروں کے خلاف کھڑا کر کے ملک میں امن و امان کی صورتحال کو تباہ و برباد کرنا ہے۔ جس کے ذریعے وہ اپنے ذاتی ایجنڈے کی پیروی چاہتے ہیں ۔ اس عمل میں کچھ میڈیا کے عناصر کو بھی اپنے گھناؤنے عزائم میں شامل کررکھا ہے ۔ عمران خان، فواد چوہدری، شیریں مزاری اور شہباز گل تو گویا ایسے چشمے سے پاکستان کے حالات کو دیکھتے ہیں کہ جیسے آج کے سیاسی و اقتصادی حالات کے لیے سابقہ چار سالوں سے پی ٹی آئی نہیں بلکہ یا تو موجودہ حکومت، ادارے یا امریکا ذمہ دار ہیں۔

    اپنے سازشی بیانیے کی پیروی ایک طرف پھر اپنے ہی بیانات میں افواج پاکستان کو ذاتی سیاسی مقاصد کے حصول کی کوشش کے اعتراف سے اپنے ہی بیانیے کی نفی کرتے ہیں۔ یہ تمام حکومتی سرگرمیوں کے ناقد ہیں اور نہیں چاہتے کہ کسی صورت بھی موجودہ حکومت انہی کی خراب کردہ معیشت کو ایک بہتر ڈگر پر چلا سکے۔ ایک طرف تو یہ نسرین جلیل کے بطور گورنر سندھ تعیناتی کی تجویز پر تنقید کرتے ہیں جبکہ دوسری طرف اس بات سے لاعلم ہیں کہ شیریں مزاری کا یونائیٹڈ نیشنز کو پاکستان کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کی دعوت دینا انہی کے بیرونی سازش کے بیانیے کی نفی کرتا ہے۔

    کیا یہ یونائیٹڈ نیشنز میں امریکی اثر و رسوخ سے انجان ہیں؟ کیا یہ اس بات سے لاتعلق ہیں کہ جس توہین رسالت کے قانون کا یہ دفاع کرتے آئے ہیں، شیریں مزاری کے خط سے اسی کی تنقید کا سامان کر رہے ہیں؟ یو ٹرن ماسٹر تو یہ شروع سے ہی رہے ہیں مگر کیا آج اقتدار کی بھوک نے ان کو اس قدر اندھا کر دیا ہے کہ یہ ایک جھوٹا اعلامیہ جاری کر کے خود ہی اس کی انجانے میں نفی بھی کرتے ہیں اوراس احساس سے عاری بھی ہیں۔ کیا یہ خود داری کی بات کرنے والے منافقت تو نہیں کر رہے اور پاکستان اور اس کی عوام کو اپنے اقتدار کی ہوس سے نیچا سمجھتے ہیں کہ ان کا استعمال کر رہے ہیں؟ آج یہ نسرین جلیل کو بھارت کو خط لکھنے پر تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں اور کہتے ہیں کہ ان کو کوئی عہدہ نہیں دیا جانا چاہئیے تو شیریں مزاری کا خط بھی ایسی ہی کارگزاری ہے۔ کیا یہ اپنے گریبان میں جھانکیں گے؟ اگر وہ غلط ہے تو پھر یہ بھی غلط ہے ۔ اور شیریں مزاری کو بھی مستقبل میں کسی بھی عہدے کے لیے ناموزوں سمجھا جائے ۔

  • وزیراعظم کاعالمی برادری اوراقوام متحدہ سےافغانستان کی مدد کا پروگرام شروع کرنیکا مطالبہ

    وزیراعظم کاعالمی برادری اوراقوام متحدہ سےافغانستان کی مدد کا پروگرام شروع کرنیکا مطالبہ

    اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لئے افغان عوام کی ہنگامی امداد کرے-

    باغی ٹی وی : افغانستان کے10 صوبوں میں سیلاب، قیمتی جانوں اورمالی نقصانات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھاکہ سیلاب کے نتیجے میں افغانستان میں پہلےسے جاری انسانی بحران میں مزید شدت پیدا ہونے کا خدشہ ہے، بروقت اقدامات نہ ہوئے تو جانی نقصانات بڑھنے کا خطرہ ہے، ہنگامی اقدامات درکار ہیں۔

    افغانستان میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی

    وزیراعظم نے کہ مشکل کی اس گھڑی میں افغان عوام کے ساتھ ہیں، ہر ممکن امداد کریں گے،وزیراعظم نے افغانستان کے سیلاب سے متاثرہ عوام کو امداد کی فراہمی کا حکم دیا ہے، متاثرین کے لئے ہنگامی امداد بھجوا رہے ہیں۔

    انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ افغانستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لئے افغان عوام کی ہنگامی امداد کے لئے آگے آئےجبکہ او آئی سی سے بھی درخواست ہے کہ وہ افغان ہیومینیٹیرین ٹرسٹ کے فورم سے متاثرہ افغان عوام کی مدد کی کوششوں کو تیز کرے۔

    شہبازشریف نے افغانستان میں جاں بحق ہونے والوں کے خاندانوں اور دیگر متاثرین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں خوراک، طبی امداد، بے گھر افراد کو پناہ گاہوں کی فراہمی کے لئے عالمی برادری خاص طور پر اقوام متحدہ افغانستان کی مدد کا پروگرام شروع کرے۔

    کائنات نقطہ آغاز کی طرف گامزن،حیران کُن معلومات سامنےآگئیں

    واضح رہے کہ افغانستان میں بند ٹوٹنے اور مسلسل بارشوں سے دریاؤں میں طغیانی آگئی اور سیلابی ریلا رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا۔ سیابی ریلے نے راستے میں آنے والی ہر شے کو تہس نہس کرکے رکھ دیا سیلاب کے نتیجے میں 22 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے۔ سیلابی ریلے نے افغانستان کے 10 صوبوں بدغیث، قندھار، ہلمند، ہیرات، بدخشاں، تہار، پروان، قندوز، مدعیان، وردک، بغلان، فریاب اور جوزان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    سیلاب سے سب سے زیادہ صوبے بغلان، پروان اور بدغیث متاثر ہوئے جہاں درجنوں مکانات تباہ اور ذرائع آمد و رفت معطل ہوگئے سڑکوں سے نکاسی آب کے بعد ٹریفک کی بحالی کا کام جاری ہےاسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ متاثرہ شہریوں کو سرکاری دفاتر اور اسکولوں میں قائم ایمرجنسی ریلیف کیمپوں میں منتقل کیا جا رہا ہے سیلابی ریلے میں 10 سے زائد مویشی بھی بہہ گئے جبکہ 100 سے زائد مویشی ہلاک ہوئے ہیں-

    کراچی : سی ویو پر 2 نوجوان ڈوب گئے

  • ترجمان پی ڈی ایم کی شیری مزاری کیجانب سےاقوام متحدہ کو لکھےگئےخط کی شدید مذمت

    ترجمان پی ڈی ایم کی شیری مزاری کیجانب سےاقوام متحدہ کو لکھےگئےخط کی شدید مذمت

    ترجمان پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) حافظ حمد اللہ نے سابق وفاقی وزیر شیری مزاری کی جانب سے اقوام متحدہ کو لکھے گئے خط کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شیریں مزاری کا خط عالمی اسٹیبلشمنٹ کو پاکستانی اندرونی سیاست میں مداخلت کی دعوت ہے۔

    باغی ٹی وی : ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ توہین مذہب کا قانون کسی کے خلاف استعمال نہیں ہو گا، ملکی قوانین کے تحت کسی کو توہین مذہب کی بھی اجازت نہیں ہے۔

    توہین مذہب کے مقدمات، شیریں مزاری نے اقوام متحدہ میں مسئلہ اٹھا دیا

    انہوں نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی جانب سے آرمی چیف کو لکھے گئے خط کو بھی اسٹیبلشمنٹ کو سیاست میں مداخلت کی دعوت قرار دیا کہا کہ گورنر آئین اور حلف کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، گورنر پنجاب جس پہاڑی کمک کے منتظر ہے وہ انہیں نہیں ملے گی۔

    واضح رہے کہ سابق وزیرِ انسانی حقوق شیریں مزاری نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کو خصوصی مراسلہ لکھا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ حکومت نے دہشت گردوں کے اتحادی مبینہ قاتل کو وزیر داخلہ مقرر کر دیا ہےاظہارِ رائے کی آزادی کے حقوق کےتحفظ و فروغ کیلئےاقوامِ متحدہ کےخصوصی مندوب کو انسانی حقوق کونسل کی قرارداد 34/18 کے تحت بھجوایا گیا-

    ن لیگ نے پیسےدے کرمیری کردار کشی کیلئے ویڈیوز بنوائی ہیں، عمران خان کا دعویٰ

    انسانی حقوق کونسل کی قرارداد 40/10 کے تحت دوسرا خط مندوب برائےتحفظ آزدی عقائد کو بھجوایا گیا اقوامِ متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کو بھی خصوصی مراسلہ ارسال کیا گیا ہے، امریکی سازش کے نتیجے میں مسلط ہونے والی امپورٹڈ حکومت کے غیرجمہوری ہتھکنڈوں کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں، ڈاکٹر شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ پاکستان اقوامِ متحدہ کا ایک ذمہ دار رکن، عالمی معاہدوں اور قانون کی پابند ریاست ہے

    ڈاکٹر شیریں مزاری کا مزید کہنا تھا کہ عوام کے بنیادی حقوق کا تحفظ حکومت کا بنیادی فرض ہے، لیکن امریکی سازش سے بےضمیر حکومت جو عوامی تائید سے محروم ہے وہ فاشسٹ اقدامات سے اپنے اقتدار کا دوام چاہتی ہے اس حکومت میں دہشت گردوں کے اتحادی مبینہ قاتل کو امن کا نگراں وزیر مقرر کیا ہے اور سانحہ ماڈل ٹاؤن کا نامزد قاتل توہین مذہب کا کارڈ استعمال کررہا ہے اس کا مقصد ملک کو داخلی انتشار کی جانب دھکیلنا ہے امپورٹڈ حکومت میں صحافیوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ بھی جاری ہے ہم جمہوری حقوق پر شب خون مارنے والوں کا ہر محاذ پر مقابلہ کریں گے اور کرائم منسٹر وغنڈہ گرد حکومت کا حقیقی چہرہ دنیا کو دکھائیں گے-

    وزیراعلیٰ بننے کیلئے حمزہ شہباز فارمولا قابل قبول ہے تو باقی صوبے اپنی فکر کریں،گورنر پنجاب

    یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوران مسجد نبوی میں نازیبا واقعہ پیش آیا، پاکستانی شہریوں کی جانب سے چور چور کے نعرے لگائے گئے، اس پر سعودی حکومت نے بھی ایکشن لیا اور کچھ افراد کو گرفتار کیا ہے، پاکستان میں سابق وزیراعظم عمران خان، شیخ رشید، فواد چودھری، انیل مسرت سمیت کئی رہنماؤں پرفیصل آباد، اٹک میں مقدمہ درج ہو چکا ہے، شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد گرفتار ہو چکے ہیں، حکومت نے مقدموں میں نامزد دیگر افراد کی گرفتاری کا بھی اعلان کر رکھا ہے-

  • یوکرین جنگ: اقوام متحدہ کے سیاحتی ادارے نے روس کی رُکنیت معطل کردی

    یوکرین جنگ: اقوام متحدہ کے سیاحتی ادارے نے روس کی رُکنیت معطل کردی

    اقوام متحدہ کی عالمی سیاحتی تنظیم (یو این ڈبلیو ٹی او) نے یوکرین پر حملے کے ردعمل میں روس کی رکنیت فوری طورپرمعطل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق جارجیا سے تعلق رکھنےوالے یو این ڈبلیو ٹی او کے سیکرٹری جنرل زراب پولولیکا شویلی نے،،رائے شماری کے بعد اپنے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ اعمال کے ہمیشہ نتائج ہوں گےامن ایک بنیادی انسانی حق ہے۔سب کو اس کی ضمانت دی جانا چاہیے‘‘۔واضح رہے کہ ان کے آبائی ملک پر 2008 میں روس نے حملہ کیا تھا۔

    287 برطانوی ارکان پارلیمان کی روس میں داخلے پر پابندی عائد


    "روئٹرز” کے مطابق یو این ڈبلیو ٹی او کے 160 رکن ممالک میں سے دو تہائی سے زیادہ نے روس کی رکنیت معطل کرنے کی قرارداد کی حمایت کی ہے۔روس کی جانب سے تنظیم چھوڑنے کے فیصلے کے اعلان سے بہت پہلے رائے شماری کی تاریخ مقرر کی گئی تھی۔اس کے بارے میں یو این ڈبلیو ٹی او نے کہا تھا کہ اسے مکمل ہونے میں ایک سال لگے گا۔


    میڈرڈ میں قائم ادارے کے بدھ کو منعقدہ اس خصوصی اجلاس کی صدارت ہسپانوی وزیرسیاحت ریئس ماروٹو نے کی۔ انھوں نے کہا کہ روس کی یلغارنے اقوام متحدہ کے اساسی اصولوں اور سیاحت کی نمائندگی کرنے والی اقدار مثلاً امن، خوش حالی اور آفاقی احترام کو مجروح کیا ہے۔انھوں نے مخاصمت کے خاتمے پر زور دیا۔


    ہسپانوی حکومت نے ایک بیان میں کہا کہ جب اسمبلی ’’روسی فیڈریشن کی پالیسی میں تبدیلی‘‘کا ادراک کرے گی تورُکنیت معطلی ختم کی جاسکتی ہے۔ اسمبلی کا اگلا اجلاس اب 2023ء میں ہوگا۔

    کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے صحافیوں کو بتایا کہ سیاحت کے فروغ کے لیے تکنیکی معاونت فراہم کرنے والے یو این ڈبلیو ٹی او کو چھوڑنے کے فیصلے سے روس میں سیاحتی شعبے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

    انھوں نے کہا کہ سیاحت اور خاص طور پراندرونی سیاحت کا شعبہ اپنی ترقی جاری رکھے گا۔انھوں نے وضاحت کیے بغیر کہا کہ سیاحت کے لیے بیرونی رہ نما ہدایات بھی کھلی ہیں جو معیاراورقیمت کے لحاظ سے مسابقت کے سوالات پر زوردیتی ہیں۔

    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے رواں ماہ کے اوائل میں یوکرین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی اطلاعات پر روس کی انسانی حقوق کونسل کی رکنیت معطل کرنے کے لیے ووٹ دیا تھا۔اس کے بعد میں ماسکو نے اعلان کیا تھا کہ وہ اس ادارے کو بھی چھوڑ رہا ہے۔

    روس نے یوکرین میں اپنی فوجی کارروائی کے دوران میں حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات کی تردید کی ہے۔وہ یوکرین میں اپنی جنگی مہم کو اس ملک کو غیرمسلح کرنے اور اسے فاشسٹوں سے بچانے کے لیے’’خصوصی آپریشن‘‘ کا نام دیتا ہے۔

    یوکرین اور مغرب کا کہنا ہے کہ روس نے بلااشتعال جارحیت کا ارتکاب کیا ہے اور اب وہ ایک جارحانہ جنگ لڑ رہا ہے۔

    روس اورجرمنی میں اختلافات شدت اختیارکرگئے: 40جرمن سفارت کاروں کوملک چھوڑنےکاحکم

  • اقوام متحدہ نے صومالیہ میں قحط کے خطرے سے خبردار کر دیا

    اقوام متحدہ نے صومالیہ میں قحط کے خطرے سے خبردار کر دیا

    اقوام متحدہ نے صومالیہ میں قحط کے خطرے سے خبردار کر دیا۔

    باغی ٹی وی : اقوام متحدہ نے صومالیہ میں قحط کے باعث لاکھوں بچوں کے بھوک کی وجہ سے لقمہ اجل بننے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔اقوام متحدہ کے مطابق مشرقی افریقی ملک صومالیہ کو اس دہائی کی بدترین خشک سالی کا سامنا ہے۔

    اسٹیٹ بینک کی ہدایات پر بینکوں کےاوقات کار میں تبدیلی،ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کیوں؟

    صومالیہ یوں تو اکثر خشک سالی کا شکار رہتا ہے تاہم اس وقت یہ رواں دہائی کی بدترین خشک سالی سے گزر رہا ہے۔اس کے پڑوسی ممالک ایتھوپیا اور کینیا بھی متاثر ہوئے ہیں۔

    اقوام متحدہ کی ایجنسیوں ورلڈ فوڈ پروگرام، فوڈ اینڈ ایگری لچر ایجنسی (ایف اے او) انسانی امدادی سرگرمیوں میں شامل ایجنسی او سی ایچ اے اور یونیسیف کے عہدیداروں نے منگل کے روز ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ بڑھتی ہوئی ضروریات کی وجہ سے دستیاب امداد ختم ہوتی جارہی ہیں اور بہت سے متاثرہ صومالیوں میں اس صورت حال کا مقابلہ کرنے کی سکت باقی نہیں رہ گئی ہے۔

    ورلڈ فوڈ پروگرام کے صومالیہ کے نمائندے الخضر دالوم نے کہا کہ حقیقت میں صورت حال ایسی ہوگئی ہے کہ ہم کسی بھوکے سے کھانا لے کر بھوک مری کی دہلیز پر پہنچ جانے والے لوگوں کوکھلانے کے بارے میں سوچ رہے ہیں لاکھو ں لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔

    انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری

    اقوام متحدہ کے حکام کا کہنا ہے کہ اس سال اپریل سے جون کے دوران مشرقی افریقہ میں بارش نہیں ہونے کی پیشن گوئی کی گئی ہے اس کے علاوہ اناج کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نیز یوکرین میں تصادم کی وجہ سے اناج کی سپلائی متاثر ہوجانے کے سبب اناج کی قلت میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے جس کے باعث صومالیہ کے 6 خطوں کو قحط زدہ علاقوں کے طورپر دیکھا جارہا ہے۔

    ایک نئی ایک نئی رپورٹ کے مطابق ملک کی مجموعی آبادی کا تقریباً 40 فیصد حصہ یعنی تقریباً 60 لاکھ افراد خوراک کی انتہائی شدید قلت سے دوچار ہیں قحط کی وجہ سے بچے اس کا سب سے زیادہ شکار ہوں گے۔ اس سال ہی تقریباً 14 لاکھ بچوں کو انتہائی قلت تغذیہ کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ان میں سے ایک چوتھائی کی بھوک کی وجہ سے ہلاکت ہوسکتی ہے۔

    اقوام متحدہ کے بیان کے مطابق صومالیہ میں قحط کے بحران پر قابو پانے کے لیے 1.5 ارب ڈالر کی رقم درکار ہے جس میں سے اب تک صرف 4.4 فیصد ہی حاصل ہو سکا ہے-

    یاد رہے کہ اس سے پہلے صومالیہ میں سن 2011ء میں قحط اور تصادم کی وجہ سے ڈھائی لاکھ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

    وزیر اعظم آزاد کشمیر نے اپنے ہی وزراء برطرف کر دیئے

  • پاکستان اقوام متحدہ کا دوبارہ رکن منتخب ہو گیا

    پاکستان اقوام متحدہ کا دوبارہ رکن منتخب ہو گیا

    اسلام آباد:پاکستان اقوام متحدہ کی غیر سرکاری تنظیموں کی کمیٹی کا دوبارہ رکن منتخب ہو گیا،اطلاعات کے مطابق پاکستان اقوام متحدہ کی غیر سرکاری تنظیموں کی کمیٹی (این جی اوز) کے لیے ساتویں مرتبہ دوبارہ رکن منتخب ہو گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق یہ انتخاب 13 اپریل بروز بدھ نیویارک میں اقوام متحدہ کی اقتصادی اور سماجی کونسل میں ہوا۔یہ کمیٹی ایک بین الحکومتی ادارہ ہے جو اقوام متحدہ کے کام میں غیر سرکاری تنظیموں کی شرکت کو کنٹرول کرنے والے قانونی فریم ورک کے نفاذ کی نگرانی کرتا ہے۔

    وزارت خارجہ کے دفتر کے ترجمان کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ادارہ این جی اوز کی ان درخواستوں پر غور کرتا ہے جو ” ای سو او ایس اور سی“ کو مشاورتی حیثیت اور ایکریڈیٹیشن حاصل کرنا چاہتی ہیں۔کمیٹی میں پاکستان کا انتخاب اقوام متحدہ کے کام میں اس کے کردار اور شراکت میں عالمی برادری کے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔

    این جی اوز کی کمیٹی کے رکن کے طور پر پاکستان اقوام متحدہ اور سول سوسائٹی کی تنظیموں کے درمیان تعاون کو فروغ دیتا رہے گا جو دنیا بھر میں لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے حکومتوں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان میں ایک متنوع اور فروغ پزیر سول سوسائٹی ہے۔

    ہم نے ہمیشہ کثیرالجہتی بات چیت میں سول سوسائٹی کی مناسب شرکت کے عزم کی حوصلہ افزائی کی ہے اور اس کا مظاہرہ کیا ہے جس کا مقصد انسانیت کو درپیش مشترکہ چیلنجوں کا حل تلاش کرنا ہے۔

  • افغانستان میں لڑکیوں کےاسکول نہ کھولےتوتسلیم نہیں کریں گے:امریکہ اوراقوام متحدہ کےگرین سگنلز

    افغانستان میں لڑکیوں کےاسکول نہ کھولےتوتسلیم نہیں کریں گے:امریکہ اوراقوام متحدہ کےگرین سگنلز

    امریکا اور اقوام متحدہ نے افغان طالبان کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ لڑکیوں کے اسکول دوبارہ کھولنے میں ناکام رہتے ہیں تو انہیں عالمی سطح پر شناخت کے حصول اور افغان معیشت کی تعمیر نو کی کوششوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

    طالبان نے پہلے اعلان کیا تھا کہ افغانستان میں بدھ سے ہائی اسکول میں لڑکیوں کے لیے تعلیم کے دروازے کھل جائیں گے لیکن بعد میں اپنے فیصلے کو یہ کہہ کر تبدیل کر دیا تھا کہ لڑکیوں کے لیے مناسب یونیفارم کا فیصلہ نہ ہونے تک اسکول نہیں کھولے جائیں گے۔

    امریکی سیکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ اگر طالبان نے یہ فیصلہ فوری طور پر واپس نہ لیا تو افغان عوام کے ساتھ ساتھ ملک کی اقتصادی ترقی کے امکانات اور بین الاقوامی برادری کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کے طالبان کے عزائم کو گہرا نقصان پہنچے گا۔

    نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا تھا کہ طالبان کا فیصلہ نہ صرف خواتین اور لڑکیوں کی تعلیم کے مساوی حقوق کی خلاف ورزی کرتا ہے، بلکہ یہ افغان خواتین اور لڑکیوں کی زبردست شراکت کے پیش نظر ملک کے مستقبل کو بھی خطرے میں ڈال دیتا ہے۔

    تاہم اقوام متحدہ میں طالبان کے نامزد سفیر سہیل شاہین نے عالمی برادری کو یقین دلایا کہ یہ تاخیر تکنیکی وجوہات کی وجہ سے ہو رہی ہے۔ انہوں نے امریکا کے نیشنل پبلک ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اسکولوں میں لڑکیوں پر پابندی لگانے کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، یہ صرف لڑکیوں کے اسکول یونیفارم کے بارے میں فیصلہ کرنے کا ایک تکنیکی مسئلہ ہے۔

    تاہم امریکی سیکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن نے طالبان حکمرانوں کو یاد دلایا کہ تعلیم ایک انسانی حق ہے اور امریکا اسکول کھولنے کے فیصلے کو تبدیل کرنے کے طالبان کے بہانے کو مسترد کرتا ہے انہوں نے نشاندہی کی کہ ملک بھر میں بہت سی لڑکیوں کی سیکنڈری کلاسوں میں واپسی ہو رہی ہے لیکن انہیں تاحکم ثانی گھر جانے کو کہا گیا ہے۔

     

     

    انٹونی بلنکن کے دفتر سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ہم افغان لڑکیوں اور ان کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں جو تعلیم کو افغان معاشرے اور معیشت کی مکمل صلاحیتوں کا ادراک کرنے کی راہ کے طور پر دیکھتے ہیں۔ اقوام متحدہ کے سربراہ نے کہا کہ انہیں اس فیصلے پر شدید افسوس ہے اور انہوں نے طالبان کو یاد دلایا کہ نئے تعلیمی سال کے آغاز کا تمام طلبہ، لڑکیوں اور لڑکوں، ان کے والدین اور خاندانوں نے بے صبری سے انتظار کیا ہے۔

    انتونیو گوتریس نے کہا کہ بار بار وعدوں کے باوجود چھٹی جماعت اور اس کے بعد کی جماعتوں کی لڑکیوں کے لیے اسکول دوبارہ کھولنے میں افغان حکام کی ناکامی گہری مایوسی کو جنم دیتی ہے اور افغانستان کے لیے شدید نقصان دہ ہے۔ انہوں نے طالبان حکام سے اپیل کرتے ہوئے زور دیا کہ وہ بغیر کسی تاخیر کے تمام طلب کے لیے اسکول کھول دیں۔

    اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی سربراہ مشل بیچلیٹ نے اپنے حالیہ دورہ کابل کے حوالہ دیا جس میں خواتین نے ان کو بتایا تھا کہ وہ خود طالبان سے بات کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ افغانستان کی نصف آبادی کو طاقت سے محروم کرنا غیر منصفانہ ہے، اس طرح کا امتیازی رویہ ملک کے مستقبل کی بحالی اور ترقی کے امکانات کے لیے بھی شدید نقصاندہ ہے۔